خبريں


تازہ ترین خبریں

10/02/2015

کراچی میں ہیٹ سٹروک کے باعث 7 افراد ہسپتال پہنچ گئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں موسم کا پارہ ہائی ہونے کی وجہ سے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کے 7 مریض داخل ہوگئے ہیں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کے مطابق گرمی کی شدت سے ہیٹ سٹروک کے مریض آنا شروع ہوگئے ہیں۔ مختلف سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل ہونے والے تمام مریضوں کوابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جس کے بعد چند گھنٹوں میں مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جو کہ بڑھ کر 42 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہوامیں نمی کا تناسب 12 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شام سے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔
http://dailypakistan.com.pk/environment/02-Oct-2015/273606
محکمہ انسداد دہشتگردی کی سوات میں کارروائی، مبینہ دہشت گردگرفتار
سوات………محکمہ انسداد دہشتگردی نے سوات میں کاروائی کرتے ہوئے دہشتگرد گرفتارکرلیا۔ گرفتار دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث رہا ہے۔

محکمہ انسداد دہشتگردی سے جاری بیان کے مطابق مالکنڈ ریجن میں سوات کے علاقہ مٹہ میں کاروائی کی گئی۔ جس دوران غازی اکبر نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاگیا۔

گرفتار دہشت گرد 2009 میں سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=199380
پشاور: بڈھ بیر سے 3 ‘عسکریت پسند کمانڈر’ گرفتار
پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 3 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے.
سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز میاں سعید نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بڈھ بیر سے کالعدم تنظیم کے 3 کمانڈروں نصیر، حضرت شیر اور زرما خان کو گرفتار کیا گیا ہے.
میاں سعید نے بتایا کہ تینوں ملزمان خیبر ایجنسی میں سرگرم ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ ان کے قبضے سے 2 ہینڈ گرینیڈ، ایک پستول، ایک سب مشین گن (ایس ایم جی) بھی برآمد کیا گیا.
یاد رہے کہ 18 ستمبر کو پاکستان ایئرفورس کے بڈھ بیر ایئر کیمپ پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملے میں 14 دہشت گردوں سمیت 42 افراد ہلاک ہوگئے تھے.
بڈھ بیر کا علاقہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بدنام رہا ہے، یہ علاقہ پشاور کے فرنٹیر ریجن سے قریب ہے اور مجرموں اور خطرناک دہشت گردوں کا گڑھ تصور کیا جاتا رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے ماضی میں عسکریت پسندوں کے حملوں کو روکنے کے لیے مقامی لشکر قائم کیا تھا لیکن یہ علاقہ اب بھی غیر محفوظ تصور کیا جاتا ہے.
دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے ڈسٹرکٹ سوات کی تحصیل مٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث مطلوب دہشت گرد غازی اکبر کو گرفتار کرلیا.
ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا.
http://www.dawnnews.tv/news/1027412/

10/01/2015

لیویز کی گاڑی پر حملہ ، چاراہلکار زخمی ، حملہ آور اسلحہ چھین کر فرار
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)نامعلوم افراد نے کوئٹہ کے علاقے واشک کی تحصیل ماشکیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے باعث چار اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے لیویز فورس کی گاڑی پر حملہ کیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہو جس دوران سیکیورٹی فورس کے چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے جبکہ مسلح افراد فرار ہوتے ہوئے سرکاری اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں ۔سیکیورٹی فورس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے اور فرار ہونے والے شدت پسندوں تلاش کا عمل بھی شروع کر دیاہے۔
http://dailypakistan.com.pk/quetta/01-Oct-2015/273092
شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی، 25 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی کارروائی میں 25 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی پاک افغان سرحد کے قریب کی گئی جس میں فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیاروں نے حصہ لیا۔
بمباری کے نتیجے میں 25 دہشتگرد ہلاک جبکہ دودرجن سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاک فضائیہ کی کارروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی مکمل طورپرتباہ ہوگئے ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/rawalpindi/01-Oct-2015/273105
کراچی میں ٹریفک پولیس پھر دہشتگردوں کے نشانے پر؛ فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
ویب ڈیسک بدھ 30 ستمبر 2015
کراچی: شہر قائد میں ٹریفک پولیس ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کے نشانے پر آگئی اور ملیر کالا بورڈ کے مقام پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ملیر کالا بورڈ کے مقام پر ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے جس کے بعد اہلکار کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ایس پی ملیر کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت اے ایس آئی ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جارہا ہے جسے نشانہ بنایا گیا۔
ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ مقتول اہلکارنے بلٹ پروف جیکٹ پہنی ہوئی تھی جو ڈیوٹی کے بعد گھر جارہا تھا جسے راستے میں روک کر اس کے سر میں گولی ماری گئی۔
http://www.express.pk/story/395588/

9/30/2015

کراچی آج پھر گرمی کی لپیٹ میں تاہم ہیٹ اسٹروک کا کوئی خدشہ نہیں
ویب ڈیسک بدھ 30 ستمبر 2015
کراچی: ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات غلام رسول کا کہنا ہے کہ ستمبر کا مہینہ گرم ترین مہینہ ہوتا ہے اور آئندہ 2 روز تک کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈی جی میٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم درجہ حرارت بڑھنے سے ہیٹ اسٹروک کا کوئی خدشہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ستمبر کا مہینہ گرم ترین مہینہ ہوتا ہے اور آئندہ 2 روز تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی، 4 روز بعد کراچی کا موسم خوشگوار ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت شمال اور شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں، دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب مزید کم ہوجائے گا۔
http://www.express.pk/story/395498/
پی ٹی آئی کا ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، بلاول کوہاتھ میں دودھ کی بوتل تھما کر لیڈر بنادیا گیا :عمران خان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریکِ انصاف نے ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان خود 2 روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے جہاں این اے 122 میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔ عمران خان کا کہناتھاکہ شارٹ کٹ سے کوئی لیڈر نہیں بنتا،مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی صوبائی جماعتیں بن چکی ہیں لیکن عوام کی حالت نہیں بدلی ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا کہ بلاول بھٹو شارٹ کٹ سے پارٹی چیئرمین بنے، بلاول کوہاتھ میں دودھ کی بوتل تھما کر لیڈر بنادیا گیا۔انہوں نے کارکنان و رہنماؤں کو ہدایت کی کہ این اے 122 پر بھرپور توجہ دی جائے،کامیابی کیلئے ارکان اسمبلی، پارٹی رہنما اور کارکن متحرک ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایک سال میں اشتہاری مہم پر 10 ارب روپے خرچ کرچکی ہے، عوام پر سرمایہ کاری ہونی چاہیے، فلائی اوورز یا انڈرپاسز پر نہیں،نوازشریف،آصف زرداری، فضل الرحمٰن کے سارے اثاثے سامنے آنے چاہئیں،الیکشن سسٹم کرپٹ ہے، ٹھیک کرنے کی کوشش کررہاہوں۔
http://dailypakistan.com.pk/islamabad/30-Sep-2015/272604

9/25/2015

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے
ویب ڈیسک جمعـء 25 ستمبر 2015
اسلام آباد / کراچی / لاہور: ملک بھرمیں عیدالاضحی آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے اور اس موقع فرزندانِ اسلام سنت ابراہیم کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔
ملک بھر میں نمازعید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں علمائے کرام نے فلسفہ عید اور سنت ابراہیمی پرروشنی ڈالی، نماز کی ادائیگی کے بعد ملک وقوم کی سلامتی اورعالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جب کہ لوگ سنت ابراہیمی کی اتباع میں جانوروں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں عید کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جب کہ ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے سے متعلق بھی سخت قوانین وضع کردیئے گئے ہیں۔
صدر مملکت نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں نماز عید ادا کی جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے عید لندن میں منائی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان کے موسیٰ پارک درگاہ میں نمازعیداداکی جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف رائےونڈمیں نمازعید پڑھی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی عید کی نماز کراچی میں ادا کی جب کہ شیخ رشید نے نماز عید راولپنڈی میں ادا کی۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور ان کے بیٹے ارسلان نے عید کی نماز داتا دربار میں ادا کی جب کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں عید کی نماز خود پڑھوائی۔
عید الاضحیٰ کے موقع پرقوم کے نام مبارکباد کے پیغامات میں صدرمملکت، وزیراعظم اوردیگر رہنماؤں نے قربانی کی اصل روح کوپیش نظررکھنے کی اہمیت پرزور د یاہے۔ صدرممنون حسین نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے ہمیں اپنی زندگیوں میں ایثارو قربانی کی عملی مثال قائم کرنا ہوگی۔ اس موقع پرہمیں ان لوگوں کونہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے ملک و قوم کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
وزیراعظم نوازشریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پرقوم اورعالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ قربانی اپنے آپ کواعلیٰ انسانی مقاصد کے لیے وقف کردینے کانام ہے۔ افرادکی قربانی معاشرے اورقوم کوزندہ رکھتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پرتمام اہل وطن اور مسلمانوں کومبارکباد پیش کرتاہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ قربانی جیسی عظیم عبادت کواس کی روح کے مطابق سمجھنے اورجذبۂ ایثاروقربانی پرصحیح طریقے سے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
http://www.express.pk/story/394437/
ہمیں دہشت گرد اور انتہا پسندانہ رویوں سے چھٹکارا پانا ہوگا، وزیراعظم نواز شریف
ویب ڈیسک جمعـء 25 ستمبر 2015
لندن: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کے لئے ہمیں انتہا پسندانہ رویوں چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔
لندن سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قربانی اپنے آپ کواعلیٰ انسانی مقاصد کے لیے وقف کردینے کانام ہے، افرادکی قربانی معاشرے اورقوم کوزندہ رکھتی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے لئے ہمیں دہشت گرد اور انتہا پسندانہ رویوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ قربانی جیسی عظیم عبادت کواس کی روح کے مطابق سمجھنے اورجذبۂ ایثاروقربانی پرصحیح طریقے سے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف ان دنوں لندن میں قیام پزیر ہیں جہاں سے وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ ہوں گے۔
http://www.express.pk/story/394533/

9/24/2015

آرمی چیف کالائن آف کنٹرول اگلے مورچوں کا دورہ ‘جوانوں کوعید الاضحی کی پیشگی مبارکباد ،جذبے اور پیش وارانہ صلاحیتوں کو سراہا
راوالپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے اور اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقاتیں کیں ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جوانوں کو عید الاضحی کی پیشگی مبارکباد دی اورجوانوں کے جذبے ، پیش وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔
آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ بھارتی فائرنگ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج بیک وقت دو اقسام کی جنگیں کامیابی سے لڑ رہی ہے ۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج سخت جنگی تربیت کی حامل فورس ہے ،مادر وطن کے ہر انچ کی حفاظت کی صلاحیت رکھتی ہے ۔آرمی چیف نے بھارتی فائرنگ سے ہونے والے شہریوں کے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بھارتی فائرنگ سے متاثرہ شہریوں سے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔
http://dailypakistan.com.pk/national/24-Sep-2015/271123

9/23/2015

اورکزئی ایجنسی میں 4 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے
ویب ڈیسک بدھ 23 ستمبر 2015
اورکرزئی: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے کلایہ میں 4 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ، چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اسلام فاروقی گروپ سے ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے چاروں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اورکزئی ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب کے دوران متعدد کارروائیوں میں کئی دہشت گردوں سمیت ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔

http://www.express.pk/story/393966/
اسلام آباد: گاڑی سے اسلحہ و فوجی وردیاں برآمد ،2افرادگرفتار
اسلام آباد……رینجرز اورپولیس نے اسلام آباد میں مشترکہ کارروائی کرکے مشکوک گاڑی سے اسلحہ اور فوجی وردیاں برآمد کرکے 2افراد دکو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان لال مسجد والے غازی عبدالرشید کے بیٹے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق مشکوک گاڑی کو روکا گیا تو گاڑی میں سے اسلحہ اور فوجی وردیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان ہارون رشید اورحارث رشید کوگرفتارکر لیا جو لال مسجد کے غازی عبدالرشید کے بیٹے ہیں۔

غازی عبدالرشید2007میں فوجی آپریشن کے دوران جاں بحق ہو گئے تھے۔ گرفتار ملزمان کوتھانہ کوہسارمنتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

ترجمان لال مسجد حافظ احتشام کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ غازی عبدالرشید کے دونوں بیٹے لال مسجد آپریشن کیس میں پرویز مشرف کے خلاف مدعی تھے ، دونون بیٹوں پر عرصہ دراز سے مقدمے سے دستبردار ہونے کا دبائو ڈالا جا رہا ہے ۔دونوں بھائیوں کی گاڑی سے 1 لباس برآمد ہوا ہے جو فوجی وردی نہیں، جو پستول برآمد ہوا اسکا لائسنس موجود ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=198430

9/18/2015

پشاور فضائیہ کیمپ حملہ: کیپٹن،3ٹیکنیشنز،16نمازی شہید،13دہشتگردجہنم واصل
September 18, 2015 – Updated 140 PKT
 6  5  1  0
پشاور……..پشاور میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشت گردوں نے آج صبح سویرے حملہ کردیا ، دہشت گردوں نے مسجد میں فائرنگ کی جس سے 16نمازی شہید ہوگئے ، پاک فوج سے مقابلے میں تمام 13 حملہ آور مارے گئے ، مقابلے میں پاک فوج کے کیپٹن اسفند یار بخاری اور پاک فضائیہ کے تین ٹیکنیشنز بھی شہید ہوئے ۔

دہشت گردوں سے مقابلے میں پچیس سے زائد افراد زخمی ، سی ایم ایچ اور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ائر چیف مارشل سہیل امان نے زخمیوں کی عیادت کی ، کورکمانڈر سے ملاقات کی ۔انہیں حملے پر بریفنگ دی گئی۔ شہدا کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے وزیر اعظم بھی پشاور پہنچیں گے۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول کے 9 ماہ بعد، دہشت گرد ایک بار پھر پشاور پر حملہ آور ہوئے ، جن کا ہدف پاک فضائیہ کا کیمپ تھا، صبح فجر کے وقت کیمپ دھماکوں سے گونج اٹھا۔دہشت گردوں نے سیکیورٹی حصار توڑنے کےلیےگارڈ روم پر حملہ کیا تو پاک فضائیہ کے جوانوں نے مزاحمت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانسٹبلری کی وردی پہنے حملہ آور دوراستوں سے کیمپ میں داخل ہوئے ، اور چھوٹے گروپس میں بٹ گئے ۔ ایک گروپ مسجد کی طرف آیا اور نمازیوں پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا۔ اس بزدلانہ کارروائی میں 16 نمازی شہید ہوگئے ۔حملے کے کچھ ہی دیر کوئیک ری ایکشن فورس دہشت گردوں سے نبرد آزما ہوگئی اور 13 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچادیا۔

حملہ آوروں سے مقابلہ کرتےہوئے پاک فوج کے کیپٹن اسفندیار اور پاک فضائیہ کے دو ٹیکنیشن بھی شہید ہوگئے ۔ جبکہ میجر حسیب کی ٹانگ میں گولی لگی ۔ ان سمیت 10 کے قریب جوان دہشت گردوں سے مقابلے میں زخمی ہوئے ۔

جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن اسفند یار بخاری فرنٹ لائن پر فوجی دستوں کی قیادت کررہے تھے ، پاک فوج کے بہترین افسر مانے جاتے تھے ، بہترین کارکردگی پر اعزاز ی شمشیر بھی حاصل کی تھی ۔

ترجمان پاک فضائيہ کےمطابق گارڈ روم ميں ڈیوٹی پر تعینات جونیر ٹیکنیشنز شان،ثاقب اور طارق بھی دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہوئے ، تینوں نے مقابلے میں پانچ دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا ۔

علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آپریشن میں تین ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے گئے ، متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

9/17/2015

کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں ،8 دہشت گردہلاک
کراچی …..کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں اور مقابلے کے دوران آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق نیو کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گرد، فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ْ۔

قصبہ کالونی میں رینجرز سے مقابلے میں ایک دہشت مارا گیا، ہلاک دہشت گرد رینجرز کے سپاہی کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ کراچی میں کئی دھماکوں میں بھی ملوث تھا۔

موچکو اور ڈاکس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا، اسی دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ میں لیاری گینگ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد رشید، واحد داد، نادر جھینگوں ہلاک ہوگئے ۔

لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم کا تعلق عزیربلوچ گروپ سے تھا،جس کی شاخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس سے مقابلے میں ایک ملزم عباس ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ،، ملزم ٹارگٹ کلنگ اورپولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197713
عید الاضحی:سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں،شہباز شریف
لاہور……..پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف نےاعلیٰ پولیس حکام کوہدایت کی ہےکہ عید الاضحیٰ کےموقع پر صوبےبھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں اورامن عامہ برقرار رکھنےکے لئےہر ممکن اقدامات کئےجائیں۔

لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اعلیٰ پولیس حکام سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی خود کریں،پولیس اور قانون نافذ کرنے والےادارے مزید جانفشانی سے فرائض انجام دیں.

شہباز شریف کاکہناتھاکہ مساجد،امام بارگاہوں،عبادت گاہوں اور حساس مقامات کی سیکیورٹی پرخصوصی توجہ دی جائے،پولیس افسران خود موقع پر جا کر سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیں،اوروضع کردہ سیکیورٹی پلان کی مکمل مانیٹرنگ کریں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197707
وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع
ویب ڈیسک جمعرات 17 ستمبر 2015
لاہور: نیب نے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کے خلاف کرپشن کی شکایات کے بعد ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی نیب پنجاب برہان علی کا کہنا ہے کہ ہر ادارے کی طرح نیب کا بھی ایک طریقہ کار ہوتا ہے، جب کسی کے خلاف شکایات موصول ہوتی ہے تو اس کی انکوائری کے لئے ایک تحقیقاتی افسر تعینات کیا جاتا ہے اور پھر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا جاتا ہے، وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کے خلاف کرپشن کی بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں اس لئے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پارٹی کے 2 اہم ارکان کے خلاف بھی کیس شروع ہو چکے ہیں لیکن ان کے نام ابھی ظاہر نہیں کئے جا سکتے، اس کے علاوہ دیگر ارکان اسمبلی کے خلاف بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ متروکہ بورڈ املاک کے سابق چیرمین آصف ہاشمی کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان کا چالان بھی کردیا گیا تھا لیکن وہ ملک سے فرار ہیں اس لئے ان کو واپس لانے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چالان عدالت میں پیش کر دیں گے، پھر عدالت انہیں جو بھی سزا دے وہ اس پر منحصر ہے۔ ڈبل شاہ کے حوالے سے بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ جیل سے نکلنے کے بعد ڈبل شاہ نے دوبارہ جعلسازی شروع کردی ہے اور وہ چھپ کر کام کر رہا ہے، اس حوالے سے بھی انکوائری شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما رانا مشہود کی ایک ویڈیو میڈیا پر عام ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور رانا مشہود کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سے ہی ان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔
http://www.express.pk/story/392364/
موسیٰ خیل : دو گروپوں میں فائرنگ ، دو افراد جاں بحق
موسیٰ خیل ……ضلع موسیٰ خیل میں دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ ہاشم میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازعے پر دو گروپوںمیں مسلح تصادم ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک گروپ کے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ، واقعہ کے بعد علاقے میں پولیس کو طلب کیا جنہوں نے تصادم پر قابو پا لیا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197742

9/16/2015

حیدر آباد سے3 خواتین سمیت 9 دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد سے بھرے 35 ڈرم بھی برآمد
ویب ڈیسک بدھ 16 ستمبر 2015
کراچی: پولیس اور حساس اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 3 خواتین سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار جب کہ بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد اور خود جیکٹس برآمد کر لئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے پہلی کارروائی حیدر آباد میں تھانہ بی سیکشن کے علاقے یونٹ نمبر10 جب کہ دوسری کارروائی تھانہ حسین آباد کے علاقے یونٹ نمبر 4 میں ایک پانی صاف کرنے والے نجی فلٹر پلانٹ پر کی۔
پولیس نے دونوں کارروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 9 افراد کو حراست میں لیا، ان میں سے کوئی فرد بھی سندھ سے تعلق نہیں رکھتا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور بال بیرنگ کے ساتھ دہشت گردی میں استعمال ہونے والا مواد سے بھرے 35 ڈرم، خود کش جیکٹس اور بھاری مقداد میں جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قبضے میں لئے گئے دھماکا خیز مواد سے پورے حیدرآباد میں تباہی پھیلائی جا سکتی تھی۔

http://www.express.pk/story/392081
لاہور کی بکرا منڈیوں میں دہشتگردی کا خطرہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )خفیہ اداروں نے لاہور کی بکرا منڈیوں میں دہشتگردی کے خطرے کا الرٹ جا ری کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں نے دہشتگردوں کے بیوپاریوں کے روپ میں آنے کی اطلاع دی ہے جس کے بعد داخلی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری ،سپیشل برانچ کے اہلکاروں اور انسداد دہشتگردی فورس کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے بکرا منڈیوں میں آنے والے تمام بیوپاریوں کے کوائف چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق بکرا منڈیوں کے اہم مقامات کی ریکی کیئے جانے کا انکشافہ ہوا ہے ۔ شرپسندوں کے بیوپاریوں کے روپ میں شہر میں داخل ہو نے کی اطلاع کے پیش نظر بکرا منڈیوں کے اطراف میں سرچ آپریشن کا فیصلہ گیا ہے ۔پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ بکرا منڈیوں میں موجود افراد کی شناخت کو یقینی بنایا جائے جبکہ شناختی کوائف نہ ہونے پر مشکوک افراد کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے
http://dailypakistan.com.pk/lahore/16-Sep-2015/268161
ایف آئی اے نے 4انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث 4افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی حکام نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ان ملزمان میں ریاض ،ضیغم عباس ،کاشف رفیق اور رفیق حسین شامل ہیں۔ ایف آئی نے چاروں سمگلروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
http://dailypakistan.com.pk/lahore/16-Sep-2015/268168

9/15/2015

وانا : ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 6 اہلکار زخمی
وانا …….جنوبی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 6 اہل کار زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل وانا کے علاقے رستم بازار میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 6 اہل کار زخمی ہوگئے زخمی اہل کاروں کو آرمی کیمپ وانا منتقل کیا گیا ،تین زخمی اہل کاروں کی حالت تشویشناک ہیں۔
فورسز کی گاڑی زیڑی نور کیمپ سے وانا اڈہ جارہی تھی ،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197486
خیبر پختونخوا اسمبلی:پی کے93 اپر دیر پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری
اپر دیر …….خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے93 اپر دیر پر ضمنی انتخاب پر پولنگ جاری ہے۔پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی ۔

حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 76 ہے ۔ جن میں سے90368مرد جبکہ57708خواتین ووٹرز ہیں ۔ یہاں 120پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 14 صرف خواتین کے لئے مختص کئے گئے ہیں تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ .

ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے ملک اعظم خان اور پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ثناء اللہ کے درمیان مقابلہ ہے۔یہ نشست جماعت اسلامی کے ملک بہرام خان کی جعلی ڈگری میں نااہلی پر خالی ہوئی تھی۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197479
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد……وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سلامتی کی صورتحال،فوج کی جانب سے جاری آپریشن ضرب عضب،کراچی آپریشن سمیت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرامد کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کسانوں کے لیے ریلیف پیکج کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197477
ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی مویشی منڈیاں سج گئیں
فیصل آباد……عید قرباں کے قریب آتے ہی ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی مویشی منڈیاں سج گئی ہیں جہاں ملک کے مختلف حصوں سے ہر طرح کے جانور لائے جا رہے ہیں جن میں گائے، بکرا، دنبہ، اونٹ وغیرہ شامل ہیں۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی سےقربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں بھی اضافے سے شہری کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔جانوروں کی قیمتوں میں آئندہ دنوں میں مزید اضافے کے خدشے کے پیش نظر منڈیوں میں عیدالاضحی سے 10دن قبل آنے والے خریدار بھی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں سے خاصے فکر مند ہیں ۔

دوسری طرف جانوروں کو پالنے والے بیوپاری بھی اخراجات کا رونا روتے نظر آتے ہیں۔ان کا کہناہے کہ جانوروں کو سنبھا لنا بہت مشکل ہے، ان کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197467
ملتان دھماکہ،کور کمانڈر نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا,مختلف پہلوﺅں کا جائزہ
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )ملتان میں وہاٹی چوک پر ہونے والے بم دھماکے کے حوالے سے کور کمانڈر ملتا ن نے کور ہیڈ کوارٹرز میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور حساس اداروں کے حکام شامل ہوئے ۔اجلاس کے دوران دھماکے کی تحقیقات کے مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لیا گیا۔واضح رہے کہ سوموار کو ہونے والے اس دھماکے میں 10افراد جاں بحق ہو گئے تھے
http://dailypakistan.com.pk/crime-and-justice/15-Sep-2015/267790

9/14/2015

ملتان خودکش دھماکہ : وزیر اعلیٰ پنجاب نے ابتدائی رپورٹ طلب کر لی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ملتان کے وہاڑی چوک میں ہونے والے خود کش حملے کی ابتدائی رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف کی جانب ضلعی انتظامیہ کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد دینے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور انہیں بہترین میڈیکل سہولیات دی جائیں۔ دوسری جانب اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے حادثے کی نوعیت اور نقصانات کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/13-Sep-2015/267147
دھرنے سے کئی ماہ سائلین کوعدالت پہنچنے میں دشواری ہوئی،چیف جسٹس پاکستان
اسلام آباد……..چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کو اُس کی مقررہ حدود سے تجاوزکی اجازت نہیں، عدلیہ کی کوشش ہے کہ ایسا حکم دے جس سے غیر قانونی اقدامات کی تصحیح ہو ۔

نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا کہ تقسیمِ اختیارات کا اصول جمہوریت کی بنیاد ہے جو اداروں کےمابین توازن کو یقنی بناتاہے۔ ایسا جمہوری ڈھانچہ بنایاجائےجس میں اقتدارعوام کےمنتخب نمائندوں کے ذریعے چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تشریح کے مطابق جمہوریت،رواداری،معاشرتی عدل کےاصولوں پرعمل کیاجائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمات کےفیصلےمیں تاخیرسب سےزیادہ تکلیف دہ بات ہے،غریب اورنادارطبقےکوحصولِ انصاف کیلیےطویل انتظارکرناپڑتاہے،کوشش کریں گےکہ مقدمات کافوری اوربروقت فیصلہ کیاجائے۔دھرنےکےباعث مقدمات غیرضروری طورپرالتواءکاشکارہوتےرہے، کئی ماہ تک وکلاءاورسائلین کوعدالت پہنچنےمیں دشواری ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ عوامی اہمیت کےسبب آئینی ترامیم کےمقدمےمیں فل کورٹ بنائی گئی ، جس سے دیگر مقدمات کی سماعت پراثرپڑا، چیف جسٹس نے بار ایسوسی ایشنز پر زور دیا کہ وہ نظامِ انصاف کااہم حصہ ہونےکی حیثیت سےاپنا مثبت کردار ادا کرے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197377
لاہور کے قریب رائیونڈ میں پولیس کاسرچ آپریشن
لاہور ……..لاہور کے قریب رائیونڈ میں پولیس کاسرچ آپریشن، مدارس کے طلبا کے کوائف چیک کیے گئے، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کی بھاری نفری نے رائیونڈ سٹی میں سرچ آپریشن کیا، جس میں مدارس کے طلبا کے کوائف چیک کیے گئے ۔

سرچ آپریشن کے دوران رائیونڈ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے کوائف بھی چیک کیے گئے تاہم پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197369
سوات :فائرنگ سے امن کمیٹی کا ممبر اور جنرل کونسلر غلام سعید جاں بحق
سوات ……سوات کی تحصیل کبل کے علاقے ننگولئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے ممبر اور جنرل کونسلر غلام سعید جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کو نمازعشاء کے ادائیگی کے بعد گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا ، اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سیدو شریف کے سینٹرل اسپتال منتقل کرکے واقعے کی رپورٹ درج کر تے ہوئےتفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب قتل کے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا تاہم کسی ملزم کے گرفتار ی عمل میں نہیں آئی۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197367

9/11/2015

بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق مسقط جانے والے فلائٹ کے مسافر سے ایک کلو سے زائد آئس ہیروئن بر آمد کر لی گئی ۔ایئر پورٹ حکام نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔
http://dailypakistan.com.pk/islamabad/11-Sep-2015/266417
جنوبی وزیرستان: بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک سکیورٹی اہلکار شہید
میرانشاہ(صباح نیوز)جنوبی وزیرستان کی تحصیل شکئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل شکئی میں سکیورٹی فورسز کی معمول کے گشت کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا،جس میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا، دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
http://dailypakistan.com.pk/waziristan/11-Sep-2015/266401
چکوال حادثہ : جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی،20زخمی
چکوال ……چکوال کے قریب ٹرک اورمسافرکوچ کےدرمیان تصادم میں 6افرادجاں بحق اور20زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹروےپرسالٹ رینج کےقریب ساہیوال جانےوالی مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 22زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چکوال منتقل کردیا،جہاں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کاکہناہےکہ حادثہ ٹرک کا بریک فیل ہونے کےباعث پیش آیا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197067
ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ویب ڈیسک جمعـء 11 ستمبر 2015
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی، دوران سماعت پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ منسلک نہ ہونے پر مسترد کردی۔
سماعت کے دوران بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کئے گئے دونوں گواہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر وکیل استغاثہ کا کہنا تھاکہ ایک گواہ انسپکٹرغلام مصطفیٰ کیانی چھٹی پرہیں جب کہ دوسرےگواہ قیصرنیازحج کی ادائیگی کےسلسلے میں ملک سےباہر ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر پرویز مشرف کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
http://www.express.pk/story/390842/

9/10/2015

جسٹس انور ظہیر جمالی پاکستان کے 24 ویں چیف جسٹس بن گئے
ویب ڈیسک جمعرات 10 ستمبر 2015
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس انور ظہیر جمالی پاکستان کے 24 ویں چیف جسٹس بن گئے ہیں۔
صدر پاکستان ممنون حسین نے جسٹس انور ظہیر جمالی سے چیف جسٹس کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف، مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وززراء، سپریم کورٹ کے جج صاحبان اور نو منتخب چیف جسٹس کے عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی بطور چیف جسٹس 24 روز کی مختصر مدت کے بعد جسٹس جواد ایس خواجہ اپنے منصب سے ریٹائر ہوئے تھے۔ صدر پاکستان نے 10 ستمبر 2015 کو جسٹس انور ظہیر جمالی کی بطور چیف جسٹس نامزدگی کی منظوری دی تھی۔
جسٹس انور ظہیر جمالی کا تعلق سندھ کے شہر حیدر آباد سے ہے، انھوں نے بطور جج بہت سے اہم فیصلے دیئے اور آپ کا شمار بھی ان ججز میں ہوتا ہے جنہوں نے 2007 میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تھا۔ جسٹس انور ظہیر جمالی 27 اگست 2008 میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تعینات ہوئے جب کہ 3 اگست 2009 کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔
جسٹس انور ظہیر جمالی جولائی 2014 میں 5 ماہ کے لئے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکےعہدے پر بھی تعینات رہے۔ آپ 15 ماہ تک چیف جسٹس رہیں گے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کے چیف جسٹس بننے کے بعد جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے ہیں۔
http://www.express.pk/story/390536/
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل
جمعرات 10 ستمبر 2015
الیکشن کمیشن نے سندھ میں 3 مراحل میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ بھر کے 29 اضلاع میں 11ہزار 745 نشستوں پر 3 مراحل میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، صوبے بھر کی یونین کونسلز میں کُل 10 ہزار 89 جب کہ میونسپل کمیٹی اورٹاؤن کمیٹی میں کُل ایک ہزار 656 نشستیں ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے بھر میں ایک میٹروپولیٹین، 3میونسپل،6ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ، ایک ہزار 137 یونین کونسلز، 151ٹاؤن کمیٹیز اور 24 ڈسٹرکٹ کونسل قائم کی جائیں گی۔ انتخابات میں 29 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، 316ریٹر ننگ آفیسر اور 551اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز ہوں گے۔
واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کاپہلا مرحلہ 31اکتوبر، دوسرا 19 نومبر، تیسرا مرحلہ 3دسمبر کو ہو گا۔
http://www.express.pk/story/390539/
کراچی: عزیز آباد اور دیگرعلاقوں میں کارروائیاں،40گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی…….. کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ۔کارروائیوں میں3ملزمان سمیت40سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

کراچی میں صبح سویرے عزیز آباد ، پی آئی بی کالونی، باجوڑی محلہ،اختر کالونی اور پرانی سبزی منڈی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا ۔ ایس پی گلشن اقبال کے مطابق کارروائی میں 3ملزمان گرفتار کیے گئے جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ سرچ آپریشن کےدوران30مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

انسدادِدہشتگردی محکمہ نے جہانگیر پارک کے قریب کارروائی کی اور ایک عمارت سے6مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

دوسری جانب رینجرز نے دو مختلف علاقوں اختر کالونی اور بھنگوریہ گوٹھ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 14مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ -–
http://search.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=196935

9/9/2015

اسلام آباد: سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز دوسرے روز بھی بند
اسلام آباد……اسلام آبادکے تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز آج بھی بند ہیں،علاج کیلئے آنے والے مریض رل گئے، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے ہیلتھ رسک الائونس کی بحالی تک نادرا چوک پر دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کیلئے دوسرے روز بھی احتجاج کررہے ہیں،اسلام آباد میں طبی عملے اورڈاکٹروں کے حکومت سے مذاکرات گزشتہ روز کامیاب ہوگئے تھے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر ڈاکٹر سرتاج کا کہنا ہے کہ دھرنا اس وقت ختم ہو گا جب ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔

اسلام آباد کے ریڈ زون کے قریب وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹر ، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے ہیلتھ رسک الاونس کی بحالی کیلئے حکومت اور ڈاکٹروں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد منگل کے روز پولیس سے جھڑپ میں گرفتار 11 مظاہرین کو رہا کر دیا گیا ۔

ڈاکٹروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر ڈاکٹر سرتاج نے دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ حکومت نے ہمارے کچھ مطالبات مان لئے ہیں، سیکریٹری خزانہ ڈاکٹروں کے مطالبات کی سمری وزیر اعظم کو بھجوائیں گے، جس پر اسپتالوں میں ایمرجنسی سروس بحال کر دی گئی ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196812
ٹیکسلا پولیس کی کارروائی: گاڑی سے بارودی مواد برآمد،2ملزم گرفتار
راولپنڈی ……پولیس نےٹیکسلا میں جی ٹی روڈ کے قریب گاڑی سے بارودی مواد برآمد کرکے 2 ملزموں کو گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی سے 200ڈیٹونیٹر اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے ۔

ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ یہ سامان خیبرپختونخوا سے کاروباری مقاصد کے لیے لارہے تھے ،بارودی مواد پہاڑوں کو توڑنے کیلئے استعمال کیا جانا تھا ۔

پولیس نے دونوں ملزموں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196820
دہشت گردی میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کا رکن اکبر معاویہ گرفتار
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی سکواڈ نے کالعدم لشکرجھنگوی کے سرگرم رکن اکبر معاویہ کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع ملنے پر غازی آباد کے ایک قبرستان میں چھاپہ مار کر اکبر معاویہ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ملک اسحاق جو کہ گزشتہ ماہ پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا تھا اکبر معاویہ اس کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے اور قتل کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ذرائع کے مطابق اکبر معاویہ کے دو بھائی پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہیں۔سی ٹی ڈی کو ملک اسحاق کی ہلاکت کے بعد اکبر معاویہ کی تلاش تھی جو کہ عرصہ دراز سے روپوش تھا۔بالآخر اسے غازی آباد کے قبرستان سے گرفتار کر لیا گیا۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/09-Sep-2015/265623
حیات آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سرکاری ٹی وی کے صحافی عبدالاعظم زخمی
خیبر ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک) حیات آباد کے علاقے میں سرکاری ٹی وی کے صحافی عبدالاعظم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے حیات آباد کے علاقے میں سرکاری ٹی وی کے صحافی عبدالاعظم پر فائرنگ کر دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عبدالاعظم تین گولیاں لگنے سے سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کم کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالاعظم کو ہسپتال میں طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں بھی نامعلوم افراد نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی سیٹلائٹ وین پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری جاں بحق ہو گئے جبکہ وین کا ڈرائیور زخمی ہو گئے جسے ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/khyber/09-Sep-2015/265530

9/8/2015

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل ایف کے سربراہ ڈاکٹر نذر اللہ ساتھیوں سمیت ہلاک،7 دہشت گرد گرفتار
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر نذر اللہ سمیت متعدد دہشت گرد مارے گئے،7 کو گرفتار کر لیا گیا۔وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دالبدین میں پہاڑوں پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بڑا کمیونی کیشن نیٹ ورک تباہ کر دیا ہے اور اسمیں بی ایل ایف کے سربراہ ڈاکٹر نذر اللہ کے مارے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔وزیر داخلہ نے آپریشن کے حوالے سے بتایا کہ دہشت گرد مختلف کارروائیوں کے لئے رابطے کے طور پر بھارت ،افغانستان اور یورپی ممالک کی سمیں استعمال کر تے تھے اور انہوں نے پہاڑوں میں ایک بڑا کمیونیکیشن سنٹر بنا رکھا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران تباہ کر دیاہے۔دہشت گردوں سے غیر ملکی سمیں ،متعددوائرلیس سیٹ اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/national/08-Sep-2015/265257
رضویہ سوسائٹی میں 5دہشت گرد گرفتار،تین بم اور اسلحہ برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے رضویہ سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے 5دہشت گرد گرفتار کر کے ان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم نتظیموں سے بتایا گیا ہے اور ان کے قبضہ سے 3 آوان بم اور دو پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ اطلاع پر رضویہ سوسائٹی میں چھاپہ مار کر 5 دہشت گردوں محمد ظہیر،محسن اختر ،شہرین گل عرف استاد ،محمد اختر اور یار ربانی کو گرفتار کر لیا۔ملزمان دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث پائے جاتے ہیں ۔دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/karachi/08-Sep-2015/265258
سی ٹی ڈی کی مینگورہ میں کارروائی،چیک پوسٹ پر حملہ میں ملوث دہشت گرد گرفتار
سوات(مانیٹرنگ ڈیسک)مینگورہ میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس کا نام سلیم احمد بتایا گیا ہے اور وہ 2008 میں سوات میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرنے میں ملوث ہے۔ گرفتار دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/swat/08-Sep-2015/265249
اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال
ویب ڈیسک منگل 8 ستمبر 2015
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بندش کے خلاف اسلام آباد میں تمام سرکاری اسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبوں میں کام بند کردیا، جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈاکٹروں اور طبی عملے کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کا جائز مطالبہ تسلیم نہ کیا تو وہ احتجاج کے دائرے کو مزید بڑھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔
http://www.express.pk/story/390073/
جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا بارہواں مرحلہ جاری
ٹانک……ٹانک سے جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا بارہواں مرحلہ جاری ہے ۔اب تک دو ہزار چار سو سے زائد خاندان اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔جنوبی وزیرستان کے راہ نجات آپریشن کے متاثرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ متاثرین کی واپسی کا مرحلہ 31 اگست سے شروع ہوا،جو 23 ستمبر تک جاری رہے گا اب تک 2 ہزار چار سو 36 خاندان پاک فوج کی سخت سیکیورٹی میں تحصیل سراروغہ کے مختلف علاقوں میں پہنچ چکے ہیں ۔۔ پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک کے مطابق واپس جانے والے خاندانوں کے لیے کھانےپینے،تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196703

9/7/2015

پاک فوج نے نئی تاریخ رقم کردی، پاکستان کے براق ڈرون طیارے کا پہلی بار حملہ ، تین دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تیار کردہ ڈرون طیارے ’براق ‘کا آپریشن ضرب عضب میں پہلی بار استعمال کیاگیااوروادی شوال میں پہلے ڈرون حملے میں تین دہشتگردمارے گئے ہیں ۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایاکہ مسلح ڈرون براق کو آپریشنل کردیاگیاہے اور جنوبی وزیرستان کے علاقے وادی شوال میں کیے گئے حملے میں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایاگیاجس کے نتیجے میں ٹھکانہ تباہ اور تین اہم شدت پسندمارے گئے ہیں جبکہ مزید تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں۔
عسکری ذرائع نے بتایاکہ براق چلتی ہوئی گاڑی یا چلتے شخص کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/national/07-Sep-2015/264908
پاک فضائیہ کے جوانوں نے 7ستمبر کو قربانی کی لازوال داستانیں رقم کیں :سہیل امان
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے کہاہے کہ 7ستمبر کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتاہے اس دن پاک فضائیہ نے دشمن کی فضائی قوت کو نست ونابو د کر دیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کراچی ایئر میوزیم میں یادگارہ شہداءکا افتتاح کیا،پھولوں کی چاردر چڑھائی اور فاتح خوانی بھی کی ۔اس موقع پر ایئر چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے سات ستمبر کو قربانی کی لازوال داستانیں قائم کیں ،1965کی جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار نوجوانوں کیلئے روشن مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اس میں پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے ،ضرب عضب دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں ۔ان کا کہناتھاکہ پاک فضائیہ ملک کی حفاظت کیلئے دوسری فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/national/07-Sep-2015/264905
قاسم ضیاءنے نیب کو پلی بارگیننگ کی پیشکش کر دی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاءنے نیب کو پلی بارگیننگ کی پیشکش کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق قاسم ضیا ءکو نیب کی جانب سے کرپشن کے الزام کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور آج انہیں 16روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔جہاں قاسم ضیاءکی وکلاءکی جانب سے پلی بارگیننگ کی پیشکش کر دی گئی ہے۔
احتساب عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے روک دی ہے کیونکہ قاسم ضیاءکی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں کچھ دیرمیں ہونے جارہی جس کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت میں کیس کی سماعت دوبارہ شروع کی جائے گی ۔
http://dailypakistan.com.pk/national/07-Sep-2015/264909
پاکستان جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، عبدالباسط
اسلام آباد: ہندوستان میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا.
خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق اتوار کو نئی دہلی میں یوم دفاعِ پاکستان کی 50 سالہ تقریبات کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ، غیر ملکی جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرنے کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت تھا.
عبدالباسط کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اور پاکستانی عوام نے جنگ کے زمانے میں حب الوطنی کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا.
ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی اپنے وطن کے ہر ایک کونے کے دفاع کے لیے قربانی دینے کو تیار تھا.
گذشتہ روز یعنی 6 ستمبر کو پورے ملک میں یوم دفاع پاکستان کی 50 سالہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ اس عہد کی تجدید کی گئی کہ پاکستان کی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا.
http://www.dawnnews.tv/news/1026297/

9/4/2015

ورکنگ باؤنڈری پر چپراڑ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کاسلسلہ جاری
سیالکوٹ…….. سیالکوٹ کے چپراڑسیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری جاری ہے ۔ادھر پنجاب رینجرز نے بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھرپور کارروائی کی۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے جس میں کسی قسم کی جانی اور مالی نقصا ن کی اطلاع نہیں ہے ۔دوسری جانب پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی بھارتی گولہ باری اور فائرنگ کا بھرپورجواب دیا گیا۔ گزشتہ کئی ماہ سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ، جس میں متعدد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196308
اسلام آباد : بارہ کہو میں سرچ آپریشن، 121افراد زیر حراست
اسلام آباد …….اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں سرچ آپریشن کےنتیجے میں ایک اشتہاری سمیت 121 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔بارہ کہو میں پولیس ، حساس اداروں اور رینجرز کے اہلکاروں نے جرائم پیشہ اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران علاقے کی ناکابندی کردی گئی۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے نتیجے میں ایک اشتہاری ملزم سمیت 121 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ملزمان سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے ۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196314
جمرود بازار دھماکہ: زخمی ہونیوالے 38افراد صحتیاب، 12زیر علاج
خیبر ایجنسی……..خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود بازار میں خودکش دھماکے کا آج چوتھا دن ہے۔ جس میں 38زخمیوں کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور 12زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔ 1ستمبر کو اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے آفس کے مین گیٹ پر ہونے والے خود کش دھماکے میں 4افراد جاں بحق اور 50زخمی ہوگئے تھے جن کو حیات میڈیکل پشاور میں طبی امداد دی جاتی رہی تھی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 8خمی نیورو سرجیکل، 2زخمی آرتھوپیڈک اور 1زخمی آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196303
محسن علی نے کاشف کے ساتھ مل کرڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کا اعتراف کرلیا،ٹی وی رپورٹ
مانیٹرنگ ڈیسک / آئی این پی جمعـء 4 ستمبر 2015
اسلام آباد: ملزم محسن علی نے کاشف کے ساتھ مل کر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کااعتراف اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے سامنے کیا۔
آئی این پی نے نجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ اپنے اعترافی بیان میں ملزم محسن علی نے کہا کہ کاشف نے اسکے سامنے عمران فاروق کو قتل کیا،اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم تفتیش مکمل کرنے کے بعد جلد برطانیہ واپس چلی جائے گی،عمران فاروق نے مزاحمت کی جس میں کاشف معمولی زخمی ہوا،اسے اور کاشف کو لندن بھیجنے میں معظم علی نے سہولت کار کا کردارادا کیا جبکہ پاکستان واپسی پر بھی وہ ایئرپورٹ پر ہماری آمد کامنتظر تھا اور اس سے ملاقاتیں کراچی کے ایک ہوٹل میں ہوئی تھیں، محسن علی سے تفتیش کے بعد برطانیہ نے ملزمان کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو درخواست دے دی ہے۔
http://www.express.pk/story/388922/

9/3/2015

متحدہ کاحکومت سےمذاکرات ختم کرنےکا اعلان
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں جاری رینجرز آپریشن پر اپنے تحفظات دور نہ ہونے کے بعد وفاقی حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ اعلان بدھ کو رات گئے کراچی اور لندن میں رابطہ کمیٹی کے ایک ہنگامی اجلاس میں غور و خوض کے بعد پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم نے رینجرز آپریشن کے دوران پارٹی دفاتر پر چھاپوں، عہدے داروں کی گرفتاریوں اور مبینہ گمشدگیوں پر احتجاجاً پچھلے مہینے پارلیمنٹ سے استعفے دے دیے تھے۔
تاہم، وفاقی حکومت نے استفعے قبول کرنے کے بجائے جے یو آئی –ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ایم کیو ایم کو منانے کی ذمہ داری سونپی۔
مولانا فضل کی کوششوں سے حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات شروع ہوئے، جس کا آخری راؤنڈ بدھ کو اسلام آباد میں ہوا۔
آخری اجلاس میں دونوں پارٹیوں نے اپنے قانونی مشیروں کی موجودگی میں متفقہ Grievances Redressal Committee بنانے کیلئے تجاویز اور شرائط کے مسودے کا تبادلہ کیا تھا۔
حکومتی ٹیم سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد میں موجود ایم کیو ایم ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘حکومت ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے میں سنجیدہ نہیں لہذا وہ مذاکرات ختم کر رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو استعفے دیے 20 دن ہو گئے لیکن ان کے تحفظات دور کرنے کیلیے کوئی قدم نہیں اٹھایاگیا۔
’آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے ہر دروازے پر دستک دی لیکن کوئی دادرسی نہیں ہوئی‘۔
فاروق ستار نے کہا ’جب ایم کیوایم کا سیاسی کردارہی ختم کردیاگیا تو پھر اراکین اسمبلیوں میں جاکر کیا کریں، لہذا حکومت فی الفور ان کے استعفے منظور کرے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر آئینی اور غیراعلانیہ پابندیاں لگا دی گئیں۔ ایسی صورتحال میں بلدیاتی انتخابات میں کس طرح حصہ لیا جا سکتا ہے؟‘
http://www.dawnnews.tv/news/1026135/
لکی مروت: اسپتال اور اسٹیڈیم میں 2دھماکے، جانی نقصان نہیں ہوا
لکی مروت…….لکی مروت کے علاقے شادی خیل میں اسپتال اور اسٹیڈیم کے قریب 2دھماکے ہوئے، جس سے قریبی عمارتوں اور اس کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق شادی خیل کے علاقے میں علی الصبح 2دھماکے ہوئے، جہاں پہلا دھماکا ملک دلبر اسپتال اور دوسرا ملک اللہ اسٹیڈیم کے قریب ہوا۔ ذرائع کے مطابق بارودی مواد عماتوں کے ساتھ نصب تھا، جس کے نتیجے میں عمارتوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شرو ع کر دیا ہے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=196195
سیکیورٹی اداروں کی دہلی کالونی میں کارروائی، 3 افراد گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہلی کالونی میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چھاپہ ایم کیو ایم کے رہنماءعلی رضا عابدی کے ہوٹل مارا گیا ہے اور گرفتار ہونے والے افراد ٹارگٹ کلرز نے جن کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
دوسری جانب علی رضا عابدی نے موقف اختیار کیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کارروائی ان کے ہوٹل میں نہیں کی گئی بلکہ انہوں نے برابر والے ہوٹل پر چھاپہ مارا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/karachi/03-Sep-2015/263347
چمن: سیکورٹی فورسز کی کارروائی، دیسی ساختہ بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی
چمن………. سیکورٹی فورسز نے چمن میں کارروائی کرکے دیسی ساختہ بم بنانے کی فیکٹری پکڑلی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے چمن کے علاقے رحمان کول میں کارروائی کی، اس دوران دیسی ساختہ بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی،کارروائی میں بھاری مقدار میں گولہ بارود اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران خودکش جیکٹس ، دستی بم ،مشین گنیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196166

9/2/2015

وادی تیراہ میں فضائی کارروائی ، 15شدت پسندمارے گئے
خیبرایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) وادی تیراہ میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 15دہشتگردہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں مارے جانیوالے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے ہے ۔ فضائی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں ۔
http://dailypakistan.com.pk/national/02-Sep-2015/263145
دہشتگردوں کی جانب سے زیر زمین چھپایا گیا بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد
ژوب (مانیٹرنگ ڈیسک )فرنٹیئر کور نے ژوب میں دہشتگردوں کی جانب سے زیر زمین چھپایا گیا بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کر لیا ۔ترجمان ایف سی نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے ژوب کے علاقے مرغا کبزئی میں زیر زمین بھاری تعداد میں گولہ بارود چھپایا گیا تھا جسے فرنٹیئر کور نے کارروائی کے دوران برآمد لیا ہے ۔ مزید بتایا ہے کہ برآمد کئے گئے گولہ بارود میں بارودی سرگنیں ،مارٹرگو لے ، 10آر پی جی سیون گنیں ، خود کش جیکٹ اوربھاری مقدار میں گولیاں شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں کی جانب سے چھپایا گیا گولہ بارود تخریبی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جانا تھا ۔
http://dailypakistan.com.pk/%DA%98%D9%88%D8%A8/02-Sep-2015/263176
فوج اور عوام نے دہشتگردی کے خاتمے کا تہیہ کرلیا،وزیر اعظم
باغ……وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ فوج اور عوام طے کرچکے دہشت گردی کو ہر قیمت پر ختم کیا جائے گا ، دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کو بھی معاف نہیں کرینگے،دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے عالمی برادری کو مستقل امن کا تحفہ دیناچاہتے ہیں، آزادکشمیر میں خطاب کرتے ہو ئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سرحدوں پر بھارتی اشتعال انگیزی کو روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ، امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ پاکستان اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،آزادکشمیرمیں اسکول،کالجزاوراسپتال بناناچاہتےہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے باغ میں امراض قلب کااسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔کراچی کے حوالے سےوزیراعظم کا خطاب میں کہنا تھا کہ کراچی کے حالات بہترہوگئے ہیں،جس پرکراچی کے لوگ بہت خوش ہیں،ہم کراچی میں ملزمان پرہاتھ ڈالنے سے ہم گھبرائے نہیں۔بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے حوالےسےوزی راعظم کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر بھارتی اشتعال انگیزی کو روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ، ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے،لائن آف کنٹرول پرشہید ہونے والوں کو نہیں بھول سکتا،پاکستان دہشتگردی کیلئے نہیں بنا،دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا،
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196115

8/28/2015

بھارتی فوج کی سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے6 شہری شہید، 40 زخمی
ویب ڈیسک جمعـء 28 اگست 2015
سیالکوٹ: بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں اور آج بھی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 6 شہری شہید جب کہ 46 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی فوج نے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر چاروا، سجیت گڑھ، ہڑپال اور باجرہ گڑھی سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے فائر کئے جس سے 6 شہری شہید جب کہ 46 زخمی ہو گئے۔ بھارتی گولہ باری سے درجنوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا جب کہ متعدد مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے ہی بھارتی افواج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدوں کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور رواں ماہ کے آغاز سے اب تک 12 شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی اور متعدد مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں بھی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

http://www.express.pk/story/387036/
داعش کالعدم قرار،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
آن لائن جمعـء 28 اگست 2015
اسلام آباد: حکومت نے داعش کوکالعدم قراردیدیاوزارت داخلہ نے اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق داعش پرپابندی انٹی ٹیریرازم ایکٹ کی سیکشن گیارہ کے تحت عائدکی گئی اوراس سلسلے میں تمام اداروں کوبھی اگاہ کردیاگیا،داعش اوراس کے مختلف ناموں سے بنائی گئی تنظیم پرپابندی ہوگی وزارت داخلہ کاکہناہے کہ داعش کوپاکستان میں کسی بھی نام سے کام نہیں کرنے دیں گے۔
داعش پرپابندی کی درخواست اقوام متحدہ کی طرف سے دی گئی تھی لیکن اس کے بارے میں انٹیلی جنس اداروں نے وزارت داخلہ کومختلف معلومات دی تھیں جن کی بنیادپرپابندی عائدکی گئی۔
http://www.express.pk/story/387019/
ملکی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جو 30 نومبر کو ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے لئے امیدوار کاغذات نامزدگی 24 سے 27 اکتوبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل 31 اکتوبر سے 4 نومبر تک ہوگا جب کہ حتمی فہرست 4 نومبر کو جاری کی جائے گی اور حلقہ بندیوں کا عمل کل سے شروع ہوگا۔
اسلام آباد کی 79 یونین کونسلوں میں وارڈز بنائے جائیں گے جب کہ الیکشن کمیشن کے 13 ممبران پر مشتمل ایک یونین کونسل ہوگی جس میں چیئرمین، وائس چیئرمین، 6 جنرل کونسلر، دو خواتین، ایک نشست نوجوان، ایک سٹیزن ورکر اور ایک غیرمسلم پر مشتمل امیدوار کے لئے ہوگی۔
http://www.express.pk/story/387059/
لاہور: پولیس کے سرچ آپریشن میں 50مشکوک افراد زیر حراست
لاہور……..لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 50مشکوک افراد کو زیرحراست میں لے لیا گیا، آپریشن میں 600سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کیا، جس میں پولیس اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر جا کر شہریوں کے کوائف چیک کیے۔ پولیس آپریشن کے دوران ہی شاہدارہ سے 10، ماڈل ٹاون سے5، فیصل ٹاون سے7 اور بس اڈوں سے شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر 13افراد کو حراست میں لے لیا گیا، باقی 15افراد کو شہر کے دیگر علاقوں سے حراست میں لیا گیا ہے۔ اس پولیس کے سرچ آپریشن میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سمیت 600سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=195578

8/27/2015

ملک کے 36 ایئرپورٹس پر ریڈالرٹ
راولپنڈی: دہشت گردی کے مبینہ حملوں کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر کے 36 ایئرپورٹس پر ریڈالرٹ جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک کے اہم ایئرپورٹس جن میں بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور نورخان ایئربیس بھی شامل ہیں، پر گزشتہ روز سے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ دیگر تمام ایئرپورٹس پر اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
ایک سینیئر سیکیورٹی عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ اس کے باوجود کے مسافروں کی اچھی دیکھ بھال کی جارہی تھی، ایئر پورٹس پر سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایئر پورٹس کے احاطے میں داخل ہونے والے افراد سے پوچھ گچھ اور ان کی تلاشی بھی کی جارہی ہے جبکہ زائرین کے لیے جاری ہونے والے عارضی پاس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
http://www.dawnnews.tv/news/1025836/
باجوڑ میں بم دھماکا، حکومت کے حامی رہنما ہلاک
پشاور: وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی باجوڑ ایجنسی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں حکومت کے حامی قبائلی رہنما ہلاک ہوگئے.
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعرات کو باجوڑ ایجنسی کی تصیل چمرکنڈ میں سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما ملک گل رحیم ہلاک ہوگئے.
واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گیھرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا.
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبائلی رہنما پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے.
ٹی ٹی پی ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کیا گیا ہے کہ ملک گل رحیم کو سیکیورٹی فورسز سے تعاون کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا.
http://www.dawnnews.tv/news/1025830/
آرمی چیف جنرل راحیل شریف آپریشن کا جائزہ لینے شوال پہنچ گئے
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان میں آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے شوال پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اگلے محاذوں پر جوانوں سے ملاقات کریں گے اور انہیں علاقے میں جاری زمینی آپریشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شوال میں جاری آپریشن کا جائزہ لیں گے۔
http://dailypakistan.com.pk/rawalpindi/27-Aug-2015/260897
سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو رینجرز کے حوالے کردیا گیا
کراچی………سابق وفاقی وزیر پٹرولیم، چیئرمین سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سندھ کابینہ کے اہم رکن ڈاکٹر عاصم حسین کو رینجرز کے حوالے کردیا گیا۔ انہیںانسداددہشتگردی عدالت میں12سے1بجےکےدرمیان پیش کیےجانیکا امکان ہے ،رینجرز کی جانب سے ڈاکٹرعاصم کو90روزکیلئےنظربندی مرکزمیں رکھنےکی اجازت لی جائےگی ۔ڈاکٹرعاصم پردہشت گردوں کی مالی معاونت،چائنا کٹنگ کےالزامات ہیں۔گزشتہ روز حساس ادارے کے اہلکاروں نے ڈاکٹر عاصم حسین کو کلفٹن بلاک ایک میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آفس کے باہر سے حراست میں لیا تھا۔ڈاکٹر عاصم حسین، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں میں تصور کئے جاتے ہیں جبکہ عاصم حسین کے مبینہ طور پر میگا کرپشن میں ملوث ہونے کے الزام میں نیب نے کچھ عرصہ قبل انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کرتے ہوئےبیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کیا تھا،تاہم وہ نیب کے سامنے پیش ہونے کے بجائے بیرون ملک چلے گئے تھے۔ وہ چار روز قبل ہی وطن واپس پہنچےتھے اور دوبارہ بیرون ملک جانا چاہتے تھے۔ ان پر یہ بھی الزام تھا کہ وہ وزیر پیٹرولیم کے عہدے پر رہتے ہوئے بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کی۔ پیٹرولیم کمپنیوں کو فائدہ پہنچا کر عوام کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کئی سی این جی اسٹیشن اور پیٹرول پمپ کےلائسنس جاری کرائےجبکہ سندھ ہائر ایجوکیشن میں بھی بڑے پیمانے پر خورد برد کی گئی ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=195496
نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع
اسلام آباد………وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس آج سہ پہر میں ہو گا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔اجلاس میں الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس آج وزیرا عظم ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا ، اجلاس میں وفاقی وزراء ، سینئر پارٹی قائدین، قانونی اور آئینی ماہرین شرکت کریں گے۔اجلاس میں الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر حکومتی قانونی اور آئینی ٹیم ضمنی انتخاب لڑنے یا اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے حوالے سے بریفنگ دے گی۔حکومتی قانونی اور آئینی ٹیم ضمنی انتخاب لڑنے یا اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے حوالے سے بریفنگ دے گی، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور ایم کیو ایم کے استعفوں کی واپسی کے مذاکراتی عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=195500

8/26/2015

چیئرمین ایچ ای سی سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب نے حراست میں لے لیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو انیب نے ن کے دفتر سے حراست میں لے لیاہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ 10سے 12سادہ لباس میں ملبوس افراد ان کے دفتر میں آئے اور انہیں ساتھ لے کر چلے گئے ہیں،ڈاکٹر عاصم حسین پر نیب میں کچھ مقدمات چل ر ہے ہیں اور اسی حوالے سے ان سے پوچھ گچھ کیلئے انہیں حراست میں لیا گیاہے ،ذرائع کا کہناہے کہ نیب کی جانب سے ان کی کراچی میں حاصل کر دہ زمین سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں وفاقی وزیر پٹرولیم بھی رہ چکے ہیں اور یہ پی پی پی کے اہم رہنما بھی تصور کیے جاتے ہیں ۔
http://dailypakistan.com.pk/national/26-Aug-2015/260496
لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن لاہور کی جانب سے کی گئی تمام حلقہ بندیاں کالعدم قراردیدیں
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن لاہور کی جانب سے کی گئی تمام حلقہ بندیاں کالعدم قراردیدی ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ فریقین کو سنے بغیر حلقہ بندیاں کردی گئی ہیں ۔جس پر عدالت عالیہ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن لاہور کی جانب سے کی گئی تمام حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے فریقین کا موقف سن کر دوبارہ حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیدیا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/26-Aug-2015/260495
سندھ کے 49 مدارس کے خلاف کارروائی کا حکم
کراچی: سندھ کے محکمہ داخلہ نے مقتدر انتظامیہ کو دہشت گردوں سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے 49 مدارس کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے سینیئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ حساس اداروں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ کے 49 مدارس کا تعلق دہشت گرد تنظیموں سے ہے۔
تاہم حساس اداروں کی جانب سے سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں شامل کی گئی دہشت گرد تنظیموں کے ناموں سے حکام نے آگاہ نہیں کیا.
حکام کے مطابق حساس اداروں کی فراہم کردہ تفصیلات سے پولیس اور رینجرز کو آگاہ کیا جاچکا ہے تاکہ ان مدارس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے ترتیب دی جانے والی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مدارس میں سے 26 کراچی میں قائم ہیں جبکہ حیدرآباد کے 12، سکھر کے 7 اور لاڑکانہ کے 4 مدارس بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ان مدارس کی نشاندہی ٹھوس شواہد کے بعد کی گئی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی تیاری کی جارہی ہے۔
دوسری جانب صوبائی حکام نے سندھ میں موجود مدارس کی تعداد کے حوالے سے جاری کی جانے والی پرانی فہرست میں تجدید کی ہے اور اب مدارس کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ اپریل میں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق صوبے بھر میں مدارس کی تعداد 4000 تھی جبکہ محکمہ داخلہ سندھ کی حالیہ فہرست کے مطابق سندھ میں مدارس کی تعداد 9590 بتائی گئی ہے، جن میں 6503 مدارس رجسٹرڈ ہیں جبکہ 3087 مدراس غیر رجسٹرڈ ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان 9590 مدارس میں مجموعی طور پر 517695 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
واضح رہے کہ صوبائی انتظامیہ نے حیدرآباد اور بے نظیرآباد کے 167 غیر رجسٹرڈ مدارس کو بند کردیا ہے جبکہ دیگر 2920 مدارس تاحال کام کررہے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کراچی کے ضلع غربی میں قائم ہیں۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے سینیئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ’غیر رجسٹرڈ مدارس کو تاحال بند نہیں کیا گیا ہے تاہم ان کی نگرانی سخت کردی گئی ہے اور رجسٹریشن نہ کروائے جانے کی صورت میں ان کو بند کردیا جائے گا۔‘
http://www.dawnnews.tv/news/1025783/
2 روز میں کالعدم تنظیم کے 182 ممبران گرفتار
لاہور: پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مدد سے گزشتہ 2 روز میں صوبے بھر سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 182 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ محمد سے تعلق رکھنے والے 500 افراد کی فہرست حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کے خفیہ محکمہ نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ریجنل پولیس افسران (آر پی اوز) کی کانفرنس کے دوران یہ طے پایا تھا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیموں کے سرگرم کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا جس پر ان کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 182 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سے کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ محمد کے 39 کارکنوں کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ اطلاعات تھیں کہ گرفتار کیے جانے والے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کا تعلق اہم دہشت گرد تنظیموں سے ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ طے ہوا تھا کہ فورتھ شیڈول میں شامل 1600 افراد کی الیکٹرانک نگرانی کی جائے گی تاہم تکنیکی مسائل کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان افراد کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے آلات نصب نہیں کیے جاسکے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مناسب شواہد نہ ہونے کی وجہ سے فورتھ شیڈول میں شامل ان افراد کو جیل منتقل نہیں کیا جاسکتا جبکہ ان میں سے بیشتر کا تعلق اہم دہشت گرد تنظیموں سے ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم سپاہ محمد سے تعلق رکھنے والا ایک شخص گھر میں نظر بندی کے دوران مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غلام رضا نقوی جس کا نام فورتھ شیڈول فہرست میں شامل تھا، ہانجروال کے گھر میں نظر بند تھا۔
http://www.dawnnews.tv/news/1025779/

8/25/2015

حکومت اور ایم کیوایم کے درمیان استعفوں کے معاملے پر مذاکرات کا دوسرا دور جاری
ویب ڈیسک منگل 25 اگست 2015
اسلام آباد: حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان استعفوں کے معاملے پر مذاکرات کا دوسرا دور پنجاب ہاؤس میں جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے فاروق ستار کی قیادت میں بیرسٹرسیف، شبیر قائم خانی، کنور نوید جمیل اور وسیم اختر پر مشتمل وفد پنجاب ہاؤس پہنچا جہاں حکومتی ٹیم کے ساتھ استعفوں کے معاملے اور ایم کیو ایم کے تحفظات پر مذاکرات جاری ہیں جب کہ حکومتی وفد کی نمائندگی وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید، وزیراعظم کے قانونی معاون اشتر اوصاف اور بیرسٹر ظفراللہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مذاکراتی عمل کے پہلے دور میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بطور ثالت کا کردار ادا کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر فاروق ستار سے مذاکرات کئے تھے جنہیں اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لئے قائل کرلیا تھا۔
http://www.express.pk/story/386254/
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے ضمانت منسوخی کے بعد 3 ملزمان سیکیورٹی کو چکمہ دے کر فرار
ویب ڈیسک منگل 25 اگست 2015
لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے ڈکیتی، اغوا اور چوری کے 3 ملزمان ضمانتیں منسوخ ہونے پر سیکیورٹی کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے ڈکیتی، چوری اور اغوا کے الزام میں گرفتار ملزمان عاصم ، جاوید اور عنصر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش کیا گیا تاہم عدالت سے ضمانتیں منسوخ ہونے کے بعد تینوں ملزمان کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد گلے مل کرایک دوسرے کو مبارکباد دینے لگے اور کہتے رہے کہ مبارک ہو مبارک ہو ضمانت ہوگئی۔ اس موقع پر پولیس اہلکار ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہے اوریہ بھی گوارا نہ کیا کہ عدالت سے معلوم کیا جائے کہ ملزمان کی ضمانت ہوئی ہے یا نہیں اوریوں تینوں ملزمان سخت سیکیورٹی کو چکمہ دے کر باآسانی عدالت سے فرارہوگئے۔
دوسری جانب پولیس اہلکاروں کو جب اپنی نااہلی کا احساس ہوا تو ان کی دوڑیں لگ گئیں اور ملزمان کو دوبارہ پکڑنے کے لئے کوششیں تیز کردیں۔
http://www.express.pk/story/386246/
ڈیرہ بگٹی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 15کلوگرام وزنی بم برآمد
ویب ڈیسک منگل 25 اگست 2015
کوئٹہ: ایف سی نے ڈیرہ بگٹی کےعلاقے کوٹ عرض محمد میں کارروائی کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ بھاری مقدار میں بارود مواد برآمد کرلیا۔
ترجمان فرینٹیرکانسٹبلری بلوچستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے حساس ادارے کے ہمراہ مصدقہ اطلاعات پر ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے کوٹ عرض محمد میں کارروائی کرتے ہوئے کلوگرام وزنی بم، 4 ڈیٹونیٹر،ایک ریموٹ اور انٹینا برآمد کرلیا۔
ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد برآمد شدہ دھماکا خیز مواد کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ اور مقامی گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے لیکن انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کی بنیاد پر اس سازش کو ناکام بنادیا گیا۔
http://www.express.pk/story/386235/
نواز شریف قازقستان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے
اسلام آباد…….وزیراعظم نواز شریف آج قازقستان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ۔وزیر اعظم قازقستان کے صدر کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیا ل کریں گے۔وزیراعظم محمد نواز شریف آج وسطی ایشیائی ریاست قازقستان کے دارالحکومت آستانہ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ انہیں اس دورہ کی دعوت قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بائیوف نے دی ہے۔ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے ۔وزیر اعظم کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=195277
لدھا میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ، تین اہلکار شہید، شوال میں فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کا ٹریننگ کیمپ تباہ ، متعددہلاک
اولپنڈی ،میرانشاہ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں شدت پسندوں کے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں تین اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں شدت پسندون کا بھاری جانی ومالی نقصان ہوا۔
تفصیلات کے مطابق شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میںلے کر جوابی کارروائی شروع کردی اور آخری اطلاعات تک فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔
دوسری طرف شوال میں پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فضائی کارروائی میں شدت پسندوں کا ٹریننگ کیمپ تباہ اور متعدد جنگجوہلاک ہوگئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شوال کے علاقے گرباز میں ہونیوالی کارروائی میں شدت پسندوں کا اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیاگیا۔
http://dailypakistan.com.pk/khyber/25-Aug-2015/260113

