کوئٹہ میں ائیر بیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا


کوئٹہ میں ائیر بیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

کوئٹہ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے ، 4نامعلوم دہشتگردوں نے سمنگلی ائر بیس کے قریب  پولیس ناکہ پر فائرنگ کی تھی، جوابی فائرنگ میں 2دہشتگرد ہلاک جبکہ دوموقع سے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سمنگلی ائر بیس کے قریب واقع پولیس ناکے پر رات گئے نامعلوم چار دہشت گردوں نے فائرنگ کی

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے  میں دو دہشت گرد مارے گئے اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیاہے  ۔ واقعہ میں ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دی  گئی ہیں۔

https://www.humnews.pk/latest/167144/

اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی ہے۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں پولیس  چوکی پر حملے کرنے والے انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں ۔ رمضان المبارک کا احترام تو دور جاہلیت میں بھی کیا جاتا تھا ، کفار اور مشرکین بھی رمضان المبارک کا احترام کرتے ہوئے قتل و قتال بند کر دیتے تھے۔

کبار ائمہ تفسیر و حدیث اور فقہاء و متکلمین کی تصریحات سمیت چودہ سو سالہ تاریخِ اسلام میں جملہ اہلِ علم کا فتویٰ یہی رہا ہے ۔ اپنی بات منوانے اور دوسروں کے موقف کو غلط قرار دینے کے لئے اسلام نے ہتھیار اُٹھانے کی بجائے گفت و شنید اور دلائل سے اپنا عقیدہ و موقف ثابت کرنے کا راستہ کھلا رکھا ہے۔ ہتھیار وہی لوگ اُٹھاتے ہیں جن کی علمی و فکری اساس کمزور ہوتی ہے اور وہ جہالت و عصبیت کے ہاتھوں مجبور ہوتے ہیں، ایسے لوگوں کو اسلام نے باغی قرار دیا ہے جن کا ٹھکانہ جہنم ہے ۔

 داعش کی دہشتگردی، اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے۔ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جو کسی بربریت و بدامنی کی ہرگز اجازت نہ.یں داعش خوارج قاتلوں ،جنونی ،انسانیت کے قاتل اور ٹھگوں کا گروہ ہے جو اسلام کی کوئی خدمت نہ کر رہاہے بلکہ مسلمانوں اور اسلام کی بدنامی کا باعث ہے اور مسلمان حکومتوں کو عدم استحکام میں مبتلا کر رہا ہے۔ داعش کے مظالم کے سامنے ہلاکو اور چنگیز خان کے مظالم ہیچ ہیں۔