ملكي خبريں


10/02/2015

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت، ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کر دیے، سرتاج عزیز
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے اور اس کے واضح ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کر دیئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت الزام تراشی کر رہا ہے، بھارتی حکومت چاہتی ہے کہ مذاکرات ان کی مرضی کے مطابق ہوں .بھارت بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو فراہم کر دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوتوں کی 3 فائلیں ان کے حوالے کیں۔ سیکرٹری جنرل کو فراہم کئے گئے ثبوتوں میں آڈیو، ویڈیو اور تحریری مواد شامل ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/national/02-Oct-2015/273605
بھارت اپنی شرائط پر مذاکرات چاہتا ہے، سرتاج عزیز
نیویارک……….مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت سے متعلق ڈوزیئر بھارت کو دینا تھے، مگر مذاکرات معطل ہونے کے سبب یہ اقوام متحدہ کو دے دیے گئے۔ بھارت مذاکرات منسوخ کرکے اقوام متحدہ کے کردار کو بڑھا رہا ہے۔

نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے مسئلے پر اپنی مرضی کا حل چاہتا ہے اور صرف دہشت گردی پر بات کرنے کا بھارتی فیصلہ محض بہانہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی مداخلت اور دہشت گردی کو فروغ دینے کا معاملہ اقوام متحدہ کے نوٹس میں لے آئے ہیں۔ بھارتی مداخلت اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ورزی ہے اور بھارت کی پالیسی آخری حد کو پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ ثبوت بھارت کو نہیں دیے جائیں گے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=199361
پوری دنیا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردار ادا کرے، کسی نئے شدت پسند گروپ کو سر نہیں اٹھانے دیں گے: آرمی چیف
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے تمام ممالک اپنا کردار ادا کریں اور ایسے عناصر کی مالی امداد کا راستہ روکیں۔ لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دوٹوک الفاط میں کہا کہ آپریشن ضروب عضب آخری دہشتگرد کے مارے جانے تک جاری رکھیں گے اور اس کے بعد کسی نئے شدت پسند گروپ کو سر نہیں اٹھانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں دہشتگردوں کے سلیپر سیلز ختم کر رہے ہیں مگر کچھ عناصر پراکسی وار لڑ رہے ہیں جس پر عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی وقار اور سرحدی حدود کے تحفظ کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی پراکسی وار کا حصہ نہیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے اہم ہے اور پاک فوج اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر اقدام کریں گے۔
http://dailypakistan.com.pk/national/01-Oct-2015/273181

10/01/2015

مسئلہ کشمیر حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی مستقل نا کامی، بھارت سیز فائر کرے، کشمیر کو غیر فوجی علاقہ قرار دیا جائے، وزیراعظم نے امن کیلئے چار نکات پیش کر دئیے
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے جس کی وجہ سے تین دہائیوں میں ہزاروں کشمیری شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے امن کیلئے بھارت کو کشمیر سے اپنی فوجیں نکالنے، کشمیر کو غیر فوجی علاقہ قرار دینے اور سیز فائر کے معاہدے پر پابندی سمیت چار نکات بھی پیش کئے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70ویں اجلاس سے غیر روائیتی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 1997میں جب تفصیلی مذاکرات شروع ہوئے تو کشمیر کا ایشو بھی بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق ہوا تھا ۔مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر ابھی تک عمل نہیں ہوا جس کی وجہ سے تین دہائیوں میں ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہوئے ۔اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل نہ ہونا ادارے کی مستقل ناکامی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کو اب کشمیری امنگوں کے مطابق حل ہوجانا چاہئے کیونکہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن کا ضامن ہے ۔مسئلہ کشمیر میں پاک بھارت مذاکرات کے دوران کشمیر یوں کی رائے بھی شامل ہو گی۔ مقبوضہ کشمیر کو غیر فوجی علاقہ قرار دینا چاہیے اور بھارت کو اپنی فوج کشمیر سے نکالنی چاہیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں تا کہ خطے کی ترقی میں اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کرسکیں لیکن بد قسمتی سے ہمارا اولین ہمسایہ خطے میں امن نہیں چاہتا ہے ۔بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سرحدی خلاف ورزیاں خطے میں کشیدگی بڑھا رہی ہیں ۔بھارت کو لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے اشتعال انگیز فائرنگ کا سلسلہ بند کرنا چاہیے ۔بھارت کو سیا چن گلیشیر کے حوالے سے بھی معاملات طے کرنے ہو نگے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ خطے میں ہتھیار بڑھانے کی جنگ بھی ختم ہونی چاہیے اس سے بہت نقصان ہو گا ۔پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست ہونے کے ناطے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی بہتری سیکیورٹی کر رہی ہے ۔جنوبی ایشیا کی تاریخ غربت اور پسماندگی سے بھری ہے اس لیے ہمارا اصل دشمن غربت ہے جس کے خاتمے کے لیے خطے میں ذمہ دارانہ کردار اد ا کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ایک تباہ کن جنگ کے بعد قائم ہوا لیکن سرد جنگ کے دوران دنیا کو محفوظ بنا یا جس پر ادارے کے مشکور ہیں اس کے علاوہ اقوام متحدہ نے عالمی امن قائم کرنے کے لیے قابل فخر کام کیے ۔لیکن ابھی بھی دنیا کی بہتری کے لیے بہت سے کام کرنا باقی ہیں ۔آج کی دنیا میں دہشت گردی ،قوموں کے آپس میں تصادم اور غربت جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے ۔ان مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام ممالک کو اقوام متحدہ کا ساتھ دینا ہوگا اور مل کر کام کرنا ہو گا ۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کی جامع اصلاحات کا حامی ہے۔ ناانصافیاں ختم کیے بغیر سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اس کی وجوہات ختم کرنا ہو گی۔انہوں نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے پاکستانی موقف واضح کر دیا۔ فلسطین کی عالمی ادارے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ پاکستان اقوام متحدہ میں جامع اصلاحات کی حمایت کرتا ہے۔ سلامتی کونسل میں ایسی ترامیم کی جائیں جس سے تمام ممالک کے حقوق کا تحفظ ہو۔ سلامتی کونسل ایسا ادارہ نہ بنے جس کے ذریعے طاقتور ممالک اپنے مفادات کا تحفظ کریں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا ہم ویڑن 2025 کے ایجنڈے کے حصول کے لیے کوشیش کر رہے ہیں اور پاکستان دہشتگردی کا بدترین شکار ہے۔ دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پاکستان نے بے حد قربانیاں دی ہیں۔ آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کے خلاف سب سے بڑا آپریشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا دہشتگردی کو اس وقت تک ختم نہیں کیا جا سکتا جب تک اس کی وجوہات ختم نہ کی جائیں کیونکہ دنیا کے کئی خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافیاں ہو رہی ہیں انہیں ختم کرنا ہو گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستان افغانستان میں استحکام چاہتا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کو فائدہ ہو گا جبکہ ہماری حکومت کی پالیسی ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات قائم کرنا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/national/30-Sep-2015/272700
پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، صدر ممنون حسین کا جنگ ستمبر 1965 کے غازیوں کے اعزاز میں عشائیہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے پاکستانی قوم پوری طرح متحد ہے اور پاکستان کیخلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 1965 کی جنگ کے غازیوں کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری افواج پوری مستعدی سے ملکی دفاع کر رہی ہیں اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے ملکی دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ملک کی خاطر جان دینے والوں کی احسان مند ہے اور اپنے شہیدوں اور غازیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/national/30-Sep-2015/272677
پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوتوں پر مشتمل دستاویز تیار ہے،وزیر اعظم
نیویارک……….وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوتوں پر مشتمل دستاویز تیار ہے، جلد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھججوا دیں گے ۔

انہوں نے بھارت کو پیغام دیا کہ ابھی کچھ بگڑا نہیں، دوریاں ختم کریں، مسئلے حل کریں، مذاکرات سے ہی بات آگے چلے گی۔ وزیراعظم نوازشریف نے دورہ امریکا سےواپسی پر بھارت کی جانب ایک بارپھردوستی کاہاتھ بڑھادیاہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ واجپائی کےپاکستان آنےکےبعدکیاہوا،دنیاواقف ہےمگر ابھی بھی کچھ نہیں بگڑا،دوریاں ختم کریں،مسئلے حل کریں۔

پاکستان اوربھارت کےوزراعظم دورہ امریکاکےموقع پر ایک ہی ہوٹل میں مقیم تھےمگرملاقات تودورکی بات ہیلوہائےبھی نہ ہوسکاتھا ۔امریکاکےصدراوباماکی موجودگی میں دونوں وزراعظم امن مشن سےمتعلق سربراہ اجلاس میں ایک ہی کمرےمیں آئےتواس وقت بھی اشاروں ہی میں حال چال پوچھنےپرگزاراکر لیاتھا۔

بھارت کےاس رویےسےوزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کوبھی آگاہ کیاتھا۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بان کی مون سےکہاکہ کشمیرکی قراردادسلامتی کونسل نےمنظورکی ہے،پاکستان نےنہیں، سیکریٹری جنرل سےکہاکہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرحل کرائے۔بان کی مون سےکہاکشمیرپراپنی قراردادپرعمل کرانےکےلیےزورڈالیں۔

پاکستان میں جمہوریت کےاستحکام اورمختلف اداروں کے کردارپربھی وزیراعظم نےکہاکہ جمہوریت مستحکم ہورہی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے اور بڑھ رہی ہے،ادارے اپنا کام کر رہے ہیں ۔

ایک سوال پر وزیراعظم نےکہاکہ ملالہ کی وطن واپسی کیلئےپروگرام بنایاجارہاہے ۔ وزیراعظم اب لندن میں ایک روزہ قیام کےبعدوطن واپس آئیں گے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=199222
ملکی وقار پر سمجھوتہ کئے بغیر بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، سربراہ پاک آرمی
ویب ڈیسک جمعرات 1 اکتوبر 2015
لندن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات چاہتے ہیں لیکن ملکی وقار اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ابن عباس کی جانب اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن ضرب عضب ادھورا نہیں چھوڑیں گے اور پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر کے ہی دم لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت اور افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے لیکن ملکی وقار اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں 10 ہزار سے زائد انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کئے جس میں دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا جب کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن سے شہر میں سکون قائم ہوا ہے۔ دہشت گردو ں کے خلاف جنگ میں پوری قوم فوج کے ساتھ ہے، 5 ہزار فوجی اس جنگ میں شہید ہوئے، آئی ڈی پیز کی منتقلی جاری ہے اور ان کی آبادکاری ایک بڑٓ چیلنج ہے۔
جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک چائنا اکانامک کوریڈور خطے میں اقتصادی خوشحالی لائے گا، پاکستان بہتری کی جانب گامزن ہے اور اب غیر ملکی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ ہمارا اتحادی ہے اور اس کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
http://www.express.pk/story/395706/
لاہورمیں حساس اداروں کی کارروائی، شجاع خانزادہ پر خودکش حملےمیں ملوث 4 دہشتگرد ہلاک
ویب ڈیسک جمعرات 1 اکتوبر 2015
لاہور: شیرا کوٹ میں حساس اداروں نے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
لاہور میں حساس اداروں نے کاؤنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے مصدقہ اطلاعات پر شیراکوٹ کے قریب بدرو گاؤں میں کارروائی کی تو ایک مکان میں موجود 8 دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 4 ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
مقابلے میں ہلاک ہونے والے چاروں دہشت گردوں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردیں جہاں ان کی شناخت امجد، فیاض، صداقت اور صدام کے نام سے ہوگئی ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق شیرا کوٹ میں کارروائی شجاع خانزادہ خودکش حملے کے ماسٹرمائنڈ قاری سہیل کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی تاہم مارے گئے چاروں افراد بھی اٹک خودکش حملے میں ملوث تھے۔
http://www.express.pk/story/395715/

9/30/2015

وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ویب ڈیسک منگل 29 ستمبر 2015
نیویارک: وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے اور مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم مسائل پرپاکستان کی پالیسی کو اجاگر کریں گے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورتحال، پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں ، چین کے ساتھ تعلقات اورجنوبی ایشیاء اور مشرق وسطی کی صورتحال پر بات کریں گے، وزیراعظم کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پربھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اوراقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کریں گے۔

http://www.express.pk/story/395328/
لیاری میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشت گرد ہلاک
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر لیاری میں چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی گئی۔ جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ فرار دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/karachi/30-Sep-2015/272437

9/25/2015

ضرب عضب سے ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے، گورنر سندھ
ویب ڈیسک جمعـء 25 ستمبر 2015
کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی کے پولو گراؤند میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی، گورنر سندھ شہریوں سے گلے ملے اور انہیں عید کی مبارکباد بھی دی۔
ڈاکٹر عشرت العباد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا، آپریشن سے ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے لئے شہریوں کا کردار بھی قابل تحسین ہے، امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے سے کاروباری اور دیگر تمام طبقات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قربانی کی کھالوں سے متعلق ضابطہ اخلاق بنایا گیا ہے، تمام شہری اس ضابطہ اخلاق کو مد نظر رکھتے ہوئے صرف رجسٹرڈ اداروں، تنظیموں اور مدارس کو قربانی کی کھالیں جمع کروائیں۔
http://www.express.pk/story/394535/
پاکستان نے 50کروڑ ڈالر کے نئے یوروبانڈز جاری کر دیئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے 50کروڑ ڈالر کے نئے یورو بانڈ ز جاری کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ یور بانڈ ز کے مثبت معاشی نتائج کے بعد نئے یورو بانڈ ز جاری کیے گئے ہیں اور نئے بانڈ ز کے کوپن ریٹ بھی پہلے سے جاری کیے گئے بانڈز کے مطابق ہے ۔سیکریٹری خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک نے لندن ،لاس اینجلس اور بوسٹن میں روڈ شو کیئے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت 23ستمبر کو امریکہ کے شہر نیوریارک میں مرکزی روڈ شو ہوا ۔
http://dailypakistan.com.pk/business/25-Sep-2015/271363

9/24/2015

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپشاورجیل کےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اپنے بھائی سمیت جاں بحق
ویب ڈیسک جمعرات 24 ستمبر 2015
چارسدہ: مندنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشاور جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظاہرشاہ بھائی سمیت جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورجیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظاہرشاہ چارسدہ کےعلاقے مندنی میں اپنے آبائی گھر سے ملحقہ حجرے میں عیزیز و اقارب سے عید مل رہے تھے کہ نامعلوم افراد پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ظاہرشاہ اور ان کا ایک بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دونوں افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اوردیگر شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، اس کے علاوہ عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں قاتلوں کا سراغ بھی لگایا جارہا ہے۔
http://www.express.pk/story/394261/

9/23/2015

پنجاب کی 61کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کی 61کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی فہرست متعلقہ انتظامیہ کو بھجوا دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندی کا شکار ہونے والی ان جماعتوں میں تحریک طالبان اور لشکرجھنگوی سمیت دیگر 59تنظیمیں شامل ہیں۔ان تنظیموں کت کھالیں جمع کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/23-Sep-2015/270791
پشاورمیں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 62 مشتبہ افراد زیر حراست
پشاور……پشاور پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشنز کے دوران 62 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ اور ان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کےلئے مشترکہ سرچ آپریشنز گلبرگ، نوتھیہ اور بازید خیل کے علاقوں میں کئےگئے۔ لیڈیز پولیس اور کھوجی کتوں کی مدد سے 2سو سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔ اہم شاہراہوں پر اسنیپ چیکنگ بھی کی گئی۔

سرچ آپریشنز کے دوران 62 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا، جن کے قبضہ سے چار پستول اور درجنوں کارتوس برآمد ہوئے۔ مشتبہ افراد سے مقامی تھانوں میں تفتیش کی جارہی ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=198439

9/18/2015

پاک آرمی اور فضائیہ کے سربراہان کی پشاور ایئربیس حملے کے زخمیوں کی عیادت

ویب ڈیسک  جمعـء 18 ستمبر 2015

پشاور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ایئربیس پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور دہشت گردوں کے خلاف ان کے حوصلے کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایئر چیف مارشل سہیل امان کے ہمراہ سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور ایئرفورس کے بیس کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے زخمیوں کے حوصلے کو سراہا اور انہیں دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کا یقین دلایا۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور ہدایت الرحمان نے انہیں پشاور میں ایئرفورس کی ایئر بیس پر دہشت گردوں کے حملے اور فورسز کے جوابی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ آج صبح پشاور میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 16نمازی، پاک فوج کا ایک کیپٹن اور ایئرفورس کے 2 جونئیر ٹیکنیشن شہید جب کہ 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

http://www.express.pk/story/392636/

9/17/2015

ایم کیو ایم کی ٹوٹ پھوٹ کی خبریں غلط ثابت ہوئیں، فیصل سبزواری
کراچی……متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی ٹوٹ پھوٹ کے بارے میں پھیلائی گئی افواہیں افسوناک ہیں،ان میں کوئی سچائی نہیں۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں فیصل سبزواری نے کہا کہ انہیں اسمبلیوں کا ٹکٹ پارٹی نے دیا تھا اور ارکان نے استعفے اپنی مرضی سے دیئے ہیں۔

پریس کانفرنس کے بعد لال قلعہ گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی پانچویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی کااہتمام کیا گیا تھا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197683
پیمرا نے بول ٹی وی کے دونوں لائسنس معطل کر دیے
اسلام آباد……پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے بول ٹی وی کے دونوں لائسنس معطل کردیے۔ کونسل آف کمپلینٹس نے بول ٹی وی کے لائسنس معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔

سفارشات کا جائزہ پیمرا اتھارٹی کے 106ویں اجلاس میں کیا گیا، جس میں وفاقی حکومت کے مقررکردہ نئے ممبران نے بھی شرکت کی۔ کونسل آف کمپلینٹس کے 18اگست کے اجلاس میں بول ٹی وی کے معاملے پرغور کیا گیا، جس کے بعد اتھارٹی نے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کے لائسنس معطل کردیے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197695
لاہور ، الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کیخلاف نظر ثانی کی درخواست
لاہور……ایم کیو ایم نے الطاف حسین کی تقاریر شائع اور نشر کرنے پر پابندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کردی ہے۔

عاصمہ جہانگیر اور ڈاکٹر خالد رانجھا کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الطاف حسین ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں،ان کی تقاریر نشر اور شائع کرنے پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔ عدالت اپنے احکامات پر نظرثانی کرے ۔

لاہور ہائی کورٹ نے الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر کی اشاعت اور نشر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ الطاف حسین پر پابندی ایم کیو ایم کو سنے بغیر لگائی گئی ۔سندھ اور کراچی کے عوام کو بھی انصاف ملے گا،اس موقع پر بیرسٹر سیف ،میاں عتیق ، محفوط یار خان اور دیگر رہنمابھی موجود تھے ۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197716
حکومت اور مسلح افواج میں مکمل ہم آہنگی ہے، صدر ممنون حسین
ویب ڈیسک بدھ 16 ستمبر 2015
اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں مکمل امن کی بحالی کے لیے قومی لائحہ عمل پر کام جاری ہے جب کہ حکومت اور مسلح افواج کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ممنون حسین نے پاکستان نیشنل فورم کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن بحال ہو رہا ہے اور مکمل امن کی بحالی کے لیے قومی لائحہ عمل پر کام جاری ہے جب کہ حکومت اور مسلح افواج کے درمیا ن مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے خطے میں معاشی ترقی آئے گی جب کہ ملک میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے یکساں نصاب تعلیم متعارف کرایا جائے گا۔
http://www.express.pk/story/392216/

9/16/2015

بلوچستان میں خوف کی فضا کا خاتمہ ہوگیا، کمانڈرسدرن کمان
ویب ڈیسک بدھ 16 ستمبر 2015
کوئٹہ: کمانڈرسدرن کمان لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں خوف کی فضاء کو ختم کردیا اب ہر جگہ پاکستان ہی پاکستان نظر آتا ہے۔
کوئٹہ میں نیب بلوچستان کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کمانڈر سدرن کمانڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہےکہ بلوچستان کاہاتھ سے نکل جانے کا تاثر زائل ہوگیا ہے اور اب ہرطرف پاکستان ہی پاکستان نظرآتا ہے، وہ بلوچستان کے حالات میں بہتری کو یہاں کے عوام کے نام کرتے ہیں۔ بلوچستان کےلوگوں کےدلوں میں پاکستان کہیں چھپاہواتھا، انوہں نے جب پکارا توہرشخص مرضی سے قومی پرچم لےکرنکل پڑا۔
کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی مٹھی میں ہمارے ملک کا مستقبل ہے، آج کے طلبہ ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں۔ کرپشن کے خاتمے میں طلبہ کلیدی کردارادا کرسکتےہیں، بچوں کو اس قابل کیا جائے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف اپنے والدین سے سوال کرسکیں۔
http://www.express.pk/story/392096/
امن معاہدہ نظر انداز،بھارتی فورسز کی بٹل سیکٹرپرایک بار پھر فائرنگ، شہری شدید زخمی ہوگیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) امن معاہدہ نظر انداز کرتے ہوئے بھارتی فوج نے ایک بار پھر بٹل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کر کے ایک شہری کو شدید زخمی کر دیا۔ سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزیوںسے عام شہریوں کی زندگی شدیدمشکلات کا شکار ہو گئی ہے ۔عسکری ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر میں شہری آبادی او ر سکولوں کو نشانہ بنایاجس سے عالم گاو¿ں کا ایک رہائشی غلام نبی شدید زخمی ہوگیا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بچے سکولوں میں نہ جاسکے۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپورجواب دیا جس سے بھارتی چوکیوں میں خاموشی چھاگئی۔گزشتہ روز اسی سیکٹر پربھاتےی دراندازی سے پاک فوج کا جوان شہید ہوا۔ یاد رہے کہ کچھ دن پہلے پاکستان رینجرز اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کی نئی دہلی میں ملاقات ہوئی تھی جس میں سرحدوں پر بھارتی فائرنگ کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔پاکستانی وفد بھارتی وزیر داخلہ سے بھی ملاتھا جس میں وزیر داخلہ نے بھارت کی طرف سے فائرنگ میں پہل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
http://dailypakistan.com.pk/crime-and-justice/16-Sep-2015/268149
حکومت نے عید الاضحی کی چھٹیوں کااعلان کردیا ، 24تا 27ستمبر سرکاری ادارے بند رہیں گے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈ یسک )حکومت نے عید الاضحی کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق تمام سرکاری ادارے 24ستمبر سے تا 27ستمبر تک بند رہیں گے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق جمعرات تا اتوار تک تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے ۔حکومت کی جانب سے چھٹیوں کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین کی دو چھٹیاں بھی ”کھائی “گئی ہیں ۔وفاقی اداروں کے ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوتی ہے
http://dailypakistan.com.pk/national/15-Sep-2015/267853
پنجاب میں کالعدم تنظیموں کی سرگومیوں کا پری قوت سے قلع قمع کیا جائے گا ،شہباز شریف
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال اورنیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات پر عملدرآمد پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ملتان میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن وامان کی فضا ء کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھارہی ہے ۔امن عامہ کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اورامن وامان کی بہتری کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جا رہاہے۔جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے بھی موثراقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی وانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے قومی اتفاق رائے سے طے کردہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں بروقت اورموثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح اور ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں ہر ضروری اقدام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔ دہشت گردی،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے خلاف ہر محاذ پرفیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے۔موجودہ حالات ہنگامی اقدامات کے متقاضی ہیں اوراس صورتحال کے تناظر میں پولیس کو اپنے فرائض جانفشانی اور محنت سے سرانجام دینا ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں مساجد،امام بارگاہوں اور عبادتگاہوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ناصرف اضافی نفری تعینات کی جائے بلکہ حساس مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ منافرت پر مبنی لٹریچر کی تقسیم و اشاعت کیخلاف بلاامتیازکارروائی جاری رکھی جائے اور لاؤڈسپیکر اور وال چاکنگ پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کسی صورت برداشت نہیں اور ایسی تقاریر کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت بلاامتیاز کاروائی کی جائے کیونکہ معاشرے میں بھائی چارے، امن، اخوت اور برداشت کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے کہاکہ لاہو رسمیت پنجاب بھر میں موثر انداز میں سرچ آپریشن مزید تیز کئے جائیں ۔سرچ آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی سے بھرپوراستفادہ کیا جائے۔شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کیا جائے گا اور دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لئے بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے ۔ پاک افواج کے کامیاب آپریشن’’ ضرب عضب‘‘ سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کے افسروں،جوانوں،پولیس حکام ،اہلکاروں، سیاستدانوں اورشہریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں اورپوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے ۔وطن عزیز کے امن کیلئے اپنی زندگیاں نچھاور کرنے والے18کروڑ عوام کے ہیروہیں۔شہدا ء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔دہشت گردی کے ناسور کاخاتمہ کر کے دم لیں گے اورپرامن معاشرے کی تشکیل کے لئے دہشت گردی او رانتہاء پسندی کوجڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔آئندہ نسل کو پرامن اورمحفوظ پاکستان دینے کا وعدہ پورا کریں گے ۔اجلاس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ،معاون خصوصی رانا مقبول احمد ، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ کمشنر ملتان ڈویژن، آرپی او ملتان ، ڈی سی او ملتان اور سی پی او ملتان کمشنر آفس ملتان سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
http://dailypakistan.com.pk/front-page/16-Sep-2015/268057

9/15/2015

ننکانہ:حساس اداروں کی کارروائی،6 دہشتگردہلاک،2فرار
ننکانہ……..ننکانہ صاحب کے نواحی علاقہ مانوالہ کے قریب حساس اداروں کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 2 فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی آمد کی خفیہ اطلاع پر مانوالہ کے گاؤں لاگراں میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے ناکہ لگایا جہاں سے 4موٹرسائیکلوں پر سوار 8 دہشتگرد جب گزرنے لگے تو حساس اداروں کے اہلکاروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا ،جس پر انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے2 کلاشنکوف ،2 پسٹل،350 راؤنڈ اور بارودی مواد اور نقشے برآمد ہوئے ہیں۔فرار ہونے والے دونوں دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197465
ملتان دھماکے کی نوعیت معمہ بن گئی،ہلاکتوں کی تعداد 11ہوگئی
ملتان…….ملتان کے وہاڑی چوک پر گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی نوعیت معمہ بن گئی۔ دھماکے کا ایک اور زخمی آج دم توڑ گیا جس کے بعدہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ 2 مشکوک لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، ریموٹ کنٹرول دھماکے کے واضح ثبوت نہیں ملے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فارنزک لیب کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کوئی حتمی رائے دی جاسکے گی۔ ملتان کے وہاڑی چوک دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دو مشکوک افراد کی شناخت کے بعد دھماکے کی نوعیت معمہ بن گئی ہے۔

وہاڑی چوک دھماکے میں دو مشکوک لاشوں کی شناخت کے بعد دھماکے کے خودکش ہونے کے امکانات کو بہت حد تک کم تو کردیا ہے لیکن رد نہیں کیا۔ تفتیش کا دوسرا رخ یہ بھی تھا کہ دہشت گرد دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل کے ذریعے منتقل کر رہے تھے لیکن ریموٹ کنٹرول دھماکے کے بھی کوئی واضح ثبوت نہیں ملے۔

دھماکے میں پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 6 سے 7 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ باردوی مواد میں آگ پھیلانے والے کیمیکل کی وجہ سے لاشیں جھلسی ہوئی تھیں۔ تباہ ہونے والی گاڑیاں عام شہریوں کی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے ملنے والی مختلف اشیاء کو فرانزک لیب لاہور بھجوا دیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے پر ہی دھماکے کی نوعیت بارے حتمی رائے دی جاسکے گی۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ میں دو نامعلوم افراد کے خلاف دھماکے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔تاہم سی ٹی ڈی ذرائع اس واقعے کو کالعدم تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق کی ہلاکت کا ممکنہ ردعمل سمجھتے ہوئے تحقیقات کررہے ہیں اور فورتھ شیڈول میں شامل تمام کالعدم تنظیموں کے ارکان کو تھانوں میں طلب کرلیا گیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197456
ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی جمعہ 25ستمبر کو ہوگی
کراچی……..ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی جمعہ 25ستمبر کو ہوگی، اس بات کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔

مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ملک بھر سے عیدالاضحی کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا یکم ذی الحج1436ھ بدھ 16ستمبرکو ہوگی ۔

اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں کراچی میں محکمۂ موسمیات کے دفتر میں اجلاس ہواہے۔ اس دوران مختلف علاقوں سے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ذمے داران سے بھی رابطہ کیا گیا تاکہ ان علاقوں سے موصولہ شہادتوں کی روشنی میں چاند نظر آنے یا نظر نہ آنے سے متعلق اعلان کیا جاسکے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197422
جیوانی ائیرپورٹ پر حملے میں ملوث 8شرپسند گرفتار
گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک )گوادراور جیوانی میں ایف سی اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 8شرپسندوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار افراد جیوانی ائیر پورٹ پر حملے میں ملوث ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔واضح رہے رہے کہ جیوانی ائیرپورٹ پر کیئے جانے والے حملے میں 2انجینئر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔دریں اثناکوئٹہ کے علاقے مشکے میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 2دہشتگردسکیورٹی اداروںکے آپریشن میں ہلا ک ہوگئے ہیں
http://dailypakistan.com.pk/gwadar/15-Sep-2015/267781

9/14/2015

ملتان میں خو دکش دھماکہ، ایک بچے اور 2 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق، 60 زخمی
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان کے علاقے وہاڑی چوک میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ایک بچے اور 2 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 60 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ ایک رکشے میں ہوا جس کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ْ
ڈی سی او زاہد سلیم گوندل کا کہنا ہے کہ یہ سلنڈر دھماکہ نہیں بلکہ خود کش دھماکہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ ایک موٹر سائیکل اور رکشے میں ٹکر کے بعد ہوا جس میں 10 ہلاکتوں کے علاوہ60 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 20 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ان کے مطابق جائے حادثہ پر ایک مشکوک لاش بھی موجود ہے جو کہ ممکنہ طور پر خود کش حملہ آور کی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں بیس سال کے لگ بھگ معلوم ہوتی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان کے وہاڑی چوک میں ہونے والا دھماکہ خود کش تھا، ایک خودکش حملہ آور بس سے اتر کر اس جگہ پہنچا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق تاحال دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس دھماکے کے مقام کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہی ہے تاہم جائے حادثہ پر بال بیرنگ کے نشانات موجود ہیں اور بظاہر بارود کے استعمال ہونے کے بھی شوا ہد موجود ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ فورینزک ماہرین دھماکے کے خود کش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق حتمی رائے دیں گے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ رکشے کا مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ اردگرد موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور وہاں موجود کئی افراد جھلس گئے۔ دھماکے سے قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر گہرا گڑھا بھی پڑ گیا۔
http://dailypakistan.com.pk/national/13-Sep-2015/267125
شوال میں پاک فضائیہ کی کاروائی ،15دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی وزیر ستان کے علاقے شوال میں پاک فضائیہ نے بھر پور کا روائی کر کے 15دہشت گرد ہلاک کردئیے ہیں ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شوال کے علاقے میں جیٹ طیاروں نے کاروائی کر کے 15دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/national/13-Sep-2015/267134
ملتان دھماکہ: خورشید شاہ اور گیلانی کی اسپتال میں زخمیوں کی عیادت
ملتان………ملتان کے وہاڑی چوک پر مبینہ خودکش دھماکے میں زخمی ہونیوالوں سے خور شید شاہ اور یوسف رضا گیلانی نے نشتر اسپتال میں عیادت کی۔ زخمیوں سے عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خور شید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کے کسی کونے میں بھی دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی، پنجاب ہو یا سندھ دہشتگردوں کےخلاف بلاتفریق کارروائی ہونا چاہیے۔

اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشتگرد رحم کے حق دار نہیں، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہیے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197349
وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے جارحانہ بیانات کے بعد سوچ بچار شروع کردی
عامر خان پير 14 ستمبر 2015
کراچی: حکمراں مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کی قیادت کے جارحانہ بیانات اور الزام تراشیوں کے بعد ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے تمام پہلوؤں پرسنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے حوالے سے فوری سیاسی رابطوں کا آغاز کیا جائے گا اور اس معاملے پر پارلیمانی جماعتوں کا اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اس اجلاس میں پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔اس اجلاس میں حکمراں لیگ واضح کرے گی کہ وفاقی حکومت کسی جماعت کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کررہی اور سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت نہیں کی جارہی ہے۔
http://www.express.pk/story/391549/
مفتی نظام الدین شامزئی سمیت علمائے کرام کےقتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار
ویب ڈیسک اتوار 13 ستمبر 2015
کراچی: مفتی نظام الدین شامزئی اور مفتی مجیدالدین دین پوری سمیت متعدد علمائے کرام اور پولیس افسران کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شیخ کا کہنا ہے کہ مفتی نظام الدین شامزئی سمیت متعدد علمائے کرام اور پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلر فیڈرل بی ایریا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹارگٹ کلر وسیع حیدر 2002 میں حیدر آباد سے کراچی منتقل ہوا اور پھر ایک سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی۔
ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے 2000 میں ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مفتی مجیدالدین دین پوری سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ملزم نے دوران تفتیش پولیس انسپکٹر ناصرالحسن کو بھی قتل کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔
فیروز شیخ نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش یہ اعتراف بھی کیا کہ اس نے 2013 میں مخالف تنظیم کے 3 کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی۔
واضح رہے کہ مفتی نظام الدین شامزئی کو 30 مئی 2004 کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
فیروز شیخ نے بتایا کہ مفتی نظام الدین شامزئی کے قاتلوں کی گرفتاری پر حکومت کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری یا نشاندہی پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔
http://www.express.pk/story/391367/

