کلچر


علامہ اقبال کی شاعری کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس سے تمام مکاتب فکر کے لوگ مستفید ہوسکتے ہیں۔ سوشلزم والے “اٹھو مری دنیا کے غریبوں کو جگادو” گاتے پھرتے ہیں۔ نشاۃ ثانیہ والے “نیل کے ساحل سے لے کرتابخاک کاشغر” کا الاپ جاپتے ہیں۔ علماء حضرات جمعے کے خطبے ان کے اشعار سے سجاتے ہیں اور اپنے اکابرین کے ان فتووں سے صرف نظر کرتے ہیں جو انہوں نے علامہ کی شان میں دئیے تھے۔ سول سوسائٹی والے “ذرا نم ہو تویہ مٹی” کو اپنا ترانہ بنائے پھرتے ہیں۔مارشل لاء والے “بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے” کو اپنی ٹیگ لائن کے طور پر سجاتے رہے اور جمہوریت والے “سلطانئ جمہور کا آتا ہے زمانہ” گاتے رہے۔ فوج والے “شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن” کو اپنا ماٹو قراردیتے رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

پاکستان دنیا کا ایک حسين وجميل ملك