گاجر ایک صحت بخش سبزی


carrotsطچشز

گاجر ایک صحت بخش سبزی
گاجر ،اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک ہے جو بے پناہ افادیت کی حامل ہے۔ یہ ایسی سبزی ہے جس کا شمار پھلوں میں بھی ہوتا ہے۔ گاجر کے جوس کو کرشماتی مشروب کہاجاتا ہے۔ یہ نہ صرف بچوں کے لیے مفید ہے بلکہ بڑوں کو بھی حددرجہ فائدہ دیتا ہے ۔

طچشدفگ

484892-carrot-1459783989-692-640x480

گاجر زمانہ قدیم سے آنکھوں کی بینائی کے لئے بہترین تصور کی جاتی ہے۔ گاجر آپکی آنکھوں کی صحت برقرار رکھنے اور اسکو بہتر بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے . اس میں موجود بیٹا کیروٹین جگر کی مدد سے وٹامن a میں تبدیل ہو جاتا ہے. اور وٹامن a آپکی آنکھوں کے لئے بہت فائدے مند ہے۔ گاجر بیٹا کیروٹین سے بھرپور لیس ہے ، اس لئے یہ آنکھوں کی بیماریوں جیسا کہ موتیا، اندھاپن اور زیادہ عمر میں ہونے والی آنکھوں کی بیماریوں سے حفاظت کرتی ہے۔

purplebowl
گاجر جلد کو سورج کی روشنی سے ہونے والی نقصان سے بچاتی ہے . جلد کو ترو تازہ صحت مند اور خوبصورت بناتی ہے . وٹامن اے خشک جلد کے لئے مؤثر ہے . اسکے مزید فوائد یہ ہیں کے یہ جلد کی جھریاں داغ دھبے دور کرتی ہے اور جلد کو نکھارتی ہے۔

بھگبف
گاجر کا متواتر استعمال سرطان کے موذی مرض پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ گاجر میں بڑی تعداد اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جن سے خلیات کی عمر بڑھنے کا عمل سست ہوجاتا ہے جو کینسر سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتے ہیں ۔ گاجر میں بڑی مقدار میں آئرن موجود ہوتا ہے جو انسانی جسم میں خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ یہ جوڑوں کے درد، گٹھیا اور گاؤت جیسی بیماریوں کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔

hEALTH.CARROT_6-26-2013_106833_l

گاجر میں بڑی تعداد میں اینٹی اوکسیڈینٹس ہوتے ہیں جن سے خلیات کی عمر بڑھنے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔ اینٹی اوکسیڈینٹس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کینسر سے بچانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں اور الزائمر جیسی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔ 2011 میں یونیورسٹی آف شیفیلڈ میں ہونے والے ایک مطالعے کے مطابق گاجر میں پولی اسیٹیلین نامی کمپاؤنڈ شامل ہوتا ہے جو لوکیمیا، کو ہونے اور اس کو بڑھنے سے کو روکتا ہے۔
گاجر کے جوس میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامن اے پایا جاتا ہے، جو کہ آنکھوں، جگر ، جلد ، ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بہت ہی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی، بی ، ای ،‌ڈی ، پروٹینز، پوٹاشیم، کیلشیم ، آئرن، کاپر اور بہت سے دوسرے ضروری اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں ہر ایک کے اپنے اپنے فوائد ہیں۔
گاجر کا جوس بناتے وقت اگر اس میں تھوڑا سا چقندر اور سیب شامل کر لیا جائے تو اسکے فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں۔ جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں:
جسم میں اگر کینسر ہو جائے تو اس جوس کا استعمال کینسر سے متاثرہ خلیوں کی پرورش کو روکتا ہے۔ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ کینسر کے مریض اگر اس جوس کو مسلسل استعمال کریں تو یہ بیماری مکمل طور پر ختم بھی ہو سکتی ہے۔
جگر ، گردوں اور لبلبہ کی حفاظت کرتا ہے اور السر کی بیماری میں بھی بہت مفید ہے۔
پھیپھڑوں کو قوت بخشتا ہے اور بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔
آنکھوں اور بینائی کے لیے تو بہت ہی مفید ہے۔ یہ آنکھوں کو روشنی اور قوت بخشتا ہے اور بینائی تیز کرتا ہے۔
پٹھوں کے کھچاؤ کو دور کرتا ہے۔
قبض نہیں ہونے دیتا۔
بدہضمی کی وجہ سے سینے میں پیدا ہونے والی جلن کو دور کرتا ہے۔
جلد کے لیے بہت مفید ہے۔ جلد کی رنگت کو نکھارتا ہے۔
جگر کی صفائی میں بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے اور جسم سے فضول Fats کو نکلنے میں مدد دیتا ہے۔
دوران اسہال گاجر کا جوس پانی اور نمکیات کی کمی کو پورا کرتا ہے ۔
پیٹ کے کیڑوں کے لیئے بھی گاجر کا جوس بےحد مفید ہے

Advertisements