کھیرے کے فوائد


کھیرے کے فوائد

کھیرا پھلوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور یہ گرم علاقوں میں کاشت کی جانے والی دنیا کی چوتھی بڑی سبزی ہے ۔ افادیت کے لحاظ سے کھیرا لاتعداد فوائد کاحامل ہے ۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کھیرا جلد کی حفاظت کیلئے بہترین ہے جو چہرے کی جھریاں ختم کرنے اور دھوپ اور لو سے جھلسی ہوئی جلد کیلئے مفید ہے ۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کھیرا تھائیرائیڈ سمیت کئی بیماریوں کے علاج میں معاونت ثابت ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کھیرے میں موجود تین اقسام کے اجزا انتہائی اہم ہوتے ہیں اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان تینوں اجزا کی وجہ سے سرطان کی بہت سی اقسام کا خطرہ کافی حد تم کم ہوجاتا ہے۔

کھیرے کا رس  لبلبے کو انسولین بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی اہم ہے اسی وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کو کھیرے کا استعمال ضرور کرنا چاہیے جب کہ تحقیق کے مطابق کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی کھیرا اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھیرا بظاہر ایک عام سی سبزی ہے تاہم اس میں انسولین پیدا کرنے کیلئے ضروری ہارمونز پائے جاتے ہیں، اس کے علاوہ کھیرے میں مختلف اقسام کے وٹامنز اور معدنیات بھی موجود ہیں جن میں تھائیامین، نیاسین، فولیٹ، کیلشیم فولاد، وٹامن سی، کے، میگنیشیئم، میگانیز، فاسفورس، پوٹاشیم، سوڈیم، جست اور فلورائیڈ وغیرہ شامل ہیں۔ کھیرا تھائیرائیڈ، شوگر، بلڈ پریشر اور کئی دیگر بیماریوں کا علاج ہے۔

کھیرے میں 96فیصد پانی پایا جاتا ہے جو نہ صرف پیاس بجھاتا ہے بلکہ جسم کی حدت کو بھی کم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیرے میں پوٹاشیم ، میگنیشیم اور فائبر بھی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں جبکہ کھیرے میں موجود بعض اجزاء کینسر سے بچاؤ میں بھی مدد دیتے ہیں اسی طرح یہ سانس کی بدبو پیدا کرنے والے بیکٹریا کو بھی ختم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کھیرے کے جوس کے استعمال سے السر کا بھی علاج کیا جاسکتا ہے ۔ جاپان کی ایک تحقیق کا مطابق کھیرے میں ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جو معدہ کی جلن تیزابیت سے بچاتے ہیں۔کھیرے کے ا ستعمال سے تیزابیت اور السر سے بچاؤ ممکن ہے۔

نہار منہ ایک گلاس کھیرے کا جوس پینے سے نہ صرف آپ کے جسم کو طاقت ملتی ہے بلکہ یہ موٹاپے کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ کھیرا کولیسڑول اور بلڈ پریشر کر کنڑول کرتا ہے۔ جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

 

Advertisements