سرخ مرچ کے استعمال سے زندگی میں اضافہ


images-jpg%d8%a8%da%be%d8%a6

سرخ مرچ کے استعمال سے زندگی میں اضافہ

ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سرخ مرچ کھانے والے افراد میں جلد اموات کی شرح اسے نہ کھانے والوں کی نسبت 13 فیصد تک کم ہوتی ہے۔ سرخ مرچ کھانے سے انسان کی عمر میں 10 سال تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔اس مطالعے میں سن 1980 سے 1990 ایسے سولہ ہزار سے زیادہ بالغ افراد کو شامل کیا گیا جو دن میں ایک یا متعدد سرخ مرچیں کھاتے ہیں۔ یہ تحقیق امریکہ میں یونیورسٹی آف ورمونٹ کالج آف میڈیسن کے دو محققین نے کی۔

index

قیاس کیا جا رہا ہے کہ سرخ مرچ کے فائدہ مند اثرات ہو سکتے ہیں۔ کچھ شواہد سے پتا چلا ہے کہ تیز سرخ مرچ اور شملہ مرچ میں مانع سوزش اور مانع تکسید اجزا ہوتے ہیں اور اس میں شامل اجزا نظام ہضم کو بھی تقویت دیتے ہیں۔

ماہرین نے شملہ مرچ کو صحت کےلئے زیادہ مفید پایا۔

_93630495_49f05a6b-85ec-43fa-9600-f1cceffacc3e

اس تحقیق میں نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشنل ایگزیمینیشن سروے کے اعداو شمار استعمال کیے گئے۔ یہ اعداد و شمار سنہ 1988 سنہ 1994 تک کے تھے جس میں شامل افراد 18 سال کی عمر سے بڑی بالغ افراد تھے۔ سروے کے 16,179 شرکا نے صحت، طرز زندگی اور سماجی اور اقتصادی صورتحال کے بارے میں سوالات کے جواب دیئے۔

236285537

images-jpg%da%86%d8%af%d8%b9

خوراک سے متعلق پوچھے گئے سوالات میں ان سے 81 اجزائے خوردنی کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ لگ بھگ 19 سال کے عرصے میں 4946 اموات ریکارڈ کی گئیں جن میں سے 21.6 فیصد مرچیں کھانے والے جبکہ 33.6 فیصد مرچیں نہ کھانے والے افراد تھے۔

محققین کے نتائج کے مطابق ’تیز سرخ مرچوں کے استعمال سے قبلِ از وقت اموات میں کمی دیکھی گئی۔ لہذا سرخ مرچ خواراک کا ایک سود مند جزو ہے۔سرخ مرچ امراض قلب سمیت کئی بیماریوں کے بچاؤ کا ذریعہ ہے۔ سرخ اور انتہائی کڑوی مرچیں امراض قلب، خون کی وریدوں اور دماغی فالج کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔اس نئی تحقیق کی تفصیلات حال ہی میں نامی PLOS ONE سائنسی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ اس رپورٹ نے مروجہ ان نظریات کو کافی حد تک درست ثابت کیا ہے جن میں کہا جاتا ہے کہ سرخ مرچ کئی امراض سے بچاؤ کا ذریعہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی طرح کی ایک تحقیقی رپورٹ سنہ 2015ء میں چین میں بھی جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سرخ مرچ کئی بیماریوں سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ ایک امریکی یونیورسٹی نے کہا ہے کہ سرخ مرچ ہاضمے کے لیے مفید ہے،سرخ مرچ نہ کھانے والے افراد کی بہ نسبت اسے کھانے والے افراد میں جلد اموات کا خطرہ 13 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق تیز سرخ مرچ اور شملہ مرچ بھی فائدہ مند ہے اس میں موجود اجزا جسمانی سوزش دور کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ(تکسیدی) اجزا کھانا ہضم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق سرخ مرچوں کے استعمال سے قبلِ از وقت اموات میں کمی آئی اور مرچ کا مناسب استعمال انسانی جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔ ذیابیطس کے معاونت کی روک تھام کرتی ہے۔ کینسرز کے پیھلاو کو روکتی ہے۔ پیٹ کے السر کی روک تھام کرتی ہے۔ صحت مند دل کے لیے اچھی ہے۔ وزن کم کرنے میں بہت فائدے مند ہے۔ جسم کی سوزش کو کم کرتی ہے۔ درد کو دور کرتی ہے۔سرخ مرچ سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ سرخ مرچ موٹاپے کے خلاف شدید مزاحمت رکھتی ہے اور انسان اس بیماری سے محفوظ رہتا ہے۔ سرخ مرچ کھیرے پر لگا کر روزانہ کھانے سے دل، دماغ اور معدہ کے افعال کی اصلاح ہوتی ہے۔ خون صاف ہوتا ہے رنگت نکھر آتی ہے۔ آدمی کی استعداد کار میں اضافہ ہوتا ہے۔ تھکن قریب نہیں آتی۔ بلغمی دردوں‌ سے نجات ملتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق طویل عمر کے لیے چینی اور نمک کا مناسب استعمال ،آرام طلبی اور نشہ آور ادویات سے دوری ناگزیر ہیں۔

 

Advertisements