آڑو کے فوائد


17704_895156553854166_4191938087356575319_n

آڑو کے فوائد
آڑو ایک لذیذ پھل ہے اور یہ انسانی صحت کیلئے مکمل خوراک کا درجہ بھی رکھتا ہے۔آڑو موسم گرما میں کثرت سے پیدا ہونے والا خشک سرد تاثیر کا حامل پھل ہے۔

 

Peaches-600x350اا
آنکھوں کی صحت کیلئے بہترین پھل
آڑو ایک ایسا پھل ہے جو آنکھوں کو مخصوص غذائی اجزاءفراہم کرنے کے لئے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مضبوط آنکھوں کیلئے ماہرین نے آڑو کی افادیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔آڑو بیٹا کیروٹین کے مجموعہ کے ساتھ جسم کے تمام حصوں میں خون کی گردش کو بڑھانے کے علاوہ آنکھوں کے پٹھوں کی فعالیت کو بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے۔

10982749_895156643854157_2443603606808421771_n
جسم میں موجود زہریلے مادے کے خاتمہ کیلئے بہترین پھل
آڑومیں موجود غذائی ریشہ اور پو ٹاشیم گردوں کو بہتر کام کرنے دیتا ہے۔ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ آڑو کے غذائی اجزاءدردناک السر کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے گردوں کی روائتی صفائی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ آڑو کو اپنی روزمرہ کی غذاءمیں شامل کرلیں۔

imagesچچچ
چمکدار جلد کیلئے بہترین پھل
آڑو میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ آڑو انسانی جلد کی حفاظت کرتا ہے اور ان وجوہات کو روکتا ہے جن سے چہرے کو نقصان پہنچتا ہے۔ آڑو آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمہ کیلئے بیرونی طور پر خوبصورتی کی دیکھ بھال معمولات کے ایک جز وکے طور پر کرتا ہے۔

Autumn_Red_peachesزز
وزن کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے مفید
آڑو وزن کو کم کرنے میں بڑا ممد و معاون ہے۔ یہ آپ کے ڈائٹ پلان کے لیئے بہتر پھل انتخاب کیا ہے۔
آڑو کے ساتھ بہت بڑا ذخیرہ وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای، آئرن، زنک، میگنشیئم اور کیلشیئم کا موجود ہے۔ مطابق آڑو معدے کی تیزابیت کو دور کرکے نیا خون پیدا کرتا ہے جبکہ چہرے پر اس کا عرق لگایا جائے تو جلد نرم اور ملائم ہوجاتی ہے،آڑو گرمی کی شدت سے ہونے والی جلدی سوزش سے بھی نجات دلاتا ہے۔ آڑو قبض ختم کرنے ،کمزورنظام ہضم درست اور سانس کو ترتیب میں لانے کا اہم سبب ہے ۔آڑو دوران خون کو توازن میں رکھتا ہے، جریان اور بواسیر کے مرض کیلئے مفید جبکہ دماغ کو طاقت دیتا ہے، کمزور ہاضمہ والوں کیلئے آڑو چھلکے سمیت کھانا نقصان دہ ہے۔ ماہرین مزید کہتے ہیں کہ آڑو کےاندر موجود فائبر کی کثرت انسان کو کینسر جیسے مہلک مرض سے بھی بچاتی ہے کیونکہ آڑو کے اندر کینسر کے خلاف سب سے بڑی مزاحمت کرنے والا وٹامن اے موجود ہوتا ہے جبکہ اس پھل میں موجود وٹامن سی کی موجودگی دل کی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔

Advertisements