دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے:نواز شریف


دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے:نواز شریف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت میں اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشت گردی کیخلاف اقدامات اور قومی لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار ،اٹارنی جنرل اور نیکٹا کے دیگر افسران شرکت کی۔
اس موقع پر نواز شریف نے کہاکہ کہ آخری دہشت گر د کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ معاشر ے میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور وہ خود نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمدکا جائزہ لے رہے ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/national/13-Jan-2015/182800

Advertisements