عالمي خبريں


10/02/2015

افغانستان میں امریکی سی 130گرکرتباہ ، فوجیوں سمیت 12افرادہلاک، ہم نے مارگرایا: طالبان
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کارگوطیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چھ فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ طالبان نے دعویٰ کیاہے کہ ہیلی کاپٹرگرکرتباہ نہیں ہوابلکہ مارگرایاگیاہے ۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر جلال آباد میں ایئرپورٹ کے قریب امریکہ کا سی 130 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 امریکی فوجیوں اور نیٹوکیلئے کام کرنیوالے سویلین اہلکاروں سمیت 12اہلکار مارے گئے ہیں ۔ امریکی فوج کے کرنل برین ٹریبس کا کہنا ہے کہ حادثہ رات دیر گئے پیش آیا جس کے نتیجے میں جہازمیں موجود تمام افراد ہلاک ہو گئے، تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں لیکن تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب افغان طالبان نے جلال آباد میں امریکی سی 130طیارہ مار گرانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ افغان طالبان نے پیش قدمی کرتے ہوئے شمال مشرقی صوبے درخشاں کے ضلع دردوج پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور افغان فورسز و طالبان کے درمیان بدھ سے شروع ہونیوالی جھڑپیں تاحال جاری ہیں ۔
http://dailypakistan.com.pk/international/02-Oct-2015/273580
طالبان نے صوبے بدخشاں کے ضلع وردوج پر بھی قبضہ کرلیا
کابل………..قندوز کے مرکزی علاقے کے بعد طالبان نے افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع وردوج پر بھی قبضہ کرلیا،ضلع وردوج میں افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے دورمیان بدھ سے جھڑپیں جاری تھیں۔

ضلع انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کئی گھنٹوں کی جھڑپوں کے بعد پیچھے ہٹ گئی ہے، یہ قبضہ پورے ضلع پر یا کچھ علاقوں پر کیا گیا اسکی ابھی تصدیق نہیں گئی۔ جھڑپوں میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=199377
شامی تنازعہ،روس اور امریکا عسکری مذاکرات پر متفق
نیویارک …….روس اور امریکا نے ہنگامی عسکری مذاکرات پر اتفاق کر لیا تاکہ شام میں ان دونوں ممالک کی فوجی کارروائیوں کے سلسلے میں رابطہ کاری کی جا سکے۔

عالمی میڈیا کےمطابق روس اور امریکا نے ہنگامی عسکری مذاکرات پر اتفاق کر لیا ہے ۔ روس کی طرف سے شام میں فضائی حملے شروع کیے جانے کے بعد ایسے خدشات موجود ہیں کہ دونوں ممالک کی فورسز کے مابین بھی تصادم ہو سکتا ہے۔

گزشتہ روز نیو یارک میں امریکی اور روسی وزرائے خارجہ نے ایک ملاقات میں کہا کہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے دوطرفہ عسکری مذاکرات ضروری ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=199345
ایران میں گستاخ رسولﷺ کو موت کے بجائے ایک نئی ’سزا‘سنا دی گئی
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں دو سال قبل 31سالہ شخص سہیل اعرابی کو نبی کریم کی شان میں گستاخی کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی جسے اب ایک ایرانی ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے 13مذہبی کتابیں پڑھنے اور دو سال تک دین اسلام کا علم حاصل کرنے کی سزا میں تبدیل کر دیا ہے۔
نومبر2013ءمیں اس شخص نے فیس بک پر ایک پوسٹ کی تھی جسے شانِ رسول میں گستاخی سمجھتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ قائم کر دیا گیا تھا اور اس جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس کی نئی سزا میں اسے دینی علوم کے مطالعے کے ساتھ صرف90دن کی قید بھگتنی ہو گی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس بدبخت شخص کو فوری طور پر جیل سے رہائی نہیں ملے گی کیونکہ اس نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف بھی توہین آمیز کلمات کہے تھے اور اس جرم میں اسے ساڑھے 7سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جب تک وہ اس کیس کی سزا بھگت نہیں لیتا اسے جیل سے رہا نہیں کیا جائے گا۔
http://dailypakistan.com.pk/international/02-Oct-2015/273560

10/01/2015

قندوز شہر سے طالبان کا قبضہ چھڑا لیا گیا،افغان حکام کادعویٰ
کابل……..افغان سیکیورٹی فورسز نے تین دن شدید لڑائی کے بعد قندوز شہر سے طالبان کا قبضہ چھڑا لیا ۔افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان سے قندوز شہر کا قبضہ واپس لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا کہ افغان فورسز نے رات بھر شدید لڑائی کے بعد آج صبح قندوز کے مرکزی علاقوں سے طالبان کاقبضہ چھڑا لیا ہے ۔انہوں نے جھڑپوں کے دوران طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا بھی دعویِ کیا ۔

قائم مقام گورنر قندوز حمداللہ دانشی نے بھی شہر کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نےبڑے آپریشن کے بعد شہر کو طالبان سے خالی کرا لیا ہے۔ آپریشن کے حوالے سے تفصیلات جلد جاری کی جا ئیں گی۔ طالبان نے تین روز قبل افغانستان کے شمالی شہر قندوز پر قبضہ کر لیا تھا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=199224
روس کا شام میں داعش کے ٹھکانوں پر پہلا فضائی حملہ
ویب ڈیسک بدھ 30 ستمبر 2015
ماسکو: روس نے شام کی حدود میں داعش شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر پہلا فضائی حملہ کیا ہے اور یہ حملہ روسی ایوانِ بالا (فیڈریشن کونسل آف رشیا) کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے جس کے بعد داعش کے خلاف جنگ میں روس بھی عملی طور پر شامل ہوگیا ہے۔
امریکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکام نے اس کی جغرافیائی معلومات نہیں بتائی ہیں لیکن روسی سرکاری خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایوانِ بالا میں 162 ووٹ حق میں آنے کے بعد صدر ولادی میر پوٹن کی اس قرار داد کی منظوری دیدی ہے جس میں انہوں نے شامی صدر بشارالاسد کی مددکے لیے داعش کے خلاف طاقت استعمال کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ آج کی فضائی کارروائی سے قبل شام کے لتاکیا فضائی اڈے پر موجود چارلڑاکا طیاروں نے کئی روز تک فضائی پرواز کرکے علاقے کا جائزہ لیا اور معلومات جمع کی تھیں۔
دوسری جانب پینٹاگون ترجمان پیٹر کک کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرِ دفاع ایش کارٹر نے روس سے رابطہ رکھنے پر زور دیا ہے کیونکہ امریکا اور روس داعش کے معاملے میں یکساں مؤقف رکھتےہیں لیکن امریکا صدر بشارالاسد کا حامی نہیں بلکہ وہ داعش کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ لتاکیا اڈے پر روس کے 600 فوجی بھی موجود ہیں اور اطلاعات کے مطابق روس نے جیش الفتح اور تجمل العزا نامی تنظیموں کو نشانہ بنایا ہے جو فری سیرین آرمی نامی باغی گروہ کے ساتھ بشارالاسد کی افواج سے برسرِ پیکار ہے جب کہ حمص میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
http://www.express.pk/story/395560/
” حاجیوں کی لاشیں واپس کرو“ ایران نے سعودی عرب کو دھمکی دیدی
تہران (ویب نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھگدڑ میں ہلاک ہو جانے والے ایرانیوں کی نعشیں دینے میں تاخیر کی مذمت کی ہے۔ ملکی فوج کی اکیڈمی سے فارغ ہونے والے نوجوان فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا کہ سعودی عرب نے بھگدڑ میں زخمی ہونے والے افراد کو بروقت اور مناسب طبی امداد تک فراہم نہیں کی اور ہلاک ہونے والے ایرانیوں کی نعشیں بھی واپس نہیں کی جا رہی ہیں۔
خامنہ ای نے سعودی حکومت کو متنبہ کیا کہ ایرانیوں کے ساتھ معمولی سے بھی بے توقیری کا جواب انتہائی شدید ہو سکتا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ ایران نے ضبط اور تحمل کو اختیار کر رکھا ہے اور اسے سعودی حکومت ایرانی کمزوری کے طور پر مت لے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایران ان سے زیادہ توانا ملک ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/01-Oct-2015/272840

9/30/2015

امریکا نے 35 تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیدیا
این این آئی بدھ 30 ستمبر 2015
واشنگٹن: امریکا نے مجموعی طورپر 35تنظیموں کو دہشتگرد قرار دیدیا ہے اور ان کے لوگوں سے امریکی کمپنیوں اور افراد کی کسی قسم کے لین دین پر پابندی لگا دی ہے جبکہ ان کے تمام اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے ہیں۔
ان میں پاکستان میں دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش)کا خراسان کے نام سے قائم گروپ بھی شامل ہے جو سابق طالبان کمانڈر حافظ سعید خان نے قائم کیا ہے جبکہ دیگر گروپوں میں عراق، شام، نائیجریا، شمالی کراکس اور دیگر علاقوں کے گروپ شامل ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق دہشت گرد قرار دی گئی تمام نتظیموں کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین کرنے پر بھی پابندی ہو گی جب کہ ان تمام تنظیموں کے اثاثے بھی منجمند کر دیئے گئے ہیں۔
http://www.express.pk/story/395459/
داعش کا مغرب کےخلاف ” جوہری سونامی “ لانے ،50کروڑ افراد کوموت کے گھاٹ اتارنے کا منصوبہ
برلن (ویب نیوز) ایک جرمن صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش مغرب کےخلاف ” جوہری سونامی “ لانے کی تیاری کررہی ہے۔75 سالہ Jürgen Todenhöfer نے اس بات کا انکشاف جنگجو تنظیم کے ساتھ چند دن گزارنے کے بعد کیا ہے۔دراصل جرمن صحافی داعش کے حوالے سے تحقیقات کررہے تھے اور اسلامک سٹیٹ نے انہیں اپنے ساتھ رہنے کی اجازت دی تھی۔
ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس نے داعش جنگجوﺅں کے ساتھ10دن گزارے ہیں اور میں نے اپنی زندگی میں اتنی دہشت ناک تنظیم نہیں دیکھی ہے۔ جورجن نے بتایا اب وہ ”10دن اسلامک سٹیٹ کے ساتھ “ کے عنوان سے کتاب لکھ رہے ہیں جس میں بہت بڑے انکشاف کئے جائینگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس نے اپنی آنکھوں کے سامنے لوگوں کو قتل کرتے، شہریوں کو سزائیں ہوتے ہوئے دیکھا ہے اور لوگ ان سے بہت زیادہ خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شروع میں اس کے جنگجوﺅں سے سکائپ پر بات ہوتی تھی بعد میں انہوں نے اپنے علاقے میں آنے کی اجازت دے دی اور وہ عراق اور شام کے ان علاقوں موصل، رقا اور دیرالزور مین رہے جہاں داعش کا مکمل کنٹرول ہے۔انہوں نے بتایا داعش کا مستقبل میں منصوبہ بڑا خوفناک ہے وہ مغرب اور ہر اس ملک کےخلاف جو انکی خلافت کا انکاری ہے میں ” جوہری سونامی “ لانا چاہتے ہیں وہ50کروڑ افراد کو موت کے گھاٹ اتارنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پوری دنیا سے اپیل کی کہ ابھی وقت ہے داعش پر کنٹرول کیا جائے ورنہ وہ دنیا کو تہس نہس کرکے رکھ دینگے۔یا درہے جرمن صحافی مشرق وسطی ٰ کے حوالے سے امریکی پالیسیوں کے بہت بڑے ناقد ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/international/30-Sep-2015/272436
افغان شہرقندوزپر قبضے کی جنگ شدت اختیار کر گئی
کابل…….افغانستان کے شہر قندوز پر قبضے کی جنگ شدت اختیار کر گئی۔ ذرائع کے مطابق طالبان نے قندوز ایئرپورٹ کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ شہر کی اہم عمارتوں پر بھی طالبان کا قبضہ برقرار ہے۔

طالبان کا افغان فورسز سے شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری طرف امریکا نے امیدکا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فورسز جلد قندوز پر کنٹرول حاصل کر لیں گی۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=199079

9/25/2015

منٰی حادثے میں شہادتوں پر شدید دکھ ہوا ہے :بانکی مون
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ کے سیکر یٹری جنرل بانکی مون نے منٰی میں بھگدڑ سے حاجیوں کی شہادت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بانکی مون کا کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں لواحقین اور شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں ۔منٰی میں بھگدڑ سے پیش آنے والے حادثے میں شہادتوں کی تعداد 717ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے ۔سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ حادثہ حاجیوں کی بدنظمی کے باعث پیش آیا اور اس حادثے کے نتیجے میں شہادتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/international/24-Sep-2015/271228
شاہ سلمان کا حج انتظامات کے ازسرنو جائزے کا حکم
منیٰ میں پیش آںے والے اندوہناک حادثے میں 700 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد سعودی فرمانرواں شاہ سلمان حج انتظامات کے ازسرنو جائزے کا حکم دیا ہے۔
خادم الحرمین شریفین نے حج کے موقع پر خدمات سرانجام دینے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی ہائی کمان کے ایک اجلاس کی صدارت کے بعد اپنے خطاب میں حادثے اور اس میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ حج انتظامات اور حاجیوں کی نقل و حمل کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے گا۔
سعودی ولی عہد اور سعودی حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ محمد بن نائف نے جمعرات کو ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جس کی رپورٹ سعودی فرمانرواں کو جمع کرائی جائے گی جس کی روشنی میں وہ مزید اقدامات کی ہدایات جاری کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز رمی کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 717 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہو گئے تھے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق حادثہ مکتب نمبر93 کے قریب پیش آیا جہاں زیادہ تر الجزائر کے شہری مقیم تھے۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دو شاہراؤں کے سنگم پر پیش آیا جہاں دو اطراف سے آنے والے زائرین کا آپس میں ٹکراؤ ہوا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے کہا کہ شدید گرمی اور تھکاوٹ بھی حادثے کی وجہ بنی جو گزشتہ دو دہائیوں میں دوران حج پیش آنے والا سب سے بڑا حادثہ ہے۔
منصور الترکی نے صحافیوں کو بتایا کہ بھگدڑ کی جگہ گذشتہ برسوں کی نسبت حاجیوں کی غیر معمولی تعداد جمع ہو گئی تھی تاحال تو اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی لیکن تحقیقات میں اس بات کا تعین ہو سکے گا کہ اتنی بڑی تعداد میں حجاج کیونکر حادثہ کی جگہ پہنچے۔
سعودی وزیر صحت خالد الفالح کے مطابق سانحہ حجاج کے ایک گروپ بدنظمی کے باعث پیش آیا اور اگر وہ ہدایات پر عمل کرتے تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔
ان کے مطابق بہت سے عازمین حج ٹائم ٹیبل کا احترام نہیں کرتے جو کہ حکام کی جانب سے دیا جاتا ہے اور اس طرح کے واقعات کی وجہ ایسے ہی عوامل بنتے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال حج کے دوران یہ دوسرا بڑا سانحہ ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں پیش آئی ہیں۔
اس سے قبل رواں ماہ گیارہ ستمبر کو مسجد الحرام میں کرین گرنے کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گیارہ پاکستانیوں سمیت کم از کم 107 افراد جاں بحق جبکہ 238 زخمی ہوگئے تھے۔
ادھر ایران نے منیٰ حادثے میں اپنے 130 سے زائد حاجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے نامناسب انتظامات پر ہلاکت کا ذمے دار سعودی حکومت کو قرار دیا۔
ایرانی حج آرگنائزیشن کے سربراہ سعید اوہادی نے کہا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر رمی کے قریب واقع دو راستے بند کر دیے گئے جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔
انہوں نے کہا کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے رمی کو جانے والی صرف تین گزرگاہیں باقی رہ گئی تھیں جس کے سبب بعدازاں بھگدڑ مچی۔
ادھر اس ناخوشگوار واقعے پر وزیر اعظم نواز شریف، صدر ممنون حسین، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون، امریکی صدر بارک اوباما سمیت دنیا کے بھر کے رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
نوازشریف نے پاکستانی سفیر کو اسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کی ہدایت کی جبکہ منیٰ حادثے میں شہید ہونے والے حجاج کے ورثا سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی نے ٹوئٹر کے ذریعے واقعے پر افسوس کا اظہارکیا۔
http://www.dawnnews.tv/news/1027141/
افغانستان میں ڈرون حملے میں داعش کے 3 جنگجو ہلاک
ویب ڈیسک جمعـء 25 ستمبر 2015
کابل: پاک افغان سرحد سے متصل افغانستان کے علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 3 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد سے متصل افغانستان کے علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں جنگجو تنظیم داعش کے3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی علاقے میں کیے گئے ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

http://www.express.pk/story/394547/

9/24/2015

شیطان کو کنکریاں مارنے کےدوران بھگڈر مچنے سے 150 حاجی شہید، سیکڑوں زخمی
ویب ڈیسک جمعرات 24 ستمبر 2015
مکہ المکرمہ: منی میں رمی جمرات کے دوران بھگڈر مچنے سے 150 حاجیوں کے شہید جب کہ 400 سے زائد زخمی ہو گئے۔
مکہ المکرمہ سے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان علما کونسل کے چیرمین مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے لاکھوں حاجی بڑے شیطان جمرات العقبہ کو کنکریاں مار رہے تھے کہ بھگڈر مچنے سے متعدد حجاج کرام شہید جب کہ سیکڑوں زخمی ہو گئے۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق رمی جمرات کے دوران بھگڈر مچنے سے 150 حاجی شہید جب کہ 400 سے زائد زخمی ہوئے۔مکتب نمبر 93 کے قریب پیش آیا جہاں زیادہ تر الجزائر کے شہری موجود تھے۔ سعودی سول ڈیفنس کے حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو منیٰ کے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سعودی حکومت اور رضا کاروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں تا کہ جانی نقصان کم سے کم ہو۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ حج پر موجود پاکستانیوں سے متعلق معلومات اکٹھی کی جائیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مسجد الحرام میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث کرین گرنے سے 100 سے زائد عازمین شہید جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
http://www.express.pk/story/394274/
یمن :نمازعید میں2خودکش دھماکے، 29ہلاک
صنعاء: یمن کے دارالحکومت صنعاء میں نماز عید کے دوران مسجد میں 2 دھماکے ہوئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں دھماکے خود کش تھے، جو کہ الصفیہ ڈسٹرکٹ میں البلیلی مسجد مسجد میں کیے گئے۔
مسجد حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں واقع ہے …فوٹو: بشکریہ یمن پوسٹ
البلیلی مسجد پولیس اکیڈمی کے قریب واقع ہے جبکہ یہ علاقہ حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق نماز عید کے دوران مسجد میں دھماکوں سے 29 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔
دھماکے کے بعد فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
مسجد میں بڑی تعداد میں نمازی موجود تھے … فوٹو : رائٹرز
دھماکوں کی ذمہ داری فوری طور پر کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔
سی این این کے مطابق اس مسجد کو گزشتہ 3 ماہ میں چھٹی بار نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی یمن میں مساجد میں دھماکے ہوتے رہے ہیں جس کی ذمہ داری داعش اور القاعدہ قبول کرتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے ستمبر 2014 میں قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
http://www.dawnnews.tv/news/1027099/

9/23/2015

ایک مسلمان بھی امریکہ کا صدربن سکتا ہے:ہیلری کلنٹن
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایک مسلمان بھی امریکہ کا صدربن سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمانوں کے بارے میں ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدواربن کارسن کے بیان پرتنقید کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے بتایا کہ ایک مسلمان بھی امریکہ کا صدر بن سکتا ہے ۔بن کارسن نے حال ہی میں ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مسلمان کو امریکہ کا صدرنہیں بننا چاہیے کیونکہ امریکہ کا آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ممکنہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اس بیان پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نظر میں ایک مسلمان کے امریکہ کا صدر بننے میں کوئی حرج نہیں ہے بن کارسن کے بیان پر امریکہ میں مقیم مسلمانوں اور انسانی حقوق کی حامی بعض تنظیموں نے سخت تنقید کی ہے اور ان سے اس بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے-
http://dailypakistan.com.pk/international/23-Sep-2015/270785
افغانستان میں طالبان کے حملے ، 15سیکیورٹی اہلکار مارے گئے
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی افغانستان کے صوبے جاوزان اور بلخ میں طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق پہلا حملہ صوبے جاوزان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا جس کے نتیجے میں 10 افغان فوجی مارے گئے جب کہ دوسرا حملہ صوبے بلخ کے ڈسٹرکٹ دولت آباد میں جہاں پیٹرولنگ پر موجود پولیس کی گاڑی سڑک کنارے بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اورتین زخمی ہوگئے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/23-Sep-2015/270755

9/18/2015

 

سینیٹ میں خارجہ پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ ’اگر افغانستان چاہتا ہے کہ ہم سہولت فراہم کریں تو پاکستان افغان امن مذاکراتی عمل کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کرسکتا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ پاکستان صرف سہولت فراہم کرسکتا ہے، تاہم افغان حکومت کو پہل کرنا ہوگی۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کابل میں ہونے والی ریجنل اکنامک کانفرنس کے موقع پر انھوں نے افغان رہنماؤں کو پیش کش کی تھی کہ طالبان رہنما ملا عمر کی موت کے انکشاف کے بعد ملتوی ہوجانے والے امن مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے مذاکراتی عمل کے پہلے مرحلے کی میزبانی رواں برس 7 جولائی کو کی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے دوسرے مرحلے کی میزبانی 31 جولائی کو کی جانی تھی تاہم ملا عمر کی موت کی خبریں نشر ہونے کے بعد طالبان نے مذاکراتی عمل کو ملتوی کردیا تھا۔

یاد رہے کہ اس کے بعد طالبان کی جانب سے افغانستان میں کارروائیوں میں تیزی آگئی جبکہ تنظیم اندرونی طور پر سربراہی کے معاملے پر اختلافات کا شکار ہوگئی۔

تاہم اب چونکہ تنظیم کی سربراہی کے حوالے سے موجود اختلافات ختم ہوچکے ہیں، لہذا اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ طالبان امن مذاکراتی عمل کا دوبارہ حصہ بننے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان امن مذاکراتی عمل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے افغان حکومت کے جواب کا منتظر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابل میں ان سے ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے حکومتی اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں اور ملک کی سیاسی قیادت سے مشاورت کے بعد پاکستان کی پیش کش کا جواب دیں گے۔

سرتاج عزیز نے بتایا کہ مذاکراتی عمل کے حوالے سے کابل اختلافات کا شکار ہے، انھوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ’کچھ لوگ مذاکراتی عمل کی حمایت اور کچھ مخالفت کررہے ہیں۔‘

قومی سلامی کے مشیر نے کہا کہ افغان حکومت مذاکراتی عمل کی حامی نظر آتی ہے تاہم ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اس میں پاکستانی کردار پر اختلاف رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکا کے خصوصی مشیر جارریٹ بلانک نے رواں ہفتے کے آغاز پر اسلام آباد اور کابل کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ یہ فیصلہ طالبان کو کرنا ہے کہ کیا وہ مذاکرات کے لیے واپس آنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ دیگر فریق بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

http://www.dawnnews.tv/news/1026833/

9/17/2015

تارکین وطن پر تشدد سے شدید دکھ پہنچا،ہنگری کارویہ ناقابل قبول ہے ،بانکی مون
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بانکی مون نے یورپی ملک ہنگری کے تارکین وطن پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کےساتھ ایسا سلوک ناقابل قبول ہے ،تارکین وطن پر تشدد سے شدید دکھ پہنچا۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے یورپی ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن کے انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے ۔یاد رہے ہنگری نے سربیا کی سرحد کے پاس پناہ کی تلاش میں بھٹکنے والے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ آنسو گیس اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیاتھا۔
http://dailypakistan.com.pk/international/17-Sep-2015/268593
پینٹاگون نے بھارت کے ساتھ مشترکہ دفاعی منصوبوں میں پیداوار تیز کرنے کیلئے خصوصی سیل قائم کردیا
واشنگٹن (ویب ڈیسک) پینٹاگون نے بھارت کے ساتھ دفاعی تعلقات، مترکہ دفاعی منصوبوں اور ہائی ٹیکنالوجی ملٹری پیداوار کی رفتار تیز کرنے کیلئے خصوصی سیل قائم کردیا، کسی بھی ملک کیلئے اس طرح کا کوئی سیل قائم کرنے کا یہ پہلا موقع ہے۔ انڈیا ریپڈ ری ایکشن سیل کے سربراہ کیتھ ویبسٹر ہوں گے جو انڈرسیکرٹری برائے دفاع کے عالمی دفاعی امور کے ڈائریکٹر ہیں۔ بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جس کیلئے پینٹا گون میں اس طرح کا دفتر قائم کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ذرائع کے مطابق اس دفتر میں 7 افراد کام کررہے ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/international/17-Sep-2015/268582
سعودی عرب، ریاض سے داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹس برآمد
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی پولیس نے دارالحکومت ریاض میں کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری پکڑلی ہے اور اور فیکٹری میں سے جعلی شناختی کارڈ بنانے والی مشین بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورس نے کارروائی کے دوران داعش کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےخود کش جیکٹ برآمد کرلی ہیں جبکہ گرفتار ملزمان آپس میں بھائی ہیں اور ان کی عمریں 19 اور 21 برس ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض کے 2 مختلف اضلاع میں پولیس نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر چھاپا مارا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد داعش کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے قبضے سے کود کش جیکٹس بھی برآمد کرلی ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/international/17-Sep-2015/268563
چلی میں 8.3شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
سانتیاگو: چلی میں شدید زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق چلی میں آنے والے زلزلے کی شدت 8.3 تھی جبکہ اس کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض مقامات پر 8.6 ، 8.5 ، 6.8 ، 6.1 اور 7.6 شدت کے آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بھی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ساحلہ علاقوں سے 10 لاکھ افراد کو فوری طعر پر نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
زلزلے سے عمارتیں لرز اُٹھیں، شہری خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہرنکل آئے، جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی رُک گیا۔
ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین میں 10 کلو میٹر اندر تھا۔
زلزلے کے باعث سمندر میں بھی طغیانی دیکھی گئی، 15 فٹ تک لہریں اُٹھنے کے بعد حکام نے سونامی الرٹ جاری کرکے ساحلی علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا۔
حکام کی جانب سے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ چلی میں ایک ہفتے کی چھٹیاں منانے اکثر شہریوں نے ساحل کا رخ کیا ہوا ہے۔
دوسری جانب چلی میں زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری ہونے پر پیرو، امریکی ریاستوں ہوائی اور کیلی فورنیا جبکہ نیوزی لینڈ میں بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
چلی کرہ عرض میں اس مقام پر واقع ہے جہاں پر سب سے زیادہ زمین کی پلیٹس میں حرکت ہوتی ہے۔
2008 میں چلی میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے 500 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔
http://www.dawnnews.tv/news/1026789/

9/16/2015

جانشینی تنازع ختم ہو گیا‘، افغان طالبان کا دعویٰ
اسلام آباد: افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ملا عمر کی موت کے بعد ان کے خاندان کے ساتھ جاری ‘جانشینی کے تنازعہ’ اب ختم ہوگیا ہے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا اس حوالے سے جاری ہونے والا بیان یہ ظاہر کرتا ہے کہ ملا اختر منصور اپنے عہدے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور یہ بھی کہ وہ اس کے ذریعے سے ملا عمر کی موت کے بعد ملتوی ہونے والے امن مذاکراتی عمل کی بحالی کی راہیں پھر سے ہموار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایک اتفاق ہے کہ طالبان کا یہ اعلان اسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ اور امریکا کے سفیر برائے افغانستان اور پاکستان، یہاں افغان امن مذاکرات پر بات چیت کے لئے موجود ہیں۔
ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کئے بغیر طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاعمر کے بیٹے ملا یعقوب اور بھائی عبدالمنان نے ایک ملاقات کے دوران طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کی بیعت کرلی ہے۔
بیان میں اس بات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ اس موقع پر ملا اختر منصور موجود تھے۔
اس معاملے کو حل کرنے کے لئے علماء اور عمائدین نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے، جو ملا عمر کی موت اور ان کی جگہ ملا اختر منصور کو نیا امیر منتخب کئے جانے کے اعلان کے بعد سے اس تنازعہ کے حل کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔
طالبان کے جاری بیان کے مطابق بیعت کے بعد دونوں نے طالبان کے ہمدردوں کو ملا اختر منصور کی حمایت کرنے کا بھی کہا ہے۔
واضح رہے کہ طاقت کے حصول کے لئے ملا عمر کے خاندان کے ممبران اور ملا اختر منصور میں کشیدگی اس قدر بڑھ چکی تھی کہ ملا عمر کے بھائی عبدالمنان نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ملا اختر منصور ’ایک غاصب‘ ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ملا یعقوب کی جانب سے جاری ہونے والے ایک آڈیو پیغام میں انھوں ںے کہا تھا کہ وہ ملا اختر پر لگائے جانے والے اپنے تمام الزامات واپس لیتے ہیں۔
انھوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ وہ گروپ میں اتحاد قائم رکھنے کے لیے کچھ بھی کرنے کے لئے تیار ہیں۔
http://www.dawnnews.tv/news/1026729/
ترکی میں کشتی ڈوبنے سے4 بچوں سمیت13 تارکین ہلاک
اے ایف پی / خبر ایجنسیاں بدھ 16 ستمبر 2015
انقرہ / اسٹاک ہوم / ایتھنز: ترکی کے جنوب مغربی علاقے سے یونان روانہ ہونے والی کشتی ڈوبنے سے 4 بچوں سمیت 13 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ ترکی کے ساحلی محافظوں نے ڈوبنے والی کشتی میں سوار دیگر205 غیر ملکی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا،
یہ کشتی ترک تفریحی ساحلی شہر رکتا سے یونان جانے کیلیے روانہ ہوئی تھی کہ بین الاقوامی پانیوں میں ڈوب گئی، ادھر سویڈن کے شہر مامو میں پناہ کے حصول کیلیے پچھلے 25 دن سے بھوک ہڑتال اور دھرنا دینے والے 33 پناہ گزین فلسطینیوں کی حالت غیر ہونے کے بعد انھیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ درجنوں تارکین وطن احتجاجی دھرنا بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ان تمام شہریوں کا مطالبہ ہے کہ سویڈن حکومت انھیں دیگر تارکین وطن کے برابر شہری حقوق فراہم کرے اور انھیں باضابطہ پناہ گزین کا درجہ دے، دوسری جانب پیر کو یورپی یونین کے وزرائے خارجہ تفویض شدہ کوٹے کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد تارکینِ وطن کی آباد کاری کیلیے ایک مشترکہ منصوبے پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔
ادھر تارکین وطن کی بڑی تعداد سے نمٹنے کیلیے آسٹریا، سلوواکیا اور نیدر لینڈ نے بھی اپنی سرحدوں پر پابندیوں کو سخت کرنے کا اعلان کیا ہے، یونان کے ساحل کے نزدیک اتوار کو غرق ہونے والی پناہ گزینوں کی ایک کشتی کے زندہ بچ جانے والے ایک عراقی پناہ گزین جس کا نام ’’ جے ‘‘ بتایا گیا ہے اس کا کہنا ہے کہ کشتی ڈبونے کے ذمے دار شامی اسمگلر تھے جنھوں نے کشتی کے فرش میں ہتھوڑے مار کر سوراخ کیا تاکہ اس میں پانی بھر جائے۔
http://www.express.pk/story/392065/
آسٹریلیا نے شام میں پہلے فضائی حملے کی تصدیق کر دی
سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک )آسٹریلیا کے وزیر دفاع کیون اینڈریوز نے کہا کہ آسٹریلوی فضائیہ کے دو ہارنٹ طیاروں نے دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے آسٹریلیا کی حکومت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انھوں نے شام میں نام نہاد تنظیم دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر طیاروں سے حملہ کیا ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا دولت اسلامیہ کے خلاف بین الاقوامی فوجی اتحاد کا حصہ ہے اور شام میں اس کا یہ پہلا فضائی حملہ ہے۔امریکہ نے ایک بیان میں کہا ہے آسٹریلیا نے تین فضائی حملے کیے اور ان حملوں میں دولت اسلامیہ کے فوجیوں کو لانے لے جانے والی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔امریکہ کی سینٹرل کمان کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق برطانیہ، متحدہ عرب امارات، کینیڈا اور فرانس ان چند ممالک میں شامل ہیں جنھوں نے گذشتہ دنوں کی جانے والی بمباری میں حصہ لیا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/16-Sep-2015/268136
مہاجرین کا بحران ،یورپی یونین کااجلاس بلایا جائے: جرمن چانسلر
برلن (مانیٹرنگ ڈیسک )جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رکن ملکوں کے لیڈروں کا سربراہ اجلاس اگلے ہفتے کے دوران طلب کرے۔ میرکل نے واضح کیا کہ اِس سمٹ میں مہاجرین کی آمد سے پیدا ہونے والے بحران کا ایک مشترکہ حل تلاش کیا جائے۔ میرکل نے یورپی یونین کی سمٹ کا مطالبہ برلن میں اپنے آسٹرین ہم منصب ویرنر فے مان سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ میرکل کے مطابق اِس وقت ایک انتہائی مشکل صورت حال اور بڑے چیلنج کا سامنا ہے اور مشترکہ کوششیں وقت کی ضرورت ہیں۔جرمن چانسلر کے مطابق یورپی یونین کے صدر کو ٹیلی فون پر سمٹ بلانے کے مطالبے بارے آگاہ کیا گیا۔ اِس سربراہ اجلاس کے مطالبے میں سلوواکیہ بھی شامل ہو گیا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/16-Sep-2015/268135

9/15/2015

کیلی فورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی ،خاتون ہلاک،400مکانات تباہ
نیویارک……….امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے ایک خاتون کی جان لے لی۔ 400 مکانات جل کر تباہ ہو گئے جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

حکام کے مطابق شمالی کیلی فورنیا کی جنگلات میں لگی آگ نے ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔آگ کے باعث کم سے کم 400مکانات تباہ ہو گئے ہیں ۔ جبکہ ایک بزرگ خاتون بھی جھلس کر ہلاک ہو گئی۔تیزی سے پھیلتی آگ کے باعث قریبی آبادی کے لوگ شدید پریشان ہیں۔ خطرے کے پیش نظر ہزاروں افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کر رہے ہیں۔

11 ہزار فائر فائٹرز دن رات آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197466
ٹونی ایبٹ فارغ، میلکم ٹرنبل آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم بن گئے
کینبرا……..آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کو پارٹی کے اندرونی انتخابات میں شکست دینے کے بعد میلکم ٹرنبل آج آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں۔

سنہ 2007 میں جان ہارورڈ اپنے عہدے کی مدت مکمل کرنے والے آخری آسٹریلوی وزیراعظم تھے جس کے بعد سے سیاسی یقینی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔

گزشتہ دو برس کے دوران آسٹریلیا میں تین وزرائے اعظم تبدیل ہوچکے اور اب میلکم ٹرن بل چوتھے وزیر اعظم ہیں ۔ٹرنبل سنہ 2013 سے اب تک وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کے وزیر مواصلات تھے۔ جنھوں نے ایبٹ قیادت کو چیلنج کرتے ہوئے پارٹی انتخابات میں انہیں شکست دی اور مدت مکمل ہونے سے پہلے کرسی چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔

نئے وزیر اعظم کہتے ہیں کہ وہ آنے والے مہینوں کے دوران ان بنیادوں کو درست کریں گے جو آئیندہ برسوں میں ملک کی خوشحالی کی ضامن ہوگی ۔ حکومت اپنی معینہ مدت پوری کرے گی یعنی عام انتخابات آئندہ سال کے وسط میں ہی ہوں گے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197487
ممبئی ہائیکورٹ نے گوشت پرپابندی کا حکومتی فیصلہ کالعدم قراردیدیا
ممبئی…….ممبئی ہائیکورٹ نے ہفتہ میں صرف ایک دن گوشت بیچنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جمعرات کو گوشت مارکیٹوں میںدستیاب ہوگا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق گوشت بیچنے والوں کی تنظیم ’’مٹن ٹریڈرز‘‘کی جانب سے ریاست میں گوشت پرپابندی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی،سماعت کے دوران ججز نے گوشت پر پابندی پرسخت تنقید کی اورکہاکہ پابندی لگانے کے لیے اوربہت ساری چیزیں ہیں اگر پابندی عائد کرنا تو ان پر کی جائے گوشت کی خرید وفروخت ممنوع نہیں ہم سب گوشت کھاتے ہیں۔

ججز کا کہنا تھا کہ گوشت خریدنا ایک آزاد چوائس ہے اس پر پابندی کا جوازنہیں بنتا،درخواست نمٹاتے ہوئے انھوں نے کہاکہ گوشت ہفتے میں ایک دن جمعرات کو مارکیٹوں میں دستیاب ہونا چاہیے اورجس کسی کا دل کرے وہ اسے خرید سکتا ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197450
الجزائر کے صدر نے طاقتور انٹیلی جنس چیف کو برطرف کردیا
الجزائر (اے این این) افریقہ کے اہم عرب ملک الجزائر کے صدرعبدالعزیزبوتفلیقہ نے طاقتور انٹیلی جنس چیف جنرل توفیق کو عہدے سے برطرف کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر بوتفلیقہ نے انٹیلی جنس چیف کو ان کے عہدے سے ہٹا کر یہ ثابت کیا ہے کہ اس وقت سب سے طاقت ور اتھارٹی فوج یا انٹیلی جنس نہیں بلکہ صدر خود ہیں اور انہوں نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کیا ہے۔ 1999 کے بعد کئی بار بعض حلقوں کی جانب سے یہ شکایت بھی کی گئی کہ صدر عبدالعزیز مسلح افواج اور انٹیلی جنس میں تبدیلیوں سے خائف رہتے ہیں لیکن اب دو عشروں بعد انہوں نے اپنے اختیارات کا بھرپور استعمال کیا ہے۔
سبکدوش کئے جنرل توفیق کو الجزائرمیں "صدر ساز” بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے سربراہان مملکت کی تقرری میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا لیکن اب کی بار ایوان صدر نے اپنی طاقت دکھاتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹا دیا اور آزادی کے بعد ایوان صدر کو حاصل اختیارات واپس دلا دیئے ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/international/15-Sep-2015/267479

9/14/2015

افغانستان کی جیل پر حملہ ، چار پولیس اہلکارشہید، سینکڑوں قیدی فرار
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں غزنی جیل پر دہشتگردوں کے حملے میں کئی پولیس اہلکارمارے گئے ہیں جبکہ متعدد قیدیوں کو آزاد کرادیاگیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق غزنی جیل پر حملے میں کم ازکم چار اہلکار شہید اورتقریباً350قیدی آزاد کرالیے گئے ہیں ۔صوبہ غزنی کے ڈپٹی صوبائی گورنر محمد علی احمدی نے بتایاکہ حملہ آور وں نے نہایت منظم انداز میں حملہ کیااوراُنہوں نے ملٹری کی یونیفارم پہن رکھی تھیںجبکہ ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو جیل کے دروازے پر اڑالیا۔
اُن کاکہناتھاکہ خودکش حملے کے بعد باقی حملہ آور جیل میں گھس گئے اور سیل کھول دیے ۔ ابتدائی طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکاکہ قیدیوں میں کون کون شامل تھا اور رہائی کے بعد کہاں گئے ؟
جیل پر حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران تین حملہ آور مارے گئے جبکہ سات پولیس اہلکار زخمی بھی ہیں ۔
جیل پر حملے کی ذمہ داری افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قبول کرلی ۔
http://dailypakistan.com.pk/international/14-Sep-2015/267413
بھارت اسرائیل سے 40 کروڑ ڈالر کے 10 ڈرون خریدے گا: منصوبہ منظور
نئی دہلی (این این آئی) غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے ہندوستان کے سرحدی علاقوں میں فوجی مقاصد کیلئے اسرائیلی حکومت سے 10 ڈرون طیارے خریدنے کیلئے 40 کروڑ ڈالر مالیت کا منصوبہ منظور کر لیا، یہ ڈرون طیارے جنگی، امدادی اور جاسوسی کے امور انجام دیں گے۔ بھارتی وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس منصوبے پرعمل درآمد کی نگرانی کی ذمہ داری اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے سپرد کی گئی اور آئندہ ایک سال کے اندر یہ ڈرون طیارے ہندوستانی فضائیہ کو مل جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق 2012ءمیں بھی بھارت کی مسلح افواج نے اسی طرح کا ایک منصوبہ پیش کیا تھا تاہم اس کو سیاسی حمایت اور تائید نہیں مل سکی تھی اسرائیلی حکومت کی ایروسپیس صنعت کا ایک اعلی عہدیدار بھارت کو ڈرون طیاروں کی فروخت کے معاہدے کے بارے میں مزید اورحتمی بات چیت کیلئے اس وقت نئی دہلی میں ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/14-Sep-2015/267418
سعودی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو جانے سے اس میں سوار پائلٹ جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ جاں بحق ہو گیا۔ سعودی وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا جو فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ یمن کے بارڈر سے تقریباً 800 کلومیٹر دور طائف کے علاقے میں پیش آیا۔
http://dailypakistan.com.pk/international/14-Sep-2015/267170
ضرب عضب سے شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی محفوظ ہوگئے، جوناتھن کارپینٹر
واشنگٹن……..امریکہ کے جوناتھن کارپینٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی ادائیگی جاری رہے گی۔ وہ برائے افغانستان اور پاکستان کے معاون نمائندہٴخصوصی ہیں۔ ضرب عضب سے وزیرستان اور خیبر ایجنسی محفوظ علاقے بن گئے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں جوناتھن کارپینٹر نے دہشت گردی کے خلاف جاری پاکستان کی کارروائی کو سراہا۔ اُنھوں نے کہا کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں بہت اہم کام کیا ہے۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ اِن علاقوں میں اب وہاں استحکام آیا ہے اور یہ طویل مدت کے لیے محفوظ علاقہ بن گیا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کی حکمت عملی پر عمل درآمد اور پیش رفت میں امریکہ کو نہ صرف خاص دلچسپی ہے بلکہ امریکہ پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

ایک سوال پر جوناتھن کارپینٹر نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران کولیشن فنڈ کی ادائگیاں جاری ہیں۔ حکومت پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ تمام شدت پسند گروہوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک درست انداز ہے جس کی ہم حمایت کرتے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197357
داعش نے یورپ نقل مکانی کو گناہ کبیرہ قرار دیدیا
بیروت…….شام اورعراق کے وسیع وعریض علاقے پر قابض شدت پسند گروپ داعش نے شام سے یورپ اور دوسرے ملکوں کی طرف ہجرت کرنے والےمہاجرین کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے ان کی نقل مکانی کو گناہ کبیرہ قرار دیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق داعش کے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے آن لائن جریدہ "دابق” میں شائع ایک مضمون میں ترکی کے ساحل سے ملنے والی شامی بچے کی لاش کی تصویر کے ساتھ ایک مضمون میں پناہ گزینوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جائیں ورنہ ان کا انجام بھی سمندر میں ڈوب پر جاں بحق ہونے والے ایلان کردی کی طرح خوفناک ہوگا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197347
مصر میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے غیر ملکیوں سمیت 12 سیاح ہلاک، متعدد زخمی
ویب ڈیسک پير 14 ستمبر 2015
قاہرہ: مصر میں پولیس اور افواج نے غلطی سے سیاحوں کے ایک کاروان پر حملہ کرکے 12 سیاحوں کو ہلاک کردیا جن میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
مصری وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصر کی پولیس اور فوج ملک کے مغرب میں واقع ریگستان میں دہشت گردوں کا تعاقب کررہی تھی، اس دوران فورسز کو چار ٹرک نظر آئے جس میں ملکی اور غیر ملکی سیاح موجود تھے۔ یہ ٹرک اس علاقے سے گزررہے تھے جو بیرونی سیاحوں کے لیے وضع کردہ حدود سے باہر تھا۔ جس پر فورسز نے غلط فہمی کا شکار ہوکر قافلے کو نشانہ بنایا۔
مصری وزارت داخلہ نے واقعے میں 12 افراد کی ہلاکت اور 10 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، ہلاک اور زخمی ہونے والے سیاحوں میں میکسیکو کے شہری بھی شامل ہیں ۔ مصری حکام کے مطابق واقعے میں 2 میکسیکن شہری ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب میکسیکو کی حکومت نے بھی اپنے دو باشندوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے اور زخمی ہونے والے افراد کی مزید تصدیق کی جارہی ہے۔ میکسیکو کے صدر اینرک پینا نائیٹو نے ان ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے مصر سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
2013 میں مصر میں فوج کی جانب سے صدر محمد مرسی کی حکومت کے خاتمے کے بعد پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور داعش کے حمایت یافتہ شدت پسند اب تک سینکڑوں پولیس اور فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرچکے ہیں اور اس کا مرکز وادی سینا میں رہا ہے یہی وجہ ہے کہ مغربی صحرا دہشت گردوں کا مرکز بنتا جارہا ہے۔
http://www.express.pk/story/391572/

