ماہ رمضان میں افطاری و سحری کا خاص اہتمام


20150701200243-1ماہ رمضان میں افطاری  و سحری کا خاص اہتمام

امسال بھی پہلے کی طرح ملک بھر میں رمضان المبارک کا والہانہ استقبال کیا گیا، پہلے روزے کے دوران اگرچہ گرمی زوروں پر تھی مگر نہ سحری کی تیاری ماند پڑی، نہ افطاری کی خریداری۔ ملک بھرمیں روزے داروں نے پہلی افطاری کا خاص اہتمام کیا۔ بازاروں میں رش رہا،دوپہر سے ہی دکانداروں نے پکوڑے، سموسے، چکوریاں، فروٹ چاٹ اور جلیبیاں بنانے کی تیاریاں کیں۔

528764-image-1465317075-675-640x480

528764-image-1465317000-561-640x480

528764-image-1465317053-921-640x480

528764-image-1465317068-727-640x480

528764-image-1465317023-951-640x480
اس بابرکت مہینے میں کچن کے اخراجات عام دنوں کی نسبت بڑھ جاتے ہیں ناجائز منافع خور لوگوں کی مجبویوں کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اشیا خوردنی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیتے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ تمام پھل اتنے مہنگے کردئیے گئے ہیں کہ اب تو افطار کی شان فروٹ چاٹ بنانا بھی مشکل ہوگیا ہے ۔

Pakwaan-July-11

news-1429780206-2127_large

528764-image-1465317046-285-640x480

528764-image-1465317084-903-640x480

528764-image-1465317053-921-640x480
رمضان کے دوران سحری میں تو متوازن خوراک ہی پر زور دیا جاتا ہے۔تاہم افطار سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہر گھر میں اپنی استطاعت کے مطابق اہتمام کرنا ایک روایت ہے جو ہمارے یہاں صدیوں سے چلی آرہی ہے۔بڑی بزرگ خواتین رمضان المبارک کی ان خوشیوں میں بچے اور بچیوں کو بھی شریک کرتی ہیں، جس سے تربیت کا عمل جاری رہتا ہے۔

528764-image-1465317030-516-640x480

khatiMeethiChanaChart

ramezan.com_sofre-10
لوگ مختلف قسم کے مشروبات ،ڈرنکس، گوشت ، قیمہ اور چکن وغیرہ ایسی چیزیں ہیں جن کو لوگ اپنے بجٹ کے مطابق اس مہینے کے آغاز میں ہی جمع کرلیتے ہیں۔
رمضان میں گرماگرم سموسوں اور لذیذ پکوڑوں کو ایک خاص مقام حاصل ہوتا ہے اور اگر یہ دونوں چیزیں افطار کی میز پر موجود نہیں ہوں تو افطاری بہت ادھوری سی محسوس ہوتی ہے اور افطاری کی میز کے رنگ پھیکے پھیکے لگتے ہیں۔

images

528764-image-1465317015-405-640x480
روزے داروں نے افطاری کی تیاریاں دوپہر سے ہی شروع کردیں،کھانے پینے کی دکانوں اورسستے رمضان بازاروں میں رونقیں لگی رہیں۔گرمی کی شدت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی کھانے پینے کی اشیاء ذوق وشوق سے خریدتی نظر آئیں۔سموسے، پکوڑے، کچوری اور گرما گرما جلیبی کی دکانوں پر شہریوں کا خوب رش رہتا ہے۔افطار سے پہلے دکاندارمزیدار چیزیں بنانے اور روزے دار خریدنے میں مصروف رہے،پھلوں کی خریداری بھی زوروں پررہتی، جو افطار کے دسترخوان کی زینت بنتے ہیں۔

l_138622_071400_updates
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے کینیڈین مسلمانوں کے ساتھ پہلا روزہ افطار کیا اس موقع پر وہ نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

اسلام میں روزہ کھلوانے کا بھی اجر ملتا ہے۔

CkalPPqWYAAVTXh.jpg large

 

Advertisements