8/24/2015

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی
ویب ڈیسک پير 24 اگست 2015
کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتتے کے آغاز میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہے اور اب تک 100 انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز کے موقع پر بین الاقوامی مارکیٹس میں شدید دباؤ کے باعث کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بھی 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 100 انڈیکس 33 ہزار 100 پوائنٹس سے بھی نیچے پہنچ گیا ہے۔
بین الاقوامی دباؤ کے باعث چین، کوریا، تائیوان، جاپان اور ہانگ کانگ سمیت ایشیا بھر کی مارکیٹس میں بھی مندی دیکھنے میں آئی ہے۔ بھارتی مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور بھارتی روپیہ 2 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔
ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی میں پاکستان کی سیاسی صورت حال کا کوئی عمل درخل نہیں بلکہ یہ سب بین الاقوامی مارکیٹس میں دباؤ اور چین کی سونے کے کاروبار میں دلچسپی کے باعث ہوا ہے، کے ایس سی میں ہونے والی مندی عارضی ہے اور ایک دو روز میں صورت حال معمول پر آ جائے گی۔
http://www.express.pk/story/385961/
2012 تا 2014؛ 30 بینکوں نے بااثر افراد کے 20 ارب کے قرضے معاف کئے
اسلام آباد: سابق اور موجودہ حکومتوں میں شامل اہم افراد کو نوازنے کےلئے 2012 سے 2014 کے دوران 30 بینکوں نے 20 ارب روپے کے قرضے معاف کئے اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔
ایکسپریس ٹریبیون کو ملنے والی بینکوں کے نام کے ساتھ معاف کرائے گئے قرضوں کی سمری سے انکشاف ہوتا ہے کہ 2000 سے زائد صارفین نے بادی النظر میں بینکوں اور مالیاتی اداروں سے رقوم معاف کرانے کیلیے اپنا اثر رسوخ استعمال کیا۔ یہ سب اس کے بعد رونما ہوا جب اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا کہ ملک کے بااثر افراد نے 1997سے 2009کے درمیان مختلف حکومتوں میں 403ارب روپے کے قرضے معاف کرائے۔
2012 سے 2014کے درمیان بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں میں سرفہرست آزاد کشمیر کے صدرسردار یعقوب خان ہیں جنھوںنے 2012 میں 9.009 ملین روپے کے قرضے معاف کرائے۔ ان کے پریس سیکریٹری نے قرضے کی معافی کی تصدیق کی لیکن زور دیاکہ پولی پراپلین کے قرضے کی معافی کے لیے بینک پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔ان کا قرضہ بینک کی پالیسی کے تحت کسی دوسرے عام صارف کی طرح معاف کیا گیا۔
عبدالحفیظ پیرزادہ کی انڈس ویلی نے 105.7 ملین جب کہ مرحوم ایم این اے غلام مصطفیٰ شاہ کی لاڑ شوگر ملز نے 73 ملین روپے کے قرضے معاف کرائے۔ ایم این اے اویس لغاری اور ایم اپی اے جمال لغاری کی ڈیرہ غازی آئل مل نے 3.67 ملین کی رقم معاف کرائی۔ رابطے پر اویس لغاری نے بتایا کہ معاف کرائی گئی رقم صرف مارک اپ کی تھی اور کوئی اصل رقم معاف نہیں کرائی گئی۔
مانڈوی والا پلاسٹک انڈسٹری نے 2012 میں 14.6 ملین کا قرضہ معاف کرایا۔ اس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا، عظیم مانڈوی والا، ندیم مانڈوی والا، شیریں مانڈوی والا اور قلب عباس شامل ہیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بینک ہمیشہ صارفین کے قرضے معاف کرتے ہیں، یہ کوئی جرم نہیں۔ میرا کاروبار بند ہوگیا لہٰذا قرضے معاف کرانے کے لیے ہماری قانونی پوزیشن بہت مضبوط تھی۔ ممتاز تعمیراتی کمپنی، حبیب رفیق لمیٹڈ نے 26.539ملین روپے کی معافی حاصل کی۔ کمپنی کے ترجمان نے موقف اختیار کیا کہ ہمارا کاروبار اس حالت میں نہیں تھا کہ رقم ادا کی جاتی۔ بچانی شوگرمل نے جو پیپلزپارٹی کے ایم این اے عبدالستار بچانی کی ملکیت ہے۔
22ملین کاقرضہ معاف کرایا۔ ان کاکہنا ہے کہ پرائیویٹ بینک ہمیشہ میرٹ پرقرضے معاف کرتے ہیں۔ اس میں کسی قسم کی بھی نوازش شامل نہیں۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابرنے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قرضے معاف کرانے کی مرکزی بینک کی پالیسی پر نظرثانی کرے۔ بینکوں کا نظام بہتر کرنے کے لیے نئی قانون سازی ہونی چاہیے جس کے تحت تمام کسٹمرزسے یکساں سلوک کیا جائے۔
http://www.express.pk/story/385927/
ایان علی کیس کے نئے چالان میں 2 ملزمان کواشتہاری قراردینے کا فیصلہ
راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی کے مقدمے میں نیاچالان تیارکیا جارہا ہے جس میں کسٹم حکام کی ملی بھگت سے دبئی فرار ہونے والے دو ملزمان محمداویس اور ممتازحسین کو اشتہاری خانے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ایکسپریس کو ملنے والی رپورٹس کے مطابق دونوں ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ کسٹم حکام اورکسٹم انٹیلی جنس نے ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کانیا مقدمہ درج کرنے کے لیے 10ممالک برطانیہ، کینیڈا، فرانس، دبئی، یواے ای، جاپان، جرمنی، ہالینڈاور اٹلی سے ان ممالک میں ایان علی کی ڈکلیئرکی گئی کرنسی کی رپورٹ حاصل کرنے کے لیے خطوط تحریرکیے تھے تاہم کسی بھی ملک نے ان خطوط کاجواب نہیں دیاج س کے باعث کسٹم انٹیلی جنس کی منی لانڈرنگ کے بارے میں انکوائری بھی رک گئی ہے۔
http://www.express.pk/story/385922/
چنگ چی رکشوں کی بندش پر حکومت سندھ اور ڈی آئی جی کراچی ٹریفک کو نوٹس
کراچی: سپریم کورٹ نے چنگ چی رکشوں پر پابندی سے متعلق درخواست پر حکومت سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے چنگ چی رکشا ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد حکومت سندھ، محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈی آئی جی کراچی ٹریفک پولیس سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔
http://www.express.pk/story/385967/
کندھ کوٹ میں بارودی سرنگ پھٹنے سےدو افراد شدید زخمی
کندھ کوٹ……..ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو افرادشدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق تنگ وانی کے قریب ڈیرہ سرکی کے مقام پر جعفر اور غلام قادر نامی افراد موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث موٹر سائیکل تباہ اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔دونوں زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا .تشویشناک حالت ہونے کے باعث دونوں کو رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=195171
خیبرایجنسی حملہ: 4شہید فوجیوں کی نماز جنازہ ادا، افغان سفیر سے شدید احتجاج
خیبرایجنسی………افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی پوسٹ پر راکٹ حملہ کیا ہے۔ حملے میں پاک فوج کے 4جوان شہید اور 4زخمی ہوگئے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کر تے ہوئے دہشت گردوں کے گروہ کا صفایا کیا۔ حملے میں شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں ادا کردی گئی ہے۔ اس سے پہلے افغان سر زمین آج ایک بار پھر پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی۔ دہشت گردوں نے افغانستان سے خیبر ایجنسی کے علاقے اخندوالا میں پاک فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ 8000فٹ کی بلندی پر واقع اس پوسٹ پر راکٹ حملے میں پاک فوج کے 4جوان شہید اور 4زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔ افغان سرزمین اس سے پہلے بھی پاکستان کے سرحدی علاقوں پر حملوں کے لئے استعمال ہوتی رہی ہے اور اس سلسلے میں 2012سرحد پار سے حملوں کے حوالے سے بد ترین سال رہا تھا۔ مختلف دہشت گردوں حملوں میں درجنوں سیکورٹی اہلکار ہلاک اور ذخمی ہوئے۔ 2011میں افغان سرحد سے دہشت گردوں نے باجوڑ، مہمند ایجنسی، دیر اور چترال میں کاروائیاں کیں۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے دونوں ملکوں کی سیکورٹی فورسز کے درمیان روابط میں بہتری سے افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیاں ختم کی جاسکتی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان سفیر جانان موسیٰ زئی کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستانی حدود میں کیے گئے راکٹ حملوں پر شدید احتجاج کیا۔ پاکستان نے کابل حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغانستان ایسے حملوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ خیبر ایجنسی میں سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں سیکورٹی فورسز کے 4اہلکار شہید اور4 زخمی ہوئے تھے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=195163

8/21/2015

مشیر خارجہ کی حریت رہنماؤں سے ملاقات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا
اسلام آباد……..پاکستان نے حریت قیادت سے ملاقات کےمعاملے پرکوئی سمجھوتہ نہ کرنے کافیصلہ کرتےہوئےکہاہےکہ بھارت کےساتھ بات چیت کےمعاملےپرکشمیر ی قیادت کومکمل اعتماد میں لیاجائےگا۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان اوربھارت کےسلامتی مشیروں کی ملاقات اورآئندہ کےمذاکراتی عمل سے متعلق امورپرغورکیاگیا ۔ذرائع کےمطابق اس موقع پرکہاگیاکہ پاکستان مذاکراتی عمل کےحق میں ہےلیکن بھارت ہٹ دھرمی دکھا رہاہے ، کشمیری قیادت سے نہ ملنے کابھارتی تقاضہ قبول نہیں ۔ اجلاس میں کہاگیاکہ پاکستان کشمیر سمیت دوطرفہ امور صرف بات چیت سے حل کرنا چاہتاہے اورکسی بھی طور پر کشمیر پر اپنے دیرینہ موقف سے دستبردارنہ ہوگا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194889
پاکستان کی روس سے تربیتی طیارے یاک 130 کی خریدار ی میں دلچسپی
کراچی…… رفیق مانگٹ…..چارایم آئی35 جنگی ہیلی کاپٹروں کے معاہدے کے بعد پاکستان اب روس سے تربیتی طیارے یاک 130 کی خریدار ی میں دلچسپی رکھتا ہے۔ دفاعی نیوز سائیٹ’’ڈیفنس ورلڈ‘‘ کے مطابق اگرچہ پاک فضائیہ (پی اے ایف) امریکی ایف سولہ اور چینی جے ایف تھنڈر جیسے جدید جنگی طیاروں کو آپریٹ کرتی ہے مگر ان کے پاس جدید جنگی تربیتی طیارے نہیں ہیں۔انڈسٹری ذرائع نے دفاعی نیوز سائٹ کو بتایا کہ پاک فضائیہ کے حکام اسلحے کی کئی نمائشوں کے موقعوں پر یاک 130بنانے والی کمپنی روزوبورن ایکسپورٹ اور ارکٹ کے ایگزیکٹوزے بات چیت کرتے رہے ہیں۔تاہم آزادانہ ذارئع سے ان طیاروں کی خریداری کے متعلق بات چیت کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔پاک فضائیہ کے پاس لڑاکا طیاروں کے پائلٹوںکی تربیت کے لئے اعلی درجے کے جیٹ ٹرینر نہیں ہیں۔ ایک بنیادی ٹرینر طیارہ سپر مشاق ہے جو پاکستان اور چین کی شراکت سے تیار کیا گیا جب کہ درمیانے لیول کی تربیت کے لئے ’’ کے 8قراقرم‘‘ اور’’ سیسنا ٹی17‘‘ ٹرینرز طیارے موجودہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ یاک 120 میں دلچسپی رکھتی ہے اس میں ایف سولہ اور جے ایف تھنڈر جیسے جنگی طیاروں کی ملتی جلتی منفرد خصوصیات ہیں اور اس کے ذریعے ایک تربیتی پائلٹ جلد جدید جنگی طیارے کو اڑا سکتا ہے۔گزشتہ برسوں میں روزوبورن ایکسپورٹ نے پاکستان کو مذکورہ ٹرینر طیاروں کی فروخت میں اس لئے بھی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا کہ ایک تو روس کیلئے بھارت اسلحے کی بڑی مارکیٹ تھا جب کہ دوسرا خدشہ یہ تھا کہ ان طیاروں کا ڈیزائن اور خصوصیات چینی طیارہ سازوں کے ہاتھ نہ آجائے۔تاہم بھارت کی طرف سے دفاعی سازوسامان کی طلب میں کمی اور مشرق وسطیٰ کے روایتی خریدار لیبیا اور شام جیسے ممالک بحران کا شکار ہوگئے اس لئے روس متبادل منڈیوں کی تلاش پر مجبور ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194868
وزیر اعظم نے 24اگست کوکابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 24اگست (بروزپیر )کوکابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملک کی داخلی اورخارجی سکیورٹی صورتحال پر بحث کی جائے گی ۔ اجلاس میں پاک بھارت تعلقات کے معاملے پر غوربھی کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کو آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ بھی دی جائے گی ۔
http://dailypakistan.com.pk/islamabad/21-Aug-2015/258586
شہر میں موسلادھار بارش ،سڑکیں پانی سے بھر گئیں،بیشتر علاقوں میں بجلی غائب
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں دوپہر کے وقت موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں شہر کی بڑی شاہرائیں پانی سے بھر گئیں۔ بارش سے لیسکو کے 40 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔شہریوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا،تاہم زیادہ تر لوگ لوڈشیڈنگ کے باوجود خوشگوار موسم کا مزہ لیتے رہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/21-Aug-2015/258583
پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،انتہائی مطلوب دہشت گرد وحید اللہ گرفتار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خفیہ اداروںکی اطلاع پر اسپیشل یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے حاجی کیمپ اڈے پردہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ اسپیشل یونٹ نے سیکیورٹی فورسز پر 6 حملوں اور 24 افراد کو قتل کرنے میں ملوث بین الاقوامی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد وحید اللہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اسپیشل یونٹ کے مطابق دہشتگرد کے قبضے سے واٹر کولر میں11 کلو وزنی بم بھی برآمد کر لیا گیا ہے جسے وہ نماز جمعہ کے وقت دہشت گردی کی واردات میں استعمال کرنا چاہتا تھا۔دہشت گرد وحید اللہ کی گرفتاری کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/national/21-Aug-2015/258563

8/20/2015

وزیراعظم نواز شریف کی ایک روزہ دورے پر کراچی آمد
ویب ڈیسک جمعرات 20 اگست 2015
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شہر میں امن و امان کی صورت حال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سمیت اہم شخصیات نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا جہاں سے وزیراعظم نواز شریف حب جائیں گے جہاں پر وہ کینیپ کے ایٹمی بجلی کے ٹو کا افتتاح کریں گے۔ ایٹمی بجلی گھر کے افتتاح کے بعد وزیراعظم نواز شریف گورنر ہاؤس جائیں گے جہاں وہ امن و امان کی صورت حال اور کراچی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ لیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف پارٹی رہنماؤں کی جانب سے اپنے اعزاز میں رکھی گئی ایک تقریب میں بھی شریک ہوں گے جس کے بعد وزیراعظم اسلام آباد کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔
http://www.express.pk/story/384817/
اسلام آباد: پولیس کا بارہ کہو میں سرچ آپریشن ، 30 افغانی گرفتار
اسلام آباد………..اسلام آباد پولیس نے بارہ کہوکےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کےدوران 30 افغان باشندوں کو اپنی حراست میں لے لیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق آپریشن بارہ کہوکےمختلف علاقوں میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں 30 افغان باشندوں کو حراست لے لیا گیا ، حراست میں لئے گئے ایک ملزم سےمنشیات بھی برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194758
کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس سرچ آپریشن، 62افراد زیرحراست
کراچی………کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں 62مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق بہادرآباد، نیوٹاون اور جونیجو گوٹھ میں پولیس کا رات گئے سرچ آپریشن عمل میں آیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 40مشتبہ افراد زیر حراست لئے گئے، جبکہ بلوچ کالونی کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں 22سے زائد افراد پولیس نے اپنی حراست میں لے لیے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194752
شجاع خانزادہ پر حملے کا منصوبہ ندیم انقلابی نے بنایا، دہشتگردوں کا انکشاف
فیصل آباد……..پنجاب سے گرفتار ہونے والے 5دہشت گردوں نے تحقیقات کے دوران انکشاف کیا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی لشکر جھنگوی پنجاب کے نائب امیر ندیم عباس عرف ندیم انقلابی نے کی۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہروں اٹک اور فیصل آباد سے گرفتار 5دہشت گردوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ شجاع خانزادہ شہید پر حملے کا ماسٹر مائنڈ لشکر چھنگوی پنجاب کا نائب امیر ندیم انقلابی ہے۔ فیصل آباد سے گرفتار مبینہ دہشت گرد شعیب چیمہ کا دوران تفتیش یہ بھی انکشاف کیا کہ ندیم عباس عرف ندیم انقلابی افغانستان میں مفرور ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194743

8/19/2015

ڈرپوک دشمن ایک طرف مذاکرات کی بات اور دوسری جانب سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، چوہدری نثار
ویب ڈیسک بدھ 19 اگست 2015
منڈی بہاؤالدین: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے مائنس الطاف حسین فارمولے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
منڈی بہاؤالدین میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے مائنس الطاف حسین فارمولے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، مائنس الطاف حسین فارمولے کا میڈیا کے ذریعے ہی پتہ چلا۔ ان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کا دکھ پوری قوم نے محسوس کیا لیکن اس قسم کے واقعات سے ہمیں خوفزدہ نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ دشمن تو چاہتا ہی یہی ہے کہ ہم خوفزدہ ہو جائیں۔ سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور ملزمان کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔
قبل ازیں پنجاب رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور ان میں سلامتی، امن و امان اور دہشت گردی سب سے نمایاں مسائل ہیں اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری افواج پاکستان کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن ڈر پوک بھی ہے اور بے اصول بھی جو ایک طرف مذاکرات کی بات کرتا ہے اور دوسری جانب ورکنگ باؤنڈری پر سول آبادی کو نشانہ بناتا ہے، ہمارا دشمن وہی ہے جن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال پر واہگہ بارڈر پر بات کرتے ہیں۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بعض لوگ اسلام کے نام پر بگاڑ پیدا کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا، ہمارا دشمن معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے، یہ کیسے مسلمان ہیں جو ہمارے اسکولوں پر حملے کرتے ہیں، خواتین اور بچوں کو قتل کرتے ہیں۔ اسلام میں بدلہ لینے کی گنجائش ہے لیکن اسلام تو یہ درس دیتا ہے کہ معاف کردو تو بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن اگر سامنے ہو تو مقابلہ کرنے میں کوئی مشکل نہیں لیکن اندر کے دشمن کے ساتھ مقابلہ کرنا مشکل کام ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم اس میدان میں پاس ہوں گے۔ دہشت گردوں کے پیچھے کون ہے سب کچھ عیاں ہے، ہمارے اندر وہ لوگ ہیں جو دشمن سے پیسہ لے کر معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن جوانوں کے قدموں کی گھن گھرج سے دشمنوں کے دلوں پر خوف طاری ہوتا ہے، ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے۔
http://www.express.pk/story/384653/
فضل الرحمن، رحمن ملک اورعمران پردہشت گردحملوں کا خطرہ
این این آئی بدھ 19 اگست 2015
کراچی: انٹیلی جنس اداروں نے اہم سیاسی شخصیات کوسیکیورٹی خدشات سے متعلق وزارت داخلہ کوآگاہ کردیا ہے کہ خدشہ ہے کہ مولانافضل الرحمن اوررحمن ملک سمیت دیگرشخصیات کودہشت گردی کانشانہ بنایاجا سکتاہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے وزارت داخلہ کولکھے گئے مراسلے میں خبردار کیاہے کہ دہشت گردجے یوآئی (ف)کے امیرمولانا فضل الرحمن، سابق وزیرداخلہ رحمن ملک، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوراسلام آبادکی معروف کاروباری شخصیات سردار تنویرالیاس کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
http://www.express.pk/story/384624/
رشید گوڈیل پر حملہ کیس میں تحقیقات جاری ہیں، پولیس
کراچی…..متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر حملہ کیس میں تحقیقات جاری ہیں اور نئے حقائق سامنے آئے ہیں۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نےرشید گوڈیل کاڈیفنس سے تعاقب شروع کیا،رشید گوڈیل اہلیہ کےہمراہ ڈیفنس میں والدہ کے گھر سے روانہ ہوئے تھے۔ پولیس نے ڈیفنس سے واردات کی جگہ تک کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی حاصل کرلی ہے۔ رشید گوڈیل کےموبائل فون کےریکارڈسے مزیداہم شواہدملنے کاامکان ہے۔موبائل فون کمپنی کا کہنا ہے کہ موبائل فون کا مزید ڈیٹا آج اپ ڈیٹ ہوتے ہی پولیس کو مل جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ناہید سگنل کراس کرتے ہی گاڑی کو روک کر 11 بجکر 50 منٹ پر رشید گوڈیل پرحملہ کیا گیا۔ پولیس حکام نے شکوہ کیا ہے کہ رشید گوڈیل کے خاندان کا کوئی بھی فرد پولیس کو کچھ نہیں بتا رہا۔ دوسری جانب اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر انجم رضوی نے میڈیا کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل جب تک وینٹی لیٹر پر ہیں ،ان کی حالت خطرے سے باہر نہیں قرار نہیں دی جاسکتی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اگلے 24گھنٹے رشید گوڈیل کی زندگی کیلئے نہایت اہم ہیں،وینٹی لیٹر سے آکسیجن کی سپلائی کم کی ہےتاکہ وہ خود سانس لے سکیں۔ –
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194659
کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، 38 افراد کو حراست میں لے
کراچی……شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز سمیت 38 افراد کو حراست میں لے لیا گیا،پولیس کے مطابق محمودآباد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران20 مشتبہ افرادزیرحراست لیے گئے جب کہ ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے موبائل فون برآمد کرلیا گیا،ادھر کلفٹن کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران نجی کمپنیوں کے17سیکورٹی گارڈز کوحراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے سیکیورٹی گارڈزسادے کپڑوں میں ملبوس تھے۔ –
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194642
جنوبی وزیرستان میں ارشد چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید
بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی وزیرستان میں ارشد چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گشت کر رہی تھی اسی دوران ایک بارودی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اہلکار موقع پر شہید ہو گیا۔واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
http://dailypakistan.com.pk/%D8%A8%D9%86%D9%88%DA%BA/19-Aug-2015/257832

8/18/2015

کراچی میں رینجرز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک؛ حساس ادارے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹرشہید
ویب ڈیسک منگل 18 اگست 2015
کراچی: رینجرز اورحساس اداروں نے رات گئے گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں کارروائی کی جس کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں انٹیلی جنس ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہید ہوگئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق حساس اداروں اور رینجرز نے گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں ایک فلیٹ پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور حساس ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سجاد شہید ہوگئے جو آپریشن کی کمان سنبھالے ہوئے تھے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکاربھی زخمی ہوا۔ رینجرز نے دہشت گردوں کے ساتھ مقیم 2 خواتین کو حراست میں لیتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ شروع کردی جب کہ خواتین ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی بیویاں بتائی جاتی ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبدالاحد اورصالح کے نام سے ہوئی ہے جب کہ حراست میں لی گئی 2 خواتین دہشت گردوں کی بیویاں ہیں اور یہ خاندان 3 ماہ قبل گلشن اقبال میں شفٹ ہوا تاہم حساس اداروں نے فلیٹ کے مالک کا پتا لگا لیا جو اپارٹمنٹ کی یونین کا سابق صدر بھی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد تخریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے تاہم حراست میں لی گئی ان کی بیویوں سے تفتیشی عمل شروع کردیا گیا ہے۔

http://www.express.pk/story/384424/
سانحہ اٹک میں شجاع خانزادہ کے زخمی چچا بھی جاں بحق
ویب ڈیسک منگل 18 اگست 2015
اٹک: وزیر داخلہ پنجاب شجاع خازادہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ان کے زخمی چچا بھی جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
شجاع خانزادہ کے چچا امریز خان کو خودکش حملے کے بعد ملبے سے زخمی حالت میں نکالا گیا تھا ، انہیں اٹک کے مقامی اسپتال ہی میں طبی امداد دی جارہی تھی تاہم دو روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ دم توڑ گئے، جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اٹک کے قریب شجاع خانزادہ پر اس وقت خودکش حملہ کیا گیا تھا جب وہ اپنے آبائی گاؤں میں لوگوں کے مسائل سن رہے تھے۔
http://www.express.pk/story/384430/
رکن اسمبلی اخونزادہ چٹان کا مغوی بیٹا بازیاب
باجوڑایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدرآصف علی زرداری کے سیاسی مشیر اخونزادہ چٹان کا مغوی بیٹا بازیاب کرالیاگیاہے ، اغواءکار تحصیل خار کے ایک قبرستان میں مغوی حسین شاہ کو چھوڑکر فرار ہوگئے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور حکومتی عہدیداروں کے متحرک ہونے کے بعد اغواءکاروں پر شدید دباﺅ تھا اور وہ مغوی کو چھوڑ کر خفیہ راستوں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مغوی بازیاب کرالیاگیاہے اور پولیٹیکل انتظامیہ کے پاس ہے ۔
یادرہے کہ گذشتہ روز حسین شاہ کو باجوڑایجنسی میں گھر سے سکول جاتے ہوئے مسلح افراد نے اغواءکرلیاتھااور ایک کار میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے تھے ۔
http://dailypakistan.com.pk/bajaur/18-Aug-2015/257408
لاہور :جیل روڈ پر تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق
لاہور …….لاہور میں جیل روڈ پر ٹولٹن مارکیٹ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جیل روڈ پر ٹولٹن مارکیٹ کے قریب سے ایک تیز رفتار کار قرطبہ چوک کی طرف آرہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار وقار نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی مظہر شدید زخمی ہوگیا جسے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194547
تربت میں سرکاری گاڑی پر فائرنگ،چار اہلکار زخمی
تربت………بلوچستان کے ضلع تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری تعمیراتی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ کردی ہے، جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل دشت کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری تعمیراتی ادارے کی سیکورٹی پر معمور سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار اہلکار زخمی ہوگئےجنہیں تربت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں ایک اہلکار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194560

8/17/2015

ملک کی حفاظت کے لئے جان لڑادیں گے ،شہباز شریف
لاہور……..وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی حفاظت کے لئے جان لڑادیں گے لیکن اسے امن کا گہوارہ بنائیں گے۔وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی تعزیت کے حوالے سے کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ شجاع خانزادہ کے خون کی قسم کھاتے ہیں جب تک دہشت گروں کا صفایا نہیں کریں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید کے خون کا فرض چکانا ہے وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو فرنٹ سے لیڈ کریں گے ۔زندگی موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے خوف کو اپنے اوپر طاری نہیں ہونے دیں گے۔ پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شجاع خانزادہ اپنے نام کی طرح بہادر، دیانتدار اور ایک مدبر تھے۔ دوست ملکوں کے تعاون سے اپنے جوانوں کو دہشت گردی کے خلاف تربیت دلانے کے لئے انھوں نے متعدد دورے کئے۔اس موقع پر دہشت گردی کی مذمت اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور شہید کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قرارداد بھی منظور کی گئی۔شجاع خانزادہ کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194461
چیف جسٹس پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد…….جسٹس جواد ایس خواجہ نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس جواد خواجہ سے حلف لیا۔چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس جواد ایس خواجہ سے اردو میں حلف لیا ۔حلف اٹھانے کے بعد جسٹس جواد ایس خواجہ پاکستان کے 23ویں چیف جسٹس بن گئے ہیںاور 23دن بعد ہی اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم نوازشریف ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ، وفاقی وزرا ، وزیراعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے شرکت کی ۔عدلیہ کی آزادی پر غیر متزلزل یقین رکھنے والے چیف جسٹس پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ 10دسمبر 1950 کو وزیر آباد میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے 1971میں ایف سی کالج لاہور سے گریجوایشن کی، 1973 میں پنجاب یونیورسٹی لاء کالج سے ایل ایل بی کیا ۔ 1975 میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی ۔ 1975میں لاہور ہائی کورٹ میں وکالت شروع کی ، 1985میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل بنے ۔جسٹس جواد ایس خواجہ 1999میں لاہور ہائی کورٹ کے جج بنے ۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کو 9 مارچ 2007 کو عہدے سے معطل کرنے پر احتجاجاً ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے 21اپریل کو استعفیٰ دے دیا اور لاہور کالج آف منیجمنٹ سائنسز میں بطور پروفیسر آف لاء شعبہ تعلیم سے منسلک ہو گئے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ 5 جون 2009 کو سپریم کورٹ کا جج بننے تک لمز میں قانون کی تعلیم دیتے رہے ۔جسٹس جواد خواجہ این آر او ، جنرل پرویز مشرف کے 3 نومبر 2007کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دینے ، آئین توڑنے پر ان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلانے سمیت کئی اہم فیصلے دینے میں شامل رہے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ سپریم کورٹ کے ان 6 ججز میں شامل ہیں جنہوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کی اکیسویں آئینی ترمیم بحال رکھنے کے فیصلے میں اختلافی نوٹ بھی لکھا ۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194460
دالبندین میں دہشت گردوں کے حملے میں 3 ایف سی اہل کار شہید
دالبندین……..دالبندین کے علاقے قلعہ کُرد میں دہشت گردوں کے حملے میں تین ایف سی اہلکار شہید اورایک زخمی ہوگیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین کے علاقے قلعہ کرد میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ فائرنگ سے تین ایف سی اہلکارشہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194452
شجاع خانزادہ قتل: نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی: وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف رنگو پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے.
رنگو پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس پولیس افسر (ایس ایچ او) غلام شبیر نے ایف آئی آر پاکستان پینل کوڈ ایکسپلوسو ایکٹ 1884 کی دفعہ 302 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اور پروٹیکشن آف پاکستان آرڈینس کی دفعہ 16 کے تحت درج کی.
یاد رہے کہ پنجاب کے وزیر داخلہ پر ہونے والے خود کش حملے کی ابتدائی رپورٹ پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش کردی ہے جس میں حملے کا ذمہ دار لشکر جھنگوی کو ٹھہرایا گیا ہے۔:
خیال رہے کہ اٹک کے علاقے شادی خان گاؤں میں گذشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے میں پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ ہلاک ہوگئے تھے۔
حکام کے مطابق حملے میں دیگر 18 افراد بھی ہلاک ہوئے، جن میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) حضرو شوکت علی شاہ بھی شامل تھے، جو شجاع خانزادہ کی سیکیورٹی پر معمور تھے.
صوبائی وزیر داخلہ کے قتل پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے واقعے کی شدید مذمت کی.
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ کرنل شجاع خانزادہ کی ہمت اور بہادری دہشت گردی کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ کی شکست کے لیے ایک پیغام ہے۔
دوسری جانب جنرل راحیل شریف نے سیکیورٹی ایجنسیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذمہ داران کو تلاش کرنے میں مدد کریں،انھوں نے واقعے کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے دہشت گردی کے خاتمے کے ہمارے قومی عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔
صدر ممنون حسین نے بھی دہشت گردی کے خلاف شجاع خانزادہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ قوم ہمیشہ مرحوم وزیر داخلہ کی خدمات یاد رکھے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر داخلہ پر ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات کی ذمہ داری حساس اداروں کو سونپ دی گئی ہے.
پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے قتل کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے کے لیے امریکا نے تعاون کی پیش کش کردی ہے۔
ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکا اٹک دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے اور ’واقعے کی تحقیقات کرنے والے ادارے اگر چاہیں تو امریکا تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے۔‘
ترجمان نے سانحے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا، حکومت اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1025339/
سندھ کابینہ میں ردوبدل کا دوبارہ نوٹیفکیشن جا ری
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کابینہ میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جا ری کر دیا گیا۔وزیر ااعلیٰ سندھ نے کابینہ میں ردو بدل کی منظوری دے دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نثار کھوڑو سے آرکائیو کا محکمہ واپس لے کر شرجیل میمن کو دے دیا گیاہے جبکہ نثار کھوڑو کو محکمہ تعلیم اوراور اطلاعات کا قلمدان سونپاگیا ہے۔مراد علی شاہ کو توانائی،خزانہ،منصوبہ بندی و ترقیات اور آبپاشی کا ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے۔چوہدری طارق مسعود کو کچی آبادی کا محکمہ دیا گیا
http://dailypakistan.com.pk/karachi/17-Aug-2015/257015

8/14/2015

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک
ویب ڈیسک جمعـء 14 اگست 2015
بنوں: دریوگا خادم چیک پوسٹ پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں شدت پسندوں نے دریوگا خادم چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کے مزید ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
http://www.express.pk/story/383528/
افواج تمام خطرات سےنمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،گورنر سندھ
کراچی……..کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر گارڈزکی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے بعد پاکستان بحریہ کے چاق و چوبند دستےنے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ۔ گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ نے دیگر سیاسی رہنماوں کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے پریڈ کی اور پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے، تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور فواد امین بیگ پریڈ کا معائنہ کیا،، مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیراعلی سید قائم علی شاہ نے صوبائی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر پرچم کشائی کی،جس کے بعد فاتحہ خوانی کی اور بابائے قوم کی قبر پر پھول چڑھائے۔مزار قائد پر ہونے والی پر وقار تقریب میں اسکولوں کے بچوں نے قومی ترانہ پڑھا۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج پاکستان جو خطرات لاحق ہیں ان سے ہماری افواج نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، اس دفعہ جشن آزادی پر لوگوں جوش قابل دید ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے سیاسی تصور کی وجہ سے عظیم مملکت وجود میں آئی بحیثیت قوم ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی مزار قائد کا دورہ کیا، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔تینوں مسلح افواج کے نمائندوں، ڈپٹی ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے بھی مزار قائر پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194199
ژوب میں سرچ آپریشن ،بڑی مقدارمیں گولہ بارود برآمد
ژوب ……..ژوب میں فرنٹیئر کور نے سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کرکے یوم آزادی پر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی۔ایف سی ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے انٹیلی جنس اطلاع پر،ژوب کے علاقے گوال اسماعیل زئی میں سرچ آپریشن کیاگیا۔اس دوران ایک گھر سے بھاری مقدارمیں گولہ بارود اور بم بنانے کا سامان برآمد ہوا۔برآمد ہونے والے گولہ بارود میں 5 خودکش جیکٹیں،36 دستی بم،25 بارودی سرنگیں،24 راکٹ لانچر اور 50 کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد شامل ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194185

