ٹیگ کے محفوظات: دہشت گردی

پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، سیکیورٹی الرٹ جاری


indexvderdc

پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، سیکیورٹی الرٹ جاری

وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کو سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے اورانھیں سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے چاروں صوبوں کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ طالبان گرلزاسکولز کے علاوہ کالجوں اور یونیورسٹیز پرحملے کرسکتے ہیں اورملک بھرمیں حساس تنصیبات کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔

پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، سیکیورٹی الرٹ جاری پڑھنا جاری رکھیں

اسلام آباد و راولپنڈی میں دہشت گردی کا خدشہ


5ipj9-400x259

اسلام آباد و راولپنڈی میں دہشت گردی کا خدشہ

وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں ممکنہ سکیورٹی خدشات کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔ڈان نیوزکے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے اپنی رپورٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈ ی میں اہم عمارتوں اور تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے واقعات کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد جڑواں شہروں کی سکیورٹی بڑھا کر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد و راولپنڈی میں دہشت گردی کا خدشہ پڑھنا جاری رکھیں

کابل میں خودکش دھماکہ، ’28 ہلاک، 327 زخمی


494114-KABULBLAST-1461046454-884-640x480

کابل میں خودکش دھماکہ، ’28 ہلاک، 327 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں کم سے کم 28 افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔مرنے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

کابل میں خودکش دھماکہ، ’28 ہلاک، 327 زخمی پڑھنا جاری رکھیں

دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم


news-1421133484-6624_large

دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم
وزیراعظم ہاوس کے ایک اجلاس میں ملک میں جاری  آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے ایک بار پھر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، ملک کو ہر حال میں امن کا گہوارہ بنائیں گے۔وزیراعظم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کا انفراسٹرکچر تباہ اور نیٹ ورک ٹوٹ چکے ہیں۔ ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کو ختم کریں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم پڑھنا جاری رکھیں

دہشت گردی کی نئی لہر


435057-PB-1453183260-189-640x480

دہشت گردی کی نئی لہر

پاکستان اس وقت دہشت گردی کی ایک نئی لہر کی زد میں ہے جس پر ہر پاکستانی ملک کی سلامتی و مستقبل سے متعلق غمزدہ ،پریشان اور متفکر ہے ۔ پاکستان میں دہشت گردی و انتہا پسندی ایک ناسور بن چکی ہے اور ہر روز مار دھاڑ کی خبروں کو دیکھ دیکھ کر دل آزدہ ہو جاتا ہے. اور نئے سال کے ابتدائی 20 روز میں ملک بھر میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ساٹھ بےگناہ اور معصوم افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا

دہشت گردی کی نئی لہر پڑھنا جاری رکھیں

ملٹری پولیس پر دہشت گردانہ حملے


412347-mp-1449042643-457-640x480

ملٹری پولیس پر دہشت گردانہ حملے

کراچی میں ملٹری پولیس کے اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملے نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کراچی میں شہید ہونے والے ملٹری پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کا مقصد ضرب عضب کی پیشرفت روکنا ہے۔تاہم ایسی کارروائیاں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

 

ملٹری پولیس پر دہشت گردانہ حملے پڑھنا جاری رکھیں

پنجاب بھر میں پیرس طرز کے حملوں کا خطرہ


564bf4e3b2e05

پنجاب بھر میں پیرس طرز کے حملوں کا خطرہ

انسدادِ دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیرس طرز کے حملوں کا خطرہ ہے۔لاہور میں سی ٹی ڈی حکام نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ داعش پنجاب بھر میں پیرس طرز کے حملے کرسکتی ہے ۔

پنجاب بھر میں پیرس طرز کے حملوں کا خطرہ پڑھنا جاری رکھیں

عید الفطر:خوشیوں کا تہوار


index

عید الفطر:خوشیوں کا تہوار

عید کی آمد آمد ہے اور دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عید کی تیاریاں بڑے زور و شور سے کی جا رہی ہے۔ ہر سال پاکستان میں عید الفطر پورے مذہبی جوش و جذبے اور نہائیت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا تی ہے،مختلف شہروں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جن میں پاکستان کی سلامتی، بقا اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی جاتی ہیں۔

عید الفطر:خوشیوں کا تہوار پڑھنا جاری رکھیں

آپریشن ضرب عضب آخری مرحلہ میں داخل


365106-Zarbeazb-1433878608-362-640x480

آپریشن ضرب عضب آخری مرحلہ میں داخل

پاک فوج آئندہ ہفتوں میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کوآخری دھکا لگانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ اب آپریشن ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان اور فاٹا میں طالبان اور دیگر عسکریت پسندوں کے بڑے گڑھ میں ایک سال قبل جو آپریشن شروع کیا گیا تھا اسکا 90 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔ مقامی افراد اور سکیورٹی فورسز کے مطابق اب وادی شوال میں فوج اپنی پوزیشنیں سنبھال رہی ہے۔ یہ اہم علاقہ افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ہے اور یہ تحریک طالبان کا مرکز ہے۔

آپریشن ضرب عضب آخری مرحلہ میں داخل پڑھنا جاری رکھیں

طالبان نے پشاور خودکش حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی


TaharakTalibanPakistan

طالبان نے پشاور خودکش حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس (ایف آر پی) کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک جبکہ ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز میاں سعید کے مطابق جمعرات کو پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 5 میں ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس (ایف آر پی) ملک طارق کی گاڑی کو خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک جبکہ ملک طارق سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

طالبان نے پشاور خودکش حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی پڑھنا جاری رکھیں