جامن ایک صحت بخش پھل


جامن

جامن ایک صحت بخش پھل
جامن ایک صحت بخش پھل ہے جو گرمیوں میں بکثرت ملتا ہے ۔اس کا ذائقہ کسی قدر میٹھا ہوتا ہے جبکہ یہ اودا یا سیاہ رنگوں میں پایاجاتا ہے۔جامن غذائیت اور افادیت کے لحاظ سے ایک مکمل غذا ہے۔ گرمیوں میں اس کے گھنے درخت کی چھاوں بڑی فرحت آور محسوس ہوتی ہے۔عموماً برسات میں جامن بھی بازار میں فروخت ہونے لگتا ہے۔ اس سےنظام انہظام درست ھوتا ھے۔نا صرف جامن بلکہ اس کے پتے بھی بہت فائدہ مند ہوتے ھیں۔ یہ بہت سی ادویات میں بھی استعمال ہوتے ھیں۔

jamun_fruit

indexبھئ

images

شوگر کے مریضوں کے لیے جامن بہت مفید ھے۔ جامن کا پھل‘ بیج اور اس کے درخت کی چھال سے دوائیں تیار کی جاتی ہیں۔ جامن کی گھٹلیاں شوگر کے مریضوں کیلئے بہترین دوا ہے۔ جامن گردے کی پتھری کو ختم کرتا ہے۔ امراض قلب کے لئے بہترین ہے۔

indexبفچ

index

جامن‘ خون اور گرمی کے نقائص کو دور کرتا ہے۔ بھوک بڑھاتا ہے۔ تلی‘ جگر اور معدہ کو طاقت فراہم کرتاہے۔ گرم مزاج کے حامل افراد کے بالوں کو گرنے سے بچاتا ہے ۔ اسے ثابت کھایاجاتا ہے پھر اس کا شربت بھی نوش کیا جاتا ہے۔

index

جامن کا سرکہ صحت کیلئے مفید مانا گیا ہے۔ جامن کی گھٹلی کے سفوف کا استعمال پیچیش کی شکایت کو دور کرتا ہے۔ جامن کے درخت کی چھال کا سفوف ‘ حیض کی زیادتی میں مفید بتایا گیا ہے۔ یہ عام پھل ‘دمہ ‘برانکاٹکس ‘ڈائیریا‘ اسکن السر منہ اور حلق کی خرابیوں کو دور کرنے استعمال کیا جاتا ہے جس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوں گے۔ اس کے علاوہ یہ قبض کو بھی دور کرتا ہے۔

Advertisements