انڈے۔ سپر فوڈ


indexbhu

انڈے۔ سپر فوڈ
بے پناہ غذائی صلاحیت کے باعث انڈا دنیا بھر میں ایک عرصے سے ناشتے کا لازمی جزو رہا ہے، یہ ایک صحت بخش غذا کا لازمی حصہ ہے بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انڈا ضروری غذائی اجزاء کا ایک گودام ہے۔

کچھ لوگ انڈے کی بھرپورغذائیت کی وجہ سے اپنا وزن بڑھنے کے ڈرسے اسے کھانے سے کتراتے ہیں اور انہیں گھبرا بھی چاہیئے کیوں کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک انڈا تقریباً 80 کیلوریز اور5 گرام چکنائی پر مشتمل ہوتاہے۔
اگر ہمارے جسم کو ہڈیوں سے بنی ایک اہم عمارت سمجھا جائے تو پٹھوں، جلد اور خون کے لئے انڈے میں موجود پروٹین انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جو بدن کی عمارت کو مناسب مٹیریل فراہم کرتے ہیں۔ انڈے ان لوگوں کو توانائی فراہم کرتے ہیں جواپنے وزن کو بھی کم کرنا چاہتے ہیں لیکن غذائیت کم نہیں کرنا چاہتے۔ انڈے کی زردی سے ہم ڈرتے ہیں لیکن یہ بہت صحت بخش حصہ ہے۔ انڈے کی 100 گرام زردی میں 1.33 گرام کولیسٹرول ہوتا ہے اس کے علاوہ انڈے میں وٹامن اے، وٹامن بی، کیلشیم، فاسفورس اورفولاد ہوتا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق ایک انڈا روزانہ کھانے سے کولیسٹرول میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا لیکن یہ مشورہ ان لوگوں کے لیے ہے جنہیں کولیسٹرول کا مرض لاحق نہیں۔ انڈے کی سفیدی بھی کسی سے کم نہیں اس میں ربوفلیون اور وٹامن بی ٹو موجود ہوتا ہے۔ یہ نشوونما، توانائی پیدا کرنے اور انسان کے بہت سے افعال کو درست رکھتا ہے۔

news-1424442347-7854_large
انڈے کی زردی کا منفی کولیسٹرول کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور خصوصاً مردون کو انڈے کی زردی کا استعمال ضرور کرنا چاہئیے۔
ویب سائٹ مینز ہیلتھ کے مطابق الینائے یونیورسٹی کے سائنسدان ڈاکٹر ڈونلڈ لے مین کہتے ہیں کہ 1940 میں ایک تحقیق کی گئی، جسے فریمنگم سٹڈی کہا جاتا ہے۔ اس تحقیق میں پہلی دفعہ دل کے مرض اور کولیسٹرول کا تعلق جوڑا گیا۔ اس تحقیق کے سامنے آنے کے بعد غذائی ماہرین نے کولیسٹرول پیدا کرنے والی خوراک کے خلاف مہم شروع کر دی اور اس مہم کی لپیٹ میں انڈے بھی آگئے۔ ڈاکٹر ڈونلڈ لے مین کا کہنا ہے کہ اب یہ بات واضح طورپر ثابت ہو چکی ہے کہ غذائی کولیسٹرول کا بلڈ کولیسٹرول کو بڑھانے میں کوئی عمل دخل نہیں ہے، اور بلڈکولیسٹرول میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر انڈے کی زردی کا استعمال ترک کرنا بالکل بے بنیاد بات ہے۔

