ٹیگ کے محفوظات: سراج الدین حقانی

ہیبت اللہ اخونزادہ افغان طالبان کے نئے امیر مقرر


CjScJ-EW0AA-8vn

ہیبت اللہ اخونزادہ افغان طالبان کے نئے امیر مقرر

افغان طالبان نے بھی امیر ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے، ملا اختر منصور کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کی۔
افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’خاما پریس‘ کی رپورٹ میں بھی ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کو افغان طالبان کا نیا امیر مقرر کیا گیا ہے۔مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کو طالبان شوریٰ نے متققہ طور پر امیر منتخب کیا۔

ہیبت اللہ اخونزادہ افغان طالبان کے نئے امیر مقرر پڑھنا جاری رکھیں

Advertisements

افغان طالبان کا نیا سربراہ کون ہو گا ؟


indexbde

افغان طالبان کا نیا سربراہ کون ہو گا ؟

نجی ٹی و ی چینل جیونیوز کے مطابق تحریک طالبان افغانستان کی رہبری شوریٰ کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیاہے ، اجلاس میں  نئے طالبان امیرکیلیے ملا محمد یعقوب اورسراج الدین حقانی کے نا م فائنل کرلیے گئے ہیں جبکہ شوری ٰکی اکثریت نے ملا یعقوب کیلئے جانشین بنانے کی رائے دی ہے۔ ملا یعقوب سابق طالبان امیر ملا محمدعمر کا بیٹا  جبکہ سراج الدین حقانی معروف افغان کمانڈر جلال الدین حقانی کا بیٹاہے۔اجلا س کے اختتام پذیر ہونے کے بعد اگلے چند گھنٹوں میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کا رسمی اعلان بھی متوقع ہے ،تحریک طالبان افغانستان کااجلاس پاک افغان سرحدی علاقوں میں 2روزجاری رہا۔

http://dailypakistan.com.pk/international/24-May-2016/386624

افغان طالبان کا نیا سربراہ کون ہو گا ؟ پڑھنا جاری رکھیں

حقانی نیٹ ورک افغان طالبان کو کنٹرول کر رہا ہے


35683349

حقانی نیٹ ورک افغان طالبان کو کنٹرول کر رہا ہے

ملا اختر منصور، پاکستانی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نزدیک ایک طالبان میٹنگ کے دوران مسلح جھڑپ میں شدید زخمی ہوا تھا اور غالباً اُس کی موت واقع ہو چُکی ہے۔ طالبان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا مگر اس پیغام میں مسلح جھڑپ یا ملا منصور کی موت سے متعلق افواہوں یا ان کی موت کے بارے میں کچھ نہ ہے۔ افغان طالبان کو در حقیقت حقانی نیٹ ورک کا سربراہ سراج الدین حقانی کنٹرول کرتا ہے۔بالکل اسی طرح جس طرح ملا منصور لوگوں اور طالبان کو ملا عمر کی ہلاکت چھپا کر سالہا سال تک بے وقوف بناتا رہا۔

حقانی نیٹ ورک افغان طالبان کو کنٹرول کر رہا ہے پڑھنا جاری رکھیں

جماعت الدعوة اور حقانی نیٹ ورک پر بابندی عائد


359020-HafizSaeedphotofile-1333402034-439-640x480

جماعت الدعوة اور حقانی نیٹ ورک پر بابندی عائد
حکومتِ پاکستان نے جماعت الدعوة اور حقانی نیٹ ورک سمیت تمام کالعدم تنظیم کے اثاثے منجمد کر دیئے ہیں اور جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کے بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ اقوام متحدہ نے جن جماعتوں پر پابندی عائد کی ہے ان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جبکہ جماعت الدعوة اور حافظ سعید پر عائد پابندیاں بھی نیشنل ایکشن پلان اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ہیں۔

جماعت الدعوة اور حقانی نیٹ ورک پر بابندی عائد پڑھنا جاری رکھیں

دہشتگرد حقانی نیٹ ورک کے لئے بہت بڑا دہچکا


index

دہشتگرد حقانی نیٹ ورک کے لئے بہت بڑا دہچکا

افغانستان کی فوج نے ،دہشتگردگروپ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ،سراج الدین حقانی کے بھائی،انس حقانی،اور حقانی نیٹ ورکس کے ملٹری چیف حافظ رشید کو گرفتار کر لیا ہے جو کہ حقانی نیٹ ورک کے لئے ایک بہت بڑا دہچکا ہے۔انس حقانی دہشتگرد گروپ کے لئے چندہ اور فنڈز جمع کرتے تھے اور حافظ رشید حقانی نیٹ ورکس کے ملٹری چیف تھے۔ حقانی نیٹ ورک اافغان دہشتگردوں کا سب سے خطرناک گروپ ہے اور افغانستان میں بڑے بڑے حملوں کا ذمہ دار ہے۔انٹیلیجینس حکام کا کہنا ہے کہ جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی نیٹ ورک کی حکمتِ عملی تیار کرنے اور اس کے لیے چندہ جمع کرنے میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔

دہشتگرد حقانی نیٹ ورک کے لئے بہت بڑا دہچکا پڑھنا جاری رکھیں