9/11/2015

فوج کا دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے پر زور
اسلام آباد: عسکری قیادت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت خصوصی عدالتوں کو فعال بنانے اور دہشتگردوں کی مالی فنڈنگ روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں اپنا حصہ ڈالیں.
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں 5 گھنٹوں پر محیط نیشنل اپیکس کمیٹی کے دو سیشنز پر مشتمل اجلاس میں عسکری قیادت نے گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ مدارس، خصوصاً نفرت انگیز تقاریر کرنے والے مدارس اور فرقہ واریت پھیلانے والے مذہبی اسکالرز کے خلاف سخت اقدامات کریں۔
واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ تھا کہ گذشتہ برس دسمبر میں نافذ کیے جانے والے نیشنل ایکشن پلان کے کسی اجلاس میں سول اور عسکری قیادت وفاقی سطح پر لائحہ عمل کا جائزہ لینے کے لیے اکٹھی ہوئی۔
اجلاس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت، مدارس میں اصلاحات، غیر قانونی اسلحے اور مذہبی اور فرقہ وارانہ اقلیتوں پر ظلم و ستم کا جائزہ لیا گیا۔
شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے باعث دہشت گردی کے واقعات میں کمی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کامیابی سے جاری ہے، لیکن ابھی بھی کچھ پہلو ایسے ہیں جہاں کارروائی کی ضرورت ہے اور وفاقی دارالحکومت میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس کا مقصد ان ہی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا۔
اجلاس میں شریک ایک رکن نے ڈان کو بتایا کہ پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ (پی پی اے) 2014 کے تحت خصوصی عدالتوں کے احیاء کے لیے وزرائے اعلیٰ پر فرقہ وارانہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا گیا، جو سنجیدہ اور وسیع پیمانے پر تھے۔
ذرائع کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی افسر نے اجلاس کے دوران کہا کہ ابھی بھی نیشنل ایکشن پلان کے پوری طرح اطلاق میں کچھ کسر باقی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطحی افسر نے خبردار کیا کہ فوجی آپریشن کی وجہ سے حاصل ہونے والے فوائد رائیگاں چلے جائیں گے اگر نیشنل ایکشن پلان کے عملدرآمد کو فوری طور پر بہتر نہ بنایا گیا اور دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کے خاتمے پر زور نہ دیا گیا۔
ذرائع نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حوالے سے بتایا کہ ملک کو صرف دہشت گردوں سے نجات دلانا کافی نہیں ہوگا بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کرنی ہوگی۔
یاد رہے کہ آرمی چیف نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی کے تمام اداروں نے ریاست کی بالادستی حاصل کرلی ہے، ان کا کہنا تھا: "میں اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ دہشت گردوں کے مددگار اور سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچاکر دم لیں گے”۔
ذرائع کے مطابق یہ اس بات کی طرف ایک اشارہ تھا کہ فوج دہشت گردوں کے خلاف جاری حالیہ کارروائیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا چاہتی ہے۔
اجلاس میں شریک ایک اور رکن نے بتایا کہ دوران اجلاس پی پی اے 2014 کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالتوں کا بھی اس حوالے سے جائزہ لیا گیا کہ وہ دہشت گردی سے متعلق کیسز کی سماعت میں صحیح سمت میں کام کر رہی ہیں یا نہیں، تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاس اس سلسلے میں کچھ تسلی بخش جواب نہیں تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، جو وزارت قانون کا قلمدان بھی سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ وزیراعظم کے قانونی مشیر اشتر اوصاف اس موقع پر موجود نہیں تھے۔
تاہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ صوبائی حکومتوں نے پی پی اے کے تحت عدالتیں قائم نہیں کیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے مزید خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے”۔
http://www.dawnnews.tv/news/1026514/
سینئر صحافی آفتاب عالم کا قتل :تحقیقات میں پیش رفت ،ایک شخص گرفتار
کراچی…….ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں سینئر صحافی آفتاب عالم کے قتل سے متعلق رینجرز اور پولیس نے ابتدائی تحقیقات مکمل کر کے قتل میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیاہے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز اور پولیس نے سینئر صحافی آفتاب عالم کاقتل کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی ہیں،رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں آفتاب عالم کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے،جس سے تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں جیو نیوز کے سیٹلائٹ ا نجینئر ارشد جعفری کے قتل کی تحقیقات میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=197071
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کریں گے ، وزیراعظم کا اعلان
ویب ڈیسک جمعـء 11 ستمبر 2015
لاہور: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچانا چاہتی ہے جس کے لئے انہوں نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے اتفاق رائے سے بڑے بڑے قومی فیصلے کیے، حکومت نے شفاف طریقے سے پالیسیاں بنائیں اورعمل درآمد کیا لیکن بعض افراد حکومت کی شفافیت پربلاوجہ اعتراض کررہے ہیں،حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچانا چاہتی ہے جس کے لئے انہوں نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ پچھلے بلوں کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بھی کم کیے جائیں گے، جس سے آئندہ مہینے کے بلوں میں واضح کمی نظر آئے گی۔
معاشی صورت حال پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، پاکستان میں معاشی بحال شروع ہوچکی ہے، پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں، توانائی کے شعبے میں مختلف منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے، متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پرکام کررہے ہیں،ملک میں گیس کی قلت دور کرنے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں، تاپی منصوبے کو چارسال میں مکمل کیا جائے گا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کسی بھی چیز سے خوف زدہ نہیں ہوں گے،آنکھوں میں آنکھیں ڈال کردہشت گردی اور خرابیوں کا مقابلہ کریں گے، سانحہ پشاورکوکبھی نہیں بھولیں گےحکومت آپریشن ضرب عضب کی صورت میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑ رہی ہے۔ ضرب عضب میں فوج سمیت تمام سیکورٹی اداروں اورعوام نےقربانیاں دیں ہیں۔
کراچی میں امن کے قیام کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اورشہر کے حالات پہلے سے بہترہوئے ہیں اورآپریشن سے لوگوں کا اعتماد بحال ہواہے، ایک دو واقعات سے گھبرانا نہیں چاہیے، دہشت گردوں کے پولیس اورمیڈیا پرحملے آخری حربے ہیں، وہ اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لیے بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں، آئندہ ڈیڑھ سے 2 برس میں کراچی میں مکمل امن قائم ہوجائے گا۔
اس سے قبل ایوان صنعت و تجارت کے سربراہوں اور برآمدکنند گان کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف ، شاہد خاقان عباسی ، خرم دستگیر، چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے ایوان صنعت و تجارت کے سربراہان ، برآمد کنندگان اوراپٹما عہدیداروں نے شرکت کی۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے برآمدات کے شعبے میں خاطرخواہ ترقی نہیں ہوئی، ہمیں اس نشست کو نتیجہ خیز بنانا ہے، مشکلات کے حل کے لیے وسائل کی ضرورت ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کریں جس کے لئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافہ اورریونیو جمع کئے بغیرکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔آمدنی ہوگی تو قرضے اتارے جاسکیں گے ۔ تاجروں کی طرح زرعی شعبے کے بھی بہت مسائل ہیں۔
http://www.express.pk/story/390841/
طالبان کی تحریک انصاف کے رہنمائوں پر حملے کی دھمکی
نمائندہ ایکسپریس جمعـء 11 ستمبر 2015
لاہور: کالعدم تحریک طالبان نے تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی، پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور و دیگر رہنمائوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے جبکہ رکن پنجاب اسمبلی اسلم اقبال کے ڈیرے پر حملوں کی ذمے داری بھی قبول کرلی ہے۔
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے ای میل کے ذریعے چند روز پہلے لاہور کے علاقے سمن آباد میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر ہونے والے 2 حملوں کی ذمے داری قبول کی گئی ہے اور مستقبل میں تحر یک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی، پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید، رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال، رکن پنجاب اسمبلی ملک تیمور اور عبدالعلیم خان کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
جس کے بعد تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزرچوہدری سرور نے سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکیورٹی اداروں کوخط لکھ دیا جبکہ چوہدری سرور نے خط کی کاپی وزارت داخلہ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی کو بھی ارسال کی ہے۔ خط میں کہا گیاکہ تحریک انصاف کے رہنمائوں کو ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔
http://www.express.pk/story/390805/

9/10/2015

انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ بنیادی ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف
لاہور…….پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف کاکہنا ہے کہ صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ بنیادی ترجیحات میں شامل ہے،اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے آئی ٹی سےبھرپور استفادہ کیا جا رہا ہے ۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے گوگل جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے نائب صدر راجن انندان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ،جس میں صوبے او رگوگل کے مابین آئی ٹی میں اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے میں ای گورننس کو فروغ دیا جا رہا ہے ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے گوگل سے تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں،ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں تاریخی نوعیت کا حامل نالج پارک بنایا جارہاہےجو تعلیم اور تحقیق کے فروغ کا باعث بنے گا۔

نائب صدر گوگل کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ آئی ٹی کے شعبےمیں تعاون کو بڑھایا جائے گا ۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196949
حکومت کرپشن کے خاتمے اور شفاف نظام پر یقین رکھتی ہے،شہباز شریف
لاہور……..پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2017 کے اختتام تک توانائی بحران پر بڑی حد تک قابو پالیا جائےگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سولر منصوبوں کا بھرپوردفاع کرتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی کے منظوبوں میں 2 ارب روپے کی بچت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ وزیر اعظم نندی پور منصوبے کا آڈٹ ایک عالمی کمپنی سے کروانے کا اعلان بھی کرچکے ہیں ۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196907
قومی ایکشن پلان پر اعلی سطحی اجلاس آج
اسلام آباد: ملک بھر میں شدت پسندی اور انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے طریقے بہتر بنانے کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں جمعرات (آج) کو ایک اعلی سطحی اجلاس ہونے جا رہا ہے۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور خفیہ اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ، گلگت-بلتستان کے وزیر اعلی اور چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز بھی مدعو ہیں۔
ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ زیر غور آنے والے موضوعات میں قومی ایکشن پلان پر اب تک ہونے والی پیش رفت اور حائل رکاوٹیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ، قومی سلامتی اور دیگر قومی معاملات شامل ہوں گے۔
وزیر اعظم ہاؤس میں شیڈول اجلاس کےپہلے راؤنڈ کی سربراہی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کریں گے۔
یاد رہے کہ چوہدری نثار نے دو ہفتے قبل کابینہ کو بتایا تھا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت 62000 سر چ آپریشن اور 68000 افراد کوگرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر 5900 آپریشن ہوئے جن کی آپریشن ضرب عضب کے بعد تعداد بڑھ کر 11000 تک پہنچ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 1114 دہشت گرد ہلاک جبکہ 883 کٹر جنگجو گرفتار کیے گئے۔اسی طرح کالعدم عسکریت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 7900 افراد کے نام واچ لسٹ(انسداد دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول)میں ڈالے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں کالعدم تنظیموں کی تعداد 61 جبکہ ایک اور گروپ جماعت الدعوہ کی نگرانی جاری ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تمام دہشت گرد گروہ اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس ختم کر دیے گئے یا پھر وہ پاکستان کے اندر اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کے اہل نہیں رہے۔
انہوں نے بتایا کہ فرقہ ورانہ گروہوں کو غیر مسلح کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ نوفوجی عدالتوں نےاب تک 28 مقدموں کا فیصلہ سنایا اور 46 ایسےمقدموں کی سماعت جاری ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1026454/

9/9/2015

ملک بھر میں ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کی شٹر ڈاﺅن ہڑتال،احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ملک بھر میں تاجروں نے ہڑتال کی۔آل کراچی تاجر اتحاد کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بندرہے ۔سندھ تاجر اتحاد نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اس کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔ کراچی کی بڑی مارکیٹوں میں تمام دکانیں بند دکھائی دیں ۔تاجر تنظیموں نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔حیدر آباد میں تاجروں نے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔وہاڑی میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔ صوبائی دار الحکومت لاہور میں تاجر برادری ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف سڑکوں پر آ گئی۔تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعیم میرکی قیادت میں ہزاروں تاجروں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر تحریک انصاف کی قیادت بھی احتجاجی مظاہرے میں موجود تھی۔ مظاہرین پریس کلب سے ہوتے پنجاب اسمبلی تک گئے اور حکومت کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لاہور کی بڑی مارکیٹیں بند رہیں تاہم چھوٹی دکانیں کھلی رہیں۔گوجرانوالہ میں تاجروں کے دو دھڑوں نے ہڑتال کی کال پر دکانیں اور مارکیٹیں بند رکھیں جبکہ تیسرے دھڑے نے ہڑتال کی مخالفت کی ۔ اوکاڑہ میں سبزی منڈی اور غلہ منڈی سمیت تمام بڑے بازار بند رہے۔تاجروں نے احتجاجی کیمپ لگا رکھے تھے ۔مظاہرین نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کے فی الفور خاتمے کا مطالبہ کیا۔ فیصل آباد میں ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجر تنظیموں کا بھرپور مظاہرہ دیکھنے میں آیا ۔تاجر برادری نے احتجاجی جلوس نکالے اور حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔ گھنٹہ گھر سے متصل آٹھ بازار اور تمام کاروباری مراکز بند رہے۔ جھنگ میں تاجر اپنی دکانیں بند کر کے سڑکوں پر نکل آئے اور ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کے لئے بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ رحیم یار خان میں بھی تمام بڑی مارکیٹوں میں تاجروں نے دکانیں بند رکھیں۔سکردو میں بھی تاجروں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تمام کاروباری مراکز بند رکھے۔پشاور میں تاجر ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ہڑتال میں حصہ لیا اور تمام بڑے تجارتی اور صنعتی مراکز کو بند رکھا گیا۔ملتان میں تاجر برادری نے ٹیکس کیخلاف دکانیں بند رکھیں اور احتجاجی کیمپ لگائے جس میں حکومت کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔ تاجر برادری نے سڑکوں پر ٹریفک جام کر دی اور دھرنا دیا۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا۔بہاولنگر میں بھی تاجروں نے ہڑتال کی کال پر اپنی دکانیں بند رکھیں۔گلگت میں ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تا جروں نے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی او ر حکومت کیخلاف ٹیکس واپس نہ لینے پر زبردست مظاہرہ کیا۔
http://dailypakistan.com.pk/business/09-Sep-2015/265630
کراچی میں فائرنگ:جیونیوزکے سیٹلائٹ انجینئر جاں بحق، ڈرائیور زخمی
کراچی…….کراچی کے علاقے بہادر آباد میں جیو نیوز کی سیٹلائٹ وین پر فائرنگ کے واقعے میں جیونیوز کے سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری جاں بحق جبکہ ڈرائیورانیس احمد زخمی ہوگئے۔

کراچی میں جیونیوزکی سیٹلائٹ وین پر انتہائی مصروف شہیدملت روڈپر منگل کی شب حملہ کیاگیا۔ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے بتایاکہ موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد جیو کی ڈی ایس این جی پر حملے میں شامل تھےاور ایک شخص نے موٹر سائیکل سے اترکر فائرنگ کی جس سےڈی ایس این جی میں موجود سیٹلائٹ انجینئر ارشدعلی اورڈرائیورزخمی ہوگئے۔ جرأت مندڈرائیورنےزخمی حالت میں ڈی ایس این جی اسپتال پہنچائی تاہم ارشدعلی جاں برنہ ہوسکےاورخالق حقیقی سےجاملے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق ارشد علی جعفری کوسر،ہاتھ، جبڑے اور پیٹ میں9گولیاں لگی ہیں، سینئرایم ایل او ڈاکٹرکلیم کاکہناہےکہ 2 گولیاں جسم میں پیوست ہوئیں جب کہ 7 آرپار ہوگئیں۔ڈرائیور کے کندھے پر گولیاں لگیں۔زخمی ڈرائیورکی حالت خطرے سےباہرہے۔

پولیس کاکہناہےکہ دو عینی شاہدین کےمطابق تینوں حملہ آوروں نے شلوار قمیص پہنی ہوئی تھی۔جیونیوزکی ڈی ایس این جی پرحملےکےاس واقعہ نےایک بارپھرکراچی میں میڈیاسےوابستہ افرادکی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان بنادیاہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196798
خیبرایجنسی میں امن لشکرکےمزید 10 مغوی رضاکار قتل
خیبر ایجنسی……..خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں نے اغوا کیے گئے امن لشکر کے مزید 10 رضاکاروں کو قتل کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ قمر خیل میں کالعدم لشکر اسلام نے ذخہ خیل امن لشکر کے مزید 10 یرغمال رضاکاروں کو قتل کردیا ہے۔ گزشتہ روز بھی 5 رضاکاروں کی لاشیں ملی تھیں۔ لاشوں کی حوالگی کے لئے امن لشکر اور دہشت گردوں کے درمیان جرگہ جاری ہے۔ کالعدم لشکر اسلام کے دہشت گردوں نے گزشتہ روز 15 رضاکاروں کو اغوا کیا تھا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196778
ہر بیرونی جارحیت كا بھرپور جواب دیا جائے گا، عسکری قیادت کا عزم
ویب ڈیسک منگل 8 ستمبر 2015
راولپنڈی: عسكری قیادت نے اس عزم كا اظہار كیا ہے كہ ملك سلامتی پر كوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور ہر بیرونی جارحیت كا بھرپور جواب دیا جائےگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں عسکری قیادت نے پیشہ ورانہ امور، اندرونی وبیرونی سلامتی كی صورتحال بشمول دہشت گردوں كے خلاف جاری اور مستقبل میں كیے جانے والے فوجی آپریشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال كیا۔
ذرائع نے بتایا كہ كانفرنس كے شركا نے گزشتہ 2 ماہ كے دوران بھارت كے ساتھ لائن آف كنٹرول اور وركنگ باونڈری پر پائی جانے والی كشیدگی پر بھی غور كیا جب کہ عسكری قیادت نے اس عزم كو دہرایا كہ كسی بھی بیرونی جارحیت كا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور ملكی سلامتی پر كوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
اجلاس میں شریك كمانڈرز نے افغانستان كی صورتحال اور قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں كے خلاف جاری آپریشنز بلخصوص ’’ضرب عضب‘‘ میں ہونے والی پیش رفت پر بھی غوروغوص كیا۔ ذرائع كے مطابق جنرل راحیل شریف نے فوجی آپریشنز میں حاصل ہونے والی كامیابیوں پر اطمینان كا اظہار کرتے ہوئے كہا كہ ملك بھر میں دہشت گردوں كا قلع قمع كیا جائے گا اور پاك سرزمین كو شدت پسندوں سے مكمل طور پر ’’پاک‘‘ كرایا جائے گا۔
جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد كے خاتمے یا گرفتاری تك شدت پسندوں كے خلاف جنگ اور كاروائیاں جاری رہیں گی۔ ذرائع نے بتایا كہ كانفرنس كے دوران ڈائریكٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض نے شركاءكو افغان حكام كے ساتھ سیكورٹی معاملات پر ہونے والی حالیہ بات چیت كے بارے میں بھی آگاہ كیا۔

http://www.express.pk/story/390124/
مدارس اصلاحات اور اسلحہ لائسنز کے کام کی نگرانی نیکٹا کرے گی، چوہدری نثار
ویب ڈیسک منگل 8 ستمبر 2015
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ مدارس اصلاحات اور اسلحہ لائسنز کے کام کی نگرانی نیکٹا کرے گی.
اسلام آباد میں وفاقی وزیرد اخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں چوہدری نثار نے کہا کہ نادرا صوبوں کو جو بھی سہولت دے سکتا ہے اس سے آگاہ کیا جائے اور جعلی شناختی کارڈ بنانے والوں کو گرفتار کیا جائے جب کہ نادرا اسلحہ لائسنس، سیکیورٹی کمپنیوں کے لیے ڈیٹا بینک فراہم کرے اور این جی اوز کی ٹرانزیکشن آن لائن ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اصلاحات اوراسلحہ لائسنسزکےکام کی نگرانی نیکٹا کرے گی، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےبارے میں تفتیش عدالتی احکامات کی روشنی میں ہوئی ہے اور ان کا یہ کہنا غلط ہے کہ حکومت ان کے خلاف کیس بنارہی ہے۔
چوہدری نثارعلی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں زمینوں پرقبضے کرکےکچی آبادیاں بنوانےوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے،نادرا غیر سرکاری اداروں کا ڈیٹا بیس قائم کرے اور نادرامیں جعلی کارڈز بنوانے والے اہلکاروں کو برطرف اور ایف آئی اے مقدمات بناکرانہیں گرفتارکرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پنجاب کی طرزپرفوڈ اتھارٹی قائم کرنے پرغورکررہےہیں جب کہ اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے 2 دن کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خدمات مانگ لیں اور ڈی جی ساجد چوہان اور ڈائریکٹر عائشہ ممتاز 2 دن اسلام آباد میں رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران فاروق قتل کیس عدالتی معاملہ ہے جو دوسرے ملک میں زیر سماعت ہے بیان بازی سے گریز کیا جائے۔
http://www.express.pk/story/390118/

9/8/2015

خیبر ایجنسی ،امن کمیٹی کے 5رضا کار اغواء کے بعد قتل ،قبائلی رہنما کے گھر پر راکٹوں سے حملہ
خیبر ایجنسی(این این آئی)خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے پانچ رضا کاروں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا جبکہ جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کے گھر پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ٗ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کیمطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے قمبر خیل میں دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے پانچ رضا کاروں کو قتل کر دیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے پانچوں رضا کاروں کو چند روز قبل اغوا کیا تھا۔ پانچوں مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں ایف آر جھنڈولا کے علاقے عمر خان میں نامعلوم افراد نے قبائلی رہنما بسم اللہ خان کے گھر پر تین راکٹ فائر کیے جبکہ چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔
http://dailypakistan.com.pk/front-page/08-Sep-2015/265218
آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ،دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے ،ایئر چیف
کراچی(آئی این پی )پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے گئے ۔کراچی میں یوم فضائیہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے کہا کہ 7ستمبر کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے، 7ستمبر 1965 کوپاک فضائیہ کے شاہینوں نے قربانی کی لازوال داستانیں رقم کیں اور بھارتی فوجی قوت کو نیست و نابود کیا۔ایئرچیف مارشل نے کہاکہ پاک فضائیہ ملک کی حفاظت کے لئے دوسری فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، جس میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فضائیہ کا کردار اہم ہے، ضرب عضب میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیئیے ۔ پاک فضائیہ کے جوانوں نے سات ستمبر کو قربانی کی لازوال داستانیں قائم کیں ،1965کی جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار نوجوانوں کیلئے روشن مثال ہے۔ پاک فضائیہ ملک کی حفاظت کیلئے دوسری فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کراچی ایئر میوزیم میں یادگارہ شہداء کا افتتاح کیا،پھولوں کی چاردر چڑھائی اور فاتح خوانی بھی کی۔
http://dailypakistan.com.pk/front-page/08-Sep-2015/265209
سوات سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا ،کالام میں ہزاروں کی تعداد میں سیاح امن کا ثبوت ہے ،جنرل راحیل شریف
کالام(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سوات سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا ،آج کالام میں ہزاروں کی تعداد میں سیاح امن کا ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کالام فیسٹیول کا دورہ کیا اور اس موقع پر فیسٹیول انتظامیہ کیلئے پچیس لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج اور عوام نے امن کی بحالی کے لئے قربانیاں دیں۔ انہوں نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ میڈیا نے امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کالام فیسٹیول کی پانچ روزہ رنگا رنگ اختتام پذیر تقریبات پیرا گلائیڈنگ، گھڑ سواری اور موٹر سائیکل سواروں کے کرتب بھی دیکھے اور جوانوں کی مہارت کی داد دی۔
http://dailypakistan.com.pk/front-page/08-Sep-2015/265194

9/7/2015

وقت آ گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو، ”ہاٹ سٹارٹ“ ہو یا ”کولڈ سٹارٹ“ ہم تیار ہیں، فخر ہے کہ جنگی اعتبار سے دنیا کی بہترین فوج کا کمانڈر ہوں: جنرل راحیل شریف
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ1965ء میں جب دشمن نے حملہ کیا تو پاک فوج اور قوم نے مل کر دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن کے نا پاک عزائم خاک میں مل گئے۔یوم دفاع کے شہدا اور غازیوں کو پاک فوج اور قوم سلام پیش کرتی ہے۔ آج کا پاکستان زیادہ محفوظ ہے، چاہے ”ہاٹ سٹارٹ ہو،، یا پھر ”کولڈ سٹارٹ،، ہم پوری طرح تیار ہیں۔ دشمن کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ اس بات پر فخر محسوس کرتا ہوں کہ جنگی اعتبار سے دنیا کی بہترین فوج کا کمانڈر ہوں۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ جنگ کو پچاس سال گزر گئے ہیں اور اس دور میں قوم نے کافی اتاڑ چڑھاﺅدیکھے ہیں ۔اب ملک درست سمت میں لے کر جا رہے ہیں ۔پاک فوج دشمن کا سامنا کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور اگر دشمن نے چھوٹے یا بڑے پیمانے پر حملہ کیا تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق 50 ویں یوم دفاع کے موقع پر ملی نغموں اور خراج تحسین سے سجی بھرپور مرکزی تقریب کا نعقاد جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں کیا گیا جس میں تینوں مسلح افواج سربراہ، چیئرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف کمیٹی، ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت اعلیٰ عسکری حکام، وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزراء،غیر ملکی سفیروں، اہم حکومتی واپوزیشن سیاسی شخصیات ، سابق فوجیوں، پاک فوج کے غازیوں اور شہیدوں کے خاندانوں نے شرکت کی۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ1965میں جب دشمن نے حملہ کیا تو پاک فوج اور قوم نے مل کر دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن کے نا پاک عزائم خاک میں مل گئے ۔یوم دفاع کے شہدا اور غازیوں کو پاک فوج اور قوم سلام پیش کرتی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پاک فوج تکنیکی اعتبار سے دنیا کی بہترین فوج ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسی فوج کا کمانڈر ہوں جس کی مثال دنیا کی اور کسی فوج میں نہیں ملتی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو خطے کا نا مکمل ایجنڈا ہے اور اس کے حل میں تاخیر سے کام نہیں لینا چاہیے ۔گذشتہ سات دہائیوں سے بھارتی فوج مقبو ضہ کشمیر کے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے ہوئے ہیں۔مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے ۔اب اس مسئلے کو پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا ۔
یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو میں منعقد مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ جنگ کو پچاس سال گزر گئے ہیں اور اس دور میںقوم نے کافی اتاڑ چڑھاﺅدیکھے ہیں ۔اب ملک درست سمت میں لے کر جا رہے ہیں ۔پاک فوج دشمن کا سامنا کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور اگر دشمن نے چھوٹے یا بڑے پیمانے پر حملہ کیا تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گذشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کی وبا پھیلی ہوئی ہے ۔آپریشن ضرب عضب ایسے وقت میں شروع کیا جب ملک میں دشمن انتشار پھیلا رہا تھا ۔سانحہ پشاور نے ساری قوم کے دلوں کو رنجیدہ کر دیا ۔اس سانحے کے دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ۔آپریشن ضب عضب کی کامیابیوں سے اب سیکیورٹی کے تمام اداروں نے دہشت گردی کی صورتحال پر قابو پا لیا ہے۔ملک میں دہشت گردو ں کے ساتھیوں ،مدد گاروں اور سہولت کاروں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے اور قوم کے ان مجرموں کو بھی کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا ۔
آرمی چیف نے اپنے خطاب میں میڈ یا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے اور دہشت گردوں کے ناپاک چہرے عوام کے سامنے پیش کیے۔ کراچی اور بلوچستان میں بھی امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور امن کو مکمل طور پر یقینی بنانے کے لیے مزید کوششیں کی جا رہی ہے ۔آپریشن ضرب عضب کے بعد ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے ۔اب س کامیابیوں کو پائیدار بنانے کے لیے ریاست کے تمام اداروں کو ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کرنا ہو گا ۔
پاک چین اکنامک کوری ڈورکے حوالے سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوری ڈور منصوبہ ملکی ترقی کے لیے اہم ہے ۔اس منصوبے کو مکمل کرنا ہم سب کا فرض ہے اور افواج پاکستان منصوبے کو پورا کرنے کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر پاک فوج کو تشویش ہے ۔افغانستان کے ساتھ پاکستان کا تاریخی اور خونی رشتہ ہے اور کوئی بھی طاقت اس تعلق کو نہیں توڑ سکتی ۔آرمی چیف نے کہا افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کو خراب کرنے کے لیے دشمن اپنی پوری کوشش کر رہا ہے لیکن دشمن کو اس نا پاک منصوبے میں ناکامی ہوگی ۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ عالمی برداری کو پاکستان کی ان کاوشوں کا اداراک ہوگا ۔اقوام عالم بغیرکسی تعصب کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کریں۔
اس سے قبل پچاسویں یوم دفاع کی منساسبت سے تقاریب کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ دن کا آغازوفاقی دارلحکومت میں اکتیس جبکہ چاروں صوبائی دارلحکومتوں میں اکیس ،اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ پاکستان ایئر فورس کی جانب سے اسلام آباداور پشاور میں ایئر شوز پیش کئے گئے جس میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16طیاروں نے بھی حصہ لیا جبکہ پاکستان آرمی نے لاہور کے فورٹریس سٹیڈیم میں فوجی ساز و سامان کی نمائش بھی کی گئی۔
صبح نو بج کر انتیس منٹ پر ایک منٹ کیلئے ملک بھر میں خاموشی کی گئی جس کے بعد نو بج کر تیس منٹ تمام نشریاتی اداروں کی جانب سے ملک کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔
وزیر اعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغامات میں ملکی افواج کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا اور ایک بار اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی سرحدی حدود کی حفاظت اور اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
مزید بر آں بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں بھی یوم دفاع کی گولڈن جوبلی سے متعلق تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں سمندر پار پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی۔
http://dailypakistan.com.pk/national/06-Sep-2015/264640
مسلم لیگ (ن) کیخلاف اپوزیشن جماعتیں متحد
لاہور: ملک کی سات بڑی اپوزیشن جماعتوں نے، جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بھی شامل ہے، پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایک دوسرے کی حمایت اور ضلعی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ان سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے ضلعی عہدیداران کو مسلم لیگ (ن) کے خلاف سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہدایات بھی کردی گئی ہیں.
گزشتہ روز ایک اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے دہشت گردی کے خاتمے، کسانوں کے مسائل کے حل، شفاف الیکشن اور انتخابات میں مبینہ دھاندلی کو روکنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انھوں نے دہشت گردوں کے خلاف فوج کے جاری آپریشن کو سراہتے ہوئے اس کی حمایت بھی کی۔
اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو، جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سیکریٹری جنرل نواز گنڈا پور، مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل راجہ نثار عباس، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود اور جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل پیر اعجاز ہاشمی اور سنی اتحاد کونسل کے نمائندے بھی شامل تھے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا متفقہ مطالبہ ہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے ذمہ دار چاروں صوبوں کے موجودہ صوبائی الیکشن کمشنرز کو لازمی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے پر قسم کے لائحہ عمل کے حوالے سے اتفاق کیا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دھاندلی کی منصوبہ سازی کے خلاف احتجاج بھی شامل ہے۔
چوہدری سرور نے مزید کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) صوبائی الیکشن کمشنرز کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیتی ہے تو پی ٹی آئی ان کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حکمران جماعت نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کی تو اسے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس موقع پر منظور وٹو نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے معاشرے کے پسماندہ طبقات کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔
انھوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو عوام کے سامنے پیش کرے اور معصوم لوگوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
پی پی پی پنجاب کے صدر نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اُمیدواروں کو فی کس 2 کروڑ روپے ادا کررہی ہے تاکہ وہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکیں اور یہ دھاندلی کی سب سے بڑی مثال ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1026296/
کراچی:یوسف رضا گیلانی کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
کراچی…….. اینٹی کرپشن عدالت میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ٹڈاپ کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کراچی میں اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے۔ ان کے وکیل نےدرخواست میں موقف اختیار کیا کہ یوسف رضا گیلانی کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،تمام مقدمات میںان پر ایک ہی الزام عائد کیا گیا،عدالت نے موقف سننے کے بعدیوسف گیلانی کی تمام مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپےمیں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئےسماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر یوسف گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لی تھی۔
http://search.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=196598
پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا آغاز
اسلام آباد……… سندھ اور پنجاب میں دس سال بعد بلدیاتی الیکشن کامرحلہ آن پہنچا۔پہلے مرحلے میں 20 اضلاع میں انتخاب ہوں گے جن کےلیے آج سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیاہےپنجاب کے جن اضلاع میں پہلے مر حلے میں انتخابات ہوںگے۔ ان میں لودھراں،وہاڑی،اوکاڑہ،پاک پتن،بہاول نگر،فیصل آباد،بھکر،لاہور،قصور،ننکانہ صاحب،گجرات اور چکوال شامل ہیں۔ان اضلاع میں جن امیدواروں کا انتخاب ہوگا ان میں یونین کونسل کے ارکان ، چیئرمین اور وائس چیئرمین یا وارڈ کے ارکان شامل ہیں ۔سندھ کے جن 8 اضلاع میں 31 اکتوبر کو انتخاب کرائے جائیں گے ان میں سکھر،خیرپور،گھوٹکی،لاڑکانہ،شکارپور،جیکب آباد،کشمور کندھکوٹ اور قمبر شہداد کوٹ شامل ہیں۔ان انتخابات میں جن امیدواروں کو چنا جائے گا ان میںیونین کونسل کے ارکان ، چیئرمین ، وائس چیئرمین ہر یونین کونسل سے ڈسٹرکٹ کونسل کا ایک رکن،ہر وارڈ سے میونسپل کارپوریشن اور ٹاؤن کمیٹی کے ایک ایک رکن کا براہ راست انتخاب شامل ہیں ۔ پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی 7 سے 11 ستمبر تک جمع کرائے جائیں گے۔12 سے 17 ستمبر کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے ، منظور کیے گئے کاغذات پر اعتراضات پر اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 ستمبر مقرر کی گئی ہے ان اپیلوں پر فیصلہ 30 ستمبر کو سنایا جائے گا ۔ نامزد امیدوار یکم اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست دو اکتوبر کو شایع کی جائے گی اور 31 اکتوبر کو پولنگ کا حتمی مرحلہ آئے گا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=196593

9/4/2015

بدین میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 ٹارگٹ کلر گرفتار
بدین (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے ایک ٹارگیٹڈآپریشن میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ رینجرز نے تلہارمیں خفیہ اطلاعات ملنے پر آپریشن کیا جس مین تین ٹارگٹ کلر غلام مصطفی ،خالد اور عبدالرحمان شامل ہیں کو اپنی حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت ہے اور وہ ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ دیگر سنگین جرائم میں ملوث پائے جاتے ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/badin/04-Sep-2015/263921
وزیراعظم نوازشریف سے چوہدری نثار کی اہم ملاقات ،وزیر داخلہ نے دورہ برطانیہ پر بریفنگ دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اہم ملاقات کی ہے جس دوران چوہدری نثار نے وزیراعظم کو دورہ برطانیہ کے حوالے پر بریفنگ دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ برطانوی حکام سے ملاقات کے دوران کراچی آپریشن اور سیاسی صورتحال کے امور پر بات چیت ہوئی ہے ۔چوہدری نثار نے آگاہ کہ برطانوی حکام پر انسداد دہشتگردی کے تعاون سمیت ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاہے۔
http://dailypakistan.com.pk/national/04-Sep-2015/263922
ازالہ کمیٹی کے قیام سے قبل ایم کیو ایم کے 3 مطالبات کی منظوری سے انکار مذاکرات میں ڈیڈ لاک کی وجہ بنا
اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ ازالہ کمیٹی کے قیام سے پہلے ایم کیو ایم کے 3 مطالبات کی منظوری سے انکار مذاکرات میں ڈیڈ لاک کی اصل وجہ بنا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے تمام معاملات طے پا چکے تھے اور اس سلسلے میں ازالہ کمیٹی قائم کرنے کیلئے ڈرافٹ کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی تھی تاہم ایم کیو ایم نے کمیٹی بنانے سے قبل حکومت کے سامنے 3 مطالبات پیش کئے اور ان کی منظوری کے بعد کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا تاہم حکومت نے موقف اختیار کیا کہ ازالہ کمیٹی تحفظات دور کرنے کیلئے ہی بنائی جا رہی ہے اس لئے ایم کیو ایم کو جو بھی تحفظات ہیں وہ کمیٹی کے سامنے ہی پیش کئے جائیں۔
http://dailypakistan.com.pk/islamabad/04-Sep-2015/263769
‘شجاع خانزادہ کے قتل میں ٹی ٹی پی گروپ ملوث’
لاہور: پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے قتل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا آفتاب گروپ ملوث ہے.
پنجاب اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیرِ داخلہ پر اُن کے آبائی گاؤں میں خود کش حملہ کرنے والے ملزمان ٹی ٹی پی آفتاب گروپ سے تعلق رکھتے ہیں.
انھوں نے بتایا، "کچھ مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیں گی”.
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور ایجنسیاں اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں، "یہ ایک بہت حساس معاملہ ہے اور کالعدم تنظیم نے بھی اس حملے میں کردار ادا کیا ہے، جبکہ حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ کو بھی ٹریس کرلیا گیا ہے”.
وزیر قانون نے ایوان کو یقین دلایا کہ اس حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا.
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 16 اگست کو پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ اٹک کے علاقے میں اپنے آبائی گاؤں شادی خان میں اُس وقت جان کی بازی ہار گئے تھے، جب ان کے ڈیرے پر خود کش حملہ کیا گیا.
اس واقعے میں کرنل (ر) شجاع خانزادہ سمیت کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے تھے.
http://www.dawnnews.tv/news/1026194/