9/11/2015

کشمیر میں جانور ذبح کرنے کی پابندی کی ‘خلاف ورزی’
سری نگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جانور ذبح کرنے کی پابندی کو خواتین کی تنظیم "دختران ملت” کی سربراہ آسیہ اندرابی نے ہوا میں اڑا دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز جموں کشمیر کی ایک عدالت کی جانب سے جانوروں کے ذبح کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
آسیہ اندرابی نے اس پابندی کو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے گائے ذبح کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ نوجوانوں نے ایک سیاہ گائے کو گرایا ہوا ہے جبکہ آسیہ اندرابی اس کی گردن پر چھری پھیر رہی ہیں۔
اس موقع پر آسیہ انداربی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق جانوروں کی قربانی مسلمانوں کے لیے جائز ہے، اس لیے عدالتی فیصلے اور ہندوستان کے نافذ کردہ قانون کی نفی کے طور پر گائے کی قربانی کی جارہی ہے۔
جبکہ اس موقع پر موجود دیگر کئی خواتین نے نعرے لگائے۔
خیال رہے گزشتہ روز جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینج کے جسٹس دہراج سنگھ ٹھاکر اور جسٹس جاناک راج کوتوال نے ایڈووکیٹ پاریموکش سیتھ کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی لگادی تھی.
عدالت نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت جاری کی تھی کہ تمام پولیس افسران خاص طور پر ضلعی افسران (ڈی ایس پیز) اور اسٹیشن ہاؤس افسران (ایس ایچ اوز) کو اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کا حکم جاری کریں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔‘
http://www.dawnnews.tv/news/1026520/
چین میں جدید ترین ہیلی کاپٹروں کی تیاری
بیجنگ: چین نے چپکے سے حملہ کرنے والے نئے ہیلی کاپٹروں کی تیاری کا آغاز کردیا ہے جو 2020 تک چین کی مسلح افواج کو فراہم کردیئے جائیں گے.
خبر رساں ادارے رائٹرز نے چین کے سرکاری روزنامے کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر ملک کی سب سے بڑی اسلحہ بنانے والی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا ( اے وی آئی سی) تیار کرے گی.
رپورٹ میں کمپنی کے چیئرمین لِن زومنگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان ہیلی کاپٹروں کی مدد سے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی ‘جنگی صلاحیتوں کی تشکیل نو’ میں مدد ملے گی.
لن زومنگ کا کہنا تھا کہ "یہ رجحان ہے کہ زمینی افواج ہیلی کاپٹرز پر بہت زیادہ انحصار کرنے لگیں گی کیوں کہ ان میں بکتر بند گاڑیوں کے مقابلے میں حملہ کرنے کی بہتر صلاحیت ہوتی ہے جبکہ یہ سرحدی افواج کو نقل و حمل کی فراہمی میں بھی مددگار ثابت ہوں گے”.
رپورٹ کے مطابق کمپنی کے چیف ہیلی کاپٹر ڈیزائنر وو شمنگ کا کہنا تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر پیچیدہ ماحول میں غیر معمولی طور پر اپنی بقاء کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ آپریشن کی عظیم صلاحیت کے حامل ہوں گے.
واضح رہے کہ صدر شی جن پنگ نے چینی افواج کو مضبوط اور جدید بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، تاکہ چین خطے بالخصوص جنوبی اور مشرقی چین کے سمندروں میں اپنے قدم مضبوطی سے جما سکے.
اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مزین اسلحے، جیٹس، ایئر کرافٹس اور سیٹلائٹس کو مار گرانے والی ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی زور دیا گیا ہے.
http://www.dawnnews.tv/news/1026521/
فلسطینیوں کو اقوام متحدہ ہیڈ کواٹرز پر پرچم لہرانے کی اجازت مل گئی
نیویارک………اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں رکن ممالک کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہوئی۔ جس کے دوران جنرل اسمبلی کے 119ارکان نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔ امریکہ اور اسرائیل سمیت 8ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، جبکہ 45ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

فلسطینیوں کو اقوام متحدہ ہیڈ کواٹر میں فلسطینی پرچم لہرانے کی اجازت ملنا ان کے لیے سفارتی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197052

9/10/2015

عراق کے نائب وزیر انصاف کو مسلح نقاب پوشوں نے اغوا کر لیا
بغداد (اے پی پی) عراق کے نائب وزیر انصاف عبدالکریم فارِس کو مسلح نقاب پوشوں نے اغوا کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بغداد کے شمالی ضلع میں پیش آیا جہاں سیاہ لباس میں ملبوس اغوا کار نائب وزیر اور ان کے دو محافظوں کو گاڑی سے نکال کر اپنے ساتھ لے جانے لگے تو ڈرائیور کی مزاحمت پر اْسے مسلح حملہ آوروں نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق اغواء کار ڈرائیور کو زخمی کرنے کے بعد نائب وزیر انصاف اور ان کے محافظوں کو ساتھ لے گئے تاہم کچھ دیر بعد دونوں محافظوں کو رہا کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران بغداد کے قریب سے18 ترک مزدوروں کو بھی اغوا کیا گیا تھا۔
http://dailypakistan.com.pk/international/10-Sep-2015/265735
القاعدہ نے داعش کو ناجائز قرار دے دیا
ویب ڈیسک جمعرات 10 ستمبر 2015
کابل: القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند گروپ داعش اور اس کے سربراہ ابوبکربغدادی کو ناجائز قرار دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق القاعدہ کی جانب سے جاری کئے گئے آڈیو پیغام میں ایمن الظواہری کا کہنا تھا کہ وہ داعش اور اس کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی خلافت کو نہیں مانتے اور نا ہی ان کی ریاست کو جائز تصور کرتے ہیں، داعش کی بڑی غلطیوں کے باوجود اگر وہ خود عراق یا شام میں ہوتے تو بعض معاملات میں ان سے ضرور تعاون کرتے کیونکہ دونوں گروپوں کے درمیان مغرب کے خلاف لڑنے کے لیے تعاون کی گنجائش موجود ہے۔
واضح رہے کہ چند برس قبل تک داعش القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ کی حلیف تھی تاہم گزشتہ برس سے دونوں کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور باہمی لڑائیوں میں دونوں نے ایک دوسرے کو کافی جانی نقصان بھی پہنچایا ہے۔ اس کے علاوہ داعش نے افغانستان مین طالبان کو بھی چلینج کررکھا ہے۔
http://www.express.pk/story/390555/
پناہ گزینوں کو یورپ میں رکھنا داعش کی کامیابی ہوگی، فرانس
پیرس……فرانس نے خبردار کیا ہے کہ عراق اور شام میں شدت پسند گروپ کے ہاتھوں مظالم کا شکار ہو کر نقل مکانی کر کے آنے والے تمام پناہ گزینوں کو یورپ میں پناہ دینا غلط ہو گا۔

60 ممالک بشمول عراق، اردن، ترکی اور لبنان، کے وزرا نے پیرس میں ایک کانفرنس میں شرکت کی جس میں پناہ گزینوں کے مسئلے کے حل کے لیے تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ خطے کی حکومتوں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ تمام اقلیتوں کو سیاسی عمل میں شامل کریں اور انسانیت کے خلاف جرم سے کسی کو استثنیٰ نہ دیں۔

فرانس کے وزیرخارجہ لوراں فابیوس نے "آر ٹی ایل” ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ یہ بہت مشکل صورتحال ہے لیکن اگر ان تمام پناہ گزینوں کو یورپ یا کہیں اور پناہ دے دی جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ داعش کے شدت پسند جیت گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد یہ ہے کہ مشرق وسطیٰ، مشرق وسطیٰ ہی رہے، یعنی ایسا خطہ جہاں مسیحی بھی ہیں، یزیدی بھی اور دیگر لوگ بھی آباد ہیں۔

کانفرنس کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے فرانس کے صدر فرانسواں اولاند کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یہ ایک فوری حل طلب مسئلہ ہے۔اگر ہم ان ملکوں، جو کہ پناہ گزینوں کی میزبانی کے لیے خود کو پیش کر رہے ہیں، کو مزید امداد پیش نہیں کرتے، ان کیمپوں میں رہنے والے خاندانوں کو تعاون فراہم نہیں کرتے تو بہت سے المیے جنم نہیں لیں گے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196889

امریکا نے صومالیہ میں اپنا سفارتی مشن دوبارہ کھول دیا

واشنگٹن……امریکا نے صومالیہ کے لئے اپنا سفارتی مشن دوبارہ کھول دیا۔امریکی وزارت خارجہ کے ایک بیان میںکہا گیا کہ یہ سفارتی مشن صومالیہ کے دارالحکومت میں نہیں بلکہ ہمسایہ ملک کینیا میں امریکی سفارتخانے کی عمارت میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

بیان کے مطابق امریکی حکام کاروباری اور دوسرے معاملات کو مکمل کرنے کے لئے صومالیہ کے دورے کرتے رہیں گے۔ امریکی حکام کے مطابق حالات بہتر ہوتے ہی موغادیشو میں امریکی سفارت خانہ دوبارہ قائم کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے صومالیہ میں عدم استحکام پیدا ہونے کے بعد سے اپنا سفارتی مشن 1990ء کی دہائی کے شروع میں واپس بلا لیا تھا۔ -–
http://search.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=196908
افغان سفیر کا دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون پر زور
اسلام آباد: افغان سفیر جانان موسٰی زئی نے دہشت گرد گروہوں بالخصوص دولت اسلامیہ(داعش) کے خلاف علاقائی تعاون پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دہشت گردی ختم کرنےکیلئے کسی ایک ملک کےپاس حل یا حکمت عملی نہیں۔’ اس مشترکہ دشمن کو ختم کرنے کیلئے ہم سب کو متحد ہو کر اجتماعی جواب دینا ہو گا‘۔
افغان سفیر نے بدھ کو یہاں سینٹر فار پاکستان اینڈ گلف سٹیڈیز کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب میں دہشت گرد گروہوں سے لاحق خطرات کی نوعیت میں تبدیلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے سرگرم تحریک طالبان پاکستان کا جھکاؤ داعش کی جانب ہو رہا ہے۔
’اس کی ایک مثال ٹی ٹی پی کے کچھ سابق جنگجوؤں کا افغان صوبہ ننگرہار میں گھس جانا اور داعش کا جھنڈا تھامنا ہے‘۔
موسٰی زئی کے مطابق، دنیا کے دوسرے حصوں کی طرح داعش پاکستان میں بھی اپنا پروپیگنڈا اور دقیانوسی نقطہ نظر پھیلا رہا ہے۔
’دہشت گرد گروہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ تیز رفتار ہیں، ان کا کوآرڈینیشن، کمیونیکیشن اور کوآپریشن بہتر ہے۔اس کے برعکس علاقائی ریاستیں کافی سست روی سے کام کر رہی ہیں‘۔
’ہم اجتماعی ردعمل اور موثر کارروائی کیلئے ضروری طریقہ کار اور متفقہ قواعد بنانے میں ناکام رہے ہیں‘۔
’قومی سطح پر ملکوں کو تشدد کیلئے اکسانے والے فتوی مراکز، جلسے جلوس، اور اجلاس مکمل طور پر ختم کرنا ہوں گے‘۔
http://www.dawnnews.tv/news/1026455/

9/9/2015

سعودی اتحادیوں کی بمباری، 20 بھارتی ہلاک
صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے بندرگاہی مقام الحدیدہ میں تیل کے سمگلروں کی دو کشتیوں پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں 13 بھارتی شہری ہلاک اور سات لاپتہ ہیں جبکہ امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ یہ سات بھی مارے گئے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کاکہناہے کہ الحیدہ بندرگاہ کے نواحی علاقہ الخوخا میں سعودی اتحاد کے طیاروں نے دوکشتیوں پر بمباری کی۔ مقامی رہائشیوں اور مچھیروں نے تیل کے سمگلروں کی کشتیوں پر کی جانے والی بمباری میں 20 بھارتیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایاہے کہ بمباری کے وقت 20بھارتی شہری دوکشتیوں میں سفر کررہے تھے ۔
حوثی باغیوں کے زیرانتظام نیوز ایجنسی ’صباء‘کے مطابق صنعاءپر سعودی تحادیوں کی بمباری سے 15 شہری ہلاک جبکہ 77 زخمی ہوئے اور یہ کارروائیاں حوثی باغیوں کیلئے جاری جنگ کا حصہ تھیں۔ اے ایف پی نے عینی شاہدوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس اکیڈمی اور سیکیورٹی سروسز کے ہیڈکوارٹرز کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔
http://dailypakistan.com.pk/international/09-Sep-2015/265625
اندرا گاندھی ائیر پورٹ کو اڑانے کی دھمکی آمیز کال پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی
نئی دہلی (آئی این پی) اندرا گاندھی انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر نامعلوم شخص نے فون کال کر کے دھمکی دی کہ اگر اسے دس لاکھ روپے نہ دیئے گئے تو وہ تابکاراور دھماکا خیز مواد سے نئی دہلی ائیر پورٹ اڑا دے گا۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق یہ فون کال تھانے شہر کی ایک کال آفس سے کی گئی تھی تاہم تفتیش کرنے پر کوئی نمبر نہیں مل سکا۔ پولیس نے اسے ایک افواہ اور جھوٹی خبر قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے کسی بھوکے کی کال ہے۔ کال کرنے والے نے خود کو پاکستانی شہری ظاہر کیا اور اپنا نام احمد بتایا جبکہ انگریزی زبان میں گفتگو کرتا رہا جو تقریباً 9 منٹ تک جاری رہی۔ اس کا کہنا تھا کہ اگر اسے دس لاکھ روپے نہ ملے تو اندرا گاندھی ائیر پورٹ پر رکھا گیا پلوٹونیم پھٹ جائے گا۔ تھانے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/09-Sep-2015/265346
پاک بھارت ڈی جی رینجرز کی ملاقات آج نئی دلی میں ہو گی
راولپنڈی…… پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل رینجرز کے درمیان ملاقات آج نئی دلی میں ہوگی، ملاقات میں سرحدی کشیدگی اور انتظامی امور پر بات کی جائے گی۔

پنجاب رینجرز کا 16 رکنی وفد 4روزہ دورے پر آج نئی دلی پہنچے گا۔ پاکستان کی نمائندگی ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی کریں گے اور اپنے ہم منصب انسپکٹر جنرل بی ایس ایف سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ملاقات میں سرحدوں پر بی ایس ایف کی بلااشتعال فائرنگ، ورکنگ باؤنڈری اور انٹرنیشنل باؤنڈری پر سیکیورٹی صورتحال اور انتظامی امور جیسے معاملات زیر بحث آئیں گے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196795
جرمنی 5 لاکھ افراد کو پناہ دینے پر رضامند
جرمن وائس چانسلر سگمار گیبرئیل نے کہا ہے کہ جرمنی کئی سالوں تک ہر سال پانچ لاکھ تک پناہ گزینوں کو قبول کرسکتا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توقعات کے مطابق جرمنی میں رواں سال آٹھ لاکھ سے زائد پناہ گزین آئیں گے جو کہ 2014 سے چار گنا زیادہ ہیں۔
انہوں نے اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا دیگر یورپی ممالک کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
یو این ایچ سی آر کے مطابق پیر کے روز صرف میسیڈونیا میں 7000 شامی پناہ گزین پہنچے جبکہ 30 ہزار یونان کے جزیروں پر موجود ہیں۔
پناہ گزیوں کے مسئلے پر یورپی حکومتوں کی مختلف آراء منظر عام پر آئی ہیں جہاں ہنگری نے پناہ گزینوں کو روکنے کے لیے باڑ لگادی ہے جبکہ جرمنی انہیں قبول کرنے پر رضامند ہے۔
یونانی وزیراعظم نے پیر کے روز کہا تھا کہ لیسبوز کا جزیرہ تارکین وطن کے بوچھ سے ‘پھٹنے’ والا ہے جہاں سے تقریباً 20 ہزار تارکین وطن داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔
زی ڈی ایف ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے گیبرئیل نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ کئی سالوں تک ہم پانچ لاکھ افراد کو اپنا سکتے ہیں۔
http://www.dawnnews.tv/news/1026380/
داعش کا شامی حکومت کے تیل کے آخری کنویں پرقبضہ
دمشق…….داعش نے وسطی صوبے حمص میں واقع شامی حکومت کے زیر انتظام تیل کے آخری کنویں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ حمص کے مشرق میں واقع جزال فیلڈ کو بند کردیا گیا ہے اور وہاں داعش اور شامی فوجیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔لڑائی میں فریقین کا جانی نقصان بھی ہوا ہے مگر آبزرویٹری نے اس کی تفصیل نہیں بتائی ہے۔شامی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے اسی علاقے میں جنگجوووں کا ایک حملہ پسپا کردیا ہے۔بیان میں میں جزال کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔البتہ اس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پچیس جنگجوں کو ہلاک کردیا گیا ہے اور ان میں غیرشامی جہادی بھی شامل ہیں۔باغی جنگجوووں نے دو روز قبل آئل فیلڈ پر قبضہ کیا تھا۔جزال درمیانے حجم کا کنواں ہے اور یہ داعش کے زیر قبضہ تاریخی شہر تدمر سے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ اسی علاقے میں تیل کے علاوہ معدنی ذخائر بھی موجود ہیں۔شامی فوج مئی میں داعش کے تدمر پرقبضے کے بعد سے اس آئیل فیلڈ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے ہوئی تھی۔دریں اثنا آبزرویٹری نے ایک اور اطلاع میں بتایا ہے کہ امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے داعش کے دارالحکومت الرقہ پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں پانچ غیرملکیوں سمیت سولہ جہادی ہلاک ہوگئے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196781
حوثی اورعلی صالح جنگی مْجرم ہیں،یمنی صدر
صنعاء……یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے کہا ہے کہ سابق منحرف صدر علی عبداللہ صالح، ان کی حامی ملیشیا اور باغی گروپ حوثی جنگی مجرم ہیں جو نہتے شہریوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ ان کی وحشیانہ کارروائیوں پر خاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں ۔عرب ٹی وی کے مطابق صدر منصورہادی نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے یمن کے بارے میں خصوصی ایلچی اسماعیل الشیخ احمد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صدرہادی نے کہا کہ یمن میں قیام امن کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد2216 پر فوری عمل درآمد کی ضرورت ہے، یمن کے موجودہ بحران کا وہی سیاسی حل مثالی ہوسکتا ہے جس میں حوثی ہتھیار پھینک کر تمام ریاستی اداروں اور شہروں کو آئینی حکومت کی عمل داری میں دیں اور یمن کے حوالے سے عالمی اور خلیجی ممالک کے فیصلوں پر قبول کریں۔ حوثیوں اور علی صالح کی کارروائیوں سے ملک بدترین تباہی سے دوچار ہوا ہے۔ یمن کی تعمیر نو ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ عالمی برادری اس میں حصہ لے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196773

9/8/2015

سعودی بادشاہ کا فلسطینیوں کیلئے وہ اعلان جس نے عالم اسلام کے دل جیت لیے
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک ہزار فلسطینی مسلمانوں کے لیے حج کے انتظامات کا حکم دیدیا ، اس کا تمام خرچہ سرکاری طورپر برداشت کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ودعوت وارشال الشیخ صالح بن عبدالعزیز آل الشیخ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شاہ سلمان کی خصوصی ہدایت پر اس بار ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کا سرکاری سطح پر انتظام کیا جا رہا ہے، فلسطینی قوم سعودی مملکت، عوام اور حکومت کی طرف سے ہر طرح کی خدمت کی مستحق ہے۔
العربیہ کے مطابق شاہ سلمان کے حکم سے ان کی عالم اسلام کے ہمدردی اور غم گساری کے جذبے کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج اور عمرہ پروگرام کے تحت فلسطینی شہریوں کے خصوصی حج کے کوٹے کو برقرار رکھا گیا ہے اور ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کی میزبانی کا سرکاری سطح پر اہتمام کیا جا رہا ہے۔الشیخ صالح آل الشیخ کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان کی جانب سے ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کی میزبانی کا حکم اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین کے دل میں مظلوم فلسطینی قوم کا کس قدر احترام اور محبت ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/07-Sep-2015/264916
بھارت نے کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے، سرتاج عزیز
ویب ڈیسک منگل 8 ستمبر 2015
اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت حملہ کرنے کی خوش فہمی میں نہ رہے اگر انہوں نے کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے جب کہ دورہ افغانستان میں پاکستان مخالف بیانات بند کیے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت نے پاکستان مخالف ایجنڈے پرالیکشن لڑا اور مودی سرکار کی پالیسی پہلے دن سے پاکستان مخالف ہے لیکن اس کے باوجود ہم بھارت سے کشمیر سمیت تمام امور پر مذاکرات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داود ابراہم اور حافظ سعید کے بارے میں بھارتی بیان کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور بھارت حملہ کرنے کی خوش فہمی میں نہ رہے انہوں نے کارروائی کی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سرحدی فورسز کی ملاقات بہت اہمیت کی حامل ہے جو کل ہوگی جس میں جنگ بندی کے معاملے پر بات ہوگی کیوں کہ 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد ضرور ہے جب کہ ملاقات سے دونوں ممالک میں تناو کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی مشیروں کی ملاقاتوں میں بھی جنگ بندی کا معاملہ ایجندے میں شامل تھا اور مناسب طریقہ کار طے ہونے سے ہی بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ میں کمی آئے گی تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ دونوں جانب گائید لائن کا کوئی نظام قائم کیا جائے۔
دورہ افغانستان پر بات کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ کابل حملے کے بعد افغانستان سے پاکستان مخالف بیان آئے تاہم دورہ افغانستان میں پاکستان مخالف بیانات بند کیے جانے پر اتفاق ہوا اور افغان صدر نے بداعتمادی کی فضا ختم کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان کی معاشی اورسماجی بہتری کیلیےاپناکرداراداکرتارہےگا اور دونوں ممالک کےدرمیان جوائنٹ اکنامک کمیشن پر بات کی جائےگی جب کہ اس سلسلے میں نومبر کے پہلے ہفتے میں افغان وزیر تجارت پاکستان کا دورہ کرینگے۔
http://www.express.pk/story/390074/
شام میں ڈرون حملے میں داعش کے 2 برطانوی جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق
ویب ڈیسک منگل 8 ستمبر 2015
دمشق: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے گزشتہ ماہ شام میں کئے گئے ایک ڈرون حملے میں داعش کے 2 برطانوی جنگجووں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ گزشتہ ماہ شام کے شہررقہ میں برطانوی فضائیہ نے ڈرون حملہ کیا تھا جس میں داعش کے دو برطانوی جنگجو ریاد خان اورروح الامین بھی ہلاک ہوئے۔ یہ حملہ برطانیہ کا شام میں داعش کے لیے لڑنے والے برطانوی شہریوں پر پہلا حملہ تھا۔
ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ ریاد خان کوبے حد محتاط منصوبہ بندی کے بعد ڈرون میں اس وقت ہدف بنایا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں سفرکررہے تھے، ریاد خان نے برطانوی سرزمین پر’سفاکانہ‘ حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی اور اپنے دفاع کے لیے اٹھایا جانے والا یہ قدم قانونی ہے۔ اس کارروائی سے پہلے اٹارنی جنرل سے مشاورت کی گئی تھی اور وہ اس بات پر واضح طور پر متفق تھے کہ ریاد خان کو ہدف بنانے کا قانونی جواز موجود ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ 24 اگست کو رقہ میں ہی امریکی فورسز کی کارروائی میں ایک اوعر برطانوی جنید حسین بھی مارے گئے تھے۔ ریاد خان اور جنید حسین نے رواں موسم گرما میں برطانیہ میں منعقد ہونے والی یادگاری تقریبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
دوسری جانب ریاد خان کے اہلخانہ کے قریب ایک شخص محمد اسلام نے اس واقعے سے متعلق سچ جاننے کے لیے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی سکیورٹی حکام کے مطابق 700 کے قریب برطانوی شہری شام گئے اور ان میں سے نصف کے قریب واپس لوٹ آئے ہیں۔
http://www.express.pk/story/390067/
قطرنے بھی یمن میں اپنے فوجی تعینات کردیے
ویب ڈیسک منگل 8 ستمبر 2015
دوحہ: قطر نے پہلی بار یمن میں اپنے ایک ہزار فوجی تعینات کردیئے ہیں۔
عرب نیوز چینل کے مطابق ایک ہزار قطری فوجیوں کو یمن کے علاقے ماریب میں تعینات کیا گیا ہے اور ان کے ساتھ بکتر بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹربھی بھیجے گئے ہیں۔ماریب میں ہی گذشتہ ہفتے سعودی اتحاد کے 60 فوجی مارے گئے تھے۔ حوثی باغیوں کے ماریب میں گولہ بارود کے ایک ذخیرے پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی فوجیوں میں سے متحدہ عرب امارات کے 45، سعودی عرب کے 10 اور بحرین کے 5 فوجی شامل تھے۔
سعودی عرب کی کمان میں قائم اتحاد کے ہزاروں فوجی یمن میں بھیجے گئے ہیں تاکہ صدر ہادی کی حکومت کو بحال کیا جا سکے۔ اتحادیوں نے جولائی میں ساحلی شہر عدن کا کنٹرول حوثی باغیوں سے لے لیا تھا اور اب ملک کے شمالی علاقوں کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں سعودی کمان میں ہونے والی فوجی کارروائیوں میں ساڑھے چار ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے دو ہزار سے زیادہ عام شہری ہیں۔

http://www.express.pk/story/390057/
ترکی میں دہشتگردوں کا حملہ، 16 فوجی ہلاک
انقرہ : ترک فوج نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ کرد باغیوں کے حملے میں اس کے 16 فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ حملہ ایک روز قبل جنوب مشرقی ترکی کے صوبے ہککاری کے ایک گاﺅں کے قریب ہوا تھا۔
یہ جولائی میں کرد باغیوں اور ترک سیکیورٹی فورسز کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد فوجیوں پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ تھا۔
کردستان ورکرز پارٹی سے تعلق رکھنے والے باغیوں نے ڈگلیسا نامی گاﺅں کے قریب ایک بارودی سرنگ کے ذریعے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا جو اس علاقے میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا کام کررہا تھا۔
وزیراعظم احمد اوغلو نے پیر کو کہا کہ باغیوں نے پہلے فوجیوں پر فائرنگ کی اور بعد میں بم دھماکے کیے۔
ان کا کہنا تھا ” ہمارے سولہ فوجی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا کام کررہے تھے تاکہ اس خطے کے لوگ آرام سے سفر کرسکیں”۔
انہوں نے دہشتگرد گروپس کے خلاف جنگ کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ” ہم دہشتگردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور جمہوریت یا قانون کی حکمرانی پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ان علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کیا جائے گا”۔
پاکستان کی مذمت
پاکستان نے گزشتہ روز ترکی میں دہشتگرد حملے کی پرزور مذمت کی ہے جس میں سولہ فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترکی سے برادرانہ یکجہتی کا اعادہ کیا گیا ہے ” ہمارے جذبات اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ترک قوم دہشتگردی کے عفریت کو شکست دے گی”۔
http://www.dawnnews.tv/news/1026331/

9/7/2015

’ہندوستان مخالف ریڈیو آن لائن ہوگیا‘
سری نگر: ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 1991ء میں قائم ہونے والے ہندوستان مخالف ریڈیو اسٹیشن ’صدائے حریتِ جموں کشمیر‘ نے اپنی انٹر نیٹ ٹرانسمیشن کا آغاز کردیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریڈیو کے انٹرنیٹ نشریات کا اعلان پاکستان کے تحت چلنے والے کشمیر میڈیا سروس کی ویب سائیٹ پر کیا گیا ہے۔
ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ’سدائے حریتِ جموں کشمیر ریڈیو 24 گھنٹے کے لیے اپنی نشریات، جس میں ہر گھنٹے کے بعد اہم خبریں، رپورٹس، ٹاک شوز اور انقلابی نغمے شامل ہیں، کا آغاز کردیا گیا ہے۔‘
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی کو مدد فراہم کرنے کے لئے دن بھر میں 24 گھنٹے ریڈیو پر پروگرام پیش کئے جائیں گے۔
مذکورہ ریڈیو کی نشریات کشمیری، اردو، انگریزی اور ہندی زبانوں میں پیش کی جائیں گی۔
http://www.dawnnews.tv/news/1026282/
اسپین:داعش سے تعلق کے الزام میں لڑکی گرفتار
والنسیا: اسپین کی پولیس نے شام جا کر داعش کے ساتھ مبینہ طور پر منسلک ہونے کے الزام میں 18 سالہ ماروکن لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسپین میں گزشتہ سال سیکیورٹی خدشات سامنے آنے کے بعد سے اب تک داعش سے ہمدردی کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
پولیس نے والنسیا کے قریب گاندیا ٹاؤن سے لڑکی کو اس کے گھر سے گرفتار کیا اور اس موقع پر لڑکی کا پورا جسم کالے رنگ کے نقاب میں چھپا ہوا تھا جبکہ صرف اس کے ہتھکڑی لگے ہاتھ ہی دیکھے جاسکتے تھے۔
پولیس نے لڑکی کے گھر سے شواہد سے بھرے ہوئے ڈبے بھی ہمراہ لے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر انٹرنیٹ کے ذریعے دیگر خواتین کو داعش میں شامل ہونے کے لیے بھرتی کررہی تھی۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ جس وقت اسے گرفتار کیا گیا وہ شام جانے کے لیے سفر کی تیاری میں مصروف تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کا تعلق ماروکو سے ہے تاہم وہ اسپین میں طویل عرصے سے مقیم ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وہ انٹرنیٹ پر جہادی نظریات کو پھیلانے کے لیے دہشت گرد حملوں کا جوز پیش کرتے ہوئے لوگوں کو ہلاک کرنے والی ویڈیوز کو پھیلارہی تھی۔‘
خیال رہے کہ اسپین سے گرفتار ہونے والی یہ پہلی لڑکی نہیں ہے جس پر الزام ہے کہ وہ خواتین کو مسلح گروپ میں شمولیت کے لئے بھرتی کررہی تھی، اس سے قبل بھی ایک خاتون کو اسی جرم میں جولائی میں لانزاروٹے کے جزیرے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اسپین سے 100 سے زائد افراد عراق اور شام میں شدت پسندوں سے جا ملے ہیں جن کے بارے میں حکام نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ وہ اسپین واپس آکر حملے کریں گے۔
یاد رہے کہ مارچ 2004ء میں القاعدہ سے متاثر ایک بمبار نے میڈرڈ میں مسافر سے بھری چار ٹرینوں کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، جس کے نتیجے میں 191 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اسپین پولیس نے واقعے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 20 ماروکن افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔
http://www.dawnnews.tv/news/1026275/
تیل کی قیمتوں میں کمی؛ سعودی حکومت کو خسارے کا سامنا
ریاض……سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے حکومتی خسارے کو کم کرنے کے لیے اخراجات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ ابراہیم ال آصف نے اخراجات میں کمی کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ خسارے میں کمی کے لیے صحت اور تعلیم کے شعبے کے بجٹ میں کٹوتیاں نہیں کی جائیں گی ۔انہوں نے بتایا کہ ایسے منصوبے جو کئی سال قبل منظور ہوئے تھے لیکن اُن پر کام شروع نہیں ہو سکا، انھیں ابھی کچھ عرصے کے لیے موخر کر دیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ حکومت اخراجات اور آمدنی میں خسارے کے فرق کو کم کرنے کے لیے بانڈ جاری کرے گی۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196595
جرمنی میں 10 اور آسٹریا میں ساڑھے 6 ہزار تارکین وطن کی آمد
ویانا……جرمنی اور آسٹریا کی جانب سے پناہ گزینوں کے لیے اپنی سرحدیں کھولنے کے اعلان کے بعد ہزاروں پناہ گزین ٹرینوں اور بسوں کے ذریعے ہنگری سے ان ممالک میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ پوپ فرانسس نے اپنے پیروکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کی بھرپور مدد کریںگزشتہ روز سے تارکین وطن بسوں ، ٹرینوں اور پیدل آسٹریا کی سرحد پر پہنچ رہے ہیں ، جنہیں ویانا، میونخ اور جرمنی کے دوسرے شہروں میں منتقل کیا جارہا ہے۔اس وقت تک ساڑھے چھ ہزار مہاجرین آسٹریا پہنچ چکے ہیں، جبکہ تقریباً دس ہزار پناہ گزین گزشتہ روز جرمنی پہنچے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ کے ریلوے اسٹیشن پر عربی بولنے والے امدادی کارکن بھی موجود ہیں، جو ان پناہ گزیوں کی رجسٹریشن اور دیگر امدادی کاموں میں معاونت انہیں خوراک اور دیگر بنیادی اشیا فراہم کررہے ہیں۔اقوام متحدہ نے اس صورتحال میں جرمنی اور آسٹریا کی حکومتوں کی تعریف کی ہے ۔ادھر، عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے یورپ بھر میں اپنے پیروکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ یورپ آنے والے ان پناہ گزینوں کو خوش آمدید کہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان افراد کی مدد کرنی چاہئے جو جنگ اور بھوک میں مبتلا ہیں اور جنہوں نے بہتر زندگی کی تلاش میں اپنا گھربار سب کچھ چھوڑ دیا ہے ۔یورپی ممالک کی جانب سے شامی افراد کو پناہ دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جسے تحسین کی نظروں سے دیکھا بھی جارہا ہے لیکن، پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دنیا میں سب زیادہ تعداد میں پناہ گزینوں کی اپنی ملک میں میزبانی کرچکا ہے۔ روس کے افغانستان پر حملے کے بعد چالیس لاکھ سے زائد افغان باشندے پاکستان آئے اور حکومت نے خندہ پیشانی سے کئی دہائیوں تک ان کی دیکھ بھال کی اور اب سترہ لاکھ کے قریب افغان باشندے اب بھی پاکستان میں مقیم ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196592

9/4/2015

ملائیشیا میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 14 افراد ہلاک
رائٹرز / ویب ڈیسک جمعرات 3 ستمبر 2015
کوالا لمپور: ملائیشیا کے مغربی ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ ملائیشیا کے مغربی ساحل میں مصروف ترین تجارتی آبی گزرگاہ آبنائے ملاکا کے قریب پیش آیا جہاں غیر قانونی طور پر ملائیشیا میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی جس میں 100 سے زائد افراد سوار تھے، حادثے کے بعد مقامی ماہی گیروں نے ڈوبنے والے متعدد افراد کی جانیں بچائیں جب کہ اس دوران 14 افراد کی لاشیں بھی نکالی گئیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
ملائیشیا کے حکام کے مطابق تاکین وطن کی بڑی تعداد اب بھی لاپتا ہے جنہیں تلاش کیا جارہا ہے اور اس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو سوار کرنا تھا جب کہ کشتی میں سوار افراد کی اکثریت کا تعلق انڈونیشیا سے تھا تاہم حکام کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 20 لاکھ سے زائد افراد روزگار کے لیےغیر قانونی طور پر ملائیشیا میں مقیم ہیں جن کی اکثریت کا تعلق ہمسائے ملک انڈونیشیا سے ہے جہاں سے ہر سال ہزاروں افراد روزگار کی تلاش میں تنگ اور خطرناک آبی گزرگاہوں سے ملائیشیا میں داخل ہوتے ہیں تاہم وزن کی زیادتی اور تندو تیز لہروں کی وجہ سے اکثر کشتیاں الٹنے کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں اور اس سے قبل 2 ماہ پہلے بھی انڈونیشین تارکین وطن کی ایک کشتی الٹنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
http://www.express.pk/story/388753/
وسطی افریقی ملک کیمرون میں 2 خودکش حملے، 30 افراد ہلاک
ویب ڈیسک جمعرات 3 ستمبر 2015
کیمرون: وسطی افریقی ملک کیمرون میں 2 خود کش حملوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی افریقی ملک کیمرون میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق پہلا خود کش حملہ دوپہر کے وقت صوبے کیراوا کے بازار میں ہوا جب کہ دوسرے حملہ آور نے ملٹری بیس کے قریب خودکو دھماکے سے اڑالیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق دونوں خود کش حملوں میں تقریبا 100 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
حکام کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی جانب حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم حملوں میں جنگجو تنظیم بوکو حرام کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
http://www.express.pk/story/388778/
شام میں روسی فوج کی کارروائیوںپر کڑی نظر ہے، جوش ارنسٹ
واشنگٹن…….امریکی وائٹ ہاوس ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ شام میں روسی فوج اور طیاروں کی تعیناتی پر رپورٹس سے آگاہ ہیں۔ وہ ان کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ جوش ارنسٹ نے کہا کہ شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت کو کسی بھی قسم کی فوجی یا مالی معاونت شام میں عدم استحکام اور منفی اثرات کا باعث بنے گی۔ سوشل میڈیا پر شام میں روسی ڈرون اور طیاروں کی موجودگی سے متعلق تصاویر اور اطلاعات پر امریکہ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، تاہم وائٹ ہاوس اور پینٹاگون کی جانب سے شام میں روسی فوج کے آپریشنز کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=196297
گوئٹے مالا کے صدر کی گرفتاری کے احکامات جاری ،سرکاری پراسیکیوٹر نے تصدیق کردی
گوئٹے مالا سٹی (آئی این پی) گوئٹے مالا کے سرکاری پراسیکیوٹر نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ملکی صدر اوٹو پیریز کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
قبل ازیں منگل کے روز گوئٹے مالا کے قانون سازوں نے64 سالہ پیریز کو حاصل استثنیٰ کے خاتمے کے حق میں ووٹ دیا تھا جس کے بعد ملکی صدر اور سابق جنرل کے خلاف کرپشن کے الزام میں مقدمہ چلانا ممکن ہوا ہے۔ صدر پر الزام ہے کہ ملکی کسٹم سروس کی ایک سکیم میں کئی ملین ڈالر کے فراڈ کے پیچھے اْن کا ہاتھ ہے۔
پیریز حکومت پر کرپشن کے متعدد الزامات عائد کئے جا چکے ہیں لیکن قانونی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہونے کی وجہ سے ابھی تک ان کے خلاف کوئی بھی مقدمہ نہیں چلایا جا سکا تھا۔
http://dailypakistan.com.pk/international/04-Sep-2015/263661

9/3/2015

سعودی فرماں روا شاہ سلمان آج امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے
ریاض…….سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آج امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے ، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دورے میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان 1 اعشاریہ 9 ارب ڈالر مالیت کے جنگی ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ شاہ سلمان کی صدر بارک اوباما سے ملاقات اس ہفتے متوقع ہے ۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=196194
وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانیہ کے حوالے کردیئے
ویب ڈیسک بدھ 2 ستمبر 2015
لندن: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانیہ کے حوالے کردیئے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے برطانوی ہم منصب اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جب کہ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور اس میں پائے جانے والے بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانوی حکام کے حوالے کیے۔
برطانوی وزیر داخلہ اور خارجہ نے چوہدری نثار علی کو معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ برطانوی حکام کا کہنا تھا کہ نومبر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کےموقع پر معاملہ باقاعدہ طور پر ان کے سامنے رکھا جائے گا۔
http://www.express.pk/story/388444/
شام میں کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک
ویب ڈیسک بدھ 2 ستمبر 2015
دمشق: شام کے شہر لتاکیہ میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر لتاکیہ کے نواحی علاقے حمام اسکوائر میں دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری کار کو دھماکے سے اڑدایا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کی شدت سے قریب کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق لتاکیہ شہر شامی صدر بشارالاسد اور حکومتی حامیوں کا گڑھ مانا جاتا ہے تاہم شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک شہر میں ہونے والی دہشت گردی کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔
واضح رہے کہ شام میں میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک ڈھائی لاکھ کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
http://www.express.pk/story/388461/
چین میں دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 70 ویں سالگرہ پر فوجی پریڈ
ویب ڈیسک جمعرات 3 ستمبر 2015
بیجنگ: چین میں دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ منعقد کی گئی جس میں 12 ہزار سے زائد اہلکاروں اور 200 لڑٓاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا۔
چین کے مشہور تیانمن اسکوائر پر دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر زبر دست فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 ہزار سے زائد اہلکاروں نے شرکت کی۔ پریڈ کے دوران ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش کی گئی جب کہ 200 سے زائد لڑٓاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا، 80 فیصد سے زائد ہتھیاروں کی پہلی بار عوام کے سامنے نمائش بھی کی گئی۔
چین کے صدر شی جنگ پنگ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جب کہ تقریب میں پاکستان کے صدر ممنون حسین اور جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل ارشد محمود، روسی صدر ولادمیر پیوٹن اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت 30 ممالک کے سربراہان اور سیکڑوں نمائندوں نے شرکت کی۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں چین کی عوام نے بہادری اور ثابت قدمی سے جاپانی جارحیت کا مقابلہ کیا اور انھیں شکست دی جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر پیپلز لبریشن آرمی میں 3 لاکھ کی کمی کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی اس وقت دنیا کی سب سے بڑی فوج مانی جاتی ہے جس کی مجموعی تعداد 23 لاکھ ہے۔
http://www.express.pk/story/388649/

9/2/2015

پیرس کے فلیٹ میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 8 افراد ہلاک
ویب ڈیسک بدھ 2 ستمبر 2015
پیرس: فرانس کے دارالحکومت کے ایک فلیٹ میں آگ لگنے سے 2 بچوں سمیت 8 افراد جھلس کر ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شمالی علاقے ایٹینتھ ڈسٹرکٹ کے ایک فلیٹ میں آگ لگنے کے باعث 2 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ 100 سے زائد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا اور واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔
فرانسیسی حکام کے مطابق فلیٹ میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پیرس کے میئر کا کہنا ہے کہ فلیٹ میں آگ لگنے سے 15 قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
http://www.express.pk/story/388392/
مشرقی سرحد پر قلیل المدتی جنگ کیلئے تیار ہیں، بھارتی آرمی چیف کی گیڈربھپکی
ویب ڈیسک منگل 1 ستمبر 2015
نئی دلی: بھارتی چیف آف آرمی اسٹاف دلبیر سنگھ کا کہنا ہے کہ فوج کو قلیل المدتی جنگ کے لئے ہروقت تیاررہنے کی ضرورت ہے۔
نئی دلی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے کہا کہ پاک بھارت سرحد پر دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ مستقبل میں ہونے والی قلیل المدتی جنگ کا پیش خیمہ ہے اور اس حوالے سے آگاہ ہیں اس لئے فوج قلیل المدتی جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیرمیں جنگ کے لئے نئے طریقے اپنائے جارہے ہیں اورمشرقی سرحد پربڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث فوج کو مزید الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔
بھارتی آرمی چیف نے تسلیم کیا کہ انہیں پیچیدہ خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے اور اسی سلسلے میں گزشتہ چند سالوں کے دوران بری فوج کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جنرل دلبیر سنگھ نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے حوالے سے اپنے منہ میاں مٹھو بنتے ہوئے بھارتی فوج کی تعریف کی اور 1971 میں پاکستان کو دو لخت کرنے میں بھارتی فوج کے کردار کو بھی سراہا۔
http://www.express.pk/story/388195/
کویت: 24 ایرانی ہمدردوں پر فرد جرم عائد
کویت: کویت کی ایک عدالت نے ملک میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں ایران سے تعلق رکھنے والے عسکری گروپ حزب اللہ کے 24 افراد پر فرد جرم عائد کردی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمان پر دھماکا خیز مواد سمیت دیگر آتشی اسلحہ اور گولہ بارود کویت میں اسمگل کرنے کے ساتھ کویت کے خلاف ’انتہائی قدم‘ اٹھاتے ہوئے ایران اور حزب اللہ کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام ہے۔
سرکاری وکیل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر کویت کے اتحاد اور علاقائی سالمیت کو کمزور کرنے کے لیے اقدامات کرنے اور خفیہ آلات کے استعمال کا بھی الزام ہے۔
دیگر 2 افراد پر بھی غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس حوالے سے سرکار کو مطلع نہ کرنے کے حوالے سے فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں سے ایک کا تعلق ایران سے بتایا جارہا ہے جبکہ دیگر افراد کویت کے شہری بتائے گئے ہیں۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق ’دہشت گرد سیل‘ سے ہے اور وزارت داخلہ کے مطابق اس کا انکشاف گزشتہ ماہ ملک کے سرحدی علاقے کے ایک گھر سے ملنے والے اسلحہ و گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کی برآمدگی کے بعد ہوا۔
اُس وقت حکام کا کہنا تھا کہ 3 افراد کو گرفتار کیا گیا، جنھوں نے ’غیر قانونی گروپ‘ سے تعلق کے جرم کا اقرار کیا ہے جسے مقامی میڈیا نے ’حزب اللہ‘ قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ دیگر عرب ریاستوں کے بجائے کویت کے تعلقات ایران سے بہت بہتر ہیں تاہم اب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دیکھی جارہی ہے.
http://www.dawnnews.tv/news/1026093/

