شب قدر کچہری میں خودکش دھماکا،16 افرادشہید


465776-CHARSADDA-1457353099-607-640x480

شب قدر کچہری میں خودکش دھماکا،16 افرادشہید

تحصیل شبقدر کی کچہری کے مرکزی دروازے پر  خودکش حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید اور کم ازکم 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ڈی پی او چارسدہ کے مطابق شہید پولیس اہلکار گیٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے اور اُنہوں نے خود کش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو اسی دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ ڈی ایس پی فیاض خان کے مطابق بیشتر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔لوگوں کی بڑی تعداد مقدمات کی پیروی کے لئے عدالت میں موجود تھی۔ پولیس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے 16 افراد میں تین پولیس اہلکار، چھ خواتین، دو بچے اور پانچ مرد شامل ہیں۔

216030704892

216030703924

56dd25d8738f8

http://dailypakistan.com.pk/charsadda/07-Mar-2016/344556

گزشتہ روز شبقدر کی سیشن عدالت کے احاطے میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مزید ایک زخمی دم توڑ گیا ہے جس کے بعد دھماکے میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے۔  http://search.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=217893#sthash.sESOc8Bo.dpuf

میڈیا کو جاری ای میل پیغام میں تحریک طالبان ،جماعت الاحرار کے احسان اللہ احسان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ بے گناہ لوگوں کو سزائیں دینے کی وجہ سے ہدف پر ہے اور عدلیہ سمیت دیگر اداروں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

http://dailypakistan.com.pk/charsadda/07-Mar-2016/344590

465776-Peshawarblastcars-1457333770-754-640x480

تحریکِ طالبان کے گروپ جماعت الاحرار کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔جماعت کے ترجمان احسان اللہ احسان نے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کی سزائے موت پر عمل درآمد کا ردعمل ہے۔

خیال رہے کہ شبقدر ضلع چارسدہ کی ایک تحصیل ہے جس کی سرحدیں قبائلی علاقے مہمند ایجنسی سے ملتی ہیں۔اس علاقے میں پہلے بھی خودکش اور بم دھماکے ہوتے رہے ہیں۔
http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2016/03/160307_charsadda_shabqadr_blast_zs

150611101628_peshawar_suicide_blast__640x360_epa_nocredit
وزیر اعظم نواز شریف نے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے زیاں دکھ اور افسو کا اظہار کیا ہے۔ صدر ممنون حسین اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیر کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو بہادری پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

56dd2b6394a25

56dd2c7779a1d

خودکش حملے، دہشت گردی اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے اور قران و حدیث میں اس کی ممانعت ہے. جہاد وقتال فتنہ ختم کرنے کیلئے ہے ناکہ مسلمانوں میں فتنہ پیدا کرنے کیلئے۔طالبان قرآن کی زبان میں مسلسل فساد فی الارض کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
بے گناہ اور معصوم لوگوں کے قتل کی اسلام میں ممانعت ہے۔اسلامی شریعہ کے مطابق اور بچوں اور عورتوں کو جنگ کا ایندہن نہ بنایا جا سکتا ہے۔ حدیث رسول کریم ہے کہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھوں سے دوسرے مسلمانوں کو گزند نہ پہنچے۔ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور دہشتگرد اسلا م اور امن کے دشمن ہیں۔ دہشتگرد تنظیمیں جہالت اور گمراہی کےر استہ پر ہیں۔جہاد کے نام پر بے گناہوں کا خون بہانے والے دہشتگرد ہیں۔یہ دہشتگرد اسلام کو بدنام اور امت مسلمہ کو کمزور کر رہے ہیں۔

جہاد الہہ کی راہ میں کی جاتی ہے ،بدلہ لینے کے لئے نہیں۔ یہ دہشتگردی ہے۔ طالبان دہشت گردوں کا نام نہاد جہاد شریعت اسلامی کے تقاضوں کے منافی ہے۔

دہشتگرد نہ ہی مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان ،بلکہ دہشتگرد انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔دہشت گردی کی وجہ سے اب تک 62000 پاکستانی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور ملک کی اقتصادیات کو زبردست نْقصان پہنچ چکا ہے۔
اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔ طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں۔طالبان ایک رستا ہوا ناسور ہیں اورپاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اس ناسور کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔ انتہا پسند و دہشت گرد پاکستان کا امن تباہ کرنے اور اپنا ملک تباہ کرنے اور اپنے لوگوں کو مارنے پر تلے ہوئے ہیں. مٹھی بھر دہشت گردوں کو ملک میں اب کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Advertisements