ٹیگ کے محفوظات: قوت مدافعت

کوارگندل کے جوس کے فوائد


کوارگندل کے جوس کے فوائد

 جڑی بوٹی کی دنیا میں کوار گندل کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے اسے مختلف دواؤں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے آپ روزانہ اس کا جوس پی کر صحت کے 7 فوائد حاصل کر سکتے ہیں ۔ماہرین صحت کے مطابق ایلوویرا کھانے کے لیے بھی اہم چیز ہے جب کہ اس کا شعبہ طب سمیت کاسمیٹیکس میں بھی استعمال ہے۔ایلوویرا کے حوالے سے کی جانے والی کئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ اس کا جوس پینے سے بلڈ شوگر بھی قابو میں رہتی ہے۔

کوارگندل کے جوس کے فوائد پڑھنا جاری رکھیں

Advertisements

موسمی پھلوں کا استعمال قوت مدافعت میں اضافے کے لیے مفید ہے، ماہرین


360513-fruitsstrawberryfalsamango-1432585006-766-640x480

موسمی پھلوں کا استعمال قوت مدافعت میں اضافے کے لیے مفید ہے، ماہرین

ماہرین طب نے کہا ہے کہ ہر موسم میں آنے والے پھل قدرت کا بہترین عطیہ ہوتے ہیں اور موسمی پھلوں کا استعمال صحت اورقوت مدافعت کے لیے انتہائی مفید ہے، بچوں اوربالخصوص حاملہ خواتین کوہرموسم کا پھل ضرور کھلاناچاہیے کیونکہ موسمی پھلوں کے کھانے سے نہ صرف توانائی بلکہ مذکورہ موسم میں ممکنہ بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

موسمی پھلوں کا استعمال قوت مدافعت میں اضافے کے لیے مفید ہے، ماہرین پڑھنا جاری رکھیں

طالبان کے انسداد پولیو ٹیموں پر حملے


B5EB31E0EAA09405389642C6EA

ہم خوف و ہراس میں رہیں گے
تو کوئی کلی نہ کھل سکے گی
رہ جائیں گے سوکھ کر یہ پودے
بچوں کو دوا نہ مل سکے گی

(انور شعور)

پشاور اور نوشہرہ میں آج پھر پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی سپروائزر شوہر سمیت جاں‌ بحق جبکہ پشاور میں ہلال نامی ورکر زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا.

پشاور کے علاقے داؤدزئی میں پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہلال خان زخمی ہوگیا جسے ہسپتال داخل کرایا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا. ہلال خان کے سرمیں گولی لگی تھی جبکہ چارسدہ میں‌ انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی جس سے لیڈی سپروائزر شوہر سمیت جاں بحق ہوگئی۔

دوسری طرف نوشہرہ میں بھی پولیو ٹیم کو نشانہ بنا گیا تاہم رضا کار تو بچ گئے لیکن راہ گیر گولی لگنے سے زخی ہوگیا. ادھر شہر میں مسلسل دوسرے روز پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ پر حیات آباد میں دس ٹیموں نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔

طالبان کے انسداد پولیو ٹیموں پر حملے پڑھنا جاری رکھیں