8/28/2015

شمالی کوریا میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال ،40افراد ہلاک
پیانگ یانگ…. شمالی کوریا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ۔مختلف حادثات میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔عالمی ریڈ کراس کے مطابق شمالی کوریا میں حالیہ بارش اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ روس اور چین کے سرحد پر واقع شمال مشرقی شہر راجن میں طوفانی بارشوں کے بعد کئی آبادیاں سیلابی پانی ڈوب گئیں۔ سیلابی ریلا متعدد مکانات ،پل اور گاڑیاں کو بہا لے گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک چالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ گیارہ ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=195587
پاک بھارت مذاکرات سخت ضرورت ہیں، تناؤ ختم ہونا چاہیے، امریکہ
واشنگٹن………امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ خاتم ہونا چاہیے۔ دونوں ملکوں کو تعاون اور مل بیٹھ کر مذاکرات کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ واشنگٹن میں معمول کی پریس بریفنگ میں محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کم ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کیری نے بارہا کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ دونوں قوموں کو تنازعات کے حل کے لیے تعمیری مذاکرات جاری رکھنے چاہیے۔ طویل عرصے سے موجود مسائل کے معنی خیز حل کے لیے دونوں ممالک کو مذاکرات، باہمی تعاون اور مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں میں اضافے سے متعلق امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے سوال پر ترجمان جان کربی نے کہا کہ اس رپورٹ کا بہ خوبی جائزہ لیا جارہا ہے۔ ہم پاکستان سمیت تمام جوہری ممالک سے ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاو روکنے کی اپیل کرتے ہیں۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=195581
مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج سے جھڑپ میں4 مجاہدین شہید
سری نگر: مقبوضہ کشمیرکے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائی میں جھڑپ کے دوران4مجاہدین کو شہید اور ایک کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی فوج کے ترجمان کرنل این این جوشی نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کے قریب قاضی نگر دھار کے علاقے میں 3 سے 5 جنگجوؤںپر مشتمل ایک گروپ نے کنٹرول لائن عبور کی جس کے بعد جنگجو لچھی پورہ بجہامہ کے علاقے سکسریاں میں داخل ہوگئے جہاں بھارتی فوجیوں نے انھیں گھیر لیا۔ بھارتی فوج نے4 مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق فوجی اہلکاروں نے اوڑی اور نوگام میں حد متارکہ کے متصل وسیع گھنے جنگلات کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔فوج کو خدشہ ہے کہ کئی جنگجوجنگلات میں چھپے ہوئے ہیں اور انھیں ڈھونڈ نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کے خصوصی تربیت یافتہ اہلکاروں پیرا ٹروپرس کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگلات میں اتار اگیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی فورسز کے آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے اس دور ان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے مقامی لوگوں نے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اوڑی سے کپواڑہ تک گھنے جنگلات میں کئی دنوں سے جاری آپریشن میں لچھی پورہ اوڑی اورتوت مار گلی نوگام میں بھارتی فوج اورجنگجوؤں کے مابین جھڑپیںجاری ہیں۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحد پار سے جنگجوؤں کو وادی میں دھکیلنے میں ناکامی کے بعد جنگجو تنظیمیں نئی حکمت عملی کے تحت مقامی نوجوانوں کی بھرتی پر توجہ مرکوز کررہی ہیں۔
فوج کی15ویں کور کے سابق جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹننٹ جنرل سوبرتا ساہا نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ گزشتہ 2برسوں کے دوران مقامی نوجوانوں کی جنگجوؤںکی صفوں میں شمولیت کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میںآیا ہے اور یہ امر باعث تشویش ہے۔ اس ضمن میں فوجی کمانڈر کا کہنا تھاکہ یہ تعداد40کے قریب ہے جو تقریباً گزشتہ سال کے برابر ہے۔ جنرل سوبرتا ساہا نے کہا کہ دراندازی کی کوششوں میں بہت حد تک تیزی آئی ہے اور رواں سال کے دوران شمالی کشمیر میں اس طرح کی قریب ایک درجن کوششوں کے دوران19جنگجو مارے گئے۔
http://www.express.pk/story/387027/
زوارہ کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں،سیکڑوں ڈوب گئے
28 اگست 2015 (09:40)

طرابلس (مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا کے شہر زوارہ کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں جس سے سینکڑوں افراد ڈوب گئے۔بی بی سی کے مطابق مقامی افراد نے حادثے کے بارے میں بتایا کہ ایک کشتی میں 50 جب کہ دوسری میں400 سے زائد افراد سوار تھے۔لیبیا کے کوسٹ گارڈ نے کشتی میں سوار افراد کو بچانے کے لئے ریسکیو آپریشن کیااور بیشتر افراد کو بچا لیا جبکہ ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔مقامی افراد نے بتایا کہ شہر کے ہسپتال میں کم از کم 100 لاشوں کو لایا گیا ہے۔ کشتیوں میں سوار تارکین وطن کا تعلق شام، بنگلہ دیش اور سب صحارا کے ممالک سے ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/28-Aug-2015/261307
متحدہ عرب امارت نے پٹرول کی قیمت میں 8.4 فی صد کمی کا اعلان کردیا
ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ماہ ستمبر کے لیے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8.4 فی صد کمی کا اعلان کیا ہے جس کے اطلاق کے بعد فی لیٹر نئی قیمت 0.53 ڈالریعنی 1.96 درہم ہوجائے گی۔
العربیہ کے مطابق امارات کی وزارت توانائی نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔اگست کے اوائل میں اماراتی حکومت نے اپنے بجٹ میں توازن پیدا کرنے کے لیے پٹرول پر طویل عرصے سے دیے جانے والی سبسڈی کو بھی ختم کردیا تھا جس کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں 24 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کمی تھی اور صنعتی استعمال والی گاڑیوں کے لیے ڈیزل کی فی لیٹر کم قیمت مقرر کی تھی۔
واضح رہے کہ 2014ءسے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری ہے۔اس وجہ سے متحدہ عرب امارات کو تیل کی برآمد سے حاصل ہونے والی آمدن میں بھی نمایاں کمی واقع ہوچکی ہے لیکن اسی ماہ زرتلافی کے خاتمے کے بعد اس کے قومی خزانے کو تیل کی مد میں آمدن سے فائدہ پہنچے گا۔
عالمی مالیاتی فنڈکے اندازے کے مطابق یو اے ای کو اس مالی سال کے دوران 2009ءکے بعد پہلی مرتبہ بجٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس کے تخمینے کے مطابق یواے ای ہرسال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر زرتلافی کی مد میں سات ارب ڈالرز خرچ کرتا ہے۔
یو اے ای نے زرتلافی ختم کیے جانے کے بعد اب تیل کی قیمتیں مقرر کرنے کا بھی نیا نظام وضع کیا ہے اور حکومت کی ایک کمیٹی ہر ماہ کی 28 تاریخ کو آیندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا کرے گی۔
http://dailypakistan.com.pk/business/28-Aug-2015/261323
امریکی محکمہ دفاع نے داعش کے خلاف کامیابیوں کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں
واشنگٹن (اے این این) امریکی محکمہ دفاع نے شام اور عراق میں داعش کیخلاف کامیابیوںکے جھوٹے دعوے کرنے والے سینٹرل کمانڈ کے افسران کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ”سینٹ کام“ کے بعض افسران کی جانب سے صدر باراک اوباما اوردیگر سیاسی رہنماﺅں کو ”داعش“ کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بلندو بانگ دعوﺅں کو مبالغہ آرائی کے ساتھ پیش کرنے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔ پینٹاگون نے اب اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل کمانڈ کے بعض عہدیداروں کی جانب سے صدر اور دیگرحکومتی عہدیداروں کو داعش کے خلاف کارروائیوں میں خلاف واقعہ کامیابیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی تھی۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل کمانڈ کے اعلی عہدیداروں کے خلاف یہ تحقیقات ایک غیر فوجی تجزیہ نگارکی جانب سے دی گئی درخواست پرشروع کی گئی ہیں۔ ماضی میں ملٹری انٹیلی جنس میں کام کرنے والے ایک امریکی نے پینٹاگون کو درخواست دی تھی کہ اس کے پاس سینٹ کام کے افسروں کی داعش کے خلاف خیالی کامیابیوں کے دعوﺅں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
انہوں نے واشنگٹن میں بیٹھے فیصلہ سازوں کو ”داعش“ کے خلاف جنگ میں جھوٹی فتوحات کی یقین دہانیاں کرائی ہیں جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ سابق امریکی تجزیہ نگار لاری کوربز نے کہا کہ فوج کے ادارے نے 2011 میں ایک نئے قانون کی منظوری دی تھی جس کے تحت انٹیلی جنس شعبے یا جنگ سے متعلق معلومات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی تحقیقات کی اجازت دی گئی تھی۔ حکومت کو انٹیلی جنس شعبے سے وابستہ عہدیداروں کی جانب سے غلط معلومات فراہم کرنے کا سلسلہ بہت پہلے سے جاری تھا۔
سابق صدر جارج ڈبلیو بش کو عراق کے پاس وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بارے میں مبالغہ آرائی پرمبنی کہانیاں بھی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے بنا کرپیش کی گئی تھیں۔خیال رہے کہ داعش کے خلاف جنگ کی قیادت سنبھالنے کے بعد 3400 امریکی فوجی عراق میں فوجیوں کی عسکری تربیت اور رہنمائی کے لیے بغداد منتقل کیے جا چکے ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/international/28-Aug-2015/261089

8/27/2015

ہندوستان: گجرات فسادات میں ہلاکتیں 8 ہوگئیں
گجرات: ہندوستان کی ریاست گجرات میں پاٹیدار المعروف پٹیل برادری کے مظاہرین اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان جاری جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی فائرنگ میں 6 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دو افراد ایک روز قبل جھڑپوں میں ہلاک ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 4 افراد احمد آباد، 3 ضلع باناسکانتھا کے گادھ گاؤں اور ایک شخص میہاسانا ٹاؤن میں ہلاک ہوا۔
گجرات کے متعدد علاقوں میں جاری کشیدہ صورت حال پر قابو پانے کے لیے فوج کی متعدد کمپینوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب احمد آباد، صورت، راجکوٹ، پاٹان، پالن پور، جمناگر ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بھی کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
احمد آباد ڈسٹرکٹ کے کونسلر راجکمار بینوال کے مطابق ’احمد آباد میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج کی 5 کمپنیاں تعینات کردی گئی ہیں۔‘
گجرات میں جاری فسادات کے باعث یہاں کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے، اسکول، کالجز، بینکس، پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرینوں کی آمدورفت پٹیل برادری کی جانب سے ہڑتال کی کال دیئے جانے کے بعد مکمل طور پر بند ہیں۔
واضح رہے کہ یہ احتجاج اُس وقت شروع ہوا جب پاٹیدار یا پٹیل کمیونٹی کے نام سے معروف برادری کی جانب سے حکومت سے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں کوٹہ مختص کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس برادری کے پانچ لاکھ کے لگ بھگ افراد نے گجرات کے شہر احمد آباد میں رواں ہفتے منگل کو ایک ریلی نکالی اور پالیسیوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا.
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی سماجی نظام کی نچلی ذاتوں کو ناانصافی کی حد تک رعایت دی جاتی ہے۔
تاہم ریلی کے دوران تحریک کے ایک سرگرم 21 سالہ رہنماء ہردیک پٹیل کی گرفتاری کے بعد تصادم ہوگیا اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔
گجرات پولیس کے سربراہ پی سی ٹھاکر کے گزشتہ روز کے بیان کے مطابق مظاہرین نے 9 پولیس اسٹیشنز اور 3 درجن سے زائد بسوں کو جلا دیا جس کے بعد پولیس نے کشیدگی پر قابو پانے کے لیے کرفیو نافذ کردیا۔
دوسری جانب ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی جو گزشتہ برس انتخابات میں کامیابی سے قبل اس ریاست میں ایک دہائی سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہے، نے کرفیو کے نفاذ اور فوج کی تعیناتی کے بعد ریاست میں امن کی اپیل کی۔
پٹیل برادری ہندوستان اور بیرون ملک ایک دولت مند برادری سمجھی جاتی ہے جو معیشت پر چھائی ہوئی ہے، خاص طور پر ہیروں کی تجارت، خام تیل کی پروسیسنگ اور ٹیکسٹائل کی صنعت پر ان کا غلبہ ہے تاہم برادری کے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ ذات پات کی بنیاد پر قائم نظام نے ان کے لیے مواقع محدود کردیئے ہیں۔
ان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ مسلمانوں، نچلی ذات کے ہندوﺅں اور دیگر پسماندہ طبقوں کے حق میں نافذ پالیسیوں کو ختم کیا جائے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1025835/
حزب المجاہدین کے کمانڈر کا ویڈیو پیغام جاری ، نوجوانوں کو کشمیرکی جنگ آزادی میں حصہ لینے کی ہدایت، بھارتی فوج حرکت میں آگئی

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیر کی آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگی ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور عسکری جدوجہد میں اضافے ، پاکستانی پرچم لہرائے جانے کے واقعات کے بعد حزب المجاہدین کے کشمیر کے کمانڈر کی ایک ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وہ نوجوانوں کو کشمیر کی آزادی کی جنگ میں حصہ لینے کی دعوت دے رہے ہیں اور ہندوستانی فورسز کے مخبروں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کشمیر کی کسی عسکری تنظیم کی جانب سے باقاعدہ طور پر نوجوانوں کو عسکری کارروائیوں میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ۔انڈین ایکسپریس کے مطابق ویڈیو میں حزب المجاہدین کے 21 سالہ کمانڈر برہان مظفر وانی عرف عارف خان کو 2 دیگر نوجوانوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے،ان کاکہناتھاکہ وہ اپنے عزیزوں اور عیش و آرام کی زندگی ترک اور اپنا مستقبل قربان کرکے میدان عمل میں اس لیے ہیں تاکہ قوم کی ماو¿ں بہنوں کی عصمتوں کی حفاظت کر سکیں۔انہوں نے کشمیر کی عوام سے ہندوستان کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔
پولیس اہلکاروں کے حوالے سے وانی کاکہناتھاکہ کشمیر میں عام لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، اگر ہم چاہیں تو ان کے گھر والوں تنگ کر سکتے ہیں، ان کو غیر محفوظ کر سکتے ہیں لیکن ہمیں شریعت اجازت نہیں دیتی کہ پولیس والوں کے گھر والوں کو پریشان کریں، ہم ان کے گھر والوں کو بھی اپنے گھر والوں سے تعبیر کرتے ہیں۔
بتایاگیاہے کہ ویڈیو میں برہان مظفروانی کے مقتول بھائی محمد خالدوانی بھی دکھائی دے رہے ہیں جنہیں 14اپریل کو ہندوستانی فوج نے ترال کے علاقے میں ایک ’جعلی مقابلے‘ میں ہلاک کر دیا تھا جس سے ظاہرہوتاہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے ۔
ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق برہان مظفر وانی کے والد مظفر احمد وانی کا کہنا تھا کہ خالد گھر سے اسی وقت گیا تھا، اس کو جعلی مقابلے میں ہلاک کیا گیا۔ہندوستانی فوج نے اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے حزب المجاہدین کے 21 سالہ کمانڈر کی کسی بھی قسم کی اطلاع دینے والے لیے 10 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔
http://dailypakistan.com.pk/international/27-Aug-2015/260918
طرابلس: بحیرہ روم کی کشتی سے 55تارکین وطن کی لاشیں برآمد
طرابلس………بحیرہ روم میں ایک تارکین وطن کی کشتی سے 55لاشیں ملی ہیں۔ اطالوی کوسٹ گارڈز کے مطابق لیبیا سے آنے والی کشتی پر 55افراد کی پائی گئیں ہیں۔ سویڈن کے بحری جہاز کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا گیا، جس کے دوران کشتی میں سوار 430افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان تمام افراد کی موت کشتی میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے۔ اطالوی کوسٹ گارڈ کے مطابق اس سے پہلے بحیرہ روم میں گزشتہ روز 10ریسکیو آپریشنز کے دوران 3000تارکین وطن کو بچا لیا گیا تھا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=195473
آسٹریلیا میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی
نیوسائوتھ ویلز…… آسٹریلیا میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، گلیاں، شاہراہیں، کسی دریا کا سا منظر پیش کرنے لگیں، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے۔ آسٹریلوی ریاست نیوساؤتھ ویلز کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو روزسے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت سڈنی کے جنوبی علاقے کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے، سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونےسے متعدد افراد اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے،جبکہ تعلیمی اداروں کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ مختلف جگہوں پر پھنسے ہوئے50 سے زائد افراد کو سیلابی ریلے سے نکال لیا گیا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=195439

8/26/2015

ابوجا: خود کش بم دھماکے میں 6افراد ہلاک، 30افراد زخمی
ابوجا………شمال مشرقی نائیجیریا میں خود کش بم دھماکے میں 6افراد ہلاک اور 30زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق شمال مشرقی نائیجیریا کے شہر داما تورو میں بس اسٹیشن پر تلاشی کے دوران نوجوان خاتون بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں 5افراد ہلاک اور 30زخمی ہو گئے ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے سے قریبی دکانوں اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ کسی گروپ یا تنظیم نے ابھی تک خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=195356
پیرس: سیاحوں کے کیمپ پر فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 4افراد ہلاک
پیرس…….شمال مشرقی فرانس میں سیاحوں کے کیمپ پر فائرنگ میں 1پولیس اہلکار سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 3زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمال مشرقی فرانس کے قصبے ’روئے‘ میں پیش آیا، جہاں نشے میں دھت 1مسلح شخص نے سیاحوں کے کیمپ پر اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں 6ماہ کے بچے سمیت 1ہی خاندان کے 3افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ہیں اور حملہ آور کی فائرنگ سے موقع پر موجود 1پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔ واقع کے دوران 1دوسرے پولیس اہلکار کی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقعے جگہ پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=195367
افغان طالبان کےنئے امیرملااخترمنصور کا جنگجوؤں سے حلف
ہلمند……افغان طالبان کےنئے امیرملااخترمنصورنے افغان صوبہ ہلمند میں طالبان جنگجوؤں سے حلف لیا۔افغان طالبان کے نئے امیر ملااخترمنصورافغانستا ن کے مختلف شہروں میں اپنے گروپ میں شامل ہونے والے نئے جنگجوؤں سےوفاداری کا حلف لے رہےہیں ۔انہوں نے صوبہ ہلمند میں بھی نئے جنگجوؤں کے ایک گروپ سےحلف لیا۔اس موقع پر دیر تک ہوائی فائرنگ جاری رہی ۔سابق امیر ملاعمر کے انتقال کے بعد طالبان شوری کے فیصلہ سے ملااخترمنصورکوافغان طالبان کا نیا امیر جبکہ سراج الدین حقانی کونائب امیر مقررکیاگیاہے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=195295
نیپال، مظاہرین نے 7 پولیس افسران کو نیزے اور کلہاڑیوں سے قتل کر دیا
کھٹمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی نیپال ڈسٹر کٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے نئے مجوزہ آئین کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 7 پولیس افسران کو نیزے اور کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کیلالی ڈسٹرکٹ کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر راج کمار شیرسترا نے بتایا کہ مظاہرین تین روز سے سراپا احتجاج ہیں۔نئے مجوزہ آئین میں ملک کو 7 صوبوں میں تقسیم کرنے کے علاوہ مذہبی انتہا پسندی کیخلاف اٹھائے جانیوالے اقدامات بھی شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ قتل و غارت گری میں ایک کم سن بچی بھی ہلاک ہوئی ہے تاہم مظاہرین کی جانب سے کسی ہلاکت کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
http://dailypakistan.com.pk/international/26-Aug-2015/260486
جنوبی و شمالی کوریا کا سرحدی کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق
پیانگ یانگ/سیول(اے این این)جنوبی و شمالی کوریا کے درمیان 3روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد حالیہ سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق معاہدے کا اعلان دونوں ملکوں کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ میں کیا گیا ہے جو بات چیت کے اختتام پر جنوبی کوریا کے مشیر برائے قومی سلامتی کم کوان جن نے صحافیوں کو پڑھ کر سنایا۔معاہدے کے مطابق فریقین نے سرحد پر جاری کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے حکومتوں کی سطح پر مذاکرات جلد از جلد بحال کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ شمالی کوریا نے سرحدی علاقے میں بچھائی جانے والی اس بارودی سرنگ کے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں جنوبی کوریا کے دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔جواباً جنوبی کوریا کی حکومت نے بھی سرحد پر نصب لاوڈاسپیکروں سے شمالی کوریا مخالف نشریات بند کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
معاہدے کے تحت فریقین نے جنگ کوریا کے دوران تقسیم ہوجانے والے خاندانوں کی ستمبر میں ‘چوسیوک’ کے کورین تیوہار ملاقات کرانے اور دونوں ملکوں کے درمیان غیر سرکاری وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/26-Aug-2015/260198
پاکستان پرحملہ کرنیوالے فوجی واپس نہیں آسکیں گے، ہندوستان ٹائمز
مانیٹرنگ ڈیسک بدھ 26 اگست 2015
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کے متعلق پالیسی پر بھارتی میڈیا ان پر برس پڑا اور بھارت کے ایک بڑے اخبار کے مطابق مودی کی پالیسی سے صرف زہریلے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمزکے اداریے کے مطابق پاکستان کا حریت رہنماؤں سے ملاقات کرنا یقینی تھا، یہ تصور ہی غلط تھا کہ پاکستان صرف اپنے اوپر دہشت گردی کے الزامات سننے کے لئے مذاکرات کرے گا، اگر پاکستان دہشت گرد ہے تو اوفا ملاقات کیوں کی گئی۔ ہندوستان ٹائمزکے مطابق مودی کی پالیسی سے پاکستان میں بھارت کے مخالفین کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
اخبار نے مودی کو پاکستان میں کسی بھی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو بھارتی طیاروں یا کمانڈرزکا واپس لوٹنا ممکن نہیں ہوگا۔ اداریے کے مطابق اگر بھارت دہشت گردی کے کسی واقعے پر امریکا یا عالمی برادری کا دروازہ کھٹکھٹائے گا تو وہاں سے جواب موصول ہوگاکہ اگست میں سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات بھی توخود ہی منسوخ کیے تھے۔
http://www.express.pk/story/386437/
’سراج الدین حقانی کے بھائی پر امریکی پابندیاں‘
واشنگٹن: حقانی نیٹ ورک کے رہنما سراج الدین حقانی کے بھائی پر امریکا نے پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔
حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بیٹے عبدالعزیز حقانی کو تنظیم کا فعال ممبر قرار دیا گیا ہے۔
سراج الدین حقانی کا نام پہلے ہی امریکا کی غیر ملکی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے اور 2014ء میں ان کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی تھی۔
کابل انتظامیہ کی جانب سے تنظیم پر رواں ماہ کے آغاز میں افغان شہروں میں بم دھماکوں کے دوران 50 افراد کو ہلاک کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، جس میں متعدد امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے برطانوی نژاد اور پاکستان میں سرگرم القاعدہ کے سابق جنگجو ساجد پر لگائی جانے والی پابندیاں اٹھا لی ہیں، ساجد کو شو بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
خیال رہے کہ ساجد نے القاعدہ سے تعلق کے الزام میں سزا مکمل کرلی ہے اور اس نے القاعدہ رہنماؤں کے خلاف ایک سے زائد مقدمات میں گواہی دے کر امریکی اور برطانوی حکام سے تعاون بھی کیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کا ذمہ دار بین الاقوامی تنظیم القاعدہ کو ٹھہراتا رہا ہے اور اس تنظیم سے تعلق رکھنے والوں پر امریکا کی جانب سے پابندیاں لگائے جانے کے ساتھ ساتھ انھیں سزائیں بھی دی گئی ہیں۔
امریکا نے القاعدہ کے بانی رہنما اسامہ بن لادن کو پاکستانی علاقے ایبٹ آباد میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کر رکھا ہے۔
یہ بھی خیال رہے کہ امریکا اور افغانستان حقانی نیٹ ورک کو سہولت فراہم کرنے اور ان کے رہنماؤں سے تعلق کا الزام لگا کر پاکستان کو دباؤ کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور پاکستانی حکام سے اس تنظیم پر پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا جاتا رہا ہے۔
حقانی نیٹ ورک پاکستانی سرحد سے منسلک افغانستان کے شمال مشرقی علاقوں میں موجود ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1025773/

8/24/2015

عراقی صوبے انبار میں داعش کے حملے میں 50 فوجی ہلاک
بغداد: عراق کے صوبہ الانبار میں داعش کے حملے میں 50عراقی فوجی ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی کونسل کے صدرصباح الکرہوط نے بتایا کہ داعش نے2 مختلف مقامات پرحملے کر کے کم از کم 50 فوجیوں کوہلاک کردیا ۔ یہ حملے انبار صوبے کے صدرمقام رمادی کے مغرب میں گھات لگا کر کیے گئے۔ ادھرداعش میں شامل تربیت یافتہ3 بچوں نے 3 عراقی فوجیوں کو قتل کردیا۔ عراقی سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ عراقی لڑاکا طیاروں نے صوبہ الانبار کے مختلف علاقوں اور صدر مقام الرمادی میں داعش کے ٹھکانوں پرحملے کیے جن کے نتیجے میں اس کے کم از کم25 ارکان ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے۔
عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی نے انبار صوبے کے دورے کے دوران فوجی کمان کو انتہائی احتیاط کے ساتھ پیشقدمی کی ہدایت کی ہے۔عراقی حکام نے داعش کے حملوں میںغفلت برتنے پر بریگیڈیئرکوملازمت سے برطرف کردیا۔
دریں اثناجرمن وزیرداخلہ تھامس ڈے میزئیر نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ شام اورعراق میں سرگرم اسلامک اسٹیٹ کے ہمراہ جہادی کارروائیوں میں100کے قریب جرمن ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی سربراہ ایرینا بوکووا نے کہا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے عالمی ثقافتی ورثے کو کسی نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا داعش نے پہنچایا۔
http://www.express.pk/story/385938/
اسرائیل نے ایران پر 3 بار حملے کا ناکام منصوبہ بنایا، ایہود باراک
این این آئی پير 24 اگست 2015
یروشلم: اسرائیل کے سابق وزیردفاع ایہود باراک نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور دیگر سیاسی رہنمائوں نے پچھلے 3 سال میں ایران پر حملے کا 3 بار منصوبہ بنایا مگر مسلح افواج کے مشورے اور دیرینہ اتحادی امریکا سے تعلقات خراب ہونے کے اندیشے کے تحت فیصلہ واپس لے لیا۔
ایک انٹرویو میں ایہود باراک کا کہنا تھا کہ 12-2010 کے دوران میں وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کی جوہری تنصیبات پر فوج کشی کا منصوبہ تیار کیا تھا مگر مسلح افواج کے مشورے کے بعد تینوں بار اس حملے کے پلان پر عمل درآمد روکا گیا، انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی سے متعلق 2 وزیروں سے مشورہ کیا گیا تو ان کی رائے بھی مختلف پائی جس کے بعد ایران کے خلاف فوج کشی کا ارادہ ترک کر دیا گیا۔
2012 میں امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کے خاتمے کے ساتھ ہی ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کا عزم کیا گیا مگر امریکی افواج کی جنگی مشقوں کے فوری بعد ایران پر حملہ مناسب نہیں سمجھا گیا اور آخر کار ایران کے خلاف کارروائی سے اجتناب کیا گیا۔
http://www.express.pk/story/385944
نائیجیریا کے آرمی چیف ٹکر یوسف بروٹائی پر قاتلانہ حملہ
ابوجہ:: نائجیریا میں سرگرم جنگجو تنظیم بوکوحرام نے نائجیریا کی بری فوج کے سربراہ پر قاتلانہ حملہ کیا تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے آرمی چیف ٹکر یوسف بروٹائی شمال مشرقی علاقے میں تعینات فوجیوں سے ملاقات کے لیے جارہے تھے کہ فلجری گاؤں میں حملہ آوروں نے ان کے قافلے کو گھیرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی جب کہ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 10 حملہ آور ہلاک اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔ فوجی ترجمان ثانی عثمان کے مطابق آرمی چیف پر حملہ بورنو صوبے کے صدرمقام مائیدوگوری سے 45 کلومیٹر دورکیا گیا جب کہ جھڑپ میں ایک اہلکار ہلاک اور افسر سمیت 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ مئی میں نائیجیریا کے نئے صدر محمدو بوہاری کے اقتدار حاصل کرنے کے بعد بوکوحرام کے جنگجوؤں نے بورنو اور اس سے متصل دو صوبوں میں تخریبی کارروائیوں کا عمل تیزکردیا ہے اور گزشتہ تین ماہ میں جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔
http://www.express.pk/story/385766/
شامی طیاروں کی بمباری میں 34 افراد ہلاک؛ 200 سے زائد زخمی
ویب ڈیسک اتوار 23 اگست 2015
دمشق: شام کے علاقے دومہ میں سرکاری جنگی طیاروں کی بمباری میں کم ازکم 34 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا رپووٹس کے مطابق دمشق سے متصل صوبے غوطہ کے مشرق میں واقع دومہ میں کم ازکم چارعمارتیں منہدم ہوگئیں جس کے نتیجے میں 34 باغیوں کے ہلاک اور 200 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جب کہ شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے برطانیہ کے ایک مبصر گروہ کے مطابق حملے میں 37 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ مرنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔
شامی سول ڈیفنس نے ایک غیرسرکاری تنظیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابھی تک ملبے سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے جس کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، انسانی حقوق کے گروہ اور شہری دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دومہ پر گزشتہ ہفتے ہونے والے فضائی حملوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور400 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔
واضح رہے کہ شام میں فضائی کارروائیوں میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے اور صرف جولائی کے مہینے میں 6 ہزار673 فضائی حملے کیے گئے جن میں 3 ہزار 654 بیرل بم گرائے گئے۔
http://www.express.pk/story/385755/
چین سمیت دیگر علاقائی اسٹارک مارکیٹوں میں مندی
بیجنگ……سست روی کا شکار چینی معیشت کی خبروں کے بعد چین سمیت دیگر علاقائی اسٹارک مارکیٹوں میں مندی جاری ہے۔ ہفتے کے آغاز پر آج چین کی اسٹارک مارکیٹ میں ایک بار پھر مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہےاور اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے محض پانچ منٹ کے اندر ہی حصص کی قیمتوں میں سات فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ بینچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس سات فیصد اور شین زین کمپوزٹ انڈیکس میں بھی سات فیصد کمی ہوئی ہے۔دوسری جانب،چینی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کے آثار علاقائی اسٹاک مارکیٹوں پر بھی پڑتے نظر آرہے ہیں۔ ہانگ کانگ بینچ مارک انڈیکس ہینگ سینگ انڈیکس میں مارکیٹ کے آغاز پر ہی چار فیصد تک کمی دیکھی ہوئی ہے۔جاپان کے اسٹاک انڈیکس نکئی میں بھی تین اعشاریہ صفر نو فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=195179
بیروت: مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں، 16 افراد زخمی
بیروت…..لبنان کے دارالحکومت بیروت کی سڑکوں پر کچرے کے خلاف احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 16افراد زخمی ہو گئے۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت کی سڑکیں کوڑا کرکٹ سے بھر گئیں تو کچرے سے پریشان ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر حکومت اور سیاسی رہنماوں کے شدید نعرے لگائے۔ اس دوران بعض مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز پر بوتلیں اور فائر کریکر پھینکے۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش کی تو سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ ، لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم ازکم 16افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=195073
کابل: نیٹو قافلے کے قریب خودکش بم دھماکہ، 12افراد ہلاک
کابل……آئی این پی……افغانستان کے شہر کابل میں نیٹو کے قافلے کے قریب خودکش کار بم دھماکہ ہوا ہے،جس میں انٹرنیشنل ملٹری فورس کے 3سویلین کنٹریکٹرز سمیت 12افراد ہلاک اور 66سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کی مطابق خودکش کار بم حملے کا نشانہ نیٹو فورسز کا قافلہ تھا، دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں داخل کردیا گیا ہے۔ نیٹو نے حملے میں 3سویلین کنٹریکٹرز کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ بیشتر کی حالت تشویش ناک اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ بتایا گیا ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کے مطابق کابل حملے میں طالبان گوریلا ملوث نہیں ہیں۔ ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ شام ساڑھے 4بجے کے قریب شنوزادہ اسپتال کے سامنے ہوا، جہاں غیر ملکی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ افغان محکمہ صحت کے ترجمان وحید اللہ معیار کا کہنا ہے کہ خودکش کار بم دھماکے میں 11افغان اور ایک غیر ملکی ہلاک ہوا ہے، جبکہ 66افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر نیٹو کے ترجمان امریکی کرنل برین ٹریبس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3سویلین کنٹریکٹرز بھی مارے گئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فورسز کا قافلہ گزرنے کے بعد ایک دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو اڑا دیا گیا۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان شدید پہنچا۔ دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ دھماکے کے نتیجے میں 10سے زائد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس میں ایک اسکول بس بھی شامل ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=195062
ملاعمر کو زہر دینے کے علاوہ گولیاں مار کر قتل کیا گیا: قریبی ساتھی کا انکشاف
کابل (آئی این پی) افغان طالبان کے مرحوم سربراہ ملاعمر کی موت کی وجوہات سے متعلق خبروں کا سلسلہ تاحال نہیں تھما اب مبینہ طور پر ان کے ایک قریبی ساتھی نے مزید انکشافات کر دیئے ہیں اور کہا ہے کہ ملا عمر کو زہر دینے کے علاوہ گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق طالبان سربراہ کے ایک قریبی ساتھی عمر خطاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاعمر کو زہر دینے کے علاوہ گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملاعمر گردوں کی تکلیف کے باعث زیر علاج تھے ۔موجودہ سربراہ نے وصیت میں جانشین نامزد نہ کرنے پر انہیں ادویات میں زہر ملا کردیا۔رپورٹس میں ملاعمر خطاب نامی شخص کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دوران علاج ملااختر منصور نے ملاعمر سے کہاکہ وہ انہیں اپنا جانشین نامزد کریں تاہم ملا عمر نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا جس پر ملامنصور نے انہیں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
عمر خطاب کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملاعمر کو اختر منصور نے نائن ایم ایم پستول سے 2 گولیاں چہرے اور ایک سینے میں ماری جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے ۔واضح رہے کہ کافی عرصے سے طالبان میں نئے سربراہ کے حوالے سے اختلافات کی خبریں آرہی ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/international/23-Aug-2015/259372

8/21/2015

حریت رہنماؤں سے ملاقات نہ کریں، سرتاج عزیز کو بھارت کاپیغام
نئی دہلی…….امن مذاکرات سے پہلے بھارتی حکام کی بوکھلاہٹ عروج پر ہے۔ پاک بھارت مذاکرات سے قبل، بھارت نے شرائط پیش کرنا شروع کر دیں ۔بھارت نےسرتاج عزیز کی حریت رہنماؤں سے ملاقات پر اعتراض اٹھا تے ہوئے سرکاری سطح پرپاکستان کو اپنےاعتراض سے آگاہ کردیا۔ بھارت نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو پیغام بھجوایا کہ دورہ بھارت میں حریت رہنماؤں سے ملاقات نہ کریں۔ ایسا ہوا تو مذاکرات منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سرتاج عزیز کی کشمیری رہنماؤں سے ملاقات نا مناسب ہے اور اوفامعاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194864
واشنگٹن: پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، جان کربی
واشنگٹن……..امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے فوجی امداد روکنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ جان کربی کہتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کہ سکتے، اس پنٹاگون بہتر جواب دے سکتا ہے کیونکہ کولیشن سپورٹ فنڈ ان کا ہی پروگرام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعلق پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں، حقانی نیٹ ورک سے متعلق موقف واضح ہے اور پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں میں کوئی فرق نہیں کرتا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے سے متعلق پاکستانی قیادت میں ہم آہنگی ہے، وزیراعظم پاکستان دہشت گردی کے خلاف پُرعزم ہیں، پاکستان اپنی سرزمین دوسرے ممالک پر دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا اور کشمیر میں کشیدگی سے متعلق ہماری پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194851
چین میں شدید بارشیں اورسیلاب،11 افراد ہلاک
سیچوان…….چین میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور لاکھوں افراد متاثر ہوگئے۔ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان کے مختلف علاقے شدید باشوں کی لپیٹ میں ہیں، Xuyong کاؤنٹی میں بارش کے بعد کیچڑ اور ملبے کا ڈھیر گلیوں کے ساتھ ساتھ عمارتوں میں بھی جمع ہوگیا، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہے، جبکہ مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں مکانات تباہ ہوچکے ہیں، کاؤنٹی کا دیگر علاقوں سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا، مختلف واقعات میں اب تک 11 افراد ہلاک، 13 لاپتا اور 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194808
شمالی کوریا کے سربراہ کا فوج کو جنگ کے لئے تیار رہنے کا حکم
ویب ڈیسک جمعـء 21 اگست 2015
پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اگلے مورچوں پر تعینات فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ جنگ کے لئے تیار رہیں اور مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے “وار ٹائم اسٹیٹ” میں داخل ہوں جب کہ ان کے بیان کے بعد جنوبی کوریا میں بھی ہلچل مچ گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان سرحد پرہلکی گولہ باری کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ شمالی کوریا کے سربراہ نے ہنگامی طور پر سینٹرل ملٹری کمیشن کی ہنگامی میٹنگ طلب کرتے ہوئے اگلے مورچوں پر تعینات فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ جنگ کے لئے تیاری کریں اور جنگ زدہ علاقے میں داخل ہونے کے لئے بھی تیاررہیں۔ انہوں نے فوج کو حکم دیا کہ وہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے “وار ٹائم اسٹیٹ” میں داخل ہوں اور اچانک حملے کے لئے حکمت عملی تیار کرتے ہوئے خود کو جنگی ساز و سامان سے لیس کریں جب کہ اگلے مورچوں پر تعینات فوجی دستے خود کو حالت جنگ میں تصور کریں۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کی صدر نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کرتے ہوئے سخت گیر ردعمل دیا جائے جب کہ وزیردفاع نے شمالی کوریا کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کو مسترد کردیا ہے۔
http://www.express.pk/story/385185/

8/20/2015

پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات کا خوف؛ بھارت نے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا
ویب ڈیسک جمعرات 20 اگست 2015
سری نگر: قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات میں پاکستان کی جانب سے حریت رہنماؤں کو دعوت کے بعد بھارت نے حریت قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی 23 اگست کو ہونے والی ملاقات میں شرکت کی دعوت سے قبل ہی بھارتی حکومت نے حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر اور سری نگر میں اہم کشمیری رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے جب کہ یاسین ملک کو حراست میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن عبدالباسط نے ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ حریت کانفرنس کشمیریوں کی اہم نمائندہ جماعت ہے اور حریت رہنماؤں سے ہمارے رابطے مددگار ثابت ہوتے ہیں، پاکستان نے حریت رہنماؤں سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان یہ ملاقاتیں نہیں چھپاتا اور آئندہ بھی ان کو جاری رکھے گا۔
http://www.express.pk/story/384919/
افغان فورسز کے آپریشن میں 200 طالبان ہلاک، 200 نے ہتھیار ڈال دیئے
اے پی پی جمعرات 20 اگست 2015
کابل: شمالی افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور حکومتی ذرائع نے اب تک 200 کے قریب طالبان کو ہلاک یا زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ صوبہ سرائے پل میں نامعلوم افراد نے4 ججوں کو اغوا کر لیا، افغان میڈیا کے مطابق حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ فاریاب میں طالبان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اوراب تک200 کے قریب طالبان ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 200 کے قریب طالبان نے ہتھیار ڈال دیے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اول نائب صدر رشید دوستم اس مہم کی قیادت کر رہے ہیں اور سرکاری فورسز نے خواجہ کنتی کے پہاڑی سلسلے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے، صوبہ سرائے پل میں نامعلوم افراد نے 4 ججوں کو اغوا کرلیا، مقامی حکام کے مطابق ان ججوں کو صوبہ جوزجان کے شہر شبرغان کے قریب سے اغوا کیا گیا، ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
قندھار میں مقامی اٹارنی جنرل اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں اٹارنی جنرل اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا، دوسری طرف اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ رواں سال افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے کوآرڈینیشن آف ہیومنٹرینز افیئرز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پرتشدد کارروائیوں کے دوران 4 ہزار921 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے 1592عام شہری شامل ہیں، مخدوش حالات کے باعث لوگوں کے نقل مکانی کے رجحان میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
http://www.express.pk/story/384898/
حریت رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری رکھیں گے، پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط
ویب ڈیسک بدھ 19 اگست 2015
نیو دہلی: بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا ہے کہ حریت کانفرنس کشمیریوں کی اہم نمائندہ جماعت ہے اورپاکستان حریت رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کو جاری رکھے گا۔
بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے علاوہ دیگر مسائل بھی پاک بھارت تعلقات متاثر کررہے ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے تاہم کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کشمیریوں کی اہم نمائندہ جماعت ہے اور حریت رہنماؤں سے ہمارے رابطے مددگار ثابت ہوتے ہیں، پاکستان نے حریت رہنماؤں سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان یہ ملاقاتیں نہیں چھپاتا اور آئندہ بھی ان کو جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ 23 اگست کو روس میں پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ممکنہ ملاقات سے قبل سرتاج عزیز کی حریت رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔
http://www.express.pk/story/384760/
امریکی فضائی بیڑے میں انتہائی مہنگے اور خطرناک طیارے کا اضافہ
نیویارک…….امریکا نے دنیا کاسب سے مہنگا ہتھیاروں کا سسٹم تیار کرلیا ہےجو اب اس کے فضائی بیٹرے کا حصہ ہے ۔آواز سے زیادہ تیز، پھرتیلا اور خفیہ رہ کر دنیا کے بہترین دفاعی نظام کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والا لڑاکا طیارہ ایف 35 بالآخر امریکی فضائی بیڑے کا حصہ بن گیا ہے ۔ f-35 لائٹنگ 5th جنریشن ملٹی رول ایئر کرافٹ ہے جو ہر موسم میں فضا سے زمین اور فضا سے فضا میں اپنی برتری ثابت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ عمودی لینڈنگ اور پرواز کی صلاحیت بھی اسے دوسرے طیاروں سے ممتاز کرتی ہے۔ طیارے میں 10 سے زائد ہارڈ پوائنٹس ہیں جن میں سے 5 اس کے اندر نصب ہیں۔ان تمام ہارڈ پوائنٹس پریہ روایتی ہتھیار کروز میزائل اور گائیڈڈ بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک وار فیئر جیسی خصوصیات سے بھی لیس ہے جس سے جہاں یہ راڈارز کی نظروں سے بچ کر دنیا کے بہترین دفاعی نظام میں داخل ہوسکتا ہے، وہیں اسے ناکارہ بھی بنا سکتا ہے۔یہ طیارہ جدید ترین ریڈارزسینسرز اور ایویونکس کی بدولت پائلٹ کوزمین اور فضا میں چاروں طرف کے حالات سے نہ صرف باخبر رکھتا ہے بلکہ جمع کی گئی انٹیلیجنس کو براہ راست اس سے لنک دوسرے اسٹیشنز کو بھی بھیج سکتا ہے ۔ اس طیارے کے حصول کے لیئے امریکا کو جہاں 15 سال کا طویل انتظار کرنا پڑا و ہیں 400 ارب ڈالرز یعنی 400 کھرب پاکستانی روپے بھی خرچ کرنا پڑے ہیں،جس سے یہ دنیا کے مہنگے ترین ہتھیار وں کا پروگرام ہونے کا اعزاز حاصل کرچکا ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194711
ٹویٹر نے سعودی عرب کو 65مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کیں
دبئی (اے این این)سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر نے سعودی عرب کی درخواست پر ریاض کو 65 مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جن مشتبہ دہشت گروپوں کے بارے میں ریاض کو مطلع کیا گیا وہ سعودی حکام کو دہشت گردی کے مختلف واقعات میں مطلوب تھے۔ ان کے بارے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر حاصل ہونے والی معلومات کو ریاض حکومت کو فراہم کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ششماہی کی نسبت اس بار سعودی عرب کو 52 فیصد زیادہ مشتبہ افراد کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
"ٹویٹر” کے ذریعے مشتبہ افراد تک رسائی کی سب سے زیادہ کوششیں امریکا کی جانب سے کی جاتی ہیں۔ امریکا کی جانب سے دو ہزار 436 مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی درخواستیں دی گئی تھیں جن میں سے 80 فیصد درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے متعلقہ افراد کی نشاندہی کی گئی۔خلیجی ریاست کویت کو سات مشتبہ افراد اور متحدہ عرب امارات کو دو مشتبہ شدت پسندوں کی معلومات فراہم کی گئیں۔ مصر کی جانب سے بھی متعدد افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی مگر قاہرہ کو تاحال کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/international/19-Aug-2015/257897