8/13/2015

کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی سے 60 ہزارلیٹرغیرقانونی ڈیزل برآمد
ویب ڈیسک جمعرات 13 اگست 2015
کوئٹہ: ایف سی کی جانب سے کارروائی کی گئی جس میں 60 ہزارلیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مصدقہ اطلاعات پر ایف سی کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 60 ہزار لیٹرغیر قانونی ڈیزل برآمد کرلیا گیا،ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ ڈیزل ایف سی نے کسٹم کے حوالے کردیا ہے تاہم کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
http://www.express.pk/story/383283/
بالا کوٹ میں کار کھائی میں گرنے سے 6 سیاح جاں بحق
ویب ڈیسک جمعرات 13 اگست 2015
مانسہرہ: گنول میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک لاپتہ ہو گیا ہے.
ایکسپریس نیوز کے مطابق بالاکوٹ میں شدید بارشوں کے باعث سیاحوں کی گاڑی بے قابو ہو کر گنول کے علاقے میں گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 6 سیاح جاں بحق جب کہ ایک لاپتہ ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم لا پتہ سیاح کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کا تعلق ملتان سے بتایا جاتا ہے۔

http://www.express.pk/story/383271/
کراچی آپریشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا :پرویز رشید
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرا طلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ کراچی آپریشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا کیونکہ کراچی آپریشن صرف اور صرف مجرموں کیخلاف ہے ۔تفصیلات کے مطابق پرویز رشید کا کہناتھا کہ ہمیں غلطیوں کو تسلیم اور اس کا مداوا کر کے آگے بڑھناہے ،کراچی آپریشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ،کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کیخلاف نہیں ہے بلکہ یہ صرف اور صرف مجرموں کیخلا ف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام نے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیاہے ،ایم کیوایم کے استعفوں کا معاملہ سیاسی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم قلم کی تحریر اور تقریر سے اپنے مقاصد حاصل کیے ہیں ۔ان کاکہناتھا کہ مقاصد کیلئے ضروری نہیں کہ ٹارگٹ کلنگ کا سہارا لیاجائے ۔
http://dailypakistan.com.pk/islamabad/13-Aug-2015/255733
وزیر اعظم سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات،گیس پائپ لائن سمیت دیگر امور پر بات چیت
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملا قات کی جس میںگیس پائپ لائن سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی د لچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے اور پاک ایران تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاک ایران تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/national/13-Aug-2015/255732

8/12/2015

بونیر :نامعلوم افراد کی باراتیوں کی وین پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
بونیر………بونیر میں نامعلوم افراد کی باراتیوں کی وین پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق ، چار زخمی،باراتیوں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آورمارا گیا ۔ ایس ایچ او بخت فرین شاہ کے مطابق باراتیوں کی گاڑی پر اُس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ گل بانڈے کے علاقہ موڑہ پہنچی ، فائرنگ کے نتیجے میں چار باراتی جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔ باراتیوں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آوار بھی مارا گیا ، پولیس کے مطابق باراتیوں کا تعلق ضلع شانگلہ کے علاقے نسک سے ہے ۔ زخمیوں اور لاشوں کو بونیر کے ڈی ایچ کیو اسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا ، ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193974
قلات: فائرنگ،قبائلی رہنما اور بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق3 زخمی
قلات …….قلات کےعلاقے سوراب میں مقامی قبائلی رہنماء کےقافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنماء اپنے بیٹے اور دو ساتھیوں سمیت جاں بحق جبکہ قافلے میں شامل تین لیویز اہلکار زخمی ہوگئے ۔لیویز ذرائع کے مطابق قبائلی رہنماء ٹکری علی محمد اپنےبیٹے اور ساتھیوں سمیت گاڑیوں میں خاران سے سیاہ کمب جارہے تھے کہ اچانک جوری کراس کے مقام پر ان کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں علی محمد، اس کا بیٹا اور دو ساتھی جاں بحق جبکہ قافلے میں ہی شامل تین لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ اور لیویز واقعہ کی جگہ پہنچ گئے۔لاشیں اور زخمیوں کو سوراب اسپتال منتقل کردیاگیا۔اس اثناء میں حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے،واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193970
دریائے سندھ کا سیلابی ریلا ٹھٹھہ کے راستے سمندر میں گر رہا ہے
ٹھٹھہ……. دریائے سندھ کا سیلابی ریلا ٹھٹھہ کے راستے سمندر میں گر رہا ہے۔ سیلاب سندھ اور پنجاب میں جہاں سے گزرا تباہی کے نشان چھوڑ گیا۔دریائے سندھ میں ٹھٹھہ کے مقام پر ساڑھے پانچ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا۔جس سے دریا سے ملحقہ کئی بستیاں پانی میں گھرگئی ہیں ۔سیلابی ریلا کچی بستیوں کو نقصان پہنچاتا ہوا سمندر میں گررہا ہے ۔ادھر کشمور،سکھر،خیرپوراور گھوٹکی سمیت سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب بھی پانی موجود ہے۔ متاثرین حفاظتی بندوں پر کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔پنجاب میں بھی دریائے سندھ اور دریائے چناب کے سیلابی پانی نے ہزاروں دیہاتوں کو متاثر کیا ۔ راجن پور، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ اور لیہ کے سیلاب زدہ علاقوں سے سیلابی پانی کا نکاس نہ ہونے کے باعث متاثرین خیمہ بستیوں اور قومی شاہراہ کے کنارے پناہ لیے ہوئے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193971
عمران خان کا این اے 122 کے فیصلے تک قومی اسمبلی میں نہ جانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک بدھ 12 اگست 2015
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 کے فیصلے تک قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف کے چیرمین کے ترجمان نعیم الحق کا ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ این اے 122 کے حلقے کا فیصلہ آنے تک قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 122 کا فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے جس کے بعد عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اس وقت شاہ محمود قریشی اور دیگر اراکین تحریک انصاف کی نمائندگی بھرپور طریقے سے کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ این اے 122 میں عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مد مقابل تھے جس میں عمران خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، عمران خان نے سردار ایاز صادق کی کامیابی کو چیلنج کردیا تھا۔
http://www.express.pk/story/383045/

8/11/2015

قصور زیادتی اسکینڈل : مقدمات میں دہشتگردی دفعات شامل
لاہور ……قصور زیادتی اسکینڈل کے ساتوں مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی آپریشنزپنجاب ،آر پی اوشیخوپورہ شریک تھے۔پولیس کے مطابق بچوں سے زیادتی کیس کے 7مقدمات میں 7اے ٹی اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔اب تک واقعے میں ملوث 14ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔قصور میں بچوں سے زیادتی کے شرمناک واقعے کی ہرسطح پر مذمت کی گئ۔قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی، جس میں کہاگیا کہ قصور واقعے کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنادیا جائے ۔ قرارداد میں متاثرہ بچوں اور خاندانوں سے اظہار یکجہتی،مکروہ جرم میں ملوث عناصر کی گرفتاری و کڑی سزا دینے اور بچوں کے تحفظ اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کامطالبہ کیاگیاہے۔قصور میں بچوں سے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے ۔ حسیب عامر نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں تسلیم کیا کہ اس نے بچوں سے زیادتی کی اور ان کی وڈیوز بنائیں۔ قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں ایک گینگ تقریباً 10برس سے بچوں کو نا صرف جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا بلکہ ان کی ویڈیو بناکر بچوں کے والدین کو بلیک میل بھی کرتا رہا ۔ زیادتی کے شکار والدین سے بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بھی بٹورے گئے۔تحقیقات سے اب تک280 بچوں سے زیادتی کی 400 ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں۔گینگ میں 25 سے زائد لوگ شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور واقعے پر فوری نوٹس لیتے ہو ئےواقعے کی جوڈیشل تحقیقات کا حکم دے دیا تاہم لاہورہائیکورٹ نے قصور واقعے کی عدالتی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ پولیس پہلے ہی ان مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے، لہٰذا ڈسٹرکٹ سیشن جج قصور کو جوڈیشل انکوائری کے لئے نامزد کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ بچوں سے زیادتی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193875
سرگودھا : کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن،4مشتبہ افراد گرفتار
سرگودھا…..سرگودھا میں پولیس نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاون کر کے 4مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق نواحی گاؤں 50شمالی میں علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 100سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا گیا،گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193878
بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر حکومت عوام سے معافی مانگے، سپریم کورٹ
ویب ڈیسک منگل 11 اگست 2015
اسلام آباد: سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت پر بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر حکومت عوام سے معافی مانگے۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جب کہ سندھ حکومت کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ مقررہ وقت پر بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر معافی مانگتا ہوں جس پر جسٹس جواد نے ریمارکس دیئے کہ آپ نہیں حکومت عوام سے معافی مانگے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی وجہ بتائے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ افسروں کی بڑی تعداد سیلاب زدہ علاقوں میں مصروف ہیں اور محرم کے دوران سیکیورٹی کے لئے افسر تعینات کئے جائیں گے اس لئے انتخابات میں تاخیر ہورہی ہے۔ جسٹس دوست محمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں بھی حکومتی قائم ہوئیں اور انتخابات ہوئے تو ملک میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں ہوسکتے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت سے کل تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو بھی طلب کرلیا جب کہ جسٹس جواد نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن موخر کرنے کی وجہ بتائی جائیں، جائزہ لے کر حکم جاری کریں گے۔
http://www.express.pk/story/382748/
کوئٹہ میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد
ویب ڈیسک منگل 11 اگست 2015
کوئٹہ: کلی شابو میں ٹیوب ویل کے کمرے سے دو خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں قریب سے گولیاں مار کے ہلاک کیا گیا ہے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق ایئر پورٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع علاقے کلی شاہو میں ٹیوب ویل کے کمرے سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ لاشوں کی شناخت ملک آصف کاسی، خان محمد، پلوشہ اور صالحہ کے نام سے کر لی گئی ہے۔
ایس ایس پی آپریشن عبدالوحید خٹک کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا گیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں ، اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے 5 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔
http://www.express.pk/story/382737/
اچھرہ بازار میں واقع پلازہ میں آتشزدگی ، امدادی سرگرمیاں جاری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اچھرہ بازار میں پلازہ میں آتشزدگی ، امدادی سرگرمیاں جاری،تفصیلات کے مطابق لاہور کے مشہوراور پر رونق علاقہ اچھرہ بازار میں واقع پلازہ میں آتشزدگی سے متعدد افراد پلازہ میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جنہیں باحفاظت باہر نکالنے کےلئے امدادی ٹیمیں موقع پر موجودہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ آگ اچھرہ کے سات منزلہ پلازہ کی تیسری منزل میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پلازہ کی دوسری منزل پر درجنوں افراد محصور ہیں اور پلازہ میں پھنسے افراد کی جانب سے مدد کےلئے فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔ پلازہ میں پھنسے افراد کو عمارت کے شیشے توڑ کر باہر نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ تین افراد نے پلازہ سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ آتشزدگی کے اس واقعہ میں پلازہ سے چھلانگ لگانے والا ایک شخص کے جاں بحق جبکہ سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/11-Aug-2015/254943

8/10/2015

12مبینہ طالبان نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی اورکزئی ایجنسی میں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے 12 مبینہ شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ اورکزئی ایجنسی کے علاقے کلایہ میں تحریک طالبان کے 12 مبینہ شدت پسندوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا،ہتھیار ڈالنے والے شدت پسند سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردی کے مختلف واقعات میں مطلوب تھے ۔
ہتھیار ڈالنے والوں میں میر خان، عبداللہ، امین اللہ، محمد امین، عرفان، حضرت محمد، شاہد، اسپین میر خان، میلا خان، محمد عدیل، دین اللہ اور ریاض من شاہ شامل ہیں. ریاض شاہ کالعدم تحریک طالبان ،اورکزئی چیپٹر کا اہم کمانڈر ہے.
حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج نے 15 جون 2014 کو شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب شروع کیا تھا، بعد ازاں کارروائیوں کا دائرہ کار ‘خیبر آپریشن’ کے تحت خیبر ایجنسی تک بڑھا دیا گیا۔
http://dailypakistan.com.pk/peshawar/10-Aug-2015/254565
کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کا حملہ ،10مزدوراغواء
ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک) کرم ایجنسی کے علاقے میں شدت پسندوں نے حملہ کرکے 10مزدوروں کواغواءکرلیا۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے علاقے میں شدت پسندوں نے ایک سکول پر حملہ کیااور توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی ۔ حکام نے بتایاکہ شدت پسند جاتے ہوئے 10مزدوروں کو بھی ساتھ لے گئے جو سکول میں کام کررہے تھے تاہم نجی ٹی وی چینل کے مطابق اغواءہونیوالے مزدور زیرتعمیر سرکی روڈ پر کام کیلئے موجود تھے ۔
http://dailypakistan.com.pk/kurram/10-Aug-2015/254564
لوئر دیر : مقامی امن کمیٹی کا رکن بم دھماکے میں جاں بحق
لوئر دیر………لوئر دیر کی تحصیل میدان میں مقامی امن کمیٹی کا رکن بم دھماکے میں جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق تحصیل میدان کے علاقے زیارت کلے سوری پاؤ میں امن کمیٹی کے رکن دلاور خان کے گھر کے باہر بم نصب کیا گیا تھا۔بم کا دھماکہ اسوقت ہوا جب دلاور خان اپنے گھر واپس پہنچے تھے ۔دھماکے سے دلاور خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193756
دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب
سکھر…….دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے کوٹ مٹھن میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی آرہی ہے ،جبکہ گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن کے مقام پر 6 لاکھ 50 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے،ضلع راجن پور میں سیلاب سے 225 بستیاں زیر اب ہیں۔رود کوہی کے سیلابی ریلے سے معطل ہونے والا عاقل پور اور ملحقہ بستیوں کا زمینی رابطہ 7 روز بعد بحال کردیا گیا۔تونسہ کے مقام پر 5 لاکھ 11 ہزار 954 کیوسک جبکہ غازی گھاٹ سے 5 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے ،پانی کی سطح میں اضافے کے باعث کچے کے علاقوں کے رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہیں ۔جھکڑ امام شاہ ،پیر عادل اور کالا فلڈ بند کے مقامات پر پانی کے دباؤ کے باعث شگاف مزید چوڑا ہوگیا ہے۔کشمور میں گڈو بیراج پر پانی کی آمد 6 لاکھ 85 ہزار 419 کیوسک جبکہ اخراج 6 لاکھ 65 ہزار 647 کیوسک رکارڈ کیا گیا، کچے کے علاقوں میں لوگ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔گڈو بیراج اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔گڈو بیراج پر انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ختم ہوگئی ،سکھر بیراج پر پانی کی آمد 6 لاکھ 98 ہزار 385 کیوسک اور اخراج 6 لاکھ 47 ہزار 265 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔سکھر بیراج پر سیلاب سے خیرپور میں 200 سے زائد دیہات متاثر ہوئے۔کوٹری بیراج جامشورو سے 5 لاکھ 52 ہزار 558 کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے ۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193759

8/7/2015

مانسہرہ کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ ،ریسکیوآپریشن مکمل
تاریخ اشاعت : 07 اگست 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
مانسہرہ …….مانسہرہ کے قریب پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ڈی این اے ٹیسٹ کیلیے نمونے لینے کے بعد ایبٹ آباد سے بارہ میں سے 5شہدا کی میتیں سی ایم ایچ راولپنڈی روانہ کردی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابقتمام 12 شہیدوں کی لاشیں تلاش کرلی گئیں،حادثے میں 5 میجروں سمیت 12 فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے ۔رپورٹ کے مطابق مانسہرہ تناول کے علاقہ موہاڑ کے قریبی جنگل میں سیلاب متاثرین کیلئے طبی امداد گلگت لے جانیوالا فوجی ہیلی کاپٹر مانسہر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا اور ساتھ ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی ہیلی کاپٹر میں سوار12 ؍ افراد شہید ہوگئے، حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں پاک فوج کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت 12 افراد سوار تھے یہ ہیلی کاپٹر گلگت جارہا تھا حادثے میں دو پائلٹ بھی شہید ہوگئے ۔ شہید ہونیوالوں میں 5میجرز ، میجر ہمایوں، میجر مزمل، میجر شہزاد، میجر ڈاکٹر عاطف اور میجرعثمان شامل ہیں ، دیگر شہداء میں نرسنگ اسسٹنٹ امان اللہ، سپاہی وقار، نائیک عامر سعید اور نائیک اوٹی مقبول شامل ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وز یر اطلاعات پرویز رشید، وزیر دفاع خواجہ آصف دیگر وفاقی وزراء چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، سابق صدر آصف علی زرداری ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، چوہدری شجاعت حسین، سراج الحق، پرویز الٰہی، شیخ رشید احمد،قائد حزب اختلا ف سید خورشید شاہ،چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی،اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی،جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،آزادکشمیر کے وزیراعظم،گورنر و وزیراعلیٰ گلگت ودیگر نے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/29933/
اسپیشل پولیس یونٹ کی پشاورمیں کارروائی،دہشتگردگرفتار
تاریخ اشاعت : 07 اگست 2015 جیو پاکستان
پشاور……..محکمہ انسداد ہشتگردی نے پشاور میں کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردمحمد کریم کو گرفتارکرلیا۔ جس کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر ہے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق پشاور کے نواح میں کاروائی کی گئی۔ جس دوران محمد کریم نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاگیا۔ گرفتاردہشتگرد کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔ جس نے 2009 میں تاج آباد چیک پوسٹ پشتخرہ پر حملہ کایاتھا۔ حملے میں دو پولیس کانسٹیبلز شہید ہوئے تھے۔ ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
http://urdu.geo.tv/29949/
سندھ اسمبلی اجلاس ،الطاف حسین کیخلاف قراردادپیش کیے جانے کا امکان
تاریخ اشاعت : 07 اگست 2015 جیو پاکستان
کراچی…….کراچی سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک ماہ کے وقفے کے بعد آج شروع ہوگا۔ رینجرزکے اختیارات میں توسیع اور الطاف حسین کے خلاف قرار دادیں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رینجرز کے اختیارات اور ایم کیوایم کے خلاف جمع کرائی قراردادوں سمیت دیگر معاملات پر بحث کی جائیگی۔سندھ اسمبلی میں آج کے ہونے والے سیشن میں حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز اختیارات میں توسیع کرائی جائیگی اور اس متعلق بل پیش کیا جائیگا ،جبکہ اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ فنکشنل ،تحریک انصاف،مسلم لیگ نواز کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف ملک دشمن عناصرسے رابطوں سے متعلق سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائیگی قردادوں پر ایوان میں بحث کی جائیگی۔
http://urdu.geo.tv/29941/
راجن پورمیں کوٹ مٹھن کےمقام پرسیلابی ریلےنے شدت اختیار کرلی
تاریخ اشاعت : 07 اگست 2015 جیو پاکستان
راجن پور…….سندھ اور پنجاب میں سیلاب کا زور ایک ماہ بعد بھی کم نہیں ہوا ہے۔دریائے سندھ میں ایک اور سیلابی ریلا آنے کے بعد جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں مین پانی کی سطح بلند ہوگئی۔سندھ میں بھی کچے کے کئی علاقے زیر آب ہیں۔راجن پور میں کوٹ مٹھن کے مقام پر ساڑھے 7لاکھ کیوسک سے زائد کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے جو اگلے دو دن تک یہاں سے گزرے گا۔کوہ سلیمان سےآنے والےسیلابی ریلے نےکوٹ مٹھن کےلغاری بندمیں 40 فٹ چوڑا شگاف ڈال دیا جس سے ملحقہ بستیوں میں پانی داخل ہوگیا ۔نہرحامد میں بھی طغیانی سےکوٹلا نصیر کی ایک درجن سے زائد بستیاں زیرآب آگئیں ۔اُدھر ڈیرہ غازی خان میں پیرعادل کےمقام پرسیلاب سے مرکزی بند میں 250 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے 21 بستیاں زیر آب آگئیں ۔غازی گھاٹ کےمقام سے5لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔سکھربیراج میں پانی کی آمد 6 لاکھ 99 ہزار600 کیوسک ، کوٹری بیراج میں 4 لاکھ 3 ہزار 500 کیوسک اور گڈو بیراج میں 6 لاکھ 57 ہزار 642 کیوسک ریکارڈ ی گئی۔
http://urdu.geo.tv/29937/

8/6/2015

سیلاب زدہ علاقوں میں فصلوں کی تباہی،پھل اور سبزیاں مہنگی ہوگئیں
تاریخ اشاعت : 06 اگست 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
گوجرانوالہ……… سیلاب زدہ علاقوں میں فصلیں تباہ ہونے سے سبزی منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔سندھ ،گلگت بلتستان ،چترال اور جنوبی پنجاب کے شہروں میں سیلاب نے پھلوں اور سبزیوں کی فصل کو تباہ کر دیا ہے راستے بند ہوئے تو ان علاقوں سے فروخت کے لئے دوسرے شہروں میں جانیوالے پھل اور سبزیاں بھی جانا بند ہو گئیں ہیں۔ سیلابی پانی کے باعث کوہ سلیمان کے قریب راستہ بند ہونے سے بلوچستان سے پنجاب کے لئے شہروں میں آنیوالا فروٹ بھی سبزی منڈیوں میں نہیں پہنچ رہا ۔سندھ کے علاقوں سے سبزیوں کے ساتھ ساتھ پیاز اور ٹماٹر بھی پنجاب کے شہروں میں فروخت کے لئے لائے جاتے ہیں۔ گلگت بلتستان سے آڑو ،خوبانی اور آلو بخارا جبکہ جنوبی پنجاب سے آنیوالے آم تمام شہروں میں مشہور ہیں۔ بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبدا للہ ،پشین اور لورا لائی سے سیب ،انگور اور گرما بھی پنجاب کی سبزی منڈیوں میں لایا جاتا ہے ۔سیلابی صورتحال کے باعث ان علاقوں سے لائی جانے والی سبزیاں اور فروٹ نہ آنے سے سبزی منڈیوں میں ان اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔سیلاب نے جہاں ہزاروں افراد کو بے گھر کیاوہیں پھلوں اور سبزی کی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے سبزی منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی قلت پیدا ہونے سے قیمتیں آسمان کو چھو رہیں ہیں۔
http://urdu.geo.tv/29749/
نوابشاہ:چیک پوسٹ پرشرپسندوں کی فائرنگ،اہلکار جاںبحق
تاریخ اشاعت : 06 اگست 2015 جیو پاکستان
نوابشاہ…..نوابشاہ میں پولیس چیک پوسٹ پر شر پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ضلع نوابشاہ میں باندی ریلوے پھاٹک پر قائم پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے شر پسندوں نے فائرنگ کی۔فائرنگ سے پولیس اہلکار عبدالقیوم جاں بحق اور عبدالستار زخمی ہوگیا۔جبکہ حملہ آور پولیس اہلکاروں کی دو کلاشنکوفیں اور کارتوس لے کر فرار ہوگئے۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
http://urdu.geo.tv/29739/
فضل الرحمٰن تحریک انصاف کے خلاف تحریک واپس لینے پر آمادہ
نمائندہ ایکسپریس / مانیٹرنگ ڈیسک جمعرات 6 اگست 2015
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تحریک انصاف کے خلاف ڈی سیٹ کی تحریک واپس لینے کا اعلان کردیا ۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مولانا فضل الرحمن سے حکومتی وفد نے وفاقی وزیرپرویزرشید کی قیادت میں ملاقات کی۔وفد میں محمودخان اچکزئی اورآصف کرمانی بھی شامل تھے جبکہ جے یو آئی کی جانب سے عبدالغفورحیدری، مولانا عطاء الرحمن اور اکرم خان درانی شریک تھے۔ حکومتی وفد نے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے قراردادواپس لینے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی مولانافضل الرحمن کو پہنچایا جبکہ مولانا نے وفد کے ذریعے وزیراعظم کوتحریری پیغام بھجوایا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم کی اپیل کے بعد تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے 40 روزتک غیر حاضر رہنے والے ارکان کے خلاف قرارداد واپس لیں گے البتہ آئین کی بالادستی کیلیے ایوان میں متبادل نئی متفقہ قرارداد لائی جائے گی۔ اس موقع پروزیراطلاعات پرویزرشیدنے کہاکہ مولانافضل الرحمٰن نے اپنے عمل سے جمہوریت پسندی کا ثبوت دیاہے۔ ایم کیو ایم کو بھی اس معاملے پررضامند کرنے کی پوری کوشش کرینگے امید ہے کہ مثبت جواب آئیگا۔
http://www.express.pk/story/381409/
ڈیرہ غازی خان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک
ویب ڈیسک جمعرات 6 اگست 2015
ڈیرہ غازی خان: گجومتی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ دیگر فرارہوگئے۔
ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق افتخاراورحنیف نامی دوملزمان کو عدالت لایا جارہا تھا کہ انڈس ہائی وے پران کے ساتھیوں نے وین پرحملہ کردیا اوردونوں کو چھڑا کر فرارہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلع بھرکی پولیس متحرک ہوگئی اوربستی گجومتہ کے قریب ملزمان کو گھیر لیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں افتخار اورحنیف سمیت 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ دیگر فرارہوگئے، ہلاک ہونے والے تیسرے دہشت گرد کی شناخت نہیں ہوسکی، واقعے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو 2011 میں اقلیتی برادری ک عبادت گاہ کی سیکیورٹی کے لئے تعینات پولیس اہلکار اور 2015 میں مقامی عدالت کے احاطے میں کانسٹیبل کو ہلاک کرنے میں ملوث ہیں۔
http://www.express.pk/story/381461/

8/5/2015

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کردیں
ویب ڈیسک بدھ 5 اگست 2015
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 18 ویں اور 21 ویں ترامیم کے خلاف درخواستیں مسترد کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کے قیام کو آئینی قرار دے دیا ہے۔
چیف جسٹس ناصر الملک نے 18 اور 21 ویں آنینی ترامیم کے خلاف درخواستوں کا فیصلہ سنایا۔ درخواستوں میں فوجی عدالتوں کے قیام کے علاوہ ججز کی تقرری کے طریقہ کار کو بھی چیلنج کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق درخواستیں اکثریت رائے سے مسترد کی گئیں، 17 میں سے 14 ججوں نے 18 ویں ترمیم کے حق میں جب کہ 11 ججوں نے 21 ویں ترمیم کو جائز قرار دیا، 3 ججز نے 18 ویں جب کہ 6 ججز نے 21 ترمیم کی مخالفت میں فیصلہ دیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں فل کورٹ نے 18 ویں اور 21 ویں آئینی ترامیم سے متعلق 35 متفرق درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد 27 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ 18ویں آئینی ترمیم صوبائی خودمختاری اور 21ویں ترمیم فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق تھی۔
http://www.express.pk/story/381202/
ای الیون فور میں پراسراردھماکہ ، ایک شخص جاں بحق، 10سے زائد زخمی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارلحکومت کے سیکٹرای الیون فور الفلاح بلڈنگ میں میڈیسن کمپنی کے دفتر میں پراسراردھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 10سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں پمزہسپتال منتقل کیاجارہاہے ۔
پولیس کے مطابق گولڑہ کے علاقے میں اقبال میڈیسن کی دکان میں پراسراردھماکہ ہوا جس کے بعد وہاں موجود سلنڈر پھٹ گئے اور قریبی موجود ٹرانسفارمر کو بھی آگ لگ گئی ۔ آتشزدگی اور دھماکوں کی وجہ سے عمارت کا بیرونی حصہ منہدم ہوگیاجبکہ قریبی موجود فلیٹس کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ پولیس حکام کاکہناتھاکہ اقبال میڈیسن پرکیمیکل بھی موجود تھا ، دھماکے کی وجوہات کا تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کیمیکل کی منتقلی کے دوران دھماکہ ہوا جس کے بعد سلنڈراور دیگر اشیاءبھی لپیٹ میں آگئیں ۔ پمزہسپتال کے ترجمان کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/islamabad/05-Aug-2015/252655
کراچی کے گنجان علاقے اورنگی ٹاﺅن سے بم برآمد،ناکارہ بنا دیا گیا
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) اورنگی ٹاﺅن سے بم برآمد۔بم ڈسپوزل کے عملے نے بم کو ناکارہ بنا دیا،لوگوںنے ایک مشتبہ پلاسٹک کا بیگ دیکھ کر بم سکواڈ کے عملے کو کال کر دی جس پر عملے نے موقع پر پہنچ کر چیکننگ کی تو واقعی اس میں بم تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔بم سکواڈ عملے کے مطابق بم پھٹنے سے خاصا جانی نقصان ہو سکتا تھا۔پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا عمل شروع کر دیا۔ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیاگیاہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/karachi/05-Aug-2015/252644
دہشت گردوں کیلئے پاکستان کی سرزمین تنگ ہو گئی ،میاں منظور وٹو
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب جنرل راحیل شریف، پاک فوج، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کرتی ہے جو کہ ملک سے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بے بہا قربانیاں دے رہے ہیں۔ یہ بات میاں منظور احمد وٹو، صدر پیپلز پارٹی پنجاب نے اپنے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے نیشنل ایکشن پلان کو بڑے حوصلے اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے عملی جامہ پہنارہے ہیں جس سے دہشت گردوں کے لیے پاکستان کی سرزمین تنگ ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور بین الاقوامی براداری پاکستانی فوج کی دہشتگردوں کے خلاف کامیابیوں کی معترف ہے جس نے ان کی کمر توڑ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ چےئرمین بلاول بھٹو شروع دن ہی سے دہشتگردوں کو طاقت کے ذریعے شکست دینے کے حامی رہے ہیں کیونکہ وہ کہتے تھے کہ یہ مسلمان ہیں اور نہ انسان۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور ’’ضرب عضب‘‘ چےئرمین بلاول بھٹو کے موقف کی تائید ہے۔ انہوں نے افواج پاکستان کی سیلاب زدگان کی بر وقت امداد پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ بڑھ چڑھ کر سیلاب کے متاثرین کی مدد کریں اور انکی عزت و وقار کے ساتھ بحالی میں پیش پیش ہوں۔
http://dailypakistan.com.pk/back-page/05-Aug-2015/252552
پشاورسرچ آپریشن:8افغان باشندوں سمیت 150مشتبہ افراد زیرحراست
تاریخ اشاعت : 05 اگست 2015 جیو پاکستان
پشاور……پشاور پولیس نے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ڈیڑھ سو کےقریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے، غیر قانونی طور پر مقیم 8 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ سرچ آپریشنز متھرا، چمکنی اور بھانہ ماڑی کے علاقوں میں کئےگئے، جس دوران 8 افغان باشندوں سمیت ڈیڑھ سو کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے 27 پستول ، 4 رائفلز اور 1 شارٹ مشین گن برآمد ہوئی۔ مشتبہ افراد کو متعلقہ تھانے منتقل کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
http://urdu.geo.tv/29575/

8/4/2015

بھارت کی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک منگل 4 اگست 2015
سیالکوٹ: ورکنگ باؤنڈری پر سخیال گاؤں میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سےسیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پرسخیال گاؤں میں آج صبح بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا جب کہ 3 خواتین اور2 بچوں سمیت 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جس پرپنجاب رینجرز کی جانب سے بھر پورکارروائی کی گئی۔ اس سے قبل سیالکوٹ کے ہی بجوات سیکٹر پربھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی گئی تھی۔
واضح ر ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پربھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے جس سے متعدد شہری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
http://www.express.pk/story/380990/
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں حساس اداروں کی کارروائی میں 2 شرپسند ہلاک
ویب ڈیسک منگل 4 اگست 2015
کوئٹہ: ایف سی اورحساس اداروں نے نوشکی کے علاقے میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 شرپسند ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایف سی اورحساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی، کارروائی میں شرپسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسزپرفائرنگ کی گئی جب کہ سیکیورٹی فورسزکی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 شر پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک کیے جانے والے شرپسند فورسز اورعام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جب کہ شرپسندوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار اورہینڈ گرنیڈزبھی برآمد کئے گئے ہیں۔

http://www.express.pk/story/380988/
دریائے سندھ کے سیلابی ریلے نے سندھ میں خطرے کی گھنٹی بجادی
تاریخ اشاعت : 04 اگست 2015 جیو پاکستان
سکھر…….جنوبی پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد دریائے سندھ کے سیلابی ریلے نے سندھ میں بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔ سکھراورکشمورمیں کئی بستیاں ، قاضی احمد میں54 دیہات پانی میں گھر گئے ۔ دریائے سندھ نے جنوبی پنجاب کے بعد سندھ میں بھی دونوں کناروں پرواقع ہنستی بستی آبادیوں میں تباہی پھیلانی شروع کردی ہے۔نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمد کے قریب سیلابی پانی میں اضافے سے مزید 54 دیہات پانی میں گھر گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر طاہر حسین کے مطابق سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے فوج سے مدد طلب کی گئی ہے۔ادھر گڈو بیراج سے بڑا سیلابی ریلا سکھر بیراج پہنچ چکا ہے جہاں اس وقت انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔سکھر بیراج پر پانی کی آمد 7 لاکھ 3 ہزار 656 کیوسک اور اخراج 6 لاکھ 60 ہزار 276 کیوسک رکارڈ کیا جارہا ہے۔سکھر سے کشمور تک دریا کے کنارے واقع سیکڑوں دیہات میں سیلابی پانی داخل ہوچکا ہے۔اس سے پہلے جنوبی پنجاب میں بھی دریائے سندھ کے سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پرتباہی مچائی اور ہزاروں لوگوں کو بے گھر کرد یا۔مظفر گڑھ،راجن پور،ڈیرہ غازی خان اور لیہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اب بھی کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔ادھرگلگت بلتستان کے ضلع دیامیر میں بارش اورسیلاب سے مزید تباہی پھیلی ہے، چلاس کے علاقے گیس بالامیں سیلابی ریلا 32 مکانات اور 1 مسجد بہالےگیا۔ چلاس کے ہی علاقے تھینر اور تھور میں کھڑی فصلیں سیلاب کی نذر ہوگئیں ۔
http://urdu.geo.tv/29339/
ڈی سیٹ معاملہ :واضح فیصلے تک پارلیمنٹ نہیں جائینگے،شفقت محمود
تاریخ اشاعت : 04 اگست 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
اسلام آباد …… تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ ساری جماعتیں ایک طرف ہے جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف ہے،وقت لینے کی بات ٹھیک نہیں،اپنی پوزیشن پربڑے کلیئر ہیں جب تک فیصلہ نہیں ہوگا ، ہم پارلیمنٹ میں نہیں جائینگے۔ ادھر ایم کیو ایم کے رہنما عبدالوسیم نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس نہیں لیں گے،ہمارا نکتہ قانونی اور آئینی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماشفقت محمود نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کی تکلیف سمجھ آتی ہےکہ انہیں کےپی کےمیں بہت مارپڑی،ایم کیو ایم کو بھی تحریک انصاف سےکراچی میں خطرہ ہے۔ایم کیو ایم رہنما عبدالوسیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہرجماعت کو اپنےموقف کی آزادی حاصل ہے،پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس نہیں لیں گے،ہمارا نکتہ قانونی اور آئینی ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اب سے کچھ دیر میں ہوگا ، تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کی قراردادوں کا معاملہ زیر غور آئے گا ۔ڈی سیٹ کیے جانے کی تحاریک پر غور کے لئے پی ٹی آئی کی پارلیمانی جماعت کا اجلاس ہوا ،جس میں اس حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب کہتے ہیں اگر تحاریک لائی گئیں تو جمہوری نظام خراب نہیں ہونے دینگے ۔جے یو آئی کے اکرم درانی نے کہا ہے کہ سیاست میں امکانات موجود رہتے ہيں ، تحریک واپس لینے پر کوئی لین دین نہیں کرینگے۔
http://urdu.geo.tv/29349/
چنیوٹ : مکان کی چھت گرگئی،میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق
تاریخ اشاعت : 04 اگست 2015 جیو پاکستان
چنیوٹ……چنیوٹ میں دومنزلہ مکان کی چھت گرگئی ، جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ محلہ گڑھا میں پیش آیا۔ چنیوٹ شہر اور گردونواح میں گزشتہ 5 دن سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی وجہ سے مکان کے دروازے پر پانی جمع ہوگیا تھا ۔ گیٹ سے منسلک بیرونی دیوار خستہ حال ہونے کے باعث زمیں بوس ہوگئی جس کے بعد مکان کی چھت بھی گرگئی ۔ جس کے نتیجے میں مکان میں موجود میاں ، بیوی اور ان کی ایک بچی جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی ۔
http://urdu.geo.tv/29331/

