کھجور کےطبی فوائد


کھجور کےطبی فوائد

کھجور کو مکمل غذا اور توانائی کا خزانہ کہا جاتا ہے۔ اللہ تعالی نے کھجور کو جنت کا پھل قرار دیا ہے یہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔کھجور میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشم اور وٹامن بی سکس جیسے اجزاءشامل ہوتے ہیں جو کہ متعدد طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔

اسرائیل کے ٹیکینو انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق کے مطابق روزانہ انار کے جوس اور 3 کھجوروں کا استعمال دل کے امراض کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ انار اور کھجوریں اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو دل کی شریانوں کے سخت ہونے اور سکڑنے کا خطرہ ایک تہائی یا 33 فیصد تک کم کردیتے ہیں۔کھجور میں شامل میگنیشم بلڈ پریشر میں کمی لانے میں بھی مدد دینے والا جز ہے، جبکہ اس میں موجود پوٹاشیم بھی جسم کے لیے فائدہ مند ہے جو دل کو مناسب طریقے سے کام کرنے اور بلڈ پریشر میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔کھجوریں میں موجود مینگنیز، کاپر اور میگنیشم ایسے اجزاءہیں جو ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور یہ بھربھرے پن کے مرض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ جنسی قوت کو بڑھانے اور اسے طاقتور کرنے میں بھی کھجور بہت معاون ثابت ہوتی ہے۔ امراض قلب میں بھی کھجور نہایت مفید ثابت ہوئی ہے۔ خاص طور پر عجوہ کھجور اس کے لئے نہایت مفید بیان کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اﷲ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں بیمار ہوا۔ میری عیادت کو رسول اﷲﷺ تشریف لائے۔ آپ نے اپنا ہاتھ میرے کندھوں کے درمیان رکھا تو آپ کے ہاتھ کی ٹھنڈک میری ساری چھاتی میں پھیل گئی۔ پھر آپﷺ نے فرمایا کہ اسے دل کا دورہ پڑا۔ اسے حارث بن کلرہ کے پاس لے جائو جو بنو سقیف میں مطب کرتا ہے۔ حکیم کو چاہئے کہ وہ مدینہ کی سات عجوہ کھجوریں گھٹلیوں سمیت کوٹ کر اسے کھلائے۔

کھجور کے فوائد کے بارے میں یہ حدیث بڑی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ طب کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مریض کے دل میں درد کی تشخیص کی گئی۔ جدید تحقیق سے یہ بات بھی عیاں ہوئی ہے کہ کھجور کھانے سے ذہنی دباؤ میں کمی آجاتی ہے۔ یہ جسم میں شکریات کی کمی کو پورا کرتی ہے۔ اس کے کھانے سے جسم میں پٹھے سکڑتے اور مضبوط ہوتے ہیں۔ یہ قبض کشا ہوتی ہے۔ پیٹ کی خرابی اور معدے کے لے سود مند ہے۔ دودھ کے ساتھ کھجور بھر پور غدائیت مہیا کرتی ہے۔ اگر شہید میں ملایا جائے تو اور زیادہ فائدہ مند ہے۔

Advertisements