لاہور میں دہشتگردوں کی مو جو دگی کی اطلاع پرسکیورٹی ہائی الرٹ


5ipj9-400x259

لاہور میں دہشتگردوں کی مو جو دگی کی اطلاع پرسکیورٹی ہائی الرٹ

صو بائی دارالحکو مت میں کالعد م سجنا گروپ کے 8 کارندوں کی مو جو دگی کی اطلاع کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ، ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)امین وینس نے شہر کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سمیت ہنگامی میٹنگ میں اس بات پر زور دیا ہے، کہ شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی جائے ،اور مزید پولیس کی گشت بڑھا دیا جائے سر چ آپریشن جاری رکھا جائے اور شہریوں سے روابط بڑھائے جائیں ۔

 

جبکہ ان میں احساس تحفظ پید ا کر کے انکی مدد سے ہر گلی محلہ میں مشلوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ،واضح رہے کہ حساس ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سجنا گروپ کے 8 کارندوں کے لاہور میں مو جودہونے کاا نکشاف کیا ہے ۔اور جسکے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/front-page/13-May-2016/380557

198971_65738365
طالبان کے سجنا گروپ کے دہشتگرد ، دہشتگردی کےلئےلاہور میں داخل ہو چکے ہیں۔ یہ دہشتگردی کر کے لاہور ، پاکستان کے دل میں ، امن وامان کی صورتحال پیدا کر کے ملک کو عدم استحکام میں مبتلا کرنا چاہئتے ہیں ۔ان حالات سے نبٹنے کےلئے لاہور میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اس وقت پاکستا ن ایک انتہائی تشویسناک صورتحال سے دوچار ہے۔طالبان کے دہشتگردوں اور ان کے ساتھیوں نے ہمارے پیارے پاکستان کو جہنم بنا دیا ہے،60 ہزار کے قریب معصوم اور بے گناہ لوگ اپنی جان سے گئے۔ طالبان کے حملوں کی وجہ سے ملک کو اب تک 102.51ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان ہو چکا ہے اور یہ نقصان جاری ہے۔
معصوم اور بے گناہ پاکستانی مردوں، عوتوں اور بچوں کے قاتل طالبان اور ان کے ساتھی دہشتگردوں کا ابھی مکمل قلع قمع نہ ہوا ہے اور ان سے ہر حالت میں خبردار و ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور ان سے کسی نیکی کی توقع کرنا فضول ہے۔ طالبان پاکستان ،معصوم و بے گناہ پاکستانی عوام، بچوں اور عورتوں  اور اسلام کےد شمن ہیں اور ہمیں ان سے ہر دم چوکنا و ہوشیار رہنا ہو اور ان کو دوبارہ اپنے گل کھلانے کا موقع بہم نہ پہنانا ہو گا کیونکہ یہ پاکستان اور اسلام دشمنی ظاہر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیتے ہیں۔طالبان دہشتگرد ایک مشترکہ خصوصیت کے حامل ہیں اور وہ انارکسٹ فلسفہ کے پیروکار ہیں اور انکے پیچھے کارفرما ذہن ایک مخصوص طرزفکر رکھنے والا ذہن ہے۔ان میں سے بعض شعوری طور پر اور بعض لاشعوری طور پر دین اسلام اور پاکستان کو نابود کرنا چاہتے ہیں۔
طالبان دہشتگرد اسلامی نظام لانے کے دعویدار ہیں مگر ان سے بڑا اسلام دشمن کوئی نہ ہے اور اسلام کو سب سے زیادہ نقصان طالبان نے پہنچایا ہے۔

Advertisements