8/3/2015

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات؛ ملکی اندرونی اور سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک پير 3 اگست 2015
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملکی اندرونی و بیرونی سرحدی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جب کہ ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا جب کہ ملک کی اندرونی اور سرحدی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس سے قبل آرمی چیف نے انسداد منشیات کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی جی اے این ایف نے جنرل راحیل شریف کو منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منشیات سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہورہی ہے جس سے نمٹنے کے لئے مزید سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے 15-2014 میں ریکارڈ منشیات پکڑنے پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی کو سراہا اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
http://www.express.pk/story/380747/
بنوں, سیکیورٹی فورسز کی گاڑی حادثے کا شکار۔ایک اہلکار شہید.7 زخمی
بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے مرسی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی حادثے کا شکار۔ایک اہلکار شہید 7 زخمی،تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل بنوںکے علاقے موسی خیل میں سیکیورٹ فورسز کی گاڑی کو ایک غیر ہموار راستے پو جاتے ہوئے حادثہ پیش آ گیا ،جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق زخمی ہونیوالوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/national/03-Aug-2015/251882
سیکیورٹی مسائل اور سرحد پار جارحیت کا سامنا ہے،ڈی جی رینجرز پنجاب
تاریخ اشاعت : 03 اگست 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
لاہور ……….لاہور میں پاکستان رینجرز پنجاب کے 23 ویںانسداد دہشت گردی دستے کی پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی۔ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے کہا ہے کہ سرحد پار جارحیت کے بھرپور مقابلے ، دہشتگردی کے خاتمے اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا عزم کر رکھا ہے ۔پاکستان رینجرز پنجاب کی پاسنگ آؤٹ تقریب رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ہوئی ،ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،انسداد دہشت گردی فورس کے 23ویں دستے کے 120 نوجوانوں نے پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی ،اس موقع پرتربیت یافتہ نوجوانوں نے دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں پر قابو پانے کے حوالے سے مختلف فارمیشنز کے عملی مظاہرے کیے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے کہا کہ وطن عزیز کو سکیورٹی مسائل اور سرحد پار سےجارحیت کا سامنا ہے۔ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے مقابلے اور وطن عزیز کے ناقابل تسخیر بنانے کیلیے پرعزم ہیں ،دہشت گردی پر قابو پانے کےلیے رینجرز کا کلیدی کردار ہے۔رینجرز کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ تربیت حاصل کرنے والے جوانوں کو دہشت گردی پر قابو پانے کےلیے بہترین حکمت عملی اپنانا ہوگی۔انہوں نے ٹریننگ حاصل کرنے والے جوانوں کی مشقوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن پر قابو پانے کےلیے فورس اہم کردار ادا کرے گی۔
http://urdu.geo.tv/29139/
آرمی چیف سےامریکی فضائیہ کی ڈپٹی انڈرسیکرٹری کی ملاقات
تاریخ اشاعت : 03 اگست 2015 جیو پاکستان
راولپنڈی…….آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی فضائیہ کی ڈپٹی انڈر سیکرٹری مس ہیدی گرانٹ نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ مس ہیدی گرانٹ نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز میں کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
http://urdu.geo.tv/29149/
کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام اسکول 11 اگست سے کھلیں گے
تاریخ اشاعت : 03 اگست 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
کراچی……..کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام نجی اور سرکاری اسکول 11 اگست سے ہی کھلیں گے ۔پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کا فیصلہ تسلیم کر لیا، بچوں اور والدین کی پریشانی ختم ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق طلباء و طالبات سمیت والدین کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ بالآخرپرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے آج اسکول نہ کھولنےکااعلان کرہی دیا۔ سب کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اب تمام اسکول گیارہ اگست کو ہی کھولے جائیںگے ۔گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے تمام اسکول گیارہ اگست کو کھولنے کا نوٹی فیکیشن جاری ہوا تو پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی جانب سے فیصلے کی مخالفت کی گئی، لیکن بالا ٓخر آج چیئرمین پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن مان گئے اور حکومتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا آج تمام اسکول بندرہیں گےاور تمام پرائیویٹ اسکول اب گیارہ اگست کو ہی کھولے جائیںگے۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کوحکومتی فیصلے پرعمل کےلئےکمشنرکراچی نے راضی کیا۔
http://urdu.geo.tv/29115/

7/31/2015

لاہور: یوحناآبادچرچ دھماکوں میں ملوث 5 دہشت گرد گرفتار
تاریخ اشاعت : 31 جولائ 2015 جیو پاکستان
لاہور…… یوحناآبادچرچ دھماکوں میں ملوث 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابقحساس ادارے نے ایک کارروائی کے دوران یوحنا آباد چرچ دھماکوں میں ملوث 5دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے خودکش حملہ آوروٕں کی معاونت کی تھی،گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،بارود اورڈیٹونیٹر بھی برآمدکیے گئے ہیں۔حساس ادارے نے گرفتار دہشت گردوں کو لاہور پولیس کےحوالے کردیا۔ یوحناآباد چرچ دھماکوں میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
http://urdu.geo.tv/28529/
پاکستان نیوی نےآٹھویں بار کثیرالقومی ٹاسک فورس 150کی کمانڈ سنبھال لی
تاریخ اشاعت : 31 جولائ 2015 جیو پاکستان
کراچی……پاکستان نیوی نے آٹھویں مرتبہ کثیرالقومی ٹاسک فورس 150کی کمانڈ سنبھال لی۔ پاکستان نیوی کے ریئر ایڈمرل معظم الیاس کو کثیرالقومی ٹاسک فورس کا نیا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع ہیڈکوارٹرز یو ایس نیوسینٹ میں منعقد ہوئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس ایک کثیرالقومی اتحاد ہے جوسمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لئے آپریشنز سر انجام دیتی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس 150کی کمانڈ کا پاکستان کوآٹھویں مرتبہ سونپا جانااتحادی فورسز کا پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔کثیرالقومی ٹاسک فورس کے نیا کمانڈر ریئرایڈمرل معظم الیاس کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ اس اہم ذمے داری کو سرانجام دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
http://urdu.geo.tv/28547/
بھارت بلوچستان کےراستے دہشتگردکارروائیاں کررہاہے،آئی جی ایف سی
تاریخ اشاعت : 31 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
نوشکی……..انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان کے راستے پاکستان میں دہشت گرد کاروائیاں کررہاہے۔ افغان بارڈرسے مزاحمتی تحریکوں کو سپورٹ کیاجارہاہے۔یہ بات انہوں نے ضلع نوشکی میں دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین سے گفتگو کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ، کمیونیکیشن اور پیسے دینے کے لئے انہی سرحدی علاقوں کو استعمال کیاجارہاہے،انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کےپاس سرنڈر یامرنے کےسوا کوئی تیسرا آپشن نہیں۔ ریاست کےخلاف لڑنےوالےعبرتناک انجام کےلئےتیاررہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے، اللہ نے اس خطہ کو مالامال کیاہے،مگر چند عناصر نہیں چاہتے کہ بلوچستان ترقی کرے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرامن بلوچستان کی پالیسی کےتحت ان لوگوں کو راستہ دینا ہے جو قومی دھارے میں شامل ہوناچاہتےہیں۔ اس پالیسی کےتحت ہتھیارڈالنےوالوں کو قومی دھارے میں لایاجائےگااور ہتھیار ڈالنےوالوں کی بھرپورمعاونت کی جائےگی۔ انہوں نے کہاکہ قوم ترقی چاہتی ہے، چند دہشت گرد پوری قوم کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔اس سے قبل آئی جی ایف سی نے پاک ایران سرحدی شہر تفتان کا دورہ کیا۔ دورے کےدوران آئی جی ایف سی نے ایف سی جوانوں سےملاقات کی انہوں نے قیام امن میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کےخاتمے کے لئےایف سی کےجوانوں نے بےپناہ قربانیاں دی ہیں۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نے تفتان میں ایف سی کی کاوشوں سے ایک غیرآباد ہوٹل کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کیا اور ہوٹل کو ایران جانے والے زائرین کے لئے کھول دیاگیا،افتتاحی تقریب کے موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے کہا کہ ہوٹل کی فعالیت سے زائرین کو سفری سہولیات مہیا ہوں گی۔
http://urdu.geo.tv/28517/
ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت میں سکیورٹی انتہائی سخت
31 جولائی 2015
صفحہ اول
0
لاہور(کرا ئم سیل ) کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کا پہرہ سخت کردیا گیا ہے اہم سیاسی شخصیات ،پولیس افسران ،اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے دفاتر اور رہائش گاہوں کے باہر عارضی پولیس چوکیاں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ریلوئے اسٹیشن ،ہوائی اڈہ ،لاری اڈہ اور سرکاری عمارات کے باہر سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ حساس علاقوں میں پولیس رات گئے گشت کررہی ہے ۔ دوسری طرف ملک اسحاق سمیت کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 14افراد کی ہلاکت کے بعد آئی جی پنجاب کی تمام ضلعی افسران سے ہنگامی میٹنگ ، اہم شخصیات ، فورسز کے دفاتر ، گھروں اور دیگر مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیم کے نام پر احتجاجی ریلی نکالنے والے ہر شخص کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے بتایا گیا ہے مظفرگڑھ میں کالعدم تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق کے 2بیٹوں اور 11ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے تمام ضلعی افسران سے ہنگامی میٹنگ کی اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیاررہنے اور خفاظتی اقدامات کا حکم دیا جس کے بعد پنجاب بھر میں سخت ترین چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صوبائی دالحکومت میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ کی جا رہی ہے
http://dailypakistan.com.pk/front-page/31-Jul-2015/250799

7/30/2015

خضدارمیں حساس اداروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈرساتھی سمیت ہلاک
ویب ڈیسک جمعرات 30 جولائ 2015
وڈھ میں ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگراداروں کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈرعبد الرحمان ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔
ایف سی ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے وڈھ میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکنے والے شر پسندوں کے خلاف ایف سی اورحساس اداروں کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران شرپسندوں نے فائرنگ کردی، فائرننگ کے تبادلے میں 2 شر پسند ہلاک جب کہ ایک ایف سی اہلکاربھی زخمی ہوگیا، ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بتایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ شرپسندوں کے قبضے سے 4 ایس ایم جیز اور گولیاں بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ایف سی نے پنجگورمیں جودھرنا کےمقام پر ایک گاڑی سے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، علاقے میں اب بھی ایف سی کے اہلکاروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
http://www.express.pk/story/379556/
ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے، پاکستان
ویب ڈیسک جمعرات 30 جولائ 2015
ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کے حوالے سے مختلف افواہیں زیر گردش ہیں لیکن خبر کی تحقیق کے بغیر تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے۔
صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان برادر پڑوسی ملک ہیں، افغانستان میں امن مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے اور خواہش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے امیر ملا عمر کی ہلاکت سے متعلق پہلے بھی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں، ملا عمر کی ہلاکت سے متعلق افواہوں کا جائرہ لے رہے ہیں، جیسے ہی تصدیق ہوئی تو میڈیا کو آگاہ کردیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی صوبے پنجاب کے شہر گورداسپور پولیس اسٹیشن پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے، گورداسپور واقعہ کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی پنجاب کو دورہ منسوخ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر معاہدوں کی خلاف ورزی پر تشویش ہے اور پاکستان اپنے قومی مفاد میں تمام تر اقدامات اٹھائے گا۔
http://www.express.pk/story/379574/
بنوں میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 2 اہلکار شہید، 3 حملہ آور ہلاک
ویب ڈیسک جمعرات 30 جولائ 2015
بنوں: ایف آر دریوہا ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 3 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کی ایف آر دریوہا ایجنسی میں خادم چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے، سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
http://www.express.pk/story/379535/
اگلے5 سال میں گلگت بلتستان کی تقدیربدل دیں گے، نواز شریف
ویب ڈیسک جمعرات 30 جولائ 2015
اسکردو: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر سیاحت کو ٹھیک کردیا جائے تو گلگت بلتستان میں خوشحالی آسکتی ہے اور اگلے 5 برس میں اس خطے کی تقدیر اللہ کی مدد سے بدل دیں گے۔
اسکردو کے علاقے گانجھے میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات اسکردو میں بھی دکھائی دیں گے اور اس کے فوائد گھر گھر پہنچیں گے، وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے ساتھ ہوں ان کے ساتھ مل کراس خطے کا مقدربدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی باراسلام آباد میں بیٹھ کرگلگت بلتستان کا بجٹ پاس نہیں کیا بلکہ گلگت کے منتخب نمائندوں نے اپنا بجٹ خود پاس کیا اور یہاں کے مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
اس موقع پروزیراعظم نے سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 5،5 لاکھ، زخمیوں کو ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ، متاثرہ گھروں کے افراد کو ڈھائی لاکھ اور مال مویشی کےنقصان کےازالے کے لئے 5 ہزارسے50 ہزارروپے تک معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے گلگت اسکردو روڈ کو جلد تعمیر کرنے سمیت این ڈی ایم اے کی صلاحیت بڑھانے کے لئے بھی 15 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔
http://www.express.pk/story/379575/

7/29/2015

مظفر گڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملک اسحاق سمیت کالعدم تنظیموں کے 14 ملزمان ہلاک

مظفر گڑھ: شاہ والا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملک اسحاق اور ان کے 2 بیٹوں سمیت کالعدم تنظیموں کے 14 ملزمان ہلاک جب کہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے شاہ والا میں کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ملک اسحاق، ان کے 2 بیٹے عثمان اور حق نواز سمیت کالعدم تنظیموں کے 14 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں غلام رسول اور اس کے بیٹے بھی شامل ہیں، تمام ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور ملزمان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، ہلاک ہونے والے ملزمان میں زیادہ تر کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک اسحاق کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا اور ملک اسحاق کو اسلحے کی نشاندہی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ملتان سے مظفر گڑھ لایا جایا جا رہا تھا کہ شاہ والا کے قریب ملزمان کے ساتھیوں کے انھیں چھڑانے کی کوشش کی جس پر ملزمان سے مقابلہ ہو گیا اور تمام ملزمان ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھی موٹر سائیکلوں پر آئے، ہلاک دہشت گردوں سے بارود سے بھرے 3 واٹر کولر، کلاشنکوف، 12 پستول، 400 گولیاں اور 4 دستی بم برآمد ہوئے۔ ملزمان کے 6 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم ان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں ڈی کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ کشیدگی کے خدشے کے پیش نظر ڈی کیو اسپتال کے تمام داخلی و خارجی دروازے بند کر دیئے گئے ہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
http://www.express.pk/story/379268/
پشاورمیں پولیس کی کارروائی کے دوران دہشت گرد سمیت 30 ملزمان گرفتار،بارودی مواد برآمد
ویب ڈیسک بدھ 29 جولائ 2015
پشاور: پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد سمیت 30 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاورمیاں محمد سعید کے مطابق پولیس نے ہزارخوانی میں ایک گھر کی تلاشی کے دوران پولیس کو ممنوعہ لٹریچر کے علاوہ 3 دستی بم، 82 گزپرائماکارڈ، ٹائمر، بیٹریاں، ریموٹ اورتیزاب برآمد کرلیا، گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لیے کام کرتا ہے اوردہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث ہے، ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے غفورآباد اوردیرکالونی میں آپریشن کے دوران 30 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے،گرفتار کئے گئے ملزمان میں 2 اشتہاری بھی شامل ہیں.
http://www.express.pk/story/379304/
وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس
ویب ڈیسک بدھ 29 جولائ 2015
اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنیکی تحاریک واپس لینےکی مخالفت کردی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کے چیمبر میں ہونے والے اجلاس میں خورشید شاہ، مولانا فضل الرحمان، رشید گوڈیل، سراج الحق ، محمود خان اچکزئی، غلام احمد بلور، خالد مقبول صدیقی، اعجاز الحق، پرویز رشید، اسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق موجود ہیں تاہم تحریک انصاف کا کوئی رہنما اجلاس میں شریک نہیں۔ اجلاس میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ، تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کےلیے ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کی قراردادوں کی واپسی اور انتخابی اصلاحات سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انتخابی اصلاحات کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے کی گئی پیش رفت پر بریفنگ بھی دی۔
اجلاس کے دوران ایم کیوایم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ دھرنےمیں پارلیمنٹ اور سیاسی رہنماؤں کے خلاف انتہائی غیراخلاقی زبان استعمال کی گئی،جو کچھ تحریک انصاف نے کیا ہم نے کیا ہوتا ہمارا حشر کردیا جاتا، یہ تاثر ہےکہ حکومت اپنی آسانی کے لیے تحریک انصاف کے استعفے قبول نہیں کرنا چاہتی۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین اور قومی اسمبلی کے قواعد کےتحت تحریک انصاف کے ارکان مستعفی ہوچکے ہیں،انہیں آئین کی ایسی شق بتائیں جس کے تحت ان استعفوں کا قانونی جواز نہ بنتا ہو لیکن اگر ان کے استعفوں پر نظریہ ضرورت کا سہارا لینا ہے تو اور بات ہے۔
http://www.express.pk/story/379307/
حکومت کا میگا کرپشن اسکینڈلز سے لا تعلقی کا اظہار
ویب ڈیسک بدھ 29 جولائ 2015
اسلام آباد: حکومت نے نیب کی جانب سے میگا کرپشن کے الزامات سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب میگا کرپشن کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے موقع پر نیب کی جانب سے 29 میگا اسکینڈلز اور 150 اسکینڈلز کی الگ الگ تفصیلات جمع کرائی گئیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہیں کسی بڑی شخصیت کو بچانے کی کوشش تو نہیں کی جا رہی۔ اس موقع پر درخواست گزار اسد کھرل نے عدالت کو بتایا بدعنوانی کے ان 29 مقدمات میں کرپشن کا حجم 562 ارب روپے ہے جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا تعجب ہے کہ نیب کے اندورنی معاملات غیر تسلی بخش ہیں کیوں ناں نیب کی کارکردگی کی تفتیش وقاقی تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دی جائیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے میگا کرپشن کی معلومات نامکمل ہیں، حکومت کی اولین ترجیح ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے، جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کیا حکومت کو علم ہے کہ نیب نامکمل معلومات فراہم کر رہا ہے؟ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تقرری کے بعد کیسے بری الذمہ ہو سکتے ہیں؟، بتایا جائے کہ نیب قوانین میں چیرمین اور پراسیکیوٹر کو ہٹانے کا کیا طریقہ ہے؟ آئین میں ترمیم کی جا سکتی ہے تو نیب قوانین میں ترمیم نہیں کیوں نہیں ہو سکتی؟۔
http://www.express.pk/story/379311/

7/28/2015

کوئٹہ : سبزل روڈ پرفائرنگ ، ہزارہ برادری کے دو افراد جاں بحق
تاریخ اشاعت : 28 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
کوئٹہ ……..کوئٹہ کے نواحی علاقے میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ہزارہ برادری کے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سبزل روڈ پر کلی فیروز آباد کےقریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹیکسی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔گذشتہ روز فائرنگ کے چار مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک راہگیر خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہواتھا۔ان واقعات میں ایک پولیس اہلکار اور ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
http://urdu.geo.tv/27889/
سیلابی ریلے تباہی مچاتے ہوئےسندھ میں داخل ہوگئے
تاریخ اشاعت : 28 جولائ 2015 جیو پاکستان
سکھر…….شمالی علاقہ جات میں گلیشئرز کےپگھلنے اور بارشوں کے بعد بننے والےسیلابی ریلے تباہی مچاتے ہوئےسندھ میں داخل ہوگئے۔ سندھ میں گڈوبیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ گڈو بیراج کے کچے کے علاقوں میں کئی گاؤں زیرِآب آگئے ہیں۔ لوگ اپنے گھروں کو چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں ۔ شمالی علاقہ جات میں گلیشئر پگھلنے اور بارشوں کے بعد سیلابی ریلے تباہی مچاتے سندھ میں داخل ہوچکے ہیں، سیلابی ریلوں نےجنوبی پنجاب اور سندھ کے سینکڑوں دیہات کو پانی میں ڈبودیا ہے۔ ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔انچارج کنٹرول روم سکھر کے مطابق سکھر بیراج میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا داخل ہوگیا ہے، گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح 15 ہزار کیوسک اضافے کے ساتھ 5 لاکھ کیوسک سے تجاویز کرچکی ہے ۔ سکھر بیراج پر آئندہ 2 سے تین روز تک اونچے درجے کا سیلاب موجود رہے گا۔گڈو بیراج پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال موجود ہے۔ گڈو بیراج کے کچے کے علاقوں میں کئی گاؤں زیرِآب آگئے۔ لوگ اپنے گھروں کو چھوڑنے کو تیار نہیں ہیںجو متاثرین کچھ دن قبل اپنے گھروں کو چھوڑکر خیموں میں آئے تھے وہ بھی اپنی گھروں کو واپس چلے گئے ہیں ۔ اور گھروں کی چھتوں پر موجود ہیں ۔شکارپور کی سندھ واہ کینال میں پانی کے دباؤ سے پڑنے والا 100 فٹ چوڑا شگاف 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی پر نہیں کیا جاسکا۔ جیکب آباد میں گڑھی خیرو کے قریب قلیج شاخ میں 50 فٹ جبکہ میہڑ کے گاؤں ٹھوڑا کے قریب ککول واہ میں 20 فٹ چوڑے شگافوں کو بھی پر نہیں کیا سکا ۔دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث خیرپور میں بھی کچے کی تمام رابطہ سڑکیں زیرآب آگئی ہیں۔گھوٹکی میں قادرپور شینک بند پر کٹاؤ جاری ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے پاک فوج کو طلب کرلیا ہے۔ لاڑکانہ میں موریا،عاقل ، آگانی اور ہکڑا لوپ بندوں کو حساس قرار دیا گیا ہے جن کو مضبوط بنانے کا کام جاری ہے۔دریائے سندھ دریا خان ڈیرہ اسماعیل خان پل کے مقام پر سیلاب کے خطرے کے پیش نظر فلڈ وارننگ جاری کردی گئی، مختلف علاقوں میں پانچ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ لوگوں کومحفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ محکمہ صحت اور ریسکیو کی ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا۔ادھر کوہ سلیمان کےپہاڑی سلسلےمیں جاری بارشوں کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے برساتی ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے۔ جھنگ میں تریموں ہیڈ ورکس پر دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ادھر نوشہرہ میں دریائے کابل اور دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں کمی ہوگئی ہے۔
http://urdu.geo.tv/27873/
لاہورمیں عالمی معیار کا تھیم پارک بنایا جائے گا،شہبازشریف
تاریخ اشاعت : 28 جولائ 2015 جیو پاکستان
لاہور……پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہےکہ لاہورمیں عالمی معیار کا تھیم پارک بنایا جائے گا،جبکہ گریٹر اقبال پارک منصوبےسے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا،جس سےعوام کوبہترین تفریحی سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا ،جس میںشہروں کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے پبلک مقامات پر آرٹ کے شاہکار بنانے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں لاہورمیں واہگہ ڈسٹری بیوٹری پرواکنگ اورسائیکلنگ ٹریک کےقیام کی بھی منظوری دی گئی،شہبازشریف کاکہناتھاکہ اقبال پارک میں عالمی معیار کا تھیم پارک بھی بنایا جائے گاجبکہ آرٹ کے شاہکارنمونے شہروں کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنیں گے ۔انہوں نےکہاکہ لاہور سے منصوبے کا آغازکر کے اس کا دائرہ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک بڑھایا جائے گا۔
http://urdu.geo.tv/27877/
ستلج میں ممکنہ سیلاب ،4 دیہات کے مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایت
تاریخ اشاعت : 28 جولائ 2015 جیو پاکستان
قصور …….دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر قصور کی ضلعی انتظامیہ نے سرحدی علاقے کے 4 دیہات کے مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایت کر دی ہے ۔ڈی سی او قصور عدنان رشید کے مطابق بھارت کی جانب سے ہری کے ڈیم سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کی ابھی اطلاع نہیں ،تاہم حفاظتی اقدامات کے پیش نظر گنڈا سنگھ والا کے 4 دیہات کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے مستے کی،گنٹی کلنجر، چندہ سنگھ والا اوربکھی ونڈ کے مکینوں کے لیے ڈسٹرکٹ پبلک اسکول قصور میں امدادی کیمپ بھی قائم کردیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/27895/

7/27/2015

سندھ میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کر گئی
اسٹاف رپورٹر پير 27 جولائ 2015
کراچی: ملک بھر میں ہیپاٹائٹس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 20لاکھ ہوگئی ہے جب کہ کراچی سمیت سندھ میں ہیپاٹائٹس کے 31لاکھ مریض موجود ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 40 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹر عبدالخالق شیخ نے صوبہ سندھ میں ہیپاٹائٹس کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ایکسپریس کو بتایا کہ کراچی سمیت سندھ میں ہیپاٹائٹس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد31 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ان میں ہیپاٹائٹس بی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 جبکہ سی وائرس کے مریضوں کی تعداد20 لاکھ سے زائد ہے انھوں نے کہا کہ سندھ کے 4 اضلاع ضلع گھوٹکی، خیرپور، سانگھڑ اور دادو کو ہائی رسک اضلاع قراردیاگیا ہے ان چاروں اضلاع میں ہیپاٹائٹس وائرس کے سب سے زیادہ متاثرہ مریض موجود ہیں جو ایک خطرناک شرح ہے،شہری عام بیماری کی حالت میں غیرضروری انجکشن لگوانے سے گریز کریں انجکشن بحالت مجبوری لگوایا جائے انھوں نے کہاکہ غیر ضروری انجکشن لگوانے سے ہیپاٹائٹس وائرس کے شدید خطرات لاحق ہوجاتے ہیں دنیا بھرمیں انجکشن لگوانے کا رجحان ختم ہورہا ہے بحالت مجبوری انجکشن لگائے جاتے ہیں۔
ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یہ وائرس متاثرہ مریض کے ٹوتھ برش استعمال کرنے اور متاثرہ مریض کے نیل کٹر استعمال کرنے سے بھی لاحق ہوجاتا ہے، گھر کے کسی بھی فردکویہ مرض لاحق ہونے کی صورت میں اس کا ٹوتھ برش، نیل کٹر، قینچی علیحدہ کردی جائے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وائرس کی تباہ کاری سامنے آرہی ہے والدین بچے کو پیدائش کے بعد ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لازمی لگوائیں، مرد حجام کے پاس شیوکرانے سے گریز کریں حجام کے استرے اور سامان اسٹرلائز نہیں ہوتے اور استعمال کیے جانے والے استرے بھی آلودہ ہوتے ہیں جوکسی بھی خون کی خطرناک بیماری کا باعث بنتے ہیں۔
http://www.express.pk/story/378686/
خیبرپختونخوا احتساب کمیشن نے 100کرپٹ شخصیات کی فہرست تیار کرلی
نمائندہ ایکسپریس پير 27 جولائ 2015
پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی احتساب کمیشن کی طرف سے چند دنوں میں کرپشن میں ملوث بااثر شخصیات کی گرفتاری کا امکان ہے جس کے لیے 100 سے زائد افراد کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی احتساب کمیشن نے 2002 کے انتخابات سے بننے والی حکومتوں کے ادوار میں کرپشن اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ملنے کے بعد موجودہ دور کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی اور ایم ایم اے دور حکومت کے بھی کئی کیسوں کی چھان بین کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ جس کے بعد آئندہ چند دنوں میں کرپشن میں ملوث کئی بااثر شخصیات کی گرفتاری کا امکان ہے اور اس سلسلے میں 100 سے زائد افراد کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔
http://www.express.pk/story/378717/
ملتان میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
ویب ڈیسک پير 27 جولائ 2015
ملتان: سینٹرل جیل ملتان میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل جیل ملتان میں آج صبح سزائے موت کے دوقیدیوں فاروق اور کریم نواز کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم فاروق نے1988میں لین دین کےتنازع جب کہ مجرم کریم نوازنے1999میں پرانی دشمنی پرایک شخص کو قتل کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 150 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔
http://www.express.pk/story/378763/
پنجاب میں فلڈ وارننگ کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز
تاریخ اشاعت : 27 جولائ 2015 جیو پاکستان
لاہور……. پنجاب حکومت نے فلڈ وارننگ کےلیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا ہے۔وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایس سروس دریاؤں کے آس پاس آباد لوگوں کی بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے شروع کی گئی ہے۔لاہور سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے کابینہ کمیٹی برائے فلڈ اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں دریاؤں کے اردگرد آباد لوگوں کے انخلا کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائےاور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو لمحہ لمحہ مانیٹر کیا جائے۔شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے کسی بھی خدشے کے پیش نظر ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیےجائیں۔کمیٹی برائے فلڈ اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ حفاظتی انتظامات اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔
http://urdu.geo.tv/27673/
ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش جاری، 4 افراد جاں بحق
تاریخ اشاعت : 27 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
لاہور……ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ بارش کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں طوفانی اور کہیں ہلکی بارش ہورہی ہے ۔ خیرپور میں صبح سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ ٹھری میرواہ کے قریب لاشاری گاؤں میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرگئی، جس سے دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، ادھر مالاکنڈ ایجنسی میں سخاکوٹ کے علاقے میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گر نے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ادھرحیدرآباد میں رات گئے ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد شہر کے گلی کوچوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ سکھر میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ صالح پٹ میں 8 گھنٹوں سے جاری طوفانی بارش سے کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔ ٹھٹھہ ، دادو ، تھرپارکر ، کشمور میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔گوجرانوالہ،مظفر گڑھ ،میانوالی ،سرگودھا اور گر د و نواح میں ہو نے والی با ر ش سے کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیاہے۔ گلگت بلتستان کے اضلاع غذر ، دیامر ،استور میں بھی،وقفہ وقفہ سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔
http://urdu.geo.tv/27671/

7/25/2015

چترال : سیلاب کی تباہ کاری، ہلاکتوں کی تعداد 18تک پہنچ گئی
تاریخ اشاعت : 25 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
چترال…… سیلاب سے متاثرہ چترال میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،سیلاب سے24 گھنٹوں میں سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد18ہو گئی ہے ، چترال کاملک بھرسے زمینی رابطہ بحال کردیاگیاہے۔چترال میں رات کی موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال ہے ،تحصیل مستوج میں پہاڑوں سے آنیوالے سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے ،گاؤں تھارگرام میں سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک خاتون سمیت2 افراد جاں بحق ہوگئے،گرین لشٹ میں ایک ،اوتہول سے 4 اور سہت سے 11 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد 24 گھنٹے میں ہلاک افراد کی تعداد 18ہو گئی ہے ۔ سیلابی ریلے میں موژ گول کا پل بہنے سے 50 مکانات متاثر ہوئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنرچترال امین الحق کےمطابق ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افراد متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور161 مکانات بہہ گئے ہیں ۔ ادھر گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں آسمانی بجلی گرنےاورلینڈسلائیڈنگ سے درجنوں مکان متاثر ہوئے ہیں ، گلگت ،غذرروڈپرٹریفک معطل ہے ۔ کیداس گاؤں اور راما جھیل کا رابطہ پل ٹوٹنےسے25خاندان محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ دیامر کی وادی نیاٹ اورڈوڈشیال میں بھی متعدد مکانات،کھڑی فصلوں،باغات اوراسکولوں کو نقصان پہنچا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کیلاش اور بونی میں پھنسے 180 متاثرین سیلاب کو چترال شہر منتقل کیا گیا۔ چترال میں سیلاب متاثرین میں ساڑھے 17 ٹن راشن تقسیم کیاجاچکاہے اورچترال کاملک بھرسے زمینی رابطہ بحال کردیاگیاہے۔ ضلع استورمیں چالیس کلومیٹرسڑک کی مرمت اور 174افراد کوہیلی کاپٹر کےذریعے محفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا ہے۔گلگت بلتستان میں 4 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/27286/
الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کراچی کو برطرف کردیا
تاریخ اشاعت : 25 جولائ 2015 جیو پاکستان
کراچی …..متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کراچی کی رابطہ کمیٹی کو برطرف کردیا ہےجبکہ رابطہ کمیٹی لندن کے بارے میں آج یا کل اعلان کردیا جائیگا ۔ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کیف الوریٰ،عبدالحسیب،عارف خان ایڈووکیٹ رابطہ کمیٹی کی ذمےداریاں دیکھیں گے۔اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی کراچی کو ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پربرطرف کیا گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر آنے کی زحمت نہ کریں۔ایم کیو ایم کی جانب سے نئ رابطہ کمیٹی کیلئے سینئر ارکین سے کوائف مرکز پر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
http://urdu.geo.tv/27288/
وزیر اعلی شہباز شریف کے ہیلی کاپٹر کی لیہ میں ہنگامی لینڈنگ ‘ تمام افراد محفوظ رہے
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خراب کے باعث لیہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب لیہ اور دیگر سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کے لئے روانہ ہوئے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر لڑکھرا نے لگا تاہم پائلٹس نے ہیلی کاپٹر کو بحفاظت بستی ونڈامولن لیہ میں ہنگامی لینڈنگ کرا لی ۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے دوران ہچکولے کھاتا رہا اسے زمین پر اتارے میں کوئی 15سے 20منٹ لگے ۔ذرائع کے مطابق تمام افراد محفوظ ہیں کسی کو خراش تک نہیں آئی تاہم ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کے دوران معمولی نقصان پہنچا ،ہیلی کاپٹر مرمت کے بعد دوبارہ پرواز کے لئے تیار ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/multan/25-Jul-2015/248705
کراچی میں 27 سے 30 جولائی تک تیز بارشوں کا امکان
تاریخ اشاعت : 25 جولائ 2015 جیو پاکستان
کراچی……محکمہ موسمیات نے ایک با پھر خبردار کیا ہے کہ کراچی میں 27 جولائی سے تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو30 جولائی تک جاری رہیگا۔کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ شہر پر بادلوں کا بھی ڈیرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہےساتھ ہی کل ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہےجبکہ27 جولائی سے 30جولائی تک تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میر پور خاص ڈویژن میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کے دورا ن انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
http://urdu.geo.tv/27298/
گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی‘کئی گھروں کو نقصان پہنچا
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی جس سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ شاہ فیصل کالونی میں پیش آیا جہاں گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی اورکئی گھروں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
http://dailypakistan.com.pk/rawalpindi/25-Jul-2015/248708