egg-818191_1280
ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈہ قدرتی طورپر دستیاب غذاﺅں میں سب سے زود ہضم پروٹین کی حامل خوراک ہے۔ ایک مکمل انڈے سے آپ کو چھ سے سات گرام پروٹین حاصل ہو جاتی ہے اور کسی بھی دیگر غذا کی نسبت انڈے کی پروٹین جلد اور بہتر طورپر ہضم ہوتی ہے۔ انڈے کی زردی میں فاسفورس ، زنک بی وٹامن ، کولین اور اینٹی آکسیڈنٹ بھی بکثرت پائے جاتے ہیں۔ اس کا استعمال آپ کو توانائی فراہم کرتا ہے، سوزش سے محفوظ رکھتا ہے ، مسل کی طاقت بڑھاتا ہے ،آپ کے دماغ کو توانائی فراہم کرتا ہے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ تمام عوامل مردانہ صحت کے ساتھ براہ راست منسلک ہیں، اور مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کی افزائش کے لئے بھی انڈے بہت مفید ہیں ،لہٰذا انڈے کو مردوں کے لئے خاص غذا کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ تو اگر آپ بھی انڈے کی زردی سے پرہیز کر رہے ہیں تو جان لیں کہ آپ نے بلاوجہ خود کو انتہائی ضروری غذا سے محروم کر رکھا ہے۔
انڈے کے استعمال سے دماغ اور آنکھوں کو تقویت حاصل ہوتی ہے اور بیماری کے بعد ہونے والی کمزوری کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انڈے میں پروٹین، فاسفورس اور کیلشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔ سو گرام انڈے میں درج ذیل غذائی اجزا پائے جاتے ہیں:
توانائی: 632 حرارے (کیلوریز)
سوڈیم: 1/2 ملی گرام
لحمیات (پروٹین): 8۔12 گرام
حیاتین الف: 140 ملی گرام
چکنائی: 5۔11 گرام
نشاستہ: 7 ملی گرام
کیلشیم: 45 ملی گرام
حیاتین ج : 10
فاسفورس: 20 ملی گرام
فولاد: 2۔7 ملی گرام
دنیا میں بہت کم غذائیں ایسی ہوں گی کہ جو افادیت کے اعتبار سے انڈے کا مقابلہ کرسکتی ہوں۔ ویسے تو انڈے کے بے شمار فوائد ہیں لیکن ان میں سے پانچ اہم ترین درج ذیل ہیں، جن کی وجہ سے اسے سپر فوڈ کہا جاسکتا ہے۔
آنکھوں کے لئے بہترین غذا
انڈے میں پایا جانے والا Lutein اور رکسینتھن کیراٹنائڈ اجزاءکی اقسام ہیں۔ یہ دونوں اجزاءکسی بھی اور غذا کی نسبت انڈے سے نسبتاً آسانی کے ساتھ اور بہتر کوالٹی میں حاصل ہوتے ہیں۔ باقاعدگی سے انڈہ کھانے والوں میں ان اجزاءکی وجہ سے آنکھوں کی بیماری کیٹریکٹ کا خدشہ بہت کم ہوجاتا ہے۔
مفید کولیسٹرول
ایک انڈے میں تقریباً 212ملی گرام کولیسٹرول پایا جاتا ہے لیکن خوش قسمتی سے یہ کولیسٹرول کی مفید قسم ہے جسے کھانے سے خون میں مضر کولیسٹرول کا اضافہ نہیں ہوتا۔
دل کی بیماری سے تحفظ
انڈوں میں پایا جانے والا کولیسٹرول HDL قسم کا ہوتا ہے جو کہ صحت کے لئے نقصان کا باعث نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ سے دل کی بیماری اور دیگر کئی بیماریوں کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔
پروٹین کا خزانہ
ایک انڈے میں 6 گرام ہائی کوالٹی پروٹین پائی جاتی ہے اور انسانی جسم کی ضرورت کے تمام 9 امائنوایسیڈ بھی اس میں پائے جاتے ہیں۔ پروٹین انسانی جسم کے نشوونما کے لئے بنیادی عنصر ہے اور خصوصاً بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے نہایت اہم ہے۔
کولین کا بہترین ذریعہ
انڈے کی ایک زردی میں تقریباً 300 مائیکرو گرام Choline پایا جاتا ہے۔ یہ غذائی جزو دماغ، عصبی نظام اور دوران خون کے نظام کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
٭ انڈے میں پائے جانے والے مندرجہ بالا متفرق غذائی اجزا کسی بھی دوسری غذا میں بیک وقت دستیاب ہونا بہت مشکل ہیں لہٰذا انڈوں کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال بہترین صحت کی ضمانت ہے۔

Advertisements

“انڈے۔ سپر فوڈ” پر 10 تبصرے

  1. I have been surfing online more than three hours lately, but
    I by no means discovered any interesting article like yours.
    It’s pretty price enough for me. In my opinion, if all web
    owners and bloggers made excellent content as you did,
    the web might be much more useful than ever before.

  2. Does your website have a contact page? I’m having trouble locating it but, I’d like to
    send you an email. I’ve got some suggestions for your blog you might be interested in hearing.
    Either way, great website and I look forward to seeing it expand over time.

  3. بلاگ پر تشریس آوری کا اور پسدیدگی کا شکریہ۔آپ اپنی تجاویز یہان لکھ دیںاور یہ ہی اس بلاگ کا رابطہ کا صفحہ ہے۔

  4. It is the best time to make some plans for the future and it is time to be happy.

    I’ve read this submit and if I could I want to recommend you some interesting issues or tips.
    Maybe you can write next articles relating to this article.
    I want to read more issues approximately it!

  5. Howdy! Do you know if tuey make any plugins to help with SEO?
    I’m trying to get mmy blog to rank for some targeted keywords buut I’m not seeing very good success.
    If you know of any please share. Appreciate it!

  6. You could definitely see your skills in the work you write.
    The world hopes for more passionate writers like you who are not afraid to
    say how they believe. All the time go after your heart.

تبصرے بند ہیں۔