نزلہ و زکام اور اس سے بچاو کے طریقے


1419224744_icon-jpg-_3

نزلہ و زکام اور اس سے بچاو کے طریقے

سردیوں کی آمد آمد ہے،آجکل موسم تبدیل ہو رہا ہے اور رات اور صبح کے اوقات میں موسم خنک ہوتا ہے جبکہ بدلتے موسم کے باعث موسمی بیماریوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے جس میں کھانسی ، زکام ، بخار جیسے مسائل ہرگھر میں کسی نہ کسی فرد کو اپنی گرفت میں لیکر رکھا ہوا ہے۔

566087-flu-1469454572-541-640x480
نزلہ زکام ایک ہی مرض کے دو نام ہیں ۔ دونوں میں صرف اتنا فرق ہے کہ جب ناک کے اندر کی لعاب دار جھلی متورم ہوجاتی ہے تو چھینکیں آتی ہیں اور ناک بہتی ہے۔ اس کیفیت کو زکام کہتے ہیں اور جب ناک بہنے کے ساتھ حلق میں سوزش، خراش اور کھانسی ہو تو اس کیفیت کو نزلہ کہا جاتا ہے۔

%d8%a8%da%be%d8%a6%d9%86
اس مرض کی ابتدا میں طبیعت سست رہتی ہے سر میں درد اور پیشانی پر بوجھ محسوس ہوتا ہے جب کہ حلق سرخ متورم ہوجاتا ہے۔ آنکھوں سے بھی پانی بہنے لگتا ہے۔ آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں اور اس کے ساتھ ہلکا ہلکا بخار ہونے لگتا ہے ، جسم گرم اور سست ہوجاتا ہے۔ ایک دو دن بعد کھانسی بھی شروع ہوجاتی ہے۔ حلق خشک ہوجاتا ہے، بھوک نہیں لگتی، پیاس بڑھ جاتی ہے یورین کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ ایک دو روز بعد ناک کی رطوبت گاڑھی ہوجاتی ہے اور ناک بند ہوجاتی ہے، نزلہ جمع ہوجاتا ہے۔

564b7e7387807
نزلہ و زکام ایک متعدی مرض ہے ، یہ ایک جراثیم کی وجہ سے ہوتا ہے یہ مرض ایک سے دوسرے انسان کو بآسانی لگ سکتا ہے۔ نزلہ زکام کے جراثیم سب سے پہلے ناک کی جھلی کو متاثر کرتے ہیں اور اس میں سوزش پیدا کرتے ہیں جس سے مریض کو چھینکیں آتی ہیں۔ ناک بہنے لگتی ہے اور آنکھوں میں باربار پانی آنے لگتا ہے زکام چند گھنٹوں میں شدت اختیار کرلیتا ہے اور بدن میں ہلکا ہلکا درد ہوتا ہے بعض اوقات حرارت بلکہ باقاعدہ بخار ہوجاتا ہے اگر احتیاط نہ کی جائے تو مرض کی شدت کئی اور پیچیدگیاں پیدا کرسکتی ہے مثلاً ٹانسلز ، گلے کے غدود کا خراب ہوسکتے ہیں۔ پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوسکتا ہے مسلسل بخار سے کمزوری بہت بڑھ سکتی ہے۔

%da%be%d8%a6%db%8c
یہ ہے ایک ایسا قدرتی نسخہ ،جس کے استعمال سے آپ صرف ایک دن میں زکام سے نجات حاصل کرلیں گے۔اس کی وجہ سے آپ نہ صرف فلو سے محفوظ رہیں گے بلکہ آپ کا مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوجائے گا۔
اجزاء
لیموں کا رس
ایک عددپیاز
دو بڑے چمچ شہد
دو کپ پانی
بنانے کا طریقہ
پانی کو ابالیں اور پھر پیاز کاٹ کر اس میں ڈالیں اور 15منٹ تک ابالیں۔اب اس محلول کو آنچ سے اتاریں اور 10منٹ تک انتظار کریں۔اب اس پانی کو چھانیں اور اس میں شہدڈالیں اور اچھی طرح حل کرنے کے بعد اس میں لیموں کا رس شامل کریں۔اس محلول کو دن میں تین بار پینے سے آپ کا زکام ٹھیک ہوجائے گا۔
سردی کے موسم میں نزلہ زکام کی شکایات ہوتو چکن سوپ کا استعمال تین دین لازمی ہے۔ سوپ پینے سے مریض اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے چکن سوپ میں وہ الرجی ہے جو پیسنہ سے ضائع ہونے والے انسانی جسم کے پانی کو پورا کرتی ہے اگر آپ ویجی ٹیرین ہیں تو سبزی کا سوپ استعمال کرسکتے ہیں۔خشک موسم میں گرم ماحول میں سے آکر فوراً ٹھنڈے پانی کا استعمال نہ کریں۔ جسم کا درجۂ حرارت نارمل ہوجانے کے بعد پانی پیئں۔ رات کو چاول، آئس کریم، کولڈ ڈرنک اور سرد تاثیر والے پھل جیسے انار، کیلا وغیرہ استعمال نہ کریں۔ پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ اپنے جسم کو سردی اور سرد ہوا سے بچائیں۔ گرم کپڑوں کا استعمال کریں۔ سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔ نزلہ میں زودہضم غذا کا استعمال کریں۔ شک میوے جات بادام، پستہ، حلوہ، چلغوزے، مونگ پھلی ، اخروٹ گاجر کا استعمال جسم حرارت مہیا کرتاہے. نزلہ و زکام اور ٹھنڈ کا علاج اور بچاوٴ روز مرہ کے خوراک میں پوشیدہ ہے پھل، سبزیاں لہسن یا سرکہ، ہلدی اور کالی مرچ وغیرہ یہ تمام غذائیں جسم کے معدافتی نظام کو مضبوط بناتی ہیں۔ نمک ملے پانی سے غرارے کرنا حلق کی سوزش کیلئے بہتر ہے قدیم زمانہ سے شہد کا استعمال ہورہاہے کھانسی میں مفید ہے۔

 

Advertisements