سبزیوں کا استعمال ذہانت کو بڑھاتا ہے


indexبھےت

سبزیوں کا استعمال ذہانت کو بڑھاتا ہے
سبزیوں کے فوائد بے شمار ہیں۔ یہ وہ نعمت اور عطیہ خدا وندی ہیں جن میں دوا بھی اور شفا بھی۔ لذتوں کا ذخیرہ بھی ہے اور تندرستی کا خزانہ بھی۔اپنی غذا میں سبزیوں کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔

raw_vegetables
ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں کےغذائی فوائد جسم اور دماغ کومضبوط اور زیادہ قابل بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔متوازن غذا والی سبزیوں کے استعمال سےجسم کوگوشت سے کہیں زیادہ پروٹین پہنچائے جا سکتے ہیں۔

vegetables
یہ تحقیق نیشنل چائلڈڈیویلپمنٹ کے ماہرین نے کی جن سے پتہ چلا ہے کہ سب سے زیادہ ذہین افراد کا شمار سبزی خوروں میں ہوتا ہےجبکہ کند ذہن لوگ گوشت کھانا پسند کرتے ہیں۔

hea
تحقیق کے دوران مختلف لوگوں کے آئی کیو ٹیسٹ کیے گئے جس میں گیارہ میں سے دس لوگوں نے بالکل درست جوابات دیئے. وہ دس لوگ سبزی خور تھے۔ ماہرین ذہانت اور سبزی میں تعلق پر تحقیق کر رہے تھے۔

l_98593_101640_updates
تحقیق کے بعد سامنے آیا کہ سبزی میں وہ تمام غذائیت موجود ہوتی ہے جو ایک تندرست ذہن اور جسم کو درکار ہوتی ہیں۔

Advertisements