7/24/2015

کراچی میں موسلادھار بارش،مختلف حادثات میں11افراد جاں بحق
تاریخ اشاعت : 24 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
کراچی…..کراچی میں گذشتہ روز کی موسلا دھار بارش کے بعد جہاں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا،وہیں مختلف واقعات میں 11 افراد بھی جان کی بازی ہار گئے۔کراچی میں گذشتہ روز بارش ہوتے ہی شہر کے بیشترعلاقوں میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا۔ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہونے سے گھروں کو جانے والے افراد گھنٹوں گاڑیوں میں پھنسے رہے۔ بارش کا پہلا چھینٹا پڑتے ہی بجلی بھی غائب ہوگئی۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق 92 فیڈرز ٹرپ ہونے سےمختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ بعض علاقوں میں فنی خرابی بجلی جانے کی وجہ بنی۔بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے سرجانی ٹاؤن،بلدیہ اتحاد ٹاون،شیرشاہ ، ملیر غازی گوٹھ،ماڑی پور اور مچھرکالونی میں دو بچوں سمیت دس افراد جاں بحق ہو ئے، لانڈھی کے لیبر اسکوائر میں ایک بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔رات گئے کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی نے شہرکا دورہ کیااور سڑکوں سے نکاسی آب اور برساتی نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا ۔کمشنرکراچی نے بارش کے دوران سڑکوں سے فوری پانی کی نکاسی کی ہدایت کی ۔رات گئے تک چند مقامات کے سوا شہر کی بیشتر سڑکوں سے پانی کی نکاسی کاکام کرلیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی میں گذشتہ روز 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
http://urdu.geo.tv/27085/
سبی اور کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،3شدت پسند گرفتار
تاریخ اشاعت : 24 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
سبی……..بلوچستان کے ضلع سبی اور کوئٹہ میں فرنٹئیرکور نے سیکیورٹی فورسز کیساتھ کارروائیوں میں تین شدت پسندوں سمیت 21افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق سبی کے علاقے گوٹھ یار محمد جمالی میں فرنٹئیرکور نے حساس اداروں کیساتھ کارروائی کے دوران تین شدت پسند وں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے بیس عدد ایس ایم جی،دو ایل ایم جی،ایک را کٹ لانچر بمعہ چھ گولے دو نائم ایم ایم اور ایک 12.7ایم ایم پسٹل سمیت سیکڑ وں راونڈ ز،برآمد کر لئے جبکہ کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں کار روا ئی کے دوران 13مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے ا سلحہ بھی برآمد ہوا ہے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
http://urdu.geo.tv/27075/
دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
ویب ڈیسک جمعـء 24 جولائ 2015
اسلام آباد: مون سون بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم کے مطابق سیلاب کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے جب کہ دریائے سوات میں چارسدہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر پانی کا اخراج 3 لاکھ ایک ہزار کیوسک جب کہ چشمہ کے مقام پر پانی کا اخراج 4 لاکھ 35 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں چاچڑاں کے مقام پر 5 لاکھ 25 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث پانی کا لیول 1533 فٹ ہو گیا ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 3 لاکھ 63 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 79 ہزار 700کیوسک ہے، ڈیم سے اضافی پانی کے اخراج کے لئے سپل ویز کھول دئیے گئے ہیں جن سے 1 لاکھ 35 ہزار 200 کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے۔
ڈی سی او بکھر کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں بکھر کے مقام پر پانی کی گنجائش 10لاکھ کیوسک ہے جب کہ چشمہ بیراج ڈاون میں پانی کی سطح میں نمایا کمی آئی ہے۔ دریائے سندھ میں بکھر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، چشمہ بیراج ڈاؤن میں پانی کی آمد 3 لاکھ 99 ہزار 229 کیوسک جب کہ اخراج 3 لاکھ 95 ہزار 981 کیوسک ہے۔
http://www.express.pk/story/377926/
پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کا منصوبہ لے کرلاہورآنیوالے 4 مبینہ بھارتی باشندے گرفتار
ضیا تنولی جمعـء 24 جولائ 2015
لاہور: حساس ادارے نے کامیاب کارروائی کر کے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کامنصوبہ لے کرآنے والے 4 مبینہ بھارتی باشندوں کو حراست میں لے کرمزید تفتیش کیلیے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی مہر وارث بھروانہ کے حوالے کر دیا،ملزمان کے قبضے سے قادیانیوں ایم کیوایم کالٹریچر، درجنوں شناختی کارڈزکی فوٹو کاپیاں،لیپ ٹاپ ،کیمرے اور بعض این جی اوز کے منصوبوں کے حوالے سے وڈیوز اوردستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیاگیا۔
’’ایکسپریس انوسٹی گیشن سیل ‘‘ کو ملنے والی معلومات کے مطابق ایک شخص نے گرین ٹاؤن کے علاقہ میں خاتون اوردوبچوں کے ہمراہ مکان کرایے پرحاصل کیا تاہم خاتون اور بچے وہاں سے پراسرارطو رپرغائب ہوگئے اور4 افراد آ کراس مکان میں قیام پذیرہوگئے ۔ خفیہ اطلاع پر حساس ادارے نے مکان کی ریکی کی اورچاروں افرادکی مکان میں موجودگی پرکامیاب کارروائی کر کے انھیں حراست میں لیکر ایک صندوق بھی قبضہ میں لے لیا گیا ۔ سی ٹی ڈی کے تفتیش کاروں نے بتایا کہ لیپ ٹاپ کے ذریعے بھجوائی گئی ای میلزکو بھی انتہائی مہارت سے ’’کوڈ ‘‘لگائے گئے جس کے لیے آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔
ملزمان پاکستان کے کسی بھی علاقے سے اپنی شناخت ظاہر کرسکے اور نہ ہی ان کے پاس پاکستان کے شناختی کارڈ زہیں جبکہ انھوں نے اپنے نام مشتاق ‘ وسیم ‘ رضوان اور ندیم بتائے جو قطعی فرضی ہیں ۔تفتیش کاروں کے مطابق ان افراد کا لہجہ بھارتی راجستھانی علاقے جیسا ہے،ان کی عمریں 35سے 45سال کے درمیان ہیں۔اپنا نام رضوان بتانے والے شخص کے چند روز قبل ختنے بھی کرائے گئے ہیں اور عمر کے اس حصے میں اس عمل کے بارے میں بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا ۔
تفتیش کار کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ پاکستان سے کالا بچھو دوسرے ممالک بھجواتے ہیں لیکن وہ اپنے کاروبار کے مقام کی شناخت کرانے سے بھی قاصر ہیں جبکہ اسی طرح پولٹری اور دیگر کاروبار کرنے کا بھی کہا گیا لیکن کاروبار کے مقامات کی شناخت نہیں کرائی جا سکی۔

http://www.express.pk/story/377879/
سرچ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب8 دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس اور حساس اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب8 دہشتگردوں کو گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے سریاب ‘ سیٹلائٹ ٹاﺅن اور ہزار گنجی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران انتہائی مطلوب 8 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم‘ بارودی مواد‘ ریموٹ کنٹرول اور دیگر ہتھیار برآمد کر لئے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ملزم ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
http://dailypakistan.com.pk/quetta/24-Jul-2015/248362

7/23/2015

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو موصول‘اہم مشاورتی اجلاس شروع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم میاں نواز شریف کو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیرقانون سینٹر پرویز رشید رپورٹ لےکر وزیراعظم ہاﺅس پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے وزارت قانون کی جانب سے وزیراعظم میاں نواز شریف کوجوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بارے میں بریفنگ دی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں منظم انتخابی دھاندلی‘ بدنظمی اور عوامی مینڈیٹ چرانے کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اشتراوصاف بریفنگ کیلئے وزیراعظم ہاﺅس پہنچ گئے ہیںاوراہم مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں وزیراعظم میاں نواز شریف کو بریفنگ دی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیشن کی رپورٹ میں آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے گائیڈ لائنز بھی دی گئی ہیںجبکہ حکومت کمیشن کی سفارشات پر مشاورت کے بعد رپورٹ پبلک کرنے کا سوچ رہی ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/islamabad/23-Jul-2015/248009
دبئی اجلاس؛ پیپلز پارٹی کرپٹ وزرا کے خلاف کارروائی سے گریزاں
عامر خان جمعرات 23 جولائ 2015
کراچی: پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے دبئی میں طویل سیاسی بحث کے بعد سندھ کابینہ میں بظاہر تبدیلیاں تو کردیں لیکن جن وزرا پر مبینہ طور پر کرپشن اور عوامی امور سے متعلق شکایات موصول ہورہی تھیں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث کئی وزرا کے قلمدانوں میں معمولی تبدیلی کرکے انھیں کئی اہم محکمے تفویض کردیے گئے ہیں جس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ سندھ کی سرکار نے کرپشن کے خلاف موثر کارروائی کیلیے فی الحال جامع حکمت عملی مرتب نہیں کی ہے۔
انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورت حال، طرز حکمرانی میں تبدیلی، کرپشن کے خلاف کارروائی اور دیگر امور سے متعلق طویل مشاورت کی گئی۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے یہ طے کیا ہے کہ سندھ میں ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے پیپلز پارٹی پرالزامات کا جواب سیاسی اور جمہوری انداز میں دیا جائے گا اور فی الحال ایم کیو ایم کے ساتھ کسی بھی سطح پر اتحاد نہیں کیا جائے گا۔
بلدیاتی انتخابات میں جہاں پیپلز پارٹی کی پوزیشن مضبوط ہوگی وہاں پیپلز پارٹی انفرادی حیثیت میں حصہ لے گی اور جہاں پیپلز پارٹی کی سیاسی پوزیشن کمزور ہوگی وہاں دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر ہر ضلع میں الگ الگ سیاسی اتحاد قائم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹاسک دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرپشن کے خاتمے کیلیے مختلف اقدام پر غوربھی کیا گیا اور اس سلسلے میں بیورو کریسی اور کابینہ میں بھی مرحلہ وار تبدیلیاں کی جائیں گی تاہم اجلاس کے ایک روز بعد سندھ کابینہ میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
انھیںدیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ سندھ کابینہ میں موجود بعض وزرا کے قلمدان تو تبدیل کردیے گئے ہیں تاہم جن وزراکے خلاف کرپشن کی شکایات تھیں ان کو فارغ نہیں کیا گیا اور ان کے محکموں میں معمولی ردوبدل کرکے انھیں مزید اہم محکمے دے دیے گئے ہیں۔ سیاسی حلقوںکا کہناہے کہ اس تبدیلی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
پیپلز پارٹی کی قیادت کو چاہیے کہ وہ کرپشن میں ملوث وزرا کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ اگر ان کے خلاف کارروائی کے بجائے اہم محکمے دیے جائیں گے تو اس سے طرز حکمرانی میں اصلاح نہیں ہوگی بلکہ کرپشن بڑھے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور اہم اداروں کی نشاندہی کے بعد طرز حکمرانی میں بہتری لانے کی نشاندہی کے بعد پیپلز پارٹی نے سندھ حکومت کے معاملات پر توجہ دینی شروع کردی ہے لیکن پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت دبئی میں بیٹھ کر سندھ کی قسمت کے فیصلے کررہی ہے اور سندھ حکومت کے معاملات کو د بئی سے چلایاجارہا ہے۔
سندھ میں اس وقت سیلابی صورت حال ہے لیکن وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزرا منظر عام سے غائب ہیں صرف پریس ریلیز کی حد تک بیانات دیے جارہے ہیں تاہم عملی طور پر اقدام نظر نہیں آرہے۔ 2010میں سندھ میں سیلاب نے بڑی تباہی مچائی تھی۔
جس میں بے پناہ نقصان ہوا تھا، اس کے بعد سندھ حکومت کو تھر میں قحط کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا اور آج بھی سندھ حکومت کے دعووں کے باوجود تھر میں صورت حال خراب ہے اور سائیں سرکار سندھ کے عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے دبئی میں اجلاس میں مصروف ہے اور وہاں سے سندھ حکومت کے فیصلے کیے جارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی کے اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ حکومت سندھ کے مالی امور اور قدرتی وسائل سمیت دیگر معاملات جو وفاقی حکومت سے متعلق ہیں وہ وزیراعظم کے سامنے بھرپور طریقے سے اٹھائے جائیں گے۔
سندھ حکومت وزیراعظم سے مطالبہ کرے گی کہ سندھ کی شکایات فوری طورپر دور کی جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یہ بھی طے ہوا ہے کہ اگر وفاقی اداروں کی جانب سے سندھ حکومت کی مجاز اتھارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر کرپشن میں ملوث اہم شخصیات اور افسران کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا گیا تو اس معاملے پر بھرپور احتجاج کیا جائے گااور پارلیمنٹ میں اٹھانے کے علاوہ عدالت سے بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت کرپشن کے خاتمے اور ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کیلیے جامع پالیسی بنائے گی۔
http://www.express.pk/story/377590/
نالے صاف نہ ہونے سے سیلابی صورتحال کا خدشہ
اسٹاف رپورٹر جمعرات 23 جولائ 2015
کراچی: شہر میں جمعرات سے موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، بلدیاتی اداروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہر کے بڑے برساتی نالے صاف نہیں کیے جاسکے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے پیشگی انتظامات کی بجائے صرف دعوے کیے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی ظاہر کی ہے کہ کہ کراچی میں جمعرات تا پیر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جس سے شہر میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، بلدیہ عظمیٰ اور ضلعی بلدیاتی اداروں نے برساتی نالے صاف نہیں کیے ہیں جو انھیں مون سون سیزن سے قبل صاف کرنے تھے۔
بلدیہ شرقی سمیت چند ضلعی بلدیاتی اداروں نے چھوٹے برساتی نالے صاف کیے تھے تاہم نالوں سے نکلنے والا کچرا وہیں نالوں کے باہر چھوڑدیا ہے برسات ہوتے ہی کچرا دوبارہ نالوں میں چلا جائے گا، بلدیہ عظمی کے زیر انتظام لانڈھی ،کورنگی،ملیر ،شاہ فیصل اور ملحقہ علاقوں سے بارش کا پانی سمندر تک لانے والے 18 کلومیٹر طویل چکورا نالے کی کسی بھی مقام پر صفائی نہیں کی گئی ہے ، نیو کراچی،نارتھ ناظم آباد،سرجانی، گلبرگ،لیاقت آباد، لسبیلہ تک 16کلومیٹر طویل گجر نالے کے اہم مقامات ملبے،کچرے سے80 فیصد بند ہوچکے ہیں ۔
اس کے باوجود نیوکراچی اور لیاقت آبا دس نمبر، ضلع وسطی کے مرکزی دفتر سے متصل گجر نالے کی صفائی نہیں کی گئی، شدید بارشوں میں نالوں کے اوور فلو ہونے کا خطرہ ہے، سولجر بازار نالہ، اردو بازار نالہ،محمود آباد نالہ،تھدو نالہ اور اورنگی ٹاؤن کے بڑے برساتی نالے صفائی سے محروم ہیں ، نارتھ ناظم آباد میں پہاڑوں سے بہہ کر آنے والے پانی کی نکاسی کے لیے بنائے جانے والے تمام چھوٹے بڑے برساتی نالے کچرے سے بھرگئے ہیں۔
بفرزون شفیق موڑ سے ضیاالدین اسپتال تک موجود نالے میں جگہ جگہ تعمیراتی ملبے اور کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے درجنوں دوروں کے باوجود نالے صفائی کے منتظر ہیں،شہر کی6 میونسپل کارپوریشنز کے زیر انتظام 345 برساتی نالے ہیں تاہم ان کی صفائی بھی جزوی طور پر کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق بارشوں کی صورت میں شہر کے بیشتر علاقے، اہم شاہراہیں، سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔
http://www.express.pk/story/377567/
دریائےچترال ،دریائےتورکوہ سمیت تمام دریاؤں میں طغیانی
تاریخ اشاعت : 23 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
چترال ………ضلع چترال میں دریائے چترال اور دریائے تورکوہ سمیت تمام 13 چھوٹے بڑے دریاؤں میں طغیانی ہے۔ایون میں گول ندی کا پانی مقامی بجلی گھر میں داخل ہوگیا،سیلاب میں بہہ جانے والے رابطہ پلوں کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ رپورٹ کے مطابق چترال میں بپھرے ہوئے دریا اب تک معمول پر نہیں آئے ہیں ۔ رابطہ پلوں کے بہنے سے ہزاروں افراد کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ گلگت بلتستان میں بھی حالیہ بارش کے بعد دریاؤں میں سیلابی صورت حال ہے ۔ رات گئے ایون میں گول ندی کا پانی مقامی بجلی گھر میں داخل ہوگیا جس سے ایک میگاواٹ کے بجلی گھر کو نقصان پہنچا ۔10 یونین کونسلوں پر مشتمل سب ڈویژن مستوج کا زمینی رابطہ بھی چترال سے منقطع ہے ۔ سیلاب میں بہہ جانے والے رابطہ پلوں کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع نہ ہوسکا ہے ۔ادھر گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بھی حالیہ بارشوں کے بعد دریا پبھرے ہوئے ہیں ۔ استور میں آٹھویں روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بونجی کے مقام پر کائی نالے میں پل بہہ جانے کے باعث گاوں کا رابطہ منقطع ہے ۔سیلابی ریلہ پانی کی پائپ لائنیں بھی بہا لے گیا ہے۔آلو ، مکئی گندم اور دیگر فصلیں تباہ ہوگئیں۔اسکردو میں پروازوں کی منسوخی اور سڑکوں کی بندش کے باعث پھنسنے والے مختلف ممالک کے سیاحوں کو زمینی راستے سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
http://urdu.geo.tv/26869/
دیربالا میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق
تاریخ اشاعت : 23 جولائ 2015 جیو پاکستان
دیر بالا…………دیر بالا میں ڈوگ درہ کے قریب باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری،حادثے میں 2بچوں سمیت 3افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق ڈوگ درہ کے علاقہ تور تم میں باراتیوں کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری جس سے 2بچوں سمیت 3افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کی مدد سے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکالا ۔لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔
http://urdu.geo.tv/26877/

7/22/2015

وزیراعظم نوازشریف چترال کیلئے روانہ ہو گئے
تاریخ اشاعت : 22 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
اسلام آباد…….وزیراعظم نوازشریف چترال کیلئے روانہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے جہاںان کو چترال میں ریلیف آپریشن سے متعلق بریفنگ دی جائیگی۔ وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کی عام پرواز سے روانہ ہو ئے
http://urdu.geo.tv/26645/
کور کمانڈر پشاور نے چترال متاثرین سیلاب میں راشن تقسیم کیا
تاریخ اشاعت : 22 جولائ 2015 جیو پاکستان
چترال……کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے چترال کے متاثرین سیلاب میں 125 ٹن راشن تقسیم کیا۔کوراغ کے مقام پرکور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے متاثرین سیلاب سے خطاب کیا،اس موقع پرمیجر جنرل نادر جان جی او سی مالاکنڈ،کمانڈنٹ چترال اسکائوٹس کرنل نعیم اقبال اور انجینئر آفیسرز بھی موجود تھے،جنرل ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔
http://urdu.geo.tv/26633/
گجرانوالا : برف کارخانے کا سلنڈر پھٹ گیا، ایک شخص جاں بحق
تاریخ اشاعت : 22 جولائ 2015 جیو پاکستان
گجرانوالا…….گجرانوالا میں برف کےکارخانے میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔ علاقے میں امونیا گیس کے اخراج سے 41 افراد کی حالت غیرہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالا میں فیروزوالا روڈ پر واقع برف کے کارخانے میںگیس سلنڈر پھٹ گیا ۔ سلنڈر پھٹنے سے فیکٹری مالک کے بیٹےسمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں، دوران علاج فیکٹری مالک کا بیٹا دم توڑ گیا ۔ دھماکے کے بعد علاقے میں امونیا گیس پھیل گئی جس سے متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔ متاثرہ افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سات خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
http://urdu.geo.tv/26639/
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے سے مزید کئی دیہات زیرآب
ویب ڈیسک بدھ 22 جولائ 2015
ملک کے بالائی حصوں میں ہونے والی بارشوں اور گلیشئیر پگھلنے سے دریاؤں میں سیلابی کیفیت میں کمی آئی ہے تاہم دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے سے بالائی سندھ کے مزید کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے،نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ 96 ہزار 900 جب کہ ورسک کے مقام پر پانی کا اخراج 45 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے، دریائے پنجگوڑہ اوردریائے سوات خیالی اوردریائے ادیزئی میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں خیرآباد اٹک کے مقام پر پانی کی سطح میں معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے اور پانی کا بہاؤ 96 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تربیلا، گڈو اورسکھر کے مقام پر نچلے جب کہ کالاباغ، چشمہ اور تونسہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
دوسری جانب دریائے سندھ میں پانی میں بہاؤ میں اضافے کے ساتھ سندھ کے ضلع گھوٹکی اورکشمورکے مزید درجنوں دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ ضلع گھوٹکی کے حفاظتی بندوں پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے قادرپوراور شینک بند کو حساس قرار دے دیا ہے۔ اوباڑو اور گھوٹکی کے کچے کا بیشتر علاقہ زیرآب آنے سے ہزاروں ایکڑ پر کاشت گنے، کپاس اور مٹر کی فصل تباہ ہوگئی ہے ، اس کے علاوہ بڈانی کے 25، درانی مہر کے 20، اور غوث پور کے 10 گاؤں زیرآب اگئے ہیں، سیلابی پانی بڑھنے سے کچے کے مزید کئی دیہات زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔
http://www.express.pk/story/377344/

7/21/2015

چترال میں سیلاب سے تباہی ، پچھیلی کے 30 مکانات بہہ گئے
تاریخ اشاعت : 21 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
چترال…….چترال کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے جاری ہے۔بالائی علاقے بندوگول ندی میں سیلاب سےزمینی کٹاؤ جاری ہے۔سڑکیں بند ہونےسےلوگوں کوغذائی قلت اورعلاج معالجےکی سہولیات کی کمی کاسامنا ہے۔مسلسل بارشوں کےبعد دریائے چترال میں سیلابی صورتحال برقرارہے۔مستوج میں سیلابی پانی سےڈان ڈگری کالج کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔سیلاب سےسب ڈویژن مستوج،گرم چشمہ اور وادی کیلاش کی سڑکیں بند ہوگئیں ہیں ۔جس سےلوگوں کوغذائی قلت اورعلاج معالجےکی سہولیات میں کمی کاسامنا ہے۔جبکہ متعدد افراد نے اپنے رشتے داروں کے گھروں میں پناہ لی ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر امین الحق نے ضلع بھر میں فلڈایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سمیت مختلف سماجی تنظیموں سے بحالی کے کاموں میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ مقامی انتظامیہ کیساتھ ساتھ پاک فوج کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہے۔
http://urdu.geo.tv/26421/
طارق فاطمی کی امریکی نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات
تاریخ اشاعت : 21 جولائ 2015 جیو پاکستان
واشنگٹن……..وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے دورہ امریکا کےدوران نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پراظہار خیال کیا گیا۔ طارق فاطمی نےٹونی بلنکن کو وزیر اعظم نواز شریف کی بھارت اور افغانستان سمیت تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات استوار رکھنے کی پالیسی سے آگاہ کیا۔امریکی نائب وزیر خارجہ نے خطے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ملاقات میں امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی اورامریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان ڈین فیلڈ مین بھی موجود تھے۔
http://urdu.geo.tv/26427/
اسکردو:برفانی تودہ گرنے سے پاکستانی کوہ پیما لاپتہ، 6 غیرملکی زخمی
تاریخ اشاعت : 21 جولائ 2015 جیو پاکستان
اسکردو…..اسکردو کےقریب مہم جوئی کے دوران برفانی تودہ گرنے سے ایک پاکستانی کوہ پیما لاپتہ اور6 غیر ملکی زخمی ہوگئے۔ذرائع کےمطابق واقعہ 8ہزار38میٹر بلند پہاڑ براڈو پیک پر گزشتہ صبح پیش آیا،مہم جوئی کے دوران برفانی دورہ گرنےسے ایک پاکستانی کوہ پیما لاپتہ اور 6 غیر ملکی زخمی ہوگئے۔لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما قمر علی کا تعلق ضلع گانچھے سےہے۔زخمی ہونے والے کوہ پیماؤں میں جاپان اور چین کے کوہ پیما شامل ہیں۔
http://urdu.geo.tv/26391/
جمرود ‘سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا‘کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
جمرود(مانیٹرنگ ڈیسک)جمرود بازار کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا ۔لیویز فورس کے مطابق دھماکا جمرود بازار کے قریب سڑک کنارے نصب پھٹنے سے ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فورس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
http://dailypakistan.com.pk/sakurdo/21-Jul-2015/247302
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی آبادیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت
ویب ڈیسک منگل 21 جولائ 2015
اسلام آباد / راولپنڈی: جڑواں شہروں اور گردوں نواح میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں کی آبادیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت گردونواح کے علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 51.5 ملی میٹر جب کہ مری میں 37 اور پشاور میں 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ 4 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ منگل سے جمعہ کے دوران کراچی میں بھی بارش کا بھی امکان ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی صورتحال خطرے والی نہیں تاہم نشیبی آبادیوں کو احتیاطاً محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے، نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 10.5 فٹ جب کہ کٹاریاں کے مقام پر 11.5 فٹ ہے جب کہ نالہ لئی میں پانی کی گنجائش 24فٹ ہے، 18 فٹ پر ایمرجنسی نافذ کی جائے گی۔

http://www.express.pk/story/377087/
عید کی تعطیلات کے بعد ملازمین کل دفاترمیں حاضرہونگے
اسلام آباد: سرکاری ملازمین کی موجیں ختم ہو گئیں، عید کی تعطیلات کے بعد کل بدھ کو دفاتر میں حاضر ہوں گے۔
حکومت کی جانب سے 17 سے21 جولائی تک سرکاری ملازمین کو چھٹیاں دی گئی تھیں، ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں ملازمین نے طبی بنیادوں پر مزید رخصت لینے کیلیے ڈاکٹرز سے رابطے قائم کیے ہیں تاکہ مزید چند روز وہ اپنے آبائی علاقوں میں گزار سکیں۔
http://www.express.pk/story/377043/

7/20/2015

ایم کیوایم کے رہنما قمرمنصور راہداری ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
تاریخ اشاعت : 20 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
کراچی……..نائن زیرو سے حراست میں لیے گئے ایم کیوایم کے رہنما قمرمنصور کو جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کی عدالت نے راہ داری ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا ۔ عید کی تعطیلات کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاجائےگا ۔ رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما قمر منصور کو آج رینجرز نے جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے قمر منصور کو رینجر کی تحویل میں عید کی تعطیلات تک دےدیا ۔عدالت نے قمر منصور کو راہ داری ریمانڈ کے تحت رینجرز کی تحویل میں دیا ہے ۔ ایم کیوایم کے رہنما قمر منصور کو رینجرز نے 16 اور 17 کی درمیانی شب کو نائن پر چ چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔
http://urdu.geo.tv/26254/
ضلع کیچ:فائرنگ سے بلوچی زبان کے شاعر رحمت اللہ شوہاز جاں بحق
تاریخ اشاعت : 20 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
کیچ ……ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچی زبان کے شاعر رحمت اللہ شوہاز جاں بحق ہوگئے ،لیویز ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میںانٹرکالج بلیدہ کے لائبریرین اور شاعر رحمت اللہ شوہاز موٹرسائیکل پر اپنے گھر سے بازار کی جانب جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے ، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،ترجمان حکومت بلوچستان جان بلیدی نے بلیدہ میں رحمت اللہ شوہاز کے قتل کی مذمت کی ہے ۔
http://urdu.geo.tv/26236/
ایف سی دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، میجر شیر افگن
تاریخ اشاعت : 20 جولائ 2015 جیو پاکستان
کوئٹہ……….انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ ایف سی دہشتگرد اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ عوام کے تعاون سے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا شدت پسندوں کی سرکوبی کی جائے گی، یہ بات انہوں نے خضدار، آواران اور مشکے میں تعینات ایف سی اہلکاروں سے گفتگو میں کہی۔ اس سے قبل آئی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے خضدار، آواران اور مشکے کے علاقوں کا دورہ کیا اور ان علاقوں میں تعینات ایف سی اہلکاروں سے عید ملے، آئی جی ایف سی نے صوبے میں امن وامان کی بحالی کے لیے ایف سی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میجر جنرل شیر افگن نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لئے کسی قربانی سے دریخ نہیں کیا جائے گا۔
http://urdu.geo.tv/26230/
بلوچستان میں طوفانی بارشوں ، چھتیں گرنے سے 3بچے جاں بحق
تاریخ اشاعت : 20 جولائ 2015 جیو پاکستان
کوئٹہ………بلوچستان کے علاقوں میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر کوہلو میں 2چھتیں گرنے سے 3بچے جان بحق، جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔ ژوب میں پل بہہ جانے ضلع شیرانی کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث 2لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کوہلو میں اتوار کی سہ پہر سے طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں ایف سی کالونی کے قریب ایک مسجد اور ایک گھر کی چھتیں گرنے سے 3بچے جاں بحق، جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے، ژوب میں بارشوں سے سلیزہ ندی میں طغیانی آگئی، جس سے ژوب میر علی روڈ پر مرکزی پل ٹوٹ گیا اور ضلع شیرانی اور ملحقہ علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے ساتھ ہی بجلی کے کھمبے گرنے سے ضلع شیرانی کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔ ژوب گرڈ اسٹیشن کے قریب ڈی سی شیرانی عظیم کاکڑ کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، ڈپٹی کمشنر کو بچا لیا گیا، تاہم 2لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ ہرنائی میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی ہے۔
http://urdu.geo.tv/26224/

7/17/2015

معزز قارئین کو عید مبارک ہو

کراچی: نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپا، قمر منصور اور کیف الوری زیرحراست
تاریخ اشاعت : 17 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں
کراچی……….کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رات گئے رینجرز کی کارروائی عمل میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارروائی کے دوران خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رینجرز داخل ہوگئی ہے اور متحدہ کے رہنما قمر منصور اور انچارج رابطہ کمیٹی کیف الوریٰ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ادھر رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما عظیم فاروقی اور سفیان یوسف کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا۔ کارروائی میں رینجرز حکام کی 8گاڑیوں نے حصہ لیا اور اطراف کے سارے راستوں کو سیل کردیا۔ رینجرز اہلکار چھاپے اور 2گرفتاریوں کے بعد واپس چلے گئے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/25704/
نائن زیرو سے گرفتاریاں نفرت انگیز تقاریر کا نتیجہ ہے، ڈی جی رینجرز
تاریخ اشاعت : 17 جولائ 2015 جیو پاکستان
کراچی……..ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ جن افراد کو نائن زیرو سے پکڑا گیا، وہ کراچی کے امن کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کا انتظام اور سہولت کار کا کردار ادا کر رہے تھے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر کرنے والے افراد کی فہرست تیار کرلی ہے اور مزید گرفتاریاں بھی کی جاسکتی ہیں۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ جن افراد کو نائن زیرو سے پکڑا گیا ہے، وہ کراچی کے امن کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کا انتظام اور سہولت کار کا کردار ادا کر رہے تھے۔ ادھر ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عزیر آباد میں کارروائی کے دوران قمر منصور اور کہف الوریٰ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ رینجرز کراچی اور سندھ کا امن بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے، مگر نفرت انگیز تقاریر میں سندھ رینجرز کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کرنے والے افراد کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں اور ہوسکتی ہیں۔
http://urdu.geo.tv/25734/
وزیراعظم نواز شریف کی نواسی کا نکاح راحیل منیر سے ہو گیا
تاریخ اشاعت : 17 جولائ 2015 جیو پاکستان
مدینہ منورہ ……وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی کا نکاح ممتاز صنعت کار چوہدری محمد منیر کے صاحبزادے راحیل منیر سے ہوگیا۔ نکاح کی تقریب مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں منعقد کی گئی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ راحیل منیر اور مہرالنساء صفدر کی رسم نکاح سادگی سے مسجد نبوی میں ہوئی جس میں وزیر اعظم نواز شریف سمیت خاندان کے قریبی شریک ہوئے۔ شریف خاندان اور چوہدری محمد منیر کے خاندان میں کافی قریبی تعلقات ہیں۔ مریم نواز کی بیٹی مہر النساء کے دلہا راحیل منیر کا تعلق رحیم یار خان سے ہے،ا ن کی عمر 29 سال ہے اور انہوں نے لندن سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
http://urdu.geo.tv/25692/
مسلمان فطرانہ ادائیگی میں تاخیر نہ کریں، سعودی مفتی اعظم
اسلام آباد: مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے خبردارکیا ہے کے مسلمان عیدکے موقع پر فطرانہ ادائیگی میں تاخیر نہ کریں اور صرف ضرورت مند اور مستحق افراد یا خاندانوں کی ہی امداد کریں۔
اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ گلیوں میں مانگنے والے پیشہ ور بھکاریوں کو فطرانہ دینے سے اجتناب کیا جائے، فطرانہ نماز عید کی ادائیگی سے قبل یا عید سے ایک دوروز پہلے اداکردیاجائے تاکہ جن مساجد کے امام فطرانہ اکٹھا کرتے ہیں وہ بروقت اسکی مستحق افراد کو ادائیگی یقینی بنائیں۔ سعودی مفتی اعظم نے کہا کہ فطرانہ غلے، چاول یا کھجوروں کی شکل میں دیا جائے اور ان اجناس کی مقدار 3 کلو گرام سے کم نہ ہو، فطرانہ اپنی پسندیدہ چیزوں میں سے دیا جائے۔
http://www.express.pk/story/376311/
خیبر پختونخوا: بعض علاقوں میں آج عید ہے!
پشاور: خیبر پختونخواہ کے بعض علاقوں میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عید منائی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ضلع کرک، کوہاٹ، ہنگو، چارسدہ، بنوں، مردان، نوشہرہ، خیبر ایجنسی سمیت دیگر قبائلی علاقوں عید الفطر منائی گئی۔
پشاور میں بھی بعض چھوٹی بڑی مساجد میں نماز عید ادا کی گئی۔
گزشتہ روز مسجد قاسم علی خان میں مقامی کمیٹی کی جانب سے عید الفطر کے اعلان کے بعد مختلف علاقوں میں عید منائی جارہی ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں آج روزہ ہے۔
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی مسجد قاسم علی خان نے جمعرات کی رات مختلف اضلاع میں ‘شوال کا چاند نظر آنے پر’ جمعہ کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔
مسجد قاسم علی خان کی غیر سرکاری کمیٹی نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
جمعہ کو ہی بنوں، کوہاٹ، چارسدہ، مردان، سوات، پشاور اور شمالی وزیرستان میں عید منائے جانے کا غالب امکان ظاہر ہو گیا تھا۔
خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی جمعہ کی شام چاند دیکھنے کیلئے کراچی اور زونل صدر دفاتر میں اجلاس منعقد کرے گی۔
http://www.dawnnews.tv/news/1024006/