8/19/2015

پاکستان اوربھارت سرحدوں پرتحمل سے کام لیں،امریکا اوراقوام متحدہ کی اپیل
ویب ڈیسک بدھ 19 اگست 2015
نیو یارک / واشنگٹن: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اوربھارت سے اپیل کی ہے کہ دونوں ممالک بین الاقوامی سرحدوں اور لائن آف کنٹرول پر تحمل سے کام لیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنے بیان میں پاکستان اوربھارت پر زوردیا ہے کہ پاکستان اوربھارت کو اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے اورشہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہیے، دونوں ممالک سرحدوں پرپرتشدد واقعات سے بچنے کے لئے انتہائی ضبط اور تحمل سے کام لیں،وہ 23 اور24 تاریخ کو پاکستان اوربھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان دہلی میں طے شدہ مذاکرات کے مثبت نتائج کے لیے پرامید ہیں۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بھی واشنگٹن می میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پر امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، امریکا کی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب معاملات حل ہوں لیکن اس سلسلے میں تمام اقدامات دونوں ممالک کو ہی کرنا ہوں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ 2 ماہ کے دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پرجنگ بندی کی 70 مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔
http://www.express.pk/story/384651/
رو س و پاکستان کا باہمی تعاون، بین الاقوامی تعلقات میں بڑی تبدیلی قرار
کراچی…….رفیق مانگٹ…….ایک جاپانی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ روس، چین اور پاکستان پر مشتمل خطے میں نیا اتحاد تشکیل پانے جارہا ہے۔ جاپانی جریدہ ’دی ڈپلومیٹ‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں علاقائی حقائق تبدیل ہو رہے ہیں، جو جغرافیائی سیاست کو تیزی سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ خطے کی بدلتی صورت حال کو پاکستان اور روس کی دیرینہ سرد جنگ کے تناظر میں دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی دونوں ممالک کے تعلقات میں گرم جوشی بھی دیکھنے میں آرہی ہے۔ روس اور پاکستان دفاعی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائیں گے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بین الاقوامی تعلقات میں بڑی تبدیلی قرار دیا جارہا ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ کشیدہ تعلقات، بھارت اور امریکہ کے دفاعی معاہدے اور مسئلہ کشمیر پر امریکی عدم دلچسپی نے پاکستان کو چین اور روس کے مزید قریب کردیا ہے اور مستقبل میں تینوں ممالک کا اتحاد مضبوط نظر آرہا ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194638
ترکی:اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی، نئےانتخابات کا
انقرہ……ترکی میں اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد نئے انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے، وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے صدر طیب اردوان کو آگاہ کردیا ۔ترکی میں حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے رواں سال جون میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی تھی، لیکن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک ماہ سے زائد طویل مذاکرات کے باوجود اتحادی حکومت کے قیام عمل میں نہ لایا جا سکا۔ ترک وزیراعظم احمدداؤداوغلو نئی اتحادی حکومت تشکیل دینےمیں ناکام رہے۔ انہوں نے صدررجب طیب اردوان سے ملاقات کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد ترکی میں نئےانتخابات کے انعقاد کا امکان ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194635
‘پاکستان، افغانستان مل کر دہشت گردوں سے لڑیں’
واشنگٹن: افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید بگڑنے سے روکنے کیلئے پرعزم امریکا نے ایک مرتبہ پھر دونوں پڑوسی ملکوں پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدو جہد پر زور دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ’ہمارے خیال میں دونوں ملکوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایک بہتر حل کیلئے تعاون اور رابطے کی راہیں تلاش کرتے رہیں‘۔
گزشتہ سال کابل میں نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے تعلقات تیزی سے بہتر ہوئے اور یہ طے پایا کہ دونوں ملک اپنی سرزمین کو ایک دوسرےپر حملے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
تاہم، گزشتہ ہفتے کابل میں دہشت گردی کے واقعات میں 50 سے زائد ہلاکتوں کے بعد تعلقات معمول پر لانے کاعمل متاثر ہوا۔
موجودہ صورتحال سے پریشان واشنگٹن میں پالیسی ساز وں کے خیال میں کابل-اسلام آباد تعلقات میں بہتری آنے تک افغانستان میں امن نہیں آ سکتا۔
واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کرتے ہوئے کربی نے دنوں ملکوں کو یاد دلایا کہ پڑوسی ملکوں میں تناؤ ہونا کوئی انوکھی بات نہیں اور دونوں ملکوں کو چاہیے کہ وہ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔
’سرحد پار تناؤ پہلے بھی تھا اور آئندہ بھی جاری رہے گا کیونکہ یہ عسکریت پسندوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ ہے‘۔
کربی کے مطابق، پاکستان طالبان حملوں سے شدید متاثر ہوا ہے اور پاکستانی فوجیوں کا خون بھی افغان فوجیوں کی طرح ہی بہا۔
انہوں نے دونوں ملکوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں تشدد ختم کرنے کی سوچ کے ساتھ افغان طالبان سے مفاہمتی عمل آگے بڑھائیں ۔
’امریکا دونوں ملکوں کے درمیان ڈائیلاگ اور پائے جانے والے تعاون کو خوش آئند قرار دیتا ہے‘۔
کربی کے مطابق، وہ نہیں جانتے کہ مفاہمتی مذاکرات کا اگلا دور کب ہو گا، لیکن اس عمل کا جاری رہنا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے اتوار کو اٹک میں پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی خود کش دھماکے میں ہلاکت کی تحقیقات میں مدد کی بھی پیش کش کی۔
http://www.dawnnews.tv/news/1025422/

8/18/2015

پاکستان اور افغانستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے ابھی بہت کام کرنا ہے،عالمی ادارہ صحت
اے ایف پی/ویب ڈیسک منگل 18 اگست 2015
جنیوا: اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو پولیو کے خاتمے کے لیے لازمی سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔
عالمی ادارہ صحت (ایچ ڈبلیو او) کی ایمرجنسی کمیٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو پولیو کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے مہم چلانے کی ضرورت ہے جب کہ ملک سے باہر جانے والے مسافروں کی اسکریننگ کے عمل میں بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ کمیٹی کاکہنا تھا کہ افغانستان میں عالمی فضائی مسافروں کی اسکریننگ نہیں کی جا رہی اور نہ ہی انہیں ٹریک کیا جا رہا ہے جب کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر بغیر ویکسی نیشن کے مسافروں کو چھوڑا جارہا ہے۔ کمیٹی نے خبردار کیا کہ اس کوتاہی سے عالمی سطح پر پولیو کے پھیلنے کا رسک بڑھ گیا ہے جب کہ قندھار میں پولیوکے خاتمے کے لیے چلائی جانے والی مہم کو روک دینا بھی تشویشناک ہے۔
کمیٹی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان دو ایسے ممالک ہیں جہاں اب بھی پولیو کی بیماری بڑے پیمانے پر موجود ہے اور صرف ایک سال میں پاکستان میں پولیو کے 29 کیسز اور 7 کیسز افغانستان میں سامنے آئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں بہتری آئی ہے تاہم دونوں ممالک میں ایئر پورٹس پر اس سلسلے میں طے شدہ سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا جارہا۔ دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ پولیو کے خاتمے کےلیے سخت اقدامات کریں۔
http://www.express.pk/story/384320/
انڈونیشیا کے تباہ طیارے سے38 مسافروں کی لاشیں مل گئیں
جکارتا…….انڈونیشیا میں دو روز قبل گر تباہ ہونے والے طیارے کے اڑتیس مسافروں کی لاشیں مل گئیں ۔ دیگر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔انڈونیشیا کا ایک طیارہ اتوار کو ملک کے دور دراز مشرقی پہاڑی علاقے پاپوا میں خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا تھا ۔طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سمیت 54مسافر سوار تھے۔ جبکہ طیارے میں چار کروڑ ستر لاکھ امدادی رقم بھی موجود تھی جو غریب افراد میں تقسیم کیا جانا تھا۔انڈونیشن حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے آج حادثے کے مقام پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور اب تک 38افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے اورکسی شخص کے بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194548
تھائی لینڈ میں بم دھماکے سے27 افراد ہلاک، 80 زخمی
بنکاک…….تھائی لینڈ میں بم دھماکے سے 4 غیرملکیوں سمیت 27 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے کمرشل علاقے میں مندر کے باہر بم دھماکے سے27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا دیا گیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد سیر کے لیے آنے والوں کی بتائی جارہی ہے۔ حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کی جاری ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194513
سلامتی کونسل کی شام میں امن منصوبے کے مسودے کی حمایت
نیویارک……اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے بحران کا سیاسی حل نکالنے کے لیے مسودے پر بحث ہوئی۔ کونسل کے 14ارکان نے مسودے کی حمایت کی جبکہ ویزویلا نے اس کی مخالفت کی۔ یہ مسودہ شام میں اقوام متحدہ کے ثالث کار اسٹیفن کی جانب سے تین ہفتے قبل بریفنگ کے بعد امریکا، روس، چین، برطانیہ اور فرانس نے مل کر تیار کیا ہے۔مسودے میں تمام فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شام میں ایک جامع عبوری گورننگ باڈی کی تشکیل کے لیے کام کریں۔ اقوام متحدہ کے مطابق شام میں 4سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران ڈھائی لاکھ افراد ہلاک اور76لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 4 لاکھ افراد ملک چھوڑ چکے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194544
بھارت اور متحدہ عرب امارت 75 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کریں گے
ابوظہبی…….بھارت اور متحدہ عرب امارات، ایٹمی توانائی ،فوجی آلات اور خلائی ٹیکنالوجی سمیت کئی منصوبوں کے لیے 75 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کریں گے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متحدہ عرب امارات دو روزہ دورے کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک 75 ارب ڈالر مالیت کا فنڈ قائم کریں گے ۔ یہ فنڈ بھارت میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں ، ایٹمی توانائی ،فوجی سازو سامان ، خلائی ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر خرچ کیا جائے گا۔یہ بات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں عرب امارات میں مقیم بھارتیوں سے خطاب میں کہی ۔ انھوں نے کہاکہ عرب امارات کے امیر نے دہشت گردی کے خلاف بھارتی موقف کی حمایت کی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑیں گے ۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194538

8/17/2015

کولکتہ :بدعنوان سرکاری اہلکار کے گھر چھاپہ،20 کروڑ روپےبرآمد
کولکتہ…….بھارت میں پولیس نے ایک سرکاری اہلکار کے مکان پر چھاپہ مار کر اتنی نقدی برآمد کی ہے کہ اسے گننے میں 21 گھنٹے لگ گئے۔مکان تھایا تجوری کہ گھر کے ہرکونے میں روپےرکھے تھے ۔چھت، دیواریں،غسل خانہ،حد تو یہ ہے کہ ٹائلوں کے نیچے بھی صرف پیسہ ہی پیسہ تھا،تاہم پیسہ صاف ستھری حالت میں نہیں تھا ،صاف ظاہر ہے کہ کالے کرتوں سے جمع کیا گیا پیسہ بھی کالا ہوگا۔ بھارت کے شہر کولکتہ کی میونسپلٹی میں سول انجینئر کی ہوس کا کارنامہ کہ جو حکومت سے تو تنخواہ لیتے ہی ہیں،ساتھ ہی کسی عمارت کو ریگولائز کرانے کی ایک لاکھ روپے رشوت بھی لیتے ہیں ۔اس دو نمبری کام سے انہوں نے اتنا پیسہ بنایا کہ اسے رکھنا مشکل ہو گیا۔جب گھر کی چھتوں،دیواروں،غسل خانےاورکچن کےٹائیلزکے نیچے دونمبری روپے کی دنیا آباد ہو گئی تو پھر باری تکیوں،گدوں، بستروں اور صوفوں کی آئی،یہاں تک کہ ہرے ہرے نوٹوں کے بنڈل فریج میں بھی چھپائے گئے۔کولکتہ اینٹی کرپشن ٹیم نے جب سول انجینئر کے گھر چھاپہ مارا تو گھر کے مختلف حصوں سے بیس کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔یہ رقم اتنی زیادہ تھی کہ اسے گننےکے لئے اینٹی کرپشن کی ٹیم نے تین مشینوں کا استعمال کیا ۔اس کے باوجود اس عمل میں 21 گھنٹے لگ گئے۔پولیس حکام کو اس سرکاری اہلکار کے گھر سےنہ صرف کیش بلکہ چودہ لاکھ بھارتی روپوں سے زائد مالیت کے ہیرے اور سونے کے زیورات بھی ملے ہیں۔پولیس نے سول انجینئر اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194455
بغداد: کار بم دھماکے میں 11افراد ہلاک، 60سے زائد زخمی
بغداد………عراق میں کار بم دھماکے میں 11افراد ہلاک ہوگئے اور 68افراد زخمی ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کار بم دھماکا عراق کے شہر صدر سٹی میں کار ڈیلر شپ مارکیٹ میں ہوا، جہاں دھماکے میں 11افراد ہلاک اور 60سے زائد زخمی ہوئے۔ دھماکا اسی ضلع میں ہوا، جہاں 2روز قبل ہول سیل مارکیٹ میں خودکش ٹرک بم دھماکے میں 54افراد ہلاک ہوئے تھے اور آج کے دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194362
یمن:فوج نے حوثی باغیوں سے شہر تعز کا قبضہ چھڑا لیا
یمن میں سرکاری فوج نے حوثی باغیوں کے خلاف پیش قدمی کرتے ہوئے ایک اور اہم شہر تعز پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔یمن کے مختلف شہروں میں سرکاری فوج اور ملائیشیا کا حوثی باغیوں کے خلاف پیش قدمی جاری ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر منصور ہادی کے حامی فوجیوں نے شدید لڑائی کے بعد حوثی باغیوں سے ملک کے تیسرے بڑے شہر تعز کا قبضہ چھڑا لیا ہے۔ سرکاری فوج نے شہر کے تمام سرکاری عمارتوں اور صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔ اس سے پہلے سرکاری فوج نے جنوبی صوبے شبوہ کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194355
افغان طالبان اور حکومت کے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، چین
بیجنگ…….چین کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،امن مذاکرات میں پاکستان کا اہم کردار ہے جو قابل تحسین ہے۔ بیجنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین ہمیشہ افغانستان کے مصالحتی عمل کی حمایت کرتا رہا ہے اور سمجھتا ہے کہ امن مذاکرات ہی افغان مسئلے کا بہترین حل ہیں۔ ترجمان کا کہناتھا کہ چین افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے،افغان امن مذاکرات میں خاص طور پر پاکستان کا اہم کردارہے، جو قابلِ تحسین ہے۔ چینی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں دیر پا امن کے لیے چین ہمیشہ کی طرح بھرپور تعاون کرنے کو تیار ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194320
داعش-طالبان جھڑپوں سے امریکا کو تشویش
واشنگٹن: امریکا کے سینیئر ملٹری عہدیدار کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجو افغانستان اور خاص طور پر پاکستانی سرحد کے قریب واقع علاقوں میں طالبان عسکریت پسندوں سے لڑرہے ہیں۔
واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران بریگیڈیئر جنرل ولسن شوفنر نے کہا کہ افغانستان میں داعش کو حاصل ہونے والی ترقی یہاں 14 سال سے جاری فوجی مشن کے اختتام پر امریکی منصوبہ بندی پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کی انتظامیہ نے 2016ء کے اختتام تک تمام امریکی فوج افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ اوباما انتظامیہ گذشتہ سال دسمبر میں ایک لاکھ امریکی فوجوں کا انخلاء مکمل کرواچکی ہے۔
امریکی فوج کے سینیئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’افغانستان میں داعش اور طالبان کے درمیان کچھ لڑائیاں دیکھی گئی ہیں۔‘ عام طور پر یہ جھڑپیں داعش کی طالبان علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش اور طالبان کی کارروائیوں میں مداخلت کا نتیجہ ہیں۔
افغانستان میں امریکی مشن کے مواصلات کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل ولسن شوفنر کا کہنا تھا کہ داعش اور طالبان کے درمیان ہونے والی بیشتر لڑائیاں ننگرہار کے علاقے میں ہوئی ہیں اور جنگ کے دوران ان لڑائیوں کی امید تھی.
ان کا کہنا تھا کہ دونوں گروپوں کے درمیان ہلمند کے علاقے میں بھی جھڑپیں ہوئی ہیں اور دونوں ہی صوبے پاکستان کے سرحدی علاقے کے قریب ہیں۔
امریکی فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ وہ اپنے افغان دوستوں کے ساتھ یہاں سیکیورٹی قائم کرنے کے حوالے سے پُرعزم ہیں اور جو کوئی بھی دہشت گردی میں ملوث ہوگا ہم اس کے لیے فکر مند ہوں گے۔
انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ طالبان خود کو ان سے علیحدہ کرچکے ہیں اور داعش کہلاتے ہیں۔ ’ہم نہیں جانتے کہ ایسا کیوں ہے، تاہم ہمیں یقین ہے کہ یہ سب بہتر قیادت یا توجہ حاصل کرنے اور وسائل پر قبضے کے لیے ہے۔ ‘
اس سوال کے جواب میں کہ دو دشمنوں کی لڑائی سے امریکا اور افغان فورسز کو کیا مسائل ہیں؟ انھوں نے کہا کہ ’بدقسمتی سے اس مسئلے کا شکار افغان شہری ہیں اور اس طرح یہ سیکیورٹی مسئلہ بھی ہے۔‘
http://www.dawnnews.tv/news/1025336/

8/14/2015

پاکستان طالبان سے دوبارہ مذاکرات کیلیے مدد کرے، افغانستان
شائق حسین جمعـء 14 اگست 2015
اسلام آباد: افغانستان نے پاکستان سے کہا ہے کہ طالبان کو دوبارہ امن مذاکرات کی میز پر لانے میں اس کی مدد کرے اور ساتھ ہی طالبان پر زور دیا جائے کہ وہ افغانستان میں کئے جانیوالے تازہ حملوں کا سلسلہ بند کرے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے جمعرات کو یہاں افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کی قیادت میں آنیوالے ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔ افغان وفد کے دیگر شرکامیں قائم مقام افغان وزیر دفاع معصوم ستانکزئی اور افغان خفیہ ادارے ’’این ڈی ایس‘‘ کے سربراہ رحمت اللہ نبیل کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔ دفترخارجہ کے ایک بیان کے مطابق ملاقات میں پاک افغان تعلقات، افغانستان میں سیاسی اور سلامتی کی صورتحال، دونوں ممالک کے مابین سیکیورٹی معاملات میں تعاون اور افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل جیسے اہم ایشوز پر بات چیت ہوئی۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ افغان حکام کا دورہ اسلام آباد بہت اہم تھا اور اس میں طالبان اور افغان حکومت کے مابین امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے امکانات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد آنیوالے افغان حکام نے درخواست کی ہے کہ امن مذاکرات کی بحالی کے سلسلے میں پاکستان اپنی کوششیں تیز کرے۔
افغان وزراء نے یہ بھی کہا کہ طالبان پر اس بات کیلیے بھی زور ڈالا جائے کہ وہ حالیہ حملوں کے سلسلے کو روکے اور اس کے بجائے مذاکرات کی میز پر آئے۔ دفترخارجہ کے بیان کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی نے اس موقع پر افغانستان کیساتھ تعمیری اور دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے افغانستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی پرزور مذمت بھی کی۔ انھوں نے مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے پاکستان کا سہولت کار کے طور پر کردار جاری رکھنے کا یقین بھی دلایا۔ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں ایک دوسرے کے تحفظات کو دورکرنے اور علاقے میں سلامتی سے متعلقہ چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
صلاح الدین ربانی کا افغان وزیر خارجہ کے طور پر پاکستان کا یہ پہلا دورہ تھا۔ انھوں نے وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ بی بی سی کے مطابق اس سے قبل کابل میں افغان صدارتی ترجمان سید ظفر ہاشمی نے صحافیوں کو بتایا کہ افغان وفد اپنے دورے میں پاکستان سے مطالبہ کریگا کہ وہ پاکستان کے اندرموجود ایسے گروہوں کیخلاف کارروائی کرے جنھوں نے افغان عوام کیخلاف جنگ کا اعلان کررکھا ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ذرائع نے بتایا پاکستانی حکام افغان رہنماؤں کو افغان سرزمین پرچھپے پاکستانی شدت پسندوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے شواہد فراہم کرینگے۔
http://www.express.pk/story/383516/
عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکا، 58 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی
ویب ڈیسک جمعرات 13 اگست 2015
بغداد: عراقی دارالحکومت کے ایک مصروف بازار میں ٹرک بم دھماکے میں کم ازکم 58 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بغداد کے شمال مشرقی علاقے صدر کے مصروف بازار میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ایک ریفریجریٹر ٹرک میں ہوا جس میں بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا۔ اس سے قبل مئی اور جولائی میں اسی علاقے میں کئی کار بم دھماکے ہوئے تھے جن میں بڑے ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
ابتدائی تفتیش کےمطابق ایک خودکش حملہ آور ٹرک کو تیزی سے مارکیٹ کے سبزی اور پھل والے حصے میں لایا اور اسے دھماکے سے اڑا دیا۔ سرکاری اداروں کے مطابق یہ ممکنہ طور پر داعش کی کارروائی ہوسکتی ہے لیکن اب تک باضابطہ طور پر کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

http://www.express.pk/story/383292/
القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کا ملا اختر منصور کی بیعت کا اعلان
اے ایف پی جمعـء 14 اگست 2015
دبئی: شدت پسندتنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے اپنی اور گروپ کی جانب سے افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کی بیعت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جہادی ویب سائٹس پر ایک آن لائن آڈیو پیغام میں ایمن الظواہری نے کہا کہ وہ القاعدہ کے کارکنوں اور رہنماؤں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ اسامہ بن لادن کے راستے پر چلتے ہوئے افغان طالبان کی حمایت کریں۔
واضح ر ہے کہ ملا اختر منصورکے امیرکے انتخاب پر طالبان میں اختلافات کی خبروں کی دوران ملا اختر منصور نے ایک آڈیو پیغام میں متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔
http://www.express.pk/story/383513/
یونانی پارلیمنٹ نے تیسرے بیل آؤٹ پیکج معاہدے کی منظوری دے دی
ویب ڈیسک جمعـء 14 اگست 2015
ایتھنز: یونانی پارلیمنٹ نے طویل بحث کے بعد 93 بلین ڈالر کے تیسرے بیل آؤٹ پیکج معاہدے کی منظوری دے دی۔
یونان کی پارلیمان میں بیل آوٹ پیکج کے تحت اصلاحات کی منظوری کے لیے رائے شماری ہونے سے قبل ایوان میں گرما گرم بحث ہوئی جب کہ حکمراں جماعت سائیزا پارٹی کے بعض ارکان کی جانب سے معاہدے کی مخالفت کی گئی تاہم پارلیمنٹ نے گرما گرم بحث کے بعد 93 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ یونان اور قرض دہندگان کے درمیان مجوزہ قانون میں ٹیکسوں کی شرح میں تبدیلی، سرکاری ملازمین کو ملنے والی مراعات میں ردوبدل کرنے کے بارے میں اصلاحات بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل بیل آؤٹ پیکج کے تحت متعارف کرائی گئی اصلاحات پر کرائی گئی ووٹنگ میں وزیراعظم تیسپیرس کو اپنی جماعت کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور حکمران جماعت کے 149 رکنِ پارلیمان میں سے 30 اراکین نے اصلاحات کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

http://www.express.pk/story/383548/
افغان علماءکے ایک گروپ کا پاکستان کے خلاف اعلان جنگ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغان علماءکے ایک گروپ نے پاکستان کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا ہے۔ افغان نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کابل کے شاہ شہید کے علاقہ میں ہونے والے دھماکہ جس میں 15 شہری جاں بحق ہوئے تھے جمع ہونے والے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے افغان علماءکے ایک گروپ نے حادثے کی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہراتے ہوئے اعلان جنگ کیا۔
http://dailypakistan.com.pk/international/14-Aug-2015/256033
افغان خفیہ ایجنسی نے ملا عمر کی قبر کی تلاش شروع کر دی
کابل (اے این این) افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے ملا محمد عمر کی قبر کی تلاش کیلئے مہم شروع کردی ،حتمی کامیابی نہیں ہوئی تاہم تلاش کاعمل جاری رہے گا۔صوبہ زابل کے گورنر محمد انور اسحق زئی نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملا محمد عمر کی قبر دریافت کرنے کی مہم جاری ہے ،فی الحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تاہم تلاش کا عمل جاری ہے ۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایاکہ ملا عمر کی قبر کی تلاش کون کر رہا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ اس قبر کی تلاش افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کررہی ہے ۔یہ افواہیں بھی پھیل رہی ہیں کہ اگر زابل صوبہ سے ان کی قبر دریافت ہوئی تو ان کی میت کو وہاں سے شنکے یا نوبہار ضلع منتقل کرکے دیگر طالبان کمانڈروں کے قبرستان میں دفن کردیا جائے گا۔زابل کی صوبائی کونسل کے سربراہ عطامحمد حق یار نے خبررساں ادارے کو بتایاکہ ملا محمد عمر ہوتک قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور سرخوگان اور شنکے اضلاع ہوتک قبیلے کے لحاظ سے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں ۔
http://dailypakistan.com.pk/international/13-Aug-2015/255800

8/13/2015

چین کے شہر تیانجن میں دھماکے سے ہلاک افراد کی تعداد 20 ہو گئی، 400 سے زائد زخمی
ویب ڈیسک جمعرات 13 اگست 2015
بیجنگ: چین کے شہر تیانجن کے پیٹرول اسٹوریج میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہو گئی جب کہ 400 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
چینی میڈیا کے مطابق تیانجن میں پیٹرول اسٹوریج کی جگہ پرزور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہو گئی جب کہ 400 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
چین کے زلزلے پیما مرکز کا کہنا ہے کہ پہلے دھماکے کی شدت 3 ٹن بارودی مواد کے پھٹنے کے برابر جب کہ دوسرے دھماکے کی شدت 21 ٹن باروی مواد کے برابر تھی۔ دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں میں بھی آگ لگ گئی جنھیں فوری طور پر خالی کروا کر آگ بجھائی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی چین کے صوبے ہیبی میں بھی غیر قانونی آتش گیر مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
http://www.express.pk/story/383177/
شمالی کوریا میں نائب وزیراعظم کو فائرنگ سے ہلاک کرکے سزائے موت دیدی گئی
ویب ڈیسک / رائٹرز بدھ 12 اگست 2015
سیول: شمالی کوریا کے نائب وزیراعظم چویونگ گون کو حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی۔
جنوبی کوریا کی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے نائب وزیراعظم چویونگ گون کو رواں سال مئی میں فائرنگ اسکواڈ نے موت کے گھاٹ اتارا،ان پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اور ان کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے کا الزام تھا۔ چویونگ گون نے جون 2014 میں نائب وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور گزشتہ برس اکتوبر کے بعد سے چویونگ نہ تو عوام کے سامنے آئے اور نہ ہی ان کا ذکر شمالی کوریا کے میڈیا میں سنا گیا۔
63 سالہ نائب وزیراعظم کا شمار ملک کے اہم عہدیداروں میں ہوتا تھا وہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان باہمی تعلقات کے لیئے قائم کمیٹی میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے رہے اور اس کے علاوہ دونوں ممالک کی مشترکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں بھی شمالی کوریا کے وفد کے سربراہ رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 2011 میں کم جونگ ان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے شمالی کوریا میں اب تک 70 دیگر اہم حکومتی رہنماؤں کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے جن میں ملک کے وزیر دفاع ہیو یونگ چول بھی شامل ہیں جنہیں رواں برس 30 اپریل کو طیارہ شکن توپ سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیاتھا۔چول پر الزام تھا کہ وہ فوجی تقریبات میں متعدد بار سوتے پائے گئے ہیں اور متعدد بار انہوں نے کم جونگ ان کے خیالات سے اتفاق نہ کرتے ہوئے انہیں جواب بھی دیا تھا۔
http://www.express.pk/story/383112/
جوہری ڈیل مسترد ہوئی تو امریکی ساکھ کو دھچکا لگے گا ، اتحادی دوبارہ سخت پابندیاں نہیں لگائینگے ، جان کیری
واشنگٹن(اظہرزمان،بیوروچیف)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کانگریس کو بتایا ہے کہ اگر اس نے ایران ڈیل کو مسترد کر دیا تو ہمارے اتحادی ایران پر دوبارہ سخت پابندیاں لگانے کے لئے تیار نہیں ہوں گے۔ نیویارک میں ایک پروگرام میں انہوں نے کانگریس کو مسترد کرنے کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورت میں ہمارے اتحادی ہمارا مذاق اڑائیں گے۔کانگریس تعطیلات کے خاتمے کے بعد ستمبر کے وسط میں واپس آئے گی تو ایران ڈیل کو منظور کرنے یا مسترد کرنے کے لئے کل ساٹھ دن کی مہلت میں سے تقریباً دو ہفتے باقی بچیں گے۔ اسی لئے اس پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس دوران تین درجن کے قریب ریٹائرڈ جرنیلوں اور ایڈمرلوں نے کانگریس کے نام ایک کھلے خط میں ایران ڈیل کی پر زور حمایت کرتے ہوئے اسے منظور کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کرکے اس کا ایٹمی پروگرام ختم کرنے کی آپشن قبول نہیں ہے۔ دنیا کبھی اس کی حمایت نہیں کرے گی۔ اس لئے سفارتی آپشن ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے اور ایران ڈیل کے ذریعے یہی سفارتی راستہ اختیار کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کانگریس کو بتایا ہے کہ اگر ڈیل مسترد ہوگئی تو اس سے دنیا کی نظرمیں امریکی ساکھ کو دھچکا لگے گا اور ایک محفوظ کرنسی کے طور پر ڈالر کی حیثیت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/front-page/13-Aug-2015/255693
بغداد کی مارکیٹ میں زوردار دھماکا، 54 افراد ہلاک
بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کی معروف اشیاء خوردونوش کی مارکیٹ میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بارود سے بھرا ہوا ٹرک عراقی دارالحکومت کی مصروف ترین مارکیٹ ’جمیلہ‘ میں جمعرات کی روز علی الصبح زور دار دھماکے سے اڑا دیا گیا، جس میں کم سے کم 86 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس افسران کے مطابق جمعرات کے روز اس مارکیٹ میں بہت زیادہ ہجوم ہوتا ہے جہاں ملک کے دیگر صوبوں کے شہری خریداری کے لیے آتے ہیں۔
دھماکے کے فوری بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایمبولینسوں اور دیگر نجی گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا۔
تین ہسپتال کی انتظامیہ کے عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کردی ہے۔
تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ عراق میں امریکا اور نیٹو فوجوں کی مداخلت اور صدام حکومت کو گرائے جانے کے بعد سے عراق میں خانہ جنگی جاری ہے۔
عراق میں ابتدائی طور پر القاعدہ ایک مذاحمتی گروپ کے طور پر سامنے آئی تھی تاہم اب گذشتہ ایک سال سے داعش نامی جنگجو تنظیم کی جانب سے بھی یہاں مسلح کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
داعش نے عراق میں ہونے والے متعدد خود کش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں ہزاروں لوگ ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔
http://www.dawnnews.tv/news/1025153/

8/12/2015

اللہ کے گھر کی حرمت پامال ،بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے والے مجرم ہیں: شہزادہ نائف
ریاض (اے این این) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ مساجد پر حملوں اورمعصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے مجرموں کا کوئی دین ایمان نہیں، گمراہ مجرم اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے اللہ کے گھروں کی بے حرمتی کو بھی خاطر میں نہیں لاتے، ایسے لوگ دین کے ٹھیکدار بن کر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وہ جدہ میں السلام شاہی محل میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔اجلاس میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے عسیر کے مقام پر پولیس کے ایمرجنسی ہیڈ کواٹر کی جامع مسجد میں خود کش حملے میں شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شہزادہ محمد بن نائف نے کہاکہ دہشت گردوں اور مجرموں کی انسانیت سے نفرت کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ نماز کی ادائیگی میں مصروف بے گناہ شہریوں کو دھماکوں سے نشانہ بناتے ہیں اور اللہ کے مقدس گھروں کی بے حرمتی اور توہین سے بھی نہیں گھبراتے۔
انہوں نے کہا کہ مساجد میں دھماکے کرنا اور نہتے شہریوں کو حملوں کا نشانہ بنانا کسی دین اور اخلاق کے تحت روا نہیں ہے۔ دہشت گردوں کی کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔ گمراہ فکرکے حامل عناصر خود کو اسلام کے داعی کے طورپر پیش کرتے ہیں لیکن ان کا اسلام سے دور دور تک کا کوئی تعلق بھی نہیں ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/12-Aug-2015/255039
سابق چینی جنرل کو کرپشن الزام کے تحت موت کی سزا
بیجنگ (اے پی پی) چین کی ایک فوجی عدالت نے فوج کے ایک ریٹائرڈ جرنیل کو رشوت اور دوسرے الزامات کی روشنی میں موت کی سزا سنا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے فیصلہ سنا تے ہوئے گْو جْوشان کو لیفٹیننٹ جنرل کے منصب سے بھی فارغ کرنے کے علاوہ تمام اثاثوں کی ضبطی اور سیاسی حقوق سے بھی محروم کر دیا ہے۔ سابق جنرل فوج میں سپلائی کے شعبے کے سابق سربراہ تھے۔ وہ کرپشن کے مقدمات کے سلسلے میں سزا پانے والے اعلیٰ ترین عہدے کے حامل فوجی ہیں۔
واضح رہے کہ چین میں آج کل صدر شی جِن پنگ کی ہدایت پر کرپشن کے خلاف سرکاری طور پر مہم جاری ہے اور ملوث افراد کو سزائیں سنائی جا رہی ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/international/11-Aug-2015/255048
داعش نے ان 10لوگوں کو ایسے خوفناک انداز میں سزائے موت دے ڈالی کہ جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے لوگوں کو مختلف طریقوں سے قتل کرنے کی ویڈیوز منظرعام پر آ تی رہی ہیں۔ داعش نے اس وقت دنیا کو دہلا دیا تھا جب اس نے ایک شخص کو پنجرے میں بند کر کے اسے زندہ جلا دیا اور پھر اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی۔ اس کے بعد بچوں کے ہاتھوں لوگوں کو قتل کروانے کی کئی ویڈیوز سامنے آئیں لیکن یہ سب شام کے کسی نہ کسی علاقے میں فلمائی گئی تھیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اب داعش کی طرف سے افغانستان میں 10قیدیوں کو بم سے اڑانے کی خوفناک ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے جو شام سے باہر کسی ملک میں داعش کی پہلی سب سے بڑی کارروائی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ داعش کے شدت پسندوں نے 10قیدیوں کی آنکھوں پر پٹیاں اور ان کے ہاتھ پشت پر باندھ کر افغانستان میں کسی نامعلوم جگہ پر بٹھا رکھا ہوتا ہے۔ اس کے کچھ دیر بعد گھوڑوں پر سوار کچھ اور شدت پسند آتے ہیں جو بم بنانے کے ماہر ہوتے ہیں۔ وہ زمین میں گڑھے کھود کر ان میں کئی بم نصب کرتے ہیں اور پھر ان قیدیوں کو ان بموں کے اوپر لا کر بٹھا دیا جاتا ہے۔ شدت پسند بموں کی رسی کو آگ لگا تے ہیں اور بھاگ کر دور چلے جاتے ہیں۔ کچھ ہی دیر بعد تمام بم دھماکے سے پھٹ جاتے ہیں اور قیدیوں کے جسموں کے پرخچے اڑ جاتے ہیں۔
یہ ویڈیو داعش کے سوشل میڈیااکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی۔ ویڈیو میں بتایا گیا کہ یہ تمام قیدی ’’مرتد‘‘ تھے اور انہوں نے اسلام ترک کرنے کا ارتکاب کیا تھا۔ دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ ان قیدیوں کا تعلق افغانستان کے شنواری قبیلے سے تھا اور یہ لوگ افغان صوبے ننگرہار میں داعش کے خلاف طالبان کی مدد کر رہے تھے جہاں داعش نے حال ہی میں قدم جمانے شروع کیے ہیں۔ افغانستان میں کئی اور لوگوں کو بھی موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے جس پر افغان حکومت کی مدد کرنے کا الزام تھا۔
http://dailypakistan.com.pk/international/11-Aug-2015/255026
طرابلس: وزیراعظم عبداللہ الثنی نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
طرابلس……..لیبیا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم عبداللہ الثنی نے لائیو ٹی وی انٹرویو کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ٹی وی پر ٹاک شو کے دوران انہوں نے کہا کہ ان کا وزارت عظمی کا عہدہ چھوڑنے سے سیاسی بحران حل ہو جاتا ہے، تو وہ ٹی وی پر ہی مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا استعفا اتوار کو پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔ دوسری جانب لیبیا میں سیاسی بحران کے خاتمے اور قومی حکومت کے قیام کے لیے جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت امن مزاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ جس میں حریف دھڑوں کے رہنما شریک ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193966
افغان چیف ایگزيکٹو کی بھی پاکستان پر افغان طالبان کی معاونت کا الزام
کابل…….افغان صدر اشرف غنی کے بعد افغانستان کے چیف ایگزيکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو پاکستان میں اسلحہ اور فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ افغانستان میں وزراء کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے الزام عائد کیا کہ پاکستان نے ملا عمر کی موت کو 2سال تک چھپائے رکھا اور طالبان قیادت پاکستان میں کھلے عام اجلاس کرتی رہی تاکہ نئے امیر کے انتخاب کے بعد افغانستان میں قتل عام جاری رکھا جائے۔ عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ 10 ماہ میں دہشت گردی کے خلاف تعاون کیا جیسا ہم چاہتے تھے اوراچھے بیانات بھی جاری کیے، لیکن افغانستان میں جرائم کرنے والوں کو پاکستان میں مالی معاونت اور ہتھیار فراہم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10مہینوں میں افغان طالبان مزید طاقتور ہوئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان پہلے ہی افغانستان کے الزامات کو مسترد کرچکا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ نہ ملا عمر کی موت پاکستان میں ہوئی نہ پاکستان کو اس کا علم تھا، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے اور اس کے لیے مذاکراتی عمل کی حمایت کرتاہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193909
مصر میں گرمی کی لہر سے 2 دن میں 40 افراد ہلاک
اے پی منگل 11 اگست 2015
قاہرہ: مصر میں شدید گرمی کی لہر سے 2 روز میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔
مصر کی وزارت صحت کے مطابق ملک کے شمال میں گزشتہ روز درجہ حرارت 40 درجے سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جس کے نتیجے میں 2 روز میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عمررسیدہ افراد کی ہے جب کہ سب سے زیادہ اموات گنجان آبادی کے شہر قاہرہ میں ہوئیں جہاں اب تک 26 افراد گرمی کے ہاتھوں دم توڑ چکے ہیں جن میں سات خواتین بھی شامل تھیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صرف اتوار کے روز گرمی کے باعث 66 افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا جب کہ اس روز درحرارت 42 درجے سینٹی گریڈ تک نوٹ کیا گیا تھا اسی طرح مغربی صوبے مرسا متروح اور قینا میں بھی گرمی کے باعث کئی اموات ہوئیں۔
دوسری جانب مصر کے محکمہ موسمیات کے مطابق اگست میں درجہ حرارت گزشتہ سال کے مقابلےمیں 3 سے 5 درجے سینٹی گریڈ زیادہ نوٹ کیا گیا ہے۔
http://www.express.pk/story/382874/

8/11/2015

امریکا میں ایک ارب ڈالر کی کوکین اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام
نیویارک………امریکی کوسٹ گارڈ نے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بحرالکاہل سے دس ماہ کے دوران تیس ہزار کلو گرام کوکین ضبط کر لی۔امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق بحر الکاہل میں دس ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں تیس ہزار کلو گرام کوکین پکڑ لی گئی ہے۔ جس کی مالیت ایک اعشاریہ صفر ایک ارب ڈالر بنتی ہے۔ یہ کوکین اکتوبر دو ہزار بارہ سے تیس ستمبر دو ہزار چودہ کے دوران ضبط کی گئی ہے۔ جس میں کوسٹ گارڈ کی تیئس ٹیموں نے حصہ لیا۔ حکام کے مطابق امریکا کی تاریخ میں منشیات کی یہ سب سے بڑی برآمدگی ہے۔ برآمد کی گئی بتیس میٹرک ٹن اصلی کوکین جہاز کے ذریعے کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیا گو کے ساحل پر پہنچا دی گئی ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193866
چین کے صوبے زی جیانگ میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی
بیجنگ……..چین کے صوبے زی جیانگ میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی،شدید بارشوں اور سیلاب سے پل ٹوٹ گئے۔ رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔ مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک،4 لاپتا ہوگئے۔ زی جیانگ میں سمندر ی طوفان کے باعث شدید بارشیں ہوئیں۔ بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ پانی کے تیز بہاؤ سے پل ٹوٹ گئے،سڑکیں بہہ گئیں اور عمارتوں میں پانی بھر گیا۔ بارشوں سے 100سے زائد لینڈسلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے،کئی گاؤں میں بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک اور 4 لاپتا ہوگئے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193813
افغانستان اور پاکستان کو محفوظ ٹھکانے ختم کرنے ہوں گے،امریکا
واشنگٹن……امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اورافغانستان پُرتشدد انتہا پسندی کو شکست دینے کے لیے مل کرکام کریں ۔واشنگٹن میں صحافیوں کوبریفنگ میں محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کو سرحد کے دونوں طرف طالبان کے محفوظ ٹھکانے تباہ کرکے ان کی کارروائیاں کرنے کی قوت کوکم کرنا ہوگا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے اہل خانہ سےہمدردی ہے۔ امریکا طالبان اوران کا ساتھ دینے والوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ افغانستان میں تشدد کا خاتمہ کریں۔ ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ افغان قیادت اورطالبان کے درمیان مصالحتی عمل امریکا کااولین مقصد ہے۔امید کرتےہیں طالبان کےبڑھتے حملوں سے مصالحتی کوششیں متاثر نہیں ہوں گی ۔ تاہم طالبان کے داخلی معاملات کو سمجھنا اوران سے مذاکرات کرنا مشکل کام ضرور ہے۔ امریکا سیاسی مصالحتی عمل کو آگے بڑھانا چاہتا ہے اورچند ہفتے قبل ہونے والے مذاکرات حوصلہ افزاہیں ۔ ایک اورسوال پرترجمان نے بتایا کہ وزیرخارجہ جان کیری نے افغان صدرکی پریس کانفرنس کے بعد ان سے ٹیلی فون پربات کی ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں سے متعلق گفتگو ہوئی ۔ جان کیری نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کو محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کے لیے کام جاری رکھنا ہوگا اور یہ کوئی آسان کام نہیں ۔کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔اس حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے لیکن کوئی یہ نہ سمجھےکہ محفوظ ٹھکانےختم کرنےاوربات چیت جاری رکھنے کی ضرورت نہیں ۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193859
افغان طالبان کے باہمی اختلافات کے باعث مفاہمتی عمل میں چندماہ التوا کا خدشہ
شائق حسین منگل 11 اگست 2015
اسلام آباد: ملا عمرکے انتقال اور اس کے بعد طالبان کی صفوں میں پیدا ہونے اختلافات سے پاکستان اور چین کی مصالحتی کوششوں کے نتیجے میں ہونیوالے افغان حکومت اورطالبان کے مابین امن مذاکرات آئندہ کچھ ماہ تک زیر التواء رہنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان افغانستان کے مسئلے کے پرامن حل کیلیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے، اس دوران افغان حکام کی جانب سے کچھ تلخ بیانات بھی سامنے آئے ہیں تاہم پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت نے بڑی دانش مندی سے کام لیتے ہوئے اپنی مصالحتی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ مذاکرات کی دوبارہ شروعات میں ابھی کچھ ماہ لگیں گے۔ بعض طالبان رہنماء ملا اختر منصورکے طالبان کے نئے امیر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش نہیں تاہم لگتا یوں ہے کہ ایسے رہنماؤں کی تعداد زیادہ نہیں۔
http://www.express.pk/story/382712/
داعش نے یورپ کا نیا نقشہ جاری کر دیا ،مغرب میں تھر تھلی مچا دی
دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر قبضے کا دعویٰ پہلے ہی حقیقت بن چکا ہے، جبکہ یہ افغانستان اور پاکستان کو اپنی سلطنت میں شامل کرنے کی دھمکیاں دے چکی ہے، اور اب ایک ایسا نقشہ سامنے آگیا ہے جس نے یورپ میں بھی دہشت کی لہر دوڑادی ہے۔
برطانوی اخبار ”دی مرر“ کے مطابق داعش نے ایک نیا نقشہ جاری کیا ہے جس کے مطابق 2020ءتک یہ تنظیم اپنی عالمی سلطنت قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس مقصد کیلئے اگلے پانچ سال کے دوران مکمل مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور یورپ کے وسیع علاقوں پر قبضہ کیا جائے گا۔ یہ نقشہ بی بی سی کے رپورٹر اینڈریو ہاسکن کی نئی کتاب Empire of Fear میں بھی شامل ہے۔
اس نقشے کے مطابق مغرب میں سپین سے لے کر مشرق میں چین کی سرحد تک کا علاقہ داعش کی سلطنت میں شامل ہوگا۔ اس نقشے میں سپین، پرتگال اورفرانس کے علاقوں کو اندلس کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سامنے آنے والے داعش کے سات مرحلوں پر مبنی پروگرام میں امریکا کے ساتھ عالمی جنگ اور عرب حکمرانوں کے خلاف بغاوت کو ہوا دینے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔
داعش کے دعوے اس لحاظ سے خصوصی طور پر تشویشناک ہیں کہ یہ تنظیم مشرق وسطیٰ کے بڑے حصے پر پہلے ہی قابض ہوچکی ہے اور شام اور عراق میں تیل کی دولت پر قبضے کے بعد اس کے پاس مالی طاقت بھی کمی نہیں، جبکہ اس کے پاس جدید ترین امریکی ہتھیاروں کی موجودگی کے انکشافات بھی سامنے آچکے ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/international/11-Aug-2015/254622

