ٹیگ کے محفوظات: شمالی وزیرستان

خار کمڑ میں بارودی سرنگ کادھماکہ ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے 3افسران ، ایک جوان شہید، 4زخمی


خار کمڑ میں بارودی سرنگ کادھماکہ ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے 3افسران ، ایک جوان شہید، 4زخمی

شمالی وزیرستان کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے تین افسران اور ایک جوان شہید ہوگئے ، حملے میں چار جوان زخمی بھی ہوئے ۔

خار کمڑ میں بارودی سرنگ کادھماکہ ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے 3افسران ، ایک جوان شہید، 4زخمی پڑھنا جاری رکھیں

پاکستانی ڈرون براق کا پہلا حملہ، 3 اہم دہشت گرد ہلاک


Buraq

پاکستانی ڈرون براق کا پہلا حملہ، 3 اہم دہشت گرد ہلاک

پاکستان نے مقامی طور پر تیارکردہ ڈرون ’’براق‘‘ کے ذریعے پیر کو شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں شدت پسندوں کے ایک احاطے کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں 3 اہم دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ پیر کے روزپاک افغان سرحد کے قریب وادی شوال میں ملکی ساختہ مسلح ڈرون نے دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ کو کامیابی کے ساتھ لیزر گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا ، مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں طالبان کا حامی جنگجونظام وزیر بھی مارا گیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے مرنے والے تینوں دہشتگرد ہائی پروفائل تھے۔

پاکستانی ڈرون براق کا پہلا حملہ، 3 اہم دہشت گرد ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں 33 دہشتگرد ہلاک


55e6b3af45adf

خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں 33 دہشتگرد ہلاک
شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں فورسز کی فضائی کارروائی میں 33 دہشتگرد ہلاک اور ان کے 10ٹھکانے تباہ کردیےگئے،ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں شوال اور زوئی سیدگی کے علاقوں میں جیٹ طیاروں سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔

خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں 33 دہشتگرد ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فضائی حملے


291525-fighterjets-1411887749-202-640x480

شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فضائی حملے

پاک فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں شمالی وزیرستان میں 25 مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جس کے بعد رواں ہفتے ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تعداد 133 ہوگئی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقامی افراد اتوار کی رات سے لگاتار بمباری رپورٹ کررہے ہیں۔حکام کے مطابق بمباری کے دوران 25 عسکریت پسند ہلاک جبکہ ان کے پانچ ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا۔ شمالی وزیرستان میں تازہ ترین فضائی حملوں کے نتیجے میں منگل کے روز کم از کم 18 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج نے ایک اعلامیے میں بتایا کہ یہ کارروائی وادی شوال میں کی گئی۔ریڈیو پاکستان کے مطابق جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا اور ان میں سے متعدد کو تباہ کردیا گیا۔ کل بھی پاک فوج نے ایک اعلامیے میں بتایا گیا تحا کہ شمالی وزیرستان میں فضائی حملوں کے دوران شوال اور گھرلمائی کے علاقوں کو ہدف بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 50 دہشت گرد مارے گئے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ فوج کے پاس علاقے میں دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر موجود ہونے کی اطلاعات تھیں جسے بری طرح نقصان پہنچایا گیا ہے۔ دوسری جانب ریڈیو پاکستان کے مطابق خیبر ایجنسی کے رجگال کے علاقے میں بھی فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دو خودکش بمباروں سمیت 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فضائی حملے پڑھنا جاری رکھیں

ضربِ عضب کس قدر کامیاب؟


150105115732_zarb_e_azb_military_operation_640x360_bbc

ضربِ عضب کس قدر کامیاب؟

رفعت اللہ اورکزئی بی بی سی اردو ڈاٹ کام
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں گزشتہ ایک سال سے جاری آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ملک میں عمومی طورپر بڑے بڑے حملوں میں کمی تو نظر آئی ہے لیکن علاقہ ابھی تک مکمل طورپر عسکری تنظیموں سے صاف نہیں کرایا جاسکا ہے۔ایک سال پہلے تک طالبان کی ’امارت‘ سمجھی جانے والے شمالی وزیرستان میں حکومتی عمل داری کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا، ایجنسی کے زیادہ تر علاقوں پر ملکی اور غیر ملکی دہشت گرد قابض تھے جنہوں نے مقامی لوگوں کو بھی یرغمال بنایا ہوا تھا۔

ضربِ عضب کس قدر کامیاب؟ پڑھنا جاری رکھیں

شمالی وزیرستان میں 25 دہشت گرد ہلاک


index

شمالی وزیرستان میں 25 دہشت گرد ہلاک
شوال، شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی اور ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےپاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کارروائی میں اہم دہشت گرد کمانڈر بھی ہلاک جب کہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

شمالی وزیرستان میں 25 دہشت گرد ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

شمالی وزیرستان فضائی کارروائی میں 15 دہشتگرد ہلاک


jet-bombing

شمالی وزیرستان فضائی کارروائی میں 15 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز نے تازہ کارروائی میں غیرملکیوں سمیت 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ایک مقامی سیکیورٹی کمانڈر اور دو انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں تازہ ترین کارروائی میں15 سے 16مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے۔5 ٹھکانے تباہ ہوئے اور مارے گئے شدت پسندوں میں 4 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

شمالی وزیرستان فضائی کارروائی میں 15 دہشتگرد ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں پر بمباری


resize.php

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں پر بمباری

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 5 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے، پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات پر شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، فضائی حملوں کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 5 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں پر بمباری پڑھنا جاری رکھیں

غیر ملکیوں سمیت 44 دہشتگرد ہلاک


PAFJets(2)

غیر ملکیوں سمیت 44 دہشتگرد ہلاک
قبائلی علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فضائی حملوں میں 16 غیر ملکیوں سمیت 44 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے اپنے بیان میں کہا ہے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی شدت پسند بھی شامل ہیں۔

غیر ملکیوں سمیت 44 دہشتگرد ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

ضربِ عضب کے بعد شدت پسند گئے کہاں؟


ضربِ عضب کے بعد شدت پسند گئے کہاں؟

150104233801_afghan_security_forces_640x360_afp

پاکستان نے گذشتہ برس جون میں قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کا آغاز کیا، جس کے دوران فوج کا کہنا ہے کہ 80 سے 90 فیصد علاقہ شدت پسندوں سے پاک کروا لیا گیا ہے۔ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے گذشتہ دنوں بی بی سی اردو کو بتایا کہ انھوں نے فرار ہونے والے شدت پسندوں کو افغانستان داخل نہیں ہونے دیا۔ تو وہ گئے کہاں؟

ضربِ عضب کے بعد شدت پسند گئے کہاں؟ پڑھنا جاری رکھیں