9/3/2015

پشاور: سرچ آپریشن کے دوران 86 مشتبہ افراد گرفتار
پشاور……پشاورپولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 86 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا۔ 3 افغان باشندوں کو بھی گرفتارکیاگیا۔پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن تہکال اور حیات آبادفیز 6 میں کیاگیا۔ لیڈیز پولیس کی مدد سے 2سو سے زیادہ گھروں کا سرچ کیاگیا۔ جس دوران 3 افغان باشندوں سمیت 86 مشتبہ افراد کوگرفتارکیاگیا۔ افغان باشندے پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ گرفتار افراد کو متعلقہ تھانوں کو منتقل کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=196199
کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابق ڈی آئی جی قاضی واحد جاں بحق
کوئٹہ……. کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کے سابق ڈی آئی جی قاضی عبدالواحد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قاضی عبدالواحد سریاب کی عارف گلی میں اپنے گھر سے نکل کر کہیں جارہے تھے کہ گھر سے کچھ فاصلے پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، ان کی گاڑی میں پندرہ گولیاں ماری گئیں جس میں آٹھ گولیاں قاضی عبدالواحد کو لگیں ،جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ،انہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ قاضی عبدالواحد بلوچستان پولیس سے بطور ڈی آئی جی کوئٹہ دو سال قبل ریٹائر ہوئے تھے ،وہ دوران سروس کوئٹہ ،خضدار ،نصیر آبادسمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں اپنے فرائض انجام دے چکے تھے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=196172
(ن) لیگ سندھ میں انتقامی کارروائیاں کررہی ہے، بلاول بھٹو زرداری
ویب ڈیسک بدھ 2 ستمبر 2015
لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ سندھ میں انتقامی کارروائیاں کررہی ہے اور اس طرح وفاقی حکومت کے احکامات پر کارروائیاں خطرناک بات ہے۔
لاڑکانہ کے نوڈیرو ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور بختاور بھٹو زرداری سمیت دیگر پارٹی رہنما اور صوبائی وزرا نے بھی شرکت کی، اجلاس میں سندھ حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جب کہ صوبے میں وفاقی اداروں کی کارروائیوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔
اجلاس کے موقع پر پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ سندھ میں انتقامی کارروائیاں کررہی ہیں اس طرح وفاقی حکومت کے احکامات پر کارروائیاں خطرناک بات ہے جب کہ نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں سے صوبائی خودمختاری متاثرہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں صوبے کو تقسیم کرنے والے حالات نہیں، صوبے کی تقسیم کے لیے بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سوچ رکھنے والے اپنے خیالات بدل لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک عوامی جماعت ہے، پارٹی رہنما کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے بھرپور صلاحیتوں سے کام لیں۔
http://www.express.pk/story/388452/
کراچی کے علاقے گلبائی میں فائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی
ویب ڈیسک بدھ 2 ستمبر 2015
کراچی: شیر شاہ میں گلبائی چوک پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گلبائی چوک پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگیا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت لیاقت علی کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوںمیں خوشی محمد اور نودید شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران 4 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ 3 روز قبل شہر میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظرانہیں اسلحہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔
http://www.express.pk/story/388505/

9/2/2015

یوم دفاع کے موقع پر راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کافیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یوم دفاع کے موقع پر جڑواں شہروں میں چارگھنٹوں کے لیے موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ کرلیاگیاہے اورا س سلسلے میں وزارت داخلہ کو ریکوزیشن بھی بھیج دی گئی ہے جو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو موبائل فون سروس کی معطلی کی ہدایت کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی او آفس میں یوم دفاع کی تقریبات اور سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے شرکت کی ۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 6ستمبر کو دن 10بجے سے دوپہر دوبجے تک موبائل فون سروس کی معطلی کا فیصلہ کیاگیااوراس ضمن میں وزارت داخلہ کو ریکوزیشن بھجوادی گئی ۔
http://dailypakistan.com.pk/islamabad/02-Sep-2015/263173
الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات میں کوتاہی نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی، عمران خان
اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے آئندہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کی اصلاح اور کوتاہیاں نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا محمد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نے الیکشن کے دوران جن دھاندلیوں کی نشاندہی کی ان پرچیف الیکشن کمشنر نے پہلے ہی کام شروع کردیا جب کہ سردار رضا محمد نے الیکشن کمیشن کی اصلاح کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کوتاہیاں نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے این اے 122 اور این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تحریک انصاف کو پنجاب پولیس پر اعتماد نہیں اس لئے ایک فوجی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر اور ایک باہر تعینات کیا جائے۔
عمران خان نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن کے ممبران کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں تکنیکی غلطیاں اور دھاندلی ہوئی تھی جس کے بعد چاروں ممبران کا عہدوں پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا اور ان کی موجودگی میں صاف و شفاف انتخابات کی کوئی توقع نہیں، تحریک انصاف الیکشن کمیشن ممبران کے خلاف اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ 2013 کی نہیں بلکہ 2015 کی تحریک انصاف ہے جس کے پاس اسٹریٹ پاور ہے، ہمارے نوجوانوں اور رضاکاروں کی ٹریننگ ہورہی ہے اور اب بھرپورتیاری کے بعد میدان میں اتریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے (ن) لیگ کے حق میں فیصلہ دیا تو وہ اچھے تھے لیکن فیصلہ مخالف آیا تو وہ برے بن گئے یہی نہیں 2 وزیروں کی جانب سے انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں۔ ضمنی انتخاب سے راہ فرار اختیار کرنے کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کبھی جدہ بھاگ کر نہیں گیا، کبھی ملک چھوڑ کر گیا اور نہ میدان، الیکشن لازمی لڑیں گے لیکن یہ الیکشن تیاری سے لڑیں گے اس کے لئے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔

http://www.express.pk/story/388398/
بہکاوے میں آکرآزادی کے نعرے لگانے والے اب سمجھدار ہوچکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ
چمن: کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ کسی کے بہکانے پر آزادی کے نعرے لگانے والے لوگ اب سمجھدار ہوچکے ہیں۔
چمن کے ایف سی کالج میں بوائز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ طالبعلم ہمارا صل سرمایہ ہیں اور بہتری کا راستہ قلم اور کتاب ہی ہے تاہم کسی کے بہکاوے میں آکر ریاست کے خلاف نعرے لگانے والے اب سمجھدار ہوچکے ہیں اور وہ جان چکے ہیں کہ ترقی کا راستہ صرف تعلیم کے حصول میں ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 43 ہزار بچے ایف سی اور آرمی کے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں، لوگوں کی جان و مال محفوظ ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ناراض لوگ ہمارے بھائی اور بیٹے ہیں ان کے بہتر مستقبل کے لئے کام کر رہے ہیں، اگر صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے، ناراض لوگ قومی دھارے میں واپس آکر وطن سے محبت کرنے لگے ہیں۔
http://www.express.pk/story/388389/

8/28/2015

بھارتی فائرنگ سے6 افراد شہید، 46 زخمی ،آئی ایس پی آر
راولپنڈی ……. بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی اور آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ورکنگ باونڈری کے مختلف سیکٹرز میں بھارتی فائرنگ سے چھ افراد شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس نے چپراڑ اور ہرپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی۔ بھارتی فائرنگ سے چھ افراد شہید جبکہ چھیالیس شہری زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں 22 خواتین بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان کنگن پور اور باجراگری کے دیہاتوں میں ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کاروائی کی ہے۔
http://search.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=195601
کراچی میں اغوا کاروں کے چنگل سے نجی بینک کا افسر بازیاب
کراچی……..ایس آئی یو،سی ٹی ڈی ،اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کر کے ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کرکے نجی بینک کے وائس پریذیڈنٹ غوث الدین کو بازیاب کرالیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق نجی بینک کے وائس پریذیڈنٹ غوث الدین کو 14 اگست کو اغوا کیا گیا تھا۔ جنھیں سی ٹی ڈی اے وی سی سی اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی کے بعد رہا کرالیا گیا۔ ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق مغوی کو بحریہ ٹاون سپرہائی وئے سے اغواء کرنے کے بعد بجار بگٹی گوٹھ فارم ہاؤس پر رکھا گیا تھا۔ملزمان نے مغوی کی بازیابی کے لیے 10کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق ملزمان نے تاوان کے لیے فون کال رحیم یارخان سے کی تھی۔ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق ناردرن بائی پاس کے قریب واقع گوٹھ میں اغواء کاروں کے ساتھ مقابلے میں 2 اغواء کار مارے گئے ہیں۔آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے مغوی کوبازیاب کرانے والی پولیس پارٹی کے لیے 5لاکھ روپے جبکہ بینک انتظامیہ نے لیے10لاکھ روپے انعام کا اعلان کیاہے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=195598
مقامی قبائل اور پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے بدولت دشمن پسپا ہورہا ہے، صدرمملکت
خیبر ایجنسی: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ قبائل اورپاک فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت دشمن پسپا ہورہا ہے اور ہم دہشت گردوں کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں۔
خیبرایجنسی میں پشاور طورخم روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران صدر ممنون حسین نے کہا کہ یہ شاہراہ قبائلی علاقوں اورپاکستان کے حالات کی بہتری میں تاریخ سازکردارادا کرے گی، شاہراہ کی تکمیل اس امرکا واضح اعلان ہے کہ دشمن پسپا ہورہا ہے، اس شاہراہ کا افتتاح ایک نئے دورکا آغاز ہے، اس شاہراہ سے جہاں قبائلی عوام کو صحت و تعلیم جیسی سہولیات کے جدید مراکز تک پہنچنے میں آسانی ہوگی وہیں اس سے افغانستان پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ فرنٹئیر ورکس آرگنائزین نے ایف ڈبلیو او نے فاٹا میں 680 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی ہیں، جس سے قبائلی عوام کو آمدورفت کے بہتر ذرائع میسر آئیں گے۔ پاک فوج نے بدامنی اورخوں ریزی کے سیلاب کے سامنے بند باندھا، مقامی قبائل اور پاک فوج کی ہی لازوال قربانیوں کے طفیل ہم یہ جنگ جیت رہے ہیں۔
http://www.express.pk/story/386772/
دہشت گردی کے پیش نظر ملک بھر کے 36 ایئرپورٹس پر ریڈالرٹ جاری

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ملک بھر کے 36 ایئرپورٹس پر ریڈالرٹ جاری کردیا ہے جس کے بعد ایئرپورٹس کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بے نظیر ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیااور اس دوران اہلکاروں نے 10 لوڈرز سے پوچھ گچھ بھی کی۔ حکومت نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور نورخان ایئربیس پر سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے ہیں اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اہلکار تعینات کر دیئے ہیں جبکہ دیگر تمام ایئرپورٹس پر اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/islamabad/28-Aug-2015/261072
دہشتگردوں کی مدد کرنے والے چہروں کو بے نقاب کیا جائیگا ، جنرل راحیل شریف
28 اگست 2015
صفحہ اول
0
شوال(آن لائن) آرمی چیف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا چاروں اطراف سے گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے ان کے خفیہ ٹھکانوں کو ختم کیا جائیگا اوردہشت گردوں کی مدد کرنے والے چہروں کو ہر صورت بے نقاب کیا جائیگا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کوآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال کا دورہ کیا اور جوانوں کے حوصلے بلندکرنے کیلئے 12 ہزار فٹ پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ گئے اور آرمی چیف نے مصروف ترین دن گزارا ،اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں سے مصافحہ کیا اور ان سے ملاقات کی ، آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کا جائزہ لیا اور انہیں زمینی کارروائی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں جاری زمینی اور فضائی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا،افسروں اور جوانوں کے حوصلے کو سراہا،آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا کوئی ثانی نہیں ، دہشتگردوں کی مدد کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔آ رمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان میں بچوں اور عام افراد کو مارنے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ خفیہ ٹھکانوں میں چھپے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا ، آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور دہشت گردوں پر پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے ، دہشت گردوں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کو ہر صورت ختم کیا جائے گا ، آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک وادی شوال میں 203دہشت گردوں کو مارا جا چکا ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے شوال کی اہم پہاڑیوں پر قبضہ کرلیا ۔
http://dailypakistan.com.pk/front-page/28-Aug-2015/261159

8/27/2015

احتساب عدالت نے یوسف رضاگیلانی اور امین فہیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی احتساب عدالت نے نڈاپ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما امین فہیم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی اسٹنٹ ڈائریکٹر بختیار سلمیٰ نے یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کے خلاف دائر کرپشن کے 12مقدمات میں حتمی چالان عدالت میں پیش کیا جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں اور گرفتار کرکے 10ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم بھی جاری کر دیاہے ۔
واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم پر پچاس کروڑ روپے کی کرپشن کے 12مقدمات درج ہیں ۔
http://dailypakistan.com.pk/karachi/27-Aug-2015/260930
براہمداغ بگٹی کے آزاد بلوچستان کے مطالبے سے دستبردار ہونے پر حکومت نے مذاکرات کیلئے تیاری پکڑ لی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ناراض بلوچ رہنماﺅں سے مذاکرات کیلئے حکومتی وفد جلد ہی لندن اور سویٹزر لینڈ روانہ ہو گا ۔نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق حکومت نے بلوچستان میں امن قائم کرنے کیلئے برآمداد بگٹی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے مذاکرات کیلئے تیاری پکڑ لی ہے اور اس حوالے سے جلدہی وفد تشکیل دیاجائے گا جس میں قلات جرگہ کے بعض نواب اور سردار بھی شامل ہوں گے ۔
مذاکرات کیلئے جانے والے وفد کو بلوچستان میں امن ومان اور بلوچ رہنماﺅں کے مطالبات سے متعلق عسکری و سیاسی حکام کا مینڈیٹ بھی حاصل ہو گا ۔
واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں بگٹی قبیلے کے سرداربراہمداغ بگٹی بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مذاکراتی عمل کا حصہ بننے پر رضامند ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچ عوام چاہیں تو ہم آزاد بلوچستان کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے اور مذاکرات کیلئے تیار ہیں ۔
http://dailypakistan.com.pk/islamabad/27-Aug-2015/260917
شاہد آفریدی کا جناح ہسپتال کا دورہ، مریضوں ے خیرت دریافت کی 20 لاکھ عطیہ دینے کا اعلان
کراچی (آن لائن) کرکٹر شاہد آفریدی نے کراچی کے جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کا ہسپتال میں کوئی کردار نظر نہیں آتا۔ آفریدی نے ہسپتال کے لئے 20 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ شاہد خان آفریدی نے جناح ہسپتال کے میڈیکل یونٹ وارڈ 5 کا دورہ کیا اور وہاں پر داخل مریضوں سے حیریت دریافت کی۔ شاہد آفریدی نے مریضوں سے علاج کی سہولیات کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ اس موقع پرمیڈیا بریفنگ کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے سرکاری ہسپتال میں سہولیات کے فقدان پر افسوس ہے۔ اس موقع پر زیر علاج مریضوں کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کی آمد پر انہیں بہت اچھا لگا جبکہ ہسپتال کے عملے کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کیا گیا۔ کرکٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد آصف اور سلمان بٹ کے حوالے سے پی سی بی کو بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا کیونکہ یہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کا سوال ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/sports/27-Aug-2015/260915
صدرممنون حسین آج خیبرایجنسی کا دورہ کریں گے
اسلام آباد……..صدرممنون حسین آج خیبرایجنسی کا دورہ کریں گے اور پشاور طورخم روڈ کا افتتاح کریں گے ۔ صدرممنون حسین اپنے دورے میں خیبرایجنسی میں ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے۔صدر ممنون حسین صنعتی زون کا اعلان سمیت قبائلی جرگےسے بھی خطاب کریں گے ۔صدر مملکت آپریشن میں شریک جوانوں سے ملاقات بھی کریں گے ۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=195495
ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
کراچی……ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کو ان کی والدہ اعجاز فاطمہ نےچیلنج کیا ہے۔ عابد زبیری ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق،صوبائی حکومت،رینجرزاوردیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم سابق وفاقی وزیراور سیاسی شخصیت ہیںاوروہ کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں،اگرڈاکٹرعاصم پرکوئی الزام ہےتواس میں تعاون کیلئے تیارہیں۔ درخواست کی سماعت آج ہی ہونے کا امکان ہے۔
http://search.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=195498

8/26/2015

پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالت کافیصلہ معطل کر دیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالت کی جانب سے سزائے موت پانے والے طالب علم کی سزائے موت8ستمبر تک معطل کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ پبلک اسکول میں نویں جماعت کے طالب علم حیدر علی کو 2009 میں سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لیا تھا اور اس پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔طالب علم کے والد ظاہر شاہ کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حیدر کو 2009 میں 14 سال کی عمر میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ فوجی حکام کے مطالبے پر حیدر علی کو پیش کیا گیا۔
حیدر علی کے والد کا درخواست میں کہناتھا کہ ان کے بیٹے کی گرفتاری کے 6 سال بعد معلوم ہوا کہ وہ لوئر دیر کی تیمرگرہ جیل میں قید ہے اور اسے فوجی عدالت کی جانب سے پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے، لہذا اس فیصلے پر عملدرآمد کو فی الفور روکا جائے۔
جس پر پشاور ہائیکورٹ کے جج مسرت ہلالی اور جسٹس یونس تھیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے طالب علم کی سزائے موت پر عملدرآمد 8ستمبر تک روکتے ہوئے وفاق،سیکریٹری دفاع،جی او سی مالاکنڈ اورسیکریٹری داخلہ کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حیدر علی کے والد ظاہر شاہ نے رواں ماہ 8 اگست کو سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 184 تھری کے تحت ایک درخواست جمع کروائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حیدر علی کو ملنے والی سزا کا ریکارڈ فراہم کیا جائے تاکہ اس کے مطابق قانونی چارہ جوئی کی جاسکے۔
تاہم سپریم کورٹ نے کیس کا ریکارڈ فراہم کرنے سے متعلق درخواست کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس حوالے سے ہائیکورٹ یا قانون کے تحت دستیاب کسی دوسرے مناسب فورم سے رابطہ نہیں کیا گیا،حکم نامے میں کہا گیا کہ پٹیشنر نے براہ راست سپریم کورٹ سے رابطہ معقول جواز بھی پیش کرنے سے قاصر ہے جبکہ اس حوالے سے ذیلی عدالتوں سے رجوع کیا جاسکتاہے۔
http://dailypakistan.com.pk/peshawar/26-Aug-2015/260487
سپریم جوڈیشل کونسل میں الیکشن کمیشن کے ممبران کیخلاف ریفرنس دائر، ڈی سیٹ کرنے کی استدعا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کے ممبران کیخلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیاہے ۔ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے ممبران کو ڈی سیٹ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لائرز فورم کے گوہر نواز سندھو نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن کے ممبران کیخلاف ایک ریفرنس دائر کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران عام انتخابات میں اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکے۔انتخابات میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کے ذمہ دار الیکشن کمیشن کے اراکین ہیں۔ کارروائی کر کے انہیں ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔
http://dailypakistan.com.pk/national/26-Aug-2015/260474
مستونگ روڈ پر ایف سی اور حساس اداروں کا آپریشن ،چار دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی سے مستونگ روڈ پر چاردہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے مستونگ روڈ کے علاقے میاںغنڈی میں کاروائی کر کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔
http://dailypakistan.com.pk/quetta/25-Aug-2015/260205
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھارت ہمارے دشمن کیساتھ ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد………وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت ہمارے دشمن کے ساتھ ہے۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت میں آزادی کی کئی سرگرم تحریکیں چل رہی ہیں۔ بھارت میں آزادی کے لیے کئی درجن لوگ مارے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے گورداسپور، گجرات جیسے واقعات کے ذریعے پاکستان پر ملبہ ڈالنے کی کوشش کی۔ جنگ کا ہوا کھڑا کرکے پاکستان کو ولن کی طرح پیش کیاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو سمجھنا چاہیے وہ وزیر اعلی نہیں وزیراعظم ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہو گی۔ کشمیر پاکستان کی پالیسی کا بنیادی نقطہ ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=195355
حکومت نے الیکشن کمیشن کے معاملے پر ہمارے ساتھ تعاون نہ کیا تو سڑکوں پر نکلیں گے، عمران خان
منگل 25 اگست 2015
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے خلاف سب جماعتوں کو جمع کرکے حکومت کے پاس جائیں گے اور حکومت نے تعاون نہیں کیا تو سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا لیکن وہاں سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا تاہم انہوں نے جو جواب دیا وہ قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کو جوابدہ ہے اور ان سے جواب لینا میرا حق ہے جب کہ الیکشن کمیشن سے جواب لینے کے لیے تمام قانونی راستے اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے علاوہ کسی جماعت کو بھی الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں جب کہ الیکشن کمیشن کے خلاف تمام جماعتوں سے بات کرکے حکومت کے پاس جائیں گے اور اگر انہوں نے بھی تعاون نہیں کیا تو سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف صرف میں نے نہیں بلکہ جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ میں بھی نشاندہی کی اور 21 سیاسی جماعتوں نے بھی دھاندلی کا شور مچایا مگر اس کے باوجود حکومت ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے اس کا مطلب میرا یہ خدشہ کہ (ن) لیگ اور الیکشن کمیشن نے مل کر دھاندلی کی وہ درست ثابت ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ آئندہ انتخابات درست کرنے کے لیے کہا اگر وہ ہوجاتا تو اگلا الیکشن شفاف ہوتا تاہم (ن) لیگ کی 2 وکٹیں ہم گراچکے ہیں اور تیسری بھی کل گرنے والی ہے۔
http://www.express.pk/story/386306/

8/25/2015

کراچی:جنرل راحیل شریف کورہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے
کراچی…….چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف آج کورہیڈکوارٹر کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ گیریژن افسران سے خطاب کریں گے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔ جنرل راحیل شریف کورہیڈکوارٹر کراچی کے دورے کے دوران گیریژن افسران سے خطاب کریں گے۔کورکمانڈر کراچی لیفنٹنٹ جنرل نوید مختار آرمی چیف کو قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور امن وامان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دیں گے ۔اجلاس میں جنرل راحیل شریف کو کراچی میں آپریشن اور فورسز کی کاروائیوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=195275
لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اورسپاہی زوہیب کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
راولپنڈی…..لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور سپاہی زوہیب شہید کی نماز جنازہ آرمی قبرستان ریس کورس گراونڈ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور کورکمانڈر راولپنڈی سمیت اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی ۔ دونوں شہدا کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ کی جائے گی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور سپاہی زوہیب نے پیر کے روز شوال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کیا تھا ۔ سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئےتھے ۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=195252
آرمی چیف سے ایئرچیف کی ملاقات، عسکری قیادت کا آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ
راولپنڈی(نیوز ایجنسیز) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل سے ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی جس کے دوران عسکری قیادت نے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کو ہر قیمت پر جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، انہیں کہیں پناہ نہیں ملے گی ، دہشت گرد جہاں بھی چھپیں گے وہاں انہیں ماریں گے، دور دراز علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات بھی کی۔ مسلح افواج کے سربراہوں کے درمیان شوال اور شمال وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت کاجائزہ لیا گیا اور اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں شوال میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کہیں بھی جائے پناہ نہیں ملے گی، دہشت گرد جہاں چھپیں گے وہاں ماریں گے ۔ دور دراز علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=291222
ضلع جھل مگسی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق
جھل مگسی……..بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ اس کا والد زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق تحصیل گنداواہ میں محمد یونس نامی لیویز اہلکار اپنے والد کے ہمراہ ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ پولیس تھانے کے قریب مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے لیویز اہلکار موقع پر جاںبحق ہوگیا جبکہ گولیوں کی زدمیں آکر اس کا والد زخمی ہوگیا،تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=195285
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کاکردارقائدانہ ہے،وزیر اعظم
کراچی……وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا،، فرقہ واریت کو پنپنے نہیں دیا جائے گا،، دہشت گردوں کے ردعمل کے خدشات کی پروا کیے بغیر سخت کارروائی جاری رہے گی۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف پورے عزم کے ساتھ ایکشن لیا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ دہشت گردوں کے رد عمل کی پرواہ کیے بغیر سخت کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے، جمہوری حکومت نے اتفاق رائے سے فوجی عدالتیں بنائیں اور سپریم کورٹ نے بھی توثیق کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج قائدانہ کردار ادا ادا کررہی ہے، آرمی چیف خود دہشت گردی کے خلاف مصروف جنگ جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موقع پر جاتے ہیں جبکہ ایئرچیف نے بھی کارروائی میں حصہ لیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے مسلح جتھوں کے خلاف بھی آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، کراچی آپریشن پورے عزم کے ساتھ شروع کیا اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اب اسی جذبے کے ساتھ فرقہ واریت کے خلاف بھی آپریشن شروع کیا گیا ہے، فرقہ وارانہ عناصر کی یہاں کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی انہیں پنپنے دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیوایم گلہ تو کرتی ہے لیکن کراچی آپریشن کا سب سے زیادہ فائدہ بھی ایم کیوایم کو ہی ہوگا، یہ آپریشن صرف مجرموں کے خلاف ہورہا ہے تاہم جس کا جائز گلہ ہوگا سنیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن کی تعریف نہ صرف کراچی والے بلکہ ملک بھر کے عوام کررہے ہیں، حالات نارمل ہو رہے ہیں ، یہ آپریشن مزید آگے بڑھے گا، بہتر نتائج سامنے آئیں اور کراچی جلد پرامن شہر بن جائے گا ۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=195241

8/24/2015

دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے ردعمل کا خدشہ، ایئرپورٹس پرسیکیورٹی سخت
راولپنڈی: دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ہونے والے آپریشن کے درعمل کے طور پر جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر کے ایئر پورٹس کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر ایئر فورس کی کارروائی اور زمینی آپریشن میں تیزی سمیت ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت شہری علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے کالعدم تنظیموں کیخلاف حرکت میں آنے کے بعد دہشتگرد عناصر کے ممکنہ رد عمل سے بچنے کیلیے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے بڑے ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
http://www.express.pk/story/385928/
ہُنڈی کا کاروبار کرنے والا 52 رکنی افغان گینگ گرفتار
دانش حسین پير 24 اگست 2015
اسلام آباد: آئی ایس آئی نے ہنڈی اور حوالے کا کاروبار کرنے والے ایک52 رکنی افغان گینگ کو پکڑا ہے جن میں سے بیشتر افراد نے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر رہے ہیں اور یہ گینگ دہشت گرد تنظیموں کو رقوم بھجوانے میں بھی ملوث ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق آئی ایس آئی کی جانب سے چیئرمین نادرا کو رپورٹ بھیجی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نادرا کے حکام نے اس گروہ کے ارکان کو شناختی کارڈ کے اجراء میں مدد فراہم کی۔ پاکستانی شناختی کارڈز کے حصول کے بعد ان افراد کو ٹریک کرنے میں مشکلات حائل ہیں۔ خفیہ ایجنسی کو اس گینگ کے بارے میں دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے دوران معلوم ہوا۔ ان ڈیلرز میں حاجی حبیب الرحمن (شناختی کارڈ نمبر 17301-9568098-3)، یاسر خان (شناختی کارڈ نمبر 17301-1381046-3)، بسم اللہ جان (17301-2385719-5)، حاجی شہزاد (17301-1866167-5) و دیگر شامل ہیں۔
انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے 16 پاکستانی اور افغان ایجنٹس کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے۔ جنھوں نے شناختی کارڈ کے حصول میں مڈل مین کا کردار ادا کیا جبکہ نادرا کے40 افسروں اور اہلکاروں کی فہرست بھی رپورٹ کے ساتھ موجود ہے۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر نادرا میں ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی بنائی گئی جس نے تصدیق کی کہ رپورٹ میں موجود افراد حقیقت میں غیرملکی ہیں۔
http://www.express.pk/story/385934/
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقد ہوگا
اسلام آباد………..دارالحکومت اسلام آباد میں آج وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال سمیت وفاقی وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار قومی ایکشن پلان پر وفاقی کابینہ کو اعتماد لیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں اطلاعات تک رسائی کے حق کا بل اور سائبر کرائم بل بھی غور کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار قومی ایکشن پلان پر وفاقی کابینہ کو اعتماد لیں گے۔ وزیر داخلہ اس حوالے سے حکومتی اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے۔ وفاقی کابینہ کو پاک چین اقتصادی راہداری کے جامع منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں اردو کو بطور سرکاری اور دفتری زبان رائج کرنے کی سمری پر بھی غور کیے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس تقریبا ڈھائی ماہ بعد طلب کیا گیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=195167
کوئٹہ: حساس اداروں اور پولیس کے سرچ آپریشن میں 1دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ………کوئٹہ کے علاقے کلی جیو میں حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں 1دہشت گرد ہلاک اور 1زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 1پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایس پی سریاب ظہور آفریدی پر حملے کرنے والے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کلی جیو میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا، جس میں 1دہشت گرد ہلاک اور 1کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ اس سے پہلے ایس پی سریاب کے قافلے پر حملے میں 2پولیس اہلکار اور 1راہگیر خاتون جاں بحق ہوئی تھی۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=195166
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کاروائی میں افغان طالبان کے کمانڈر سمیت 9دہشت گرد گرفتار ،اسلحہ برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے سائٹ اور کورنگی کے علاقوں میں کاروائی کر کے افغان طالبان کے کمانڈر سمیت 9دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں جن کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔سی ٹی ڈی کے انچار ج خرم وارث نے بتا یا ہے کہ حساس اداروں کی اطلاعات پر سائٹ اور کورنگی کے علاقوں میں کاروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 9دہشت گرد گرفتار ہو ئے ہیں ۔ سائٹ کے علا قے میں کاروائی کے دوران افغان طالبان کمانڈر عبدالغفور بھی گرفتار ہوا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/karachi/23-Aug-2015/259335
سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،4اہلکار زخمی
باجوڑ ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک)باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی گشت پر تھی کہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بن گئی ، دھماکے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دوسکیورٹی اہلکار وں کو مقامی ہسپتال میں علاج کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دو شدید زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ پشاورمنتقل کیا جا رہا ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/bajaur/23-Aug-2015/259285

8/21/2015

لاہور: کسانوں کا دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا
لاہور ……. لاہور میں مال روڈ چیئرنگ کراس پر کسانوں کا دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا ۔ کسانوں نے مطالبات پورے نہ ہونے پر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر کسان اتحاد کے زیر اہتمام کسانوں نے گزشتہ روز سے دھرنا دے رکھا ہے، مگر تاحال کوئی حکومتی نمائندہ ان سے مذاکرات کے لیے نہیں آیا۔کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت زرعی اجناس کی مناسب قیمت مقرر کرے۔چاول ،کپاس اور آلو کی فصل کے لیے فوری طور پر امدادی قیمت مقرر کی جائے ۔ زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے سستی بجلی فراہم کی جائے۔ کسانوں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 23 اگست سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194860
نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات پر عمل درآمد نہ ہونے کا سخت نوٹس
اسلام آباد………سیاسی وعسکری قیادت نے امن وامان کی صورت حال بہتر بنانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ،مدارس اصلاحات،دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے اور نیکٹا کوفوری فعال کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورت حال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں وزیرداخلہ ، وزیرخزانہ ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب ، مشیر سلامتی امور سرتاج عزیز اور طارق فاطمی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے، اس موقع پرنیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کا نوٹس لیاگیا۔ذرائع کا کہناہےکہ نفرت انگیزتقاریر اورلٹریچرکی روک تھام کے لیے موثرپیش رفت نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی جبکہ مدارس اصلاحات پربھی واضح پیش رفت نہ ہونے سے متعلق آگاہ کیاگیا ۔نیکٹاکےغیرفعال ہونے کا خصوصی طورپرذکرہوا اور فیصلہ کیاگیاکہ اسے فعال کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف موثرکارروائی نہ ہونے کی نشاندہی پرفیصلہ کیاگیاکہ سویلین اداروں کی استعداد کار بہتر اور انٹیلی جنس نظام کو موثر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائےجائیں گے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کراچی آپریشن کسی رکاوٹ کےبغیر جاری رکھنے کافیصلہ کیاگیا، پولیس کو سیاست سے پاک کرکےاس کی جدید خطوط پر تربیت سے متعلق اقدامات کرنے کافیصلہ بھی ہوا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194886
نوجوانوں سے ہتھیار چھین کر قلم تھمایاہے،جنرل ناصر جنجوعہ
کوئٹہ………کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نےصوبے کو خلفشار سے نکالنے کے لئے بھرپور کردار ادا کیاہے۔صوبے میں ایسا ماحول پیدا کردیاہے کہ اب یہاں قومی پرچم لہرائےجارہےہیں۔ یہ باتیں انہوں نے ایف سی غزہ بند اسکاوٹس کےزیراہتمام ایف سی بوائزاسکول کےہاسٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہیں،اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ نےہاسٹل کا افتتاح کیا۔ تقریب میں مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ ، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی و دیگرحکام نے بھی شرکت کی۔کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہناتھا کہ صوبے کو خلفشار سے نکالنے میں نوجوانوں اور بچوں کا بھی کردار اہم ہے۔ان کا یہ بھی کہناتھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں سے ہتھیار چھین کر قلم تھمایاہے۔ صوبے کے بچوں کو تعلیم کی ضرورت ہے تاکہ اس کی پسماندگی کا خاتمہ ہو۔پاک فوج، ایف سی اور صوبائی حکومت کےساتھ ملکر تعلیمی شعبے میں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ان کا کہناتحا کہ تعلیم کے زریعے ہی ترقی کا سفر طے کیاجاسکتاہے، اللہ تعالی نے بھی اقراء کا لفظ دے کر ترقی کا زینہ دکھایاہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194875
خودکش بمبار نے بال بیرنگ کے بجائے دھماکہ خیز مواد زیادہ استعمال کیا،اٹک خود کش حملہ کی فرانزک رپورٹ میں انکشاف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹک خود کش دھماکے کی فرانزک رپورٹ سامنے آنے پر انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس میں بال بیرنگ کی مقدار کم رکھی اور دھماکہ خیز مواد (فاسفورس )کا زیادہ استعمال کیا گیا جس سے تمام افراد جھلس گئے۔ رپورٹ کے مطابق پہلی بار کسی خودکش بمبار نے بال بیرنگ کی جگہ فاسفورس کا زیادہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں دھماکے کے بعد ہر جانب آگ لگ گئی جس سے تمام افراد کے جسم جھلس گئے۔
http://dailypakistan.com.pk/national/21-Aug-2015/258580
شوال میں فوج کا زمینی آپریشن شروع
شوال میں فوج کا زمینی آپریشن شروع
ویب ڈیسک
راولپنڈی: شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے مؤثر کارروائی کیلیے فضائی اور زمینی فوج کے درمیان مربوط رابطے کی ہدایت کی ہے۔

ان کے مطابق آرمی چیف نے فورسز کو مطلوبہ اہداف جلد سے جلد حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب فوج گزشتہ کئی روز سے شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کے ذریعے بمباری کررہی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں مبینہ عسکریت پسندوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
جمعرات کے روز اسی طرح کی ایک کارروائی میں 43 مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ روز 25 شدت پسند مارے گئے تھے۔
وفاق کے زیر انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان سمیت سات قبائلی ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا۔
حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج نے گزشتہ سال 15 جون کو شمالی وزیرستان میں آپریشن عضب شروع کیا تھا۔
پاک فوج کے مطابق آپریشن کے آغاز سے لیکر اب تک 2800 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے جبکہ ایجنسی کے زیادہ تر علاقوں پر فوج نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
تاہم ضرب عضب کے دوران کامیابی کی قیمت بھی ادا کرنی پڑی ہے جہاں پاک فوج کے 347 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ لاکھوں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔
فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن کے آخری مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے دوران طالبان عسکریت پسندوں کو علاقہ بدر کردیا جائے گا۔
علاقے میں آزاد میڈیا کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے تمام تر تفصیلات آئی ایس پی آر کی جانب فراہم کی جاتی ہیں۔
تاہم فوج کی جانب سے آپریشن کے آغاز کے بعد ایک مرتبہ ملکی اور غیرملکی میڈیا کو تحصیل میرعلی کا دورہ کروایا گیا تھا۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ کار شمالی وزیرستان کے دوردراز علاقوں تک بڑھا دیا ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1025520/