8/10/2015

نئی دہلی: جھارکنڈ کے مندر میں بھگدڑ سے 11افراد ہلاک، 50زخمی
نئی دہلی……….بھارتی ریاسے جھارکنڈ کے ایک مندر میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے باعث 11افراد ہلاک اور 50زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جھارکنڈ کے دیوگڑھ بدھم مندر میں رسمی پوجا پاٹ کے دوران بھگدڑ مچنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 11افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 50افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس و ریسکیو اہلکاروں کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے، جنہوں نے کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دینے کے ساتھ ان کا علاج بھی کیا جارہا ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193753
افغانستان کے صوبے قندوز میں بم دھماکا،22 افراد ہلاک
کابل…..افغانستان کے صوبے قندوز میں بم دھماکے سے مقامی ملیشیا فورس کے 22اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق بم دھماکا قندوز کے قصبے خان آباد میں مقامی ملیشا فورس کے اجتماع میں ہوا ۔ دھماکا خیز مواد کار میں نصب کیا گیا تھا ، صوبائی پولیس ترجمان کا کہناہےکہ دھماکے میں 4 کمانڈروں سمیت ملیشیافورس کے22اہلکار ہلاک ہوئے۔ واقعے کی ذمے داری طالبان سمیت کسی گروپ نے نہیں قبول کی ۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193653
میکسیکو :آتش فشاں پہاڑنے پھر راکھ اوردھواں اگلنا شروع کردیا
میکسیکو…..میکسیکو کا آتش فشاں پہاڑ کولیما وقفے وقفے سے پھٹ رہا ہے۔ آتش فشاں دھماکوں کے ساتھ راکھ اور دھواں تیز اگل رہا ہے۔ دھویں کے گہرے بادل فضا میں 3ہزارمیٹر تک بلند ہو رہے ہیں۔ جس سے آسمان میں ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے ہیں۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے فی الحال قریبی آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193646
وزیراعظم کو افغان صدر کا ٹیلی فون، مختلف امور تبادلہ خیال
سلام آباد…….افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے افغان مصالحتی عمل اور خطے میں سیکورٹی صورتحال پر گفتگو کی۔ وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان 10منٹ بات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے افغان امن مصالحتی عمل کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے کردار کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت کی اور دہشت گرد حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ اور افغان عوام سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193750
ترکی کے شہر استنبول میں امریکی قونصل خانے پر حملہ
ویب ڈیسک پير 10 اگست 2015
استنبول: ترکی کے شہراستنبول میں امریکی قونصل خانے پر 2 حملہ آوروں نے فائرنگ کی تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے خاتون حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2 حملہ آوروں نے استنبول میں واقع امریکی قونصل خانے پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے پوزیشن سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کا تبادلہ کیا جس پر خاتون حملہ آور قریبی عمارت میں داخل ہوگئی جب کہ فائرنگ کرنے والا مرد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون حملہ آور کو حراست میں لے لیا جب کہ اس کے ساتھی کی تلاش کے لئے ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاش شروع کردی گئی ہے۔
امریکی قونصل خانے پر فائرنگ کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا کہ جب ترک حکومت اور کردستان ورکرز پارٹی کے درمیان تنازعات شدت اختیارکررہے ہیں اورجنگجو تنظیم داعش کے خلاف ترکی اہم کردارادا کررہا ہے جب کہ امریکی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی گروہ یا فرد نے قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزاستنبول کے سلطان بیلی ضلعے میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
http://www.express.pk/story/382496/
ملکہ الزبتھ، شہزادہ چارلس اور وزیر اعظم کیمرون کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف
مانیٹرنگ ڈیسک پير 10 اگست 2015
لندن: برطانوی ملکہ الزبتھ کو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس اور وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھی مارنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ٹی وی کے مطابق شامی جہادیوں نے ملکہ برطانیہ اور دیگر کو اس تقریب میں قتل کرنیکا منصوبہ بنایا تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈنے کا کہنا ہے کہ اس قسم کا واقعہ ہونے کی اطلاع ہے۔
http://www.express.pk/story/382461/

8/7/2015

کابل: فوجی اڈے کے قریب کار بم دھماکہ میں 15افراد ہلاک
تاریخ اشاعت : 07 اگست 2015 جیو دنیا
کابل………افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی اڈے کے قریب کار بم دھماکے میں 15افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے میں کابل کے وسطی علاقے شاہ شاہد میں واقع افغان سیکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ زور دار دھماکے کے باعث اطراف کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ بروقت امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔ دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 120سے زائد افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں، جنھیں ریسکیو آپریشن کے ذریعے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کابل پولیس چیف کے مطابق دھماکے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
http://urdu.geo.tv/29917/
غزہ کے ایک گھر میں دھماکا، 4 فلسطینی جاں بحق، 30 زخمی
تاریخ اشاعت : 06 اگست 2015 جیو دنیا
غزہ…….فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر ایک گھر میں دھماکے سے 4 فلسطینی جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے، فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق واقعہ الشبورا پناہ گزین کیمپ کے گھر میں پیش آیا، دھماکے میں حماس کے رکن عبدالرحمان ابو نقیرہ بھی جاں بحق ہوئے، حماس نے عبدالرحمان کی شہادت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
http://urdu.geo.tv/29823/
مصر میں نئی نہر سوئز کا افتتاح کر دیا گیا
تاریخ اشاعت : 06 اگست 2015 جیو دنیا
قاہرہ…….مصر میں ڈیڑھ سو سال پرانی نہر سوئز کے ساتھ نئی نہر سوئز کا افتتاح کردیا گیا، نئی نہر پر ساڑھے 8 ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے،مصر کے ساحلی شہر اسماعیلیہ میں نئی نہر سوئز کی افتتاحی تقریب بحریہ کے بحری جہاز پر منعقد کی گئی، تقریب میں صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ فرانسیسی صدر فرانسو اولندو سمیت کئی ممالک کے سربراہ بھی شریک ہوئے، بحیرہ روم اور بحیرہ احمر کو ملانے والی نہر سوئز کی توسیع ایک سال کے عرصے میں ساڑھے 8 ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل کی گئی، 72 کلومیٹر رقبے کی توسیع سے نئی نہر سوئز سے بین الاقوامی بحری جہاز آنے جانے والے دونوں راستوں سے گزر سکیں گے۔
http://urdu.geo.tv/29817/
ملا عمر کا انتقال پاکستان میں نہیں ہوا اور نہ ہی وہ یہاں دفن ہیں :خواجہ آصف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ افغان طالبان کے سابق سربراہ ملا عمر کا انتقال پاکستان میں نہیں ہوا ، نہ ہی ملا عمر اوران کے بچوں کی تدفین پاکستان میں ہو ئی ہے ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھاکہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل میں بھر پور کردار ادا کرے گا اور ہماری خواہش ہے کہ افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات جار ی رہیں ۔خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ملا عمر کا انتقال پاکستان میں نہیں ہواہے او ر نہ تو یہاں دفن ہیں،نہ ہی ان کے بچے یہاں دفن ہیں ،ملاعمر کے انتقال کے حوالے سے ان کے بچوں کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس میں نہیں پڑنا کہ ملاعمر کا انتقال کب اور کہاں ہوا اور نہ ہی طالبان قیادت کے اندرونی جھگڑے میں پڑنا ہے،ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں ۔
http://dailypakistan.com.pk/national/07-Aug-2015/253453
سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز کی مسجد میں خود کش حملہ ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کی سرحد کے قریب سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے عسیر میں سیکیورٹی فورسز کی مسجد میں خود کش حملے کی ذمہ داری ’داعش ‘نے قبول کرلی ہے ، اس حملے میں کم ازکم 15افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ’ابھا‘ شہر میں ظہر کی نماز کے دوران خود کش حملہ ہواہے ، مرنیوالوں میں سے بارہ کا تعلق سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹس یونٹ سے تھا۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس میں 9افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
حالیہ مہینوں میں سیکیورٹی فورسز پر ہونیوالے حملوں میں تازہ حملے کو سب سے بڑا حملہ قراردیاگیاہے ، اس سے قبل دارلحکومت ریاض میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کار بم حملے میں دواہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔
http://dailypakistan.com.pk/international/07-Aug-2015/253438
امریکہ کا پاکستان سے حقانی نیٹ ورک و لشکر طیبہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
تاریخ اشاعت : 07 اگست 2015 جیو پاکستان
کراچی…..رفیق مانگٹ…..بھارتی میڈیا کے مطابق امریکہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف بھرپور کارروائی کرے، جس طرح پاکستان عسکریت پسند گروہ تحریک طالبان کے خلاف کارروائی کر رہا ہے، اسی انداز کی سخت کارروائی حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف بھی پاکستان کو کرنی چاہیے۔ بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکا کے خصوصی نمائندے ڈین فیلڈمین نے کہا کہ جس طرح پاکستان نے بھرپور طریقے سے پاکستانی طالبان کا پیچھا کیا، اسی طرح حقانی نیٹ ورک کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔ حقانی نیٹ ورک سے امریکی اور افغان زندگیوں اور وسائل کو شدید خطرات لاحق ہے اور لشکر طیبہ جو ممکنہ طور پر خطے کو غیر مستحکم کرسکتی ہے، اس کے خلاف بھی اقدامات کرے۔ افغان پاک خطے کا آخری دورہ کرنے بعد فیلڈ مین نے کہا کہ امریکا اور بھارت کو ان 2تنظیموں سے خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نقطہ نظر میں حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے متعلق زیادہ تبدیلی نہیں آئی۔ فیلڈمین واشنگٹن میں یو ایس انسٹیوٹ آف پیس سے خطاب کر رہے تھے۔ گزشتہ ایک سال سے اوباما کی طرف سے افغانستان اور پاکستان کے لئے خصوصی نمائندے کے طور پر فرائض انجام دینے والے فیلڈمین ایک نجی سیکٹر میں فرائض دینے کے لئے یہ عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/29923/

8/6/2015

ابوجا:بوکوحرام عسکریت پسندوں کے حملے میں 9 دیہاتی ہلاک
تاریخ اشاعت : 06 اگست 2015 جیو دنیا
ابوجا…….کیمرون میں شدت پسند گروہ بوکوحرام کے عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں 9دیہاتی ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ عسکریت پسندوں نے درجنوں افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ یہ واقعہ نائیجیریا کی سرحد کے قریب ایک علاقے میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں نے ٹچاکارماری اور کنگالیری کے دیہات پر دھاوا بول دیا۔ ایک مقامی شخص نے ایسوسی ایٹڈپریس کو بتایا کہ یہ مسلح حملہ آور ٹرکوں کے ذریعے آئے تھے۔ فوجی بیان کے مطابق اس واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم علاقے میں تعینات فوجیوں نے عسکریت پسندوں کی دراندازی کا بتایا ہے۔
http://urdu.geo.tv/29727/
چین ایران کوتیل کے بدلے 24لڑاکاطیارے فراہم کرے گا
تاریخ اشاعت : 06 اگست 2015 جیو دنیا
کراچی… رفیق مانگٹ… چینی اخبار’’چائنہ ٹائمز‘‘ کے مطابق چین ایران کو ڈالر کی ادائیگی کیے بغیر تیل کے حقوق کے بدلے 24 لڑاکا طیارے جے 10فراہم کرے گا،ایک ارب ڈالر کے اس معاہدے پر دستخط ہو چکے ۔ ایک ارب 40کروڑ ڈالر میں چین سے ان جنگجو طیاروں کا 9 200میںمعاہد ہ کرنے والا پہلا ملک پاکستان تاحال ان طیاروں کو نہیں لے سکا۔رپورٹ کے مطابق ایران چینی طیارہ ساز صنعت چینگدو ائیرکرافٹ انڈسٹر ی گروپ کے جے 10 فائیٹر طیاروں کا دنیا میں دوسراغیر ملکی صارف بن جائے گا جو چین کو ڈالر کی ادائیگی کیے بغیر طیارے حاصل کرے گا اس کے بدلے میںبیجنگ اگلے 20 سالوں میں اس کی سب سے بڑی آئل فیلڈ سے فائدہ اٹھائے گا۔ایران اور چین کے درمیان اس معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔چین ایران کو جے 10 کے برآمدی ورژن ایف 10 ویگورس ڈریگن کے کل 24 طیارے فراہم کرے گا۔ جے 10 کے ایک لڑاکا طیارے کی قیمت لگ بھگ 40ملین ڈالر ہے اس طرح ایران اور چین کا یہ معاہدہ تقریباً ایک ارب ڈالر کا ہوگا۔تبادلے کے اصول کے تحت بیجنگ آزادیگان کے آئل فیلڈ پر بیس سال تک حقوق حاصل کرے گا۔ 2940کلومیٹر کی رینج کے حامل چینی ساختہ جنگجو طیارے ایران کی پوری فضائی حدود کے ساتھ ساتھ خلیج فارس کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کئی چینی فوجی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا اس معاہدے سے خوش نہیں ہوگا اور اس سے چین کو بین الا قوامی دباؤ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کہ ایران خطے میں امریکی اتحادیوں کے خلاف لڑائی میں ان جنگجوؤں طیاروں کا استعمال کرے گا،دیگر کے خیال میں مشرق وسطی میں ان طیاروں سے اسٹریٹجک صورتحال میںکوئی اہم فرق نہیں پڑے گا ۔ یہ بھی الزام لگایا جاتا جس کی حکام کی طرف سے تردید کی گئی کہ جے10 اسرائیل کی طرف سے فراہم ٹیکنالوجی سے تیار کیے گئے۔پاکستان جے10 کا سب سے پہلاغیر ملکی گاہک ہے۔ 2009 میں چین نے ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کے ایک معاہدے کے تحت پاکستان کوجدید جے 10بی کے 36 جنگجو طیارے فروخت کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ طیارے نئے ہتھیاروں کے نظام SD-10A سے لیس کیے جانے ہیں ابھی تک ان میں سے ایک بھی طیارہ پاکستان ایئر فورس کے حوالے نہیں کیا گیا۔
http://urdu.geo.tv/29731/
افغانستان میں خود کش حملہ،8افراد ہلاک
کابل: افغانستان کے مشرقی علاقے میں صوبائی حکومتی دفتر کے باہر مبیبنہ خود کش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک اڑا دیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق صوبہ لوگر کے گورنر کے ترجمان دین محمد دارویش کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے حملے میں 3 پولیس اہلکار اور 5 شہری ہلاک ہوئے جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ صوبائی دارالحکومت پل عالم میں 500 میٹر دور موجود عمارتوں کے پسشے بھی ٹوٹ گئے۔
طالبان نے خود دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ فوج اور پیرا ملٹری پونٹس پر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلاء کے بعد طالبان کی جانب سے افغان فورسز پر حملوں میں شدت آگئی ہے۔
طالبان کی جانب سے رواں سال اپریل میں شروع ہونے والے حملوں میں افغان پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت سینکٹروں میں چلی گئی ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ گذشتہ دنوں افغان میڈیا کی جانب سے ملا عمر کی ہلاکت کی خبر منظر عام پر لائی گئی جس کے بعد طالبان نے ملا اختر منصور کو نیا امیر مقرر کرلیا اور انھوں نے افغان امن مذاکرات، جس کو امریکا اور چین کی تائید حاصل تھی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1024823/
بھارت کا ایک اور وار ناکام؛ دہشتگردی کے الزام میں گرفتار شخص کا تعلق پاکستان سے ثابت نہ کرسکا
ویب ڈیسک جمعرات 6 اگست 2015
نئی دہلی / اسلام آباد: بھارتی حکومت اور میڈیا نے اپنی روش نہیں بدلی اور ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کی واردات میں گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق پاکستان سے جوڑ دیا تاہم نادرا کے ریکارڈ نے بھارتی الزامات کو غلط ثابت کردیا۔
بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے راجیا سبھا (ایوان بالا) میں اظہارخیال کرتےہوئے کہا کہ گزشتہ روز مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع اودھم پور میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزم کا تعلق پاکستان سے ہے اور ملزم نے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف بھی کرلیا ہے جب کہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزم محمد نوید نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ 90 روز قبل پاکستان سے بھارت میں داخل ہوا اور اس نے لشکر طیبہ سے دہشت گردانہ کارروائیوں کی تربیت لی ہے۔
دوسری جانب بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کوئی نئے نہیں اور اس مرتبہ پھر بھارت کو منہ کی کھانی پڑی کیوں کہ بھارتی حکومت جس شخص کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے ایسا کوئی شخص نادرا کے ریکارڈ میں موجود ہی نہیں جب کہ باوثوق سرکاری ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں اور جس شخص کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے وہ پاکستانی نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی ریکارڈ نادرا میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت کی جانب سے سمندر میں اسلحہ سے لیس پاکستانی کشتی کو تباہ کرنے کا ڈرامہ رچایا گیا لیکن وہ سچ ثابت نہ ہوسکا جس کے بعد بھارتی ضلع گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملے کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں دکھائی دیئے جانے والے بھارتی فوجی وردیوں میں ملبوس افراد کا تعلق بھی پاکستان سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی گئی لیکن اس میں بھی بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ چند روز قبل ایک مرتبہ پھراسی قسم کا پاکستان مخالف اسکرپٹ تیار کیا گیا جس میں بھارتی پولیس نے چندا نامی خاتون کو سمجھوتہ ایکسپریس سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا اور اسے کراچی کی شہری بتایا تاہم اب تک چندا کا کوئی تعلق سامنے نہیں آٰیا اوراب ایک مرتبہ پھر بھارتی سیکیورٹی ایجنسیزاپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز پر ہونے والے حملے کا الزام پاکستان پر دھرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

http://www.express.pk/story/381472/
/

8/5/2015

امریکا کے جنگلات کی آگ بے قابو،ہزاروں افراد کوعلاقہ چھوڑنے کا حکم
ویب ڈیسک بدھ 5 اگست 2015
کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا اورواشنگٹن کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث 13 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے شمال میں واقع جنگلات میں لگی آگ 90 مربع کلومیٹر کے رقبے پرپھیل چکی ہے اور 9 ہزار فائر فائٹرز بھی اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اس پر اب تک قابو نہیں پاسکے ہیں،چٹیل پہاڑی علاقے میں لگی اس آگ کو ’راکی فائر‘ کا نام دیا گیاہے اور جس نے اب تک 24 مکانات کو خاکستر کردیا ہے۔
گزشتہ روز تیزہواؤں کے باعث یہ آگ ایک شاہراہ تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے قریبی علاقوں میں رہائش پزیر13 ہزارسے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر نقل مکانی کا حکم دے دیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک ایسی آگ نہیں دیکھی۔ جو انتہائی تیزی سے پھیل رہی ہے اور فضا میں 300 فٹ بلند تک اس کا دھواں ہے۔
دوسری جانب ریاست واشنگٹن کے علاقے اوریگون کے جنگلات میں لگی آگ نے 15 ہزار ایکڑ رقبے کو جلا کر خاکستر کردیا ہے اور اس علاقے سے بھی 300 افراد کو دوسرے علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کے مغربی علاقوں میں چار سال سے خشک سالی کے باعث بیشتر علاقہ خشکی پر مشتمل ہے،آب و ہوا میں نمی، آسمانی بجلیوں اور تند و تیز ہواؤں کے باعث جنگلا ت میں آگ لگنے کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں۔
http://www.express.pk/story/381200/
ھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 2 ٹرینیں دریا میں گرنے سے 31 افراد ہلاک، 25 زخمی
ویب ڈیسک بدھ 5 اگست 2015
بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 2 مسافر ٹرینیں پٹری سے اتر کر دریا میں گرنے سے 31 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیانی ایکسپریس ممبئی سے بنارس جا رہی تھی جب کہ جنتا ایکسپریس جبل پور سے ممبئی جا رہی تھی کہ ریاست مدھیہ پردیش میں ہارڈا کے مقام پل سے گزرتے ہوئے دونوں ٹرینیں کچھ ہی منٹ کے وقفے سے پٹری سے اتر دریائے مچھک میں گرنے سے 31 افراد ہلاک اور 25 زائد زخمی ہو گئے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے 300 کے قریب مسافروں کو بچایا جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بھارتی ریلوے کے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے پل نیچے بیٹھ گیا جس کے باعث مخالف سمت سے آنے والی ٹرینیں پٹری سے اتر کر دریا میں گر گئیں۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

http://www.express.pk/story/381207
افغان طالبان کے مذاکرات کار اور قطر دفتر کے انچارج طیب آغا مستعفی
دوحہ ؍کابل(اے این این)افغان میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ طالبان کے قطر میں واقع دفتر کے سربراہ ملا محمد سید طیب آغا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے قطر میں سیاسی کمیشن کے ارکان کے مطابق طیب آغا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔طالبان اتحاد کے منحرف دھڑے افغانستان اسلامک موومنٹ فدائی محاذ نے ایک ہفتہ قبل پہلی بارقطردفتر کے سربراہ طیب آغا کے مستعفی ہونے کی کا دعویٰ کیا تھا۔محاذ کے ترجمان قاری حمزہ نے کہاکہ طیب آغا کو طالبان کی مرکزی شوریٰ نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا ۔واضح رہے کہ ملا عمر کے انتقال کی خبر بھی سب سے پہلے اسلامک موومنٹ فدائی محاذنے دی تھی جس میں دعویٰ کیاگیا تھا کہ ملاعمر کو ملا اخترمحمد منصوراور گل آغا نے قتل کیا تھا۔
http://dailypakistan.com.pk/front-page/05-Aug-2015/252541
داعش نے پاکستان کے بارے میں تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، تصاویر بھی جاری کردیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شام اورعراق میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنے والی تنظیم داعش نے پاکستان میں اپنا تربیتی کیمپ قائم ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ داعش سے وابستہ ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 2تصاویر شیئر کی گئی ہیں جو مبینہ طور پر پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں موجود اس کے تربیتی کیمپ کی ہیں۔ تصاویر میں درجن بھر کارکنوں کو دکھایا گیا ہے جنہوں نے اسلحہ اور داعش کا جھنڈا اٹھا رکھا ہے اور تنظیم کے ایک بڑے جھنڈے کے اطراف میں کھڑے ہیں۔ بڑے جھنڈے پر کلمہ طیبہ کے ساتھ ساتھ ’’حکیم اللہ محسود شہید رحمتہ اللہ ۔۔۔الدولۃ الاسلامیہ ‘‘ کے الفاظ بھی لکھے ہوئے ہیں۔تصاویر سے یہ تصدیق نہیں ہوتی کہ یہ واقعی شمالی وزیرستان میں واقع ہے لیکن دونوں تصاویر میں موجود سرسبز پہاڑقبائلی علاقہ جات کے پہاڑوں سے کافی مماثلت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدہ ہونے والے ایک گروپ نے حکیم اللہ محسود کی قیادت میں داعش سے الحاق کا اعلان کیا تھا جس کے فوراً بعد حکیم اللہ محسود ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ افغانستان میں ولایت خورستانی داعش کی قیادت کر رہا ہے۔ حکیم اللہ کی ہلاکت کے بعد سے خبریں آ رہی ہیں کہ ولایت خورستانی ہی افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی داعش کی قیادت کر رہا ہے۔ لیکن یہ محض قیاس آرائیاں ہیں۔ تاحال داعش کے پاکستان میں فعال ہونے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آ سکے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/04-Aug-2015/252325
لندن: محمد انور آج لندن میں ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے
تاریخ اشاعت : 05 اگست 2015 جیو پاکستان
لندن…….ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق سینئر رُکن محمد انور آج لندن کے وقت دوپہر 1بجے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب میں اہم انکشافات کریں گے اور ثبوت وشواہد پیش کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سابق سینئر رکن محمد انور آج لندن وقت کے مطابق دوپہر 1بجے اور پاکستان وقت شام 5بجے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایک اہم اور ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اپنی اس پریس کانفرنس میں وہ اہم انکشافات کریں گے اور ثبوت و شواہد پیش کریں گے۔
http://urdu.geo.tv/29543/
علماء جرگہ کا طالبان اختلافات ختم کرانے کی کوششوں کا آغاز
تاریخ اشاعت : 05 اگست 2015 جیو پاکستان
کابل……..افغان طالبان کے علماء جرگہ نے طالبان اختلافات ختم کرانے کے لئے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے، طالبان نے ملا عمر کے خاندان، نئے امیر ملا اختر منصور اور ملا رزاق گروپ سے ملاقاتوں کو نتیجہ خیز بتایا ہے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جید علماء پر مشتمل علماء جرگہ نے اختلافات کے خاتمے کے لئے کوششوں کے آغاز کے ساتھ ہی پہلے مرحلے میں جرگہ نے تحریک کے مرحوم بانی ملا محمد عمر خاندان سے تعزیت کی اور ملا عمر کے بھیٹے ملا یعقوب اور بھائی ملا حاجی عبدالمنان سے امارت کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت کے بعد ان کا موقف حاصل کیا اور اختلافات ختم کرانے کی اپیل کی، علماء جرگہ نے نومنتخب امیر ملا محمد اختر منصور اور سابق ملا رزاق گروپ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ اب تک جرگہ کوششوں کے مثبت نتائج آئے ہیں، افغان طالبان علماء جرگہ نے افغانستان میں جاری ملا عمر کے لئے تعزیتی اور بیعت کے اجتماعات پر حکومتی پابندیوں کو مسترد کردیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/29529/

8/4/2015

افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کی مخالفت کرنے والا ملا عمر کا بیٹا قتل
ویب ڈیسک پير 3 اگست 2015
کابل: افغان حکومت قاتلانہ حملے میں ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے تاہم افغان طالبان نے خبر کی تردید کردی۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان لوئر ہاؤس وولیسی جرگہ کے ڈپٹی اسپیکر ظہیر قادر نے اپنے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا کہ ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو 4 روز قبل کوئٹہ میں ایک اجلاس کے دوران حملہ کر کے قتل کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اینٹیلیجنس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملا یعقوب اس کوشش میں تھے کہ انہیں ملا عمر کا جانشین بنایا جائے اور اسی سلسلے میں یہ اجلاس کو بلایا گیا تھا کہ اسی دوران طالبان کے منتخب نئے امیر ملا منصور کے حامیوں نے حملہ کر کے ملا یعقوب کو ہلاک کردیا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے ملا یعقوب کی ہلاکت کی خبر کی تردید کردی ہے
http://www.express.pk/story/380820/
ملاعمر کی ہلاکت کے بعد پہلی بار طالبان گروپوں میں تصادم، سینئر کمانڈر سمیت 26 جنگجو ہلاک
کابل (آئی اےن پی) افغانستان میں طالبان کے سپریم لیڈر ملا عمر کی وفات کی تصدیق کے بعد طالبان گروپوں کی آپس میں لڑائی اور داعش کے ساتھ جھڑپوں میں سینئر کمانڈر سمیت 26 جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملا عمر کی وفات کی بضابطہ تصدیق کے بعد طالبان گروپوں کے درمیان پہلی جھڑپ ہوئی جس میں 9 جنگجو مارے گئے۔
یہ واقعہ مغربی صوبہ ہیرات میں گروپ کے نئے سپریم لیڈر کی تعیناتی پر پیش آیا۔ ضلع شندداند میں ایک مقامی سیکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ لڑائی میں گروپ کے سینئر کمانڈر سمیت 9 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے سینئر طالبان کمانڈر کی شناخت ملا اسماعیل کے نام سے ہوئی جو اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا جبکہ دوسرے گروپ کے تین جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے طالبان شوریٰ نے ایک بیان میں ملا عمر کی وفات کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملا منصور کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا تھا تاہم ان کی نامزدگی پر طالبان گروپوں میں اختلافات سامنے آئے ہیں جبکہ ملا عمر کے خاندان نے بھی ملا منصور کی بیعت سے انکار کردیا۔ ادھر مشرقی صوبہ ننگرہار میں طالبان اور داعش کے جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپوں کے نیتجے میں 17 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
ضلع لالپور اور دوربابا میں طالبان جنگجوﺅں اور داعش کے عسکریت پسندوں کے درمیان اس وقت جھڑپیں شروع ہوئیں جب داعش کے گروپ نے طالبان پر حملہ کردیا۔ ایک بارڈر پولیس کمانڈر کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے دوران داعش اور طالبان کے 17 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ دونوں گروپوں کے جنگجوﺅں نے ایک دوسرے کے گھروں کو بھی نذر آتش کردیا۔ دوسری جانب صوبہ غزنی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ضلع اندر میں پیش آیا جہاں رکشہ طالبان کی طرف سے نصب بارودی سرنگ سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوگیا۔

http://dailypakistan.com.pk/international/04-Aug-2015/251983
افغانستان میں ملا عمر کی غائبانہ نماز جنازہ پر پابندی
ابل: افغانستان کی خفیہ ایجنسی نے پیر کے روز طالبان رہنما ملا عمر کے حوالے سے تمام سوگ کی تقریبات پر پابندی عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسا کرنے والے افغانستان فورسز کے ہدف بن سکتے ہیں۔
پیر کو ہونے والا یہ اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب رپورٹس کے مطابق افغان فورسز نے غزنی میں ملا عمر کی غائبانہ نماز جنازہ کو نشانہ بنایا جس کے دوران کئی عسکریت پسند مارے گئے۔
نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے ترجمان حسیب صدیقی نے کہا ‘ملا عمر جنگ اور افغانستان کی حالیہ تاریخ میں پسماندگی کی وجہ تھے۔’
انہوں نے کہا ‘ وہ ہزاروں افغانوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں اور ان کے سوگ میں منائی جانے والی کوئی بھی تقریب اس قوم کے ہزاروں شہیدوں کی توہین ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت نے تمام سیکیورٹی اور دفاعی فورسز کو حکم دیا ہے کہ ان کی حمایت میں نکالی جانے والی کوئی بھی ریلی فوج اہداف کا حصہ ہیں۔
غزنی کے ڈپٹی گورنر محمد علی احمدی نے بتایا کہ طالبان نے پیر کو صوبائی دارالحکومت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا ۔
انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ طالبان لوگوں کو زبردستی اس تقریب میں شرکت پر مجبور کررہے تھے جس کے بعد حکومت نے ایک کارروائی کرتے ہوئے پانچ طالبان کو ہلاک کردیا اور تقریب کو روک دیا۔
غزنی کے ایک کونسل ممبر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں متعدد طالبان ہلاک ہوئے تھے۔
اسی طرح کی کچھ تقاریب کا انعقاد پاکستان میں بھی کیا گیا۔
کچھ روز قبل لاہور میں حافظ سعید کی سربراہی میں ملا عمر کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی گئی جس میں تقریباً ایک ہزار افراد نے شرکت کی
http://www.dawnnews.tv/news/1024700/
بھارت میں شدید بارشیں، 100سےزائد افراد ہلاک
تاریخ اشاعت : 03 اگست 2015 جیو دنیا
نئی دہلی…….بھارت کی کئی ریاستوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ریاست گجرات،راجستھان،اڑیسہ،ہماچل پردیش اورمغربی بنگال میں شدید بارشوں کے سبب 100سےزائد افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی ریاستوں گجرات،راجستھان،مغربی بنگال ،اڑیسہ اور ہماچل پردیش میں بارشوں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے پھنسے ہوئے لوگوں نکالنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ،ان پانچ ریاستوں میں بارش کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں 100 افراد جان سے چلے گئے اور 80 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ۔دوسری جانب حکام نے متاثرین کیلئے محفوظ مقام پر عارضی پناہ گاہیں قائم کر دی ہیں۔
http://urdu.geo.tv/29125/
روسی گاؤں میں مچھروں سے اظہار الفت کے لیے میلے کا انعقاد
غ۔ع منگل 4 اگست 2015
مچھر انسانوں میں مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔ بالخصوص ملیریا کی وجہ سے دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح ڈینگی بخار بھی بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتا ہے۔ امراض کے پھیلاؤ کا سبب ہونے کے علاوہ مچھر رات بھر انسانوں کو کاٹتے رہتے ہیں اور سونے نہیں دیتے۔ اس اذیت کا اندازہ کراچی کے پس ماندہ علاقوں کے باسیوں کو بہ خوبی ہے جنھیں بجلی کی عدم موجودگی اور مچھروں کی موجودگی رات بھر جاگتے رہنے پر مجبور کردیتی ہے۔
مچھر ان ہی ’ خصوصیات‘ کی بنا پر ناپسندیدہ ٹھہرتا ہے، مگر آپ یہ جان کر حیران ہون گے کہ اس کیڑے سے محبت کرنے والے لوگ بھی موجود ہیں۔ وہ نہ صرف انھیں پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی پسند کا اظہار مچھروں کے اعزاز میں باقاعدہ میلہ منعقد کرکے کرتے ہیں۔
روس کے پہاڑی سلسلے کوہ اورال میں بریزنکی نامی ایک گاؤں آباد ہے۔مچھروں سے محبت، قصبے کی روایات میں شامل ہے۔ مچھروں سے اظہار الفت کے لیے یہاں ہر سال میلہ منعقد کیا جاتا ہے۔ تین روز تک جاری رہنے والے میلے کے دوران مختلف سرگرمیاں ہوتی ہیں۔ ان سرگرمیوں میں سب سے دل چسپ وہ مقابلہ ہے جس کے شرکا خود کو رضاکارانہ طور پر مچھروں کے لیے پیش کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور انھیں کاٹیں۔ اس مقابلے میں صرف خواتین حصہ لیتی ہیں۔ مقابلے کے اختتام پر جس خاتون کے جسم پر مچھروں کے کاٹنے کے سب سے زیادہ نشان ہوں، وہ فاتح قرار پاتی ہے۔
میلے کا انعقاد گاؤں کے باہر واقع گندے پانی کے تالاب کے کنارے ہوتا ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے والی خواتین اور لڑکیاں مختصر لباس میں تالاب کے کنارے کھڑی ہوجاتی ہیں۔ مقابلے کے ججوں میں کئی ماہرین کے علاوہ ایک ڈاکٹر بھی شامل ہوتا ہے۔ بیس منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے کے اختتام پر ماہرین کا پینل شرکا کے جسموں پر مچھر کے کاٹنے کے نشانات شمار کرتا ہے۔ جس خاتون کے جسم پر سب زیادہ نشانات ہوں، بہ الفاظ دیگر جس کا خون سب سے زیادہ مچھروں نے چُوسا ہو، وہ فاتح قرار دے دی جاتی ہے۔ حالیہ میلے کے دوران یہ مقابلہ نٹالیہ پرومونوفا نامی لڑکی نے جیت لیا تھا جس کے جسم پر مچھروں کے کاٹنے کے سو سے زائد نشانات تھے۔
اس منفرد میلے کی تاریخ پرانی نہیں۔ بریزنکی میں یہ میلہ تین برس سے منعقد کیا جارہا ہے۔ 17 سے 19 جولائی تک جاری رہنے والے میلے میں زندہ مچھر پکڑنے کے مقابلے بھی ہوتے ہیں۔ سب سے زیادہ زندہ مچھر پکڑنے والا یہ مقابلہ جیت جاتا ہے۔
http://www.express.pk/story/380946/

8/3/2015

نائجیریا کی فوج کا بوکو حرام کی قید سے 178 مغویوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ
ویب ڈیسک پير 3 اگست 2015
ابوجا: نائجیریا کی فوج نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی قید سے 178 افراد کو بازیاب کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔
نائجیریا کی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کی شمالی ریاست بورنو میں کارروائی کرتے ہوئے بوکو حرام کی قید سے 178 مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے، بازیاب کرائے گئے مغویوں میں 101 بچے اور 67 خواتین شامل ہیں۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بازیاب کرائے گئے مغویوں میں گزشتہ برس اسکول سے اغوا ہونے والی لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آپریشن کے دوران بوکو حرام کے کمانڈر کو حراست میں لینے اور کئی علاقوں پر قبضہ حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام اپنی مرضی کا نظام حکومت نافذ کرنے کے لئے کئی برس سے مسلح کارروائیاں کررہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
http://www.express.pk/story/380729/
داعش غیر ملکی پروجیکٹ ہے، ملا عمر کی ہلاکت سے مذاکرات پر اثر نہیں ہوگا، حامد کرزئی
این این آئی پير 3 اگست 2015
کابل: سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ مُلا عمر کی ہلاکت کا مذاکراتی عمل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
سابق صدر آصف زرداری نے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی تاہم ان کی کوششوں کو بعض عناصر نے کامیاب نہیں ہونے دیا، داعش غیر ملکی پروجیکٹ ہے اور یہ پاکستان اور افغانستان دونوں میں موجود ہے، گزشتہ روز پاکستانی اور افغان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حامدکرزئی نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں مُلا عمر کو پیشکش کی تھی کہ اگر وہ امن مذاکرات کیلیے تیار ہو جائیں تو ان کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے تیار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں نے تو یہ تک کہہ دیا تھا کہ اگر امریکا اور دوسرے مغربی ممالک کو ان کی اس پیشکش سے اتفاق نہیں ہے تو یہ ممالک افغانستان سے چلے جائیں۔
http://www.express.pk/story/380694/
روس میں ایئر شو کے دوران کرتب دکھاتے ہوئے ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
ویب ڈیسک پير 3 اگست 2015
ماسکو: روس میں ایئر شو کے دوران فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے ایک پائلٹ ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
روس کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ماسکو کے قریب ریزان میں ایئر شو کے دوران ایم آئی 28 ایس ہیلی کاپٹر فضا میں کرتب دکھا رہا تھا کہ اچانک ہیلی کاپٹر نے گول گول گھومنا شروع کردیا اور زمین پر آنے سے پہلے ہی اُس میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ روسی وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹر کے ہائیڈرولکس نظام میں خرابی کو حادثے کی وجہ قرار دیا ہے تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور تحقیقاتی رپورٹ آنے تک ایم آئی 28 ایس ہیلی کاپٹروں کی پرواز روک دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران روسی فضائیہ کے 6 طیارے گرکر تباہ جب کہ 5 پائلٹ ہلاک ہوچکے ہیں۔
http://www.express.pk/story/380732/
ملا منصور کی طالبان گروپ میں اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل
کابل:افغان طالبان کے نئے سربراہ ملا اختر منصور نے ہفتہ کو جاری ہونے والے ایک آڈیو پیغام میں گروپ میں اتحاد بنائے رکھنے کی اپیل کر دی۔
ان کا یہ پیغام ایسے وقت پر سامنے آیا جب ملا عمر کے انتقال کے بعد گروپ میں دراڑیں پڑنے کی قیاس آرئیاں کی جا رہی ہیں۔
طالبان گروپ کی جانب سے جاری پیغام میں ملا منصور نے کہا ’ ہمیں اتحاد برقرار رکھنے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دھڑےبندی سے صرف ہمارے دشمنوں کو فائدہ اور ہماری مشکلات بڑھیں گی‘۔
33 منٹ پر مشتمل پیغام میں نئے طالبان سربراہ نے کہا کہ ان کی لڑائی جاری رہے گی۔انہوں نے اپنے ساتھیوں کو طالبان مہم سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر کان نہ دھرنے کا بھی مشورہ دیا۔
منصور کے مطابق ’ان کا مقصد اور نعرہ شریعت اور اسلامی نظام کا نفاذ ہے اور ان مقاصد کے حصول تک جہاد جاری رہے گا‘۔
اس پیغام میں افغان حکومت کے ساتھ امن بات چیت کا بھی ذکر ہے۔ تاہم، آڈیو پیغام سے یہ واضح نہیں سکا کہ آیا ملا منصور مذاکرات کے حامی یا مخالف ہیں۔
ملا منصور کا تقرر، طالبان میں اختلافات
ادھر، ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ ملا منصور کی تقرری شوریٰ (سپریم کونسل) کی مشاورت کے بغیر کی گئی اورتقرری کے لیے صرف چند کمانڈرز سے ہی مشاورت کی گئی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق طالبان شوریٰ کے سینئر رکن ملا عبد المنان نیازی کا کہنا ہے کہ تقرری کا فیصلہ صرف 4 ، 5 کمانڈرز سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
ملا نیازی نے مزید کہا کہ ’ ہمارے ساتھیوں نے 20 سال تک قربانیاں دیں، ہم جانتے ہیں کہ کون شخص ہو سکتا ہے جو افغان روایات اور اسلامی اقدار کا علم رکھتا ہو، ملا منصور اختر نےہماری تحریک میں کسی بھی قسم کا بڑا حصہ نہیں ڈالا‘۔
الجزیرہ کا دعویٰ ہے کہ ملا نیازی کا تعلق طالبان کی کوئٹہ شوریٰ سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق ، ملا منصور کی اس طرح تقرری سے افغان امن مذاکرات کا عمل شدید متاثر ہو سکتا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے رپورٹ کیا ہے کہ بعض طالبان جنگجوؤں نے پاکستان کے قریبی حلقوں پر الزام عائد کیا کہ وہ’امن مذاکرات کے حامی ہونے کی وجہ سے ملا منصور کی سربراہی زبردستی اُن پر تھوپ رہے ہیں ‘۔
طالبان کا ایک گروہ ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو تحریک کا سربراہ مقرر کرنا چاہتا ہے۔
بی بی سی رپورٹ کے مطابق ، طالبان ترجمان ملا عبدالمنان نیازی نے کہا کہ ’ملا منصور کو منتخب کرنے والوں نے قواعد کے مطابق فیصلہ نہیں کیا، اسلامی قوانین کے تحت جب امیر فوت ہو جاتا ہے تو شوریٰ کا اجلاس بلایا جاتا ہے اور پھر نیا امیر مقرر کیا جاتا ہے‘۔
http://www.dawnnews.tv/news/1024617/

7/31/2015

بولیویا میں نئی تعلیمی پالیسی کیخلاف طلبہ کا احتجاج ،پولیس سے تصادم
تاریخ اشاعت : 31 جولائ 2015 جیو دنیا
چابامبا …….بولیویا میں طلبہ نے نئی تعلیمی پالیسی کیخلاف احتجاج کیا ۔ اس دوران طلبہ کی پولیس سے شدید جھڑپیں ہوئیں ۔ احتجاجی مظاہرہ چابامبا Cochabamba شہر میں کیا گیا ،طلبہ نئی تعلیمی پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کررہےتھے،اس دوران طلبہ کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں ۔طلبہ نے پولیس پر فائر کریکر پھینکے،پولیس نے طلبہ کو منتشر کرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا ، احتجاج کرنے والے 25 طلبہ کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/28515/
ادلیب: سرکاری فوج کے فضائی حملے میں 5بچوں سمیت 16افراد ہلاک
تاریخ اشاعت : 31 جولائ 2015 جیو دنیا
ادلیب………شام کے شہر ادلیب میں سرکاری فوج کے فضائی حملے میں 5بچوں سمیت 16افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ سیرین آبزر ویٹری ہیومن رائٹس کے مطابق شام کے فوجی طیاروں نے ادلیب اور گرد و نواح کے علاقوں میں 160سے زیادہ فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں کم سے کم 16افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں اور مرنے والوں میں 5بچے بھی شامل ہیں۔ بمباری کے باعث متعدد عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں ہیں۔ سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک خاتون کو ملبے سے زندہ نکال لیا، جبکہ اس کے 2بچے دم توڑ گئے تھے۔
http://urdu.geo.tv/28483/
بغداد: شدید گرمی کے باعث حکومت کا 4دن چھٹی کا اعلان
تاریخ اشاعت : 31 جولائ 2015 جیو دنیا
بغداد………عراق میں شدید گرمی کے باعث حکومت نے 4دن سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ دارالحکومت بغداد سمیت عراق کے کئی شہر ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور اس گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے شہری ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کر رہے ہیں۔ بجلی نہ ہونے کے باعث لوگ ندیوں اور تالابوں کا رخ کر رہے ہیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈوبکیاں لگا کر گرمی بھگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق جمعرات سے شروع ہونے والی گرمی کی شدید لہر 4دن تک جاری رہے گی اور درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ شدید گرمی کے پیش نظر حکومت نے جمعرات سے اتوار تک 4دن عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/28465/
ملا اختر منصور افغان طالبان کے امیر منتخب
اسلام آباد: افغان طالبان کی شوریٰ نے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ملا اختر منصورکونیا امیرمنتخب کرلیا اش کج سراج الدین حقانی اور ہیبت اللہ اخونزادہ ان کے معاونین مقررکردیے گئے ہیں۔

افغان طالبان شوریٰ نے ملا عمرکی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ملا اختر منصور کو نیا امیر منتخب کرلیا ہے، ملا اخترمنصورملاعمر کے نائب تھے جب کہ 1996 سے 2001 میں طالبان دور حکومت میں سول ایوی ایشن کے وزیر بھی رہے، سراج الدین حقانی اور ہیبت اللہ اخونزادہ کو اختر منصورکا معاون مقرر کیا گیا ہے۔ سراج الدین حقانی، حقانی نیٹ ورک کے امیر ہیں جب کہ ہیبت اللہ اخونزادہ طالبان دور حکومت میں چیف جسٹس کے عہدے پرفائز تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان شوریٰ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں ملا محمد عمرکی جگہ ملا اختر محمد منصور کو نیا امیرمنتخب کیا گیا۔ طالبان شوریٰ نے ملا عمرکی ہلاکت کی تصدیق یا تردیدکرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ نیا امیر منتخب کرنے سے مفہوم اخذکرلیا جائے۔ ملا عمر کے حوالے سے نئے امیر اختر محمد منصور بیان جاری کریں گے۔ ذرائع کے مطابق طالبان مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ملا اختر منصور کے حلیف گروپوں نے شرکت کی جب کہ ان کے چند ایک حریف اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ملا عمرکا بیٹا ملا یعقوب بھی طالبان کی امارت کا امیدوار تھا تاہم اکثریت نے اختر منصورکو امیر منتخب کیا۔

