پاکستان میں امن کا سورج


wallpaper_sunrise800x600

پاکستان میں امن کا سورج

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے اور طالبان و دیگردہشتگردوں کی وطن دشمن و عوام دشمن دہشتگردانہ سرگرمیاں ایک عفریت کی صورت اختیارکرچکی ہیں۔ گذشتہ دس سالوں سے پاکستان دہشت گردی کے ایک گرداب میں بری طرح پھنس کر رہ گیا ہے اور قتل و غارت گری روزانہ کا معمول بن کر رہ گئی ہےاور ہر طرف خوف و ہراس کے گہرے سائے ہیں۔

کاروبار بند ہو چکے ہیں اور ملک کی اقتصادی حالت دگرگوں ہے۔پاکستان کی معیشت کو 100ارب ڈالر سے زیادہ کے نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔ داخلی امن و امان کی صورتحال دگرگوں ہے۔ مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہے۔فرقہ ورانہ قتل و غارت گری کا ایک بازار گرم ہے اور کو ئی اس کو لگام دینے والا نہ ہے۔خدا اور اس کے رسول کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے گناہوں اور معصوم بچوں،مردوں اور عورتوں کا خون بے دریغ اور ناحق بہایا جا رہا ہےاور وہ بھی اسلام نافذ کرنے کے نام پر۔ سکولوں ،مساجد اور امام بارگاہوں کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔

کون سا اسلام ان چیزوں کی اجازت دیتا ہے؟ ملک کا وجود ان دہشت گردوں نے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اسلام کے نام پر بننے والا پاکستان آج دہشستان بن گیا ہے اور ہر سو ظلم و دہشت اور افرا تفری کا راج ہےاور ہم سب پھر بھی خاموش ہیں،آخر کیوں؟

یہ دہشت گرد مسلمان نہیں بلکہ ڈاکو اور لٹیرے ہیں ، اسلام کے مقدس نام کو بدنام کر رہے ہیں۔ مسلمان تو کیا غیر مسلموں کو بھی اسلام سے متنفر کر رہے ہیں۔
معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا اورپرائیوٹ، ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا، مسجدوں پر حملے کرنا اور نمازیوں کو شہید کرنا ، عورتوں اور بچوں کو شہید کرناخلاف شریعہ ہے اور جہاد نہ ہے۔

images
خواتین و حضرات مجھے یقین ہے کہ ایک دن پاکستان میں امن کا سورج ضرور طلوع ہوگا ۔ اور جہالت، دہشت وحشت اور خوف کا آسیب ٹوٹ جائے گا۔ دہشتگردی کی اندہیری رات ختم ہو کر رہے گی اور دہشتگردی کی عفریت کو شکست فاش ہوگی۔

colorado-river-backwater-sunrise-la-rae-robertsaa

امن کا یہ سورج اپنی روشنی کی کرنوں سے سارے پاکستان کے شہروں ، وادیوں،کھیتوں،دریاوں،ندی، نالوں ، پہاڑوں اور پاکستان کے ذرے ذرے کو منور اورروشن کرے گا اور ظلم و ستم اور بدامنی کے اندہیروں کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دے گا اور پاکستان میں استحکام ، امن و سکون آئے گا ۔ پاکستان کے عوام روشن مستقبل کی طرف گامزن ہو نگے اور عوام کو اپنے حسین خوابوں کی تعبیرملے گی اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر روا ں دواں ہوگا اور امن و امان کا گہوارہ ہو گا۔

indexbb

Advertisements