اخروٹ بانجھ پن کے علاج میں انتہائی کارآمد ثابت ہوتا ہے


news-1488340217-5219

اخروٹ بانجھ پن کے علاج میں انتہائی کارآمد ثابت ہوتا ہے

 اخروٹ کھانے میں تو مزیدار ہوتے ہیں مگر بیماریوں کے خلاف بھی انتہائی کار آمد ہوتے ہیں ۔امریکی ماہرین نے سالوں کی تحقیق کے بعد دعوی  کیا ہے کہ دوسری بیماریوں کے علاوہ اخروٹ بانجھ پن کا شکار خواتین کے لیے انتہائی  فائدہ مند ہوتے ہیں۔

7xh1qtrgb1

ڈیل وئیر یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ  اخروٹ کھانے کی عادت کے نتیجے میں جسم میں ایسے کیمیکلز کی کمی آتی ہے جو کہ خلیات کو نقصان پہنچا کر مردوں میں باجھ پن کا باعث بنتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اخروٹ میں فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو کہ ان خلیات کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کرتا ہے۔تحقیق کے دوران چوہوں کے دو گروپس پر تجربات کیے گئے جن میں سے ایک کو اخروٹ پر مبنی جبکہ دوسرے کو کنٹرول غذا نو سے گیارہ ہفتوں تک استعمال کرائی گئی۔

news-1402593934-1361

ان میں سے ایک گروپ صحت مند جبکہ دوسرا بانجھ پن کا شکار تھا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ  اخروٹ پر مبنی غذا کے استعمال سے بانجھ پن کے شکار چوہوں کے خلیات میں بہتری دیکھنے میں آئی بلکہ وہ باپ بننے کے قابل ہوگئے۔

mhr

محققین کا کہنا تھا کہ یہ حیران کن ہے کہ اخروٹ کھانا اس مسئلے پر قابو پانے میں مددگارثابت ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ جانا جاسکے کہ  اخروٹ  میں موجود کونسی چیز اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ  اخروٹ کا استعمال بانجھ پن پر قابو پانے کے لیے مفیدثابت ہوسکتا ہے۔

WomenUseWallNutsForWeightLoosa_2-11-2016_214762_l

اخروٹ میں وٹامن اے۔وٹامن بی۔ وٹٓامن سی کی کچھ مقدار کے علاوہ معدنی اجزا مثلا فولاد ۔تانبہ۔فاسفورس۔کوبالٹ۔میگنیشم ۔کبرلٹ۔پوٹا یشیم۔سوڈیم جیسے قیمتی اجزا پائے جاتے ہیں جو بدن کی  نشو و نما میں بڑی اہمیت کا حامل ہوتے ہیں۔ اخروٹ میں شامل اومیگا فیٹی ایسڈ نامی چکنائی دماغی عمل کو بہتر بنا کر ڈپریشن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کر دیتی ہے اور قوت حافظہ میں اضافہ کرتی ہے۔ اخروٹ دل کے امراض میں بھی مفید ہے۔اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول نارمل رہتا ہے جن کا کولیسٹرول ٹھیک نہ رہتا ہو ہو وہ ضرور اخروت کا استعمال کریں۔اخروٹ کینسر کے ممکنہ حملے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔جس میں بڑی آنت کا کینسر،چھاتی کا کینسر اورپروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

 

Advertisements