کیلا کھائیں آنکھوں کے امراض سے محفوظ رہیں


l_89341_095342_updates

کیلا کھائیں آنکھوں کے امراض سے محفوظ رہیں

اگر تو آپ کو کیلے کھانا پسند ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس پھل کو کھانے کے نتیجے میں آنکھوں کی صحت بہتر اور عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ر وزانہ ایک کیلا کھانے سے آنکھوں کے امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کیلوں میں ایک جز کیروٹینائیڈ پایا جاتا ہے جو پھلوں اور سبزیوں کو مختلف رنگ جیسے سرخ یا زرد میں بدلتا ہے، اور یہ جز جسم میں جانے کے بعد وٹامن اے میں بدل جاتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔
اس سے پہلے مختلف تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کیروٹینائیڈ مخصوص اقسام کے کینسر، خون کی شریانوں کے امراض اور ذیابیطس وغیرہ سے بھی تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
اب اس آسٹریلین تحقیق کے مطابق کیلے کیروٹینائیڈ سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم میں وٹامن اے کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں جو بینائی کے لیے بہت اہم ہے۔
محققین نے اس حوالے سے کیلوں کی 2 اقسام کا تجزیہ کرکے جانا کہ ان میں کیروٹین کی مقدار مختلف ہوتی ہے یا نہیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ ایک کیلا روزانہ کھانے سے عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کو لاحق ہونے والے امراض کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے۔

Advertisements