ہلدی کے بے پناہ طبی فوائد


ہلدی کے بے پناہ طبی فوائد

جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہلدی اپنے اندر جادوئی خواص رکھتی ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال حیرت انگیزطبی فوائد سے بھرپورہے۔

ایک چمچہ ہلدی میں 24 کیلوری، چکنائی، فائبراور پروٹین پایا جاتا ہے اس کے علاوہ ہلدی میں معدنیات اور فولاد پائی جاتی ہے لیکن ان سب کے باوجود ہلدی میں سرکومن نامی عنصر جادوئی اثر رکھتا ہے جبکہ یہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے۔ ماہرین کے مطابق سرکومن انتہائی اہم مرکب ہے جس کے خواص درج ذیل ہے۔ہلدی جسم کے اندر سوزش اور جلن کو ختم کرتی ہے اور اس کا استعمال ذیابیطس ، جلدی امراض، ہڈیوں میں سوزش اور جلن کو دور کرتا ہے۔یونیورسٹی آف میری لینڈ کے میڈیکل سینٹر نے ثابت کیا ہے کہ عام بیماریوں کے ساتھ ساتھ ہلدی کینسر بھگانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آنتوں، چھاتی اور پروسٹیٹ کینسر میں بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔امریکہ میں سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے مطابق ہلدی شریانوں کی بندش روکنے اور کولیسٹرول گھٹانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ 500 ملی گرام سرکومن ( جو دو چمچ ہلدی میں ہوتا ہے) کھانے سے عین وہی اثر ہوتا ہے جو مشہور دواؤں پروزیک اور فلوکسیٹائن کھانے سے ہوتا ہے۔ اس طرح ہلدی ڈپریشن کا قدرتی اور فطری علاج ہے۔

ہڈیوں کی کمزوری اور بُھربُھرے پن کو ہلدی کے باقاعدہ استعمال سے روکاجا سکتا ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے  ہڈیوں کی کمیت اور کثافت کو 7 فیصد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

 

Advertisements