مچھلی کو بیک یا گرل کر کے کھائیں


images

مچھلی کو بیک یا گرل کر کے کھائیں

مچھلی کھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے۔؟حال ہی میں ایک امریکی یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ مچھلی بیک یا گرل کرکے کھاتے تھے ان کی دماغی صلاحیت اور یاداشت ان لوگوں سے زیادہ تھی جو مچھلی کو تیل میں تل کر کھاتے تھے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو لوگ تلی ہوئی مچھلی کھاتے ہیں ان میں وزن بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ مچھلی کو بہت زیادہ پکا کر یا تیز آنچ پر تَل کر استعمال کرنے سے اس کی افادیت کم ہو جاتی ہے۔ بہتر طریقہ استعمال یہ ہے کہ ہلکے مصالحے کی مچھلی بغیر تیل کے اوون  یا گرل پر پکائی جائے ۔

index
مچھلی انسانی صحت کے لئے بہت اہم غذا ہے۔ اس میں بعض ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو کسی اور گوشت میں نہیں پائے جاتے، مثال کے طور پر آئیوڈین، جو انسانی صحت کے لئے بہت اہمت کا حامل ہے۔ اس کی کمی سے جسم کا غدودی نظام کا توازن بگڑ سکتا ہے، گلے کے اہم غدود تھائیرائیڈ (thyroid) میں سقم پیدا ہوکر جسمانی نظام میں بہت سی خرابیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ مچھلی بطور غذا استعمال کرنے والوں کی عمریں لمبی ہوتی ہیں یہاں تک کہ وہ لوگ بھی اس کے فوائد سے محروم نہیں جو آخری درجے کے عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔ جدید تحقیق کے مطابق مچھلی کے جگر کا تیل جو کاڈلیور آئل (cod liver oil) کہلاتا ہے، گٹھیا کے لئے مفید ہے۔ اس کے علاوہ اس سے شریانیں بھی صاف اور کُھلی رہتی ہیں جس کے نتیجے میں دل صحت مند رہتا ہے۔ برطانیہ کے محکمہ صحت نے اسی افادیت کے پیش نظر نیشنل ہیلتھ سروس کے تمام اسپتالوں میں اب میگزیپا (maxepa) نامی مچھلی کے تیل کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ تیل بھی کاڈلیور آئل (cod liver oil) جیسا ہے اس سے بالخصوص خون میں مومی یا چربی کے مادوں کی مقدار کم رہتی ہے۔

12712_l
آپ کو چند مفید طریقے بتاتے ہیں جن سے آپ مچھلی کی غذائیت کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
۔مچھلی کو پکانے سے پہلے اسے زیتون یا ناریل کے تیل سے صاف کرلیں۔پکانے کے بعد اس پر ’ایواکاڈو‘ یا بادام وغیرہ کا چھڑکاؤ کرکے استعمال کریں اس کی غذائیت انتہائی زیادہ ہو جائے گی۔

 مختلف قسم کے مصالحہ جات اور سبزیوں کا چھڑکاؤ مچھلی کی غذائیت کو بڑھاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے لیموں کا رس، لہسن، کالی مرچھ، پسا ہوا ادرک، ہلدی وغیرہ کا استعمال مچھلی کا نا صرف ذائقہ بڑھا دے گا بلکہ یہ آپ کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ثابت ہوگا۔
۔بیک یا گرل کرنے کو بعد اگر مچھلی کے اوپر مختلف قسم کی لذیذ اور صحت بخش اشیاء کا چھڑکاؤ کریں تو مچھلی کی غذائیت میں بے حد اضافہ ہوجائے گا ۔
مچھلی کو بھی پکانے کے بعد آپ کھیرے اور سلاد کے پتوں کے ساتھ بھی پیش کر سکتے ہیں۔
۔مچھلی کو بیک یا گرل کرنے کے بعد اسے دیگر کھانوں کے ساتھ بھی پیش کیا جا سکتا ہے مثال کے طور پر پاسٹااور مکئی کی روٹی کے ساتھ اس کا استعمال بہت لذیذ اور مفید ہے۔

Advertisements