کیا ابوبکر البغدادی تمام مسلمانوں کا خلیفہ ہے ؟


pic_giant_071414_SM_Abu-Bakr-al-Baghdadi

کیا ابوبکر البغدادی تمام مسلمانوں کا خلیفہ ہے ؟

داعش کا سربراہ ابو بکر البغدادی خلیفہ نہیں ہے کیوں کہ اسلام کے مطابق خلیفہ وہ ہوتا ہے، جس کی حکمرانی دنیا کے تمام مسلمانوں پر ہو لیکن بغدادی کی حکمرانی صرف شام و عراق کے مخصوص لوگوں اور مخصوص علاقے پر ہے۔ شریعت نے اس عظیم منصب کے لیے اہلیت وصلاحیت کی وہ تمام شرائط کامل مرتبہ میں لازمی قرار دی ہیں جو اس مرکزی اور اہم ترین منصب کے لیے قدرتی طور پر ہونی چاہئیں۔

149613
خلیفہ حکمرانی کی اہلیت رکھتا ہو اور حاکمانہ فطرت کا مالک ہو، انتظامی امور میں مہارت رکھتا ہو۔ داخلہ وخارجہ امور سے کما حقہ واقف ہو تاکہ امور ریاست کو بہتر طور پر سر انجام دے سکے۔
خلیفہ مجتہد ہو۔ یعنی قوانین شریعت کا ماہر ہو۔شرطِ اجتہاد افضلیت کی شرط ہے۔ نیک ،دیندار ،شریعت کا پابند اور ظالم شخص نہ ہو۔
البغدادی اس وجہ سے بھی ‘خلیفہ’ نہیں ہے کہ اس کا اپنا انتخاب بھی اسلامی قوانین کے تحت نہیں ہوا اور نہ ہی اسے اسلامی امہ نے خلیفہ چنا ہے۔ إن قومًا دخلوا علیه سألوہ ولایةً فقال: إنا لا نولِّي أمرنا هذا مَن طلبه
”بعض افراد نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مناصب کا تقاضا کیا تو آپ نے فرمایا کہ ہم مسلمان ان لوگوں کواپنی ذمہ داریاں نہیں سونپتے جوان کے طلب گار ہوں ۔’
نہ ہی البغدادی خلیفہ بننے کا اہل ہے کیونکہ اس کے ہاتھ بے گناہ اور معصوم مسلمان مرد،عورتوں اور بچوں کے خون سے رنگے ہیں اور آئے روز داعش کے لوگ خودکش حملے کرتے رہتے ہیں جو کہ قران و شریعت کی خلاف ورزی ہے۔

140901152432_isis_in_pakistan_640x360_bbc_nocredit

imagesاسدفگ

اسدفگھ

isisexecutions

 

اللہ تعالیٰ نے مناصب یعنی ذمہ داریاں اہل افراد کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے۔ إِنَّ ٱللَّهَ يَأْمُرُ‌كُمْ أَن تُؤَدُّوا ٱلْأَمَـٰنَـٰتِ إِلَىٰٓ أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُم بَيْنَ ٱلنَّاسِ أَن تَحْكُمُوا بِٱلْعَدْلِ ۚ…سورة النساء
”اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اس امر کا پابند کیا ہے کہ وہ اجتماعی ذمہ داریوں کو ان کے اہل افراد کو ادا کریں اور لوگوں میں انصاف کا مرحلہ درپیش ہو تو شریعت ِاسلامیہ سے ہی فیصلہ کریں ۔”
اور اہل افراد کو ذمہ داری تفویض (ادا)کرنا ایک فرض ہے، نہ کہ حق۔ البغدادی خودبخود خلیفہ بن کر بیٹھ گیا ہے اور کسی نے اس کو اسلامی طریقہ کار کے مطابق چنا نہ ہے۔

 

Advertisements