8/20/2015

پاکستان روس سے 4 ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر خریدے گا
ویب ڈیسک بدھ 19 اگست 2015
راولپنڈی: پاکستان اور روس کے درمیان 4 ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر خریدنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عسکری ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور روس کے حکام کے درمیان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخظ راولپنڈی میں ہوئے جس کے تحت پاکستان روس سے 4 ایم آئی ہیلی کاپٹر خریدے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوبرا ہیلی کاپٹرز استعمال کررہاتھا لیکن اب مضبوط ترین انجن اور جدیدآلات سے لیس ایم آئی 35 کاپٹر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاون ثابت ہوگا۔

http://www.express.pk/story/384780/
فیصل آباد میں رانا ثنا کے گھرکے قریب سے7دہشت گرد گرفتار،دھماکا خیزمواد برآمد
نمائندگان ایکسپریس / مانیٹرنگ ڈیسک / خبر ایجنسیاں جمعرات 20 اگست 2015
فیصل آباد / راولپنڈی / اٹک: فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کی رہائش گاہ کے قریب سے 7 دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔ ان میں 2 مقامی جبکہ باقی خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ شجاع خانزادہ کی سیکیورٹی پر مامور 12 پولیس کمانڈوز کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا۔
یہ لوگ رانا ثناء اللہ کی موجودہ رہائشگاہ سے صرف 4گھر چھوڑ کرجبکہ آبائی گھر کے بالکل سامنے ٹھہرے ہوئے تھے۔وہ صرف رات کو نکلتے تھے جبکہ دن کے وقت اپنے رہائشگاہ تک محدود رہتے تھے۔ لوگوں نے ان کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع سی ٹی ڈی کو دی جو 3 دن ان کی نگرانی کرتی رہی۔
2 روز قبل انھیں رات گئے چھاپہ مارکرگرفتار کیا گیا توان سے دھماکا خیز مواد برآمد ہو گیا۔ گرفتار مقامی افراد میں شعیب چیمہ سکنہ چک نمبر226 کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے اور اس کانام فورتھ شیڈول کی لسٹ میں بھی شامل ہے۔اس کی نگرانی حساس ادارے اور اسپیشل برانچ کی ٹیمیں بھی کررہی تھیں۔ دوسرے گرفتار شخص کا نام طارق ہے جو مکوآنہ کا رہائشی ہے۔ باقی گرفتار افراد کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں اور ذرائع کے مطابق ان میں کچھ کو تفتیش کیلیے لاہور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کچھ سے فیصل آباد میں ہی پوچھ گچھ جاری ہے۔
آئی این پی کے مطابق شعیب چیمہ اٹک حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے اسے 5 سہولت کاروں سمیت گرفتار کیا گیا۔ سہولت کار اٹک میں شجاع خانزادہ کے ڈیرے کے قریب سبزی فروش بن کر ریکی کرتے رہے۔
دونوں خود کش بمبار ان سہولت کاروں کے گھر ٹھہرے۔ صوبائی وزیرقانون راناثنا اللہ نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتارملزمان سے اٹک کے واقعے کے علاوہ دہشت گردی کے دیگر واقعات کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد سے گرفتار دہشتگرد شعیب چیمہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ شجاع خانزادہ شہید پر حملے کا ماسٹر مائنڈ لشکر جھنگوی پنجاب کا نائب امیر ندیم انقلابی ہے جو اس وقت افغانستان میں روپوش ہے۔
پنجاب حکومت نے اٹک میں صوبائی وزیرداخلہ شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کے واقعے میں سیکیورٹی لیپس کا جائزہ لینے سمیت سیکیورٹی سے متعلق خدشات کے حوالے سے حقائق سامنے لانے کیلیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ کمشنر راولپنڈی زاہد سعید کو کمیٹی کاکنوینر مقرر کیاگیا جبکہ دیگر 2ممبران میں ڈی آئی جی و آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید اور کمانڈ نٹ پولیس ٹرینگ کالج سہالہ سہیل حبیب تاجک شامل ہیں، کمیٹی نے اٹک پہنچ کر اپنے کام کاآغاز کرتے ہوئے جائے وقوعہ کے معائنے کے بعد واقعے والے دن ڈیوٹی پر مامور پولیس عملے اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈکر لیے۔
ادھر شجاع خانزادہ کی سیکیورٹی پر مامور 12 پولیس کمانڈوز کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق شجاع خانزادہ کی سیکیورٹی پر ایلیٹ فورس کی 2 گاڑیاں مامور تھیں جن پر 12پولیس کمانڈوز ہوتے ہیں جب شجاع خانزادہ پر حملہ ہوا تو اس وقت وہ دونوں گاڑیاں وہاں پر موجود نہیں تھیں۔
دریں اثنا اٹک خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، حساس اداروں نے دھماکے کے مقام سے بغیر نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل تحویل میں لے لی۔ موٹر سائیکل 4 روز سے کھڑی تھی، ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی کے رکن شہزاد ظفر نے بھی جائے وقوع کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔
علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے سانحہ اٹک سیکیورٹی لیپس کاجائزہ لینے سمیت سیکیورٹی سے متعلق خدشات کے حوالے سے حقائق سامنے لانے کیلیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ معلوم ہواہے کہ کمشنر راولپنڈی زاہد سعید کو کمیٹی کاکنوینر مقرر کیاگیاجبکہ دیگر2 ممبران میں ڈی آئی جی و آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید اورکمانڈ نٹ پولیس ٹریننگ کالج سہالہ سہیل حبیب تاجک ارکان ہیں۔
http://www.express.pk/story/384885/
کچھ قوتیں پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتیں، ایازصادق
ویب ڈیسک جمعرات 20 اگست 2015
اٹک: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتیں۔
اٹک میں وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ سرحدوں پرحالات خراب ہیں، ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ملک کی سیاسی اورعسکری قیادت کو پتا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے اس کا ردعمل ضرورآئے گا، ہمیں ان کی شہادت پرفخرہے، شجاع خانزادہ نے بہت بڑی قربانی دی ہے، ان کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، اٹک واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، اٹک دھماکے کے متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے گی اوروہ اسلسلے میں آج ہی وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کریں گے۔
سردارایازصادق نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن سے امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے، وہ رشید گوڈیل کی صحت یابی کےلیے دعاگو ہیں۔
http://www.express.pk/story/384925/
کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتا ر،اسلحہ اور بارود برآمد
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حساس اداروں اورسکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے قمبرانی روڈ پر ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے ۔گرفتار شخص کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بتایا جاتا ہے جس کے قبضہ سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونیوالا شخص دہشتگردی کی کسی بڑی کارروائی کے سلسلے میں ریکی کر رہا تھا ۔
http://dailypakistan.com.pk/quetta/20-Aug-2015/258217

8/19/2015

شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 18 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک منگل 18 اگست 2015
راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ’’ضرب عضب‘‘کامیابی سے جاری ہے اور اس دوران میران شاہ کے علاقے شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں کم از کم 65 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
http://www.express.pk/story/384548/
مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو ایم کیو ایم کے تحفظات سے آگاہ کردیا
ویب ڈیسک بدھ 19 اگست 2015
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی جس میں انہوں نے ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق ہونے والی پیش رفت اور متحدہ قیادت کے تحفظات سے آگاہ ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے ان کی کوششوں کو بھی سراہا۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہونے کی توقع ہے۔
http://www.express.pk/story/384661
راولپنڈی میں 3 بھتہ خوروں کو 23،23 سال قید اور5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
ویب ڈیسک بدھ 19 اگست 2015
راولپنڈي: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقامی تاجر سے بھتہ لینے کے جرم میں 3 بھتہ خوروں کو 23،23 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو کے جج آصف مجید اعوان کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 بھتہ خوروں نعمان ، بابر اور نثار کے خلاف مقدمے کی سماعت کی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد شواہد کی روشنی میں عدالت نے اپنے فیصلے میں تینوں مجرموں کو مقامی صراف نے 25 لاکھ روپے بھتہ مانگنے پر 23،23 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کردیا، اس کے علاوہ عدالت نے تینوں کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائداد ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
http://www.express.pk/story/384664/

8/18/2015

سیالکوٹ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شہید، پاکستان کا بھی بھرپور جواب
ویب ڈیسک منگل 18 اگست 2015
سیالکوٹ: ورکنگ باؤنڈری پر چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوجی کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید ہوگیا۔
چناب رینجرز ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر میں ٹھٹھی ندروال،ٹھٹھی خورد اور ٹھٹھی گوجراں نامی شہری آبادیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ٹھٹھی خورد میں ایک شہری شہید ہوگیا۔ رینجرز کے جوان بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں کئی شہری شہید ہوچکے ہیں۔
http://www.express.pk/story/384419/
بلوچستان:مزید 28 عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے
کوئٹہ: بلوچستان کے دو اضلاع کوئٹہ اور پنجگور میں کالعدم عسکریت پسند تنظیموں کے مزید 23 کارندوں اور پانچ کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے۔
پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی کےچار عسکریت پسند کمانڈروں عبدالستار مسوری بگٹی، افتخار بگٹی، نجیب اللہ بگٹی اور ادریس رند نے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی کی موجودگی میں اپنے ہتھیار حکام کے حوالے کیے۔
اس موقع پر سرفراز بگٹی نے ہتھیار ڈالنے کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا کیونکہ چاروں کمانڈر ’براہمداغ بگٹی کا دایاں بازو‘ سمجھے جاتے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے بتایا کہ چاروں کمانڈروں نے ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد چھوڑتے ہوئے مرکزی دھارے میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ’اب یہ لوگ ملک بالخصوص بلوچستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کام کریں گے‘۔
مسوری نے بتایا کہ وہ 2006 میں افغانستان گئے اور اپنا زیادہ تر وقت نمروز صوبے میں گزارا۔ انہوں نے بتایا کہ بی آر اے نے صحبت پور، پنجگور، خصدار، ڈیرہ بگٹی اور دوسرے علاقوں میں 30سے 20 کیمپ قائم کر رکھے ہیں۔
مسوری نے دعوی کیا کہ بی آر اے عسکریت پسندوں کی تربیت اور فنڈنگ کے پیچھے انڈین انٹیلی جنس ایجنسی را اور افغانستان کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کا ہاتھ ہے۔
’را اور این ڈی ایس اپنے کیمپوں میں بی آر اے کے عسکریت پسندوں کو تربیت، اسلحہ اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرتے ہیں‘۔
مسوری نے مزید بتایا کہ انہوں نے اور بی آر اے کے کئی دوسرے عسکریت پسندوں نے افغان اضلاع سپن بولدک اور نمروز کے کیمپوں میں شرپسند کارروائیوں کی تربیت حاصل کی۔
مسوری نے بتایا کہ وہ ڈیرہ بگٹی میں بی آر اے کے بیس سے زائد کیمپوں کے کمانڈر تھے ، جبکہ نجیب اللہ بگٹی چاغی کیمپوں کے ذمہ دار تھے۔
’ہم نے اب ریاست کے خلاف لڑائی ختم کرنے اور اپنے لوگوں کی خدمت کرنے کیلئے مرکزی دھارا میں شامل ہو نے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت ’پرامن بلوچستان پیکج‘ کے تحت ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسند کمانڈروں کو مالی مدد اور تحفظ فراہم کرے گی۔
ادھر، پنجگور میں ایک کمانڈر اور کالعدم گروہوں کے 23 کا رندوں نے صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کی موجودگی میں ایف سی حکام کے سامنے ہتھیار ڈالے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی آر اے اور بلوچستان لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے ان 24 عسکریت پسندوں نے ریاست کے خلاف لڑائی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ 14 اگست، کوئٹہ میں یوم آزادی کی ایک تقریب میں مختلف کالعدم تنظیموں کے 400 سے زائد عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈالے تھے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1025383/
مولانافضل الرحمان ایم کیوایم کو منانے نائن زیرو پہنچ گئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان متحدہ قومی موومنٹ کے استعفوں کے حوالے سے مذاکرات کیلئے نائن زیر پہنچ گئے ہیں جہاں مولانا فضل الرحمان ایم کیوایم کے رہنماﺅں کو استعفے واپس لینے کیلئے قائم کریں گے ۔
تفصیلا ت کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے مولانافضل الرحمان کا شاندار استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاںنچھاور کی گئیں ،روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمان کاکہناتھا کہ وہ کراچی بہت امید لے کر آئے ہیں کہ تمام معاملات حل ہو جائیں گے ،الطاف حسین سے بات چیت ہوئی وہ کراچی آپریشن کے خلاف نہیں ہیں کیونکہ کراچی میں امن کیلئے آپریشن بہت ضروری ہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ فضل الرحمان اور ایم کیوایم کے درمیان لندن میں موجود قیادت کے درمیان مذاکرات ہوچکے ہیں جبکہ رسمی کارروائی باقی رہ گئی ہے جوکہ مولانا فضل الرحمان نائن زیروپر کریں گے ۔
نائن زیرو پر ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار ،وسیم اختر ،عباس رضوی، امین الحق اور دیگر اراکین جنہوں نے اسمبلیوں سے استعفے دیئے ہیں موجود ہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات کے دوران جو کارکن لاپتہ ہیں ان کی فیملیز کی ملاقات مولانا فضل الرحمان سے کروائی جائے گی اور لاپتہ کارکنوں کی فہرست بھی مولانا فضل الرحمان پیش کی جائے گی ۔
http://dailypakistan.com.pk/national/18-Aug-2015/257414
ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل قاتلانہ حملے میں زخمی ،ڈرائیور جاں بحق
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے نیو ٹاﺅن میں ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں ان کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ان کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق رشید گوڈیل اپنے ڈرائیور کے ہمراہ مصطفیٰ مارکیٹ میں واقع سپر سٹور میں شاپنگ کیلئے آئے تھے اور ان کی گاڑی باہر کھڑی جس وقت رشید گوڈیل شاپنگ کر کے سپر سٹور سے باہر نکلے تو اسی وقت ان پر فائرنگ کی گئی جس میں رشید گوڈیل شدید زخمی ہو گئے جبکہ ان کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیاہے۔رشید گوڈیل کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے جہاں ان کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹر ان کو بچانے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے رشید گوڈیل کے سینے اور سر میں گولیاں لگی ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/national/18-Aug-2015/257416
ٹیپ سکینڈل: تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
اسلام آباد: اپنے متنازع انٹرویو کی وجہ سے سول – ملٹری تعلقات کو خطرے میں ڈالنے والے سینیٹر مشاہد اللہ خان وزارت سے ہاتھ دھونے کے باوجود مشکل سے باہر نہیں نکل سکے۔
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ظہیر السلام کی گفتگو پر مبنی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سے جڑے تنازع کی اعلی سطحی تحقیقات کیلئے پیر کو سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کر دی گئی۔
درخواست دائر کرنے والے ایڈوکیٹ طارق اسد نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا جائے۔
مشاہد اللہ نے 14 اگست کو بی بی سی اردو کے ساتھ انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ’ جنرل ظہیر کی ریکارڈ ہونے والی گفتگو میں وہ دوسروں کو بد امنی پھیلانے اور وزیر اعظم ہاؤس پر قبضے کی ہدایات دیتے پائے گئے‘۔
طارق اسد نے درخواست میں کہا کہ سابق وزیر کے لگائے الزامات غلط ثابت ہونے کی صورت میں آئین کی شق 62 کے تحت عدالت سینیٹ کو انہیں ڈی-سیٹ کرنے کا حکم دے۔
درخواست کے مطابق، اسی طرح اسلام آباد دھرنے سے متعلق ملتے جلتے الزامات غلط ثابت ہونے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ڈی-سیٹ کیا جائے۔
پٹیشن میں مزید کہا گیا کہ ٹیپ کی موجودگی ثابت ہونے پر پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 2 کے تحت جنرل (ر) ظہیر کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہونی چاہیئے۔
طارق اسلام نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت، مشاہد اللہ خان، خواجہ آصف، ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصم باجوہ کو فریق بنایا ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1025382/
خورشید شاہ کا وزیراعظم سے رابطہ ،شجاع خانزادہ کی شہادت کو قومی سانحہ قرار دیدیا
اسلام آباد ( آئی این پی )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا ہے اور اٹک میں دہشتگردی کے واقعہ میں پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی شہادت کو قومی سانحہ قرار دیدیا ہے ، قائد حزب اختلاف کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف سے فون پر رابطہ قائم کیا اور اٹک میں دہشتگردی کے واقعہ پر بات چیت کی اور اس پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ پنجاب کے وزیر داخلہ اور دیگر افراد کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے اور متاثرہ خاندانوں کا نا قابل تلافی نقصان ہوا ہے اور حکومت ہر ممکنہ حد تک متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کرے ، یہ انتہائی دکھ کا لمحہ ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اس سانحہ کی جلد از جلد انکوائری ہونی چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سد باب کیا جاسکے اور سیکیورٹی کے جامع پلان کے ذریعے ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشتگردوں کے حوصلے پست ہوچکے ہیں اور انہیں کسی بھی صورت دوبارہ سر اٹھانے کا موقع نہیں دیا جانا چاہیے ۔ اس گھناؤنی دہشتگردی کے ذمہ داران کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچا کر سخت سے سخت سزائیں دی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت اور معاشرے کے تمام طبقات کی کوششوں سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور بچے کچھے مٹھی بھر دہشتگرد اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زخمیوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولتیں بھی فراہم کرے
http://dailypakistan.com.pk/front-page/18-Aug-2015/257317

8/17/2015

شوال میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 40 دہشتگرد ہلاک
شمالی وزیرستان…….شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی میں کئی دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194394
پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کا10سالہ بیٹا اغوا
باجوڑ……..پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے مشیر برائے فاٹاآخوانزادہ چٹان کے 10 سالہ بیٹے کو باجوڑ سے اغوا کر لیا گیا ہے۔ اخوانزادہ چٹان کا کہنا ہے کہ انکے بیٹے کو گھر کے باہر سے کسی نے اغوا کیا۔آخوانزادہ چٹان کے مطابق انکا 10 سالہ بیٹا حسین شاہ اسکول جانے کے لئے گھر سے نکلا تھا کہ باہر گاڑی میں موجود افراد نے حسین شاہ کو اٹھا لیا، آخوانزادہ چٹان کیا کہنا تھا کہ انکے گارڈز نے فائرنگ بھی کی لیکن وہ انکے بیٹے کو لے کر بھاگ گئے۔انہوں نے اپیل کی انکے بیٹے کی بازیابی کے لیے انتظامیہ فوری اقدامات کرے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194450
شجاع خانزادہ کی شہادت پر آج بلوچستان بھر میں ایک روزہ سوگ
کوئٹہ…….حکومت بلوچستان نے وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر )شجاع خانزادہ کی شہادت پر آج بلوچستان بھر میں ایک روزہ سوگ ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے اٹک خودکش حملے میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر )شجاع خانزادہ سمیت انیس افراد کی شہادت پر آج صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ،اس موقع پر کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں سوگ کی کیفیت ہے اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194454
کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی آبائی قبرستان میں تدفین کردی گئی
اٹک……..دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور رہےگی اور آج اس جنگ میں ایک اور بہادر سپاہی شہید ہوگیا۔ آج اٹک حملے میں شہید ہونے والے پنجاب کے وزیر داخلہ شجاح خانزداہ اور ڈی ایس پی شوکت شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر اعلی خیبر پختو نخوا پرویز خٹک اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی شرکت کی۔ بعد میں کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ وزیر داخلہ اور ڈی ایس پی سمیت 19افراد آج اٹک کے خودکش حملے میں شہید ہوئے۔ بلوچستان اور آزاد کشمیر میں آج، جبکہ پنجاب میں 3دن سوگ رہے گا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194439
کراچی: منگھوپیر میں پولیس و رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 5دہشتگرد ہلاک
کراچی………کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے منگھوپیرمیں واقع ایک گھر پر کارروائی کی، تو ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، پولیس و رینجرز کی جوابی فائرنگ میں 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 1اے ایس آئی اور 1رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ دونوں اہلکاروں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ کل بھی ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی کے دوران 4دہشت گرد ہلاک مارے گئے تھے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=194438
جنرل (ر) حمید گل کو فوجی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
راولپنڈی: جنرل ریٹائرڈ حمید گل کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں فوجی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کی نمازجنازہ راولپنڈی ریس کورس گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں آرمی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، سابق فوجی سربراہ جنرل (ر) پرویز کیانی سمیت متعدد عسکری اورسیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
واضع رہے کہ جنرل (ر) حمید گل اہلخانہ کے ہمراہ مری میں تھے کہ دماغ کی شریان پھٹنے پر انہیں مقامی فوجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
http://www.express.pk/story/384101/

8/14/2015

کوئٹہ میں جشن آزادی کی تقریب کے دوران 400 فراری ہتھیارڈال کر قومی دھارے میں شامل
ویب ڈیسک جمعـء 14 اگست 2015
کوئٹہ: پولیس لائنزمیں جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر400 فراریوں نے پاک فوج کے سامنے ہتھیارڈال کرقومی دھارے میں شامل ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں پولیس لائنز میں جشن آزادی کی تقریب انتہائی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر 400 فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی، آئی جی بلوچستان محمد عملیش، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ سمیت پاک فوج کے دیگر افسران اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔
اس موقع پر فراری سفید شلوار قمیض اور ہری چادر گلے میں لٹکائے ایک ایک کر کے اسٹیج پر آئے اور پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالے جنہیں معصوم بچوں نے پھول اور قومی پرچم بھی دیا۔ اس موقع پر فراریوں نے حلف وفاداری میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ریاست کے خلاف کارروائیاں نہیں کریں گے اور سچا پاکستان بن کر ایک عام شہری کی طرح ریاست کی ترقی کے لئے کام کریں گے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ہتھیاررکھ کر پاکستان زندہ باد کہنے والے ہمارے بھائی ہیں، ہتھیارڈالنے والوں کو اپنا دوست، بھائی اور پاکستانی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ہتھیارڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہتھیارمیرے سامنے نہیں بلکہ اپنی سوچ کے سامنے ڈالےہیں، آپ نے کسی غیرکے سامنے ہتھیارنہیں ڈالے، اپنےآپ کو چھوٹا نہیں سمجھنا، آپکی عزت نفس، غیرت اتنی ہی عزیز ہے جتنی اپنی عزت نفس اورغیرت، ہم دلیر قوم ہیں ہمیں کوئی نیچا نہیں دکھا سکتا،پاکستانی قوم اس پرچم کی حرمت کے لیے کٹ مرنے کو بھی تیارہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں جب کہ حال ہی میں وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو 5 سے 15 لاکھ روپے تک امداد دی جائے گی۔
http://www.express.pk/story/383540/
قوم دہشت گردی سے نجات کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، صدر ممنون حسین
ویب ڈیسک جمعـء 14 اگست 2015
اسلام آباد: صدر پاکستان ممنون حسین کا کہنا ہے کہ قوم کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
صدرممنون حسین کا کنوینشن سنٹر اسلام آباد میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی پرچم سربلند دیکھ کر اپنے بزرگوں کی قربانیوں کی یاد تازہ ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرسید احمد خان نے علم کی شمع روشن کی، اس کے بعد شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ایک عظیم مملکت کا خواب دیکھا اور پھر قائداعظم محمد علی جناح نے اس خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے جدوجہد کی جس کے حصول کے لئے ہمارے بزرگوں نے بے حد قربانیاں دیں اور ان عظیم لوگوں کی قربانیوں اور جدو جہد کی بدولت ہی ہم آج آزاد فضاؤں میں سانس لےرہےہیں۔ ہمیں بھی اپنے آباؤ اجداد کی طرح وطن عزیز کی خدمت کرنی ہے اور سبز ہلالی پرچم کو سر بلند رکھنا ہے۔
صدر ممنوں حسین کا کہنا تھا کہ ملک کو بہت سے مسائل درپیش ہیں جس کی ایک بڑی وجہ تعلیم کی کمی ہے، بدعنوانی کی وجہ سے بھی ملک میں مشکلات ہیں تاہم پاکستانیوں نے ملک کو ہر طرح سے مستحکم کرنے کا عزم کررکھا ہے اور قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ بہت جلد ان مسائل پر قابو پا لیں گے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی تک جاری رہے گی۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری وطن کے ساتھ ساتھ خطے کے لیے بھی مفید ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں خوشحالی آئے گی جب کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام دیرینہ مسائل کا بات چیت کے ذریعے حل چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی خوش آئند بات ہے کہ سیاسی جماعتوں میں برداشت کا کلچر فروغ پارہا ہے اور قومی مسائل پر تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہو رہے ہیں، امید ہے ہر آنے والا دن پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید لائے گا اور آنے والا یوم آزادی آج کے جشن آزادی سےبہترہوگا۔
http://www.express.pk/story/383535/

8/13/2015

ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پر وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس
ویب ڈیسک جمعرات 13 اگست 2015
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے استعفوں کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیر مملکت زاہد حامد بھی اجلاس میں جاری ہے جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے استعفوں کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال جائے گا۔ دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو منانے کے لئے مولانا فضل الرحمان کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم نے گزشتہ قومی اسمبلی، سینیٹ سمیت اور سندھ اسمبلی سے استعفے دے دیئے تھے، جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرلیا ہے تاہم حکومت نے فوری طور پر ایم کیوایم کے ارکان کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
http://www.express.pk/story/383114/
یوم آزادی کی تقریب کی تیاری کے موقع پر جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس معطل
ویب ڈیسک جمعرات 13 اگست 2015
اسلام آباد: یوم آزادی کی مرکزی تقریب کی تیاری کے موقع پر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کی مرکزی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے چند علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے جو 10 بجے کے بعد بحال ہونا شروع ہو جائے گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور مرکزی شاہراؤں پر پاک فوج کے جوان تعینات ہیں۔
واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی یوم آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت بھی شریک ہو گی۔
http://www.express.pk/story/383273/
دہشت گردی کا خوف ختم کردیا، فوج و عام کو ایک پیج پر لے آئے، سدرن کمانڈر
نمائندگان ایکسپریس جمعرات 13 اگست 2015
کوئٹہ / چمن: کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاک فوج اور عوام کو ایک پیج پر لے آئے ہیں، کوئٹہ میں دہشت گردی کا جو خوف تھا وہ ختم کردیاگیا، پہلے لوگ یوم آزادی پر پاکستانی پرچم لگانے سے بھی ڈرتے تھے لیکن اب یوم آزادی پر عوام کا جوش وخروش قابل دید ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو یہاں ملک بھر سے آئے ہوئے ادیبوں، صحافیوں، کالم نگاروں، دانشوروں اور ٹی وی اینکرز کو بلوچستان میں امن وامان، سیاسی معاشی صورت حال پر بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن، وزیر مملکت پٹرولیم میر جام کمال، رکن صوبائی اسمبلی پرنس علی احمد بلوچ، آئی ایس پی آر کے بریگیڈیئر اوراعلیٰ فوجی حکام بھی موجود تھے۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہوگئی ہے، مسلح فراری کمانڈرز کی جانب سے ہتھیار جمع کراکے قومی دھارے میں شامل ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے، کچھی کینال سمیت کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، صوبے میں سڑکیں بنائی جارہی ہیں، ان تمام اقدام میں فرنٹیئرکور حکومت اور تمام انٹیلی جنس اداروں کا کردار قابل تعریف ہے جس سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہورہاہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں حکومت اور اپوزیشن کو ایک ساتھ ملا کر کام کیا جہاں وزیر داخلہ کی ضرورت تھی انھیں کام کرنے کا موقع دیا۔
وزیراعظم نوازشریف صوبے میں امن وامان کے قیام اور سیاسی معاشی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ 7 مرتبہ کوئٹہ آئے ہیں۔ دریں اثنا حکومت بلوچستان اور سدرن کمانڈ کے تعاون سے کوئٹہ رائٹرز فورم ادبی جریدہ’حرف‘ انجمن ترقی پسند مصنفین بلوچستان کے زیراہتمام کل پاکستان محفل مشاعرہ کوئٹہ کلب کے سبزہ زار میں ہوئی جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ممتاز شعرائے کرام خصوصاً امجد اسلام امجد، داکٹر پیرزادہ، انور مقصود، خالد شریف، ڈاکٹر انعام الحق جاوید، زاہد فخری ودیگر نے شرکت کی۔ جشن آزادی کے سلسلے میں آزادی ٹرین مارچ ایف سی کے تعاو ن سے چمن سے روانہ ہوئی، ٹرین میں قبائلیوں کی بڑی تعداد ہاتھوں میں پرچم تھامے ڈھول کی تھاپ پرکوئٹہ روانہ ہوئی ٹرین کو قومی جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا، آزادی ٹرین کو ایف سی کمانڈنٹ کرنل واجد علی ستی نے چمن سے رخصت کیا جبکہ ٹرین 3 اضلاع سے گزرنے کے بعد رات گئے کوئٹہ پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آزادی ٹرین کے چمن پہنچنے پریہاںجشن منایاگیا،کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹنٹ جنرل ناصرجنجوعہ بھی قبائلیوں کے ساتھ جھوم اٹھے۔
http://www.express.pk/story/383248/
استعفوں پرنظرثانی کی جائے، وفاقی حکومت کا متحدہ کو پیغام
عمیر علی انجم جمعرات 13 اگست 2015
کراچی: وفاقی حکومت نے ایم کیوایم سے رابطہ کرکے پیغام دیاہے کہ وہ اپنے استعفوں کے معاملے پرنظرثانی کرے۔
حکومت بات چیت کیلیے تیارہے تاہم ایم کیوایم کی جانب سے فی الحال کوئی جواب نہیں دیا۔حکمراں جماعت نے ایم کیوایم کے پارلیمانی رہنماؤں کے استعفوں کے معاملے پربات چیت کیلیے دیگر پارلیمانی جماعتوں سے بھی رابطہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ اس معاملے کوحل کرنے کے لیے اعلی سطح کاوفدتشکیل دیا جاسکتا ہے، یہ وفد ایم کیوایم کے پارلیمانی وفدسے ان کے مسائل سنے گا اورتفصیلی بات چیت کرے گا،فی الحال استعفے نہ منظور کرنے کی پالیسی پر غور کیا جارہاہے،حکومت چاہتی ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ بات چیت شروع ہواورمسائل کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکے۔ ایم کیوایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہاگراستعفے منظورکرلیے جاتے ہیں اورمسائل کوحل نہیں کیاجاتاتوعوامی احتجاج کے آپشن اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی پالیسی پر غور کیاجاسکتاہے۔
http://www.express.pk/story/383250/
خیبرایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 3سیکیورٹی اہلکار شہید
خیبر ایجنسی (آئی این پی)خیبرایجنسی کے علاقے سندانہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 3سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ بدھ کو خیبرایجنسی کے نواحی علاقے سندانہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دھماکا ہوا جس میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں ایک کیپٹن بھی شامل ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتے ہوئے ہوا
http://dailypakistan.com.pk/front-page/13-Aug-2015/255694
کالعدم تحریک طالبان کی یوم آزادی پر جیلوں سے ساتھی آزاد کروانے کیلئے حملوں کی دھمکی
لاہور(کرائم سیل)کالعدم تحریک طالبان نے یوم آزادی کے موقع پر جیلوں سے اپنے ساتھیوں کو آزاد کروانے کے لیے حکومت کو دھمکی دے دی جس کے بعد ملک بھر میں قائم جیلوں کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے سزائے موت کے قیدیوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ خطرناک قیدیوں کو یوم آزادی سے قبل ہی ہائی سکیورٹی زون بیرکوں میں شفٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے انٹیلی جنس ایجنسی نے حساس ادارے و دیگر خفیہ ایجنسیوں کو رپورٹ جاری کی کہ یوم آزادی کے موقع پر جیلوں میں خودکش دھماکوں اور دہشتگردی کاخطرہ ہے تحریک طالبان ودیگر کالعدم تنظیموں نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر انکے ساتھیوں کو آزاد نہ کیا گیا تو وہ یوم آزادی کے موقع پر وہ جیلوں کو بموں سے آرا کر اپنے ساتھیوں کو آزاد کروا لیں گے اور اگر ان کو تحتہ دار سے لٹکایا گیا تو بنوں جیل کی طرح دیگر جیلوں کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جائے گا جس کے بعد وزارت داخلہ نے تمام خفیہ اداروں اور پولیس کو خبردار کیا ہے کہ جیلوں میں قید کالعدم نؤتنظیم سے تعلق رکھنے والے خطرناک قیدیوں کو خفیہ طور پر دیگر جیلوں کی ہائی سکیورٹی زون بیرکوں میں شفٹ کیا جائے انکی سکیورٹی پر رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے پیش نظر بعض حساس قرار دی جانے والی جیلوں میں پرچم کشائی کی تقریبات منسوخ کر دی جائیں گی ذرائع کے مطابق جیل عملے نے خطرناک قیدیوں کو شفٹ کرنے کے لیے ان کی فہرستیں تیار کر لیں ہیں ایسے قیدیوں کو بکتر بند گاڑیوں میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شفٹ کیا جائے گا اور تمام روٹس کو خفیہ رکھنے کی بھی ہدایات دی گئیں ہیں روٹس کے ساتھ جانے ولاے پولیس افسران اور اہلکاروں کو موبائل فون رکھنے کی اجازت نہ ہو گی بلکہ وہ وائرلیس کے ذریعے ہی کنٹرول روم سے رابطہ میں رہیں گے فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے انتہائی حساس قرار دی جانے والی جیلوں کی چھتوں پر سنائپر تعینات کیے جائیں گے جبکہ جیلوں کے باہر سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی جائے گی اس سلسلے میں جیل حکام کا بھی کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر تمام جیلوں میں ہائی الرٹ کر دی گئی ہے
http://dailypakistan.com.pk/back-page/13-Aug-2015/255702

8/12/2015

پاک فوج نے یوم آزاد پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
کراچی مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے یوم آزادی پردہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے غیر ملکی گینگ کے اراکین کو حراست میں لیا ہے،گرفتار ہونیوالوں میں ٹی ٹی پی سوات کے نائب امیربخت زمان بھی شامل ہے۔فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (ئی ایس پی آر )کے مطابق غیر ملکی گینگ میں شامل دہشت گردوں نے بارود سے بھری ایک موٹر سائیکل اور کار تیا ر کی تھی جسے یوم آزادی کے موقع پر دہشتگردی کیلئے استعمال کیاجانا تھا اور ان حملوں کیلئے خود کش حملہ آوروں کوافغانستان سے بلایا جانا تھا۔سیکیورٹی فورسز نے حیدر آباد میں بھی کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں کی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان دہشتگردوں کو بیرونی امداد ملنے کا بھی انکشاف ہوا ہے،پکڑے جانیوالے گینگ کو غیر ملکی مالی اور لاجسٹک سپورٹ حاصل تھی ۔
http://dailypakistan.com.pk/national/12-Aug-2015/255327
متحدہ کا قومی وصوبائی اسمبلیوں اور سینٹ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
یم کیو ایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ،استعفے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے پاس جمع کروا دئے گئے۔ دوسرے مرحلے میں سینٹ سے استعفے دئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر یا۔پہلے مرحلے میں اسمبلیوں اور دوسرے مرحلے میں سینٹ سے استعفیٰ دی جائیگا۔ فیصلہ کیا گیا۔اس ضمن میں تمام منتخب اراکین نے استعفے فاروق ستار کے حوالے کر دئے جسے وہ سپیکر قومی اسمبلی کے حوالے کریں گے ۔
http://dailypakistan.com.pk/national/12-Aug-2015/255326
چین کا اربوں ڈالر کا اقتصادی پیکج پاکستان کے لئے عظیم تحفہ ہے، شہباز شریف
ویب ڈیسک بدھ 12 اگست 2015
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کا اربوں ڈالر کا اقتصادی پیکیج پاکستان کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چین کے صنعتی شہر جیننگ کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں توانائی خصوصا مائننگ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں جس کی مدد سے پاکستان اورچین کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سی پیک کے منصوبوں سے بھی پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا جسے پاکستانی عوام چین کی جانب سے تاریخی سرمایہ کاری پیکیج کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ جس پرچینی وفد کی جانب سے بھی پاک چین دوستی اورہونے والے معاہدوں کوسراہا گیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ وزیراعلی شہبازشریف کی انتھک محنت کے پہلے سے معترف ہیں جو کہ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔
http://www.express.pk/story/383022/

