عراق میں ہوٹل کے باہر کار بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک


be299ac9-ee21-4397-bb84-90163bfbfdfc

عراق میں ہوٹل کے باہر کار بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک
عراق کے شہر بعقوبہ میں ہوٹل کے باہرکار بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر بعقوبہ میں ہوٹل کے باہر کاربم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ہوٹل کے باہر کھڑی کار میں ہوا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی لیکن دھماکے میں شدت پسند تنظیم داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں گزشتہ کئی دہائیوں سے خودکش حملوں اور بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہوچکے ہے جب کہ کئی افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
http://www.express.pk/story/508704/
داعش کی دہشت گردی اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے. جہاد وقتال فتنہ ختم کرنے کیلئے ہے ناکہ مسلمانوں میں فتنہ پیدا کرنے کیلئے۔اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جو کسی بربریت و بدامنی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔دولت اسلامیہ کے  دہشتگرد جان لیں کہ وہ اللہ کی مخلوق کا بے دردی سے قتل عام کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں اور اللہ اور اس کے پیارے رسول صلم کی ناراضگی کا سبب بن رہے ہیں. حدیث رسول اللہ میں ہے کہ انسانی جان کی حرمت خانہ کعبہ کی حرمت سے زیادہ بیان ہے۔۔ بے گناہ اور معصوم لوگوں کے قتل کی اسلام میں ممانعت ہےاور اسلام کسی بھی انسان کے ناحق قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔داعش خوارج قاتلوں ،جنونی ،انسانیت کے قاتل اور ٹھگوں کا گروہ ہے جو اسلام کی کوئی خدمت نہ کر رہاہے بلکہ مسلمانوں اور اسلام کی بدنامی کا باعث ہے اور مسلمان حکومتوں کو عدم استحکام میں مبتلا کر رہا ہے۔ داعش کے مظالم کے سامنے ہلاکو اور چنگیز خان کے مظالم ہیچ ہیں۔داعش کے پیروکار ایسے نظریے کے ماننے والے ہیں جس کی مسلم تاریخ میں مثال نہیں ملتی، داعش کے ارکان کا تعارف صرف یہی ہے کہ وہ ایسے مجرم ہیں جو مسلمانوں کا خون بہانا چاہتے ہیں۔ سعودی مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ اس تنظیم میں شمولیت اختیار کرنیوالے نادان اوربے خبرہیں۔

Advertisements