7/16/2015

بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے4 شہری شہید، 8زخمی
ویب ڈیسک جمعرات 16 جولائ 2015
سیالکوٹ: بھارتی فورسز کی ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 4 شہری شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ کے چپڑار سیکٹر میں صالح پور، جمیاں اور پتوال نامی گاؤں میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہید جب کہ 8 زخمی ہو گئے۔ بھارتی گولہ باری سے متعدد مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ شہریوں کے درجنوں مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی گولا باری کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ کے نیزا پیر سیکٹر میں گاؤں نندی پور اور دیگر دیہاتوں میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک 18 سالہ لڑکی شہید ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سیکیورٹی فورسز سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری کے پھوک لیان سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس پر پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔
http://www.express.pk/story/376064/
رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا،عیدکاچاندنظرآنے کاقوی امکان
اسلام آباد: عید الفطرکاچانددیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل (جمعہ کو) اسلام آباد میں چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت ہوگا۔
وزارت مذہبی امورکے مطابق زونل اورضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پرہوں گے۔ وزارت مذہبی امور نے چاندکے حوالے سے شہادتوں کی اطلاعات کیلیے ایک سیل قائم کیاگیاہے جس میں ملک بھرسے اطلاعات موصول کی جاسکیں گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاندنظرآنے یانہ آنے کے حوالے سے ان شہادتوں کومدنظررکھ کرفیصلہ کریگی۔ دریں اثناء شوال المعظم کاچاندجمعہ کو نظرآنے کاقوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات اورسپارکوکی وزارت مذہبی امور کو16اور17جولائی کی ارسال کردہ موسمیاتی رپورٹ میں واضح کیاگیاہے کہ صوبہ خیبر پختونخوااوراسلام آباد سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں عیدالفطرکاچاندنظرآنیکاقطعاً امکان نہیں کیونکہ جمعرات کوچاندسورج سے پہلے غروب ہوجائیگا۔
http://www.express.pk/story/376051/
عیدالفطرپرقیدیوں کی سزاؤں میں 90روزکی کمی کااعلان
اسلام آباد: صدرمملکت ممنون حسین نے عیدالفطرکے موقع پرقیدیوں کی سزاؤںمیں90 دن کی کمی کردی ہے، سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کی سزاؤں میں کمی نہیں کی گئی۔
بدھ کوصدرمملکت نے وزارت داخلہ کی سمری اوروزیراعظم کی سفارش پرقیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے احکام جاری کیے۔ جن ملزمان کی سزاؤں میں کمی کی گئی ہے ۔
ان میں دہشت گردی، زنا، اغوا کے الزام میں قیدمجرم شامل نہیں ہیں۔ این این آئی کے مطابق ایسے قیدی جنھیں عمرقیدہوئی ہے ان کی سزامیں90 دن کی کمی جبکہ دیگرجرائم میں ملوث قیدیوں کی سزامیں45 دن کی کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح65 سال سے زائدعمرکے ایک تہائی سزاپوری کرنے والے قیدیوں کی باقی ماندہ مکمل سزامعاف کردی گئی ہے۔
http://www.express.pk/story/376057/
رمضان و عید پر پانی کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری، ہاشم رضا
تاریخ اشاعت : 16 جولائ 2015 جیو پاکستان
کراچی………وزیر بلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ شرجیل میمن کی حدایت پر چیف انجینئر کا ہنگامی اجلاس کراچی میں طلب کیا گیا، جس میں ایم ڈی واٹر بورڈ ہاشم رضا زیدی نے رمضان عید پر پانی کی فراہمی کے لئے ہدایات جاری کردی۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق وزیر بلدیات چیئر مین واٹر بورڈ شرجیل میمن کی حدایت پر چیف انجینئر کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں ایم ڈی واٹر بورڈ نے سابق انجینئر ظفر پلیجو ہائڈرینٹ انچارج سعید شاہ کے ناجائز ہائڈرینٹس قائم کرنے پر کیس نیب میں بھیج دیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک طویل بریک ڈاون سے پانی کی قلت ہوئی، دستیاب پانی کی مساوی تقسیم کو یقینی بنایا جائے، چیف انجنئر اپنی نگرانی میں فری ٹینکر سروس سے پانی کریں، ایم ڈی واٹربورڈ نے مزید کہا کہ اعیطکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے مسجد میں ٹینکرز سے پانی فراہم کیا جارہا ہے، پانی کی فراہمی جلد معمول پر آجائے گی۔
http://urdu.geo.tv/25538/

7/15/2015

داعش کی موجودگی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا’
پشاور: انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ناصر خان درانی نے منگل کے روز کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں داعش کی موجودگی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
درانی نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ خیبرپختونخوا میں آئی ایس کا کوئی وجود نہیں۔ اس کی پاکستان میں موجودگی کوئی نئی بات نہیں، کچھ معاملات میں تحریک طالبان پاکستان کے کچھ اراکین نے داعش میں شمولیت اختیار کی۔
تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صورت حال قابو میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کے باعث گزشتہ چار سال کے مقابلہ میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔
رواں ماہ کے آغاز میں کے پی پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا جو دولت اسلامیہ سے متاثر تھے۔
اس کے علاوہ جنوری میں سیکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں دولت اسلامیہ کا کمانڈر تھا جب کہ اس کے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا جو پاکستان سے شام جنگجو بھیجنے کے ذمہ دار تھے۔
پاکستان حکام نے ہمیشہ گروپ کی ملک میں موجود کو مسترد کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے الرٹ ہیں۔ ملک میں متعدد شدت پسند گروپوں نے داعش کے ساتھ اپنی وفاداری ظاہر کی ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1023891/
پشاور : حسن گڑھی کے علاقے میں سرچ آپریشن ، 26 مشتبہ افراد گرفتار
تاریخ اشاعت : 15 جولائ 2015 جیو پاکستان
پشاور……..پشاورپولیس او سیکویرٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن حسن گڑھی کے علاقہ میں کیاگیا۔ لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگزنے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ گھرگھر تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جنہیں مچنی گیٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/25366/
انٹرسٹی ٹرانسپورٹرزمن مانے کرایے وصول کرنے لگے،مسافرپریشان
سید اشرف علی بدھ 15 جولائ 2015
کراچی: کراچی سے آبائی علاقوں میں عیدمنانے کے لیے جانے والے مسافروں سے ٹرانسپورٹرزنے کئی گناہ زیادہ کرایے وصول کرنا شروع کردیے ، انٹرسٹی بس ٹرانسپورٹرزنے رمضان کے آخری عشرے میں کرایوںمیں نہ صرف غیرمعمولی اضافہ کردیا بلکہ طویل ودرمیانے فاصلوں پریکساں کرایہ وصول کیاجارہاہے۔
ملک کے دیگر حصوں سے روزگار کیلیے آنے والے محنت کش اور دیگر سکرکاری نجی اداروں کے ملازمین عید منانے کیلیے اپنے آبائی علاقوں میں جارہے ہیں، ان مسافروں کی روانگی کا آغاز ماہ رمضان کے آغاز سے ہی شروع ہوجاتا ہے تاہم رمضان کے آخری عشرے میں انٹرسٹی بس اڈوں میں بے پناہ رش دیکھنے میں آرہا ہے، اندورن ملک سفر کے لیے مسافر بسوں کو ترجیح دیتے ہیں، کراچی سے اندرون سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور آزاد کشمیر جانے والے روٹس پر مسافروں کی گہماگہمی دیکھنے میں آرہی ہے، رمضان کے آخری عشرے میں یہ مسافر انتہائی مشکل سے ٹکٹ حاصل کرتے ہیں۔
لاہور، راولپنڈی ، مانسہرہ کوئٹہ اور دیگر علاقوں کے لیے 500 تا 1000روپے زائد کرایہ وصول کیا جارہا ہے، چاند رات تک کرایوں میں مزید اضافہ کردیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق کراچی سے اندرون ملک اپنے آباتی علاقوں میں عید الفطر منانے کے لیے جانے والے مسافروں سے ٹرانسپورٹرزنے من مانے کرایے وصول کرناشروع کردیے ہیں ،حکومت ہر سال کی طرح اس باربھی خاموش تماشائی کاکردارکررہی ہے، صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ انٹرسٹی بس ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔
بیشتربسوں میں سیٹوں سے زائد مسافر بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونس دیے جاتے ہیں ، رواں رمضان میں سب سے زیادہ کرایہ لاہور گلگت، بلتستان، کوئٹہ وپشین کا وصول کیا جارہا ہے، بعض ٹرانسپورٹ کمپنیاں کوئٹہ، لاہور اور گلگت جانے والوں سے800 تا ایک ہزارسے زائد وصول کررہی ہیں، حکومت پاکستان کے زیر انتظام چلنے والی نیکٹو بس سروس گلگت جانے کیلیے 4000اور بلتستان جانے کیلیے ساڑھے 4 ہزارروپے کرایہ وصول کررہی ہے، نجی غیرملکی کمپنی پنڈی کا کرایہ 3200وصول کررہی ہے ، ایکسپریس سروے کے مطابق رمضان سے قبل کراچی تا راولپنڈی کرایہ 1800 وصول کیا جارہا تھا آخری عشرے میں 2200 روپے وصول کیا جارہا ہے، میانوالی کا کرایہ 1700روپے تھا جبکہ اب 2200،ہے۔
لاہور کا کرایہ 2000 روپے مقرر تھا تاہم اب 2800روپے وصول کیاجارہا ہے، کراچی سے مظفرآباد 2ہزارروپے کرایہ مقرر تھا تاہم اب 2500روپے وصول کیا جارہا ہے، کراچی سے مانسہرہ کرایہ 1800 روپے تاہم اب چار سو اضافی چارج کیا جارہا ہے، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد بھی یکساں کرایہ 2200 روپے وصول کیا جارہا ہے، کراچی سے حیدرآباد ، لاڑکانہ، میرپور خاص کے کرایوں میں بھی 200تا 600روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔
رمضان کے اخری عشرے میں پشاورسوات، بونیر وباجوڑ کا کرایہ بھی 300تا 700روپے بڑھادیا گیا ہے، اسوقت پشاور، سوات وباجوڑ کا کرایہ 2500 روپے جبکہ بعض ٹرانسپورٹرز پشاور اور سوات کا کرایہ 2700 روپے تک وصول کررہے ہیں، کوئٹہ و یشین کے کرایوں میں بھی ایک ہزار روپے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، رمضان کے اخری عشرے میں کوئٹہ کا کرایہ 2200روپے وصول کیا جارہا ہے۔

http://www.express.pk/story/375751/
ریحام خان کی جرنلزم کی ڈگری پر سوالیہ نشان لگ گیا
ندن: برطانوی اخبار سے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنی جرنلزم کی ڈگری کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا جس کے ان کی صحافت کی ڈگری پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
ایک برطانوی اخبار اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے جس نارتھ لنڈسے کالج سے براڈ کاسٹ جرنلزم کی ڈگری کا دعویٰ کیا ہے وہ کالج براڈ کاسٹ جرنلزم کا کوئی کورس کراتا ہی نہیں اور نہ ہی اس کالج میں اس نام کی کوئی خاتون رجسٹرڈ رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا لیکن پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ یہ ریحام خان کی نجی زندگی کا معاملہ ہے اور اس حوالے سے وہ خود ہی بیان دیں گی۔
واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر برطانیہ کےنارتھ لنڈسے کالج سے براڈ کاسٹ جرنلزم میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اسی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر وہ پہلے برطانیہ اور بعد ازاں پاکستان میں صحافت میں آئیں۔
یاد رہے کہ یہ وہی اخبار ہے جس نے اس سے قبل عمران خان اور ریحام خان کی خفیہ شادی کی خبر بھی بریک کی تھی اور پھر اس کے بعد ان دونوں کی شادی کی خبر سامنے آئی تھی۔
http://www.express.pk/story/375802/

7/14/2015

پاک فوج نے شمالی علاقے میں پھنسے سلوانیا کے کوہ پیما کو بچا لیا
ویب ڈیسک منگل 14 جولائ 2015
راولپنڈی: پاک فوج کے ایوی ایشن نے شمالے علاقے میں پھنسے سلوانیا کے کوہ پیما کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سلوانیا کا کوہ پیما شمالی علاقے میں 18 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ کر بیمار ہوگیا تھا جسے آرمی ایویشن نے ریسکیو کرلیا جب کہ سلوانیا کے سویلین کوہ پیما قراقرم مہم کے 7 ممبران میں شامل تھا۔
http://www.express.pk/story/375596/
مجھ پرالزامات جھوٹے ہیں ملک کے خلاف نہیں ظلم کےخلاف بات کی، الطاف حسین
لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے خلاف نہیں ظلم و جبر کے خلاف بات کی اور ان پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں۔
ایم کیوایم حیدرآباد زونل کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ ان پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں، انہوں نے ملک کے خلاف نہیں ظلم و جبر کے خلاف بات کی، حکمران انہیں دھمکیاں دینے کے بجائے اپنی صفوں میں جائزہ لیں، آئی ایس آئی کے سابق سربراہوں کے خلاف خواجہ آصف کے بیان پر چوہدری نثار خاموش رہے.
ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل بھیجا جاسکتا ہے، ان کی تقاریر پر پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے، انہیں قتل بھی کرایاجاسکتا ہے، زندگی اللہ تعالیٰ اورتحریک کی امانت ہے، موت کاخوف نہیں، اگر انہیں کچھ ہوجائے تو کارکنان تحریک کوزندہ رکھیں اور کسی بھی قیمت پر قانون ہاتھ میں نہ لیں۔
http://www.express.pk/story/375591/
متحدہ کا آج چوہدری نثار کے خلاف مظاہرے کا اعلان
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قائد متحدہ الطاف حسین کیخلاف بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اورآج (منگل کو) کراچی میں وزیر داخلہ کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ،چوہدری نثار کو الطاف حسین فوبیا ہوگیا ہے ۔ الطاف حسین اور ایم کیو ایم فوج کے خلاف نہیں، کچھ لوگ غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کی شب ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکان سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی اور تنظیمی شعبہ جات کے ذمے داران کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فاروق ستار نے کہا کہ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر چوہدری نثار نے الطاف حسین ، ایم کیو ایم اورمہاجروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ماضی میں اس قسم کی اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو مہاجروں سے دور نہیں کیا جا سکاہے اور نہ ہی اس مرتبہ یہ ساز ش کامیاب ہوگی۔
اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں الطاف حسین کے خلاف ایف آر درج کرنے کا سلسلہ کالعدم جماعتوں کی جانب سے کیا جارہاہے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ چوہدری نثار نے الطاف حسین کے خطاب کی پریس ریلیز کو ٹھیک طریقے سے نہیں پڑھاجس میں الطاف حسین نے پاک فوج کے ساتھ ہونے اور پاکستان کی محبت کی بات کی تھی۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیوایم چوہدری نثار کے بیان کے خلاف آج (منگل کو) شام 4 بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔
مزید برآں فاروق ستار نے کہا کہالطاف حسین نے اپنے خطاب میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے خلاف ہونیوالے ظلم ،ستم اورزیادتیوں کو روکنے کی اپیل کی تھی جسے اشتعال انگیزی سے تشبیہ دی جارہی ہے ۔ ہم زیاتیوں کے خلاف آواز بلند نہ کریں تو اور کیا کریں ،ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن بند کیا جائے ،ہم محب وطن ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے40 کارکنان کا ماورائے عدالت قتل ، 200کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور سینکڑوں کے لاپتہ ہونے کے باجود ہم نے پاکستان کی ریاست اور ریاستی اداروں سے وفاداری کا ثبوت دیاہے۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے سر کی قیمت لاکھوں روپے لگائی تھی جس کے سبب انھیں 7سال روپوشی کی زندگی گزارنی پڑی تھی تو کیا چوہدری نثار ایم کیوا یم اور مہاجر قوم سے معافی مانگیں گے؟۔
علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفی عزیزآبادی، قاسم علی رضااور محمداشفاق نے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کی تقریرپر چراغ پاہونے والے وفاقی وزیرداخلہ اس وقت چراغ پاکیوں نہ ہوئے جب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف زرداری فوجی جرنیلوں کو للکار رہے تھے، اس وقت وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی غیرت کہاں سوئی ہوئی تھی۔ اپنے مشترکہ بیان میں اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اب مہاجرقوم گیدڑبھبکیوں میں نہیں آئے گی۔
http://www.express.pk/story/375541/
الطاف حسین کیخلاف سندھ کےمختلف شہروں میں 16 مقدمات درج
تاریخ اشاعت : 14 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں
کراچی…….پاکستان کی سالمیت اور سیکیورٹی ادارے کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے کے الزام میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف حیدر آباد اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 16 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جن میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔جیکب آباد میں پاکستان تحریک اہلسنت کے مرکزی رہنما عبد الخالق سومرو نے تھانہ ائرپورٹ اور خادم حسین نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرایا ہے۔شکارپور کے اسٹورٹ گنج تھانے میں حاجن بھٹو جبکہ نیو فوجداری تھانے میں حسین بخش کی مدعیت میں مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔لاڑکانہ میں ارسلان حبیب بُرڑوکی مدعیت میں مارکیٹ تھانہ میں مقدمہ درج کرایا گیا۔خیرپور کے ٹھری میرواہ تھانے میں محمد علی شر جبکہ تھانہ فیض گنج میں امداد حسین چانگ نے الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔سکھر میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف روہڑی تھانہ میں محمود خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ٹنڈوالہ یار کے تھانہ اے سیکشن میں محمد عبید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔دادو کے اے سیکشن تھانہ میں مقامی شہری رجب شاہانی، شاہد علی حیدری، شہری طارق پہنور اور علی حیدری کی مدعیت میں 3 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔حیدرآباد میں عبدالوحید نے فورٹ تھانے میں جبکہ مٹیاری تھانہ میں محمد عثمان جوکھیو کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا۔میرپورخاص کے تھانہ غریب آباد میں اللہ ڈنو اور ضلع عمرکوٹ کے تھانہ کنری میں عبدالجبارگل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔مقدمات میں 153 اے، 6 اے ٹی اے، 109،121،123،124،505،6/7 اور 25 ٹیلی گراف کی دفعات شامل ہیں۔ان ایف آئی آرز میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بارہ جولائی کو پاکستان کی سالمیت اور سکیورٹی اداروں کے خلاف غلط زبان استعمال کی جس کا مقصد پاکستان بالخصوص کراچی سمیت سندھ بھرمیں گڑبڑ پیدا کرنا تھا تاکہ حکومت ختم ہوجائے ۔ ایف آئی آر میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ الطاف حسین بھارت کی مدد سے بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔
http://urdu.geo.tv/25113/
پشاور: نوتھیہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کامشترکہ سرچ آپریشن
تاریخ اشاعت : 14 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
پشاور…….پشاورکے علاقہ نوتھیہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نےمشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دو افغان باشندوں سمیت 53 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔ ایس پی کینٹ پشاوررانا عمرکے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن تھانہ گلبرگ کی حدود میں نوتھیہ کے علاقہ میں کیاگیا۔ آپریشن کےدوران خواتین پولیس کی مدد سے گھرگھر تلاشی لی گئ۔ جس کےدوران دو افغان باشندوں سمیت 53 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے چار پستول بھی برآمد ہوئے۔ مشتبہ افراد کو تھانہ گلبرگ منتقل کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
http://urdu.geo.tv/25139/

7/13/2015

کراچی میں بجلی کا چوتھا طویل بریک ڈاﺅن‘70 فیصد علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا‘لوگوں کی کے الیکٹرک کو دہائیاں
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں بجلی کے چوتھے بریک ڈاﺅن سے 70 فیصد علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔تفصیلات کے مطابق چوتھے بڑے بریک ڈاﺅن سے لیاری‘ گرو مندر‘ لیاقت آباد ‘گلبرگ‘ دستگیر اور نارتھ کراچی کے علاقوں میں مکمل اندھیرا چھا گیا جس پر علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک کیخلاف شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈبلاک کر دی ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک ہمارا نہیں تو رمضان المبارک اور اعتکاف میں بیٹھے لوگوں کا ہی خیال کر لئے جو شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ میں کہیں جا بھی نہیں سکتے ۔ادھر ڈرگ روڈ الفلاح‘بلدیہ ٹاﺅن ‘برنس روڈ ‘گلزار ہجری‘لسبیلہ ‘گلشن قبال ‘ناظم آباد‘ عزیز آباد ایف بی ایریا ‘گارڈن‘ صدر‘ پاک کالونی‘کورنگی لانڈھی‘ گلبہار ‘بلدیہ ٹاﺅن‘فریسکو چوک‘آرام باغ میں لوگوں نے کے الیکٹرک کے ظلم کیخلاف بھرپور مظاہرہ کیا اور مرکزی حکومت سے کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی ناقص حکمت عملی کے باعث نہ رات کو آرام کر سکتے ہیں اور نہ ہی دن میں سکون ہے ۔بجلی کے طویل بریک ڈاﺅن کے باعث پاکستان سٹیل کے تمام پلانٹس بند ہو گئے جس سے پلانٹس کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے بن قاسم سے آنیوالی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی جس سے بن قاسم 1 اور 2 کے تمام یونٹ ٹرپ کر گئے ۔فنی خرابی کو دور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں امید ہے جلد ہی فالٹ دور کر دیا جائیگا۔
http://dailypakistan.com.pk/karachi/13-Jul-2015/245207
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی
تاریخ اشاعت : 13 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
کراچی……..دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطرکی پائپ لائن بیک پریشر کے باعث پھٹ گئی۔ایکسیئن واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تو اس کی لائن نمبر 5 بیک پریشر کے باعث پھٹ گئی۔72 انچ قطر کی اس پائپ لائن سے کراچی کو پانی فراہم کیا جارہا تھا۔متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔
http://urdu.geo.tv/24935/
ضیاء اللہ آفریدی کی گرفتاری کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائر
ویب ڈیسک پير 13 جولائ 2015
پشاور: خیبر پختونخوا کے برطرف وزیرضیاء اللہ آفریدی کی گرفتاری کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
ضیاء اللہ آفریدی کے بھائی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضیاء اللہ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارہ نیب پہلے ہی تحقیقات کررہا ہے۔ اس کے باوجود احتساب کمیشن کی جانب سے گرفتاری عمل میں لائی گئی حالانکہ خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن قانونی طور پرابھی بنا ہی نہیں۔ اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کو آئین کے آرٹیکل4 اور9 کے خلاف قرار دے کر باعزت رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن نے چند روز قبل تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر معدنیات ضیااللہ آفریدی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بدعنوانی کے الزام پر گرفتار کیا ہے جس کے بعد پارٹی نے انہیں وزارت سے برطرف کردیا تھا۔
http://www.express.pk/story/375316/
ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 جولائی تک توسیع
ویب ڈیسک پير 13 جولائ 2015
راولپنڈی: کرنسی اسمگنلگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کے خلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ کی جا سکی اور ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 جولائی تک توسیع کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے انھیں بکتر بند گاڑی میں راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش کیا گیا تاہم کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کے غیر حاضر ہونے کے باعث ملزمہ کو ڈیوٹی جج صابر سلطان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈیوٹی جج صابر سلطان کا کہنا تھا کہ جج کے غیر حاضر ہونے کے باعث ملزمہ پر آئندہ سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ فرد جرم عائد کرے گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی۔
کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب 2 اگست تک رخصت پر چلے گئے جس کے باعث آج ایان علی پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔
واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو رواں برس مارچ میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
http://www.express.pk/story/375318/

7/10/2015

عیدالفطر پر اہم سیاسی راہنما دہشتگردی کا نشانہ بن سکتے ہیں،وزارت داخلہ نے ہدایات جاری کر دیں۔

http://dailypakistan.com.pk/islamabad/10-Jul-2015/244077

کشمیر کی آزادی کی تحریک کے بانی سردارعبد القیوم خان انتقال کر گئے
آزاد کشمیر: کشمیر کی آزادی کی تحریک کے بانی اور 4 مرتبہ صدارت کے عہدے پر فائز رہنے والے سردارعبد القیوم خان انتقال کرگئے۔
سردار عبدالقیوم نے پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور وہ مسلم کانفرنس کے سپریم لیڈر تھے۔ جب ڈوگرا حکمرانوں نے جموں کشمیر کے عوام کی خواہشات ماننے سے انکار کی تو اس وقت سردار عبدالقیوم خان کی عمر 22 سال تھی انہوں نے 23 اگست 1947 کوتاریخی مقام نیلا بٹ کی پہاڑی سے آزادی کی تحریک چلائی جس پر انہیں کشمیری عوام کی جانب سے مجاہد الاول کا خطاب دیا گیا جب کہ مورخین انہیں جموں کشمیر کی آزادی کے لئے تحریک چلانے والا پہلا شخص قرار دیتے ہیں۔
سردارعبدالقیوم 1952 میں آزاد جموں کشمیر کے وزیرمنتخب ہوئے جب کہ 1956 میں آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی جنرل کونسل نے انہیں آزاد جموں کشمیر کا صدر منتخب کیا۔ سردار عبدالقیوم چار مرتبہ صدارت کے عہدے پر فائز رہے۔
http://www.express.pk/story/374391/
شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے لئے چین کے تعاون کی قدر کرتے ہیں، نواز شریف
ویب ڈیسک جمعـء 10 جولائ 2015
اوفا: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے لئے چین کے تعاون کی قدر کرتے ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور چین کے صدر شی چن پنگ کے درمیان روس کے شہر اوفا میں ملاقات ہوئی جس میں پاک چین دوستی سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نوا شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستانس کا بہترین دوست ہے اور ہمیں دونوں ممالک کی دوستی پر فخر ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، چینی صدر اور ان کی اہلیہ کے دورہ پاکستان نے عوام کے دل و دماغ جیت لئے، اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں چینی صدر شی چن پنگ کی دلچسپی کی قدر کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے لئے چین کے تعاون کی قدر کرتے ہیں اور شنگھائی تعاون تنظیم میں مثبت اور موثر کردار کیلئے تیار ہیں۔ چین کے صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات چین کا اولین ایجنڈا ہے اور صدر پاکستان ممنون حسین کے دورہ چین کے منتظر ہیں۔
http://www.express.pk/story/374395/? =
حصص مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ ، مزید182پوائنٹس کی کمی
کراچی: یونان کے معاشی بحران سے گلوبل، ریجنل مارکیٹوں کے علاوہ چین کی مارکیٹ میں مستقل مندی کے رحجان نے کراچی اسٹاک ایکس چینج کی سرگرمیوں کو بھی اپنے زیراثرلے لیا جہاں جمعرات کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے ۔
جس سے انڈیکس کی35300 اور35200 پوائنٹس کی 2 مزید حدیں بیک وقت گرگئیں، مندی کے باعث48.38 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید24 ارب15 کروڑ45 لاکھ روپے ڈوب گئے، کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر39 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی جو وقفے وقفے سے فروخت کا رحجان غالب ہونے سے زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس181.70 پوائنٹس کی کمی سے 35147.13 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس132.03 پوائنٹس کی کمی سے21930.55 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس392.42 پوائنٹس کی کمی سے58319.41 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت10.27 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر36 کروڑ41 لاکھ13 ہزار630 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار372 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں168 کے بھاؤ میں اضافہ، 180 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
http://www.express.pk/story/374303/
تنازعات بات چیت سے حل کرنے پراتفاق ،پاک بھارت مشترکہ اعلامیہ
تاریخ اشاعت : 10 جولائ 2015 جیو پاکستان
اوفا………بھارت کی خواہش پرروس کے شہر اُوفا میں پاک بھارت وزرائےاعظم کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کیا جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ پاکستان کی وزیراعظم نواشریف کی دعوت بھی قبول کرلی ،روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی میں بھی موجودتھےجبکہ بھارتی سیکرٹری خارجہ،قومی سلامتی کےمشیراورترجمان وزارت خارجہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی معاونت کی ۔ملاقات کےبعد پاک بھارت سیکریٹری خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا ، سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے بتایا کہ دونوں سربراہوں کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ، جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات ہوئی ، دونوں سربراہوں نے اتفاق کیا کہ امن کو یقینی بنانا اور ترقی کو فروغ دینا پاکستان اور بھارت کی مجموعی ذمہ داری ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان تمام غیر معمولی ایشوز پر بات کرنے پرا تفاق ہوا ہے ، ملاقات میں ہر قسم کی دہشت گری کی مذمت کی گئی اور جنوبی ایشیا کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون پر اتفاق کیا گيا ۔اس موقع پر بھارت سیکریٹری خارجہ نے مشترکا اعلامیہ کے مزید نکات بتائے اور کہاکہ دونوں ملکوں نے دہشت گردی سے جڑے معاملات کے حل کے لیے ایک دوسرے کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی میٹنگز پر اتفاق کیا ہے ۔پندرہ دن کے اندر ایک دوسرے ملک کی تحویل میں تمام ماہی گیرں کی رہائی پر اتفاق ہوا ہے ۔مذہبی رسومات کے لیے ایک دوسرے کے ملکوں میں زائرین کو سہولیات دینے پر اتفاق ہوا ہے ۔ممبئی حملوں کے کیس کو تیزرفتاری سے حل کرنے اور آوازوں کے نمونے سمیت اضافی معلومات دینے پر اتفاق ہوا ہے ۔بھارتی سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ نریندر مودی نے نوازشریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ اگلے سال سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔
http://urdu.geo.tv/24360/
وزیر معدنیات خیبر پختو نخوا کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا
تاریخ اشاعت : 10 جولائ 2015 جیو پاکستان
پشاور………سرکاری خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار خیبر پختو نخوا کے وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو آج احتساب کمیشن کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ خیبر پختو نخوا کے وزیر معدنیات اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما ضیاء اللہ آفریدی پر غیر قانونی طریقے سے معدنیات نکالنے، سرکاری افسران کی تقرری و تبادلوں میں کمیشن سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔ خیبر پختو نخوا احتساب کمیشن کے مطابق ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف کرپشن کی شکایات پر 3ماہ تک تحقیقات کی گئیں، جس کے بعد انھیں گرفتار کیا گیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی پر سمجھوتا نہیں کریں گے، ضیاء اللہ کو استعفا دینا پڑے گا۔
http://urdu.geo.tv/24316/

