ٹیگ کے محفوظات: پشاور میں سوگ، ہر آنکھ پر نم،ہر دل مجروح

پشاور میں سوگ، ہر آنکھ پر نم، ہر دل مجروح


10845814_10152993846477044_2895976260147849174_o

پشاور میں سوگ، ہر آنکھ پر نم،ہر دل مجروح
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع سکول پر طالبان شدت پسندوں کے حملے میں۱۰۰ سے زائد بچوں سمیت ۱۲۶ افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور ۱۲۲ زخمی۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح ورسک روڈ پر واقع آرمی پبلک سکول میں پیش آیا جب ایف سی کی وردی میں ملبوس آٹھ سے دس مسلح دہشت گردوں نے سکول کی عمارت میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔
خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کے ترجمان نجیع اللہ خٹک نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 126 ہو چکی ہے جبکہ 122 افراد زخمی ہیں۔ اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے 60 افراد کی لاشیں سی ایم ایچ اور 24 کی لاشیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں موجود ہیں جبکہ دونوں ہسپتالوں میں 80 سے زیادہ زخمی بھی لائے گئے ہیں۔

پشاور میں سوگ، ہر آنکھ پر نم، ہر دل مجروح پڑھنا جاری رکھیں

Advertisements