مچھلی کی بریانی


fish biryani

مچھلی کی بریانی
مچھلی کی بریانی ایک بڑی صحتمند اور مزیدار ڈش ہے اور دعوتوں کی شان بڑہاتی ہے۔ ہمیں اپنے آپ کو توانا وصحتمند رکھنے کے لئے تقویت بخش غذاﺅں کا استعمال کرنا چاہیے. آپ جو بھی خوراک کھائیں اس وقت تک بے کار ہے جب تک اس میں وٹامن ڈی شامل نہ ہو۔ وٹامن ڈی مچھلی میں پائی جاتی ہے اس لئے اپنی خوراک اور غذائی فہرست میں مچھلی کا اضافہ کرنا ضروری ہے۔

5a-150x150

صحتمند اور متحرک بڑھاپا تو سبھی کا خواب ہوتا ہے جس کی تعبیر اتنی مشکل بھی نہیں بس مچھلی کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیں۔
جاپانی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ماہرین نے ایک طبی تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ مچھلی کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے بڑھاپے میں لاحق ہونے والی انتالیس فیصد ذہنی یا جسمانی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ مچھلی میں موجود حیواناتی پروٹین اوراومیگا تھری فیٹی ایسڈ پٹھوں کو کمزوری سے بچاتے ہیں اور انہیں مضبوط بناتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کا استعمال دماغی انتشار سے بچانے کے ساتھ سا تھ جوڑوں کے درد سے بچانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ مچھلی آپ کے دل کو صحتمند و توانا رکھے گی۔
امریکا کی ہاورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 4,676افراد پر کی گئی تحقیق سے ثابت کیا کہ میڈی ٹرینین ڈائٹ کے استعمال سے کروموسوم کو ڈھانپنے والے ٹیلومیرز مضبوط اورلمبے ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے DNAمحفوظ رہتاہے اورذیابیطس ،الزائمر ز ،دل کی بیماریوں ،کمزوری اوربڑھاپے کی متعدد بیماریوں سے تحفظ مل جاتاہے ۔
میڈی ٹرینین ڈائٹ سے مراد ایسی خوراک ہے جس میں چکنائی بہت کم پائی جاتی ہے جبکہ پروٹین ،وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹ زیادہ پائے جاتے ہیں ۔اس خوراک میں مچھلی ،پھل ،سبزیاں ، گری دار میوہ جات (مثلاً بادام ،اخروٹ ،چلغوزے ،کاجو وغیرہ )دالیں اور زیتون کا تیل شامل ہیں ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مردانہ کمزوری اس بات کی علامت ہے کہ دل اور شریانوں کی صحت اچھی نہیں اور یہ دل کی بیماریوں کا اشارہ بھی ہے ۔میڈی ٹرینین ڈائٹ کے استعمال سے دل ،شریانیں اور دروان خون کا نظام بہتر ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے لمبی عمر تک مردانہ طاقت قابل رشک حالت میں رہتی ہے ۔

images

indexccRohu-rohitacarp

indexddd

49790207358847330013

index

8-9-2012_62654_l
مچھلی کی بریانی بنانے کے اجزا:

چاول: آدھا کلو
مچھلی رہو کے فلے ، کانٹوں کے بغیر، آدھاکلو، اس کے ٹکرے کر لیں۔
ادرک و لہسن پسا ہوا یا اس کا پیسٹ چائے کے دو چمچ
سرخ پسی ہوئی مرچ۔ دو چمچ
زیرہ دو چمچ
ہلدی ایک چمچ
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ ایک چمچ
دہی ایک کپ
پیاز دو عدد،باریک کاٹ لیں
اجوائن خراسانی آدھا چمچ
لیموں تین عدد
ہری مرچ دو عدد
سبز دہنیا آدہی گٹھی
ترکیب:
سب چیزوں کا پیسٹ بنا کر اور اس میں لیموں شامل کر کے خوب اچھی طرح مچھلی کو لگا کر رکھ دیں اور اس کے بعد اس فرائی پیں میں ڈال کر باقی ماندہ مصالحہ کے ساتھ آئل ڈال کر پکا لیں۔ باسمتی چاولوں کو بھگو کر ابال لیں اور ایک دیگچی میں چاولوں اور مچھلی کو تہ در تہ لگائیں اور پندرہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ آپکی مچھلی بریانی تیار ہے ۔ اس پر آپ ہری مرچ اور دہنیا کاٹ کر ڈال لیں،آپ اس کو پودینے کی چٹنی اور سلاد کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔

نوٹ؛ آپ بنا بنایا مچھلی مصالحہ بھی استعمال کر سکتی ہیں۔

Advertisements