شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، بچی جاں بحق


شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، بچی جاں بحق

شمالی وزیرستان کے علاقے ھمزونی میں بچے گھر کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران ان کا پاؤں بارودی سرنگ پر پڑ گیا جس سے دھماکا ہوا اور 3بچے زخمی ہوگئے اور 3 سالہ ہانیہ جان بحق ہو گئی۔

طالبان بارودی سرنگ لگانے کے ذ مہ دار ہیں اور یہ ان کا پسندیدہ ہتھیار ہے۔ طالبان کی پاکستان کے مسلم عوام کے خلاف جنگ اسلام کے سراسر منافی ہے۔طالبان ، دہشت گردی و انتہاء پسندی، انسانیت کا قتل اور  بے گناہ اور معصوم لوگوں  اور بچوں کا قتل میں ملوث ہیں۔

بچوں اور عورتوں کا قتل اسلام میں منع ہے اور حالت جنگ میں بھی جائز نہ ہے۔ نبی اکرم نے جنگ کے دوران کفار کے چھوٹے بچوں اور عورتوں کو بھی قتل کرنے سے منع کیا ہے۔ معصوم بچوں کا قتل کرنا یا انہیں زخمی کرنا جہاد نہیں فساد ہے اور اسلام کے اس عظیم عمل کو بدنام کرنے کی خوفناک سازش ہے۔ حدیث مبارکہ میں آیا ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے سے منع کیا۔ آپ نے کہا کہ ”وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹو ں پر شفقت نہ کرے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے قتال و جہاد کے لیے جو ہدایات دیں، ان کی تفصیلات یوں ہیں :
1. غیر اہل قتال کو نقصان پہنچانے سے منع کیا، نبی کریم نے اہل قتال اور غیر اہل قتال کا فرق واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ غیر اہل قتال کو نقصان نہ پہنچایا جائے، عورتوں، بچوں، بوڑھوں، بیماروں، گوشہ نشینوں، زاہدوں اور مندروں کے مجاوروں اور پجاریوں وغیرہ کو قتل نہ کیا جائے۔
2. رسول پاک صلی اللہ علیہ و سلم مجاہدین کو رخصت کرتے ہوئے فرماتے "کسی بوڑھے، بچے، نابالغ لڑکے اور عورت کو قتل نہ کرو، اموال غنیمت میں چوری نہ کرو، جنگ میں جو کچھ ہاتھ آ جائے سب ایک جگہ جمع کر دو، نیکی اور احسان کرو کیونکہ اللہ تعالٰی احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے” ۔(سنن ابی داؤد، کتاب الجھاد )

طالبان کی یہ دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے۔جہاد تو اللہ کی راہ میں اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کی جاتی ہے۔

طالبان غیر اسلامی افکار و نظریات کے حامل لوگوں کا چھوٹا سا اقلیتی گروہ اور جس کا اسلام کی حقیقی فکر سے کوئی تعلق نہیں اور یہ اسلام کو بدنام کرنے اور اس کے تابناک چہرے کو داغدار کرنے کی مسلسل کو شش کر رہاہے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google photo

آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.