8/11/2015

طالبان مذاکرات دوبارہ شروع کریں لڑائی مسائل کا حل نہیں، سرتاج عزیز
این این آئی منگل 11 اگست 2015
اسلام آباد / واشنگٹن: قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی بحالی سے افغانستان میں تشدد کی لہر میں کمی آئے گی۔
پاکستان طالبان پر زور دے رہا ہے کہ وہ مذاکرات دوبارہ شروع کریں کیونکہ لڑائی مسائل کا حل نہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اگر طالبان نئے سربراہ کے انتخاب پر اختلافات ختم کر دیں تو پاکستان طالبان کو مذاکراتی عمل میں دوبارہ شامل ہونے پرراضی کرسکتا ہے۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان طالبان پر زور دے رہا ہے کہ وہ مذاکرات دوبارہ شروع کریں کیونکہ لڑائی مسائل کا حل نہیں۔
http://www.express.pk/story/382710/
روس پاکستان میںڈھائی ارب ڈالر کی 680میل گیس پائپ لائن بنائے گا
کراچی… رفیق مانگٹ……روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس 2017میںڈھائی ارب ڈالر لاگت سے پاکستان میں680میل گیس پائپ لائن تعمیر کرے گا،1970کے بعد پاکستان میں روس کا یہ پہلا بڑے پیمانے کا منصوبہ ہو گا۔روس پاکستان کی مارکیٹ چین کو دینے کے لئے تیار نہیں، اس لئے جلدی کر رہا ہے،مستقبل میں روس کے لئے پاکستان بہت اہم ہوگا۔روسی میڈیاRussia Beyond The Headlines (RBTH) کے مطابق روسی سرکاری تعمیراتی کمپنی روسٹخ کارپوریشن پاکستان میں 2017میں ڈھائی ارب ڈالر کی لاگت سے 680 میل طویل گیس پائپ لائن تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔روسی کارپوریشن Rostekh رشئن اور غیر ملکی دونوں فنانسنگ سے پائپ لائن تعمیر کرے گی۔تاہم مغربی بینکوں سے کریڈٹ کو اپنی طرف متوجہ کرناکمپنی کے لئے ناممکن ہو گا۔رواں برس اپریل میں چین اور پاکستان کے درمیان ایران اور پاکستان پائپ لائن تعمیر کرنے کے لئے ایک ابتدائی معاہدہ کیا گیا۔تہران کا کہنا ہے کہ ایران پہلے ہی اپنے حصے کے سیکشن کی 560 میل پائپ لائن تعمیر کرچکا ہے۔کئی ماہ سے اسلام آباد اپنے حصے کی تعمیر کے لئے چین کے ساتھ خفیہ بات چیت میں مصروف ہے،پاکستانی سیکشن کی لاگت دو راب ڈالر لگائی گئی۔ مشرق وسطی اسٹڈیز کے انسٹی ٹیوٹ راس کے ماہر کا کہناہے کہ پاکستان کی مارکیٹ چین کو نہ دینے میں ماسکو کو جلدی ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار جس کا نام نہیں بتایا گیا انہوں نے بزنس ڈیلی ’’کمرسانٹ‘‘ کو بتایا کہ پاکستان روس کے لئے جیو پولیٹیکل لحاظ سے اہم ہے اور روس پاکستان میں اپنی پوزیشن کو مضبوط کرے گا اس میں گیس کی نقل و حمل کی وجہ بھی شامل ہے اور مستقبل میں بھارت ٹرانزٹ گیس کے لئے پاکستان ایک بنیادی راستہ بن سکتا ہے۔روسی آن لائن اخبارGazeta.ru لکھتا ہے کہ پاکستان میں گیس پائپ لائن کی تعمیر سے روس پر منفی اثرپڑ سکتا ہے۔ روس کی طرف سے تعمیر کی جانے والی پائپ لائن مستقبل میں ایران سے چین کا گیس روٹ بن جائے گی۔اخبار نے لکھا کہ پاکستانی منصوبے میں حصہ لینا روس کے فائدے کے لئے نہیں ہے ،چین کا گیس پر انحصار سے ایران سے گیس کی فراہمی میں کمی آجائے گی۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193872
افغان صدر کی پریس کانفرنس کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد………افغانستان کے صدر اشرف غنی نے الزام لگایا ہے کہ ہم امن کے لیے پرامید ہیں لیکن پاکستان سے جنگ کے پیغامات مل رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی پریس کانفرنس کا جائزہ لے رہے ہیں،پاکستان خود دہشت گردی کا شکا رہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان کے صدر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان صدر کی پریس کانفرنس کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان اور افغانستان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستان افغانستان میں حملوں اور دھماکوں کی شدید مذمت کرتا ہے، مشکل گھڑی میں پاکستان افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب میں الزام عائد کیاتھا کہ پاکستان میں خودکش تیارکرنے والے کیمپ پہلے کی طرح کام کررہی ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193870
پرائیویٹ سکول وقت سے پہلے ہی کھل گئے، غیر حاضر طلباءکو کل پہنچنے کا حکم، ای ڈی او ایجوکیشن کا سخت کارروائی کا اعلان
لاہور(خبر نگار) موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل ہی شہر میں اکثر پرائیویٹ سکول کھل گئے ہیں جبکہ سرکاری سکولوں کو 15اگست سے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی چھٹیوں کے ختم ہونے سے قبل ہی اکثر پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے محکمہ تعلیم کی اجازت کے بغیر ہی گزشتہ روز سے سکول کھول لیے ہیں اور نہ ہی محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس سے لاہور کے اکثر پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں گہما گہمی رہی ہے جبکہ سکولوں میں نہ آنے والے بچوں کے والدین سے رابطہ کر کے طلبا ءو طالبات کو کل سے سکول میں آنے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کو 15اگست سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق موسم گرما کی سالانہ تعطیلات 14اگست کو ختم ہو رہی ہیں۔جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں 15اگست سے تعلیمی ادارے ،سکولز اور کالجز15اگست سے کھولے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے ای ڈی او تعلیم پرویز اختر خان نے بتایا کہ سرکاری تعلیمی ادارے 15اگست سے کھولے جا رہے ہیں۔تاہم پرئیویٹ سکول کھولنے کے بارے حکم نہیں دیا گیا خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔
http://dailypakistan.com.pk/national/11-Aug-2015/254651

8/10/2015

وزیر داخلہ سندھ کا صوبے بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کی ہدایت
کراچی…….صوبائی وزیر داخلہ سندھ انور سیال نے صوبے بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا ہے، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن محمد ہاشم کے قتل کے خلاف رابطہ کمیٹی نے سندھ بھر میں آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد صوبائی وزیر داخلہ سندھ انور سیال نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جیزکو ہدایات جاری کی ہے کہ حالات پر نظر رکھیں۔ ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اسنیپ چیکنگ کریں اور معمول کی گشت کو بڑھائیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193743
کسی کا بھی قتل قابل مذمت ہے، شہر بند کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ترجمان رینجرز
کراچی………ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کسی کا بھی قتل قابل مذمت ہیں، لیکن بلا تحقیق ہڑتال شہری زندگی پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے اور کسی کو شہر کی روز مرہ زندگی مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی معمول کی زندگی جاری رکھیں، زبردستی ہڑتال کرنے والوں کی فوری اطلاع رینجرز ہیلپ لائن1101 پر دی جائے۔ جبکہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرنے کہا ہے کہ محمد ہاشم کے قتل کی تحقیقات ہوں گی، قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا چاہے وہ جہاں بھی ہوں، محمد ہاشم کا قتل شہر کے امن کے لیے سازش ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193742
دہشتگرد یہ بھول جائیں کہ بلوچستان ان کیلئے محفوظ جگہ ہے، سرفراز بگٹی
کوئٹہ…….وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اب دہشتگردوں کو یہ بھول جانا چاہئے کہ بلوچستان ان کے لیے محفوظ جگہ ہے، انجانے میں بھٹکے لوگ ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں اسی میں انکی بہتری ہے۔ وزیرداخلہ بلوچستان یہ بات میڈیا سے گفتگو میں کہی اور بتایا کہ وزیرستان میں دہشتگردوں کی کمین گاہوں کی تباہی کے بعد دہشتگرد پاک افغان سرحد پر ٹھکانے قائم کرکے کوئٹہ اور افغانستان لاجسٹک اور سفری سہولیات کی رسائی کے لیے سرگرم تھے، تاہم انٹر سروسز انٹیلی جنس نے قبل ازوقت دہشتگردوں کی آماجگاہ کا سراغ لگالیا اور بلوچستان کے علاقے چاغی میں کامیاب کارروائی کرکے ملک دشمن عناصر کی منظم منصوبہ بندی کو ناکام بنادیا۔ میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ ’پرامن بلوچستان پیکج‘ صوبے میں امن کے لیے اٹھائے جانے والے ان اقدامات میں معاون ثابت ہوگا، جس کے سبب صوبے میں تخریب کاری، ٹارگٹ کلنگ اور جرائم کی صورتحال میں نمایاں کمی آئی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور ریاست کے خلاف کھڑا ہونے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=193740
بلوچستان ،ایف سی ،پولیس اور خفیہ ادارے کا مشترکہ آپریشن ،اہم کمانڈر سمیت6 دہشت گرد گرفتار
کوئٹہ(اے این این)بلوچستان میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد تیزکردیا گیا ، مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنزکے دوران کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر سمیت6دہشت گرد وں کوگرفتار کرلیا گیا ، 24گھنٹوں کے دوران18 سے زائد دہشت گردوں دھر لیا گیا ،تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ،گرفتار دہشت گردوں میں زیادہ تر کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے،آپریشن میں ایف سی ، پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔اے این این کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ژوب کے علاقے گوال اسماعیل زئی میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں نے ملکر ایک تازہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ اس دوران 2دیگر مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے کمانڈر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ،گرفتار شدگان کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں سٹیلائٹ ٹاؤن ‘پرنس روڈ اور دیگر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھے ۔دریں اثناء مسلم باغ کے علاقے نسی میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا اور وہاں سے تحریک طالبان کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا جو ژوب اور دیگر علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب تھا ۔ہفتہ کی رات کو ایف سی ، پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے بلوچستان کے علاقے واشک میں سے ٹارگٹ کلر زسمیت 12دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،ملزمان سیکورٹی فورسز اور معصوم لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب تھے ۔ادھر سکیورٹی اداروں نے قلعہ سیف اللہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک اور واقعہ میں لیویزنے کارروائی کرکے فائرنگ کے الزام میں مطلوب ملزم خان محمد ولد صالح محمد کو گرفتار کرلیاجو کہ وڈھ پولیس کو بھی دو سال قبل سرکاری قافلے پر فائرنگ کے الزام میں بھی مطلوب تھے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونیوالے افراد بلوچستان کے اہم مقامات ، چیک پوسٹوں ، تھانوں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث رہے ہیں ۔تاہم مزید تفتیش کے بعد ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
http://dailypakistan.com.pk/back-page/10-Aug-2015/254497
مانسہرہ ہیلی کاپٹرحادثہ؛ 10شہدا کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی
ویب ڈیسک پير 10 اگست 2015
راولپنڈی: ہیلی کاپٹرحادثے میں شہید ہونے والے 12 فوجی جوانوں میں سے مزید 10 کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چکلالہ گیریژن میں 10 شہدا کی نمازہ جنازہ ڈی این اے شناخت کے بعد ادا کردی گئی جس میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شرکت کی۔ آج جن شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی ان میں میجرعاطف، میجر مزمل ، میجر ہمایوں، میجر ڈاکٹرعثمان، حوالدارمنیر، نائیک رحمت اللہ، نائیک عامرسعید، سپاہی امان اللہ، سپاہی وقار اور لانس نائیک مقبول شامل ہیں جب کہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل 8 اگست کو 2 شہدا میجرڈاکٹرشہزاد اورحوالدارآصف کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ 6 اگست کو مانسہرہ کے علاقے لساں نواب میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا تھا جس میں فوج کے شعبہ صحت ” آرمی میڈیکل کور” سے تعلق رکھنے والے جوان سوار تھے.
http://www.express.pk/story/382500/

8/7/2015

کرم ایجنسی میں جھڑپ، 11 ‘دہشت گرد’ ہلاک
پارا چنار: کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سے ایک جھڑپ میں 11 ’عسکریت پسند‘ مارے گئے۔کرم ایجنسی کی سیاسی انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ جھڑپ کرم کی وسطی تحصیل کے دور دراز علاقے سپرکٹ میں اس وقت ہوئی جب عسکریت پسند اور سیکیورٹی اہلکار اچانک آمنے سامنے آ گئے۔انہوں نے بتایا کہ جھڑپ میں 11 عسکریت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ تاہم، آزاد ذرائع سے اس دعوی کے تصدیق نہ ہو سکی۔کرم ایجنسی کی وسطی تحصیل خیبر اور اورکزئی قبائلی علاقوں سے متصل ہے۔
سرکاری حکام نے ماضی میں کہا تھا کہ وسطی کرم کا نوے فیصد علاقہ عسکریت پسندوں سے صاف کرا لیا گیا ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1024864/
وزیرستان: ڈرون حملہ، 5 ‘عسکریت پسند’ ہلاک
پشاور: شمالی وزیرستان میں ایک امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں پانچ مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ دتہ خیل کے الوڑہ منڈی میں ہوا جس میں غیر ملکیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔
سینئر سیکیورٹی افسر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈرون حملے میں کم از کم پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
پشاور میں ایک اور سیکیورٹی افسر نے حملے اور اس میں ہلاک ہونے والے افراد کی تصدیق کردی ہے۔
قبائیلی علاقوں میں صحافیوں کی محدود رسائی کے باعث مرنے والوں کی شناخت اور تعداد کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد عسکریت پسندوں کے ساتھ امن مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد شمالی وزیرستان میں ان کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔
بعدازاں دسمبر میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد ملک بھر میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔
http://www.dawnnews.tv/news/1024855/
پاکستان بھارت سے کشمیرسمیت تمام حل طلب مسائل پرنتیجہ خیزمذاکرات چاہتا ہے، سرتاج عزیز
ویب ڈیسک جمعـء 7 اگست 2015
کوالالمپور: وزیراعظم کے مشیربرائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے۔
ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں آسیان ریجنل فورم کی 22ویں منسٹرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اس لئے بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں جس کے لئے ہر سطح پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ملک میں کامیابی سے دہشت گردی کے انفرااسٹرکچرکو تباہ کردیا ہے۔
مشیرخارجہ نے افغانستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیادت کے امن عمل پر یقین رکھتا ہے جب کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے بڑھتے ہوئے خطرات پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا۔

http://www.express.pk/story/381760/
پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کا2 روزہ اجلاس27اگست سے نئی دہلی میں ہو گا
آن لائن جمعـء 7 اگست 2015
نئی دہلی / سرینگر: بھارت نے پاکستان کیساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے27 اور 28 اگست کو نئی دہلی میں دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کا اہم ترین اجلاس کرانے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ بھارت تشدد اور حملوں کے باوجود مذاکراتی عمل جاری رکھے گا۔27 اگست کو قومی سلامتی کے مشیران کی ہونے والی ملاقات میں ابتک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت سرحدپار دراندازی کا معاملہ اٹھائے گا۔
اس سلسلے میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر پاکستانی ہم منصب کو گورداسپور حملے سے متعلق ثبوت بھی پیش کریں گے جبکہ پاکستان مسئلہ کشمیر زوردار طریقے سے اٹھائے گا۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے مذاکراتی عمل کے آغاز کو مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار ہو گی۔

http://www.express.pk/story/381709/
دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوج اور پولیس کی قربانیاں قابل قدر ہیں، وزیراطلاعات پرویز رشید
ویب ڈیسک جمعـء 7 اگست 2015
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج اور پولیس کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔
اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی سے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے ساتھ ساتھ پولیس بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے، پولیس کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوج اور پولیس کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔
http://www.express.pk/story/381743/
خیبر پختون خوا پولیس اہل کاروں کیخلاف تحقیقات میں اہم انکشافات
تاریخ اشاعت : 06 اگست 2015 جیو پاکستان
پشاور…….خیبرپختونخوا میں پولیس افسروں اوراہلکاروں کے خلاف تحقیقات کے دوران دلچسپ معلومات منظرعام پرآئی ہیں، جن کی بنیاد پراغوابرائے تاوان کے گروہوں کی براہ راست سرپرستی اوردہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے انکارپر9 ڈی ایس پیزکونوکریوں سے فارغ کیا گیا، جبکہ جرائم پیشہ لوگوں سے روابط رکھنے پرہی 560 دیگراہلکاربرخاست کئے گئے۔ خیبر پختونخواہ پولیس میں کچھ عرصہ قبل ان افسروں اوراہلکاروں کا سراغ لگانے کے لئے تحقیقات کا عمل شروع ہوا جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ جرائم میں کمی کی بجائے اس میں معاونت کرتے ہیں۔ جیونیوزکے پاس دستیاب اس دوران مرتب کئے گئے دستاویزات میں انکشافات ہوئے کہ اہم علاقوں میں مختلف اہم عہدوں پرتعینات تین ڈی ایس پی ایسے ہیں جواغواکاروں کی براہ راست سرپرستی کررہے تھے جبکہ باقی کے چھ نے بزدلی یا دہشت گردوں سے اپنے رابطوں کی بدولت ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے احکامات ماننے سے انکارکیا۔ ان 9ڈی ایس پیز کے علاوہ بھی 560 ایسے اہلکارمنظرعام پرآئے جنہوں نے ان دوبڑے جرائم میں ملوث لوگوں سے مل کرجرائم میں اضافہ ہونے کا باعث بنے، ان میں 4انسپکٹرز، 42 سب انسپکٹرز سمیت 5سو60 اہلکاروں کو نوکری سے نکال دیاگیا۔ ان اہلکاروں کے خلاف زیادہ تر انکوائریاں عوامی شکایات کی بنیاد پرشروع کی گئیں جبکہ اس کے علاوہ چارہزارتین سواہلکاروں کو ان کی ترقیوں سے محروم یعنی ڈی موٹ کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی نفری کی کمی کے باعث زیادہ تر اہلکاروں کوان کے جرم کی نوعیت سے کم سزائیں دی جارہی ہیں۔
http://urdu.geo.tv/29875/

8/6/2015

سیشن جج قتل: طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
پشاور: راولپنڈی میں گذشتہ روز فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے قتل کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرلی ہے.
ٹی ٹی پی کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے اپنے ایک ای میل بیان میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر خان نیازی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا.
گذشتہ روز ابتدائی طور پر حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق تھانہ صادق آباد کی حدود میں ججز کالونی میں رہائش پزیر ایڈیشنل سیشن جج طاہر خان نیازی کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا.
تاہم بعد میں پولیس نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب جسٹس طاہر خان نیازی کی اہلیہ نے ڈور بیل بجنے پر دروازہ کھولا تو وہاں ایک اجنبی شخص کو موجود پایا جو زبردستی گھر میں داخل ہوا اور ان سے موبائل فون لے لیا، جب جسٹس نیازی اپنی اہلیہ کی مدد کو آئے تو گھر میں داخل ہونے والے ایک دوسرے ملزم نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے.
جسٹس نیازی کو فوری طور پر قریبی بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے.
دونوں ملزمان، اپنے تیسرے ساتھی جو گھر کے باہر موٹر سائیکل پر انتظار کررہا تھا، کے ہمراہ جائے وقوع سے فرار ہوگئے.
جسٹس طاہر نیازی کی لاش کو راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا.
جسٹس نیازی کے قتل کے خلاف اسلام آباد کچہری میں آج وکلاء یوم سوگ منا رہے ہیں جبکہ عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا ہے.
http://www.dawnnews.tv/news/1024824/
وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں مانگی ڈیم سمیت 3 اہم منصوبوں کا افتتاح کردیا
ویب ڈیسک جمعرات 6 اگست 2015
کوئٹہ: وزیراعظم نواز شریف نے مانگی ڈیم اور زرعی یونی ورسٹی سمیت 3 اہم منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے گورنر ہاؤس بلوچستان میں مانگی ڈیم، زرعی یونی ورسٹی اور سریاب فلائی اوور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اور گورنر جان محمد اچکزئی کے ہمراہ صوبائی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نواز شریف گورنر ہاؤس بلوچستان میں ایک اعلیٰ سنغ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں نیشنل پارٹی کے ساتھ ہونے والے مری معاہدے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مری میں ہونے والے معاہدے میں نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ دونوں جماعتیں ڈھائی ڈھائی سال تک وزرات اعلیٰ کے منصب کے فرائض انجام دیں گی اور پہلے مرحلے میں نیشنل پارٹی جب کہ دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) اپنا نمائندہ منتخب کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ثناء اللہ زہری وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لئے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔
http://www.express.pk/story/381467
بونیرمیں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،2 زخمی
ویب ڈیسک جمعرات 6 اگست 2015
بونیر: نواگئی میں زمین کے تنازعے پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بونیرکے علاقے نواگئی میں دو گروپوں نے تلخ کلامی کے بعد ایک دوسری پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے، پولیس نے لاشوں اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ علاقے میں اب بھی کشیدگی برقرار ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع کا شاخسانہ ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
http://www.express.pk/story/381455/
سندھ میں تمام مدارس کو نئےقوانین کے تحت رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ
اسٹاف رپورٹر جمعرات 6 اگست 2015
کراچی: حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام مکتبہ فکر کے علما کے تعاون سے صوبے بھر میں موجود تمام مدارس کو نئے ترامیمی قوانین کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے۔
یہ فیصلہ بدھ کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ کراچی میں نیٹوفورسزبھیجنے کامطالبہ غیرآئینی ہے،کسی ملک کوپاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے تمام مکاتب فکر کے علما سے رابطہ کرنے کی ذمے داری اپنے معاون خصوصی برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کو سونپی ہے اور ان کو ہدایت کی کہ وہ وفاق المدارس سے منسلک تمام مکاتب فکر کے علما اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلائیں اور ان کے ساتھ گفت و شنید کرکے صوبے بھر میں موجود تمام مدارس کو سندھ حکومت کے ترامیمی قوانین کے تحت رجسٹرڈ کرائیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے گائیڈ لائن طلب کی تھی اور اپنی طرف سے بھی کچھ ترامیم کی سفارشات بھیجی تھیں، جن کا جواب ابھی تک نہیں ملا، ہم اب مزید انتظار کرکے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے، سندھ حکومت کے پاس مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے اپنے قوانین موجود ہیں، جن کو ہم ترمیم کرکے مدارس کی رجسٹریشن کرنے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا کہ مدارس کی چھان بین اور قانونی طور پر رجسٹریشن کے حوالے سے5 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا ہے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ مختار سومرو نے بتایا کہ سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو مدارس کی رجسٹریشن کے لیے متعلقہ ڈی سی، ہوم سیکریٹری اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے این او سی لازمی قرار دینے کی سفارش کی تھی۔
انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے بتایا کہ صوبے میں9590مدارس ہیں، جن میں سے6503رجسٹرڈ اور3087غیر رجسٹرڈ ہیںجبکہ 167غیر قانونی مدارس کو سیل کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حساس اداروں نے صوبے بھر میں 48ایسے مدارس کی نشاندہی کی ہے جن کے دہشت گرد یا کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط ہیں جن میں سے24کراچی میں ہیں۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ غیر قانونی مدارس کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے۔ دریں اثنا بدھ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں قائم علی شاہ نے کہاکہ کراچی میںقیام امن کے بعد نیٹواوراقوام متحدہ سے فورسز بھیجنے کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔
http://www.express.pk/story/381422/
تحریک کی واپسی پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جیت ہے، خورشید شاہ
تاریخ اشاعت : 06 اگست 2015 جیو پاکستان
اسلام آباد…….قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک کی واپسی پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جیت ہے، ہم نے پی ٹی آئی کو ہی نہیں ان کے ووٹرز کو بھی تحفظ دیا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ رویے بہتر رکھ کر آگے بڑھنا ہوتا ہے،سیاست میں کوئی دوست دشمن نہیں ہوتا،یہ کسی کی ہار یا جیت نہیں،تحاریک واپس لینا جمہویت اور ایوان کی فتح ہے،غلطی کوئی بھی کرے سزا ووٹرز کو نہیں ملنی چاہیے،تحاریک کی واپسی میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار قابل تحسین ہے، مولانا فضل الرحمان کی کل کی باتیں آئینی اور قانونی حیثیت رکھتی ہیں، ایم کیوایم اور جے یو آئی(ف) کےسربراہان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
http://urdu.geo.tv/29769/

8/5/2015

جھوٹے مقدمے پر مدعی کو7سال قید اور وکیل پر جرمانہ ہوگا، سفارشات وزیر اعظم کو ارسال
غلام نبی یوسفزئی بدھ 5 اگست 2015
اسلام آباد: عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کیلیے قائم لیگل ریفارمزکمیٹی نےدیوانی مقدمات زیادہ سے زیادہ ایک سال اور فوجداری مقدمات 6 ماہ کے اندر نمٹانے کی سفارش کی ہے۔
لیگل ریفارمز کمیٹی کے سربراہ چوہدری اشرف گجر، ارکان اورکمیٹی کے کوآرڈینیٹر اسپیشل سیکریٹری وزارت قانون جسٹس(ر) محمد رضا خان نے تمام سٹیک ہولڈرزکی رائے اور سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جواد ایس خواجہ کی رہنمائی سے 144صفحات پر مشتمل رپورٹ تیارکر کے وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کردی ہے۔ رپورٹ میں ضابطہ فوجداری اور دیوانی میں ترمیم کرکے غلط مقدمات دائرکرنے والے افراد اور ان کے وکلاء پر بھاری جرمانہ عائد کرنے اور غلط ایف آئی آر درج کرنے اور تفتیش کرنے پر درخواست گزارکو7 سال اور پولیس افسرکو زیادہ سے زیادہ 3 سال قید کی سزا دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
سفارشات میں کہا گیا ہے مقدمات کے حتمی چالان کو14دن کے اندر عدالت میں پیش کرنے کو یقینی بنایا جائے۔غفلت برتنے والے پولیس افسرکے خلاف کارروائی کی جائے۔ حکومت سنگین جرائم اور دہشت گردی کے مقدمات سننے والے ججوں، پراسیکیوٹرز اورگواہوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے ۔
http://www.express.pk/story/381190/
دریائے چناب میں سیلاب، ماں بیٹی اور بھانجی ڈوب گئیں
چنیوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) چنیوٹ میں کالووال کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ماں بیٹی اور بھانجی تین خواتین سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام کالووال کے قریب اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرا جس کے باعث اس علاقہ کی رہائشی ایک ہی خاندان کی تین خواتین پانی کے بہاﺅ میں پھنس گئیں اور آخر کار بہہ جانے سے موت کے منہ میں چلی گئیں۔ ماں، بیٹی اور بھانجی تینوں خواتین آپس میں رشتہ دار تھیں۔
مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ان تینوں خواتین کی لاشیں پانی سے نکال لیں۔
http://dailypakistan.com.pk/chiniot/05-Aug-2015/252355
سیلابی علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے لگے
سرگودھا (بیورو رپورٹ) بارشوں کا سلسلہ رکتے ہی سیلابی علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے لگے جبکہ شہروں میں حبس اور گرمی کے باعث لوگوں کا برا حال ہے محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے گرمی اور حبس کی وجہ سے شہریوں کیساتھ ساتھ جانوروں اور پرندوں کا بھی برا حال ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/sargodha/05-Aug-2015/252648
عمران خان سیاسی ماحول خراب کر کے اور اراکین کو ڈی سیٹ کروا کر احتجاج کا ایندھن اکٹھا کر رہے ہیں : خواجہ سعد رفیق
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی اپنی گفتگو سے سیاسی ماحول خراب کر رہے ہیں اور وہ اپنے اراکین کو ڈی سیٹ کروا کر احتجاج کا ایندھن اکٹھا کر رہے ہیں ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان ناشکرے اور شکی شخص ہیں اور ان کی احمقانہ دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ انہوں نے عمران خان پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور ان کے ہمنواءبیان بازی کر رہے ہیں جس سے حکومت کی مصالحتی کوششوں پر پانی پھر گیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنا ہوتا تو یہ اراکین کب کے اجنبی ہو گئے ہوتے ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ان اراکین کو جانے نہیں دے گی اور اس بات کا فیصلہ جمعرات کو ہو جائے گا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی منفی سیاست سے باز رہنا چاہیئے کیونکہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/05-Aug-2015/252356

8/4/2015

پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ جنوبی ایشیاء کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا، شہبازشریف
ویب ڈیسک منگل 4 اگست 2015
لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ جنوبی ایشیا کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ صحت عامہ کی سہولتوں میں ایک شاندار اضافہ ہوگا جس کی مدد سے گردے اورجگر کے مریضوں کو ایک چھت تلے جدید ترین سہولتیں میسر آئیں گی اورانسٹی ٹیوٹ میں مستحق مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ جنوبی ایشیاء کا ادارہ سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا جس کا ابتدائی ماسٹرپلان تیار کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے اس بڑے منصوبے کا سنگ بنیاد رواں ماہ رکھا جارہا ہے جس کی تکمیل سے لا تعداد مریض مستفید ہوں گے جب کہ انہوں نے ہدایت کی کہ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عمارت کی تعمیر کے کام میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے اور دن رات کام کرتے ہوئے اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
http://www.express.pk/story/380996/
دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا، داعش کو بھی منہ توڑ جواب دیں گے، ایئر چیف
نمائندہ ایکسپریس منگل 4 اگست 2015
اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاک فضائیہ کے سربراہ نے پیر کو یہاں ’’انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز‘‘ کے زیر اہمتام معروف دفاعی تجزیہ نگار ایس ایم حالی کی کتاب ’’ڈیفنس اینڈ ڈپلومیسی‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ، ملکی دفاع کے لیے پوری طرح تیار اور چوکس حالت میں ہیں، داعش کو بھی منہ توڑ جواب دیں گے۔
http://www.express.pk/story/380955/

8/3/2015

باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی
ویب ڈیسک پير 3 اگست 2015
باجوڑ: شدید بارشوں کے باعث تحصیل ماموند میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے برہ موخا میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر سول اسپتال خار منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی نے باجوڑ میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیٹیکل انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہےاور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہرممکن امداد فراہم کی جائے۔
http://www.express.pk/story/380722/
فوج کی تضحیک ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ،الطاف حسین کی تقریر کو برطانیہ کے سامنے اٹھایا جائے گا:چوہدری نثار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ گزشتہ رات لندن کی جانے والی تقریر میں ریاست کو نشانہ بنایا گیاہے اور سیکیورٹی فورسز کیخلاف انتہائی غلط زبان استعمال کی گئی ہے ،ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو کسی محب وطن پاکستانی کے جذبات کی عکاسی نہیں کرتی ،الطاف حسین کی تقریر کامعاملہ برطانیہ میں اٹھائیں گے،الطاف حسین جو مرضی کہیں عمران فاروق قتل کیس میں برطانیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔چوہد ری نثار نے کہا کہ ملین پاﺅنڈ خرچنے کرنے والوں کو جب لگتاہے کہ کراچی میں ان کے پیسے ڈوبنے والے ہیں تو وہ الطاف حسین کے پیچ کستے ہیں جس کے بعد اس طرح کی تقاریر سامنے آتی ہیں ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ فاروق ستار نے 27اگست 2013کو اسلام آباد میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ کراچی کو فوج کے حوالے کر دیا جائے لیکن میں نے وزیراعظم سے مشاور ت کے بعد فیصلہ کیا کہ فوج کو گلی کوچوں میں ایکسپوز کرنا ٹھیک نہیں ہے رینجرز آپریشن کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے باعث امن قائم ہواہے اور یہ مستقل رہے گا ،آپریشن دہشتگردی اور بھتہ خور ی خاتمے تک جاری رہے گا ۔ان کا کہناتھا کہ گزشتہ رات کی گئی تقریر میں الطاف حسین نے فوج اور تمام سیکیورٹی فورسز کیخلاف ایسے الفاظ استعمال کیے ہیں جس کو دہرانے سے میں قاصر ہوں ،گزشتہ رات قانون ،اصول اور ضابطے کی تمام حدیں پامال کی گئیں ہیں جسے برداشت نہیں کیا جائے گااور اس معاملے کو برطانوی حکومت کے سامنے اٹھایا جائے گا ۔
چوہدری نثار نے کہا کہ الطاف حسین نے گزشتہ رات کی تقریرمیں نیٹو کو دعوت کی کہ وہ پاکستان میں آکر آپریشن کریں اور مطالبہ کیا کہ نیٹو پاکستان پر قبضہ کر لیں ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے جو باتیں کیں وہ کسی پاکستانی محب وطن کے جذبات کی عکاسی نہیں کرتی ۔
کراچی آپریشن میں ایم کیوایم کے علاوہ دیگر جماعتوں کے افراد بھی پکڑے گئے ہیں جن میں اے این پی ،پیپلز پارٹی کے افراد شامل ہیں کسی بھی دوسری سیاسی جماعت نے اس طرح آپریشن کیخلاف احتجاج نہیں کیا سوائے ایم کیوایم کے اور اگر کوئی غلطی سے بے قصور آدمی حراست میں آ گیا ہے تو اسے فوری طور پر رہا بھی کر دیا گیاہے ۔ایم کیوایم شروع سے ہی کراچی آپریشن کیخلاف شور مچار ہی ہے لیکن کراچی آپریشن کسی بھی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں بلکہ یہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف ہے جوکہ جرائم کے خاتمے تک جار ی رہے گا ۔
چوہدری نثار کا کہناتھاکہ برطانیہ میں الطاف حسین کے گردگھیرا تنگ ہو گیاہے ،الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس چل رہاہے ۔ان کا کہناتھا کہ الطاف حسین خود ہی رو رو کر عمران فاروق کے قاتلوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کرتے تھے اور اب جب ہم تعاون کررہے ہیں تو ہم پر الزام لگائے جارہے ہیں ۔
چوہدری نثار نے واضح الفاظ میں پیغا م دیا کہ اب بالکل بھی ایسی کسی بھی قسم کی تقریر کو برداشت نہیں کیاجائے اور الطاف حسین کیخلاف برطانیہ میں کارروائی کیلئے رابطہ کیاجائے گا ۔
http://dailypakistan.com.pk/national/02-Aug-2015/251585
بھکر سرچ آپریشن ، گھرسے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار
تاریخ اشاعت : 03 اگست 2015 جیو پاکستان
بھکر…….بھکر سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے ایک گھرسے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ کارروائی میں ایک ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔بھکر کے نواحی علاقہ پوار والا میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران ایک گھرسے 2ہینڈگرینیڈ، کلاشنکوف، پستول، 2رائفلیں ، سیکڑوں کارتوس، دو موٹرسائیکلیں اور نشہ آور انجکشنز برآمد ہوئے۔ کارروائی میں ایک ملزم کو حراست میں بھی لیا گیا جسے تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/29143/
’نیب اہم مقدمات کی تحقیقات میں تعاون نہیں کررہا‘
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی پبلک آکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی جانب سے اسپیکر ایاز صادق کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے اہم کرپشن مقدمات، نیشنل لوجسٹکس سیل (ایمن ایل سی) کیس اور شیر شاہ پل کیس، کی تحقیقات میں سست رفتاری پر متعدد شکایات جمع کروائی گئی ہے۔
پی اے سی کے چیئرمین اور قومی اسمبلی میں آپوزیشن رہنما سید خورشید شاہ کی جانب سے اسپیکر کو متعدد شکایات کی گئی ہے کہ پی اے سی کی ہدایات کے باوجود نیب بڑے کرپشن کیسز کی تحقیقات میں تعاون نہیں کررہی۔
پیپلز پارٹی رہنما کے ترجمان وقار گیلانی نے ڈان کو بتایا ہے کہ اسپیکر آیاز صادق کو لکھے جانے والے مراسلے میں قائم علی شاہ نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ پی اے سی کی جانب سے نیب کو دیئے جانے والے کیسز پر تحقیقات کو تیز کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔
انھوں نے کہا کہ پی اے سی کی جانب سے نیب اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مختلف کیسز پر تحقیات کے لیے متعدد مراسلے بھیجے گئے ہیں تاہم دونوں محکموں کی جانب سے تعاون نہیں کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متعدد کیسز میں پی اے سی کی جانب سے نیب اور ایف آئی اے کو ڈیڈ لائن بھی دی گئی تاہم دونوں محکموں نے تحقیقات مکمل نہیں کی۔
خورشید شاہ کی جانب سے اسپیکر کو لکھے جانے والے مراسلے کے حوالے سے نیب کے ترجمان نوازش علی نے کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1024667/

