کشمیری سیخ کباب


کشمیری سیخ کباب

کشمیری کھانے، کشمیر کے حسن اور خوبصورتی کی طرح ، اپنے ذائقہ اور نفاست کے لحاظ سے لازوال و منفرد ہوتے ہیں۔15 وہیں صدی میں تیمور لنگ کے ساتھ آنے والے باورچی آج بھی کشمیر میں آباد ہیں۔ اگر لکھنؤ میں روایتی باورچیوں کا مسکن باورچی ٹولہ ہے تو سرینگر میں وازا پورہ جہاں ہنرمند باورچي برسوں سے اقامت پذیر ہیں، جن کے ہاتھ سے تیار شدہ کھانوں سے ہاتھ رکنے کا نام ہی نہ لیتا ہے۔

"وازوان کے پکوانوں کو تیار کرنا ایک معمولی باورچی کے بس کی بات نہیں ہے۔ ان کی ہنرمندی اور بنائے ہوئے کھانوں کی لذت بے مثال ہے۔وازا خود تامڑیوں میں گوشت، مرغ اور ترکاریوں کے بنے مرغن کھانے یکے بعد دیگرے مہمانوں کے تھال میں ڈالتے جاتے ہیں۔ فضا کھانوں کی مہک سے مہک اٹھتی ہے، منہ میں پانی آجاتا ہے اور مہمان سر جھکائے کھانے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔”

آج ہم آپ کو کشمیری سیخ کباب جو کہ عام کبابو ں سے مختلف اور نہایت ذائقہ دارو منفرد ہوتے ہیں، گھر میں بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔

اجزاء:
قیمہ ۔۔ ایک کلو  گائے کا
انڈے ۔۔ دو عدد
سونف پاؤڈر ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
نمک ۔۔ حسب ذوق
ادرک ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
دار چینی پاؤڈر ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
زیرہ پاؤڈر ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
پیاز ۔۔ ایک عدد
سوکھا پودینہ ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
مکھن ۔۔ دو کھانے چمچے

قیمے میں تمام مصالحے ڈال کر مکس کر کے پیس لیں۔ پھر اس میں کٹی پیاز، انڈے اور دو کھانے کے چمچے مکھن ڈال کر مکس کریں۔ اب سیخوں میں لگائیں اور باربی کیو کرلیں یا گھی میں تل لیں۔آپ کے کشمیری سیخ کباب تیار ہیں۔ گرماگرم تندوری روٹی کے ساتھ نوش جان کریں۔ پودینےکی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

Advertisements