بہاری کباب


bihari_kebab

بہاری کباب
آپکےپیش خدمت ہے خوش ذائقہ اور لذیذ بہاری کباب بنانے کی ترکیب۔ جن کے بنائے جانے سے پورا محلہ بہاری کبابوں کی خوشبو سے مہک اٹھے۔ خود بھی کھائیں اور دوستوں کو بھی کھلائیں۔ قربانی کے بچے کھچے گوشت کا بہتریں مصرف۔

اجزا

گائے کے گوشت کے پسندے: ۱ کلو
کچا پپیتا : ۲ کھانے کے چمچے
پیاز پسا ہوا : ۱ عدد
تلی ہوئی براون پیاز: آدہھ پیالی
ادرک پیسٹ: کھانے کا ایک چمچہ
لہسن پیسٹ : کھانے کا ایک چمچہ
دہی: آدھ پیالی
لیموں کا رس: دو کھانے کے چمچے
خشخاش: ایک کھانے کا چمچہ
بھنا ہوا زیرہ: ایک چائے کا چمچ
جائفل: ایک چوتھائی چائے کا چمچ
گرم مصالحہ۲ چائے کے چمچ
سرخ مرچ پاوڈر: ۲ چائے کے چمچ
سرسوں کا تیل 4 کھانے کے چمچے

نمک حسب ذائقہ

index

kabab-g
ترکیب: تمام اجزا ملا کر پیس لیں اور پسندوں پر اچھی طرح لگا کر ۲ سے ۳ گھنٹوں کے لئے فرج میں پڑا رہنے دیں تاکہ یہ مصالحہ اچھی طرح پسندوں میں رچ جائے۔پسندوں کو سیخوں پر لگا کر دہکتے ہوئے کوئلوں پر سینک لیں۔ اس دوران پسندوں پر مسلسل برش کے ساتھ کھانے کا تیل لگاتے جائیں۔ پسندوں کو اچھی طرح سرخ ہونے اور گوشت کے گل جانے تک سینکھیں۔ کبابوں کو سلاخوں سے اتارنے کے بعد چٹنی،سلاد اور روغنی نان کے ساتھ پیش کریں۔

گائے کے گوشت کے علاوہ آپ مرغی کے گوشت سے بھی بہاری کباب بنا سکتے ہیں۔

kabab

Advertisements