طالبان عہدیدار نے بتایا کہ بی بی سی رپورٹ کے بعد افغان علاقے میں افغان طالبان شوری کا اجلاس ہوا جس میں 200سے زائد طالبان رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں افغان طالبان کے نئے امیر کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا اور متفقہ فیصلے سے ملا اختر منصور کو نیا امیر مقرر کر دیا گیا۔ طالبان کے نئے منتخب امیر اختر منصور افغان صوبہ قندھار کے رہنے والے ہیں، ان کا تعلق قبیلہ اسحاق زئی درانی سے ہے۔ ذرائع کے مطابق جولائی 2013ء میں ملا عمر کی ہلاکت کے بعد سے طالبان کے تمام تر فیصلے نائب امیر اختر منصور ہی کرتے آ رہے ہیں۔ اختر منصور نے ہی طالبان حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ بھی کیا تھا جس کا پہلا دور7 جولائی کو مری میں ہوا تاہم برطانوی نشریاتی ادارے کی طرف سے ملا عمر کی ہلاکت کا پردہ اٹھانے کے بعد طالبان کو اختر منصور کو امیر منتخب کرنا پڑا۔ آن لائن کے مطابق افغان مجلس شوریٰ کے ایک رکن نے بتایا کہ ملاعمر کی ہلاکت کراچی میں نہیں ہوئی بلکہ افغان سرحدی علاقے میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ امریکی حملے کے بعد ملا عمر ضلع نوزاداد کے گائوں نزبی منتقل ہوگئے تھے اور زندگی کے آخری ایام اسی علاقے میں گزارے اور دوران جنگ طالبان جنگجوئوں کی مدد کرتے رہے۔ انھوں نے بتایا کہ اہم طالبان کمانڈر عبدالجبار بھی ملا عمر کے ساتھ رہے جنھوں نے 2013میں افغان طالبان کے 5 عہدیداروں کو بتایا کہ ملا عمر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد افغان طالبان شوریٰ کا اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ملا عمر کے خاندان اور افغان طالبان نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملا عمر 14 سال تک غیرملکیوں کیخلاف جنگ کے دوران افغانستان میں موجود رہے اور کبھی پاکستان یا کسی اور ملک نہیں گئے۔ بیان میں ملا عمر کے بھائی عبدالمنان اور بیٹے ملا یعقوب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر طالبان حکومت کے دوران ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو انھیں معاف کیا جائے۔ ادھر افغان طالبان کے قطر میں قائم سیاسی دفتر نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شامل نہ ہونے کا اعلان کردیا۔ طالبان نے ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں قطر دفتر نہ شریک ہے اور نہ اسے اس عمل کا کوئی علم ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق طالبان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کا اختیارصرف طالبان کی سیاسی شوریٰ کو حاصل ہے، جبکہ سیاسی شوریٰ کو مذاکرات سے متعلق کوئی علم نہیں۔ افغان دفتر خارجہ نے بھی مذاکرات ملتوی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

http://www.express.pk/story/379632/

7/30/2015

’طالبان کا قطر دفتر حکومت کے ساتھ مذاکرت میں شامل نہیں‘
افغان طالبان کے قطر میں قائم سیاسی دفتر نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کو طالبان نے ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں قطر دفتر نہ شریک ہے اور نہ اسے اس عمل کا کوئی علم ہے۔
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرت کا دوسرا دور رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔
طالبان کی ویب سائٹ پر جاری اس مختصر بیان میں ذرائع ابلاغ میں مذاکرات کے بارے میں نشر ہونے والی خبروں کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اس بابت تمام اختیارات اپنے سیاسی دفتر (یعنی قطر دفتر) کو سونپی دیے ہیں
’جسے اس بارے (مذاکرات) کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔‘
اس سے قبل افغانستان کی اعلیٰ امن کونسل کے ترجمان مولوی شہزادہ شاہد نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور ماہِ رواں کے آخر میں منعقد ہو سکتا ہے۔
تنظیم نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا کہ اپنی پالیسی کے عین مطابق تمام سیاسی امور کے لیے ایک خاص دفتر قائم کیا ہے۔’ہم یہ بات پہلے بھی کئی مرتبہ واضح کرچکے ہیں۔‘
اس بیان سے طالبان کے اندر دھڑے بندی کے اشارے ملتے ہیں اور یہ واضح ہوتا ہے کہ قطر دفتر کے نمائندے افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان پاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں شریک نہیں تھے۔
اس سے قبل افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور پاکستان کے سیاحتی مقام مری میں ہوا تھا۔ سات جولائی کو ہونے والے مذاکرت میں طالبان کی جانب ملا عباس اخوند، عبدالطیف منصور اور حاجی ابراہیم حقانی شریک تھے۔
پاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان کے قطر میں قائم سیاسی دفتر کے عہدیدران شامل نہیں تھے۔
مذاکرات کے پہلے مرحلے میں طالبان کے قطر دفتر کی عدم شمولیت اور آئندہ مذاکرات میں اُن کی نمائندگی کے حوالے سے مولوی شہزادہ شاہد نے کہا کہ مذاکرات کے دوسرے دور میں طالبان کے قطر دفتر کی نمائندگی ہونی چاہیے۔
افغان اُمور کے ماہرین کے خیال میں طالبان کے حالیہ بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مری میں ہونے والے مذاکرات میں شریک ہونے والے طالبان نمائندوں کا طالبان کے قطر دفتر کے دھڑے سے تعلق نہیں تھا یا انھیں اُن کی سرپرستی حاصل نہیں تھی۔
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے متوقع دوسرے راونڈ کے آغاز کے موقع پر ایسے بیانات کا سامنے آنا قیام امن کی کوششوں کے لیے اچھا شگون نہیں مانا جا رہا ہے۔
حالیہ بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مری میں ہونے والے مذاکرات میں شریک ہونے والے طالبان نمائندوں کا طالبان کے قطر دفتر کے دھڑے سے تعلق نہیں تھا
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد اور سپریم رہنما ملا محمد عمر کے عید کے موقع پر آنے والے بیان میں مذاکرات کی عمومی حمایت تو تھی لیکن مری مذاکرات کا خاص کر نام لے کر ذکر نہیں کیا گیا تھا۔
سات جولائی کو پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کے بعد آٹھ جولائی کو طالبان کی رہبر شوریٰ نے ایک بیان جاری کیا تھا۔ جس میں مری میں ہونے والے مذاکرات کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔ لیکن بیان میں بات واضح طور پر کی گئی تھی کہ آئندہ مذاکرت کا اختیار صرف اور صرف سیاسی دفتر ہی کو حاصل ہو گا۔
http://www.bbc.com/urdu/regional/2015/07/150730_doha_office_on_afghan_piece_talk_sr
ممبئی دھماکا کیس؛ یعقوب میمن کو پھانسی دے دی گئی
ویب ڈیسک جمعرات 30 جولائ 2015
نئی دہلی: ممبئی دھاکے کے لئے سرمایہ فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار یعقوب میمن کوپھانسی دے دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بدھ کو رات دیر تک کیس کی سماعت کی جس میں ممبئی دھماکے کے الزام میں گرفتار یعقوب میمن کے وکلا کی جانب سے عدالت سے اپیل کی گئی کہ ان کے موکل کی پھانسی 14 روز کے لئے موخر کی جائے جس پر عدالت کے 3 رکنی بنچ نے ان کی آخری اپیل مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا بر قرار رکھی اور کچھ ہی دیر بعد یعقوب میمن کو ناگپور جیل میں پھانسی دے دی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یعقوب میمن نے بھارتی صدر سے بھی رحم کی اپیل کی تھی جس کو مسترد کردیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یعقوب میمن پر 1993 میں ممبئی بم دھماکوں کے لئےسرمایہ فراہم کرنے کا الزام تھا جس میں 257 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
http://www.express.pk/story/379491/
داعش کا تہلکہ خیز منصوبہ منظر عام پر آگیا، بھارت خوف میں مبتلا ہوگیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی میڈیا نے شدت پسند تنظیم داعش کے اگلے اہداف کے بارے میں کئے گئے تازہ ترین انکشافات میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ تنظیم امریکا کے ساتھ عظیم جنگ کی تیاری کررہی ہے اور اس جنگ کا آغاز بھارت پر ایک بڑے حملے سے ہوگا۔
اخبار ’’یو ایس اے ٹوڈے‘‘ میں شائع ہونیو الی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ ایک پاکستانی شخص سے 32 صفحات پر مشتمل اردو زبان میں تحریر کی گئی ایک دستاویز ملی ہے جس میں داعش کی بھارت اور امریکا کے خلاف جنگ کا پورا نقشہ بیان کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ داعش افغان اور پاکستانی طالبان کو ساتھ ملا کر بھارت پر بڑا حملہ کرنے کی تیاری کررہی ہے اور اس حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تباہی کے ردعمل کے طور پر امریکا بھی داعش کے ساتھ کھلی جنگ کا آغاز کردے گا، جس کے بعد داعش کی طرف سے بھی امریکا پر حملوں کا آغاز کیا جائے گا۔
اخبار کا کہنا ہے کہ دستاویز کا انگریزی میں ترجمہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک سکالر نے کیا ہے اور متعدد انٹیلیجنس ماہرین نے اس کے معائنے کے بعد اسے حقیقی قرار دیا ہے۔ سی آئی اے کے ریٹائرڈ اہلکار اور بروکنگز انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو بروس ریڈل نے اس دستاویز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پر حملہ جنوبی ایشیاء کے شدت پسندوں کے لئے عظیم ترین مقصد کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں پورے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔
دستاویز کے انکشافات کے بعد مغربی ممالک میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ سیکیورٹی اداروں کو مشکوک افراد پر سخت نظر رکھنے کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔ بھارت کی طرف سے اس صورتحال کے بارے میں تاحال کوئی باقاعدہ موقف سامنے نہیں آیا۔
http://dailypakistan.com.pk/international/29-Jul-2015/250158
افغان طالبان نے ملا عمر کی موت کی خبر کی تردید جاری کر دی :وائس آف امریکہ
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان نے ملا عمر کی موت کی خبرکی تردید جاری کر دی ہے اور کہاہے کہ موت کی افواہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کیلئے پھیلائی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے ملا عمر کی موت کی خبر کی تردید وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو میں جاری کی ہے جس میں انہوں نے ملا عمر کے حیات ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ملا عمر 2یا 3سا ل قبل ہلاک ہو چکے ہیں لیکن افغان طالبان کی جانب سے تردید جاری کر دی گئی ہے ۔افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل اسلام آباد میں ہونے جارہاہے اور پاکستان دونوں کے درمیان ثالثی کا کر دار ادا کررہاہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/international/29-Jul-2015/250139
ملائیشین ایئر لائن کے طیارے ایم ایچ 370کی تحقیقات کا دوبارہ آغاز
تاریخ اشاعت : 30 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو دنیا
کوالالمپور……بحر ہند میں فرانسیسی جزیرے سے جہاز کا ٹکڑا ملنے کے بعد عالمی تفتیش کاروں نے گزشتہ سال لاپتا ہونے والے ملائیشین ایئر لائن کے طیارے ایم ایچ 370کی تحقیقات دوبارہ شروع کردیں۔فرانس کے جزیرے لاری یونین (La Reunion)کے ساحل پر گزشتہ روز مقامی لوگوں کو جہاز کے ملبے کا ایک ٹکڑا ملا ہے ۔ جہاز کے پر نما اس ٹکڑے کی لمبائی دو میٹر ہے جو عالمی تفتیش کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق جہاز کا یہ ٹکڑا گزشتہ سال لاپتا ہونے والے ملائیشین ایئر لائن کے طیارے ایم ایچ 370کا ہو سکتا ہے۔ فرانسیسی حکام نے جہاز کے اس ٹکڑے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ لیکن تفتیش کاروں کاکہنا ہے کہ ابھی کسی نتیجے پر پہنچا قبل از وقت ہو گا۔ ملائیشیا کی حکومت نے بھی تحقیقات کے لیے ماہرین کی ٹیم روانہ کردی ہے۔ ملائیشین ایئر لائن کا طیارہ پچھلے سال 8مارچ کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے بحر ہند میں لاپتا ہو گیا تھا۔ حادثے میں 239مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔
http://urdu.geo.tv/28263/

7/29/2015

مصر کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
ویب ڈیسک بدھ 29 جولائ 2015
قاہرہ: مصر میں فرنیچر بنانے والی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک جبکہ 22 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے نواحی علاقے مدینتہ العبور میں واقع الحلو نامی ایک فرنیچر فیکٹری میں گیس سلینڈر پھٹنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔ حکام نے واقعے میں کم از کم 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ 22 سے زائد مزدوروں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔مصر کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث انتظامیہ نے فیکٹری کو سیفٹی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا تھا۔
واضح ر ہے کہ مصر کے اکثر صنعتی یونٹس سیفٹی کے ناکارہ پیمانوں پرقائم ہیں، گزشتہ برس بھی قاہرہ میں ایک ٹیکسٹائل مل کی عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔
http://www.express.pk/story/379290/
معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو سزائے موت کا حکم
تاریخ اشاعت : 28 جولائ 2015 جیو دنیا
طرابلس……لیبیا میں ایک عدالت نے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے سمیت 9 افراد کو سزائے موت کا حکم سنادیا ہے ۔سیف الاسلام قذافی اور دیگر ملزموں پر قذافی حکومت کے خلاف 2011 کی عوامی تحریک کے دوران قتل اور دیگر جرائم کا الزام تھا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت دارالحکومت طرابلس کی عدالت میں گذشتہ سال اپریل میں شروع ہوئی تھی ۔ عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے 9 ملزموں کو سزائے موت سنادی جن میں سیف الاسلام قذافی ، سابق انٹیلی جینس چیف عبداللہ سِنوسی اور قذافی دور کے آخری وزیراعظم البغدادی المحمودی بھی شامل ہیں ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقدمے کے شفاف ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی کارروائی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے ۔
http://urdu.geo.tv/27949/
یعقوب میمن کی پھانسی پر بھارتی سپریم کورٹ کے ججوں میں اختلاف
تاریخ اشاعت : 28 جولائ 2015 جیو دنیا
ممبئی……بھارتی سپریم کورٹ نے یعقوب عبدالرزاق میمن کی پھانسی روکنے کی درخواست لارجر بنچ کے حوالے کر دی ہے۔ ٹائیگر میمن کے بھائی یعقوب میمن کو 1993ء میں ممبئی میں ہونے والے حملے کے لیے پھانسی کی سزا دی گئی تھی جسے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ دونوں نے بحال رکھا۔ سزائے موت کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے والے ایک جج کا کہنا ہے کہ درخواست کی نئے سرے سے سماعت کی جانے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کی اپیل کو بغیر درست ضابطے پر عمل کیے مسترد کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سزائے موت روکنے کی درخواست کی کل سماعت کرے گا۔
http://urdu.geo.tv/27970/
ٹیکسوں سے بچنے کیلئے بیالیس ہزارلکھ پتی فرانسیسی دوسرے ممالک منتقل
تاریخ اشاعت : 28 جولائ 2015 جیو دنیا
پیرس….. رضا چوہدری……فرانس میںٹیکسوں سے بچنے کےلئے بیالیس ہزارلکھ پتی فرانسیسی دوسرے ممالک میں منتقل ہوگئے ہیں ۔ فرانسیسی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’نیو ورلڈ ویلتھ‘ اور ایل آئی اوگلوبل کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 2000 سے 2014 کے دوران 42 ہزار لکھ پتی فرانسیسی ٹیکسوں سے بچنے کے لیے دوسرے ممالک منتقل ہوئے ۔فرانس کے علاوہ دنیاکے دیگر ممالک سے بھی لکھ پتی افراد ٹیکسوں سے بچنے ،سیاسی اور امن و امان کی خراب صورت حال سمیت دیگر معاملات کے باعث اپنے اپنے ممالک چھوڑنے والوں میںدوسری بڑی تعداد بھارتیوں کی ہے جو تقریباً 61 ہزارہے،جنہوں نے سکیورٹی اور بچوں کی تعلیم جیسی وجوہات کے سبب بھارت سے منتقلی کا انتخاب کیا۔اس فہرست میں چینی شہری اول نمبر پر ہیں جن کی تعداد تقریباً 91 ہزار ہے جو چین چھوڑ کر دوسرے ممالک میں جا بسے ہیں۔ اٹلی کے 23 ہزار اور روس کے 20 ہزار لکھ پتی شہری دوسرے ملکوں کو ہجرت کر گئے۔’نیو ورلڈ ویلتھ‘ اور ایل آئی اوگلوبل کی رپورٹ کے مطابق ’زیادہ تر بھارتیوں متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا، سنگاپور اور آسٹریلیا کا رخ کیا جبکہ چین کے کروڑ پتیوں کی منزل امریکا، ہانگ کانگ، سنگاپور اور برطانیہ رہی ۔رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں باہر سے آنے والے ایسے امیر لوگوں کی تعداد گزشتہ 14 برسوں میں تقریباً سوا لاکھ تک پہنچ گئی ، 52 ہزارلکھ پتی امریکا میں جا کر بسے جبکہ ہجرت کرنے والے لکھ پتی افراد کی تیسری پسندیدہ جگہ سنگاپور ہے جہاں تقریباً 46 ہزار افرادجاکر آباد ہوئے۔ پیرس میں ٹیکسی چلانے والے ایک پاکستانی طارق چوہدری کا کہنا ہے کہ امرا ءکا اپنا آبائی ملک چھوڑنے کی وجوہات ہر ملک کی مختلف ہیں ، 42 ہزار فرانسیسیوں کی ملک چھوڑنے کو ملک میں برھتے ہوئے ٹیکس کے نظام کو قرار دیا۔61 ہزار بھارتی لکھ پتیوں کا ملک کو چھوڑنا وہاں کی سیکورٹی اور ملک میں بڑھتی ہو ئی انارکی اور بھارت کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ جنگی جنون قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں بی جے پی کی پچھلے 14 سالوں سے سیاست اہم کردار اور مودی حکومت کے قیام نے بھارتی امرا ءکو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا۔
http://urdu.geo.tv/27945/
کویت: 4مصریوں کو پاکستانی گارڈ کے قتل پر سزائے موت
کویت : پاکستانی گارڈ کو تعمراتی سائٹ پر چوری کے دوران قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر کویت کی عدالت نے 4 مصری شہریوں کو موت کی سزا سنا دی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان مصریوں پر الزام ہے کہ انھوں نے پاکستانی گارڈ پر ہتھوڑے سے وار کیے جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔
کویتی عدالت نے دیگر 3 مصری شہریوں کو پاکستانی گارڈ کے قتل میں مدد فراہم کرنے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔
مجرموں نے پولیس کے سامنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ انھوں ںے ایک تعمراتی سائٹ پر گارڈ کو ہلاک کیا اور وہاں سے 36 ٹن اسٹیل چوری کیا جو کہ 18 ہزار ڈالرز میں فروٖخت کیا گیا۔
مجرموں کو سزائے موت کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔
خیال رہے کہ 2007ء سے کویت میں کسی کو بھی پھانسی کے ذریعے موت کی سزائے نہیں دی گئی ہے تاہم اپریل 2013ء میں کچھ مجرموں کو پھانسی دی گئی تھی۔
مشرقِ وسطیٰ کی اس ریاست کی جیلوں میں قید درجنوں افراد سزائے موت کے منتظر ہیں جو کہ قتل اور منشیات کے جرائم میں ملوث ہیں۔
یاد رہے کہ کویت میں 1960ء سے شروع کی جانے والی پھانسی کی سزاؤں میں اب تک 71 مرد اور 3 خواتین کو پھانسی کی سزا دی جاچکی ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1024459/

7/28/2015

پاک بھارت تنازع اور کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں،امریکا
تاریخ اشاعت : 28 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں
واشنگٹن…..امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی حل طلب مسائل موجود ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی سے معمول کی پریس بریفنگ میں وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی کے پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کے لیے امریکی کردار کے مطالبے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ پاک بھارت تنازعے کے حل کے لیے امریکی کردار سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان متعدد ایسے مسائل ہیں جنھیں حل ہونا چاہیے اور وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناو ٔکم ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/27853/
انڈو نیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے
تاریخ اشاعت : 28 جولائ 2015 جیو دنیا
جکارتہ……انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7تھی۔ زلزلے کا مرکز پاپوا صوبے کے دارالحکومت جایاپورا کے مغرب میں ڈھائی سو کلو میٹر دور تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 52کلو میٹر تھی۔ سونامی وارننگ مرکز کے مطابق زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔ ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
http://urdu.geo.tv/27849/
پہل نہیں کریں گے،نشانہ بنایا گیا تو بھرپور جواب دیں گے،بھارت
تاریخ اشاعت : 27 جولائ 2015 جیو دنیا
کراچی…. رفیق مانگٹ…….بھارتی اخبار”انڈیا ٹوڈے“ کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی امن مذاکرات کےلئے قومی وقارپر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں، لیکن قومی غیرت کی قیمت پر نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھ نہیں سکا کہ جب ہم اپنے ہمسائے کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں،بار بار سرحد پار دہشت گردی کے واقعات شروع ہوجاتے ہیں۔انہوں نے پاکستان کو واضح پیغام اور دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ ہم حملہ کرنے میںپہل نہیں کریں گے لیکن اگر ہمیں نشانہ بنایا گیا تو ہم مناسب یا بھرپورجواب دیں گے۔دوسری طرف بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے گرداسپور دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں 29 جولائی کے لئے شیڈول پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کے ساتھ اپنی ملاقات منسوخ کر دی۔بھارتی جریدے ”آوٹ لک“ کے مطابق قومی امور اور میڈیا پر وزیر اعلیٰ کے مشیر ہرچرن بنس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہائی کمیشن نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کےلئے درخواست کی تھی۔لیکن وزیر اعلیٰ نے گرداسپور میں دینانگر میںپیش آنے والے واقعہ کے پیش نظر ملاقات ملتوی کردی ہے۔پاکستان کے ہائی کمشنر کا 29 جولائی سے یکم اگست تک چندی گڑھ کا دورہ شیڈول تھا۔جریدے نے الزام لگایا کہ خیال کیا جا رہا ہے کہ دہشت گرد سرحد پار پاکستان سے آئے تھے۔
http://urdu.geo.tv/27823/
خود کش بمبار لڑکی نے قیامت ڈھادی، عمر کتنی کم تھی؟ جان کر آپ بھی کانپ جائیں گے
ابوجہ (نیوز ڈیسک) اتوار کی صبح شمال مشرقی نائجیریا میں خوفناک خود کش حملے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہوگئے۔ اگرچہ یہ ایک بہت بڑا سانحہ تھا لیکن جب خود کش حملہ آور کے بارے میں حقائق سامنے آئے تو پتہ چلا کہ بظاہر نظر آنے والے واقعے سے بھی بڑا سانحہ رونما ہوچکا تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اس خود کش حملے کیلئے ایک بچی کو استعمال کیا گیا جس کی عمر تقریباً 10 سال تھی۔ یہ حملہ داماتوروشہر کی ایک پرہجوم مارکیٹ کے قریب کیا گیا۔ اگرچہ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن نائجیرین حکام کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے اسی نوعیت کے حملے دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کرچکی ہے، اور اس حملے کے لئے بھی اسی تنظیم کو ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردوں کی درندگی کی بدترین مثال قراد دیا جا سکتا ہے جس میں سفاک درندوں نے اپنے ناپاک عزائم کے حصول کیلئے ایک معصوم اور ناسمجھ بچی کے جسم کے پرخچے اڑادئیے۔
http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/28-Jul-2015/249438
امریکااورترکی کاشام میں داعش کےخلاف مشترکہ کارروائیوں پراتفاق
ویب ڈیسک منگل 28 جولائ 2015
انقرہ: امریکااورترکی نے شام میں داعش کےخلاف مشترکہ کارروائیوں پراتفاق کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ’داعش‘ پر حملے کے مشترکہ منصوبے سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ترکی کی شرکت میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ حملے کا مقصد داعش سے پاک ’بفر زون‘ کا قیام ہے تاکہ شام سے ملحقہ ترکی کا علاقہ زیادہ محفوظ بنایا جا سکے۔ اس کارروائی میں ترکی کا خطے کو نو فلائی زون میں شامل کرنے کا دیرینہ مطالبہ شامل نہیں۔ اس منصوبے کے تحت دریائے فرات کے مغرب میں 109 کلومیٹر کے علاقے سے شدت پسندوں کا صفایا کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ منصوبہ شام میں داعش کے خلاف امریکا کی زیرِ قیادت فضائی کارروائیوں کے امکانات کو بھی بڑھائے گا۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ شام میں داعش کو شکست دینے اور ایک ایسا علاقہ بنانے کی کوشش کی جاہری ہے جہاں داعش کے اثرات نہ ہوں۔

http://www.express.pk/story/379083/

گودراسپور میں تھانے پر دہشتگرد حملہ ،ایس پی سمیت 11ہلاک
28 جولائی 2015
صفحہ اول
0

گودراسپور(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی )بھارتی شہر گورداسپور کے دینا نگر تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں گیارہ افراد ہلاک اور تین پولیس والوں سمیت 18زخمی ہوگئے۔ مرنیوالوں میں پانچ پولیس اہلکار، تین شہری اور تین حملہ آور شامل ہیں۔ بھارت نے اس واقعہ کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے دہلی اور گورداسپور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ سرحدوں پرفوج کو چوکس کر دیا ہے اورپاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔تفصیل کے مطابق کل صبح ساڑھے پانچ بجے بھارتی فوجیوں کی وردیوں میں ملبوس اورخودکارہتھیاروں سے مسلح تین دہشت گرد تھانے میں داخل ہوئے مگر پولیس نے مزاحمت کی، اس پرحملہ آوروں نے تھانے پرملحقہ کوارٹروں میں پوزیشنیں سنبھال لیں۔اس کے بعد فریقین اوٹ سے ایک دوسرے پر گولیاں چلاتے رہے، اس دوران میں گورداسپور اور پٹھانکوٹ سے فوجی کمانڈوز کو بھی وہاں طلب کر لیا گیا۔ ان کی قیادت ایک بریگیڈیئرکمانڈرنے کی۔ یہ جھڑپ بارہ گھنٹے جاری رہی جس میں تینوں حملہ آورمارے گئے جبکہ ایس پی ڈیٹیکٹو نبجیت سنگھ چار دیگر اہلکار اورتین شہری بھی ہلاک ہوئے۔ بھارتی حکام کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک بس پر بھی حملہ کیا لیکن ڈرائیور اسے بھگالے گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چارسے پانچ حملہ آوروں نے سب سے پہلے ایک بس پر حملہ کیا ، ایک موٹرسائیکل سوار اور دوسکول جانیوالے بچوں کوبھی نشانہ بنایااور وہاں سے گزرنے والی ایک ماروتی سوزوکی کار چھین لی جس میں سوار ہوکر فوج کی وردی میں ملبوس تھانے آئے اوردینانگر پولیس سٹیشن پر حملہ کردیا جس دوران 5 پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ تین دہشت گرد اور تین شہری بھی ہلاک ہوئے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایاکہ ’انہوں نے فائرنگ سنی ، موقع کی طرف بھاگے جہاں ایک شخص زخمی تھا، مسلح شخص نے اپنی گاڑی لی اور بھاگ گیا‘۔مقامی آئی بی حکام کاکہناتھاکہ کارگل ڈے کے موقع پر پنجاب پولیس کو پہلے ہی الرٹ کردیاگیاتھا۔حملہ آوروں میں سے ایک نے بس سٹینڈ پر کلاشنکوف کے 120فائرکیے جبکہ پٹھان کوٹ امرتسر ریلوے ٹریک سے پانچ بم برآمد کرلیے گئے ہیں جس کے بعد ریلوے پولیس بھی الرٹ ہوگئی ،پٹھان کوٹ کیلئے تمام گاڑیاں منسوخ کردی گئیں اور تمام ریلوے ٹریکس کی جانچ پڑتال شروع کردی جبکہ مسافروں کی تصاویر لینا شروع کردی گئیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر، ناگ پور، ممبئی ، پونے ، ناشک اور ناگ پور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور کھوجی کتوں کی مدد سے تلاشی لیناشروع کردی گئی۔حملوں کے بعد گورداس پورشہرمیں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ سکول اور کالج وغیرہ بند کردیئے گئے ہیں۔دینا نگر پولیس سٹیشن کی طرف جانیوالے راستے سیل کرکے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے دعویٰ کیاہے کہ حملہ آور پاکستان کے علاقے نارووال سے آئے ہیں۔ پنجاب کاؤنٹر انٹیلی جنس کے آئی جی کاکہناتھاکہ حملہ آوروں کا تعلق لشکرطیبہ یا جیش محمد سے ہے۔ بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کاکہناتھاکہ ہم پہلے حملہ نہیں کریں گے لیکن اگر ہم پر حملہ کیاگیا تومناسب جواب دیں گے ، ہم پاکستان کیساتھ امن چاہتے ہیں لیکن قومی غیرت کا سودانہیں کرسکتے ، میں یہ نہیں سمجھ پارہاکہ دوبارہ سرحد پارسے حملے کیوں ہورہے ہیں جبکہ بھارت اپنے پڑوسی سے اچھے تعلقات چاہتاہے۔بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کاکہناتھاکہ دہشتگردپنجاب سے نہیں آئے ، وہ بارڈر سے آئے ہیں ، فوج کا کام ہے کہ بارڈرسیل کرے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکرہے کہ ابتدائی چند سیکنڈز میں ہی بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگادیا جبکہ پاکستان میں پکڑے جانیوالے کئی دہشتگردوں کے بھارت سے تعلقات ثابت ہوچکے ہیں لیکن پاکستان نے کبھی فی الفور باضابطہ طورپر بھارت پر دہشتگردی کاالزام نہیں لگایا۔ گورداس پور حملے کاکوئی ملزم ابھی پکڑاگیا اور نہ ہی کوئی تفتیش ہوئی لیکن بھارت نے پاکستان پر الزام دھر دیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ اجلاس بلا کر صورتحال پرصلاح مشورہ کیا۔بھارت کے شہر گورداسپور میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے کی پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں ہونے والی کسی بھی طرح دہشت گردی کے خلاف ہے ،بھارتی پنجاب کے شہرگورداسپورمیں ہونے والی دہشت گردی کی بھی مذمت کرتاہے،دفترخارجہ کا مزیدکہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان بھارتی قوم سے اظہارافسوس کرتا ہے اور پاکستانی ان کے ساتھ اظہاریکجہتی بھی کرتے ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/front-page/28-Jul-2015/249617

7/27/2015

چین نے 2 نئے مصنوعی سیارے خلا میں بھیج دیئے، امریکا سے کشیدگی بڑھنے کا امکان
آن لائن / این این آئی پير 27 جولائ 2015
بیجنگ: چین نے گزشتہ روز 2 نئے مصنوعی سیارے خلا میں بھیج دیے ہیں، یہ سیارے ایسے موقع پر چھوڑے گئے ہیں جب چین متحارب امریکا کے گلوبل پوزیشنگ سسٹم کے مقابلے میں ملکی ساختہ سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم بنا رہا ہے۔
مصنوعی سیارے کو لے کر جانے والے راکٹ کو مقامی وقت کے مطابق رات 8:29 پر صوبہ سیچوان میں ژی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے چھوڑا گیا، یہ مصنوعی سیارے چین کی طرف سے اپنا ملکی سسٹم بیائی ڈویا کمپاس تعمیر کرنے کے پیش نظر چھوڑے جانے والے 18ویں اور 19ویں سیارے ہیں، اس طرح امسال چھوڑے جانے والے مصنوعی سیاروں کی تعداد 3 ہوگئی ہے، بیائی ڈویا کا مرکز فی الحال ایشیا بحرالکال ریجن ہے تاہم 2020 تک پوری دنیا کو کور کرے گا، نئے سیارے نیوی گیشن سروسز فراہم کرنے کے علاوہ نیوی گیشن سنگلنگ اور انٹر سیٹلائٹس لنکز کی نئے قسم کا تجربہ کرنے کیلیے تعینات کیے جائیں گے۔
دوسری طرف چین نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ طیاروں کی جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا، جنگی مشقوں سے امریکا اور چین کے تعلقات میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے، جنگی طیارے بلیو فورس کمانڈ اینڈ کنٹرول اور ہدف کے تعاقب کے جدید آلات سے آراستہ ہیں، ماہرین کے مطابق اس طیارے میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی انتہائی جدید اور جنگی حالات میں موثر ہے۔
http://www.express.pk/story/378751/
طالبان کے حملے کے بعد 100 سے زائد افغان اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیئے
ویب ڈیسک اتوار 26 جولائ 2015
کابل: طالبان نے افغان پولیس کیمپ پر حملہ کرنے کے بعد 100 سے زائد اہلکاروں کو یرغمال بنالیا جب کہ پولیس اہلکاروں نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ بدخشاں میں طالبان نے پولیس کیمپ پر حملہ کرتے ہوئے 100 سے زائد اہلکاروں کو یرغمال بنالیا جب کہ طالبان کے حملے کے بعد اہلکاروں نے فوری طور پر ہتھیار ڈال دیئے۔ بدخشاں پولیس چیف جنرل بابا جان کا کہنا ہے کہ پولیس اور طالبان کے درمیان 3 روز تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے بعد اسلحہ و گولہ بارود ختم ہونے کی صورت میں اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیئے تاہم اہلکاروں نے طالبان کے سامنے معاہدے کے تحت ہتھیار ڈالے ہیں جس کے بعد طالبان نے انہیں چھوڑ دیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی ڈپٹی گورنرمحمد بیدار کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے طالبان کے سامنے ہتھیارڈالنا غداری کے مترادف ہے جس کی اعلی سطح پرتحقیقات ہوگی جب کہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو اس معاہدے کے بعد رہا کردیا گیا ہے کہ وہ دوبارہ حکومتی مشینری کا حصہ نہیں بنیں گے۔
http://www.express.pk/story/378621
ترکی کا دولتِ اسلامیہ اور علیحدگی پسند کرد تنظیم کیخلاف آپریشن
تاریخ اشاعت : 27 جولائ 2015 جیو دنیا
استنبول………ترکی نے دولتِ اسلامیہ اور علیحدگی پسند کرد تنظیم’’ پی کے کے‘‘ کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے نیٹو ممالک کے سفیروں کا اجلاس طلب کیاہے،اجلاس کل برسلز میں ہوگا۔ترکی میں ہونےوالے حالیہ حملوں کے بعد ترک حکومت کی شام میں دولتِ اسلامیہ اور عراق کے شمالی علاقوں میں کُرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی جاری ہے۔ترکی نے نیٹو کے آئین کے آرٹیکل 4 کے تحت یہ اجلاس طلب کیا ہے، جس کےتحت کوئی بھی رکن ملک اپنی علاقائی حدود کے خطرے کے پیشِ نظر تمام رکن ممالک کا اجلاس طلب کرنے کا حق رکھتا ہے۔
http://urdu.geo.tv/27665/
قاہرہ: سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 18پولیس اہلکار جاں بحق
تاریخ اشاعت : 27 جولائ 2015 جیو دنیا
قاہرہ…….آن لائن……. مصر میں سینائے خطے میں سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکے میں ایک بس پر سفر کرنے والے18 مصری پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، جہاں سیکورٹی فورسز دولت اسلامیہ گروپ کے حامیوں کے خلاف برسرپیکار ہیں اور یہ بات سیکورٹی حکام نے اتوار کے روز کہی۔ حکام جن کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار چھٹی پر تھے اور بتایا کہ حملہ شمالی سینائے کے صوبائی دارالحکومت العریش کے نزدیک ہوا۔ وزارت صحت کے ایک اہلکار طارق خاطر نے کہا کہ زخمیوں کو شہر میں ایک فوجی اہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ مصری سیکورٹی فورسز2013ء میں فوج کے ہاتھوں اسلام پسند صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے شمالی سینائے میں مسلسل حملوں کی زد میں ہیں۔ خطہ جہادی گروپ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے، جو اسے سینائے صوبہ کے نام سے پکارتے ہیں۔ نومبر میں اس گروپ نے دولت اسلامیہ تنظیم کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کا اعادہ کیا تھا، جس نے عراق اور شام کے بڑے علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ حملوں میں سینکڑوں مصری پولیس اور فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس نے سینائے میں 1000سے زائد جہادیوں کو ہلاک کیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/27649/
بھارتی شہرگورداس پور میں مسلح افراد کے دوحملے ،پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہرگورداس پور میں نامعلوم مسلح افرادکے حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 9 افرادہلاک اور چارزخمی ہوگئے ہیں جبکہ شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں چار افراد زخمی بھی ہیں جبکہ حملہ آوروں سے نمٹنے کیلئے بھارتی فوج نے کنٹرول سنبھال لیاجس کے بعد حملہ آوروں نے پولیس کے رہائشی کوارٹرز میں پناہ لے لی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تین سے چار حملہ آورایک مہران کار میں سوار ہوکر فوج کی وردی میں آئے اوردینانگر پولیس سٹیشن پر حملہ کردیا،مقابلے میں ایک مبینہ ملزم ماراگیا۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایاکہ ’انہوںنے فائرنگ سنی ، موقع کی طرف بھاگے جہاں ایک شخص زخمی تھا، مسلح شخص نے اپنی گاڑی لی اور بھاگ گیا‘۔
بھارتی وزیرداخلہ نے بارڈر سیکیورٹی فورسز کو حکم دیاکہ پاک بھارت بارڈر پر سیکیورٹی سخت کی جائے ۔
دوسری طرف ایک بس پر بھی حملے کی اطلاع ہے جبکہ پٹھان کوٹ امرتسر ریلوے ٹریک سے پانچ بم برآمد کرلیے گئے ہیں ۔
حملوں کے بعد گورداس پورشہرمیں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ سکول اور کالج وغیرہ بند کردیئے گئے ہیں ۔دینا نگر پولیس سٹیشن کی طرف جانیوالے راستے سیل کرکے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ آج صبح ہونیوالے گورداس پور حملے میں ملوث افراد کی شناخت دلچسپ ہوگی ، حملے کا وقت ، طریقہ اور لوکیشن جموں میں ہونیوالے حملے سے مماثلت رکھتی ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/international/27-Jul-2015/249336
موغادیشو: ہوٹل کے قریب دھماکہ، 13 افراد ہلاک
افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل کے قریب بم دھماکے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
موغادیشو میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ حملہ شہر کے ہوائی اڈے کے قریب جزیرہ پیلس ہوٹل کے قریب ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے تجربے میں جائے وقوع پر موغادیشو میں تباہ کن ترین منظر تھا۔
اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند گروہ الشباب نے قبول کی ہے۔
القاعدہ سے منسلک گروہ الشباب کا کہنا ہے کہ یہ حملہ صومالی حکومت اور افریقی یونین کی اتحادی فورس کی کارروائیوں کا بدلہ ہے۔
یاد رہے کہ اس حملے کے وقت امریکی صدر براک اوباما افریقہ کے دورے پر ہیں اور وہ اپنے دورے کے آخری مراحل میں کینیا سے ایتھوپیا گئے ہیں جہاں وہ مقامی رہنمائوں سے الشباب کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔
امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے جاری شدہ بیان میں موغادیشو میں حملے کی مذمت کی گئی۔
جزیرہ پیلس ہوٹلمیں سفارتکار اکثر ٹھہرتے ہیں اور اسے ماضی میں بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ اس ہوٹل میں چین، قطر اور مصر کے سفارت خانے بھی موجود ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں چینی سفارت خانے کا ایک ملازم اور ہوٹل کے عملے کٹے تین اراکین بھی شامل ہیں۔
الشباب کا مقصد صومالیہ میں حکومت گرا کر ملک پر قبضہ کرنا ہے۔ اگرچہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے تاہم الشباب وقفے وقفے سے موغادیشو میں حملے کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
سنیچر کو دو مختلف حملوں میں صومالی پارلیمنٹ کے ایک رکن اور وزیرِاعظم کی انتظامیہ کے ایک رکن ہلاک ہوگئے تھے۔
دوسری جانب گذشتہ چند روز میں الشباب کے دو اہم گڑھ ان کی گرفت سے نکل گئے ہیں۔ ملک کے جنوب مغربی علاقے میں بردیر قصبہ اور جنوب مشرقی علاقے دنسر قصبہ 2008 سے الشباب کے زیرِ اثر تھے۔
الشباب نے ہمسایہ ممالک میں بھی حملے کیے ہیں۔ اس سال اپریل میں کینیا میں ایک یونیورسٹی پر حملہ میں 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
http://www.bbc.com/urdu/world/2015/07/150726_alshabab_attacks_hotel_sa

7/25/2015

افغانستان میں امریکی حملے میں القاعدہ کا اہم کمانڈر ہلاک
وا شنگٹن( صباح نیوز)افغانستان میں امریکی حملے میں دہشتگرد تنظیم القاعدہ کا اہم کمانڈرہلاک ہو گیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کے مطابق القاعدہ کے رہنما ابوخلیل السوڈانی کو مشرقی افغانستان میں گیارہ جولائی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ کارٹر کے بقول السوڈانی القاعدہ کی شوری کا رکن ہونے کے ساتھ ساتھ اس تنظیم کی طرف سے کئے جانے والے خود کش حملوں اور دیگر دھماکہ خیز کارروائیوں کا سربراہ بھی تھا۔ انہوں نے مزید بتایا اس فضائی حملے میں دو دیگر شدت پسند بھی ہلاک ہوئے، تاہم انہوں نے ان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
http://dailypakistan.com.pk/international/25-Jul-2015/248413
ترکی کی داعش کے خلاف کارروائی
انقرہ: ترکی کے جنوب مشرقی فوجی بیس سے اڑنے والے فوجی طیاروں نے شامی سرحد پر داعش کے ٹھکانوں کا نشانہ بنایا ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ترک جنگی طیاروں نے عراق کے شمالی علاقے میں کرد جنگجوؤں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
ترک جنگی طیاروں کی جانب سے 2013ء میں کردوں سے ہونے والے امن معاہدے کے بعد پہلی بار شمالی عراق میں کردوں کو نشانہ بنایا ہے۔
کردستان ورکنگ پارٹی (پی کے کے) ترک حکومت کے خلاف 1984ء سے مسلح کارروائیوں کر رہی ہے جبکہ اسے حکومت کی جانب سے دہشت گرد تینظم بھی قرار دیا جاچکا ہے۔
حکومت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ترک جنگی طیاروں نے کردوں کے اہم ٹھکانوں، غاروں، مال خانوں اور دیگر عسکری حصوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ ترک طیاروں نے قندیل کے پہاڑوں میں قائم پی کے کے کے بیس کمپ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
ترک حکومت کے جاری بیان میں داعش کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے مقامات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے تاہم اسے مؤثر کارروائی قرار دیا گیا ہے۔
’ترک فوجوں نے ملک کے تمام حصوں میں داعش اور پی کے کے کی اہم پوزیشنز کو بھی نشانہ بنایا ہے‘۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ترکی کے جنوبی علاقے میں داعش کی جانب سے خود کش کار بم دھماکے میں 32 افراد کی ہلاکت کے بعد کردوں نے حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ داعش کے خلاف کارروائیاں نہیں کررہی ہے جس کے بعد ترک حکومت اور کردوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔
اس کے علاوہ کردوں ںے ترکی اور شام کی سرحدی علاقے میں دو ترک پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری بھی قبول کی جو کہ کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث ہوئی۔
واضح رہے کہ ترک حکومت نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ داعش کے خلاف امریکی اتحادی طیاروں کے لیے اپنے ایئر بیس کے استعمال کی اجازت دے رہی ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1024304/
افغان مذاکرات کا دوسرا دور 31 جولائی کو شروع ہوگا
سلام آباد: افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے شروع ہوگا جس کے دوران مفاہمتی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔
توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ مذاکرات جمعے کو یعنی 31 جولائی کو شروع ہوں گے جس میں پاکستان، امریکا اور چین کے حکام بھی شرکت کریں گے۔
مقام: مذاکرات کے مقام کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں۔
ایک پاکستانی افسر نے ڈان کو بتایا کہ مذاکرات کے دوسرے دور کا انعقاد پاکستان میں ہوگا۔
تاہم افغان حکام کابل میں میڈیا کو بتارہے ہیں کہ چین ان مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔
ایجنڈا: حکام کا کہنا ہے کہ اس بار مذاکرات کے ایجنڈے پر جنگ بندی اور دیگر اعتماد سازی کے امور شامل ہوں گے۔
ایک حالیہ بیان میں صدر اشرف غنی نے طالبان نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ آئندہ ملاقات میں اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کریں۔
مری میں طالبان وفد نے افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا اور اقوام متحدہ میں ان کے رہنماؤں کے خلاف پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس موقع پر انہوں نے افغان جیلوں میں طالبان قیدیوں کے ساتھ بہتر سلوک کی بھی مانگ کی تھی۔
مذاکرات کا پہلا دور مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوا تھا جہاں دونوں اطراف نے اعتماد سازی کے اقدامات بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔
مذاکرات کے دوران ہونے والی پیشرفت پر کو دیکھتے ہوئے طالبان سربراہ ملا عمر نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں ان مذاکرات کو ‘جائز’ قرار دیا تھا۔
ادھر صدر اشرف غنی نے بھی اپنے عید کے پیغام میں ملا عمر کی مذاکرات کی حمایت کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہی جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ ہے۔
طالبان کی جانب سے حملوں کو مختصر طور پر روکنے کو بھی تجزیہ کار مثبت قدم کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
وفود: افغان حکومت اور طالبان دونوں ہی ان دنوں ملاقات کے لیے اپنے وفود کو ختمی شکل دے رہے ہیں۔
مذاکرات کے پہلے دور کے دوران طالبان وفد کی سربراہی طالبان دور کے اٹارنی جنرل ملا عباس درانی کررہے تھے جبکہ افغان حکومت کی نمائندگی ڈپٹی وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کررہے تھے جو کہ صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکیٹیو عبد اللہ عبداللہ کے مشیروں میں سے ایک ہیں۔
اس مرتبہ کے مذاکرات کے وفود کے لیے چھوٹی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ طالبان کے وفد میں ان کے دوحہ کے سیاسی دفتر کا کوئی نمائندہ شامل ہوسکتا ہے جبکہ افغان حکومت کی جانب سے سول سوسائٹی اور خواتین کی نمائندگی کرنے والےاراکین شامل ہوسکتے ہیں۔
پاکستانی فوج کے کردار کی پذیرائی: ان مذاکرات کے آغاز کا کریڈٹ پاکستانی فوج کا دیا جارہا ہے۔
افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان کیمبل نے جمعرات کو راولپنڈی کے اپنے دورے کے دوران پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر تعریف کی۔
جنرل راحیل نے فروری میں صدر غنی تک طالبان کا پیغام پہنچایا تھا کہ وہ مفاہمتی عمل شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
تاہم کابل سے معلومات لیک ہونے کے باعث یہ عمل کئی ماہ موخر ہوگیا۔
http://www.dawnnews.tv/news/1024297/
انسانی اسمگلنگ کیخلاف تھائی حکام کاآپریشن،100 گرفتار
تاریخ اشاعت : 25 جولائ 2015 جیو دنیا
بینکاک……تھائی حکام نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک جرنیل سمیت 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔تھائی لینڈ میں حکام نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروپوں کے خلاف کارروائی مئی میں 36اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد شروع کردی تھی۔ اور اب تک تھائی فوج کے ایک جرنیل سمیت 100سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ کے اٹارنی جنرل آفس کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں 91افراد کا تعلق تھائی لینڈ ،9 کا میانمار اور 4 افراد کا تعلق بنگلا دیش سے ہے ۔ گرفتار افراد کے خلاف انسانی اسمگلنگ ، بے جا حراست میں رکھنے اور تاوان کے الزامات کے تحت مقدمات چل رہے ہیں۔برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق مطابق تھائی فوج سینیئر ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل (Manas Kongpaen) بھی شامل ہے ۔ انہوں نے بینکاک میں خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/27258/
بنگلادیش کا گاؤں انسانی اسمگلنگ کا مرکز بن گیا
تاریخ اشاعت : 24 جولائ 2015 جیو دنیا
ڈھاکا……..بنگلا دیش اور میانمار کے سرحدی جزیرے کے گاؤں میں انسانی اسمگلنگ کا دھندا اپنے عروج پر ہے ۔ اسمگلر لوگوں کو یرغمال بنالیتے ہیں اور لواحقین سے تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کا گاؤں شاہ پورڈوئپ میانمار کے ساتھ سرحدی جزیرے پر واقع ہے۔ یہاں انسانی اسمگلنگ کے گھناونے کاروبار پر انکشاف تھائی لینڈ کے سرحدی علاقے میں قبروں کی موجودگی سے ہوا ۔ انسانی اسمگلنگ کے اس دھندے سے گاوں کی پولیس ، ماہی گیر ، دکان دار اور افسران سب ہی آگاہ ہیں اور بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر شریک بھی ہیں ۔ انسانی اسمگلر لوگوں کو بیرون ملک ملازمت دلانے کے بہانے کھلے سمندر میں لے جاتے ہیں اور تھائی لینڈ کے سرحدی علاقے میں واقع کیمپوں میں قید کردیتے ہیں ، پھر ان کے لواحقین سے رہائی کے عوض تین ہزار ڈالر طلب کیے جاتے ہیں ۔ اس گھناونے دھندے کا شکار ہونے والوں میں روہنگیا مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے۔
http://urdu.geo.tv/27150/

