بجلی کے 5 ٹاورز دھماکا خیز مواد سے تباہ


بجلی کے 5 ٹاورز دھماکا خیز مواد سے تباہ

pakistan-transmission-tower-exploded_5-5-2014_146712_l

شرپسندوں نے نیشنل ڈسپیچ اینڈ ٹرانسمیشن کمپنی کی ٹرانسمیشن لائن کے 5 ٹاورز دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیئے،جس کے بعد سسٹم میں بجلی مزید 150 میگا واٹ کم ہو گئی،ملک میں بجلی کا شارٹ فال3ہزار100میگا واٹ ہے۔شہروں اور دیہات میں12سے18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔این ٹی دی سی ترجمان کے مطابق شرپسندوں نے دھماکا خیز مواد سے500 کے وی تربیلا شیخ محمدی ٹرانسمیشن لائن کے 3 ٹاورز اور220 کے وی شیخ محمدی داوٴد خیل ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاورز تباہ کر دیئے،ان ٹاورزکی تباہی سے سسٹم میں بجلی مزید 150 میگا واٹ کم ہو گئی ہے۔

پشاور اور مردان کے متاثرہ علاقوں کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کردی گئی ہے۔ترجمان نے مزیدبتایاکہ ملک میں بجلی کی پیداوار 10ہزار400میگاواٹ اورطلب13ہزار500میگاواٹ ہے،ہائیڈل کے ذریعے بجلی کی پیداوار 2ہزار900میگاواٹ اورتھرمل کے ذریعے ایک ہزار440میگاواٹ ہے،آئی پی پیز کا بجلی کی پیداوار میں حصہ 6ہزار60میگاواٹ ہے،ونڈ سے بھی4میگاواٹ بجلی مل رہی ہے،چشنوپ ون معمول کی مرمت کیلئے بند ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=146712
طالبان کے حملوں کی وجہ سے ملک کو اب تک ۱۰۰ ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان ہو چکا ہے اور یہ نقصان جاری ہے۔ نیشنل ڈسپیچ اینڈ ٹرانسمیشن کمپنی کی ٹرانسمیشن لائن کے 5 ٹاورز کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرنا نہ صرف ایک اقتصادی نقصان ہے بلکہ گرمی کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کا موجب بھی،جس سے عوام الناس کی تکالیف میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہےاور اس کا اثر دیگر علاقوں پر بھی پڑے گا۔ طالبان دہشت گرد لوگوں کی تکالیف میں اضافہ کا کو ئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتے ہیں۔ اس پر طرع یہ کہ طالبان میں اسلامی شریعت کے نفاذ کے نام نہاد علمبردار ہیں؟
دہشتگرد ملک کو اقتصادی اور دفاعی طور پر غیر مستحکم اور تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں .طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان پاکستان کو نقصان پہنچا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں۔
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور طالبان اسلا م اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی اختراع وسوچ اسلام مخالف ہے اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہے .انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے .کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں.

 

Advertisements