7/31/2015

مسئلہ کشمیر پاک بھارت مذاکرات کا حصہ ہے ،سرتاج عزیز
تاریخ اشاعت : 31 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
اسلام آباد……..مشیر خارجہ سرتاج عزیز کاکہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاک بھارت مذاکرات کا حصہ ہے ۔پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات میں بھی معاملہ زیر غور آئے گا ۔ قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کو کہہ دیااگراس نےکوئی دھمکی دی توجواب دینےکی پوری صلاحیت رکھتےہیں۔اندرونی مداخلت پر بھارت سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں یہ معاملہ اٹھائیں گے۔
http://urdu.geo.tv/28533/
راجن پور اور کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی، 87بستیاں متاثر
تاریخ اشاعت : 31 جولائ 2015 جیو پاکستان
راجن پور…….راجن پور اور کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی سے 87بستیاں متاثر ہوئی ہیں ، بدین میں بارشوں سے سیم نالوں میں شگاف سے کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں۔جبکہ ریسکیو ٹیمیں نہ پہنچنے کے باعث ڈیرہ غازی خان کی برساتی ندی میں پھنسی گاڑی نہیں نکالی جاسکی ہے ،ڈیرہ غازی خان کے قریب قبائلی علاقے فاضلہ کچھ کی برساتی ندی میں پھنسی گاڑی کو نکالنے کیلیے اب تک کوئی امدادی کارروائی شروع نہیں کی جاسکی ہے ،زمینی رابطے منقطع ہونے کے باعث ریسکیو ٹیمیں یہاں پہنچ نہیں پا رہی ہیں ،گاڑی میں 3 خواتین سمیت 7 افراد سوار ہیں۔راجن پور اور کوہِ سلیمان میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق ندی نالوں میں طغیانی سے اب تک 87 بستیاں زیرِآب آچکی ہیں۔28 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 43 ہزار ایکڑ اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔ راجن پور کے علاقے پُل پٹھان کے مقام پر سنگین سیلابی صورتحال ہے ، راجن پورشہر بچانے کیلیے ضلعی انتظامیہ نے پُل سیفن بارودی مواد سے تباہ کرنے کی کوشش کی ،تاہم مقامی لوگوں کے شدید احتجاج کی وجہ سے ایسا نہ کیا جا سکا ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے سندھ سے 6 لاکھ کیوسک کا ریلا کوٹ مٹھن کے مقام سے گزرے گا، کوٹ مٹھن اور روجھان میں کچے کےعلاقے میں فلڈ وراننگ جاری کردی ہے ۔ دریائے سندھ میں مظفر گڑھ اور لیہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔بدین میں بارشوں کے باعث سیم نالوں میں شگاف سے کئی دیہات اور فصلیں زیر آب آ گئی ہیں ۔
http://urdu.geo.tv/28527/
کالعدم تنظیموں کے 8 کمانڈروں سمیت44 فراریوں نے ہتھیار ڈال دئیے
تاریخ اشاعت : 31 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
کشمور……کشمور میں بلوچستان کی مختلف کالعدم تنظیموں کے 8 کمانڈروں سمیت44 فراریوں نے سیکیورٹی اہل کاروں کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ۔کشمور چھاؤنی میں سیکیورٹی فورسز کے سامنے بی آر ایف اوربی آر اے کے 8 کمانڈروں سمیت 44 فراریوں نے ہتھیار ڈال دئیے،کالعدم تنظیم بی آر ایف، اور بی آر اے کے اہم کمانڈروں، گروہ مندوانی بگٹی ،محمد اقبال بگٹی ،مہراب رند ،غلام نبی بگٹی ،دوست محمد بگٹی،مسوانی بگٹی،باز خان بگٹی سمیت 44 فراری فراری شامل ہیں۔میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے والے فراریوں نے کہا کہ وہ گمراہ تھے،اس لیے وہ ملک کے خلاف جنگ میں شامل ہوئے۔پہلے اُن کو 20 ہزار روپے ماہانہ ملتے تھے بعد میں 5 ہزار روپے کردئیے گئے۔اب وہ ملک کی خاطر پاک فوج کی مدد کے لیے تیار ہیں۔اب وہ چاہتے ہیں کہ امن کی جنگ میں شامل ہوجائیں تاکہ اُن کے بچے بھی تعلیم حاصل کرسکیں۔
http://urdu.geo.tv/28497/
سکیورٹی خدشات‘موٹرسائیکل سوار پولیس کا آسان ہد ف بن گئے،ہزاروں موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں تین ماہ کے دوران پولیس ناکوں پر 34لاکھ نو ہزار 85موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کی گئی اور کاغذات کی جانچ کی گئی جبکہ 84ہزار 700موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر جہاں سکیورٹی اداروں کی جانب سے دیگر اقدامات کئے جا رہے ہیں وہیں گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تین ماہ میں پولیس ناکوں پر 34لاکھ نو ہزار 85موٹر سائیکل سواروں سے کاغذات چیک کئے گئے جبکہ دستاویزات پوری نہ ہونے پر 84ہزار 700موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کر دیا گیا۔شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ گاڑی والے تو آزادپھرتے ہیں شامت موٹرسائیکل والوں کو آ جاتی ہے کیا کوئی گاڑی بھی تھانے میں بند کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ کاغذ موجود بھی ہو ں تو پولیس والے گھنٹوں خوار کرتے ہیں اور موٹرسائیکلیں بند کر دیتے ہیں جبکہ گاڑیوں کو کوئی نہیں پوچھتا ، ہم غریب لوگ پہلے ہی یہ سواری بڑی مشکل سے برداشت کر رہے ہیں اسے اور مشکل نہ بنایا جائے ۔شہریوں نے پولیس حکام کوموٹرسائیکلوں کیخلاف کریک ڈاﺅن پر نظر ثانی کی اپیل بھی کی ۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/31-Jul-2015/250852
حزب الحرار اور ٹی ٹی پی کی فنڈنگ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کرتی ہے : صوبائی وزیر داخلہ پنجاب
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ حکومت نے جماعت الحرار اور تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کی مالی معاونت کے ذرائع پکڑ لیے ہیں اور انہیں ثبوت مل گئے ہیں کہ یہ دونوں تنظیمیں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے فنڈنگ لیتی ہیں ۔
میڈیا سے بات کرتی ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سانحہ یوحنا آباد میں بھی انہی تنظیموں کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں اور حکومت نے دہشت گردوں کے 55 کروڑ روپے منجمند کر دیے ہیں ۔ شجاع خانزادہ نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر میں مدارس کی مانیٹرنگ کا کام مکمل کر لیا ہے اور ان کی رپورٹ کے مطابق 95 فیصد مدارس ٹھیک کام کر رہے ہیں ۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/30-Jul-2015/250527
یام امن کیلئے دہشت گردی کی نرسریوں کا خاتمہ نا گز یر ہے،طاہرالقادری
31 جولائی 2015
صفحہ آخر
0
لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے علماء کرام کی ورکشاپ سے خطاب اور انسداد دہشتگردی اور فروغ امن کے نصاب کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے آپریشن ضرب عضب کی طرح ’’ضرب علم‘‘ کا آغاز کر دیا۔ آپریشن دہشتگردی کے خاتمہ کا ایک پہلو ہے۔ اس مسئلہ کے پائیدار حل کیلئے دہشتگردی کی نرسریوں کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ انتہا پسندی کے خاتمہ ،امن اور رواداری کے فروغ کے حوالے سے علمائے کرام کا کردار مرکزی ہے۔ ورکشاپ میں پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان سے آئے ہوئے علماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے 25 کتابوں پر مشتمل نصاب مرتب کیا گیا ہے۔ یہ نصاب اردو، انگریزی اور عربی زبان میں ہے۔ اسلام اور پاکستان کا مسئلہ دہشتگردی اور انتہا پسندی ہے۔ فوجی آپریشن کی 100فیصد کامیابی اسی صورت ممکن ہے جب علمی،سیاسی، سماجی سطح پر عوامی شعور اجاگر ہوگا۔ دوسری طرف مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول حکومت فیل ہو جائے تو پھر آپریشن ہوتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کرنے کے سوال پر حکمرانوں کی زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں۔جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے جمہوریت کمزور اور دھاندلی کے منصوبہ ساز مضبوط ہوئے۔ جنرل پاشا سے کبھی ملا نہ فون پر بات ہوئی۔ انقلاب مارچ 20 کروڑ عوام کیلئے تھا۔ امن کے فروغ اور انسداد دہشت گردی کا نصاب قوم کے سامنے پیش کرنے کے بعد علمائے کرام کی ملک گیر ورکشاپس کا آغاز کر دیا۔ دہشتگردی کے خاتمہ میں علماء کا اہم کردار ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/back-page/31-Jul-2015/250769
خیبر ایجنسی سے ٹی ٹی پی کے پانچ ’دہشت گرد‘ گرفتار
پشاور: سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی چیک پوسٹوں اور سرکاری تنصیبات پر حملوں سمیت کئی مقدموں میں مطلوب تھے۔
گرفتار ہونے والوں میں خیبر ایجنسی کےایک اہم ٹی ٹی پی کمانڈر ابابیل بھی شامل ہیں، جو علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔
حالیہ گرفتاریاں علاقے میں جاری سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کا نتیجہ ہیں۔
http://www.dawnnews.tv/news/1024537/

7/30/2015

’کالعدم تنظیموں کے فنڈ جمع کرنے پر پابندی‘
اسلام آباد: ملک میں دہشت گردوں کی معاونت کے لیے ہونے والی فنڈنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں پر غیر قانونی فنڈز جمع کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
جن کالعدم تنظیموں پر مقدمات قائم کیے گئے ہیں ان میں ملتان میں الرشید ٹرسٹ (معمار ٹرسٹ) اور الرحمت ٹرسٹ، بہاولپور میں انصار اُمہ، سپاہ صحابہ اور تحریک غلبہ اسلام جبکہ گجرانوالہ میں جیش محمد شامل ہیں۔
ان تنظیموں کے خلاف غیر قانونی فنڈز جمع کرنے کے الزام میں مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور ان کے اراکین کو گرفتار کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔
بدھ کے روز سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں قائم بینچ کی جانب سے غیر سرکاری تنظیموں این جی اوز کے کاموں کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران یہ رپورٹ پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کی گئی۔
پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل رزاق اے مرزا کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ سختی سے کالعدم تنظیموں پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ان میں 1997ء کے انسداد دہشت گردی ایکٹ ٹی اے ٹی کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل افراد بھی ہیں۔
سی ٹی ڈی نے 12 افراد پر مشتمل ایک گینگ گرفتار کیا ہے جو کہ جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ کے لیے فنڈز جمع کرتا تھا جبکہ ان کے قبضے سے جہادی لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عوامی مقامات پر لگائے گئے 541 چندا باکس بھی ہٹائے گئے ہیں اور 48 مقدمات قائم کرکے جن میں سے 38 کے چالان کورٹ میں پیش کیے جاچکے ہیں۔
اس کے علاوہ صوبے میں کام کرنے والی سینتالیس ہزار چار سو تین مقامی و غیر ملکی این جی اوز اور مدارس کی مختلف محکموں کے تحت ریجسٹریشن کی گئی ہے۔
یہ رپورٹ گذشتہ ماہ 23 جون کو ہونے والی سماعت کے دوران کاروباری ٹرانسیکشن میں فراڈ کے حوالے سے مقدمے کا سامنا کرنے والے ہارون رشید کی ضمانت کی درخواست کے بعد سامنے آئی ہے۔
سپریم کورٹ نے اس موقع پر حکومت سے گذشتہ سال 24 دسمبر سے اب تک قومی ایکشن پلان کے نفاذ کے بعد کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے رپورٹ طلب کی تھی۔
http://www.dawnnews.tv/news/1024511/
قحبہ خانوں کی سرپرستی میں چند سفارتخانے بھی ملوث تھے ،چودھری نثار
تاریخ اشاعت : 30 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
اسلام آباد……پاکستان کے وزیر داخلہچودھری نثار علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں قحبہ خانوں کی سرپرستی میں چند سفارتخانے بھی ملوث تھے ،ایسی مکروہ کارروائیوں کو روکا ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ اور جرائم میں43 فیصد کمی ہوئی، 513 بھتہ خور بھی گرفتار کئے ۔انہوں نے کہا کہ کسی ملک میں مقیم غیرملکیوں کو اس ملک کےقوانین کا احترام کرناہوتا ہے،چند دن قبل بڑی کارروائی میں گرفتاریاں ہوئیں،غیر قانونی طور پر پاکستان میں آئے غیر ملکیوں کے خلاف پالیسی بنائی ہے۔
http://urdu.geo.tv/28303/
کرک: جعلی ووٹ پول کرنے پر خاتون سمیت دو افرادگرفتار
تاریخ اشاعت : 30 جولائ 2015 جیو پاکستان
کرک……..ضلع کرک میں 70 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کا عمل جاری ہے جہاں جعلی ووٹ پول کرنے پر ایک خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی آر او کرک شعیب جدون کے مطابق جعلی ووٹ ڈالنے پر ایک مرد اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خاتون کو خوجگی اور مرد کو شبلی بانڈہ پولنگ اسٹیشن سے جعلی ووٹ پول کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ کرک میں پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی دینے کے لئے ہنگو، ٹانک اور لکی مروت سے بھی پولیس اہل کار طلب کئے گئے ہیں۔ جہاں صرف گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول سرہ خواہ خواتین پولنگ اسٹیشن پر 50 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ وارڈ بہادر خیل کے مشترکہ پولنگ اسٹیشن اناربانڈہ میں بیلٹ پیپرز وقت پر نہ پہنچ سکے جس کے باعث پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔ریٹرنگ آفیسر نواز وزیر کے مطابق پولنگ اسٹیشن اناربانڈہ میں وقت ضائع ہونے کے باعث پولنگ کے لئے اضافی وقت دیا جائے گا۔
http://urdu.geo.tv/28313/
پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ ترک نہیں کرینگے، جے یو آئی
تاریخ اشاعت : 30 جولائ 2015 جیو پاکستان
پشاور…..جمعیت علمائے اسلام ف نے تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے مو ٔقف سے دست بردار نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ امکان ہے کہ حکومت کو فیصلے سے آج با ضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جمعیت علمائے اسلام ف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کی پارلیمانی پارٹی نے پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا،اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان کی اکثریت نے رائے دی کہ آئین کے مطابق پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہے، تحریک انصاف کے اراکین نے خود استعفے دیے تھے ، اب چور راستے سے پارلیمنٹ واپس آنا چاہتے ہیں، ارکان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان کے حوالے سے جے یو آئی ف کا موقف آئینی ہے اور کسی صورت اس سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا،جے یو آئی ف کا فیصلے سے حکومت کو آج با ضابطہ طور پر آگاہ کرنے کا امکان ہے۔
http://urdu.geo.tv/28219/
گجرات: پولیس چوکی پر حملہ میں 2دہشتگرد ہلاک
تاریخ اشاعت : 30 جولائ 2015 جیو پاکستان
گجرات………گجرات میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نےحملہ کر دیا۔ پولیس کارروائی میں2 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ فائرنگ میں 2پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔ ڈی پی او رائے ضمیر الحق کے مطابق پولیس چوکی گوٹریالہ پر 5سے 7مسلح دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد مارے گئے اور فائرنگ کے تبادلے میں 2پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مارے گئے 1دہشتگرد کی شناخت ممتاز عرف گوگ کے نام سے ہوئی ہے۔
http://urdu.geo.tv/28221/

7/29/2015

لاہور میں چار بھارتی باشندے پکڑے گئے
تاریخ اشاعت : 29 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں
لاہور……لاہور میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے 4بھارتی شہریوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے،چاروں باشندےجعلی ناموں کے ساتھ لاہورمیں مقیم تھے ۔پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے 4بھارتی شہریوں کو گرین ٹاؤن کے علاقے سے حراست میں لیا اور تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،بھارتی شہری وسیم ،رضوان،مشتاق اور ندیم کے جعلی نام کے ساتھ رہ رہے تھے۔ذرائع کے مطابق بھارتی شہری چھوٹے موٹے کاروبار کررہے تھے۔
http://urdu.geo.tv/28036/
بلوچستان: مستونگ سے کالعدم تنظیم کےدو کمانڈر گرفتار
تاریخ اشاعت : 29 جولائ 2015 جیو پاکستان
مستونگ……بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایف سی اور حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کےدو کمانڈر گرفتار کر لئے ۔ایف سی ترجمان نے بتایا کہ مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کارروائی کے دوران ایف سی نے ایک ویران مکان پر چھاپا مارا ۔ کارروائی کے دوران و ہا ں چھپے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو کمانڈر گرفتار کر لیے گئے ۔ ملزموں کے قبضے سے ا سلحہ بھی برآمد ہوا ۔ ملزمان کوتفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/28081/
بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست
تاریخ اشاعت : 29 جولائ 2015 جیو پاکستان
اسلام آباد……الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے مرید پراچہ نے در خواست دائر کی،در خواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب انتظامیہ کا موقف ہے کہ وہ سیلاب سے نمٹنے اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں، صوبے میں ریٹرننگ افسران کا تعلق انتظامیہ سے ہے، جس کے باعث بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں التوا کا شکار ہیں، سندھ میں قانونی تقاضے، حلقہ بندیاں اور رولز نا مکمل ہیں،اس لئے انتخابات کےلئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میںبلدیاتی انتخابات کا شیڈول گزشتہ روز جاری کرنا تھاتاہم الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/28058/
سیلاب سے 81 افراد جاں بحق، لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں، این ڈی ایم اے
تاریخ اشاعت : 29 جولائ 2015 جیو پاکستان
اسلام آبا…… نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملک بھرمیں 81 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لاکھو ں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی خیبرپختونخوا میں ہوئی۔ این ڈی ایم اے کی ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی خیبرپختونخوا میں ہوئی، جہاں 493 مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ پنجاب میں سیلاب سے 11 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے، 479 مکانات کو نقصان پہنچا اور 375 دیہات متاثر ہوئے،پنجاب میں سیلاب سے 2لاکھ 63 ہزار افراد بھی متاثر ہوئے،این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے 8 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے اور 118 مکانوں کو نقصان پہنچا، آزاد کشمیرمیں 19 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئےجبکہ 178 مکانات کو نقصان پہنچا،این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں سیلاب سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے اور 653 مکانوں کو نقصان پہنچا۔
http://urdu.geo.tv/28016/
‘گینگ ریپ’کا الزام: پولیس افسر گرفتار
سرگودھا: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں پولیس نے سلانوالی پولیس اسٹیشن کے ایک ایس ایچ او اور ان کے دیگر ساتھی اہلکاروں کو ایک خاتون اسٹیج ڈانسر سے لوٹ مار اور اس کا گینگ ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
گینگ ریپ کا شکار ہونے والی متاثرہ اسٹیج ڈانسر کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ بابا نور شاہ کے مزار پر ایک میلے میں پرفارم کررہیں تھیں۔
ان کے بقول ملزمان نے میلے کے دوران انہیں اغوا کیا اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے چھینے کے بعد انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعہ کے بعد متاثرہ خاتون نے فوری طور پر ضلعی پولیس افسر ساجد مانی سے رابطہ کیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے بعد 6اہلکاروں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور شاہ نکدر کے ایس ایچ او نجیب اللہ کو ملزمان کا ساتھ دینے پر عہدے سے برطرف کردیا۔
مذکورہ خاتون نے ابتدائی تفتیش میں یہ بھی بتایا کہ ملزم ایس ایچ او نے انہیں اس شرط پر جانے کی اجازت دی کہ وہ پولیس سے کسی قسم کا رابطہ نہ کریں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ شاہ نکدر کے ایس ایچ او اپنے نے اپنے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ قانون کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو وہ اسلامی حدود آرڈیننس کے تحت سزا یافتہ ہیں، لیکن یہ کیس پاکستان پینل کوڈ کے تحت درج کیا گیا۔
گینگ ریپ کا شکار خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1024460/

7/28/2015

مزاحمت کاروںسے مذاکرات کے ذریعےمسئلے کاحل چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
تاریخ اشاعت : 28 جولائ 2015 جیو پاکستان
کوئٹہ…..وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ مزاحمت کاروں سے مذاکرات کی کامیابی کے سوال پر ہم کامیابی اور ناکامی کے مابین کھڑے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ مسئلے کا سیاسی حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے،، ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں مزید خون نہ بہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ جہالت ،غربت، بیروزگاری اور احساس محرومی،بربادی کے سرچشمے ہیں۔ جب اقتدار سنبھالاتو صوبے میں بریک ڈاؤن کی صورتحال تھی ،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال مثالی نہیں لیکن اس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
http://urdu.geo.tv/27867/
کوئٹہ:پولیس اہلکاروں پر حملے میں زخمی خاتون چل بسی
تاریخ اشاعت : 27 جولائ 2015 جیو پاکستان
کوئٹہ……کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کے دوران زخمی ہونے والی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایس پی کی گاڑی پر حملےکے بعد پولیس کی جوابی فا ئرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ حملہ آوروں کے ساتھیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکارشہید اورایک زخمی خاتون اسپتال میں طبی امداد کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی میں ایس پی سریاب ظہورآفریدی سرکاری گاڑی میں معمول کے گشت پرتھے ، پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل پرسواردو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فا ئرنگ سے ایک حملہ آورہلاک جبکہ دوسرازخمی حالت میں فرار ہوگیا۔فائرنگ کی زد میں آکر دو راہگیر خواتین بھی زخمی ہوئیں، جنہیں پولیس موبائل میں سول اسپتال منتقل کیا جا رہاتھا کہ اسی دوران کلی بنگلزئی میں ایک بار پھر نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کردی جس سے دو پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے۔لاشوں اور زخمی خواتین کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا، جہاں ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
http://urdu.geo.tv/27813/
فیصل آباد ددہشتگردوں سے پولیس کا آمنا سامنا،ایک دہشت گرد پکڑا گیا
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے جن میں سے ایک دہشتگردکو پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مدینہ کالونی کے علاقے میں ایک گاڑی کو مشکوک جان کر روکا اور گاڑی کی تلاشی کے دوران دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے تین اہلکار زخمی اور ایک شہید ہوگیا جبکہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد بھی ہلاک ہو گیااور تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور ہلاک ہونے والے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے سامنے آیا ہے جبکہ اس سے کے قبضہ سے چھ ہینڈ گرنیڈ اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں ۔
پولیس نے آئی جی پنجاب کے حکم کے بعد سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو قریبی عمارت سے زخمی حالت سے گرفتار کرلیاہے اور اس کی نشاندہی پر باقی دو مفرور دہشتگردوں کو حراست میں لینے چھاپے مارے جار رہے ہیں ۔ سی سی پی او نے دہشتگردوں کی معلومات دینے والے کو تین لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان بھی کر دیاہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/faisalabad/28-Jul-2015/249706
ہنگو میں 2 روز کے لئے کرفیو نافذ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت
ویب ڈیسک منگل 28 جولائ 2015
ہنگو: یونین کونسل بلیامینہ میں سیکیورٹی فورسز نے 2 روز کےلیے کرفیو نافذ کردیا ہے اور اس دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہنگو کی یونین کونسل بلیامینہ میں آئندہ 2 روز کے لئے کرفیو نافذ کردیا ہے، کرفیو بلیامینہ سے زرگیری تک نافذالعمل ہوگا، اس دوران شہریوں کو گھروں سے نکلنےکی اجازت نہیں ہوگی، کرفیو کے نفاذ سے قبل سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مساجد سے باقاعدہ اعلانات بھی کرائے گئے۔
http://www.express.pk/story/379058/
سندھ بھر میں بارشوں کے باعث کئی شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگے
ویب ڈیسک منگل 28 جولائ 2015
سندھ بھر میں گزشتہ روز ہونے والی بارشوں سے کئی شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں جب کہ متعدد دیہات کا دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مِٹھی میں 199، بدین 135، حیدرآباد 57، دادو 45، سکھر 37، میرپور خاص 34، چھور 28، ٹھٹھہ 27، روہڑی 22، شہید بینظیر آباد 18 اور پڈعیدن میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،جس نے صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کے کارکردگی کا پول مکمل طور پر کھل گیا ہے۔
کراچی میں گزشتہ روزسے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کے گلی کوچوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث نکاسی آب کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، حیدر چوک، گاڑی کھاتہ، کوہ نورچوک، فقیرکاپڑ، پھلیلی، پریٹ آباد اور لیاقت کالونی میں کئی کئی فٹ پانی موجود ہے، جس کی وجہ سے درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں ہیں۔ بدین میں بھی وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشوں کاسلسلہ جاری ہے، موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں جس کی وجہ سےشہری مشکلات کا شکار ہیں۔ ساحلی علاقوں میں بارش کے بعد 60 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ٹھٹہ اور سجاول میں بھی بارشوں کے باعث جل تھل ایک ہوگیا ہے، گزشتہ شام سے دونوں اضلاع کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ اس کے علاوہ تھرپارکر کے علاقے چھاچھرو ، ڈیپلو اور مٹھی میں 200 سے زائد کچے مکانات گرگئے ہیں۔
ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ مون سون بارشیں اگلے3 سے4 روزتک جاری رہیں گی، خشک سالی سےمتاثرہ علاقوں میں بھی مزید2 دن بارشیں ہوں گی۔ شدید بارشوں کے باعث شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں سیلابی ریلوں کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ ادارے اور عوام کو ضروری احتیاطی تدابیر اور انتظامات کریں۔
http://www.express.pk/story/379082/
تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک ایک ہفتے کے لئے موخر
ویب ڈیسک منگل 28 جولائ 2015
اسلام آباد: تحریک انصاف کے ارکان کو نااہل قرار دینے سے متعلق تحاریک متفقہ طور پر آئندہ منگل تک موخر تک کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسپیکرایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے پر بحث ہوئی۔ اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی ارکان کی رکنیت ختم کرنے کی تحاریک کو ایک ہفتے کے لئے موخر کرنے کی تجویز ایوان میں پیش کی جسے متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا جب کہ قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے بھی تجویز کی حمایت کی جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی رکنیت معطل کرنے کی تحاریک کو ایک ہفتے کے لئے موخر کردیا گیا۔
ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معاملے کو افہام و تفہیم سے منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں تاہم چاہتے ہیں کہ اپنے اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیں، اگر تحریک انصاف معاملہ اسمبلی کے باہر حل کرانا چاہتی ہے تو اس کے لئے بھی تیار ہیں۔
http://www.express.pk/story/379093

7/27/2015

کامونکی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کو پچھاڑ دیا
ویب ڈیسک اتوار 26 جولائ 2015
گوجرانوالہ: پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 100 کامونکی کے ضمنی انتخاب میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا اختر 49 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
گوجرانوالہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 100 کامونکی میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہا۔ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدواررانا اختر 49 ہزار 991 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے احسان وردک صرف 28 ہزار380 ووٹ حاصل کرسکے۔ غیر سرکاری اور غیرحتمی نتیجہ آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور ڈھول کی تھاپ پر خوب رقص کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں۔
ووٹنگ کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنان کئی پولنگ اسٹیشنز پرآمنے سامنے بھی آئے جب کہ کارکنان کی جانب سے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور اسلحہ کی نمائش بھی کی گئی جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے حلقے میں 3 ہزار 300 پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جب کہ حلقے کے 57 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جب کہ 13 کو انتہائی حساس قراردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رانا شمشاد کے قتل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی جنہیں رواں برس مئی میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔
http://www.express.pk/story/378461/
ملک وقوم کا قیمتی وقت دھرنوں میں ضائع ہوا، شہباز شریف
تاریخ اشاعت : 27 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں
لاہور………پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک وقوم کا قیمتی وقت بے مقصد دھرنوں میں ضائع کیا گیا، جس سے عوامی منصوبے تعطل کا شکار ہوئے، اب نئے عزم اور محنت سے ضائع ہونے والے قیمتی وقت کی تلافی کریں گے۔ گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے حوالے سے تمام ضروری امور جلد طے کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گفتگو پنجاب میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جہاں گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر پیش رفت کے امور کا جائزہ لیا گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گیس سے3600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں، پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 1200میگاواٹ کا منصوبہ شیخوپورہ کے علاقے بھکی میں لگائے گی، جبکہ وفاقی حکومت 2400میگاواٹ کے2 منصوبے بلوکی اور حویلی بہادر شاہ، جھنگ میں لگائے گی۔ شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے امور کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
http://urdu.geo.tv/27635/
قائد اعظم ریزیڈنسی بحالی کے 15ماہ بعد بھی عوام کیلئےکھولی نہیں جاسکی
تاریخ اشاعت : 27 جولائ 2015 جیو پاکستان
زیارت……..زیارت میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ قائد اعظم ریذیڈنسی بحالی کے 15ماہ بعد بھی عوام کے لئے کھولی نہیں جاسکی ہے ۔ بلوچستان کے پرفضا مقام زیارت میں واقع قائداعظم ریذیڈنسی 15جون 2013 کو دہشت گردی کے واقعے میں تباہ ہوگئی تھی ۔ صوبائی حکومت نے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے بحالی کا کام گذشتہ سال جون میں مکمل کیا ۔ وزیراعظم نواز شریف نے گذشتہ سال چودہ اگست کو ایک تقریب میں قائد اعظم ریذیڈنسی کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا ،تاہم حیران کن بات ہے کہ بحالی کے تقریبا 15ماہ اور افتتاح کے ایک سال بعد بھی یہ عوام کےلئے کھولی نہیں جاسکی ہے ۔ ملک کے مختلف حصوں سے زیارت آنےوالے سیاح یہ تاریخی عمارت دیکھنے سے محروم ہیں اور عمارت کے بیرونی گیٹ پر حسرت و یاس کی تصویر بنے دکھائی دیتے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارت کی تعمیرو مرمت کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا ،تاہم دوسری جانب یہ بھی حقیقت ہے کہ تعلقات اور سفارش کی بنیاد پر مخصوص لوگوں کو نہ صرف قائد اعظم ریذیڈنسی میں جانے بلکہ وہاں گھومنے پھرنے کی اجازت بھی دی جارہی ہے۔
http://urdu.geo.tv/27663/
ناصر آباد میں مسلح افراد کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ
تاریخ اشاعت : 27 جولائ 2015 جیو پاکستان
کوئٹہ………ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کرکے لیویز چیک پوسٹ کو نذر آتش کردیا ہے۔ مسلح افراد وہاں تعینات لیویز اہلکاروں کی موٹرسائیکلیں بھی ہمراہ لے گئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے ناصر آباد میں 12مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کیا، مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ کو نذر آتش کردیا۔ حملے کے بعد وہاں تعینات لیویز اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکی دے فرار ہوگئے، فرار ہوتے وقت مسلح افراد وہاں تعینات لیویز اہلکاروں کی موٹرسائیکلیں بھی ہمراہ لے گئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
http://urdu.geo.tv/27641/

7/25/2015

تحریک انصاف کا غیر رسمی اجلاس ، مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن 2013 ءکی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا غیر رسمی اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے ۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کمیشن کا فیصلہ پارٹی کی توقعات کے برعکس تھا لیکن پھر بھی اس فیصلے کو قبول کرتے ہیں ۔ اجلاس میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اسمبلیوں میں موثر کردار ادا کرے گی اور انتخابی اصلاحات کرنے میں بھی موثر کردار ادا کرے گی ۔ غیر رسمی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن صاف اور شفاف بنانے کے لیے تجاویز دے گی جبکہ حکومت کے ساتھ تعلقات اس کے رویے پر منحصر ہوں گے ۔ تحریک انصاف نے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ملک میں سیلاب زدگان کی بھی بھرپور مدد کرے گی ۔
http://dailypakistan.com.pk/islamabad/24-Jul-2015/248486
کراچی : طویل بندش کے بعدکچھ علاقوں میں بجلی بحال
تاریخ اشاعت : 25 جولائ 2015 جیو پاکستان
کراچی ……کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے بعد کچھ علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی۔2 روز قبل کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد کے الیکٹرک کے سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی ۔ ملیر سٹی اور ملیر15 کے علاقوں میں10 گھنٹوں سے زئد بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر شہریوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
http://urdu.geo.tv/27284/
بھارت نے پاکستانی سکھ اور ہندو زائرین کے لئے سفری قوانین نرم کردی
تاریخ اشاعت : 24 جولائ 2015 جیو پاکستان
کراچی…. رفیق مانگٹ……بھارتی اخبار”اکنامک ٹائمز“ کے مطابق بھارت نے پاکستان کے سکھ اور ہندو زائرین کے لئے سفری قوانین میں نرمی کردی۔ گروپ ویزے پر بھارت جانے والے زائرین کو انفرادی طور پر پولیس کو رپورٹ نہیں کرنا پڑے گا۔ اب گروپ لیڈر ہی یہ ذمہ داری ادا کرے گا۔ بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستانی اقلیتوں کو درپیش مسائل کو کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گروپ ویزا پر سفر کرنے والے زائرین کو خصوصی رعایت دی گئی ہے پاکستان کے ہندو اور سکھ جو بھارت کے دورے پر گروپ زائرین ویزا پر جاتے ہیں اب انہیں پولیس کو رپورٹ نہیں کرنا پڑے گا۔پاکستانیوں کے لئے نرمی ان کے بھارت میںداخلے اور وہاں قیام کرنے میں سہولت دینے کے لئے دی گئی ہے۔نظر ثانی شدہ ہدایات کے تحت، ہر گروپ 50 افراد پر مشتمل ہوگا اور ہر گروپ کا ایک لیڈر ہوگا۔ گروپ کے انفرادی ارکان کوفارنرز رجسٹریشن آفیسر کو رپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔گروپ لیڈر پر ایف آر او میں رپورٹ کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔قیام کی مخصوص جگہ پر پہنچنے کے 24 گھنٹے کے اندر اندر اسے رپورٹ دینی ہوگی۔ یہ فیصلہ پاکستان میں اقلیتی برادریوں کے بھارتی دورے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنے پر پاکستان میں بھارت کے ہائی کمیشن کی طرف سے موصول اطلاعات پر کیا گیا۔
http://urdu.geo.tv/27224/

