کڑہی


images

کڑہی

میری والدہ گھر میں جب بھی کڑہی بناتی ہم سب بہن بھائیوں کی عید ہوتی ۔ اور ہم سب کڑہی پیالوں میں ڈال کر کھاتے۔ اور پھر جب کبھی بھی” آج کیا پکایا جائے” کا مسئلہ درپیش ہو تا تو ہم سب بہن بھائی بیک وقت کڑہی کی فرمائش کرتے۔ تاہم یہ ہمیشہ میری ہی ڈیوٹی ہوتی کہ خالہ کے گھر سے لسی لے کر آؤں۔

3040

یہ پاکستانی کھانوں کی ایک مشہور اور سادہ سی ڈش ہے جس کو بیسن اور دہی یا دہی کی لسی کو ملا کر دھیمی آنچ پر پکایا جاتا ہے اور مسلسل ہلایا جاتا ہے تاکہ گھٹلیاں نہ بنیں۔کڑہی پکنے کے بعد اس میں بیسن کے پکوڑوں کو تل کر شامل کیا جاتا ہے،کچھ لوگ پکوڑیوں کے علاوہ آلو کو گول کاٹ کر بھی ڈالتے ہیں اور کچھ ثابت ہری مرچوں کو بھی اس میں ڈالتے ہیں ۔ کڑھی پر زیرے اور تازہ لہسن کا تڑکا لگایا جاتا ہے۔ ہمارے یہان ابلے ہوئے خُشک چاولوں کے علاوہ چپاتی سے بھی کھائی جاتی ہے ۔ پنجاب کا یہ نہایت لذیذ ،صحت بخش اور پسندیدہ پکوان ہے، گھر گھر اہتمام سے تیار کی جاتی ہے اور محلہ داروں کے علاوہ رشتہ داروں کو بھی اہتمام سے یہ سوغات بھجوائی جاتی ہے۔ بعض لوگ کڑہی کو مزید کھٹا بنانے کے لئے اس میں املی کو بھی شامل کرتے ہیں۔ دہی یا لسی کا کھٹا ہونا ضروری ہے۔

1401363000_img4446.jpg._3اا

اجزا

indexزز

19548

244169-lehsan-1397145507-285-640x480اااindexss
دہی ایک کلو یا دہی کی لسی
کالے چنے کا بیسن ایک پیالی
پیاز دو عدد باریک کٹے ہوئے
ادرک پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
خشک دھنیا پسا ہوا دو چائے کے چمچ
ہرا دھنیا ۔ آدھی گٹھی
سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
سرخ مرچ ثابت 3 سے 4 عدد
ہری مرچ 3 سے 4 عدد
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
کڑی پتہ حسب ذائقہ
کھانے کا تیل آدھی پیالی
بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے ایک پتیلے میں دہی ڈال کر اس کو اچھی طرح پانی ڈال کر پھینٹ لیں یا لسی ڈال کر اس سے تمام مصالحہ جات و ادرک،پیاز و لہسن ڈال دیں دہی میں بیسن اچھی طرح گھول لیں تا کہ گھٹلیاں نہ رہ جائیں بلکہ مکمل طریقے سے حل ہو جائےاور پھر اسے ہلکی آنچ پر پکانے کے لیے چڑھا دیں ۔ اس آمیزہ کو مسلسل ہلاتے رہیں۔ جب اچھی طرح پک کر یہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو اس میں کڑی پتہ ڈال کر پانچ منٹ کے لیے دم دے دیں اور اس مرحلہ پر آلو، پالک اور پیاز سے بنے ہوئے پکوڑے شامل کر لیں۔ اتارنے سے ایک منٹ قبل اس میں سبز دہنیا شامل کریں اور زیرے اور تازہ لہسن کا تڑکا لگائیں اور اسے اچھی طرح ہلا لیں ۔

Advertisements