کھجور کے فائدے


dates408_l

کھجور کے فائدے

کجھور ہمارے پیارے نبی کا پسندیدہ پھل اوراس کا کھانا سنت ہے۔ ایک حدیث کے مطابق نبی کریم نے عجوہ کھجور کو جنت کا پھل کہا ہے۔ رسول اکرم نے فرمایا کہ اس کے سات دانے صبح نہار منہ کھانے سے اس دن کسی بھی زہر یا جادو کا ا ثر نہ ہو گا۔اور نہار منہ کھجور کھانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔کھجور انسان کو طاقتور اور مضبوط بناتی ہے۔

164308_69889054

کھجور کھانے سے انسان دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔اور جو لوگ دبلے پتلے ہیں وہ اگر روزانہ کھجور کا ستعمال رکھیں تو موٹے ہو سکتے ہیں ۔اگر آپ دبلے پتلے ہیں توروزانہ چار عدد کھجور لیکر آدھا کلو دودھ میں ابال کر پئیں انشااﷲ کمزور جسم فربہ ہو جائے گا۔اس کے علاوہ کھجور سے خون بھی بڑھتا ہے اور رنگت بھی سرخ و سفید ہو جاتی ہے۔

index-jpg%d8%b7%da%af%db%92

اس کی گھٹلی آنتوں کے لئے بے حد مفید ہے۔اس کے علاوہ کھجور جسمانی کمزوری کو بھی دور کرتی ہے۔اس میں وٹامن اے،نشاستہ ،کیلشیم،فولاد اور فاسفورس ہوتا ہے۔ کھجور تازہ خون پیدا کر کے قوت اور توانائی میں اضافہ کرتی ہے اور کولیسٹرول کو کم کر کے دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ دل، گردہ، مثانہ، پتّا اور آنتوں کے امراض میں کھجور مفید ہے۔

495x278x362178_57630391-jpg-pagespeed-ic-iqpgdc-yja

%d9%86%da%af%d8%b1%d8%b9%d8%af

یہ بلغم خارج، منہ کی خشکی دُور کرتی ہے۔ مقوّی اور پیشاب آور ہے ۔ دل کی بیماری اور کالا موتیا کے لیے کھجور کو گٹھلی سمیت کُوٹ کر کھانا مفید ہے ۔ کھجور کو بھگوکر اس کا پانی پی لینے سے جگرکی بیماریاں دُور ہوتی ہیں۔
آئرن سے بھرپور
جن لوگوں کو خون کی کمی ہے انہیں چاہیے کہ کھجور کا استعمال ضرور کریں۔حاملہ خواتین کے لئے بھی بہت ہی زیادہ مفید غذا ہے،دن میں 100گرام تک کھجور کے استعمال سے آپ کو آئرن کی مطلوبہ مقدار ملے گی جس سے جسم میں خون بنے گا۔
ڈائیریا کے لئے
میں موجود پوٹاشیم کی وجہ سے معدہ ٹھیک رہتا ہے اور اگر یضہ ہوجائے تو جسم سے نکلنے والی نرلز کو کھجوروں سے پورا کیا جاسکتا ہے۔
قبض کے لئے
اس میں موجود فائبر کی وجہ سے معدہ سکون میں رہتا ہے اور ساتھ ہی قبض رفع ہوتی ہے۔رات کو کھجوروں کو پانی میں بھگوکررکھ دیں اور اگلی صبح پانی پی لیں،آپ کا معدہ ٹھیک ہوجائے گا۔
وزن میں کمی
خالی پیٹ کھجوریں کھانے سے نہ صرف کولیسٹرول کم ہوتا ہے بلکہ جسم کی اضافی چربی پگھلتی ہے اور وزن کنٹرول میں رہے گا۔
دل کے لئے
رات کو کھجور کو پانی میں بھگوئیں اور صبح کو کھالیں۔اس کی وجہ سے آپ کا دل مضبوط ہوگا اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوجائے گا۔
بلڈ پریشر کے لئے
ان میں موجود پوٹاشیم اور میگنشیم کی وجہ سے آپ کا بلڈ پریشر ٹھیک رہے گا۔پانچ سے چھ کھجوریں دن میں کھانے سے آپ کا بلڈ پریشر کم رہے گا۔

Advertisements