7/24/2015

جنوبی پنجاب میں سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں نہیں رکیں
تاریخ اشاعت : 24 جولائ 2015 جیو پاکستان
راجن پور ………جنوبی پنجاب میں دریائے سندھ کے سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں نہیں رکیں۔ سیلابی پانی نے مزید کئی دیہات میں داخل ہوکر لوگوں کو گھربار چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ مختلف بچاؤ بند سیلابی پانی سے کٹاؤ کی زد میں ہیں۔راجن پور کے مقام پر دریائےسندھ میں سیلابی پانی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ روجھان اور کوٹ مٹھن کی اب تک 63 بستیاں زیر آب آچکی ہیں،اور 17 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے 32 ریلیف کیمپ قائم کردیے ہیں ۔جہاں صرف 3 ہزار لوگ منتقل ہوئے ہیں ۔ڈیرہ غازی میں گزشتہ روز جکھڑ امام شاہ بند میں پڑنے والا شگاف ڈیڑھ سو فٹ چوڑا ہوچکا ہے اور پانی تیزی سے قصبہ شیرو کی جانب بڑھ رہا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اداروں اور پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈیڑھ سو خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ اب بھی سیکڑوں خاندان پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔مظفرگڑھ میں داخل ہونے والا درمیانی درجے کا سیلابی ریلا کوٹ ادو سے گزرتا ہوا تحصیل علی پور کے علاقے سرکی پہنچ گیا ہے،رحیم یار خان میں چاچڑاں شریف پر اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔ چار مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے۔گھوٹکی میں ایک درجن کے قریب کچے کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ پانی قادر پور لوپ بند سے ٹکرا رہا ہے۔جی او سی پنوں عاقل میجر جنرل محمد عارف وڑائچنے قادر پور لوپ بند کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو کچے کے علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کی ہدایت کی۔لیہ میں سیلاب کی صورتحال برقرار ہےتاہم پانی کے بہاؤ میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے، آگے بڑھتا ہوا سیلابی ریلا بستیوں کو زیرآب کرتا ہوا تونسہ بیراج کی جانب بڑھ رہا ہے۔ لیہ کی اب تک 405 بستیاں زیر آب آچکی ہیں۔سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلیے پاک فوج کی ٹیم نے سکھر بیراج کا دورہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ26 سے 27 جولائی کے درمیان 5 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا سکھر بیراج سے گزرنے کا امکان ہے۔ روہڑی سے پنو عاقل کے درمیان کچے کے متعدد نشیبی علاقوں میں رہائش پذیرافراد نے گھربار چھوڑنے سے انکار کردیاہے ۔لاڑکانہ کے قریب ایل ایس حفاظتی بند پر سیلابی ریلے کے دباؤ میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد کچے کے 50 سے زائد دیہاتوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/27069/
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی باڈی تحلیل؛ فیصل صالح کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
ویب ڈیسک جمعـء 24 جولائ 2015
لاہور: ہائیکورٹ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی باڈی کو تحلیل کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات سے متعلق تفصیلی فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق عدالت نے فٹبال فیڈریشن کی باڈی کو تحلیل کرتے ہوئے فیصل صالح حیات کو فٹبال فیڈریشن کی صدارت سے ہٹا کران کے ساتھیوں سمیت توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز بھی کردیا جب کہ اس حوالے سے پراسیکیوٹر بھی لگا دیا گیا ہے۔ عدالت نے لاہورہائیکورٹ کے سابق جج اسد منیر کو فیڈریشن کا عبوری سربراہ مقرر کرتے ہوئے ایک ماہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مخدوم فیصل صالح حیات اورارشد لودھی گروپ کے درمیان اقتدار کی کھینچا تانی کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو انتخابات کرانے سے روک دیا تھا اس کے باوجود فیصل صالح حیات کی زیرسربراہی قائم پی ایف ایف نے الیکشن منعقد کرائے جس میں وہ مسلسل چوتھی بار آئندہ 4 برس کے لئے صدرمنتخب ہوگئے تھے۔
http://www.express.pk/story/377942/
جوہری معاہدہ سے پاک ایران پائپ لائن معاہدے کو نئی زندگی مل گئی
اے ایف پی جمعـء 24 جولائ 2015
اسلام آباد: ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو نئی زندگی مل گئی ہے اور اس میں مختلف فریق ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں، روس اپنا اثرورسوخ بڑھانا چاہتا ہے۔
ایران کے جنوبی گیس فیلڈز کو نوابشاہ سے منسلک کرنیوالی1800 کلومیٹر طویل پائپ لائن کا ایران نے اپنا حصہ تعمیر کرلیا مگر تہران پر پابندیوں کے باعث پاکستان اپنی سرزمین پر پائپ لائن بچھانے کیلیے فنڈز اکٹھے نہیں کرسکا۔ وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد منصوبے کی تکمیل ممکن ہو سکے گی۔
http://www.express.pk/story/377889/
ضلع چترال میں منہ زور سیلابی پانی تباہی مچارہا ہے
تاریخ اشاعت : 24 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
چترال ………ضلع چترال میں منہ زور سیلابی پانی تباہی مچارہا ہے۔ رابطہ سڑک بہہ جانے سے اپرچترال کا متبادل زمینی راستہ بھی بند ہوگیا۔ گلگت بلتستان کے اضلاع استور اور غذر میں بھی حالیہ بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔کچھ دن پہلے تک خاموش نظر آّنے والے چترال کے پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلوں نے چترال میں نظام زندگی درہم برہم کررکھا ہے۔ ہر گزرتے دن شہریوں کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔بندوگول میں ندی کا پانی شوگرام کے مقام پر سڑک چترال مستوج شاہراہ کا حصہ بہا لے گیا۔ جس سے اپرچترال لوئر چترال سے کٹ کر رہ گیا ہے۔ کوراغ کے مقام پر سڑک بہنے سے اصل راستہ پہلے ہی منقطع تھا۔جبکہ تورکوہ میں رائیم ندی میں طغیانی سے رابطہ پل بہنے سے تورکوہ کا رائیم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔لوند، برنس اورریشن کی ندی نالوں میں بھی طغیانی آگئی ہے۔کیلاش ویلی، بندو گاؤں، شوگرام، گوہکیر کےعلاقوں میں بھی سیلابی ریلہ داخل ہونےسےمتعدد مکانات بہہ گئے۔استورمیں رات گئے تک وقفے وقفے سے بارش کے بعد اب موسم صاف ہوگیا۔ حالیہ سیلاب کی وجہ سے تین رابطہ پُل، ہزاروں کینال پرکاشت آلو، مکئی، گندم کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ سیلاب سے واٹرچینل کوبھی شدید نقصان پہنچاہے۔ہرچو کےمقام پرہائیڈل پاور چینل بھی سیلاب کی نذرہوگیاہے۔ سیاحتی مقام راما جھیل کو ملانےوالا رابطہ پل اور گاؤں کیداس کا رابطہ پل ٹوٹ گیا ہے۔ علاقہ پری شینگ میں سیلاب سےمتعدد دیہات زیرآب آگئے۔پاک فوج کی جانب سے متاثرین سیلاب کی مدد کا سلسلہ تیز کردیاگیاہے، اسکردومیں آرمی میڈیکل کورنے میڈیکل کیمپس بھی لگائے ہیں۔دریائے غذرمیں پانی کا بہاؤ تیزہےاور نشیبی علاقوں میں زمینی کٹاؤ کاسلسلہ جاری ہے۔ گاہکوچ کھاری میں متعددمکانات دریا برد ہوگئے۔ مشکواورداماس میں دریائی کٹاؤ کی زد میں آکرہزاروں کینال اراضی اور درخت بھی تباہ ہوگئے۔
http://urdu.geo.tv/27065/

7/23/2015

جوڈیشل کمیشن نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے منظم دھاندلی کے الزامات مسترد کردیئے
ویب ڈیسک بدھ 22 جولائ 2015
اسلام آباد: عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کے تمام الزامات مسترد کردیئے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں منظم دھاندلی کے تینوں الزامات کو مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کمیشن کی تمام کارروائی میں انتخابات میں منظم دھاندلی ثابت کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ 3 جولائی کو تیار کی جسے شام کو سیکریٹری قانون کو بھجوایا گیا اور سیکریٹری قانون نے رپورٹ کو وزیراعظم ہاؤس بھجوادیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکریٹری قانون کی جانب سے سیل بند رپورٹ وزیراعظم ہاؤس کو بھیجی گئی جس کے بعد آج وزیراعظم کی جانب سے خصوصی اجلاس طلب کیے جانے کا امکان ہے جس میں رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور اسے منظر عام پر لانے کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں کام کرنے والے 3 رکنی کمیشن نے 8 اپریل سے اپنی کارروائی کا آغاز کیا، کمیشن کے دیگر 2 ممبران میں جسٹس امیر مسلم ہانی اور جسٹس اعجاز افضل شامل تھے، کمیشن نے 86 روز کام کیا اور اس کے 39 اجلاس ہوئے جس میں مجموعی طور پر 69 گواہان پیش ہوئے،تحریک انصاف کے 16 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے جب کہ 11 ریٹرننگ افسران کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بلایا گیا۔ جوڈیشل کمیشن میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب شاہد حامد اور تحریک انصاف کے حفیظ پیرزادہ نے دلائل دیئے۔
دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہےکہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا انتظار ہے اور رپورٹ کی کمیشن سے تصدیق کے بعد ہی اس پر کوئی رد عمل دیا جائے گا جب کہ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ رپورٹ پڑھنے کے بعد ہی اس پر رد عمل دیں گے، کمیشن کی جو بھی رپورٹ آئے گی اسے قبول کریں گے جب کہ یقین ہے کہ رپورٹ حکومتی دعوؤں کے برعکس ہوگی اور اگر رپورٹ اتنی ہی زبردست ہے تو حکومت اسے منظر عام پر کیوں نہیں لاتی۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے مبینہ دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے بعد تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 126 روزہ دھرنا دیا تھا۔
http://www.express.pk/story/377540/
سیلاب کی آمد کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، نثار کھوڑو
تاریخ اشاعت : 23 جولائ 2015 جیو پاکستان
کراچی……… سینئر وزیر اطلاعات و آبپاشی نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر جلد سندھ کے تمام حساس بندوں کا دورہ کروں گا۔ سینئر وزیر اطلاعات و آبپاشی نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ سیلاب کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، آب پاشی عملہ ڈیوٹیوں پر موجود رہے، کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہے۔ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ مشینری پتھر و ساز و سامان فوری طور پر بندوں پر پہنچایا جائے، آب پاشی عملے کو دن رات بندوں کی نگرانی کا حکم دیا گیا، جبکہ کنالز کے گیجز کی روزانہ کمپیوٹرائزڈ رپورٹ پیش کی جائے گی۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ سندھ میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا، کنالز پر گیج کا خیال رکھا جائے تاکہ چاول کی فصلیں متاثر نہ ہو۔
http://urdu.geo.tv/26841/
طالبان اور افغان حکومت میں مذاکراتی عمل خوش آئندہے ، فضل الرحمن
23 جولائی 2015
صفحہ اول
0
ڈیرہ اسما عیل خان (آئی این پی ) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ اور امور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس کی کامیابی خطے میں امن، استحکام ور معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے ، امن مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیئے اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں مصروف عمل ہیں، ہمیں باہمی اتفاق اور اعتماد سازی کی فضا کو مذید تقویت دینی ہو گی،کستان کو خطے کے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہیے یورپی منڈیوں کے بجائے ایشیائی منڈیو ں میں تجارت سے پاکستانی تاجروں کو زیادہ فائدہ ہوگا اور ملک ترقی کرے گا،۔ وہ ڈیرہ پریس کلب کے سابق جنرل سیکریٹری محمد فضل الرحمان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے تو روز اول سے یہی موقف اختیار کیا ہوا ہے کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے،امریکہ نے زمینی حقائق کا اعتراف کرنے کے بجائے افغانستان پر آگ و بارود کی بارش کی، لاکھوں بے گناہوں کو شہید کیا گیا، خطے میں امن اور معیشت کو نقصان پہنچایا مگر بالآخر اسے کا میابی نہ ہوئی اور وہ اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گیا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہم نے اس وقت بھی کہا تھا کہ امریکہ کے عزائم افغانستان کی سرزمین پر قبضہ نہیں بلکہ وہ اس خطے میں اپنی بالا دستی قائم رکھنے اور یہاں سے بننے والی عالمی قوتوں کی راہ روکنے کے لیئے یہ جنگ یہاں لا رہا ہے اور پاکستان کو اس جنگ میں فریق نہیں بننا چاہیے مگر ماضی کے ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے زمینی حقائق سے چشم پوشی برتی اور دوسروں کی جنگ میں شریک ہوکر پاکستان کے لیئے بھی مسائل پیدا کئے، امریکہ تمام تر وسائل ار جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود جنگ سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا تو ماضی کے ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے ملک کے اندر بے جا حمایت امریکہ پالیسی کے تحت جو جنگ قبائل میں شروع کی ہوئی ہے وہ کیسے کامیاب ہوگی۔
http://dailypakistan.com.pk/front-page/23-Jul-2015/247992

7/22/2015

دبئی:پیپلزپارٹی کااجلاس:سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ
تاریخ اشاعت : 22 جولائ 2015 جیو پاکستان
دبئی…..دبئی میں پیپلز پارٹی کے اجلاس میں سندھ کی صوبائی کابینہ اور بیوروکریسی میں اعلیٰ پیمانے پر ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے،اہم فیصلوں کا اعلان آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے ، دبئی میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس تقریباً 5 گھنٹے تک جاری رہا ۔اجلاس کی صدارت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری نے کی ۔فریال تالپور اجلاس میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر لندن سے آئیں، رحمان ملک ، قائم علی شاہ ، شرجیل میمن اور مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ کابینہ میں تبدیلی کافیصلہ کیا گیا جبکہ بڑےپیمانےپرانتظامی تبدیلیاں بھی کی جائیں گی ،کارکردگی نہ دکھانے والوں سے وزارتیں واپس لے لیے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق شرجیل میمن ، گیان چند ، سہیل سیال اور منظور وسان سے وزارتیں واپس لی جاسکتی ہیں، جبکہ بیوروکریسی میں بھی اعلیٰ سطح پر ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے ،لیکن وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کوتبدیل نہیں کیا جائے گا ،اجلاس میں دیگر امور کے ساتھ بلدیاتی انتخابات اورعزیربلوچ کے مبینہ بیانات پربھی غور کیا گیا ، پیپلزپارٹی کے ایک اہم رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جیو نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں بہت مشکل فیصلے کیے گئے ہیں جن کا اعلان آئندہ 48 گھنٹوں میں کردیاجائے گا، کسی بھی وزیر یا مشیر سے متعلق کرپشن کےالزامات سامنے آنے پر اسے فوری طورپرگھر بھیج دیاجائے گا۔
http://urdu.geo.tv/26625/
سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی سزائے موت پر تاحکم ثانی عملدرآمد روک دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے توہین رسالت کی مجرمہ آسیہ بی بی کی سزاءموت پر تاحکم ثانی عملدرآمد روک دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آسیہ بی بی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے بغیر حقائق کا جائزہ لیے سزائے موت سنائی گئی ہے ،ان پر جھوٹا الزام لگایا گیاہے اس لیے سزائے موت کو کالعدم قرر دیا جائے ۔
سپریم کورٹ نے سزائے موت پر عملدرآمد تاحکم ثانی روکتے ہوئے ٹرائل کورٹ اور تفتیشی افسر سے کیس کا تمام ریکارڈ طلب کرلیاہے ۔واضح رہے کہ آسیہ بی بی پر 2009میں توہین رسالت کا مقدمہ درج کیا گیاتھا اور انہیں ٹرائل کورٹ میں سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد آسیہ بی بی کی جانب سے سزائے موت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کو برقرار رکھا تھا ۔
http://dailypakistan.com.pk/islamabad/22-Jul-2015/247676
محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی‘بھتہ خور اسلحہ سمیت گرفتار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ انسداد دہشتگردی نے مردان میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور علی رحمان گرفتارکو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم لوگوں کو فون کر کے بھتہ وصول کرتا تھا۔سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے پستول اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم بھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/peshawar/22-Jul-2015/247670
سیلاب سے متاثرہ چترال میں بارشوں سے مزید تباہی
چترال: سات دنوں سے جاری موسلادھار بارش سے منگل کے روز وادیٔ طورخو میں چترال گرم چشمہ روڈ اور رائین پر سیلابی پانی سے بہت سے دیہات متاثر ہوئے جبکہ کاست گاؤں میں گھروں کی ایک بڑی تعداد بہہ گئی۔
چونکہ مقامی لوگ محفوظ مقامات پر پہلے سے منتقل ہوگئے تھے، اس لیے کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ملی۔
متاثرہ علاقوں تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے متعلقہ سرکاری محکمے سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے سے قاصر ہیں۔
حکام نے ڈان کو بتایا ہے کہ تباہ شدہ سڑکوں، پینے کے پانی کی فراہمی اور آبپاشی کے منصوبوں اور ہائیڈرو پاور اسٹیشن پر ایک ہفتے میں کام شروع ہوجائے گا۔
ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے اہلکاروں نے گرم چشمہ، مردان، اورغوچ، کورغ، کوشت، ریشون اور بمبوریٹ کے متاثرہ افراد میں خوراک اور غیرغذائی اشیاء تقسیم کیں۔
ایسے افراد جو اپنے گاؤں میں عید منانے کے لیے آئے ہوئے تھے، سڑکیں بند ہونے اور پلوں کی تباہی کی وجہ سے وہ بدھ کے روز اپنے دفاتر میں حاضر نہیں ہوسکیں گے۔
پشاور کے کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کورغ کے علاقے کا دورہ کیااور گرم چشمہ اور بمبوریٹ کی وادیوں کا فضائی جائزہ لیا۔
پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹروں نے متاثرہ علاقوں میں خوراک کے پیکٹس بھی گرائے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج نے چترال کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں چھٹے روز بھی امدادی کام جاری رکھے۔ فوج اور فرنٹیئر کور نے سول انتظامیہ کی مدد سے 16 ٹن راشن تقسیم کیا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے گرم چشمہ، کورغ اور بمبوریٹ میں پھنسے ہوئے 73 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ فرنٹیئر کور نے 100 ٹن راشن اور غذائی اشیاء عطیہ کیا ہے اور اسے تقسیم کے لیے پشاور سے روانہ کیا جارہا ہے۔
پاک فوج کے ڈاکٹروں اور طبّی عملے میڈیکل کیمپ کے قیام کے لیے متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔
اسی دوران خیبر پختونخوا کے وزیرِ اطلاعات مشتاق غنی نے ڈان کو بتایا اس سیلاب کا سبب پچھلے تین روز سے جاری شدید بارشیں اور گلیشئر کے تیزی سے پگھلنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہے، جبکہ مواصلات اور ورکس ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کو چترل پہنچ کر امدادی کاموں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں میں متاثرہ افرادکی عارضی رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ تاہم ڈپٹی کمشنر کے آفس کے حکام نے اس فیصلے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔
اس سے قبل صوبائی وزیر مشتاق غنی نے پشاور میں ایک پریس کانفرنس کو بتایا کہ سیلاب سے چترال میں تقریباً تین لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 26 گاؤں تباہ ہوگئے ہیں، جبکہ چترال کے بالائی علاقے کورغ کا باقی ضلع سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، جہاں سیلابی ریلے سے چترال بونی روڈ بہہ گیا ہے اور تقریباً دو لاکھ افراد وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔
وادیٔ کیلاش جہاں تقریباً پچیس ہزار افراد آباد ہیں، اور تحصیل لوٹکوہ جس کی آبادی ساٹھ ہزار سے زیادہ ہے، ان دونوں وادیوں کا بھی باقی ضلع سے رابطہ منقطع ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے کاموں کے لیے 10 کروڑ روپے، تین کروڑ روپے پینے کی پانی کی فراہمی اور آبپاشی کے ذرائع کی بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں 20 ٹن کا امدادی سامان تقسیم کردیا گیا تھا، جبکہ مزید 20 ٹن بعد میں تقسیم کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر مشتاق غنی نے یہ بھی بتایا کہ چترل کے ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں امدادی کاموں کے لیے دو کروڑ روپے کے دستیاب فنڈز کے استعمال کا بھی اختیار دے دیا گیا تھا۔
http://www.dawnnews.tv/news/1024167/

7/21/2015

عید کے تیسرے روز سمندر کنارے شہریوں کا ہجوم
تاریخ اشاعت : 21 جولائ 2015 جیو پاکستان
کراچی……کراچی میں عید کے تیسرے روز سمندر کنارے شہریوں کا ہجوم رہا۔ کوئی گھڑ سواری کرتا رہا تو کوئی ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں سے لطف اندوز ہوتا رہا، کراچی سے اپنوں میں عید منانے تو لوگ جاتے ہی ہیں لیکن کراچی میں اپنوں کے ساتھ عید منانے بھی بہت لوگ آتے ہیں۔ کراچی آئیں اور ساحل نہ آئیں یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔عید کے تیسرے دن بھی کراچی کی ساحلی پٹی پر مقامی افراد اور دوسرے شہر سے آنے والوں کی چہل پہل سے آباد رہی۔بہت ہوگئیں دعوتیں اور آرام، عید کا تیسرا دن ہے ٹھنڈی ہوا اور سہانے موسم میں ساحل کے نام۔کہیں سمندر کنارے چلنے والی ہواؤں کے سنگ جھومنا تو کہیں کنارہ چھوتی لہروں کو چھیڑنا۔ عید کے دن میں رنگ بھردیتا ہے۔بچے تو پھر بچے ہیں،عید بھی منانی ہے اور عیدی بھی جمع کرنی ہے۔گھوڑے دوڑاتے اور اونٹ کی سواری کرتے شہری ان لمحات میں کھل کے جینا چاہتے ہیں۔عید کے دن کی تمام تفریح ایک طرف لیکن شہری کہتے ہیں کہ ساحل پر تفریح ان کی ہر عید کا خاصہ ہے۔
http://urdu.geo.tv/26399/
سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری سیاست میں حصہ لینے کو تیار ، 14اگست باقاعدہ اعلان کا امکان
اسلام آباد (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے قومی سیاست میں باقاعدہ حصہ لینے کیلئے تمام تر مشاورت مکمل کرلی ہے اور 14اگست کوسیاسی سرگرمیوں میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کئے جانے کاامکان ہے جبکہ سابق چیف جسٹس نے تھنک ٹینک کے قیام کیلئے بھی اقدامات مکمل کر لئے ۔
آن لائن نیوز ایجنسی نے سابق چیف جسٹس کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے سیاسی میدان میں چھلانگ لگانے کیلئے پرتول لئے ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلان 14 اگست کوسامنے آنے کاامکان ہے جبکہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت میںشمولیت کے بجائے اپنی کوئی بھی الگ سے سیاسی سرگرمی شروع کرسکتے ہیں۔
انہوں نے اپنے تمام دیرینہ ساتھیوں سے بھی صلاح مشورے مکمل کر لئے ہیں جبکہ سابق جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے سابق چیف جسٹس کومسلم لیگ ن میں شمولیت کامشورہ بھی دیاہے جس کاتاحال سابق چیف جسٹس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے اپنے 250 افراد پر مشتمل تھنک ٹینک کے قیام کیلئے اقدامات بھی مکمل کر لئے ہیں اور جلدہی اس بارے بھی فیصلہ سامنے آ جائیگا۔
سابق چیف جسٹس تاحال عمران خان کے خلاف ہونے والی مقدمہ بازی، عام انتخابات 2013ءمیں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن کے فیصلے کے منتظر ہیں اور جیسے ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ آئیگااس کے مطابق ہی سابق چیف جسٹس اپنی آئندہ کی حکمت عملی وضع کریں گے۔
http://dailypakistan.com.pk/national/21-Jul-2015/247164
دہشتگردی کے عفریت پر قابو پانا قومی قیادت کی اولین ترجیح ہے،حمزہ شہباز
21 جولائی 2015
صفحہ اول
0
لاہور(اے این این )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانا موجودہ قومی قیادت کی اولین ترجیح ہے ٗ دہشت گردی کو کافی حد تک کچلا جا چکا ہے اور ساری قوم وطن عزیز کی حفاظت کے لئے جانیں قربان کرنے والی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر پر ہم سب ان ماؤں کے غم میں برابر کے شریک ہیں جن کے ننھے پھول جیسے بچے منوں مٹی تلے جاسوئے اور گزشتہ روز وہ والدین اپنے پیاروں کی یاد میں دل گرفتہ ہیں ۔ حمزہ شہباز نے عیدالفطر کے موقع پر چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج بچوں میں تحائف کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر مذاکرات کے حق میں ہیں لیکن کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ پاکستان 20کروڑ باعزت شہریوں کاایٹمی قوت کا حامل ملک ہے جو اپنے قومی مفادات پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ملک میں تاریخی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی اور انشاء اللہ پاکستان مستقبل میں معاشی ٹائیکون بن کر رہے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ میاں محمد نواز شریف نے بالخصوص کے پی کے اور بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لے کر اقتصادی راہداری پر سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار کر دی ہے اور کالاباغ ڈیم کی طرح اس عظیم تاریخی منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے اگر کالاباغ ڈیم بروقت بنا ہو تا تو آج چھ ہزار میگا واٹ سستی بجلی میسر ہوتی اور یہ منصوبہ ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہوتا۔ حمزہ شہباز نے ایک سوال پر کہا کہ پاکستان میں امن قائم کرنے کے لئے موجودہ حکومت کسی قسم کی لچک کا مظاہر ہ نہیں کر رہی ۔ کراچی کے عوام کا بھی برابرکا حق ہے کہ انہیں گزشتہ دوعشروں سے درپیش بدامنی اور بے یقینی کی کیفیت سے چھٹکارا دلایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے اور امن دشمن عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہیے ۔ جس کے لئے آج سیاسی جماعتیں قومی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔حمزہ شہباز نے چلڈرن ہسپتال کی مختلف وارڈزمیں زیر علاج بچوں میں عید کے تحائف اور مٹھائیاں تقسیم کیں اوران کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ وہ بچوں کی کینسر وارڈ میں بھی گئے اور ایک بچے کی والدہ کی اپیل پر ذاتی طور پر ان کی مدد کاوعدہ کیا۔حمزہ شہباز نے بچوں کو عید کی مبارکباد دی اور انہیں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے بھی تحائف پیش کئے۔انہوں نے ان بچوں کے علاج معالجے کے بارے میں دی جانے والی سہولتوں کے متعلق بھی دریافت کیا اور انہیں بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔
http://dailypakistan.com.pk/front-page/21-Jul-2015/247285
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جاری آپریشن کے مطلوبہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں،جنرل راحیل شریف
21 جولائی 2015
صفحہ اول
0
راولپنڈی( آئی این پی ،اے این این) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جاری آپریشن کے مطلوبہ نتائج حاصل ہورہے ہیں، اب ہماری توجہ دہشت گردوں کو ملنے والی رقوم، ان کے تمام وسائل کو بند کرنے، مالی مدد فراہم کرنے والوں، سہولت کاروں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف کارروائی پر ہوگی، مسلح افواج کیلئے قوم کی حمایت اور اعتماد ایک بڑا اثاثہ ہے ہمیں سونپے گئے مشن کی تکمیل کیلئے آج ہماری قوم ہمارے پیچھے متحد کھڑی ہے اور ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں اگلے مورچوں پر تعینات فوی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جنرل راحیل شریف نے عید ان فوجی جوانوں اور بے گھر افراد کے ساتھ منائی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں اور شہری علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے جاری آپریشن کے مطلوبہ نتائج حاصل ہورہے ہیں۔ اب ہماری توجہ دہشت گردوں کو ملنے والی رقوم، ان کے تمام وسائل کو بند کرنے، مالی مدد فراہم کرنے والوں، سہولت کاروں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف کارروائی پر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کیلئے قوم کی حمایت اور اعتماد ایک بڑا اثاثہ ہے ہمیں سونپے گئے مشن کی تکمیل کیلئے آج ہماری قوم ہمارے پیچھے متحد کھڑی ہے اور ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ملکی دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دینے والے شہدا اور زخمیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ہم انہیں کبھی نہیں بھلا سکتے۔بعد میں بری فوج کے سربراہ نے بنوں میں عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپ کا دورہ کیا اور ان کی مکمل بحالی کے منصوبے کیلئے فوج اور قوم کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔جنرل راحیل شریف کو آپریشنل کمانڈرز نے آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
http://dailypakistan.com.pk/front-page/21-Jul-2015/247250

7/20/2015

جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان میں پہنچ گئے ،قوم کو مایوس نہیں کریں گے : آرمی چیف
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف عید الفطر منانے شمالی وزیرستان میں مصروف جوانوں کے پاس پہنچ گئے اور سارادن ’ضرب عضب‘ میں مصروف جوانوں و افسران کے نام کردیا، اُنہوں نے کہاکہ پوری قوم مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے ، جوبھی مشن سونپاجائے گا، قوم کو مایوس نہیں کریں گے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شام ہی جنرل راحیل شریف علاقے میں پہنچ گئے تھے جہاں اُنہوں نے جوانوں کیساتھ نماز عید اداکی اور اس کے بعدجوانوں سے عید ملے ۔جنرل راحیل شریف کاکہناتھاکہ دہشتگرد بھاگ رہے ہیں ، انہیں چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں مل رہی ، شہری علاقوں میں انسداددہشتگردی آپریشن کے مفید نتائج سامنے آرہے ہیں ، مسلح افواج پر اعتماد اور تعاون بڑا اثاثہ ہے ۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق جنرل راحیل شریف عید کا دن جوانوں کے ساتھ ہی گزاریں گے ، آرمی چیف نے آپریشن میں کامیابی اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کاکہناتھاکہ پاکستان میں دہشتگردی کو شکست ہورہی ہے ،امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے ،ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے تک مشن جاری رہے گا۔
http://dailypakistan.com.pk/national/18-Jul-2015/246880
الیکشن کمیشن کا پنجاب اورسندھ میں منگل کوغیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرنےکا اعلان
ویب ڈیسک پير 20 جولائ 2015
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں منگل کو غیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرنےکا اعلان کردیا ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں منگل سے غیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرے گا، یہ فہرستیں متعلقہ رجسٹریشن افسران اوراسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتر میں 7 روز تک آویزاں رہیں گی، جس کا مقصد سندھ اور پنجاب کی انتخابی فہرستوں میں موجود ممکنہ غلطیوں کو دور کرنا اور فہرستوں کی تیاری میں اعتراضات کو درج کرنا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اور سندھ میں 20 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔

http://www.express.pk/story/376845/
کراچی سمیت سندھ میں منگل سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی
ویب ڈیسک پير 20 جولائ 2015
کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ میں منگل سے آئندہ 2 روز تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصدریکارڈ کیا گیا ہے تاہم تیزہواؤں کی وجہ سے مجموعی طورپرموسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔ کراچی سمیت صوبیہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں کل مون سون بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگا جو کہ جمعرات تک بارش کا باعث بن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں اب تک مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع نہیں ہوا۔
http://www.express.pk/story/376842/

7/17/2017

معزز قارئین کو عید مبارک ہو۔

عمران فاروق قتل کیس، برطانوی حکومت نے ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا، چوہدری نثار
زاہد گشکوری جمعـء 17 جولائ 2015
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ نہیں کیا تاہم اگر انھوں نے اس حوالے سے رابطہ کیا تو غور کریں گے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان آنے والی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 2رکنی ٹیم نے عمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزم معظم علی سے تفتیش مکمل کر لی اور اب ٹیم کو ایک اور ملزم تک رسائی دیدی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک اور افسر نے بتایا کہ ٹیم نے تیسرے ملزم تک رسائی کی درخواست بھی کی ہے۔ سیکیورٹی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ معظم علی خان و دیگر کے بدلے بلوچ علیحدگی پسندوں کی حوالگی پر بھی غور کر رہے ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے تحقیقات کرنیوالے ایف آئی اے کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ہم ’’کچھ لو، کچھ دو‘‘ کی پالیسی پر ایک دوسرے سے تعاون چاہتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر انعام غنی کی قیادت میں ایف آئی اے کی 2 رکنی ٹیم عمران فاروق قتل کیس اور متحدہ کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے فنڈز لینے کی تحقیقات کر رہی ہے اور آئندہ ماہ وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی جبکہ ٹیم اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بریفنگ بھی دے چکی ہے۔ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے حکومت کو بلوچ علیحدگی پسندوں اور متحدہ کی اعلیٰ قیادت کی حوالگی کے حوالے سے بھی تجویز دی ہے۔
http://www.express.pk/story/376325/
بلوچستان: کالعدم تنظیموں کے زکٰوۃ، فطرانہ اکھٹا کرنے پر پابندی
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں کالعدم تنظیموں کے زکٰوۃ اور فطرانہ اکھٹا کرنے پر پابندی لگا دی۔
صوبائی ہوم سیکریٹری اکبر حسین درانی نے جمعرات کو بتایا کہ حکومت عید الفطر کے دوران زکٰوۃ اور فطرانہ جمع کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
ْاس حوالے سے باظابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر تے ہوئے تمام متعلقہ کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی گئی ہےٗ۔
درانی نے مزید بتایا کہ عید الفطر کی نماز اور چھٹیوں کے دوران سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ایک جامع منصوبہ تشکیل دیا جا چکا ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1023989/
راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور اور پشاور میں بارش سے موسم خوشگوار
تاریخ اشاعت : 17 جولائ 2015 جیو پاکستان
راولپنڈی…..راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور اور پشاور میں بارش سے موسم خوش گوارہوگیا ۔آج سے پنجاب کے بعض شہروں اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہےلاہور میں گذشتہ روزدن بھر شدید گرمی اورحبس کےبعد رات گئے تیزہوائیں چلنے لگیں جس کےبعد مختلف علاقوں میں کہیں تیز اورکہیں ہلکی بارش ہوئی۔ حبس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔ادھر پشاوربھی کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں تھا۔ لیکن گذشتہ رات سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ اور ہوائیں چلنی لگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ مزید چوبیس گھںٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔
http://urdu.geo.tv/25754/
کراچی پولیس نے عیدالفطر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی
کراچی: پولیس نے عیدالفطر کے موقع پر شہر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی جس کے تحت شہر بھر میں 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کراچی پولیس کےمطابق عیدالفطر کے موقع پر ترتیب دیئے گئے سکیورٹی پلان کے تحت شہر بھر میں 8 ہزار261 پولیس افسران و اہلكار تعینات كیے جائیں گے جن میں سے ایسٹ زون میں 1958، ساؤتھ میں 1213 جب کہ ضلع ویسٹ میں 6090 اہلکارو افسران تعینات ہوں گے۔
ایڈیشنل آئی جی كراچی غلام قادر تھیبو نے زونلز ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز،ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزكو عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہے کہ تمام مساجد ، امام بار گاہوں، عید گاہوں اور حساس مقامات پر سكیورٹی کے غیر معمولی اقدامات كیے جائیں اور قانون نافذ كرنے والے اداروں سے رابطے میں رہا جائے تاكہ بہتر سیكیورٹی اقدامات كیے جا سكے۔
http://www.express.pk/story/376145/

