بھنڈی ایک سپر فوڈ


l-bathak.com-1428476912

بھنڈی ایک سپر فوڈ
بھنڈی کا نباتاتی نام ایبل موشیوس ہے جبکہ انگریزی میں اسے اوکرا (okra) کہتے ہیں۔ بھنڈی ایک پودے کا پھل ہے جسے بطور سبزی استعمال کیا جاتا ہے۔ بھنڈی کا رنگ عموماً سبز ہوتا ہے، اسے ایشیاء اور افریقہ (Asia And Africa) کے بیشتر علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔

imagesنفع

یہ ہندوستان اور پاکستان کی عوام کی مرغوب غذا ہے۔ بھنڈیاں آرام سے گملوں یا صحن میں بھی اگائی جا سکتی ہیں۔ اگر پہلی مئی کو بیج ڈال دئیے جائیں تو آپ 60 دن میں بھنڈیاں حاصل کرنا شروع کر سکتے ہیں۔بھنڈی میں وٹامنز، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس سمیت دیگر غذائی اجزاء بھرپور مقدار میں شامل ہوتے ہیں جو نہ صرف انسانی صحت کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ اس سے کئی بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے۔ خاص طور پر ذیابیطس کے علاج اور گردے کی بیماریوں کے لیے بھنڈی بہت فائدہ مند ہے۔

37572_06
اس کے علاوہ بھنڈی دمہ سے بچاؤ کے ساتھ کولیسٹرول کم کرنے میں بھی مددگارہوتی ہے جب کہ یہ ہیرو سبزی جسم میں مدافعتی نظام کو بھی فروغ دینے کا باعث بنتی ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بھنڈی کھانے سے ذہنی خلفشار اور جسمانی کمزوری کا خاتمہ ہوتا ہے۔

tMBpUR5ip0i7nrUIonu1-jl72eJkfbmt4t8yenImKBVvK0kTmF0xjctABnaLJIm9

بھنڈی کھانے سے السر (Alsar) اور جوڑوں کے درد میں آرام آتا ہے۔ اس کے علاوہ پھیپھڑوں کے انفیکشن (infection) اور گلے کی خرابی بھی بھنڈی کھانے سے دور ہو جاتی ہے۔ بھنڈی وہ واحد سبزی ہے جو اپنے اندر وٹامن سی کی بڑی مقدار رکھتی ہے۔ بھنڈی کا ذیادہ استعمال کرنے سے کولیسٹرول پر قابو بھی پایا جاسکتا ہے۔

442956-Ladyfinger-1454272401-790-640x480

indexبھئ

37572_02

ایک تحقیق یہ بھی کہتی ہے کہ بھنڈی کھانے سے ذہنی دباؤ کا خاتمہ ہوتا ہے۔ بھنڈی سارا سال دستیاب ہونے والی سبزی ہے۔ بھنڈی کے بیج کافی کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔ بھنڈی میں ریشے کی بڑی شرح پائی جاتی ہے جو خون کی شکر کو قابو میں رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
بھنڈیوں کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر کے لوگ نہ صرف اس میں موجود نمکیات اور وٹامن سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں بلکہ اس سے وزن گھٹانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ بھنڈیوں میں موجود فائبر سے قبض کی شکایت میں کمی ہوتی ہے۔

Advertisements