کوئٹہ شہر میں زوردار بم دھماکہ


کوئٹہ شہر میں زوردار بم دھماکہ

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بم دھماکہ حیدری مارکیٹ کے قریب مشن روڈ پر ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق منگل کی شام ساڑے پانچ بجے باچا خان چوک پر چپل بنانے والی ایک مارکیٹ میں زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے سے مارکیٹ کی کئی دوکانوں کو نقصان پہنچا اور علاقے میں بھگڈر مچ گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم دھماکے میں تین ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

داعش نے ذمہ داری قبول کر لی۔

داعش کو علم ہونا چاہئیے کہ ایک بے گناہ انسان کا خون پو ری انسانیت کا خون ہے اور یہ بات طے ہےکہ  دہشت گر دی کے اس طر ح کے واقعات میں ملوث لوگ نا تو انسان ہیں اور نا ہی ان کو کو ئی مذہب ہو تا ہے ۔بے گناہ مسلمانوں کا قتل اور دہشت گردی اسلام میں قطعی حرام بلکہ کفریہ اعمال ہے۔ اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔( المائدہ 32:05

ارشاد ربانی ہے’’اور جو کوئی کسی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کا بدلہ جہنم ہے کہ مدتوں اس میں رہے اور اللہ نے اس پر غضب کیا اور اس پر لعنت کی اور اس کے لئے تیار رکھا بڑا عذاب‘

حضرت  ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہؐ نے فرمایا: مسلمان وہ ہے  جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ ہیں اور مؤمن وہ ہے جس سے لوگ اپنی جانوں مالوں کو مامون جانیں۔’

 فساد پھیلانا قتل و غارتگری کرنا ناقابلِ معافی جرم ہے۔ اللہ کے رسول اکرم کا ارشا د ہے: اللہ کے ساتھ شرک کرنا یا کسی کو قتل کرنا اور والدین کی نا فرمانی کرنا اللہ کے نزدیک گناہ کبیرہ ہے۔ (البخاری)

داعش کی دہشتگردی، اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے۔ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جو کسی بربریت و بدامنی کی ہرگز اجازت نہ.یں داعش خوارج قاتلوں ،جنونی ،انسانیت کے قاتل اور ٹھگوں کا گروہ ہے جو اسلام کی کوئی خدمت نہ کر رہاہے بلکہ مسلمانوں اور اسلام کی بدنامی کا باعث ہے اور مسلمان حکومتوں کو عدم استحکام میں مبتلا کر رہا ہے۔ داعش کے مظالم کے سامنے ہلاکو اور چنگیز خان کے مظالم ہیچ ہیں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google photo

آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.