7/24/2015

امریکی ریاست لوزیاناکے تھیٹرمیں فائرنگ ، 2افراد ہلاک
تاریخ اشاعت : 24 جولائ 2015 جیو دنیا
نیویار ک……امریکی ریاست لوزیاناکے تھیٹرمیں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔مسلح شخص نےLafayette شہر کے گرینڈ تھیٹر میں اس وقت فائرنگ کی جب لوگ فلم دیکھ رہےتھے۔فائرنگ سے افراد تفری پھیل گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے ،فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔
http://urdu.geo.tv/27067/
داعش کیخلاف ترکی و امریکہ کا فضائی اڈہ کے استعمال پر معاہدہ طے پا گیا
تاریخ اشاعت : 24 جولائ 2015 جیو دنیا
انقرہ……..ترکی داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکا کو اہم فضائی اڈہ استعمال کرنے کی جلد اجازت دے گا۔ امریکی حکام کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے کہ امریکی طیارے داعش کے خلاف فضائی حملوں کے لیے جنوبی ترکی میں واقع انسرلک ایئر بیس استعمال کریں گے۔ معاہدے کے تحت امریکا کے لڑاکا اور جاسوس طیارے شام میں داعش کے خلاف کارروائی کے لیے یہی فضائی اڈہ استعمال کریں گے۔ حکام کے مطابق یہ معاہدہ کئی ماہ سے جاری مذاکرات اور گزشتہ روز صدر اوباما اور ترک ہم منصب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد طے پایا ہے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ کے مطابق دونوں رہنماوں نے داعش کے خلاف مشترکہ کارروائی کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، تاہم ترجمان نے امریکا اور ترکی کے درمیان فضائی اڈے کے استعمال پر معاہدے کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/27033/
ملا عمر کو دوسال قبل ہلاک کردیا گیاتھا،بھارتی اخبارکا دعویٰ
تاریخ اشاعت : 23 جولائ 2015 جیو دنیا
کراچی…..رفیق مانگٹ…..افغان طالبان گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان سربراہ ملا عمر کو دوسال قبل ہلاک کردیا گیا تھا۔ افغان ذرائع ابلاغ ’’خامہ پریس‘‘کے مطابق طالبان کے الگ دھڑے کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغان طالبان کے سربراہ ملا محمد عمر کو دو سال قبل سینئر طالبان رہنماؤں نے ہلاک کردیا تھا۔ طالبان کے ایک گروپ افغانستان اسلامک موومنٹ فدائی محاذ نے کہا ہے کہ ملا عمر کو طالبان رہنما ملا اختر محمد منصور اور گل آغا نے ہلاک کیا تھا۔ گروپ کے ترجمان قاری حمزہ کا کہنا ہے کہ ملا عمر کو دو سال قبل اسی ماہ جولائی میں قتل کیا گیا ہے۔ حمزہ کا کہنا ہے کہ گروپ کے پاس اپنا دعویٰ سچ ثابت کرنے کے شواہد ہیں کہ ملا عمر کو ملا اختر محمد منصور اور گل آغا کی طرف سے ہلاک کیا گیا تھا۔ گزشتہ برس نومبر میں افغان انٹیلی جنس نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) نے کہا تھا کہ ملا عمر ممکنہ طور پر جاں بحق ہو چکے ہیں، یہ دعویٰ ان اطلا عات کی بناء پر کیا گیا کہ گروپ تین مختلف حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ گزشتہ برس یہ رپورٹیں بھی منظر عام پر آئیں کہ ملا عمر نے تما م اختیارات اپنے پرانے دوست اور ڈپٹی اختر محمد منصور کو دے دیے ہیں جو امن عمل کے حوالے سے ان کی جانب سے فیصلے کا اختیار رکھتا ہے۔ دوسری طرف کابل میں صدارتی محل ارگ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملا عمر کراچی میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی تحویل میں ہیں۔ سابق صدر کرزئی کے ترجمان نے یہ مسئلہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے سامنے بھی اٹھایا تھا مگر ان کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا تھا۔
http://urdu.geo.tv/26951/
بھارت میں سکھ زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
ویب ڈیسک جمعـء 24 جولائ 2015
ہما چل پردیش: ضلع کلو میں سکھ زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکھ زائرین بھارتی ریاست پنجاب کے شہر برنالا سے ہماچل پردیش جا رہے تھے کہ ضلع کلو میں بس ڈرائیورسے بے قابو ہوکرکھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 50 سے زائد افراد سوار تھے، بس میں سوار 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں جس کے باعث حادثے میں 30 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے 20 افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

http://www.express.pk/story/377925/
داعش کے خلاف پاکستان کی مددکی ضرورت ہے،امریکا
خبر ایجنسیاں جمعـء 24 جولائ 2015
واشنگٹن: امریکی سینیٹر ڈیان فائن اسٹائن نے کہا کہ داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف پاکستان کی مدد کی ضرورت ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تعاون جاری رکھا جائیگا۔
دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کے جاری بیان میںکہاگیاکہ وزیراعظم نوازشریف کے خارجہ امورکے معاون خصوصی طارق فاطمی نے گزشتہ روز کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی سینیٹر ڈینی فینسٹائن اور پنسلوانیا کے رابرٹ کیسے سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔
امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی سینیٹر فینسٹائن سے ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری اور خاص طور پر دفاعی امور اور انٹیلی جنس معلومات میں مدد کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر طارق فاطمی نے آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے آگاہ کیا۔
http://www.express.pk/story/377885/

7/23/2015

افغانستان میں خودکش دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 38 زخمی
تاریخ اشاعت : 22 جولائ 2015 جیو دنیا
کابل……افغانستان کی مارکیٹ میں خودکش دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔ افغان صوبے فریاب کے گورنر کے مطابق المار قصبے کی مارکیٹ میں خودکش بمبار نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک افغان فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔ دھماکے میں تقریباً 38 افراد زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
http://urdu.geo.tv/26759/
قاہرہ: دریائے نیل میں مسافر کشتی جہاز سے ٹکرا گئی، 15افراد ہلاک
تاریخ اشاعت : 23 جولائ 2015 جیو دنیا
قاہرہ……….مصر میں دریائے نیل میں مسافر کشتی سے مال بردار جہاز ٹکرانے کے نتیجے میں 15افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قاہرہ کے شمال میں دریائے نیل میں مسافر کشتی سے مال بردار جہاز ٹکرا گیا ہے۔ حادثے کے وقت کشتی میں 25افراد سوار تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے دو بچوں سمیت پندرہ افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔ جبکہ چھ افراد کو بچا لیا گیا۔ چار افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ مصری پولیس نے مال بردار جہاز کے کپتان کو گرفتار کر لیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/26853/

ایتھنز: بیل آؤٹ پیکیج، حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں
تاریخ اشاعت : 23 جولائ 2015 جیو دنیا
ایتھنز……….یونان کی پارلیمنٹ میں بیل آؤٹ پیکیج کی شرائط پر بحث کے دوران حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ یورو زون کی جانب سے یونان کے لیے 86ارب یورو کے بیل آؤٹ پیکج کی سخت شرائط پر یونانی پارلیمنٹ میں بحث ہو رہی ہے، جبکہ بیل آوٹ پکیج کے مخالفین پارلیمنٹ کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔ دارالحکومت ایتھنز میں ہزاروں افراد حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس پر فائر کریکر اور پٹرول بموں سے حملے کیے۔ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پارلیمنٹ کے چاروں اطراف پولیس چوکس کھڑی ہے۔ یونانی پارلیمنٹ یورو زون کی جانب سے بیل آوٹ پکیج کے بدلے عائد بعض شرائط کی پچھلے ہفتے منظوری دے چکا ہے۔
http://urdu.geo.tv/26847/
روسی راکٹ 3خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ
تاریخ اشاعت : 23 جولائ 2015 جیو دنیا
ماسکو……روس کا خلائی راکٹ دو مہینے تاخیر کے بعد 3 خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہو گیا،روسی “سویوز” راکٹ قازقستان کے بیکارنور خلائی مرکز سے 3خلابازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہوا ۔ اس میں روس، امریکا اور جاپان کے ایک ایک خلا باز سوار ہیں ۔ تینوں خلا بازوں کو مئی میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانا تھا لیکن مسلسل 3 بار خلائی راکٹوں کی ناکامی کے باعث مشن تاخیر کا شکار رہا ۔ ناسا کے مطابق خلائی راکٹ 6گھنٹے میں بین الا اقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ جائے گا۔ تینوں خلا باز 5ماہ تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر رہیں گے۔
http://urdu.geo.tv/26845/
بغداد: 2کار بم دھماکوں میں 21فراد ہلاک، 46سے زائد زخمی
تاریخ اشاعت : 23 جولائ 2015 جیو دنیا
بغداد……..عراق کے دارالحکومت بغداد میں 2دھماکوں میں 21افراد ہلاک اور 46سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پہلا دھماکا بغداد کے مغربی ضلع بیاع کی مصروف کمرشل اسٹریٹ میں ہوا، جہاں کار بم دھماکے میں 16افراد ہلاک اور کم از کم 30افراد زخمی ہوئے، جبکہ دوسرا خود کش دھماکا بغداد کے ضلع الشعب میں پولیس اور فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پر ہوا، جہاں دھماکے میں 5افراد ہلاک اور 16زخمی ہوئے۔ عراق میں پچھلے چند دنوں کے دوران بم دھماکوں میں تیزی آئی ہے، گزشتہ روز بھی 2بم دھماکوں میں 30افراد مارے گئے تھے۔
http://urdu.geo.tv/26837/
چلی میں تیز ہواؤں کے ساتھ برفباری، لوگوں کیلئے مشکلات
تاریخ اشاعت : 22 جولائ 2015 جیو دنیا
سان تیاگو……چلی میں تیز ہواؤں کے ساتھ برف باری نے لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کردیں، تیز ہواؤں نے درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ چلی کےوسطی اور جنوبی علاقوں کو تیزہواؤں اور ٹھنڈے موسم نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور درجہ حرار منفی ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکاہے۔ حکام نے موسمی صورتحال کے پیش نظر لوگوں کو خبردار کرنا بھی شروع کردیا ہے جبکہ مزید برف باری اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔ بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
http://urdu.geo.tv/26783/

7/22/2015

شام میں القاعدہ کے اہم رہنما کی ہلاکت،امریکا نے تصدیق کر دی
تاریخ اشاعت : 22 جولائ 2015 جیو پاکستان
واشنگٹن……..امریکا نے کہا ہے کہ شام میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں القاعدہ کا ایک اہم رہنما مارا گیا ،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ، امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے علاقے ’’سرمادا‘‘ میں ایک فضائی کارروائی کے دوران القاعدہ کے خراسان گروپ سے تعلق رکھنے والا اہم رہنما محسن الفضلی مارا گیا ہے، یہ حملہ 8 جولائی کو کیا گیا تھا ۔
http://urdu.geo.tv/26643/
چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 کان کن ہلاک
تاریخ اشاعت : 22 جولائ 2015 جیو دنیا
بیجنگ ……چین میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث 2 کان کن ہلاک اور 13 پھنس گئے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی علاقے ہی گینگ میں واقع کوئلے کی کان میں ایک سرنگ کی مرمت کے دوران مٹی کا تودہ گرگیا ۔ سترہ کان کن کان میں پھنس گئے جن میں سے دو نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ دو کان کن کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہیں جبکہ 13مزدور اب بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں، انہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
http://urdu.geo.tv/26641/
انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے انٹرنیٹ کمپنیاں تعاون کریں،ڈیوڈ کیمرون
تاریخ اشاعت : 21 جولائ 2015 جیو دنیا
برمنگھم…….برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے انٹرنیٹ کمپنیاں بھی تعاون کریں، جو معلومات حکومت کو درکار ہیںوہ مہیا کی جائیں۔برمنگھم کے اسکول میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے خاتمے کےلئے حکومت ایک پالیسی متعارف کرا رہی ہے جس کے تحت والدین کسی خطرے کے پیش نظر بچوں کو غیر ضروری سفر سے روکنے کیلئے ان کا پاسپورٹ منسوخ کرسکیں گے۔ ایک اندازے کےمطابق اب تک سات سو سےزائد برطانوی شہری داعش میں شمولیت کے لئے شام اور عراق کا رخ کر چکے ہیں ،ان نوجوانوں کو روکنے کیلئے برطانوی حکومت نے 5 سالہ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/26505/
ممبئی دھماکوں کے ملزم یعقوب میمن کی سزائےموت کیخلاف اپیل مسترد
تاریخ اشاعت : 21 جولائ 2015 جیو دنیا
نئی دہلی ……..بھارتی سپریم کورٹ نے 93 ءکے ممبئی بم دھماکوں کے ملزم یعقوب میمن کی سزائےموت کیخلاف دائر آخری اپیل بھی مستردکردی ہے ۔بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 3ججوں پر مشتمل بنچ نے اپیل کی سماعت کی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپیل مسترد ہونے کے بعد یعقوب میمن کو اب 30جولائی کو پھانسی دی جائیگی ۔یعقوب میمن ممبئی بم دھماکوں کے ایک اہم ملزم ٹائیگرمیمن کا بھائی ہے،جسے دائود ابراہیم کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے۔سپریم کورٹ سے قبل بھارتی صدر بھی یعقوب میمن کی رحم کی اپیل مسترد کرچکے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/26493/
اسرائیل: فورسز پر پتھراؤ دہشت گردی قرار
یروشلم: اسرائیلی پارلیمنٹ نے سڑکوں اور گاڑیوں کو پتھر سے نشانہ بنانے والے افراد کو 20 سال قید کی سزا دینے کی منظوری دے دی ہے۔
پارلیمنٹ میں قانون سازی کے دوران اسرائیلی قانون سازوں نے سزا میں اضافے کے حق میں 67 ووٹ دیئے جبکہ اس کی مخالفت میں 17 ووٹ ڈالے گئے۔
اس قانون کے مطابق زخمی کرنے کے ارادے سے اسرائیلی گاڑیوں پر پتھر پھیکنے والے کو 20 سال تک کی قید جبکہ ارادہ ثابت نہ ہونے پر 10 سال کی قید دی جائے گی۔
اس سے قبل عام طور پر ایسے واقعات میں اگر اسرائیلی فرد کو انتہائی شدید نوعیت کے زخم نہ آئے ہو تو 3 ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ہر سال اسرائیل پتھر پھیکنے کے الزام میں ایک ہزار افراد پر فرد جرم عائد کرتا ہے۔
اسرائیلی وزارت قانون کے وزیر ایلیٹ شیلڈ نے کہا ہے کہ ’دہشت گردوں کے خلاف برداشت آج اختتام پذیر ہوئی‘، پتھر پھیکنے والا دہشت گرد ہے اور اس کے لیے اس کے مطابق ہی عبرت ناک سزا دی جائے گی جو کہ صرف سزا ہی ہے۔
یاد رہے کہ مسلح اسرائیل سیکیورٹی فورسز کی مداخلت کے خلاف احتجاج کے دوران فلسطینی شہریوں کی جانب سے پتھراؤ کیا جاتا ہے، جسے اسرائیلی حکام نے دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے 2011ء سے ایسے فلسطینوں، جن میں نو عمر بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں، کو اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں پر پتھر پھیکنے کے الزام میں ہلاک کیا جارہا ہے۔
اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی مظاہرین کو گولیوں کا نشانہ بنانے پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس میں اب تک درجنوں فلسطینی شہری ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے مقدمات لڑنے والی تنظیم ’فلسطینین پرزنر کلب‘ کے سربراہ قادورا فاریز کا کہنا ہے کہ نیا قانون ’نسلی امتیاز پر مبنی‘ ہے۔
انھوں ںے کہا کہ نیا قانون انتہائی نفرت انگیز اور جرم پر دی جانے والی سزا کے بنیادی اصول کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکام کے مطابق نیا قانون اسرائیلی علاقے مشرقی یروشلم کے لیے بنایا گیا ہے اور اس کا اطلاق مغربی کنارے کے علاقے پر نہیں ہوگا تاہم مغربی کنارے کا بیشتر علاقے اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1024171/
نئی دہلی: پاکستان کی عید ملن پارٹی ، کشمیری رہنماؤں کی شرکت
نئی دہلی: ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمر فاروق سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
منگل کو کمیشن میں ہونے والی پارٹی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سری نگر سے خصوصی طور پر نئی دہلی آنے پرعمر فاروق کا شکریہ اداکیا۔
عمر فاروق نے اس موقع پر پاک – انڈیا مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے مہمانوں کا بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف دونوں ممالک میں امن کے خواہاں ہیں۔
’ہم چاہتے ہیں پاکستان اور انڈیا کے درمیان تمام اہم معاملات پربات چیت ہو۔ امید ہے دونوں ملکوں کے قائدین جلد ملاقات کرتے ہوئے باہمی مسائل حل کریں گے ‘۔
خیال رہے کہ پارٹی میں حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی احتجاجاً شریک نہیں ہوئے۔
انہوں نے روسی شہر اوفا میں پاک –انڈیا وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کا حصہ نہ بنائے جانے پر پارٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
سید علی گیلانی کیلئے ہندوستانی پاسپورٹ
گیلانی کو سعودی عرب جانے کیلئے انڈیا نے پاسپورٹ جاری کر دیا۔ حریت رہنما کو کئی ماہ کی کوششوں کے بعد انڈین حکام نے قلیل مدت کیلئے پاسپورٹ جاری کیا۔
گیلانی نےاپنی علیل بیٹی کی عیادت کی خاطر کچھ ماہ قبل سعودی عرب جانے کیلئے نئی دہلی سے پاسپورٹ جاری کرنے کی درخواست دی تھی۔
وہ ضابطے کی تمام کارروائی مکمل کرنے کے بعد پانچ جون کو سری نگر میں پاسپورٹ دفتر گئے تھے۔
اس موقع پرمیڈیاسے گفتگومیں انہوں نے وضاحت کی تھی کہ وہ ہندوستانی شہری نہیں اور انڈین پاسپورٹ پرسفرکرنا ان کی مجبوری ہے۔
خیال رہے کہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے حریت رہنما کو پاسپورٹ کے اجرا میں رکاوٹیں ڈالیں ۔
بی جے پی قیادت کا موقف تھا کہ گیلانی مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک چلانے پر معافی مانگیں۔
http://www.dawnnews.tv/news/1024155/

7/21/2015

برازیل؛ طوفانی بارش اور سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر
تاریخ اشاعت : 21 جولائ 2015 جیو دنیا
پورتو الیگرے………برازیل میں طوفانی بارش اور سیلاب نے ہزاروں افراد کو بے گھر کردیا۔برازیل کے شہر پورتو الیگرے (Porto Alegre) میں صرف ایک دن میں ایسی جم کر بارش ہوئی کہ ہر طرف پانی پانی ہوگیا۔ شہر کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔ حکام کے مطابق سیلاب سے سینتالیس ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ سول ڈیفنس کے اہلکار بلڈوزر اور کشتیوں کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکال رہے ہیں اور اب تک ڈھائی ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/26423/
امریکی سپیکر نے ایران جوہری معاہدے کو ”برا“ قرار دیدیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امر یکی ایوان نمائندگان کے سپیکر نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کو ”برا“ معاہدہ قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر نے ایران سے جوہری معاہدے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” ایران معاہدے کی توثیق برے سمجھوتے کا برا آغاز ہے۔ عوام توقع کرتے ہیں ان کے نمائندے ایران معاہدے پر نظرثانی کریں گے“۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر براک اوباما نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے بعد کہا تھا کہ اگر کانگریس نے اس معاہدے میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی تو اس فیصلے کو ویٹو کر دیں گے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/20-Jul-2015/247066
ایران جوہری معاہدہ: سیکیورٹی کونسل سے منظوری
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے پیر کے روز ایک قرارداد منظور کی جس میں ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والی تاریخی ڈیل کی حمایت کی گئی۔
15 اراکین پر مشتمل کونسل نے گزشتہ ہفتے ویانا میں ہونے والے معاہدے کی توثیق کی جو ایران اور دنیا کی بڑی طاقتوں بشمول امریکا، جرمنی، فرانس، چین، روس اور برطانیہ کے درمیان ہوئے تھے۔ یہ مذاکرات 18 دن تک جاری رہے تھے۔
اجلاس کی صدارت کررہے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ مرے مک کلی نے کہا کہ ‘قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔’
قراردار میں کہا گیا کہ ڈیل پر پوری طرح سے عمل درآمد کیا جائے جبکہ اقوام متحدہ کے اراکین اس سلسلے میں معاونت فراہم کریں۔
معاہدے کے تحت تہران اپنے نیوکلیئر پروگرام کو روک دے گا جس کے بارے میں مغربی ممالک کا خیال ہے کہ اس سے ایران ایٹمی بم تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ اس کے بدلے میں ایران پر عائد یورپی یونین اور امریکی معاشی پابندیاں ہٹادی جائیں گی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ اگر ایران کی جانب سے معاہدے کی پاسداری نہ کی جائے تو اس پر دوبارہ پابندیاں عائد کردی جائیں۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے قرارداد کی منظور کو خوش آمدید کہا ہے۔
ایک اعلامیے میں ان کا کہنا تھا کہ قرارداد کی منظوری کے بعد ایران پر عائد پابندیاں ہٹالی جائیں گی جبکہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اس بات کی لگاتار تصدیق کرے گی کہ ایران اپنے معاہدے کی پاسداری کررہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قرارداد کی عمل درآمد کے لیے اقوام متحدہ ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1024116/

7/20/2015

عراق میں کار بم دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 120 ہوگئی
ویب ڈیسک ہفتہ 18 جولائ 2015
بغداد: عراق کے قصبے خان بنی سعد کے ایک بازار میں کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 120 ہوگئی ہے جبکہ 130 افراد زخمی ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی صوبے دیالہ کے قصبے بنی سعد کے بازار میں اس وقت دھماکا ہوا جب لوگ عید الفطر منارہے تھے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے متعدد عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کئی کاریں بھی تباہ ہوئیں جبکہ تباہ شدہ عمارتوں سے لاشوں کے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
صوبہ دیالا کی حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام پارکوں اور تفریح گاہوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ مزید ایسے حملوں سے بچاجا سکے۔
دوسری جانب داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ایک رکن نے کار میں موجود 3 ٹن بارودی مواد دھماکا کیا ہے۔
http://www.express.pk/story/376650/
داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی نے اپنے کارکنوں پر سخت پابندی لگادی، پسندیدہ کام کرنے سے روک دیا
بغداد (نیوز ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے اپنے کارکنوں کو حکم جاری کیا ہے کہ لوگوں کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کرنے کی ویڈیوز ریلیز نہ کی جائیں۔ مغربی میڈیا اور ’اے آر اے‘ نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ یہ حکم ایک خط کے ذریعے جاری کیا گیا ہے کیونکہ داعش کے کارکنوں کی جانب سے بربریت سے بھرپور ویڈیوز منظر عام پر آنے سے تنظیم کے امیج کو نقصان پہنچا ہے اور مسلمانوں کی اکثریت اس طریقہ کار سے اتفاق نہیں کرتی۔ بین الاقوامی نشریاتی اداروں کا کہنا ہے کہ تنظیم کے بہت سے ارکان اس حکم سے خوش نہیں کیونکہ ان کے خیال میں یہ ویڈیوز ان کے مخالفین کے دلوں میں خوف پیدا کرتی ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/international/19-Jul-2015/246959
امریکا اور کیوبا آج ایک دوسرے کے ملک میں سفارت خانے کھولیں گے
تاریخ اشاعت : 20 جولائ 2015 جیو دنیا
واشنگٹن……..امریکا اور کیوبا پچاس سال بعد آج باضابطہ ایک دوسرے کے ممالک میں سفارت خانے کھولیں گے۔پہلے مرحلے میں واشنگٹن ڈی سی اور ہوانا میں سفارت خانے کھولے جارہے ہیں۔واشنگٹن میں کھولے جانے والے سفارت خانے پر تو کیوبا کا قومی پرچم لہرادیا جائے گا ،تاہم ہوانا میں امریکی سفارت خانے پر امریکی پرچم وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے باقاعدہ افتتاح کے بعد لہرایا جائے گا۔دونوں ملکوں کے درمیان 1961ء میں سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔
http://urdu.geo.tv/26244/
الجیریا: القاعدہ کے حملے میں 14 فوجی ہلاک
نیکوسیا: شمالی افریقہ میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے مسلح جنگجوؤں نے الجیریا کے جنوب مغربی علاقے میں ایک حملے میں 14 الجیرین فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے الجیرین فوج پر ہونے والے اس حملے کو رواں سال میں سب سے بڑا حملہ قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ الجیریا میں اس سے قبل اپریل 2014ء میں عسکریت پسندوں نے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا تھا جس میں 15 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
گذشتہ روز الخبر نامی اخبار نے سیکیورٹی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ مسلح عسکریت پسندوں کی جانب سے صوبے عین دفلا کے دارالحکومت کے جنوبی حصے میں تفران روڈ پر فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
القاعدہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ ’ہمارے ساتھیوں نے عید کے پہلے ہی روز ایک حملے میں 14 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے‘۔
القاعدہ نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ حملہ آور فوجیوں کا اسلحہ حاصل کرکے کسی جانی نقصان کے بغیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
وزارت دفاع کی جانب سے حملے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم وزارت نے گذشتہ ہفتے یہ دعویٰ کیا تھا کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں فوجی کارروائیوں میں 102 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1024068/

7/17/2015

معزز قارئین کو عید مبارک ہو۔

مسجدالحرام میں عید کا سب سے بڑا اجتماع، خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے
ویب ڈیسک جمعرات 16 جولائ 2015
ریاض: سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے جب کہ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مسجدالحرام میں منعقد ہوا۔
سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائشیا، دبئی، قطر، عراق، کویت اور اردن سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے جب کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے مرکزی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات میں عید کا اعلان روایتی طورپرتوپ کے 2 گولے داغ کرکیا گیا جس کے بعد نمازعید کا بڑا اجتماع شیخ زید مسجد ابوظہبی میں ہوا جب کہ یو اے ای کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے زبیل مسجد میں نمازعید ادا کی۔
ترکی، آسٹریلیا، جاپان،فلپائن اور جرمنی میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ افغانستان میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوگا۔
http://www.express.pk/story/376159/
امن مذاکرات اہم پیشرفت ہے بات چیت میں شرکت کریں گے، طالبان رہنما معتصم آغا
طاہر خان جمعـء 17 جولائ 2015
اسلام آباد: افغان طالبان کے بااثر رہنمامعتصم آغانے کہاہے کہ وہ بھی حال ہی میں شروع ہونیوالے امن عمل میں شریک ہوں گے کیونکہ تمام اندرونی وبیرونی عناصران مذاکرات کاحصہ ہیں۔
معتصم آغا طالبان کے امیر ملاعمر کے قریبی ساتھی ہیں۔ ان کاکہنا تھاکہ ان کے نزدیک افغان حکومت کے اعدادوشمار اکٹھے کرلیے گئے جب کہ 1427این جی اوزاورمدارس کوآڈٹ کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں، 35این جی اوزکے مالی وسائل کے بارے میں اعدادوشمارسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کوفراہم کردیے جبکہ ایس ای سی پی نے208 این جی اوزکے لائسنس منسوخ کردیے ہیں۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ ریاست کے مفادات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ قومی سلامتی اورملک کے تحفظ کوہرحال میں یقینی بنایاجائے گا۔ وزارت داخلہ نے این جی اوزکورجسٹرکرانے کی ڈیڈلائن دے دی اورتمام صوبوں کواین جی اوزکی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کردی ہے، صوبے این جی اوزکے کام کی مانیٹرنگ اوران کے فنڈزکی جانچ پڑتال کریں گے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ وزیراعظم نے این جی اوزکے قوانین کاجائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنادی ہے۔کمیٹی کی سفارشات پربین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کودوبارہ رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ این جی اوز کی رجسٹریشن وزارت اقتصادی امورکے بجائے وزارت داخلہ میں ہوگی۔
http://www.express.pk/story/376331/
شمال مشرقی نائیجریا کی مارکیٹ میں 2بم دھماکے، 49افراد ہلاک
تاریخ اشاعت : 17 جولائ 2015 جیو دنیا
ابوجا……..شمال مشرقی نائیجریا کی مارکیٹ میں عید کی شاپنگ کے دوران 2بم دھماکوں میں 49افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی نائیجیریا کے شہر گامبے میں دھماکے اس وقت ہوئے، جب عید کی خریداری کے لیے لوگوں کا رش تھا۔ حکام کے مطابق پہلا دھماکا خریداروں سے بھرے جوتوں کی دکان کے باہر ہوا، جس کے چند منٹ بعد ہی دوسرا دھماکا بھی ہوگیا۔ دونوں دھماکوں میں 49افراد ہلاک اور 71زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد دکانداروں اور خریداروں نے مل کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور کسی گروپ یا تنظیم نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
http://urdu.geo.tv/25730/
بشکیک: پولیس مقابلے میں 4دہشتگرد ہلاک، 4سیکیورٹی اہلکار زخمی
تاریخ اشاعت : 17 جولائ 2015 جیو دنیا
بشکیک………کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پولیس سے مقابلے میں 4دہشتگرد ہلاک، جبکہ 4سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے دارالحکومت بشکیک میں مرکز میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا، جہاں سے پارلیمنٹ ہاوس اور دیگر سرکاری دفاتر صرف ڈیڑھ کلو میٹر دور ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنیں گئیں اور دھویں کے گہرے بادل فضا میں بلند ہوتے دکھائی دیے۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے ترجمان کے مطابق پولیس سے مقابلے میں 4حملہ آور مارے گئے، جن کا تعلق ایک بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم سے تھا، جبکہ 4سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہیں۔
http://urdu.geo.tv/25726/

7/16/2015

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا نام نوبل امن انعام کے لیے پیش
اے پی پی جمعرات 16 جولائ 2015
تہران: ایران کے وزیر خارجہ کا نام امن کے نوبل انعام کے امیدوار کے طور پر پیش کر دیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بین الاقوامی پیس ریسرچ سینٹر میں تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ کے ڈائریکٹر طارق رؤف نے تاریخی ایٹمی سمجھوتے کے حصول میں اہم کردار ادا کرنے پر 2016ء کے نوبل امن انعام کے امیدوار کی حیثیت سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا نام پیش کیا ہے۔

http://www.express.pk/story/376043/
گلوبل وارمنگ پروازوں میں تاخیر کی اہم وجہ بن رہی ہے، ماہرین
ویب ڈیسک جمعرات 16 جولائ 2015
میڈی سن، امریکہ: اب آب و ہوا میں تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ سے بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی اور تاخیر میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے۔
یونیورسٹی آف وسکانس میں واقع ووڈزہول اوشیانوگرافک انسٹی ٹیوٹ کے مطابق دوران پروازہوائی جہازجو کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کررہے ہیں وہی ان کی پروازوں میں تاخیر کی وجہ بن رہی ہے اس کے علاوہ دنیا بھر میں لاکھوں مسافروں کی پرواز میں تاخیر کی وجہ میں گلوبل وارمنگ کا بھی اہم کردار ہے۔ جس کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین نے ہونولولو، لاس اینجلس، سان فرانسسکو اورسیاٹل کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی اطراف سفر کے تفصیلات پرغورکیا اور راستوں میں فضائی دباؤ اورجیٹ اسٹریم کا بھی جائزہ لیا۔
ماہرین نے تحقیق میں فلائٹ کے ان راستوں کی مختلف بلندیوں پرہوائی دباؤ کا پچھلے کئی سال تک کا جائزہ لیا جس سے ثابت ہوا ہے کہ گلوبل وارمنگ اور فضا میں جیٹ اسٹریم سے پروازوں کی تاخیرہورہی ہے۔ ماہرین کے مطابق فضا کے بالائی حصے میں ہوا کے بہاؤ اور دباؤ سے فضائی سفر کے اوقات متاثر ہورہے ہیں اور اس سے ایندھن کی کھپت میں بھی اضافہ ہورہا ہے جب کہ اس سے فضا میں مزید کاربن ڈائی آکسائیڈ شامل ہورہی ہے جس کے باعث ہزاروں لاکھوں پروازوں کی تاخیر اور خرچ ہونے والے ایندھن کا مشترکہ اثر بہت خطرناک ہوسکتا ہے۔
اس ضمن میں ایک پائلٹ کا کہنا ہے کہ فضائی صنعت بہت زیادہ آلودہ ہوچکی ہے جس سے پروازوں میں اب زیادہ وقت لگ رہا ہے جب کہ امریکی فضاؤں میں روزانہ 30 ہزار کمرشل طیارے محو پرواز ہوتے ہیں جن میں ایک منٹ تاخیر کا مطلب 3 لاکھ گھنٹے تاخیر ہے۔
http://www.express.pk/story/375882/
فرانس کا فوجی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ
تاریخ اشاعت : 16 جولائ 2015 جیو دنیا
پیرس…..فرانس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی سیکیورٹی فورسز نے فوجی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے جنوری 2016 ءمیں حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اور ان کا ہدف جنوبی فرانس میں ایک سینئر فوجی افسر تھا ۔ فرانسیس وزیر داخلہ برنارڈ کیز نیوو نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار افراد کی عمریں 16 سے 23 سال کے درمیان ہیں اور انہیں فرانس کے مختلف حصوں سے گرفتار کیا گیا ۔ ان میں فرانسیسی بحریہ کا ایک سابق فوجی بھی شامل ہے ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ مرکزی ملزم کا سراغ بنیادی طور پر سوشل میڈیا پر اُس کی سرگرمیوں سے لگایا گیا اور وہ شام جاکر لڑنے کی خواہش رکھتا تھا ۔ ملزمان کے جیل میں قید بعض فرانسیسی شدت پسند رہنماوں سے رابطے بھی بتائے جاتے ہیں ۔
http://urdu.geo.tv/25546/

7/15/2015

افغان طالبان کے سپریم لیڈرملاعمر نے امن مذاکرات کی حمایت کردی
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملاعمر نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں ہونیوالے امن مذاکرات کی حمایت کردی اورقیام امن کے لیے مذاکرات کا جائز قراردیدیا۔
عیدکے موقع پر جاری ہونیوالے پیغام میں ملاعمرنے کہاکہ مذاکرات کا عمل قانونی ہے اور ان مذاکرات کا مقصد افغانستان سے قبضے کا خاتمہ ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/international/15-Jul-2015/245921
امریکہ ایران جوہری معاہدہ ، ایرانی عوام کا جشن
تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ ایران جوہری معاہدے کے بعد ایران کے شہری جشن منا رہے ہیں ۔
بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایران امریکہ جوہری معاہدے کی خوشی میں تہران سمیت دیگر شہروں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔ بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی شہری افطار کے بعد سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے گاڑیوں کے ہارن بجا بجا کر خوشی کا اظہار کیا ۔ شہریوں کا موقف ہے امریکہ ایران جوہری معاہدے سے معیشت میں تبدیلی کے امکانات ہیں جس کا فائدہ ایران کو براہ راست ہو گا ۔
http://dailypakistan.com.pk/international/15-Jul-2015/245669
افغان طالبان کی مذاکراتی ٹیم سعودی عرب پہنچ گئی،طویل عرصے بعدروابط بحال
اسلام آباد(ڈی این اے )افغانستان میں امن اور مذاکراتی عمل میں ڈیڈ لاک ختم کرنے کےلئے سعودی عرب بھی متحرک ہوگیا ہے اور مری میں مذاکرات کرنیوالی تحریک طالبان افغانستان کی مذاکراتی ٹیم اب سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق طویل عرصہ کے بعد سعودی عرب اور تحریک طالبان افغانستان میں روابط بحال ہو گئے ہیں اور مری مذاکرات میں حصہ لینے والی افغان تحریک طالبان ٹیم سعودی عرب پہنچ گئی ، ملا جلیل افغان تحریک طالبان کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں ۔ ٹیم سعودی عرب کی دعوت پر گئی ہے ، مذاکرات میں موجود تعطل دور کرنے پر بات ہو گی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مری میں مذاکرات بے نتیجہ ہو گئے تھے کیونکہ تحریک طالبان افغان نے امن کو امریکی و نیٹو افواج کے انخلا سے مشروط کر دیا تھا ۔ ان کا موقف ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام طالبان کی سرگرمیوں سے نہیں غیر ملکی افواج کی موجودگی کی وجہ سے ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/14-Jul-2015/245628
کویت خود کش حملہ: 3 پاکستانیوں سمیت 29 پر فرد جرم عائد
کویت شہر: کویت نے گزشتہ ماہ ایک مسجد پر ہونے والے خود کش حملے کے جرم میں 29 افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے جس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی اور جس میں 26 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
سرکاری کے یو این اے نیوز ایجنسی کے مطابق فرد جرم عائد کیے جانے والے افراد میں سات افراد کا تعلق کویت، پانچ سعودی عرب اور تین کا پاکستان سے ہے جبکہ ان میں 13 بدو بھی شامل ہیں جن کی کوئی ریاست نہیں۔
گرفتار افراد میں سے 24 کو کویت میں رکھا گیا ہے جبکہ دیگر پانچ کی غیر حاضری میں ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔
دولت اسلامیہ سے منسلک ایک گروپ نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں رواں سال مئی میں اہل تشیع افراد کی ایک مسجد کو ہدف بنایا گیا تھا۔ :
پیر کے روز کویتی کابینہ نے مستقل بنیادوں پر ایک کمیٹی تشکیل دی جس کا مقصد دہشت گردی اور شدت پسندی کا خاتمہ ہے۔ اے ایف پی۔
http://www.dawnnews.tv/news/1023897/
میکسیکو میں بارش کے لیے خواتین کے درمیان خونریز لڑائی کی رسم
ب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
تبصرے صفحہ شیئر کریں صفحہ پرنٹ کریں دوستوں کو بھیجئے

خواتین کی خوںریز لڑائی کی رسم سیکڑوں سال پرانی ہے۔فوٹو فائل
دنیا کے مختلف علاقوں میں بارش کے لیے مختلف عقائد کے مطابق دعائیں کی جاتی ہیں یا پھر مختلف رسومات ادا کی جاتی ہیں لیکن میکسیکو کے دیہاتوں میں بارش کے لیے ایک عجیب و غریب کام کیا جاتا ہے جس میں خواتین کے درمیان خون ریز لڑائی ہوتی ہے۔
میکسیکو کے علاقے گوریرو کے ناہوا دیہاتوں میں کئی برسوں سے فصلوں پر بارش برسانے کے لیے یہ رسم جاری ہے جسے مذہبی درجہ بھی حاصل ہے۔ ہر سال کے مئی میں پہلے دن خواتین جلد اٹھ کر خوراک کی ایک بہت بڑی مقدار جمع کرتی ہیں جس میں چاول، مرغی، ابلے انڈے اور روٹیاں شامل ہوتی ہیں اور خواتین اس تمام سامان کو لڑائی کے میدان میں لے جاتی ہیں۔
دنگل کے میدان کو پھولوں اور کھانے سے سجایا جاتا ہے اور لڑائی سے قبل دعائیں کرتی ہیں اس کے بعد دیہاتی دائرہ بناتے ہیں جہاں عموماً ایک دوسرے سے طویل رقابت رکھنے والے لا ایسپرانزا اور ایل رونچو قبائل کی خواتین کی لڑائی ہوتی ہے۔ اس مقابلے میں ایک خاتون عام طور پر جوان لڑکیوں کو لڑائی کے لیے اشتعال دلایا جاتا ہے جہاں وہ اندھا دھند لڑائی شروع کردیتی ہیں اور اس لڑائی میں ہارجیت کے بجائے زیادہ خون بہانے اور اسے جمع کرنے سے دلچسپی ہوتی ہے۔
لڑائی کے دوران خواتین ایک دوسرے کو لہولہان کردیتی ہیں، یہ لڑائی شام تک جاری رہتی ہے جب کہ لڑائی میں خواتین کے چہروں سے خون ٹپکتا ہے جسے بعد میں جمع کرکے فصلوں میں ڈالا جاتا ہے تاکہ ان کی اس مذہبی رسم اور عقیدے کے بنا پر بارش ہوسکے، لڑائی کے بعد خواتین ایک دوسرے سے ناراض ہونے کی بجائے ہنسی خوشی گلے مل کر رخصت ہوتی ہیں۔
میکسیکو میں ہونے والی اس خونریز رسم پر تحقیق کرنے والے ایک پروفیسر کے مطابق خواتین کی خوںریز لڑائی کی رسم سیکڑوں سال پرانی ہے جس کا سلسلہ میکسیکو کی ازطق تہذیب سے جا ملتا ہے۔
http://www.express.pk/story/375414/

