دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں ناکامی کی گنجائش نہیں،نواز شریف


دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں ناکامی کی گنجائش نہیں،نواز شریف

کراچی …..وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرنا ہوگا، عوام کی قومی ایکشن پلان سے مثبت نتائج کی امیدیں ہیں۔گورنر ہائوس میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہہمیں مشترکہ طور پر یہ جنگ جیتنی ہے ناکامی کی گنجائش نہیں۔اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،گورنرسندھ عشرت العباد،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر،صوبائی وزراء سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں۔اجلاس میں قومی و صوبائی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری سندھ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دینگے۔

http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=175280

Advertisements