7/9/2015

ملک بھر میںیوم علیؓ کے موقع پر جلوس، سخت سیکیورٹی انتظامات
تاریخ اشاعت : 09 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
کراچی ……ملک بھر میں یوم حضرت علیؓ کی مناسبت سے جلوس نکالے جا رہے ہیں ، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ملتان میں مرکزی جلوس امام بارگاہ کاشانہ حیدریہ جبکہ لاہور میں مرکزی جلوس مبارک حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوگیا ، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔لاہور میں یوم علیؓ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوگیا، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہواگامے شاہ کربلا پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستے پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔جلوس کی سیکیورٹی پر 7 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے، رینجرز کی دو کمپنیاں اور ایلیٹ فورس کی گاڑیاں کوئیک رسپانس کے طورپر گشت کررہی ہیں، جلوس کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں اور ملحقہ راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا ہے۔کراچی میں یوم علیؓکاجلوس شاہ خراسا ں نمائش سے شروع ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ، حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی کیلئے 11 ہزارپولیس اہلکارتعینات کیے گئے ہیں جبکہ جلوس کے راستے میںبلندعمارتوں پرپولیس کے ماہرنشانہ باز بھی تعینات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلوس کےمرکزی راستےبم ڈسپوزل اسکواڈ سےکلیئرکرائے جائیں گے۔پشاور میں یوم علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہے۔ مرکزی جلوس آج رات گیارہ بجےامام بارگاہ اخون آباد سے برآمد ہوگا۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں ریڈالرٹ جاری کردیاگیا ہے۔ جلوسوں کی سیکیورٹی کےلئے دو ہزار پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق جلوسوں کی برآمدگی سے قبل بم ڈسپوزل یونٹ اور سراغ رساں کتے جلوس کے راستوں پر سرچ کریں گے۔ جلوس کے روٹ پردکانیں بھی بند رکھی جائیں گی۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کی بناء پردفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر تین دن کےلئے پابندی عائد کردی ہے۔ پشاور میں دوپہر دو بجے اہلسنت و الجماعت گھنٹہ گھر سے ریلی نکالے گی، جبکہ مرکزی جلوس رات گیارہ بجے امام بارگاہ اخون آباد سے برآمد ہوگا۔کوئٹہ میںیوم علی ؓ کا مرکزی جلوس رات تقریباً ساڑھے نو بجے علمدار روڈ پر واقع پنجابی امام بارگاہ سے برآمد ہوگا اور میکانگی روڈ ،آرٹ اسکول روڈ ،پرنس روڈ سے ہوتا ہوا واپس میکانگی روڈ پہنچ کرامام بارگاہ نیچاری میں اختتام پزیر ہوگا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ماتم جلوس کی سیکورٹی کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے، مقرر راستوں پرمجموعی طور22 سو سیکورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے۔ملتان میں یوم شہادت علی ؓکے جلوس برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔مرکزی جلوس امام بارگاہ کاشانہ حیدری سے برآمد ہوکر منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
http://urdu.geo.tv/24136/
جعفرآباد : شرپسندوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی
تاریخ اشاعت : 09 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
جعفرآباد…….جعفرآباد میں شرپسندوں نے 6انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی۔صحبت پور اور ملحقہ دیہات کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔پولیس کے مطابق جعفرآباد کے علاقے درگی میں رات گئے شر پسندوں نے 6 انچ قطر گیس پائپ لائن تباہ بارودی مواد سے تباہ کردی۔پائپ لائن سے جعفرآباد سے صحبت پور اور ملحقہ علاقوں کو گیس فراہم کی جاتی تھی جو معطل ہوگئی۔پائپ لائن کی مرمت کے لئے سوئی گیس کی ٹیم کو طلب کرلیا گیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/24130/
اہور کے نجی بینک میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
لاہور: اقبال ٹاؤن میں واقع نجی بینک میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کریم بلاک میں ایک شخص نجی بینک میں داخل ہوا اور اندھا دھند فئرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 افراد بینک کے ملازم ہیں، مرنے والوں کی شناخت ناصر، خالد اور علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور ذہنی مریض معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جا سکتا ہے۔
http://www.express.pk/story/374125/
نیشنل ٹیکس نمبرزکی بائیومیٹرک تصدیق کرانے کاحکم
ارشاد انصاری جمعرات 9 جولائ 2015
اسلام آباد: موبائل فون سموں کی تصدیق کے بعداب وفاقی ٹیکس محتسب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی جانب سے ٹیکس دہندگان کوجاری کردہ تمام این ٹی این نمبرزکی بائیومیٹرک تصدیق کروانے کے احکامات جاری کردیے جبکہ ایف بی آرکی جانب سے ٹیکس دہندگان کے جعلی دستخطوں سے اسٹامپ پیپرزکے ذریعے ٹیکس دہندگان کے علم کے بغیر نیشنل ٹیکس نمبرزجاری کرنیکا انکشاف ہوا ہے اور اسی انکشاف پر ٹیکس محتسب نے این ٹی این نمبرزکی بائیومیٹرک تصدیق کے احکامات جاری کیے۔
وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آرحکام کی جانب سے اسٹام پیپر پرٹیکس دہندہ کے جعلی دستخط کرنیکاکیس کریمنل تحقیقات کیلیے ایف آئی اے کو بھجوادیا ہے اور ایف بی آرکوبھی معاملے کی تحقیقات کاحکم دیاہے۔یہ فیصلہ وفاقی ٹیکس محتسب نے لاہورکے شہری علی منصورکی شکایت پر سنایا۔شکایت کنندہ نے موقف اختیارکیاتھاکہ پرال کے حکام نے اسکے شناختی کارڈکو غلط استعمال کیا اور انکے دستخطوں سے اسٹامپ پیپر پر فیصل آبادمیں انکے این ٹی این کی تفصیلات میں ترامیم کی درخواست تیارکی جبکہ انہوں نے ایسی کوئی درخواست نہیں کی تھی ۔
ذرائع نے بتایاکہ اس شکایت پر وفاقی ٹیکس محتسب نے تفصیلی سماعت اورفریقین کاموقف سننے کے بعدتاریخی فیصلہ دیاجس میں ایف بی آرسے کہاگیا ہے کہ این ٹی این نمبرکیلیے اسٹامپ پیپر پرمبنی درخواست پر ٹیکس دہندہ کے جعلی دستخط کے معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اورذمے دارافسر واہلکارکاتعین کیا جائے۔
اس کے علاوہ ٹیکس محتسب نے ایف بی آرکو یہ بھی حکم دیاکہ نیشنل ٹیکس نمبرجاری کرنے کیلیے ایف بی آرکے ماتحت ادارے پاکستان ریونیوآٹومیشن لمیٹڈمیں جعلسازی سے دستاویزات کی تیاری روکنے کیلیے ایف آئی اے کے نیشنل ریساپنس سنٹر برائے سائبرز کرائمز کے تعاون سے فول پروف اسٹینڈرزآپریٹنگ پروسیجرز متعارف کروائے جائیں اورجامع پالیسی کے تحت پرال کے ڈیٹا بیس پر موجود تمام این ٹی این نمبرزکی بائیومیٹرک تصدیق کروائی جائے۔ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے کوکریمنل انویسٹی گیشن کیلیے بھجوائے جانے والے کیس کے ہمراہ شکایت کنندہ کی شکایت کی کاپی کے ہمراہ کیس کی سفارشات سمیت دیگر تمام اہم ریکارڈ و دستاویزکی کاپیاں بھی بھجوائی گئی ہیں۔
http://www.express.pk/story/374070/
قلات سےمقامی ہندو تاجرموٹرسائیکل سمیت لاپتہ
تاریخ اشاعت : 09 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
قلات……قلات سےمقامی ہندو تاجرموٹرسائیکل سمیت لاپتہ ہوگیا،تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق قلات کے مین بازار سے گزشتہ رات مقامی ہندو تاجر دیپک کمار اپنی دکان بند کر کے نکلے تاہم گھر نہیں پہنچے۔لاپتہ تاجر کے گھر کے افراد نے کافی تلاش کے بعد پولیس تھانے پہنچ کر لاپتہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہندو کو اغوا کیا گیا ہے، تاہم پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔
http://urdu.geo.tv/24138/

7/8/2015

ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف میں بیٹھیں گے
کراچی: ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج سے اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔
ویسے تو رمضان المبارک کا پورا مہینہ ہی رحمتوں اور برکتوں سے مامور ہے لیکن رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لیلۃ القدر کی تلاش میں اہل ایمان دنیا سے کٹ کر اپنا ناطہ رب العالمین سے جوڑ لیتے ہیں۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اللہ رب العزت کی خوشنودی کے لئے اعتکاف کرنا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع میں ہر سال کی طرح رواں برس بھی ملک بھر کے ہر چھوٹے بڑے شہر، قصبے اور دیہات کی مساجد میں لاکھوں افراد اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے، اعتکاف میں شرکت کے لئے لوگ آج عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوں گے اور شوال المبارک کا چاند نظرآنے پر ان کا اعتکاف ختم ہوجائے گا۔ اس دوران معتکفین رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں لیلۃ القدر کو تلاش کرنے کے لئے اللہ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے۔
http://www.express.pk/story/373773/
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا بل پارلیمنٹ کی ترجیح کیوں نہیں،سپریم کورٹ
تاریخ اشاعت : 08 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
اسلام آباد……سپریم کورٹ کے جج جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت سے پوچھ کر بتایا جائے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں یا نہیں، دوسرے بل پارلیمنٹ کی ترجیحات ہیں یہ بل کیوں نہیں،آج دو ٹوک بات ہوگی ۔سپریم کورٹ میں اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں صرف اسلام آباد کے شہری انتخابات سے محروم کیوں ہیں ،دوسرے بل پارلیمنٹ کی ترجیحات ہیں یہ بل کیوں نہیں، تحریری طور پر بتائیں، آج دو ٹوک بات ہو گی ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ بلوچستان اور کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابات ہو گئے،سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےشیڈول جاری ہو چکا ہے، کیا اسلام آباد کےشہری تیسرے درجےکے ہیں، انہیں نمائندے منتخب کرنے کا حق نہیں؟ ہمیں ٹھوس جواب دیا جائے۔ان کا کہناتھا کہ رقم سےمتعلق بل تو پارلیمنٹ نے پاس کر دیا ہے ،ہم پارلیمنٹ سے تو نہیں پوچھ سکتے لیکن ہم حکومت سے پوچھیں گے
http://urdu.geo.tv/23920/
کراچی :12 گھنٹے بعد کچھ علاقوں میں بجلی کی بحالی شروع
تاریخ اشاعت : 08 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
کراچی …..کراچی میں بجلی کا بڑا بریک دائون 12گھنٹے گزرنے کے بعد جاری ہے ،آدھے سے زائد شہر کی بجلی گزشتہ رات 9بجے سے بند ہے ،صبح 8بجے کے بعد ایف بی ایریا ،گلشن اقبال ،بفرزون سمیت بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی مکمل بحالی میں وقت لگ سکتا ہے ،اس حوالے سے ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔کراچی میں منگل کی شب بجلی کا ایسا بریک ڈاون ہوا کہ اگلے دن کا سورج نکل آنے پر بھی بجلی کا کچھ اتا پتا نہیں ۔رمضان المبارک کی انیسویں تراویح اور بیسویں روزے کی سحری شہریوں نےاندھیرے میں کی۔طویل ترین بریک ڈاون سے شہر کے جو علاقے متاثر ہوئےان میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلشن جمال، ڈالمیا، کارساز، صدر، کیماڑی، لیاری،برنس روڈ،پاکستان چوک، ڈیفنس، کلفٹن، سی ویو ، شیریں جناح کالونی، محمود آباد ، فیڈرل بی ایریا، بلدیہ ٹاؤن، ملیر، کورنگی، بھٹائی کالونی، نارتھ کراچی اور طارق روڈ شامل ہیں۔بجلی کی عدم فراہمی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ شہر میں رات گئے تک کھلے رہنے والے بازار جلد ویران ہو گئے، شہریوں نے رات جاگ کر گزاری اور سحری بھی اندھیرے میں کی۔ بجلی کی بندش کے باعث پانی کی بھی قلت ہوگئی۔ ادھرترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 500کےوی اے کی مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے سے کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ اور بلوچستان کے کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی بند ہوئی، بجلی کی مکمل بحالی میں وقت لگ سکتاہے۔ بجلی آنے کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔دوسری جانب شہریوں نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔شہریوں نے کے الیکٹرک کی ہیلپ لائن سے جواب موصول نہ ہو نے کی شکایت بھی کی۔
http://urdu.geo.tv/23904/
کراچی: بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 8گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوئی
تاریخ اشاعت : 08 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں
کراچی………کراچی میں منگل کی رات تقریبا9 بجے کے قریب بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا اور تقریبا آدھے شہر کی بجلی بند ہو گئی ہے۔ جہاں 8گھنٹے گزر گئے مگر اب تک شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی بحال نہیں ہو سکی۔ متاثرہ علاقوں میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلشن جمال، ڈالمیا، کارساز، اولڈسٹی ایریا، صدر، کیماڑی، لیاری، ڈیفنس، کلفٹن، سی ویو، شیریں جناح کالونی، محمود آباد، فیڈرل بی ایریا، بلدیہ ٹاؤن، ملیر، کورنگی، بھٹائی کالونی، نارتھ کراچی، طارق روڈ، بہادرآباد اور پرانی سبزی منڈی شامل ہیں۔ بجلی کی عدم فراہمی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہر میں رات گئے تک کھلے رہنے والے بازار جلد ویران ہو گئے، شہریوں نے رات بھر جاگ کر گزاری اور سحری بھی اندھیرے میں کی۔ بجلی کی بندش کے باعث پانی کی قلت بھی ہو گئی ہے۔ ادھر ترجمان کے الیکٹرک رات تقریبا ایک بجے 220کے وی اے لائن بحال کرنے کا کہہ کر منظر عام سے غائب ہی ہوگئے اور نئی اپ ڈیٹ دینے کی بجائے فون ہی بند کر لیا۔ 3گھنٹوں میں بجلی کی مکمل بحالی کے دعوے کو بھی 3گھنٹے گزر گئے، مگر بجلی بحال نہ ہوسکی۔ شہریوں نے کے الیکٹرک کی ہیلپ لائن سے جواب موصول نہ ہونے کی شکایت بھی کی ہے۔
http://urdu.geo.tv/23886/
جماعۃ الدعوۃ پر پابندی کے امکانات مسترد
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جماعت دعوۃ پر پابندی کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا ہے جبکہ اس فلاحی تنظیم کی کالعدم لشکرطیبہ کی جگہ قیام یا روابط کے کسی ثبوت کی بھی تردید کی ہے۔
سینیٹ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جگہ سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے ایک قرار داد میں جماعت الدعوۃ کو لشکر طیبہ کی جگہ بننے والی تنظیم قرار دیا مگر اس حوالے سے کسی بھی قسم کے ثبوت کا تبادلہ نہیں کیا گیا جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ ان دونوں تنظیموں میں کسی بھی قسم کا تعلق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2003 سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن D – 11 تحت صوبائی حکومتیں جماعت الدعوۃ کی نگرانی کر رہی ہیں، اگر جماعت الدعوۃ کسی بھی قسم کی دہشت گردی میں ملوث پائی گئی تو اس پر انسداد دہشت گردی کی دفعہ B – 11 کے تحت پابندی عائد کر دی جائے گی۔
خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی کے ایکٹ کی دفعہ B – 11 کے تحت وفاقی حکومت ہر اس تنظیم پر پابندی عائد کر دیتی ہے جس پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا یقین ہو۔
قانون کے مطابق حکومت کسی بھی تنظیم کو 6 ماہ کے لیے نگرانی کی فہرست میں رکھ سکتی ہے۔
عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ اس وقت جماعت الدعوۃ فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے اور وہ اسپتال، کلینک، اسکول، ایمبولینس سروس، اور دیگر مذہبی ادارے چلا رہی ہے، اس کے دفاتر 2008 سے 2010 کے درمیان بند رہے تھے البتہ لاہور ہائی کورت کے احکامات کے بعد اس حوالے سے نرمی کی گئی۔
وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن (ایف آئی ایف) کو بھی مشتبہ فلاحی تنطیم قرار دیا مگر یہ نہیں بتایا کہ اس کو بھی زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔
انہوں نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے خدام الاسلام اور جماعت الفرقان نامی فکاحی تنظیموں پر پابندی عائد کی ہے یہ تنظیم کالعدم جیش محمد کی جگہ بنائی گئی تھیں۔
عبد القادر بلوچ نے کہا کہ الاختر ٹرسٹ اور الرشید ٹرسٹ پہلے ہی اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل فہرست میں شامل ہیں البتہ الرحمت ٹرسٹ او الانفال ٹرسٹ پر امریکا نے جش محمد سے مبینہ تعلق پر پابندی عائد کی۔
انہوں نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے دفعہ B -11 کے تحت جس تنظیم پر پابندی عائد کی جائے تو اس پر کسی بھی قسم سرگرمی، فلاحی کام یا کسی بھی دوسرے نام سے کام نہیں کر سکتی۔
سینیٹ میں جیلوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری جوابات دیئے گئے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1023584/

7/7/2015

ملک میں حساس تنصیبات اورشخصیات پرحملوں کاخدشہ
راولپنڈی: کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگرمتحارب گروپوں کی جانب سے حساس تنصیبات،سرکاری شخصیات سمیت انٹیلی جنس اداروں کو نشانہ بنانے کے خدشے کے پیش نظرجڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد، پختونخواسمیت ملک بھرمیں پولیس اورسیکیورٹی سے متعلقہ اداروں کوانتظامات فول پروف رکھنے کیلیے کہاگیاہے۔
خفیہ اداروں کی جانب سے پولیس اوردیگرمتعلقہ اداروں کوآگاہ کیاگیاہے کہ دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے کالعدم تحریک طالبان سمیت دیگرگروپ سخت مایوسی کاشکار ہیں اوراس مایوسی کے عالم میں سافٹ ٹارگٹ کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی رکھتے ہیں،لہٰذاراولپنڈی،اسلام آبادخصوصاپختوانخوااورملک بھرمیں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کوممکن بنایاجائے۔
http://www.express.pk/story/373330/
110افسران و اہلکار قتل اور اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی جیسے حساس ادارے کے افسران و اہلکار بھی جرائم کی وارداتوں میں کسی سے پیچھے نہیں رہے ،110 افسران و اہلکار قتل ، اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں،بیشتر افراد کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا لیکن ایسے تمام افسران اور اہلکار مقدمات کا سامنا کرنے کے بعد نہ صرف ملازمت بحال کرانے اورمن پسند عہدے بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں کے جرائم ریکارڈ کے حوالے سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی جیسے حساس ادارے کے 110 افسران و اہلکار بھی جرائم میں ملوث نکلے ہیں ، ان میں سے بیشتر کو ملازمت سے برخاست ، مدت ملازمت میں کمی اور دیگر سزائیں دی جاچکی ہیں لیکن یہ تمام افراد مقدمات کا سامنا کرنے اور اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ملازمت پر بحال ہونے کے بعد من پسند عہدوں پر بھی براجمان ہوگئے ، ایکسپریس کو حاصل تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر سرفراز کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہے جس پر اسے ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا ۔
سب انسپکٹر غلام شبیر کو بھتہ خوری کے الزامات پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا ، ایس آئی پون کمار پر قتل سمیت کئی مقدمات درج ہیں ، ایس آئی عظیم الدین جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا ، ایس آئی محمد حنیف کو خاتون کے اغوا اور زنا بالجبر پر ملازمت سے برخاست کیا گیا ، اے ایس آئی محمد خان جدون کے سیل سے مغوی کی بازیابی پر نوکری سے نکال دیا گیا ، انسپکٹر ملک ضمیر نے گاڑی چوری کا مقدمہ درج نہیں کیا جبکہ بعد میں وہ گاڑی حب میں ہونے والے ایک دھماکے میں استعمال کی گئی جس پر انھیں عہدے سے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ، ہیڈ کانسٹیبل ارشد اور محمد ظفر پر قتل ، اقدام قتل کے مقدمات قائم ہیں ۔
ہیڈ کانسٹیبل غلام شبیر اور جمیل احمد کو طویل غیر حاضری پر نوکری سے نکالا جاچکا ہے ، کانسٹیبل الطاف حسین پٹنی بھتہ خوری کی شکایات پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا ، کانسٹیبل حبیب الرحمن ڈکیتی کے مقدمے میں برخاست کیا گیا جبکہ کانسٹیبل ممتاز جونیجو ، کانسٹیبل محمد سہیل ، کانسٹیبل اعجاز علی اور کانسٹیبل عبدالعقیل قتل کے مقدمے کے بعد ملازمت سے برخاست کیے جاچکے ہیں ، تمام افراد مقدمات کا سامنا کرنے کے بعد دوبارہ عہدے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔
http://www.express.pk/story/373363/
کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر ایف سی کی کارروائی کے دوران 3دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 ایف سی کے اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی کے اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
ایف سی کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اور خودکار ہتھیار اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں جب کہ ہلاک ملزمان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
http://www.express.pk/story/373407/
یوم علی ؓ پر سیکیورٹی سخت!رینجرز اہلکارمرکزی جلوس کی نگرانی کرینگے
کراچی: رینجرز اورپولیس نے سندھ بھر میں یوم علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ، یوم علی ؓپر رینجرز اور پولیس کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔
رینجرز اہلکار کراچی میں مرکزی جلوس کی نگرانی کریں گے جبکہ مرکزی جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی ، ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں یوم علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے سے موثر طریقے سے نمٹا جا سکے، اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور رینجرز نے مشترکہ طور پر یوم علی ؓ کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی انتطامات کو حتمی شکل دی ہے ، سندھ رینجرز اور پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔
رینجرز اور پولیس نے تمام بڑے شہروں میں اسنیپ چیکنگ شروع کردی ہے ، یوم علی ؓ کے موقع پر رینجرز کی بھاری نفری کراچی میں مرکزی جلوسوں کی نگرانی کرے گی اس کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی اور رینجرز کے سراغ رسال کتوں کی مدد سے جلوس کے راستوں کو چیک کیا جائے گا ، اس کے علاوہ جلوسوں کے گزرنے والے راستوں پر واقع بلند عمارتوں پر رینجرز اور پولیس کے اسنائپر تعینات کیے جائیں گے جو کہ شر پسندوں پر کڑی نظر رکھیں گے ۔
جلوس کی گزرگاہ میں آنے والے راستوں کو مکمل سیل کیا جائے گا، نیشنل ہائی وے اور انڈس ہائی وے پر رینجرز اور پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے اس کے علاوہ بین و الصوبائی چیک پوسٹوں پر بھی چیکنگ بڑھادی گئی ہے تاکہ شر پسندوں عناصر اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکیں ، اس موقع پر علمائے کرام سے پر زور اپیل کی گئی ہے کہ وہ مذہبی فرقہ واریت کے خاتمے اور شہر میں امن و امان قائم کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں اور عوام میں اخوت و بھائی چارے کا درس اجا گر کریں اور یوم علیؓ کے موقع پر امن امان برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے ۔
اجلاس میں آئی جی سندھ غلام حیدر کالونی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو، زونل ڈی آئی جیز ، ڈی آئی جی ٹریفک ، اسپیشل برانچ ، ڈائریکٹر آئی بی اور اس کے علاوہ رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔
http://www.express.pk/story/373340/

7/06/2015

کوئٹہ : جوائنٹ روڈ کے قریب فائرنگ،اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق
تاریخ اشاعت : 06 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
کوئٹہ …..کوئٹہ کےجوائنٹ روڈ کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پاسپورٹ آفس کے سامنے پیش آیا ،جس میں 3افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے ۔زخمی خاتون کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/23502/
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،12 دہشتگردہلاک
تاریخ اشاعت : 05 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
شمالی وزیرستان……شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہو ئے 12 دہشتگرد وں کوہلاک کر دیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ دتہ خیل کےشمال مغربی علاقےغازیزہ میں ہوئی، 12 دہشتگرد وں کوہلاک کر دیا گیا،جھڑپ میں 4 فوجی جوان بھی شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ کے بعد دہشتگرد اپنے 3ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ گئے۔
http://urdu.geo.tv/23356/
رحیم یار خان اور شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ، 4ڈاکو ہلاک
تاریخ اشاعت : 06 جولائ 2015 جیو پاکستان
رحیم یار خان………رحیم یار خان اور شیخوپورہ میں2 پولیس مقابلوں میں 4ڈاکو مارے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے صدر میں رات گئے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ ڈی پی او طارق مستوئی کے مطابق مقابلے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے ہوئے، جس میں بلا آخر 2ڈاکو ہلاک اور 3فرار ہوگئے۔ ادھر شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ کے قریب بکھی کے علاقے میں بھی پولیس مقابلے دیکھنے میں آیا، جس کے دوران 2ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
http://urdu.geo.tv/23492/

7/03/2015

گوجرانوالہ ٹرین حادثے کے مقام سے لاشیں نکالنے کا کام جاری
تاریخ اشاعت : 03 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
گوجرانوالہ ……گوجرانوالہ ٹرین حادثے کے مقام سے لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اب تک17 شہدا کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ تحقیقاتی ٹیموں نے واقع کی جگہ پہنچ کر نہر اور اطراف کا علاقہ سیل کردیا ہے جبکہ پل کی مرمت کا کام بھی جاری ہے،کورکمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل غیور احمد ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں ۔گوجرانوالہ کی نہر چھناواں سے ٹرین حادثے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون کے بیٹے، نائیک عارف اور صوبیدار میجر اسلام کی لاشیں آج نکالی گئی ہیں ، کرنل عامر کی اہلیہ اور بیٹی بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ اب تک 17 لاشیں نکالی جاچکی ہیں ، سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ نہر میں گرنے والی ٹرین تلاش کا کام رات بھر جاری رہا فوجی جوانوں نے سحری بھی جائے وقوعہ پر کی ، آرمی کے غوطہ غوروں نے رات گئے نہر میں ڈوبی ٹرین کی بوگیوں میں چیکنگ کا عمل مکمل کرلیا۔ذرائع کے مطابق اب ان بوگیوں میں کوئی فرد موجود نہیں ، چھناواں نہر میں پانی کی سطح پانچ سے چھ فٹ رہ گئی ہے ۔ گوجرانوالہ میں ٹرین کی بوگیاں گرنے کا واقعہ گذشتہ روز دوپہر سوابارہ بجےتحصیل وزیرآباد کے ہیڈ چھناواں برج پر پیش آیا۔برج کراس کرتی ٹرین پل کے اچانک بیٹھ جانے سے نہر میں جاگری ، ٹرین کی آدھی بوگیاں نہر میں گریں اور آدھی پانی سے باہر رہیں۔
http://urdu.geo.tv/22875/
ایف سی کی قلعہ عبداللہ میں کارروائی ، 16 اسمگلر گرفتار
تاریخ اشاعت : 03 جولائ 2015 جیو پاکستان
کوئٹہ …..ایف سی نے قلعہ عبداللہ کے علاقے شیلاباغ میں کارروائی کرکے 16اسمگلر گرفتار کرلئے ہیںجبکہ کوئٹہ کے علاقے سریاب سے کالعدم تنظیم کے 4 شرپسند بھی پکڑے گئے ہیں۔ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی نے قلعہ عبداللہ کے علاقے شیلاباغ میں کارروائی کرتے ہوئے چمن سے آنیوالی پسنجر ٹرین سے 16اسمگلر گرفتار کرلئے ہیں۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ اسمگلروں نے ڈرائیور اور عملے کو یرغمال بناکرٹرین زبردستی کوئٹہ روانہ کردی،جس پر ایف سی اور ریلوے پولیس مشترکہ کارروائی کی اور ٹرین کو شیلاباغ ریلوےاسٹیشن پر روک لیا ،اس دوران اسمگلروں کی جانب سے پتھراؤ بھی کیاگیا۔ایف سی نے کارروائی کے دوران ریلوے عملہ اور مسافربازیاب،بھاری تعداد میں اسمگل شدہ اشیاء بھی برآمدکرلیا گیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/22889/
مبینہ انتخابی دھاندلی: جوڈیشل کمیشن کی کارروائی آج مکمل ہونیکا امکان
تاریخ اشاعت : 03 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
اسلام آباد……مبینہ انتخابی دھاندلی کے تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی آج مکمل ہونے کا امکان ہے ، الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجا آج دلائل دیں گے ۔چیف جسٹس ناصر الملک کی سر براہی میں 3 رکنی کمیشن انکوائر ی کررہاہے۔ کل کمیشن کے سامنے ن لیگ کے وکیل شاہد حامد نے گذشتہ روز اپنے دلائل مکمل کرلیے ، ان کا کہنا تھاکہ کسی انتظامی غلطی کی بنیاد پر انتخابات کو کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کی 135نشستوں پر کوئی مقدمہ بازی نہیں ہوئی ،137انتخابی عذر داریوں میںسے ایک سو بارہ مسترد کی جاچکی ہیں ، شاہد حامد کا موقف تھا کہ پنجاب میں 79صوبائی نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار تیسرے نمبر یا اس سے بھی نیچے کے نمبر پر آئے ۔ اگر مسلم لیگ ن نے مینڈیٹ چوری ہی کرنا ہوتا تو دوسرے نمبر کے امیدوار کا کیا جاتا ، تیسرے یا چوتھے نمبر پر آنے والے امیدوار کا مینڈیٹ چوری کرنے کا کیا فائدہ۔ کمیشن کے روبرو آج الیکشن کمیشن کے وکیل اپنے دلائل مکمل کریں گے۔
http://urdu.geo.tv/22867/
شمال مشرقی بلوچستان میں طوفانی بارشیں،نشیبی علاقے زیر آب
تاریخ اشاعت : 03 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
کوئٹہ …… شمال مشرقی بلوچستان میں گزشتہ روز کی طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہے،سیلابی ریلوں کے باعث بلوچستان اور پنجاب کے درمیان زمینی رابطے معطل ہو گئے۔ ادھر سندھ کے کئی شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ پنجاب میں موسم خشک ہے ۔بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں گزشتہ روز مون سون بارش کے بعد موسیٰ خیل، ژوب ،کوہ سلیمان، سمیت بالائی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے جبکہ نشیبی علاقے بھی زیر آب آ گئے ہے، سیلابی ریلے آنے سے بلوچستان اور پنجاب کے درمیان زمینی رابطے معطل ہو گئے ہے۔ ادھر سندھ میں لاڑکانہ،نواب شاہ،حیدرآباد،بدین،سکھر اور ٹھٹھہ میں گرمی برقرار ہےاور پنجاب میں ملتان ، سرگودھا ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ سمیت دیگر مقامات میں گرمی کچھ کم ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران قلات، ژوب، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان،ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ،، ہزارہ، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
http://urdu.geo.tv/22873/

7/02/2015

متاثرین شمالی وزیرستان کے 100 خاندان اپنے آبائی علاقے روانہ
تاریخ اشاعت : 02 جولائ 2015 جیو پاکستان
میران شاہ…….متاثرین شمالی وزیرستان کی واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ۔پہلے روز 100 خاندان اپنے آبائی علاقے روانہ ہوئے۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ظہیر الدین کے مطابق دوسرے مرحلے میں عیدک قبائل کے 4 ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد مرحلہ وار واپسی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پہلے روزعیدک قبائل کے 100 خاندان پاک فوج کی نگرانی میں اپنے آبائی گاؤں روانہ ہوئے ۔ ہرخاندان کو 6 ماہ کاراشن،ٹرانسپوٹ کیلئے 10 ہزار روپے اور آبائی علاقوں میں پہنچنے پر سِم کے ذریعے 25 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/22681/
سوات میں دستی بم پھٹنے سے دو بچے زخمی
تاریخ اشاعت : 02 جولائ 2015 جیو پاکستان
سوات……سوات میں دستی بم پھٹنے سے دو بچے زخمی ہوگئے۔ دستی بم بچوں کو کھیتوں سے ملا تھا۔پولیس کے مطابق کوزہ بانڈہ میں بچےکھیتوں میں کھیل رہے تھے۔ اس دوران انھیں دستی بم ملا۔جسے وہ اٹھا کر لےجارہےتھے کہ دستی بم اچانک پھٹ گیا، جس سے ولی الرحمان اور ندیم نامی دو بچے زخمی ہوگئے ۔زخمی بچوں کوسیدو شریف اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
http://urdu.geo.tv/22675/
کوئٹہ میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا
تاریخ اشاعت : 02 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو صحت و سائنس
کوئٹہ……بلوچستان میں پولیو کانیا کیس سامنے آگیا،نیا کیس کوئٹہ کے نواحی علاقے سے رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پولیو کا نیا کیس کوئٹہ کےعلاقے پشتون آباد سے رپورٹ ہوا،جہاںچارسالہ شریف اللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد کوئٹہ میں رواں سال رپورٹ ہونےوالے کیسز کی تعداد دو ہوگئی جبکہ بلوچستان میں رواں سال اب تک مجموعی طور پر چار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، محکمہ صحت ذرائع کے مطابق اس سے قبل کوئٹہ، لورالائی اور قلعہ عبداللہ سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔
http://urdu.geo.tv/22673/
کراچی: زبردستی فطرہ وصولی پر متحدہ کے 16 کارکن گرفتار
کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے زبردستی فطرہ وصول کرنے کے الزام میں رینجرز نے 16 کارکنان کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے رینجرز کی کارروائی کی مذمت کی گئی ہے۔
سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رضویہ سوسائٹی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے ایم کیو ایم کے 16 کارکنان کو گرفتار کیا جو زبردستی علاقے میں فطرانہ جمع کر رہے تھے۔
گرفتار افراد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کے قبضے سے ایک ہزار کے قریب فطرانہ کی پرچیاں اور 31500 روپے بھی برآمد ہوئے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1023294/
کپڑوں کی خریداری کیلیے شاپنگ سینٹرز میں خواتین کا رش بڑھ گیا
نمرہ ملک جمعرات 2 جولائ 2015
کراچی: عید ہو یا کوئی اورتہوار خواتین کی تیاریاں مہینوں پہلے ہی شروع ہوجاتی ہیں مارکیٹوں اورشاپنگ سینٹرز میں خواتین کا رش بڑھ گیا،خواتین کی تیاریاں شعبان سے ہی شروع ہوجاتی ہیں،خواتین کی خریداری میں نئے ڈیزائن اور فیشن کے مطابق ملبوسات اور ان ملبوسات کی میچنگ کے دوپٹوں، لیس، گوٹے کی بڑی اہمیت ہے۔
موسم کی مناسبت سے کپڑے کی خریداری، سلائی کڑھائی اور میچنگ کے دوپٹے کی خریداری کا عمل ہی اتنا طویل ہوتا ہے کہ خواتین نہ چاہتے ہوئے بھی بازاروں کے چکر لگانے پر مجبور ہوجاتی ہیں، عابدہ کا کہنا ہے کہ میں نے جو سوٹ پہلے بنا لیے تھے انکے رنگ شوخ تھے اور کپڑے کا مٹیریل ایسا ہے جو اس طرح کی گرمی میں تو بالکل بھی نہیں پہنا جا سکتا اسی لیے اب ہلکے دھیمے رنگوں کے ملبوسات کا انتخاب کررہی ہوں تاکہ خود بھی گرمی کی شدت سے محفوظ رہوں اور دوسروں کو بھی رنگ آنکھوں میں نہ چبھے،درّی نے بتایا کہ عقیقہ کی تقریبات بھی ہورہی ہیں۔افطاری پارٹیاں بھی چل رہی ہیں،اسی لیے کپڑوں کی خریداری بڑھ گئی ،نیلے اور گلابی رنگ کے سوٹ زیادہ خریدے جارہے ہیں ،گرمی کے باعث کھلے ہوئے رنگ کے کپڑے ہی زیادہ مناسب رہیں گے،ایک مارکیٹ یا شاپنگ سینٹرسے خریداری مکمل نہیں ہوتی ،خواتین سوٹ کے منفرد ڈیزائن کیلیے مختلف شاپنگ سینٹرزجاتی ہیں،خواتین کے ایک ایک لباس کی قیمت5 ہزارسے10 ہزارتک ہے۔
اعلیٰ معیار کے خوبصورت اور مہنگے ملبوسات کی دوسری کاپی بھی 1500 سے لیکر 5000 تک مارکیٹوں میں موجود ہیں اور پرنٹڈ لان میں خوبصورت بنچ کے علاوہ بنچ ہی کی صورت میں ڈیزائن بنے ہوئے ہیں جو دور سے ایک کڑھے ہوئے خوبصورت بنچ ہی کی مشابہت دیتے ہیں،عید کی تیاری چاند رات تک جاری رہتی ہے،جبین کا کہنا ہے کہ ہلکے رنگ ٹھنڈک کی علامت ہوتے ہیں،پہننے میں بھی اچھے لگتے ہیں اور دیکھنے میں بھی،اسی لیے عید کے لیے ہلکے رنگوں کے ساتھ سیدھے کٹ کی قمیض شلوار یا چھوٹی قمیضوں کے ساتھ سی گرین پینٹ کا انتخاب کرونگی کیونکہ لمبی قمیضیں اور جھالروالی فراک کو سنبھالنا اس گرمی میں بے حد مشکل کام ہے۔
http://www.express.pk/story/371877/

تبصرہ کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

پاکستان دنیا کا ایک حسين وجميل ملك