ٹیگ کے محفوظات: ضرب عضب

بنوں پولیس سٹیشن پر حملہ،تین کالعدم تنظیموں کا ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان؟


ClNLC6WWQAIhqHF

بنوں پولیس سٹیشن پر حملہ،تین کالعدم تنظیموں کا ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان؟

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں منڈان پولیس سٹیشن کے مرکزی دروازے پر ایک خودکش بمبار نے باردو سے بھری گاڑی ٹکرا دی۔ اور اس خودکش کار بم حملے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔اس حملے کی ذمہ داری 3کالعدم تنظیموں کی جانب سے قبول کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بنوں پولیس سٹیشن پر حملہ،تین کالعدم تنظیموں کا ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان؟ پڑھنا جاری رکھیں

Advertisements

ملٹری پولیس پر دہشت گردانہ حملے


412347-mp-1449042643-457-640x480

ملٹری پولیس پر دہشت گردانہ حملے

کراچی میں ملٹری پولیس کے اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملے نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کراچی میں شہید ہونے والے ملٹری پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کا مقصد ضرب عضب کی پیشرفت روکنا ہے۔تاہم ایسی کارروائیاں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

 

ملٹری پولیس پر دہشت گردانہ حملے پڑھنا جاری رکھیں

آپریشن ضرب عضب آخری مرحلہ میں داخل


365106-Zarbeazb-1433878608-362-640x480

آپریشن ضرب عضب آخری مرحلہ میں داخل

پاک فوج آئندہ ہفتوں میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کوآخری دھکا لگانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ اب آپریشن ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان اور فاٹا میں طالبان اور دیگر عسکریت پسندوں کے بڑے گڑھ میں ایک سال قبل جو آپریشن شروع کیا گیا تھا اسکا 90 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔ مقامی افراد اور سکیورٹی فورسز کے مطابق اب وادی شوال میں فوج اپنی پوزیشنیں سنبھال رہی ہے۔ یہ اہم علاقہ افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ہے اور یہ تحریک طالبان کا مرکز ہے۔

آپریشن ضرب عضب آخری مرحلہ میں داخل پڑھنا جاری رکھیں

شمالی وزیرستان میں 25 دہشت گرد ہلاک


index

شمالی وزیرستان میں 25 دہشت گرد ہلاک
شوال، شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی اور ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےپاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کارروائی میں اہم دہشت گرد کمانڈر بھی ہلاک جب کہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

شمالی وزیرستان میں 25 دہشت گرد ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے


15B01828-51F5-4C61-9A10-D210E3DCF5B3_mw1024_s_n

دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے

ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے متفقہ فیصلہ کیاہے کہ وہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لانے ‘ پاک سر زمین سے دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشنز جاری رکھنے ، قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے اورریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔

دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے پڑھنا جاری رکھیں

وادی تیراہ، خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی ، 20 دہشت گرد ہلاک


20-terrorist-killed_l

وادی تیراہ، خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی ، 20 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں3 خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔کارروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا۔کارروائی میں دہشتگردوں کے اسلحے کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

وادی تیراہ، خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی ، 20 دہشت گرد ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب


10358886_729792657062897_4050258875252763493_n

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب

شمالی وزیر ستان میں جاری ضرب عضب آپریشن میں 219 فوجی جوان شہید اور 800 فوجی جوان زخمی ہوئے۔ 2002 سے پاکستان کے شمال مغربی حصے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑائی میں پاک فوج کے 4400 جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں پاکستانی فوج کی شہادتیں ان امریکی فوجی ہلاکتوں سے دوگنی ہیں جو اسی عرصے میں امریکیوں کی طالبان کے ساتھ لڑائی میں افغانستان میں ہوئیں۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب پڑھنا جاری رکھیں