7/14/2015

ایران کا چھ عالمی طاقتوں سےتاریخی معاہدہ طے پاگیا
تاریخ اشاعت : 14 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
ویانا……..ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے ایٹمی پروگرام کے تنازع پر تاریخی معاہدہ طے پاگیا ہے ،جس کےبعد ایران پر عائد پابندیاں ختم ہونے کا امکان ہے، ایرانی حکام نے معاہدے کی تصدیق کردی ۔ایرانی سفارتکار کا کہنا ہے کہ ایران اور 6عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخی ایٹمی معاہدہ ہو گیا،ہماری سخت محنت کام آگئی اور معاہدہ طے پا گیاہے۔سمجھوتےکےتحت تہران پرعائدپابندیاں اٹھانےکےبدلے جوہری منصوبےپرپابندیاں لگائی جائینگی۔معاہدے کی تفصیلات کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔
http://urdu.geo.tv/25159/
لیبیا میں داعش سے وابستہ جنگجوؤں کا مشرقی شہر درنہ پر کنٹرول ختم ہوگیا
طرابلس (اے پی پی) لیبیا میں داعش سے وابستہ جنگجوؤں نے تسلیم کیا ہے کہ ان کا مشرقی شہر درنہ پر کنٹرول ختم ہوگیا ہے۔ داعش کے فوجی وردی میں ملبوس ایک جنگجو نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔اس میں اس نے لڑائی میں مارے گئے داعش کے جنگجوؤں کا انتقام لینے کا وعدہ کیا ہے۔لیبیا میں صوبہ برقہ کے میڈیا آفس کی جانب سے داعش کے جنگجو کی دس منٹ کی ویڈیوانٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی تھی۔ اس میں لڑائی کے بعد درنہ ہاتھ سے نکل جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ داعش کے جنگجو نومبر 2014ء میں درنہ میں داخل ہوئے تھے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/14-Jul-2015/245403
جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کرلئے
نئی دہلی: بھارت جنگی جنون میں پیسہ پانی کی طرح بہانے لگا، مودی سرکارنے امریکاسے ایک ارب ڈالرکے جاسوس طیارے خریدنے کافیصلہ کرلیا جس کے بعدامریکا روس کوپیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کاسب سے بڑادفاعی پارٹنربن گیا، 8سال میں 10ارب ڈالر کے معاہدے کیابھارت میں غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے والوں کوکوئی فائدہ پہنچا پائیں گے؟ بھارتی میڈیاکے مطابق پے درپے دفاعی معاہدوں، اسلحہ خریدنے کے آرڈرزکے بعدامریکا بھارت کاسب سے بڑادفاعی شراکت کاربن گیاہے۔
اب بھارت کی نظریں امریکی ساختہ جاسوس پی81 طیاروں پرہیں جن کے حصول کے لیے معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ طیاروں کایہ معاہدہ ایک ارب ڈالرمالیت کا ہوگا جو رواںسال کی سب سے بڑی دفاعی ڈیل ہوگی۔اس حوالے سے مذاکرات نئی دہلی میں ہوں گے۔
بھارت تامل ناڈوسمیت مشرقی علاقوں میں امریکی تعاون سے اسلحہ پلانٹ بھی لگائے گا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق حدسے زیادہ اسلحہ خریدنے کارجحان خودبھارت کے اندرعوامی احتجاج کوطول دے سکتاہے کیونکہ غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے والے ایک تہائی بھارتی عوام کوطیاروں کی گھن گرج نہیں روٹی چاہیے۔
http://www.express.pk/story/375561/
اڑیسہ: جادو ٹونے کا شبہ، ایک ہی خاندان کے چھ ارکان قتل
تاریخ اشاعت : 14 جولائ 2015 جیو دنیا
نئی دہلی……..بھارتی ریاست اڑیسہ کے قبائلی اکثریتی ضلع کیوجھر میں گاوں والوں نے جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں ایک ہی خاندان کے چھ ارکان کو ہلاک کر دیا ہے، دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تیز دھار ہتھیار سے تمام افراد کی گردنیں کاٹی گئی ہیں۔ زخمیوں کے بیان کی بنیاد پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اڑیسہ میں حال ہی میں ہوئے ایک سروے کے مطابق پچھلے پانچ سال میں ریاست میں جادو ٹونے کے الزام میں 274 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔ ماہرین کی رائے میں ایسے حملوں کے پیچھے توہم پرستی اور جہالت کار فرما ہے لیکن بعض اوقات بیواؤں کی جائیداد ہتھیانے کے لیے بھی انھیں اس طرح نشانہ بنایا جاتا ہے۔
http://urdu.geo.tv/25145/

7/13/2015

بغداد: کار اور خودکش دھماکوں میں 29افراد ہلاک، 81زخمی
تاریخ اشاعت : 13 جولائ 2015 جیو دنیا
بغداد………بغداد میں2کار بم دھماکوں اور 1خودکش دھماکے میں 29افراد ہلاک اور 81زخمی ہوگئے۔ ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق بغداد کے علاقے الشعب میں ایک مارکیٹ کے قریب کھڑی کار میں زور دار دھماکا ہوا، جس میں 10افراد مارے گئے، جب سیکیورٹی اہلکار اور مقامی لوگ دھماکے کی جگہ پر جمع ہوئے، تو خودکش بمبار نے دھماکا کردیا۔ خودکش دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت مزید 10افراد مارے گئے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اس سے پہلے بغداد ہی کے ضلع بنوک میں بھی کار بم دھماکے میں 9افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
http://urdu.geo.tv/24923/
عدن: حوثی باغیوں اور جنگوئوں کی جھڑپوں میں 35افراد ہلاک
تاریخ اشاعت : 13 جولائ 2015 جیو دنیا
عدن………یمن میں عدن کے قریب حوثی باغیوں اور حکومت کے حامی جنگجووں کے درمیان جھڑپوں میں 35افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی اتحادی کے فضائی حملوں میں بھی 10جنگجو مارے گئے۔ یمنی حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عدن کے قریب اتوار کو خوں ریز جھڑپیں ہوئیں۔ حکومت کے حامی جنگجووں نے عدن کے قریب واقع قصبے راس عَمران کا کنٹرول باغیوں سے چھیں لیا ہے۔ لڑائی کے دوران 30حوثی باغی اور 5حکومتی جنگجو مارے گئے۔ دوسری جانب سعودی اتحاد کے فضائی حملے بھی جاری رہے، جن میں 10باغی ہلاک ہوگئے۔ یمن میں اقوام متحدہ نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب 7روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، لیکن فریقین نے اس کی پاس داری نہیں کی۔
http://urdu.geo.tv/24919/
افغانستان میں نیٹو اڈے پر خودکش حملے اور 2 بم دھماکوں میں 37 افراد ہلاک
کابل: افغانستان میں نیٹو اڈے پر ہونے والے خودکش حملے اور 2 بم دھماکوں میں 37 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز کے آپریشن میں 61 شدت پسند بھی مارے گئے، ننگرہار میں داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپوں اور امریکی ڈرون حملوں میں 48 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان شہر خوست میں غیرملکی فوجی اڈے کے داخلی دروازے پر خودکش کار بم دھماکے میں 25 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ فوجی اڈے میں افغان اور غیرملکی فوجی تعینات ہیں۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ مرنے والوں میں غیر ملکی فوجی شامل ہیں یا نہیں۔ نیٹو کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کردی لیکن ہلاکتوں کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ دریں اثنا صوبہ کپیسا میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ صوبہ کپیسا کے پولیس چیف نے دھماکے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ دھماکا ضلع تغاب میں کیا گیا جہاں شرپسند فعال ہیں اور باقاعدگی سے افغان سیکیورٹی فورسز پر حملے کررہے ہیں۔
دریں اثنا صوبہ قندوز میں ایک اور سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں مزید 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دونوں دھماکوں کی ذمے داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ اے پی پی کے مطابق افغان فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران ملک میں61 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا، جھڑپوں میں 5 اہلکار بھی مارے گئے۔ فورسز نے 13بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے۔ طالبان نے صوبہ بغلان میں غوری علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔ صوبہ ننگرہار میں داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپوں اور امریکی ڈرون حملوں میں 48 افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبہ پکتیا میں 4 قیدی جیل سے فرار ہوگئے۔
http://www.express.pk/story/375286/
نواز شریف اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ملاقات ، سعود الفیصل کی وفات پر اظہار تعزیت
مکہ المکرمہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور سعودی فرما روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔
عرب میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی فرما روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے نواز شریف کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں رہنماﺅں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جو تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی ۔ اس موقع پر نواز شریف نے چند روز قبل انتقال کر جانے والے سابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل کے انتقال پر تعزیت بھی کی ۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ سعود الفیصل ایک تجرہ کار اور ذہین انسان تھے اور خاص طور پر پاکستان ایک تجربہ کار دوست سے محروم ہو گیا ہے ۔ عرب میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کر لی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مسجد نبوی میں اعتکاف میں بھی بیٹھیں گے ۔
http://dailypakistan.com.pk/international/13-Jul-2015/244986
4 سال میں 70 سرکاری افسروں کو پھانسیاں، کم جونگ نے والد کا ریکارڈ توڑ دیا
پیانگ یانگ (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اپنے والد سے بھی دو ہاتھ آگے نکل گئے جنہوں نے 4 سالوں میں 7 سرکاری عہدیداروں کو تختہ دار پر لٹکادیا۔ ایک برطانوی اخبار کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان ملک میں دہشت کی علامت بن چکے ہیں، جنوبی کوریا کے حکام نے بتایا کہ کم جنگ ان 2011ءمیں عنان حکومت سنبھالنے کے بعد سے لے کر اب تک 70 سرکاری عہدیداروں کو تختہ دار پرلٹکاچکے ہیں جو ان کے آمر والد کی حکومت میں خونریزی سے کئی گنا زیادہ ہے۔ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ ین بیونگ سے نے سیل میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ شمالی کوریا کے موجودہ آمر کم جونگ ان نے صرف چار سال کے دور حکومت میں 70 پھانسیاں دے کر اپنے والد کم جونگ دوم کی عنان حکومت کے پہلے سال میں 10 پھانسیوں کو بھی پیچھے چھوڑ کر خونریزی میں مات دے دی۔
http://dailypakistan.com.pk/international/12-Jul-2015/244863
حافظ سعید اورکزئی زندہ ہیں، شاہداللہ شاہدماراگیا: داعش ترجمان
کابل (این این آئی) داعش نے کہا ہے کہ ان کے رہنما حافظ سعید خان اورکزئی امریکی ڈرون حملے میں ہلاک نہیں ہوئے ہیں وہ زندہ ہیں۔ ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ سعید خان سے فون پر بات ہوئی ہے۔ ترجمان نے جمعرات کو غیر ملکی افواج کے فضائی حملے میں داعش ترجمان شاہد اللہ شاہد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/12-Jul-2015/244864

7/10/2015

پاک چین راہداری پر پاکستان نے بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے
ویب ڈیسک جمعـء 10 جولائ 2015
اوفا: پاک چین راہداری پر پاکستان نے بھارت کے اعتراضات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر سائڈ لائن میں روس کے شہر اوفا کے کانگریس ہال میں وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ہونے والی ملاقات تقریباً 50 منٹ جاری رہی جس میں خطے میں امن و امان کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مسئلہ کشمیر اور بھارتی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ملاقات میں پاک چین راہداری کا معاملہ اٹھایا تاہم پاکسان نے بھارت کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔ بھارتی وزیراعظم نے ذکی الرحمان لکھوی اور سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ بھی اٹھایا۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امن کے لئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ملاقات کی تجویز پیش کی گئی تھی جس کا پاکستان کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آخری بار ملاقات نومبر 2014 میں سارک کانفرنس کے دوران کھٹمنڈو میں ہوئی تھی۔
http://www.express.pk/story/374379/
سابق سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل انتقال گرگئے

ریاض: سابق سعودی فرماں روا شاہ فیصل کے صاحبزادے اور سابق وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل انتقال کرگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے سابق وزیرخارجہ سعود الفیصل طویل علالت کے بعد 75 برس کی عمر میں انتقال گرگئے وہ مرحوم سعودی فرماں روا شاہ فیصل کے صاحبزادے تھے۔ شہزادہ سعود الفیصل 1940 میں طائف میں پیدا ہوئے انہیں 1975 میں سعودی وزیر خارجہ مقرر کیا گیا اور 40 برس تک اس منصب پر فائز رہے جس کے باعث انہیں دنیا میں طویل ترین وزیر خارجہ رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تاہم انہیں 29 اپریل 2015 کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے سعود الفیصل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ سعود الفیصل پاکستان کے عظیم دوست اور حامی تھے ان کی موت پاکستانی قوم کا بھی نقصان ہے۔
http://www.express.pk/story/374265/
بنگلادیش میں خیرات کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے 23 افراد ہلاک
ڈھاکا: بنگلا دیش کے شہر میمن پور میں خیرات کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے شہر میمن پور میں ایک فیکٹری میں غریب افراد میں کپڑوں کی تقسیم کی جانی تھی کہ لوگوں نے زبردستی فیکٹری گیٹ سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر بھگڈر مچ گئی، بھگڈر مچنے سے 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب ایک سینیئر پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی کچھ لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں جائے حادثہ سے لے جا چکے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالک نے غریب اور نادار افراد میں کپڑوں کی تقسیم کا اعلان کیا تھا جس پر عوام کی بڑی تعداد فیکٹری کے باہر جمع ہو گئی تھی۔ پولیس نے فیکٹری مالک سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

http://www.express.pk/story/374381/
وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی ملاقات
تاریخ اشاعت : 10 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
اوفا، روس……. وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب نریندرمودی سے ملاقات ختم ہوگئی ہے۔ روس کے شہر اوفا کے کانگریس ہال میں ہونے والی ملاقات کیلئے 30منٹ کا وقت مقرر تھا تاہم ملاقت تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی ۔ملاقات میںمشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی میں بھی موجودتھے۔ملاقات کی تجویز بھارت نے دی ، جس کا پاکستان نے مثبت جواب دیا۔ ملاقات سے قبل سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں تمام مسائل پر بات چیت ہوگی۔پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی دونوں رہنمائوںکی اس ملاقات خاص اہمیت دی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی یہ دوسری ملاقات تھی، اس سے قبل دونوں رہنما گزشتہ سال جولائی میں نئی دہلی میں تب ملے تھے، جب نریندر مودی کی تقریب حلف برداری ہوئی تھی۔ نئی دلی میں ملاقات کے بعد پاک بھارت مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہو گیا تھا اور بھارت نے 25اگست 2014کو اسلام آباد میں ہونے والے سیکریٹری خارجہ مذاکرات منسوخ کر دئیے تھے۔ اس کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر2014 میں نیو یارک میں ہونے والے اجلاس اور نومبر2014 میں کھٹمنڈو میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر بھی پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات تقریباً ایک سال سے کشیدہ چلے آرہے ہیں، جس کی وجہ تنازع ہے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں اور سرحدوں پر اشتعال انگیزیاں ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کو بڑھاوا دینا، جس پر نہ صرف پاکستان کی سیاسی بلکہ عسکری قیادت نے بھی سخت جواب دینے کا انتباہ کیا تھا۔
http://urdu.geo.tv/24340/
القاعدہ کو شکست دینے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھنا ہوگا، جنرل ڈنفورڈ
تاریخ اشاعت : 10 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں
واشنگٹن………امریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ القاعدہ کو شکست دینے کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رکھنا ہوگا۔ یہ پاکستان کے استحکام اور افغانستان میں امن کے حصول کے لیے ضروری ہے۔ کانگریس کو بریفنگ میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور آپریشن ضرب عضب کی تعریف بھی کی۔ امریکی میرین کور کمانڈنٹ جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کانگریس کو بریفنگ میں بتایا کہ شدت پسندی کا خاتمہ پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ دونوں ملک القاعدہ کو شکست دینے کے لیے مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحت کام کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ القاعدہ اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف آپریشن میں پاکستان نے امریکا کو مدد فراہم کی ہے۔ جنرل جوزف ڈنفورڈ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور آپریشن ضرب عضب کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فوج کی شمالی وزیرستان اور دیگرعلاقوں میں کارروائیوں سے شدت پسند گروپوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے کہا کہ القاعدہ اور دیگر شدت پسند تنظیموں کی شکست دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ القاعدہ کو شکست دینے کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رکھنا ہوگا۔ یہ پاکستان کے استحکام اور افغانستان میں امن کے حصول کے لیے بھی ضروری ہے۔ پاکستان کے ساتھ پائیدار پارٹنرشپ کے لیے یہ امریکا کے مفاد میں ہے۔ امریکا کو پاکستانی فوج کے ساتھ کام جاری رکھنا ہوگا اور گراونڈ لائنز آف کمیونیکیشنز کے حوالے سے بھی پاکستان کا تعاون قابل تعریف ہے۔
http://urdu.geo.tv/24310/
چین افغان قیادت کے تحت افغان امن عمل کا حامی ہے،چین
تاریخ اشاعت : 09 جولائ 2015 جیو دنیا
بیجنگ………چین کا کہنا ہے کہ افغان حکام اور طالبان کے درمیان ملاقات سے افغانستان میں بہت جلد امن قائم ہونے کی امید ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ افغان عوام کے ذریعے مصالحاتی عمل کی حمایت کی ہے اور افغان حکام اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ہے، چین تمام فریقین سے رابطے میں رہا ہے، فریقین کے درمیان ملاقات مثبت عمل ہے اور امید ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے اس ملاقات سے بہترین ثمرات حاصل ہوں گے، افغان حکام اور طالبان کے درمیان پاکستان میں امن مذاکرات کا پہلا دور ہوا، افغان وزارت خارجہ کے مطابق امن کی طرف یہ پہلا قدم ہے۔ ذرائع کے مطابق امن مذاکرات کا دوسرا دور 15 اور 16 اگست کو قطر میں ہوگا۔
http://urdu.geo.tv/24058/

7/9/2015

سیز فائر کیلیے متحدہ قومی حکومت بنائی جائے، پاکستان اور چین ضمانت دیں، افغان طالبان
اسلام آباد: پاکستان کی ثالثی میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

پاکستان کی ثالثی میں مری میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں قیام ہونے والے مذاکرات میں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کے طریقہ کار پر غور کیا گیا اور فریقین کے درمیان اعتماد سازی کی فضا قائم کرنے کی کوششوں پر بھی روز دیا گیا۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا جب کہ مری میں ہونے والے مذاکرات میں امریکا اور چین کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور رمضان کے بعد ہو گا تاہم تاریخ کا اعلان فریقین کے درمیان اتفاق کے بعد کیا جائے گا۔

مری مذاکرات میں افغان حکام نے طالبان سے فوری طور پر سیزفائر کا مطالبہ کیا ہے جب کہ طالبان نے سیزفائر کیلیے افغانستان میں ’’متحدہ قومی حکومت‘‘ کے قیام اور اس میں طالبان کی شمولیت کے حوالے سے پاکستان اورچین کی جانب سے ضمانت دیے جانے کی شرط عائدکی ہے،پاکستان اور چین کی مصالحتی کوششوں سے ہونے والے مذاکرات میں افغان طالبان نے مستقبل کی افغان حکومت میں طالبان کی صف اول کی قیادت کو شامل کرنے کامطالبہ کیاجبکہ افغان حکام نے طالبان کی تیسرے درجے کی قیادت کی حکومت میں شامل کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں فریقین کے درمیان اتفاق پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغان قیادت کو مفاہمتی عمل میں سہولت فراہم کررہا ہے، قیام امن کے لئے کوششوں پر اقوام متحدہ اور دیگر فریقین کے شکر گزار ہیں، افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پائیدار امن کی جانب اچھا قدم ہے اور امریکا ہر اس کوشش کی حمایت کرتا ہے جو افغانستان میں امن کے قیام میں مدد گار ہو۔

چینی سفارت خانے نے بھی افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل مذاکرات خطے کے امن وسلامتی کے لیے نہایت اہم ہیں اور چین افغان قیادت کے تحت امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔ سفارت خانے نے بیان میں کہا کہ افغان امن عمل سے چین متعلقہ فریقین سے رابطے میں رہتا ہے اور افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کوششیں کی جائیں گی جب کہ تمام ممالک نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ادھر افغان حکومت نے بھی مذاکرات کی میزبانی پر پاکستان کے کردارکو سراہا جب کہ افغان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات قیام امن کی جانب پہلا قدم ہے اور امید ہے کہ مذاکرات پائیدار امن کی راہ ہموار کریں گے۔
http://www.express.pk/story/373753/
افغان پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ میں خاتون جج کی نامزدگی مسترد کردی
کابل: افغان پارلیمنٹ نے ملکی سپریم کورٹ میں افغان تاریخ کی پہلی خاتون جج کی نامزدگی کو مسترد کر دیا ہے۔ پارلیمان کے اس فیصلے سے کابل حکومت کی ان کوششوں کو دھچکا لگا ہے جو وہ اعلیٰ عہدوں پر خواتین کی تعیناتی کے لیے کر رہی ہے۔
گزشتہ دنوں افغان صدر اشرف غنی نے افغان جج خواتین کی ایسوسی ایشن کی سربراہ اور نوعمر ملزمان کی عدالت کی ایک جج انیسہ رسولی کو سپریم کورٹ کے9 رکنی بینچ کے لیے نامزد کیا تھا جس پر کچھ قدامت پسند اسلامی حلقوں کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔ انیسہ رسولی کی اس عہدے پر نامزدگی ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی نامزدگی تھی تاہم اس نامزدگی کے لیے پارلیمان کی جانب سے منظوری کو ضروری قراردیا گیا تھا۔
گزشتہ روز خفیہ رائے شماری کے بعد افغان پارلیمنٹ کے نائب چیئرمین عبدالظاہر قدیر نے عوامی نمائندوں کے اجلاس کو بتایا بدقسمتی سے انیسہ رسولی سپریم کورٹ کی رکن بننے کے لیے اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کرسکیں، ہم صدر سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ کوئی اور امیدوار نامزد کریں۔ انیسہ رسولی کو 193میں سے97 ووٹ درکار تھے تاہم انھیں صرف 88 عوامی نمائندوں کی تائید و حمایت حاصل ہو سکی۔
اس کے برعکس اراکینِ پارلیمان نے سپریم کورٹ کے 9 رکنی بینچ کے لیے ایک مرد جج کے ساتھ ساتھ افغانستان کے مرکزی بینک کے گورنر کے لیے تجویز کردہ نام کی منظوری دے دی۔ ایک خاتون رکنِ پارلیمان شکریہ بارکزئی نے اس موقع پر کہاکہ آج جو کچھ ہوا ہے، یہ بہت تباہ کن ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ صدر اس ناکامی کا ازالہ کرنے کے لیے پھر کسی خاتون کو ہی اس عہدے کے لیے نامزد کریں گے۔ واضح رہے کہ افغان آئین کی رو سے سپریم کورٹ کے ججوں کے عہدے کی مدت 10سال ہے۔
http://www.express.pk/story/374074/
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس کا اساتذہ پر وحشیانہ تشدد
خبر ایجنسیاں جمعرات 9 جولائ 2015
سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے اساتذہ کے ایک پر امن احتجاجی مارچ پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سمیت درجنوں اساتذہ کو گرفتارکر لیا۔
اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے تنخواہوں کی عدم فراہم کے خلاف سری نگر کے پرتاپ پارک میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرقابض انتظامیہ کی ناروا پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔
اساتذہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے 2012میں ایک پروگرام کے تحت 6 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی نوکریوں پر تعینات کیا وہ 3 برس سے جاںفشانی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انھیں تنخواہ سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
پرتاپ پارک میں کچھ دیر تک احتجاج کے بعد اساتذہ نے پریس کالونی میں دھرنا دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ دھرنے کے بعد اساتذہ نے ریڈیو کشمیر تک مارچ کرنے کی کوشش کی تاہم بھارتی پولیس نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے انھیں ایسا کرنے سے روک دیا، پولیس نے ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ عبدالقیوم وانی سمیت درجنوں اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔
http://www.express.pk/story/374085/
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس آج روس میں ہو گا
تاریخ اشاعت : 09 جولائ 2015 جیو دنیا
اوفا …….روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس آج ہو رہا ہے۔اس اجلاس میں پاکستان کی تنظیم میں شمولیت کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہا ہے اور امن و امان میں بہتری انے سے ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہو رہی ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ ایسے میں شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت اس کے لیےانتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے ۔ دو ہزار پانچ میں مبصر کا درجہ ملنے کے بعد پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے کی مسلسل کوششیں کرتا چلا آ رہا ہے۔ روس کے شہر اوفا میں 9 اور 10 جولائی کو ایس سی او کے سر براہ اجلاس میں پاکستان اور بھارت کو باقاعدہ رکنیت ملنے کے امکانات واضح ہیں، جس کا عندیہ تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے بھی دیا۔ روس، چین، قازقستان ، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان15جون 2001 ء میں قائم ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں۔ رکن ممالک کا تعاون رفتہ رفتہ سیاسی، سیکیورٹی، سفارتی اورتجارتی سطح تک پھیل چکا ہے ۔ ایس سی او چارٹر کے مطابق تنظیم کے بنیادی مقاصد میں رکن ممالک کے درمیان اعتماد سازی میں اضافہ، بہترہمسائیگی اور دوستی، سیاسی ، اقتصادی، تعلیمی، ثقافتی اور ماحولیاتی ترقی بھی شامل ہے ۔
http://urdu.geo.tv/24132/

7/8/2015

نائجیریا میں بم دھماکے میں 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی
ابوجا: شمالی نائیجریا کے علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی نائجیریا کے علاقے زاریا میں سرکاری ملازمین اور پرائمری اسکول ٹیچرز اپنی شناخت کے لیے قطار میں کھڑے تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس میں 25 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 32 افراد زخمی ہوگئے جن کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
علاقے کے گورنر ناصر الروفی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 سالہ بچہ بھی شامل ہے جب کہ علاقہ زیادہ مسلم آبادی پرمشتمل ہے۔ گورنر کے مطابق دھماکا خودکش نہیں تاہم یہ بوکو حرام کی کارروائی لگتی ہے جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں
واضح رہے کہ 2 روز قبل خاتون خود کش بمبار کے حملے میں 13 جب کہ گزشتہ روز مسجد اور ریسٹورنٹ میں ہونے والے بم دھماکوں میں 44 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
http://www.express.pk/story/373550/
پاکستان کی ثالثی میں افغان حکومت اور طالبان قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے متفق
ویب ڈیسک بدھ 8 جولائ 2015
اسلام آباد: پاکستان کی ثالثی میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
پاکستان کی ثالثی میں مری میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں قیام ہونے والے مذاکرات میں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کے طریقہ کار پر غور کیا گیا اور فریقین کے درمیان اعتماد سازی کی فضا قائم کرنے کی کوششوں پر بھی روز دیا گیا۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا جب کہ مری میں ہونے والے مذاکرات میں امریکا اور چین کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور رمضان کے بعد ہو گا تاہم تاریخ کا اعلان فریقین کے درمیان اتفاق کے بعد کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں فریقین کے درمیان اتفاق پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغان قیادت کو مفاہمتی عمل میں سہولت فراہم کررہا ہے، قیام امن کے لئے کوششوں پر اقوام متحدہ اور دیگر فریقین کے شکر گزار ہیں، افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی کوششوں سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان اس سے قبل بھی مختلف ممالک میں مذاکرات کے متعدد دور ہو چکے ہیں۔
http://www.express.pk/story/373753/
بحیرہ ایجئین میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد لاپتہ
ویب ڈیسک بدھ 8 جولائ 2015
ایتھنز: ترکی اور یونان کے درمیان بحیرہ ایجیئن میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔
یونان کی سمندری امور کی وزارت کی جاری کردہ بیان کے مطابق بحیرہ ایجیئن میں ڈوبنے والی کشتی پر 33 سے 37 افراد سوار تھے، جن میں سے 16 افراد کو ترکی کے امدادی کارکنون کے تعاون سے بچا لیا گیا ہے تاہم اب بھی 17 سے 21 لاپتا لوگوں کی تلاش کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے دوران ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن سمندر کے ذریعے یورپ پہنچے جن میں اکثریت ایسے لوگوں کی تھی جو اپنے ملک میں جنگ اور غربت سے تنگ آکر راہ فرار اختیار کرنے پر مجبورہوئے۔
http://www.express.pk/story/373760/
داعش کا مکمل قلع قمع کرنے میں ابھی وقت لگےگا، اوباما
ویب ڈیسک منگل 7 جولائ 2015
واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اتحادی ملکوں اور امریکی فضائی کارروائیوں کی مدد سے داعش کے شدت پسند گروپ کو خاصا کمزور کیا جا چکا ہے تاہم اس کا مکمل قلع قمع کرنے میں ابھی وقت لگے گا۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے براک اوباما نے کہا کہ داعش نے ڈر، خوف، ظلم اورجبر کے ذریعے عراق اورشام میں دہشت گردی کا بازارگرم کیا ہوا ہے لیکن اب داعش کے خلاف برسرپیکار امریکی اتحاد شام میں اپنی فوجی مہم میں شدت لارہا ہے۔ اتحادی ملکوں کی فضائی کارروائیوں سے داعش کو خاصا کمزور کیا جا چکا ہے تاہم اس کا مکمل قلع قمع کرنے میں ابھی وقت لگے گا.
اوباما کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی اسلام یا مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ غلط نظریات رکھنے والے گروہ کے ساتھ ہے، داعش کے ہاتھوں دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر لوگ مسلمان ہیں، خطے میں داعش کا کوئی حامی نہیں، اکثر ممالک نا صرف اس کے خلاف اتحاد میں شامل ہیں بلکہ اُسے ختم کرنے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ داعش کو شکست دینے کے لیے امریکہ کو زمین پر ایک موثر شریکِ کار کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے امریکا شام میں اضافی فوج روانہ نہیں کرے گا لیکن وہاں کی اعتدال پسند حزب اختلاف کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرے گا۔
http://www.express.pk/story/373445/
امریکا کا پاکستان میں افغان حکومت و طالبان میں مذاکرات کا خیر مقدم
تاریخ اشاعت : 08 جولائ 2015 جیو پاکستان
واشنگٹن ……امریکا نے اسلام آباد میں افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے ۔وہائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فریقین میں مذاکرات کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں اور اس کا اعتراف کرتے ہیں ۔وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنیسٹ کے مطابق امریکا طالبان کے ساتھ مفاہمتی کوششوں اور قیام امن کو ترجیح قرار دینے پر افغان حکومت کے اس اقدام کو سراہتا ہے ۔ جوش ارنیسٹ کا کہنا تھا کہ فریقین میں مذاکرات کیلئے میزبانی کرنے پر امریکا پاکستانی کوششوں کا بھی اعتراف کرتا ہے۔وہائٹ ہائوس کے ترجمان نے ان مذاکرات کو ’پائیدار امن کے قیام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/23910/
یمن: فضائی حملوں اور جھڑپوں میں 176 ہلاک
صنعا: یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحادیوں کی فضائی کارروائیوں اور جھڑپوں میں عسکریت پسندوں سمیت 176 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے حوثی باغیوں کے زیر انتظام چلنے والے میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن میں گذشتہ تین ماہ سے جاری جنگ کےدوران یہ ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے رمضان المبارک سے قبل سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں کے درمیان مصالحت کی کوششیں کی گئی تھی جو کہ ناکام ہوگئی۔
اقوام متحدہ کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہونے والی اس لڑائی میں اب تک 3000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق گذشتہ روز یمن کے شمالی صوبے عامران میں سعودی اتحادی کارروائی میں 63 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 30 افراد حوثیوں کے زیر انتظام علاقے میں ایک مارکیٹ پر حملے میں ہلاک ہوئے۔
یمنی دارالحکومت سے 50 کلومیٹر دور صوبہ عامران میں حوثی باغیوں کی چیک پوسٹ پر ہونے والی دوسری فضائی کارروائی کے دوران 20 افراد ہلاک ہوئے۔
سعودی اتحادی ممالک کی جانب سے یمن کے جنوبی علاقے الفیوش کی مویشی مارکیٹ میں بھی فضائی حملے میں 60 افراد ہلاک ہوئے۔
مقامی شہریوں کے مطابق یمن کے شہر عدن میں سٹرک پر قائم حوثی قبائل کی ایک چیک پوسٹ پر ہونے والے فضائی حملے میں 30 افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں 10 حوثی جنگو بھی شامل ہیں۔
یمن کے وسطی صحرائی صوبے مارب کے مقامی قبائلیوں کا کہنا ہے کہ یمن کے جلا وطن صدر منصور ہادی کے حمایت یافتہ قبائیلی مسلح افراد سے جھڑپ اور فضائی حملے میں حوثی باغیوں اور فوج کے 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے یمن کے مشیر اسمعیل نے منگل کے روز بھی حوثی باغیوں سے امدادی کاموں کے لیے صنعا میں مذاکرات کیے۔
حوثی قبائل کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ہونے والے حملوں کے باعث امن مذاکارات کو نقصان پہنچا ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1023548/

7/7/2015

نائیجیریا: بم دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی
تاریخ اشاعت : 06 جولائ 2015 جیو دنیا
ابوجا…..نائیجیریا میں بم دھماکوں سے 44 افراد ہلاک اور 67زخمی ہوگئے۔ دھماکے نائیجیریا کے مرکزی شہر جوس Jos میں ہوئے۔ پہلا دھماکا مسجد کے قریب ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق امام کے درس کے دوران مسلح افراد مسجد میں داخل ہوگئے اور انہوں نے فائرنگ شروع کردی اور اس کے بعد اچانک دھماکا ہوگیا۔ دوسرا دھماکا شہر کی ایک مصروف شاہراہ پر ریستوران کے قریب ہوا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/23602/
یمن میں اتحادی افواج کی فضائی کارروائی، 46 حوثی باغی ہلاک اورمتعدد زخمی
صنعا: یمن کے دارالحکومت میں اتحادی افواج کی جانب سے فضائی حملے میں 46 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صنعا میں حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار اتحادی افواج کی جانب سے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ الصالح کی جماعت جنرل پیپلز کانگریس کے ہیڈکوارٹر پر فضائی کارروائی کی گئی جس میں 46 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے میں سیاسی کارکنان سمیت سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی جماعت ملک کے سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔ جب کہ دھماکے کے وقت اقوام متحدہ میں یمن کے خصوصی ایلچی اسماعیل شیخ شہر کے دوسرے حصے میں پارٹی کے اہم رہنماؤں کے ساتھ موجود تھے۔
واضح رہے اقوام متحدہ میں یمن کے خصوصی ایلچی اسماعیل شیخ احمد نے انسانی ہمدردی کے تحت یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
http://www.express.pk/story/373190/
پاکستان، انڈیا چینی سیکیورٹی گروپ میں شامل ہونے کو تیار
بیجنگ:پاکستان اور انڈیا نے چین اور روس کی سربراہی میں کام کرنے والے ایک سیکیورٹی تنظیم میں شامل ہونے کیلئےتیاریاں شروع کر دی ہیں۔
چین، روس ، تاجکستان، ازبکستان،قازقستان اور کرغستان 2001 میں قائم ہونے والے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے رکنٍ جبکہ پاکستان، انڈیا، ایران، افغانستان اور منگولیا اس کے مبصر ہیں۔
خیال رہے کہ اپنے قیام کے بعد ایس سو او میں پہلی مرتبہ انڈیا اور پاکستان کی صورت میں نئے رکن شامل ہو رہے ہیں۔
چین کے نائب وزیر کارجہ چھینگ گاؤپنگ نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ایس سی او کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے، ایسے میں خطے کے زیادہ سے زیادہ ملک اس میں شامل ہو رہے ہیں۔
’انڈیا اور پاکستان کے ایس سی او میں شمولیت سے تنظیم کی ترقی ہو گی‘۔
چینی وزیر کے مطابق، یہ پیش رفت دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔
انڈیا نے گزشتہ سال تنظیم میں شمولیت کی لیے درخواست دی تھی، جس پر جون میں ایس سی او کے وزرائے خارجہ نے ایک اجلاس میں مثبت سفارش دی۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ابھرتی ہوئی تجارتی منڈیوں کی بی آر آئی سی ایس کانفرنس میں شرکت کیلئے ماسکو جائیں گے، جہاں وہ اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے ساتھ ایس سی او کے ایک خصوصی سیشن میں شامل ہوں گے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے پیر کو کوئی بیان نہیں دیا۔ یاد رہے کہ بنیادی طور پر یہ تنظیم افغانستان سے ابھرنے والی شدت پسندی اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے قائم کی گئی تھی۔
چینی وزیر نے مزید بتایا کہ کانفرنس میں افغان سیکیورٹی پر بھی گفتگو ہو گی۔
http://www.dawnnews.tv/news/1023495/

7/06/2015

یونان ریفرینڈم: عوام نے آئی ایم ایف اور یورپی یونین کی شرائط مسترد کردیں
تاریخ اشاعت : 06 جولائ 2015 جیو دنیا
ایتھنز………یونان کے معاشی بحران پر ریفرینڈم میں 61فیصد سے زائد عوام نے قرض دینے والے آئی ایم ایف اور یورپی یونین کی سخت شرائط مسترد کردیں ہیں۔ جاپان اور آسٹریلیا کی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان ہے، جبکہ یورو کی قدر میں1.58 فیصد کمی دیکھی گئی۔ یونان کی صورتحال پر غور کے لیے یورو زون کا اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کے عوام نے نئے بیل آؤٹ پیکیج کی سخت شرائط کو مسترد کردیا ہے۔ نتائج کے مطابق 61فیصد سے زائد شہریوں نے بیل آوٹ کی شرائط تسلیم کرنے کی مخالفت کی، جبکہ 38فیصد نے اس کے حق میں ووٹ دیا اور نتائج آنے پر خوب جشن منایا۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ یونان کی عوام کا جو بھی فیصلہ ہے، اسے قبول کرتے ہیں۔ ریفرنڈم کے نتائج کو دیکھتے ہوئے یونان کی کنزرویٹو اپوزیشن پارٹی کے سربراہ انٹونس سمارس اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ یونان کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے پاس یونان کو یورو زون سے نکالنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ یونان کو قرض دینے والے بین الاقوامی ادارے لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منگل سے ملک بھر میں بینک کھل جائیں گے، اٹلی کی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یونان کے غیر یقینی مستقبل کی وجہ سے مالیاتی مارکیٹس میں بحران آسکتا ہے، لیکن یورو زون ہر قسم کے بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ریفرنڈم کے نتائج کے پیش نظر ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ماہرین معاشیات کے مطابق گزشتہ 2دنوں کے دوران یورو کی قدر 58.1فیصد گری ہے۔
http://urdu.geo.tv/23496/
شکاگو: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8افراد ہلاک، 41زخمی
تاریخ اشاعت : 06 جولائ 2015 جیو دنیا
شکاگو………امریکا کے یوم آزادی پر شہر شکاگو میں فائرنگ کے 30سے زائد واقعات میں8 افراد ہلاک اور 41زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق امریکا کے یوم آزادی پر فائرنگ کے 33واقعات ہوئے۔ جن میں8 افراد ہلاک اور 41افراد زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک 7سالہ بچہ اماری برائون بھی شامل ہے، جو اپنے والد کے ہمراہ آتش بازی کا مظاہرہ دیکھ رہا تھا کہ نامعلوم گولی کا نشانہ بن گیا۔ ہلاک ہونے والے بچے کے باپ کا کہنا ہے کہ وہ سمجھا کہ شاید یہ آتش بازی کے پٹاخوں کی آوازیں ہیں، لیکن بچے کے گرنے کے بعد اسے اندازہ ہوا کہ اسے گولی لگی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دیگر افراد کو شہر کے مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں ایک 16سالہ لڑکا اور ایک 15سالہ لڑکی بھی شامل ہیں۔
http://urdu.geo.tv/23488/
کوششوں کے باوجود پاک بھارت تعلقات میں تبدیلی کا رجحان ممکن نہیں، امریکا
آئی این پی اتوار 5 جولائ 2015
واشنگٹن: امریکا نے کہاہے کہ کوششوں کے باوجودبھی پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات کے رجحان میں تبدیلی کیلیے کچھ ممکن نہیں، جنوبی ایشیاکے جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوںممالک کے درمیان تعلقات میں تبدیلی صرف مستقل کوششوں اورباقاعدہ بات چیت ہی سے ممکن ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں اس سوال کے جواب میں کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی روس میں ملاقات کوامریکا کس تناظر میں دیکھتا ہے،کہاکہ ایسی ملاقات جوابھی ہوئی ہی نہیں، اس پرکچھ کہانہیں جاسکتااورعوامی سطح پراس حوالے سے کچھ کہنااحمقانہ عمل ہوگاتاہم انھوں نے کہاگزشتہ ہفتے وزیرخارجہ نے دونوں ممالک کوعوامی سطح پر تعلقات بہتر بنانے پرزوردیتے ہوئے کہاتھاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات امریکا کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ جنوبی ایشیاایک اہم خطہ ہے جسے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اگردونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات قائم رکھیں تو بہت سے مشترکہ چیلنجزپرکام شروع کرسکتے ہیں، ان تمام چیلنجزپردونوںکومل کرکام کرنا ہو گااورامریکا دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کم ہوتے دیکھنا پسندکرے گا۔
http://www.express.pk/story/372723/?

7/03/2015

نائیجیریا میں بوکو حرام شدت پسندوں کے حملے میں 150افراد ہلاک
باکو: نائیجیریا میں شدت پسندتنظیم بوکو حرام نے شمال مغربی علاقے میں گزشتہ رات150افراد کو ہلاک کر دیا۔ شدت پسندوں نے بورنوں کے علاقے میں نہتے لوگوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔
حملہ آوروں نے گھروں میں خواتین اور بچوں کو بھی نہ چھوڑا اور درجنوں خواتین اور بچوں کو بیدردی سے ذبح کر ڈالا۔ 50 سے زائد شدت پسندوں نے کوکاوا گاؤں پر حملہ کیا۔ شدت پسندوں نے گھروں کو آگ لگا دی جس سے درجنوں افراد جھلس گئے۔دہشت گردوں نے سب سے پہلے مختلف مسجدوں میں افطار کے بعد نمازیوں کو نشانہ بنایا۔دہشت گردوں نے لاشوں کو آگ لگادی دہشت گردوں نے گھروں میں داخل گھس کر کھانا بنانے میں مشغول خواتین کو بھی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق شدت پسند گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر آئے تھے۔انھوں نے آس پاس کے 3 گاؤں میں قتل و غارت کیا۔
http://www.express.pk/story/372218/
چین میں زلزلے سے 3 افراد ہلاک، متعدد افراد زخمی
ویب ڈیسک جمعـء 3 جولائ 2015
بیجنگ: چین کے صوبے سنکیانگ میں زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
امریکی جیولیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پشان کاؤنٹی تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.4 جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر آ گئے ہیں۔
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد کے ہلاک اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
چین کے علاوہ بھارت میں بھی 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ 2008 میں چین کے صوبے سی چوان میں آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے میں 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

http://www.express.pk/story/372251/
سعودی عرب میں عازمین حج کیلئے پہلا نجی ایئرپورٹ
ریاض: سعودی عرب میں مسلمان عازمین حج کے لیے اربوں ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے ریاست کے پہلے نجی ایئرپورٹ کو باقاعدہ طور پر کھولاجارہا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کنگ سلمان بن عبدالعزیز مدینہ منورہ میں پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہر سال دو ملین سے زائد عازمین، حج کا مقدس فریضہ سرانجام دینے کے لیے مکہ اور مدینے کا دورہ کرتے ہیں۔
ایئرپورٹ آپریٹر کی ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی آنے والوں کے لیے ہوائی سفر کو بہتر بنانے کی غرض سے مدینہ کے ڈومیسٹک ایئرپورٹ کو انٹرنیشل معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2011 میں تِباہ (TIBAH) ایئرپورٹ ڈیولپمنٹ کمپنی نے بولی جیت کر سعودی عرب کے ایوی ایشن ریگولیٹر ادارے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کے ساتھ ایئرپورٹ کی تعمیر، منتقلی اورچلانے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
جبکہ کنسورشیم میں ترکی کے ٹی اے وی ( TAV) ایئرپورٹس کے ساتھ ساتھ مقامی کمپنیاں الراجھی اور سعودی اگر بھی شامل ہیں۔
تِباہ کا کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ سعودی عرب میں اپنی طرز کا پہلا منصوبہ ہے جس میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کا اشتراک شامل ہے۔
ٹی اے وی کے مطابق مدینہ ایئرپورٹ پر مسافروں کی سالانہ گنجائش گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.7 ملین تک بڑھ جائے گی جبکہ 25 سالہ معاہدے کے اختتام پریہ 16 ملین تک پہنچ جائے گی۔
سعودی ایوی ایشن کے مطابق یہ پراجیکٹ ایک نئی سمت کی جانب اشارہ کر رہا ہے جسے نجی طور پر تعمیر کیا گیا جبکہ مشترکہ طور پر چلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی ایوی ایشن ریاست میں 27 ایئرپورٹ چلارہا ہے جن میں سے اکثر نجکاری کا ہدف ہیں۔
http://www.dawnnews.tv/news/1023357/
بنگلہ دیش: القاعدہ کا ’اہم کمانڈر‘ گرفتار
ڈھاکا: بنگلہ دیش پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے اہم مقامی کمانڈر سمیت 12 مبینہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ ماہ رمضان المبارک میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا منصوبہ بنارہے تھے۔
جمعرات کے روز غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیش کی ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) نے گذشتہ روز دارالحکومت ڈھاکا سے گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد کیا ہے۔
آر اے بی کے ترجمان میجر مقصود عالم کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں بنگلہ دیش میں القاعدہ کے مقامی چیف کوآرڈینیٹر مولانا معین السلام بھی شامل ہیں۔
آر اے بی کے ایک سیئنر عہدیدار کمانڈر مفتی محمود خان نے بتایا ہے کہ القاعدہ نے رمضان المبارک کے فوری بعد عید الفطر کے موقع پر مسلم اکثریتی ملک کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
انھوں نے الزام لگایا کہ شرپسندوں نے شمالی علاقے بوگرا کے ایک مدرسے میں ٹرینگ حاصل کی ہے اور اس گروپ کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال بنگلہ دیش میں سیکولر بلاگرز کی ہلاکت کی ذمہ داری القاعدہ نے قبول کی ہے جس میں بنگلہ دیشی نژاد امریکی شہری اویجیت رائے کی ماہ فروری میں ڈھاکا میں ہونے والی ہلاکت بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش دنیا میں مسلم اکثریت والا چوتھا بڑا ملک ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1023315/

تبصرہ کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

پاکستان دنیا کا ایک حسين وجميل ملك