7/16/2015

میگا کرپشن کا ہر کیس منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، چوہدری نثار علی
ویب ڈیسک بدھ 15 جولائ 2015
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے بلا خوف وخطر اپنا کام جاری رکھے جب کہ میگا کرپشن کا ہر کیس منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں این جی اوز کی آن لائن رجسٹریشن کی پالیسی پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اس حوالے سے عید کے بعد پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اجلاس کے موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم کبھی دباؤ میں آئے اور نہ آئیں گے، ایف ائی اے بلا خوف و خطر اپناکام جاری رکھے اور اب برسوں کے بجائے ہفتوں میں کیس کی پیش رفت ہونی چاہیے تاکہ عدالتوں میں ہر لحاظ سے مکمل چالان پیش کیے جائیں۔
چوہدری نثار علی نے کہا کہ ماضی میں ملکی خزانہ بے دردی سے لوٹا گیا لیکن اب زیر تفتیش کیسز میں انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور میگا کرپشن کا ہر کیس منطقی انجام تک پہنچا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے غیر قانونی طورپر بیرون ملک مقیم افسران اور اسٹاف کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری واپس بلانے کا حکم دیا جب کہ چیرمین نادرا کو ہدایت دی کہ آئندہ صاف اور شفاف پالیسی اور میرٹ کی بنیاد پر اہلکاروں کی بیرون ملک تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ڈی جی پاسپورٹ اور متعلقہ حکام کو بیگ لاگ ایک ماہ میں کلیئر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکم عدولی کرنے والے اہلکاروں کی تنخواومراعات یکم اگست سے بند کردیں گے۔
http://www.express.pk/story/375880/
پاکستان نے بھارت کا جاسوس طیارہ مار گرایا ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی: پاک فوج نے آزاد كشمیر كے علاقے بھمبر میں جاسوسی كے مقصد سے گھس آنے والے بھارتی ڈرون طیارے كو مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق بھارتی جاسوس طیارہ لائن آف کنٹرول پر بھمبر سیکٹر میں پاکستانی حدود میں داخل ہوا جس پر اسے مار گرایا گیا جب کہ جاسوس طیارہ تصاویر کھینچنے کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا كہ پاكستان نے جاسوس طیارے كے معاملے كو بھارت كے ساتھ اٹھانے اور اس پر بھرپور احتجاج كرنے كا فیصلہ كیا ہے جس کے تحت آج بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا جائے گا جب کہ اس دوران دفتر خارجہ کی جانب سے ایک احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا جائے گا۔
http://www.express.pk/story/375874/
آرمی پبلک سکول کے شہداءکے لواحقین کے اعزاز میں جنرل راحیل شریف کی جانب سے افطار ڈنر
پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے آرمی پبلک سکول کے شہداءکے لواحقین کے اعزاز میں افطار ڈنر منعقد کیا گیا ہے ۔
پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پشاور میں اے پی ایس کے شہداءکے لواحقین کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افطار ڈنر کا انعقاد کیا جس میں شہداءکے لواحقین نے شرکت کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج اے پی ایس کے شہداءکو سلام پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ پشاور کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جبکہ مسلح افواج شہداءکے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔ پاک فوج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے اور مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا بھی دورہ کیا ۔
http://dailypakistan.com.pk/peshawar/15-Jul-2015/246000
عوام کےجان و مال کے تحفظ کیلئےاقدامات کئے جارہے ہیں،شہباز شریف
تاریخ اشاعت : 16 جولائ 2015 جیو پاکستان
لاہور……پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہے کہ عوام کےجان و مال کے تحفظ کےلئےہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، جمعۃ الوداع، چاند رات اورعیدالفطر کےمواقع پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات ہر صورت یقینی بنائےجائیں گے۔ شہبازشریف نےلاہورمیں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کےحوالےسےاجلاسوں کی صدارت کی،امن و امان کے حوالےسےاجلاس میں شہبازشریف نےہدایت کی کہ پولیس امن عامہ کی صورتحال کو مزیدبہتر بنانے کیلئے محنت اور جانفشانی سے فرائض انجام دے،جمعۃ الوداع،چاند رات اورعید کےمواقع پرمساجد،امام بارگاہوں، مارکیٹوں،بازاروں اور شاپنگ سنٹرز میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اجلا س سے میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کےلیےوسائل میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنانے کےلیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
http://urdu.geo.tv/25514/

7/15/2015

پاکستان کو پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے 10 ماہ کی ڈیڈ لائن
تاریخ اشاعت : 15 جولائ 2015 جیو پاکستان, جیو صحت و سائنس
پشاور……پاکستان کو پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے 10 ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔یہ بات انسداد پولیو کیلئے یونیسف کے خیبر پختونخوا اور فاٹا کے سربراہ ڈاکٹر محمد جوہر نےپشاورمیں میڈیا کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ سال مئی تک پاکستان سے پولیو وائرس کا خاتمہ نہ ہوا تو پاکستانیوں پر سفری پابندیاں لگ سکتی ہیں۔
http://urdu.geo.tv/25359/
تحریک انصاف کا سپریم کورٹ سے ایان علی کی رہائی کے خلاف ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتارماڈل ایان علی کی رہائی کے خلاف تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے سوموٹو نوٹس لینے کا مطالبہ کردیاہے. تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایان علی رنگے ہاتھوں پکٹری گئی، اتنے بڑے جرم کے الزام میں گرفتار خاتون کو رہا کرنا مضحکہ خیز ہے جب کہ کیس میں ایک سرکاری افسربھی قتل ہوچکا ہے۔
عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی وقار کو مجروح کرنے والی خاتون کی رہائی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کو 5، 5 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
http://www.express.pk/story/375812/
کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہترہوئی ہے، وزیر داخلہ سندھ
ویب ڈیسک منگل 14 جولائ 2015
کراچی: وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہےکہ صوبے کو ڈاکوؤں اور دہشت گردوں سے محفوظ کیا جارہا ہے جب کہ اچھے افسران تعینات کرنے سے کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
کراچی کے سائٹ تھانے میں بہترین کارکردگی پرپولیس اہلکاروں کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی جب کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سندھ کو ڈاکوؤں اور دہشت گردوں سے محفوظ کیا جارہا ہے جب کہ اچھے افسران کی تعیناتی سے کراچی میں بھی امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا ہر آدمی پوچھتا ہے کہ ضلع ویسٹ میں کیا کام ہورہا ہے جب کہ اس ضلع کے حالات سب سے خراب تھے، پولیس نے اس ضلع میں بہت کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پولیس کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔
http://www.express.pk/story/375658/
کوئٹہ :سرچ آپریشن 11مشتبہ افغان باشندے گرفتار
تاریخ اشاعت : 15 جولائ 2015 جیو پاکستان
کوئٹہ …….کوئٹہ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 11 مشتبہ غیرقانونی افغان باشدوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور پولیس نے شہر کے علاقے کلی خیزی اور اسمنگلی میں مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کےدوران 11مشتبہ غیرقانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد کو مزید کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
http://urdu.geo.tv/25380/

7/14/2015

الطاف حسین نے کراچی میں قیامت برپا کی ہوئی ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہناہے کہ الطاف حسین نے کراچی میں قیامت برپا کی ہوئی ہے جب کہ اب انہیں اپنا انجام نظر آرہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’کل تک‘‘میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری افواج پاکستان دشمنوں کے ساتھ بر سرپیکار ہیں ایسے میں برطانوی شہری الطاف حسین کو فوج کے خلاف گندی زبان نہیں بولنا چاہیے جب کہ کسی شخص کو کوئی حق نہیں کہ وہ فوج کے خلاف ایسی بات کرے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ الطاف حسین نے کراچی میں قیامت برپا کی ہوئی ہے، بھتہ مافیا، قبرستان اور اسکول بیچنا دہشت گردی ہے جب کہ ہم پچھلے ایک سال سے برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں اب الطاف حسین کو اپنا انجام نظر آرہا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ الطاف حسین کا بیان پاکستانیوں کی توہین ہے ان کی تقریر کا فوج اور آپریشن ضرب عضب پر کوئی اثرنہیں پڑے گا اور پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین بر طانوی شہری کی حیثیت سے جو مرضی کہیں لیکن پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں کو کسی صورت نہیں بھلایا جاسکتا۔
http://www.express.pk/story/375468/
آپریشن سےمتعلق رینجرز کا اجلاس،الطاف حسین کی تقریرکاجائزہ
تاریخ اشاعت : 14 جولائ 2015 جیو پاکستان
کراچی……کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں الطاف حسین کے خطاب سمیت کراچی آپریشن اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں سیکٹر کمانڈرز سمیت رینجرز کی کور کمیٹی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اتوار کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا خطاب بھی زیر غور آیا۔ اجلاس میں کراچی آپریشن کی کارکردگی اور عید کے موقع پر سیکیورٹی پلان پر غور کیا گیا جبکہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن بھی اجلاس میں زیر بحث آیا، ذرائع کے مطابق کراچی آپریشن کو مزید تیز اور موثر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
http://urdu.geo.tv/25093/
کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹبلری کے2سب انسپکٹرز کےقتل کا مقدمہ درج
تاریخ اشاعت : 14 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
کوئٹہ…….گذشتہ رات کوئٹہ میں فائرنگ سے جاں بحق بلوچستان کانسٹبلری کےدو سب انسپکٹرز کےقتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں ایس ایچ او راجہ عبدالقیوم کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کےخلاف درج کیاگیا ہے۔ مقدمہ میں قتل اور دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات شامل ہیں۔ملزمان کی تلاش کا کام جاری ہے۔گزشتہ رات سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےسب انسپکٹر فضل محمد اور حفیظ اللہ جاں بحق ہوگئے تھے۔
http://urdu.geo.tv/25135/
جمرود : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 2 شدت پسند ہلا ک
تاریخ اشاعت : 14 جولائ 2015 جیو پاکستان
جمرود……خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کےعلاقےغنڈی میں فائرنگ سے2 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کےمطابق تحصیل جمرود کےعلاقےغنڈی میں موٹرسائیکل سوار شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کی درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس کےنتیجے میں 2 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔مارے جانےوالے شدت پسندوں سےاسلحہ بھی برآمدہواہے۔
http://urdu.geo.tv/25107/

7/13/2015

بجلی کی سپلائی درست نہ ہوئی تو کے الیکٹرک کا بوریا بستر گول کردیں گے، الطاف حسین
لندن: متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر کے الیکٹرک انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے خبردار کیا ہے کہ اگر ایک دو روز میں بجلی کی سپلائی درست نہ ہوئی تو کے الیکٹرک کا بوریا بستر گول کردیں گے۔
لندن سے ہنگامی پریس کانفرس کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے بڑا تنگ کیا ہوا ہے، اگر ایک دو روز میں بجلی کی سپلائی درست نہ ہوئی تو کے الیکٹرک کا بوریا بستر گول کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہریوں کے برداشت کا مادہ بھی جواب دے چکا ہے، رابطہ کمیٹی تاریخ دے کہ کے الیکٹرک کے خلاف کب دھرنا دینا ہے۔
الطاف حسین نے کہا کہ کراچی آپریشن میں ایم کیو ایم کے 3 ہزار کارکنوں کو گرفتارکیا گیا، 2013 سے اب تک ایم کیو ایم کے 22 کارکن لاپتہ ہیں، ایم کیو ایم کے کارکنوں پرسرکاری ٹارچر سیلوں میں تشدد کیا جاتا ہے، پولیس اور رینجرزنے ہمارے کارکن مارے لیکن آرمی چیف نے ابھی تک ڈی جی رینجرز کے خلاف نوٹس نہیں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کو مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے اور چاہے کچھ بھی ہو جائے ڈروں گانہیں، ساتھی ساتھ دیں۔
http://www.express.pk/story/375083/
پاکستان کو بھارت سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا چاہیئے : پرویز مشرف
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت دنیا میں بلاوجہ شور مچا رہا ہے اور پاکستان کو اس سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنی چاہیئے ۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بھارت کہاں سے سیکولر ملک ہے کیونکہ وہاں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم سب کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دور حکومت میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو سیلوٹ کیا تھا لیکن ان کے استقبال کے لیے واہگہ بارڈر پر نہیں گئے تھے کہ وہاں انہیں اور لوگ بھی دیکھیں گے ۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے لیکن پاکستان کو دبنا نہیں چاہیئے بلکہ اس کے ساتھ برابری کی سطح پر بات کرنی چاہیئے ۔
پاکستان میں موجود شدت پسندوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پختون طالبان نہیں ہیں لیکن پاکستان کے شدت پسند عناصر داعش میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو داعش سے خطرہ ہو سکتا ہے اس لیے ان کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن ہونا چاہیئے ۔ موجودہ حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں صرف وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایسے شخص ہیں جو نپی تلی بات کرتے ہیں اور شخصیت کے حوالے سے بھی سنجیدہ آدمی ہیں ۔ اپنے دور حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ 8 سال آرمی چیف رہے ہیں ور اس دور میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا ۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ انہوں نے نوبل پرائز کے لیے عبدالستار ایدھی کا نام بھیجا تھا ۔ ملالہ یوسفزئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملالہ کے معاملے پر تنقید نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ وہ ہماری قوم کی بیٹی ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/national/12-Jul-2015/244930
مفاہمت کی سیاست نے پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچایا : اعتزاز احسن
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مفاہمت کی سیاست نے پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ن لیگ پیپلز پارٹی کے خلاف تھانہ کچہری کلچر کا استعمال کر رہی ہے اور منصوبے کے تحت کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے ۔ مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا دھرنا ختم ہونے کے بعد حکومتی جماعت کے وزراءکے چہرے پر رعونت آ گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے نندی پور پاور پراجیکٹ سمیت بہت سے منصوبوں میں کرپشن کی انتہاءکر دی ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/12-Jul-2015/244927
ہم اور کراچی کے عوام رینجرز سے مطمئن ہیں ، پیر صاحب پگارا
تاریخ اشاعت : 12 جولائ 2015 جیو پاکستان
کراچی……پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ ہم اور کراچی کے عوام رینجرز سے مطمئن ہیں ، کرپشن اور جرائم بھائی بہن ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ کراچی میں پیر پگارا کی قیام گاہ پر افطار ڈنر میں سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیر صاحب پگارا نے کہا کہ رینجرز نے اپنا کام شروع کیا تو لوگوں میں اطمینان پیدا ہوا،رینجرز کرپشن کے معاملات بھی دیکھ رہی ہے، کرپشن اور جرائم بھائی بہن ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ہم اور کراچی کی عوام رینجرز سے مطمئن ہیں ، جرائم کے خلاف آپریشن جاری رہنا چاہیے۔ اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ رینجرز کو سپریم کورٹ کے حکم سے امن کے لیے لایا گیا تھا، تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ رینجرز واپس چلی گئی تو کوئی محفوظ نہیں رہے گا،نبیل گبول نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 245 لگاکر کراچی میں آپریشن کیا جائے۔
http://urdu.geo.tv/24885/

7/10/2015

اسلامی بینکوں کو جنوری تا مارچ4.8ارب روپے کا منافع
کراچی: اسلامی بینکنگ انڈسٹری کے اثاثوں کی مالیت رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.5فیصد کے اضافے سے 1302ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ مجموعی ڈپازٹس کی مالیت 1070ارب روپے سے بڑھ کر 1122 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
ملک کے شعبہ بینکاری میں اسلامی بینکاری کے اثاثوں کا حصہ 10.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اسلامک بینکنگ بلیٹن برائے جنوری تامارچ 2015کے مطابق اسلامی بینکاری میں نمو کا سلسلہ جاری ہے، پہلی سہ ماہی کے دوران بینکنگ انڈسٹری کے مجموعی ڈپازٹس میں اسلامی بینکوں کا حصہ 11.6فیصد سے بڑھ کر 12.2فیصد تک پہنچ گیا۔
پہلی سہ ماہی کے اختتام پر اسلامی بینکوں کی سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی مالیت 768ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ اس عرصے میں اسلامی بینکوں نے 4.8 ارب روپے کا منافع حاصل کیا، گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں منافع کی مالیت 3.2ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی، پہلی سہ ماہی کے اختتام پر اسلامی بینکوں کی شاخوں کی تعداد 1597تک پہنچ گئی۔ بلیٹن کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران اسلامی بینکوں کی خالص سرمایہ کاری دسمبر 2014 کی 356.7 ارب روپے کے مقابلے میں 3.2 فیصد کے اضافے سے 368.2ارب روپے تک پہنچ گئی، اسلامی بینکوں کی گراس فنانسنگ 422.1 ارب روپے کے مقابلے میں کم ہوکر 417.8 ارب روپے کی سطح پر آگئی۔
http://www.express.pk/story/374301/
ماضی میں این جی اوز کے لبادے میں ہزاروں افراد ملک دشمنی میں ملوث رہے، چوہدری نثار
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ ماضی میں این جی اوز کے لبادے میں ہزاروں لوگ آئے جنہوں نے درجنوں دفاتر کھولے اور وہ ملک دشمنی میں ملوث رہے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ کچھ این جی اوز پاکستان کی ترقی میں اہم کرداراداکررہی ہیں لیکن بدقسمتی سے ماضی میں ایسی این جی اوز بھی کام کرتی رہیں جو ملک دشمنی میں ملوث رہیں، این جی اوز کے لبادے میں ہزاروں لوگ آئے جنہوں نے درجنوں دفاتر کھولے اور وہ ملک دشمنی میں ملوث رہے، اس سلسلے میں وہ 15 سال کا سرکاری ریکارڈ ایوان کے سامنے رکھنے کو تیار ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی این جی اوز وزارت داخلہ کے ماتحت نہیں، وزارت داخلہ انہیں سیکیورٹی کلیئرنس دیتی ہے لیکن سیودی چلڈرن وزارت داخلہ کےحکم پرسیل نہیں کی گئی، جنوری میں اس این جی او کوسیل کیا گیا تھا اور اس پر کوئی دباؤ قبول نہیں کیا گیا۔ اگر ہم امریکا کا دباؤ قبول کرتے تو امریکی این جی او کو بند نہ کرتے. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 40 لاکھ غیرملکی ہیں ، جن کی اکثریت رجسٹرڈ نہیں، غیرقانونی رہنے والے غیرملکیوں کو قانون کے دائرے میں لانے کی کوشش کررہےہیں، ماضی میں ہزاروں غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کیےگئے، یہ لوگ ملک کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث تھے، لیکن اب ایسے شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کی تجدید نہیں ہوگی۔
http://www.express.pk/story/374171/
سانحہ سفورا کا ملزم سعد عزیز میرانشاہ سے تربیت یافتہ ہے، تحقیقاتی رپورٹ مکمل
کراچی: سانحہ صفورامیں ملوث گرفتار دہشتگردسعد عزیزسے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم نے تحقیقات مکمل کرلیں جس میں ملزم نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اس نے میرانشاہ سے شدت پسندی کی تربیت حاصل کی۔
ذرائع کے مطابق 35 صفحات پر مشتمل جے آئی ٹی پورٹ میں ملزم سعدعزیزکے انکشافات کی طویل فہرست ہے۔ گرفتار دہشت گردسعیدعزیز نے2011 میں میرانشاہ سے تربیت حاصل کی تھی اورگرفتار دہشت گرد نائن ایم ایم پستول، کلاشنکوف اور گرینیڈ چلانے کی مہارت رکھتا ہے، میران شاہ میں تربیت کا دورانیہ5ماہ تھا، گرفتار دہشت گرد نے دوران تحقیقات جہادی لٹریچرانگلش میں تحریر کرکے سوشل میڈیا پر چلانے کا بھی اعتراف کیا، دہشت گرد نے2012میں شادی کی اورشادی کے بعد اپنی بیوی مریم امتیاز کے ہمراہ ہنی مون کے لیے وزیرستان چلا گیا تھا، جہاں اس نے ہنی مون کے دوران بھی وزیرستان میں تربیت حاصل کی۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ سعید عزیز کی ایک بہن ڈاکٹر ہے،دہشت گرد کی فیملی اس کی کارروائیوں سے آگاہ تھی،سعدعزیز2بچوں کاباپ بھی ہے، گرفتار دہشت گرد کے پاس سے کئی افرادکی ہٹ لسٹ بھی ملی ہے جس میں شوبز اورسول سوسائٹی سے وابستہ افرادٹارگٹ پر تھے، گرفتار دہشت گردالقاعدہ کے کمزورہونے کے بعد 2014 میں داعش کی جانب راغب ہوا، اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر حملے میں گرفتار دہشت گرد کی ذمے داری واقعے کی وڈیوبنانا تھی۔
وڈیو بنانے کے لیے ایک کیمرہ اورہاتھ پرگھڑی والاخفیہ کیمرہ تھا، واردات میں استعمال کی جانے والی ایک کارسوار2ساتھی پولیس کی وردی میں ملبوس تھے، دوران تحقیقات سعد عزیز نے انکشاف کیا کہ وردی میں ملبوس ساتھیوں نے اسماعیلی کمیونٹی کی بس رکوائی اور بس کے ڈرائیورکوسائڈ میں بیٹھاکر اس کا ساتھی بس چلاتا رہا، سعیدعزیزاپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بس میں سوارہوا اور چلتی بس میں مسافروں کے سر نیچے کروا کر گولیاں ماریں، اچانک بس کے بریک لگنے سے سعدعزیز کے ہاتھ سے کیمرہ گر کر خراب ہوگیا، سعد عزیز نے جے آئی ٹی ٹیم کو بیان دیا ہے کہ سب سے آخراس نے ڈرائیور کو گولی ماری تھی۔
http://www.express.pk/story/374358/
کراچی میں امن وامان برقرار رکھنے کا تہیہ کر رکھا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت امن وامان پر خطیر رقم خرچ کررہی ہے اور ہم نے کراچی میں امن وامان برقرار رکھنے کا تہیہ کررکھا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کو تحفظ دے رہے ہیں، قوم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کے خلاف متحد اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے جب کہ کراچی میں فول پروف انتطامات کے باعث یوم حضرت علیؓ پر کوئی ناخشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں امن وامان برقرار رکھنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس کے لیے پولیس کو ہر حوالے سے مضبوط اور مستحکم کررہے ہیں جب کہ پولیس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے جدید اسلحہ دیا جارہا ہے۔
http://www.express.pk/story/374235/

7/9/2015

وزیراعظم کا عیدالفطر پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے وزارت پانی وبجلی کوعیدالفطر پر ملک بھرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنیکاحکم دیتے ہوئے کہاہے کہ جمعۃ الوداع اورعیدالفطرکی تعطیلات میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔
اس حوالے سے وزارت پانی وبجلی نے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیزکوہدایات جاری کردی ہیں۔ وزارت پانی وبجلی کے بیان کے مطابق عیدالفطرکے موقع پر بجلی کی پیداوار بڑھانے اورلوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے یقینی بنانے کے لیے ڈیمزسے پانی کااخراج بڑھایا جائیگا۔ بجلی پیداکرنیوالی کمپنیزکواضافی تیل وگیس دینے کیلیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
http://www.express.pk/story/374061/
گورنرسندھ کا دہشت گردوں کے خلاف رینجرز کی بلاتفریق کارروائیوں پر اظہار اطمینان
کراچی: گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان نے دہشت گردوں کے خلاف رینجرز کی بلاتفریق کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات کی، جس میں باہمی امور اور صوبے میں امن و امان کے حوالےسے تفصیلی تبادلہ خیال اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کو شفاف بنانے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے مربوط لائحہ عمل ترتیب دینے پر غور کیا گیا۔
ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے امن و امان کے قیام میں رینجرز کی قربانیوں کو سراہا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر اطمینان کا اظہارکیا جس پر ڈی جی رینجرز کی جانب سے صوبے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کےعزم کا اظہارکیا گیا۔
http://www.express.pk/story/373837/
جاپان کراچی میں نئے موسمیاتی ریڈارسسٹم کیلیے 1.6ارب دیگا
اسلام آباد: جاپان نے پاکستان میں موسم کی نگرانی کیلیے کراچی میں قائم ریڈار سسٹم تبدیل کرنے کیلیے1.6 ارب کی مالی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن سلیم سیٹھی نے بدھ کو ایک معاہدے پر دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا، نیا ریڈار سسٹم450 کلو میٹر تک معلومات حاصل کر سکتا ہے جو محکمہ موسمیات کے کام آ سکے گا، اس سے بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں کے رہنے والے لوگوں کو بروقت اورصحیح موسم کی پیشگوئی اور وارننگ سے آگاہ کیا جا سکے گا۔
پاکستان میں موجود کل7 میں سے4 میٹروجیکل سسٹمز (اسلام آباد، کراچی، ڈیرہ اسماعیل خان اور رحیم یار خان) کو بھی جاپانی گرانٹ سے قائم کیا گیا تھا، یہ چار ریڈارز ملک کے تقریباً80 فیصد علاقے کا بادلوں میں موجود بخارات کے ذریعے مشاہدہ کرتے ہیں، کراچی کا موجودہ ریڈار سسٹم جو1991میں قائم کیا گیا تھا جنوبی علاقوں کے موسمیاتی مناظر، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والے ٹراپیکل سائیکلونزکو مانیٹرکرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
http://www.express.pk/story/374079/
یوم علیؓ کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات
کراچی/لاہور/کوئٹہ/ پشاور: کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں یوم علی ؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جب کہ شہرقائد میں پہلی بار ہم ناکارہ بنانے کے لئے روبوٹ کا استعمال کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں یوم علی ؓ کے سلسلے میں برآمد ہونے والے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ جلوسوں کی گزرگاہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے اور برآمد ہونے والے جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ کراچی میں نشترپارک سے برآمد ہونے والاجلوس حسینیاں ایرانیاں میں ختم ہوگا جس کی سیکیورٹی کےلیے11 ہزارپولیس اہلکارتعینات کردیئے گئے ہیں جب کہ ٹریفک کو گرومندر سے کوریڈور تھری کی جانب موڑ دیا گیا ہے اور ایم اے جناح روڈ سے منسلک تمام گلیوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔ شہر قائد میں پہلی مرتبہ بم ناکارہ بنانے کے لئے روبوٹ کا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈی نامی ریمورٹ کنٹرول روبوٹ جدید کیمروں اور رائفلز سے لیس ہے جو بم کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں یوم علی ؓ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا جب کہ جلوس کی سیکیورٹی پر 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے۔ اسی طرح پشاور میں یوم علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے،ایس ایس پی آپریشنز میاں سعید کے مطابق جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے 2 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں اور جلوسوں کے راستے پر دکانیں اور مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی جب کہ گزرگاہوں کو بم ڈسپوزل یونٹ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے کلئیر کراجا جارہا ہے۔
http://www.express.pk/story/374131/
کراچی آپریشن کے دوران 233 دہشت گردوں سمیت 364 ملزم ہلاک ہوئے، سندھ رینجرز
کراچی: سندھ رینجرز کے مطابق شہر میں آپریشن شروع ہونے کے بعد 5 ہزار 795 کارروائیوں کے دوران 224 مقابلوں میں 233 دہشت گردوں سمیت 364 ملزم کو ہلاک ہوئے۔
ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 5 ستمبر 2013 سے اب تک رینجرز نے 5 ہزار 795 آپریشنز کئے، 5 ستمبر 2013 سے اب تک 224 مقابلے ہوچکے ہیں،جن میں 364 ملزم مارے گئے، مارے گئے ملزمان میں 233 دہشت گرد بھی شامل تھے۔ کارروائیوں کے دوران 826 دہشت گرد، 334 ٹارگٹ کلرز اور 296 بھتہ خورگرفتار ہوئے، 49 مغویوں کو بازیاب جب کہ 82 اغواکاروں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ستمبر 2013 سے کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہوئی، 2013 میں 29 بینک ڈکیتیاں ہوئیں جب کہ 2014 میں 19 اور 2015 میں صرف 2 بینک لوٹے گئے۔ 2013 میں بھتہ خوری کے ایک ہزار 524، 2014 میں 899 جب کہ 2015 میں 249 کیس رپورٹ ہوئے، 2013 میں اغوابرائے تاوان کے 174 جب کہ 2014 میں 115اور 2015 میں بہت کم واقعات ریکارڈ کئے گئے۔
http://www.express.pk/story/373862/

7/8/2015

نیب کی فہرست میں کرپشن کے تمام کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے، پرویز رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کرپشن الزامات سے متعلق نیب کی فہرست پرویز مشرف دور میں سیاسی بنیادوں پر بنائی گئی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سپریم کورٹ میں کرپشن کے خلاف جاری تحقیقات کی رپورٹ پر وزیراطلاعات سینٹرپرویز رشید کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی کرپشن الزامات کی فہرست مشرف دور میں بنائی گئی جس کا مقصد سیاسی فائدہ اٹھانا اور مخالفین کی ساکھ مجروح کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر نے وفاداریاں خریدنے کے لیے سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمات قائم کیے تھے جن سے اب کوئی بھی مقدمہ ثابت نہیں ہوسکا جب کہ ان مقدمات کی موجودگی میں مسلم لیگ (ن) نے 2 دفعہ الیکشن لڑا اور عوام نے اس کے حق میں فیصلہ دیا۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں کرپشن کے خلاف جاری تحقیقات کی رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور سابق صدر آصف زرداری سمیت کئی بڑے سیاسی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔
http://www.express.pk/story/373642/
دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، سربراہ پاک فوج
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اورہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقا میں ساؤتھ نیشنل ڈیفنس کالج اور انسٹی ٹیوٹ آف سکیورٹی اسٹڈیز کا دورہ کیا جہاں جنوبی افریقن نیشنل ڈیفنس کالج اینڈ اسٹی ٹیوٹ کے سابق طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی قوم دنیا کی ابھرتی ہوئی پرعزم قوم ہے اور پاکستان نے خطے میں امن کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں.
ترجمان پاک فوج کےمطابق جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی جیت ہماری مشترکہ کامیابی ہے اورہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
http://www.express.pk/story/373543/
مری:افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ختم
تاریخ اشاعت : 08 جولائ 2015 جیو پاکستان
اسلام آباد……افغان حکومت اور تحریک طالبان افغانستان کے نمائندوں کے درمیان مری میں مذاکرات کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیاہے ، فریقین نے مفاہمتی عمل کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے حکومت پاکستان کے تعاون سے پہلی بار افغان حکومت اور تحریک طالبان افغانستان کے درمیان مری میں مذاکرات ہوئے ،مذاکراتی عمل کے پہلے اجلاس میں 2 دور ہوئے ۔دونوں ادوار میں فریقین نے افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا اوراعتماد سازی پر بھی زور دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین کی ملاقات میں قیام امن کے طریقہ کار پر غور کیا گیا،پاکستان نے افغانستان میں قیام امن اور مفاہمتی عمل کیلئے اس ملاقات کی میزبانی کی، جس میں امریکا اور چین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔پاکستان نے امید ظاہر کی کہ ان مذاکرات سے خطے میں پائیدار امن آئے گا۔ خطے میں امن قائم ہونے سے افغان پناہ گزینوں کی عزت سے واپسی کا سازگار ماحول پیدا ہوگا۔افغان حکومت اور تحریک طالبان افغانستان کے درمیان مذاکراتی عمل کا دوسرا مرحلہ رمضان کے بعد اتفاق رائے سے ہوگا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق افغان حکومت اور افغان امن کونسل کے اعلیٰ حکام نے افغان حکومت کی نمائندگی کی۔مختلف افغان گروپ کے نمائندہ وفد کی سربراہی ملا عباس ستنک زئی نے کی ، وفد میں قاری دین محمد حنیف اور مولوی جلیل شامل تھے جبکہ طالبان کی جانب سے ملا عبدالجلیل کی سربراہی میں 4 رکنی وفد شریک تھا۔
http://urdu.geo.tv/23918/
جامشورو اور کوٹری پاور ہاؤس کی بحالی کا کام شروع
تاریخ اشاعت : 08 جولائ 2015 جیو پاکستان
حیدر آباد …..اندرون سندھ کے بیشتر اضلاع میں رات ایک بجے سے بجلی معطل ہے۔ جامشورو اور کوٹری پاور ہاؤس کی بحالی کا کام شروع ہوگیا ۔350 میگاواٹ سے زیادہ بجلی سسٹم میں آنے کے بعد حیدرآباد سمیت بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی۔ ترجمان حیسکو محمد صادق کے مطابق جامشورو تھرمل پاور ہاؤس کے دو یونٹس سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ہےجبکہ کوٹری کے پاور ہاوس سے بھی بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق سسٹم میں 350 میگاواٹ سے زیادہ بجلی آچکی ہے، جس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ حیسکو ترجمان کے مطابق حیدرآباد،مٹیاری،ٹنڈو جام، ٹنڈو الہ یار کے فیڈرز کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔ دوسری جانب بدین،میرپور خاص، ٹھٹھہ، دادو سمیت متعدد اضلاع رات ایک بجے سے اب تک بجلی سے محروم ہیں۔حیسکو ترجمان محمد صادق کے مطابق گزشتہ روز طوفان کے باعث تار گرنے سے نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی پہلے ہی معطل تھی اور جامشورو پاور ہاؤس بند ہونے سے بجلی کا بحران پیدا ہوگیا۔رات ایک بجے کے قریب بجلی کی فریکوینسی ڈاؤن ہونے سے جامشورو تھرمل پاور ہاؤس کے تمام یونٹس ٹرپ کرگئے،جس سے 650 میگاواٹ بجلی ملنا بند ہوگئی جبکہ 150 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے کوٹری پاور ہاؤس کے بھی 4 میں سے 3 یونٹس بند ہوگئے تھے۔بجلی کی بندش کے باعث حیسکو ریجن کے 12 اضلاع میں تمام گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے تھے۔ادھر کراچی سے بجلی کی فراہمی بند ہونے کے سبب بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں بجلی کی فراہمی معطل ہو ہے ۔ بجلی کے طویل بریک ڈاون کے باعث شہریوں نے رات جاگ کر گزاری جبکہ سحری بھی اندھیرے میں کی۔
http://urdu.geo.tv/23908/

7/7/2015

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اچھے نتائج مل رہے ہیں،نوازشریف
اسلام آباد / اوسلو: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ تعلیم تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے، دہشتگردی اور عسکریت پسندی کیخلاف جنگ کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں کیونکہ اکثر دہشتگردوں کا خاتمہ جبکہ ان کے بیشتر ٹھکانوں اور نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔
پیر کو ناروے کے مرکزی شہر اوسلو آمد کے فوری بعد سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں افراد کی قربانیوں کیساتھ 110 ارب ڈالر کا مالی نقصان بھی برداشت کیا ہے۔ اوسلو کانفرنس کے حوالے تعلیم کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امن، برداشت اور معاشرے میں یکجہتی کے فروغ کیلئے ناخواندگی کا خاتمہ ضروری ہے۔ پاکستان اوسلو سربراہ کے وژن کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
انھوں نے اوسلو سربراہ اجلاس کا بنیادی کردار ہونے پر گورڈن براؤن کو مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت پاکستان معیار تعلیم کی بہتری، بچیوں اور بچوں کیلیے تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
گورڈن براؤن نے اس موقع پر نواز شریف کی جانب سے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور افغانستان سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے تعلقات میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ انھوں نے آرمی پبلک اسکول کے اندوہناک واقعے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسکولوں کی حفاظت کیلیے کیے گئے حکومتی فیصلوں کو سراہا۔ نارویجن وزیرخارجہ بورجی برینڈے سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ناروے نے متعدد عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کی، ناروے کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ وزیراعظم نے اس دوران نلتر حادثے میں نارویجن سفیر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
بعد ازاں وزیراعظم نے نارویجن وزیر خارجہ کی جانب سے اوسلو سٹی ہال میں مختلف وفود کے سربراہان کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے میں بھی شرکت کی جس میں ناروے کے وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون بھی موجود تھے۔ قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف 3روزہ سرکاری دورے پر ناروے پہنچے ۔ وہ ’تعلیم برائے ترقی‘ کے موضوع پر اوسلو سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ نواز شریف یہ دورہ وزیراعظم ناروے ارنا سولبرگ کی دعوت پر کر رہے ہیں ۔
وزیراعظم 9 جولائی سے روس میں شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ قوی امکانات ہیں کہ پاکستان سربراہ اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بن جائیگا۔ اس اجلاس میں شرکت کے ساتھ وزیراعظم ’’برکس‘‘ (برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ) ممالک کی میٹنگ میں بھی شریک ہونگے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے سائیڈ لائن پر وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔
http://www.express.pk/story/373372/
بینظیر قتل کیس: ایک اور گواہ بیان سے مکر گیا
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کی مرحوم چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس کا ایک اور عینی شاہد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جرح کے دوران اپنے پہلے بیان سے مکر گیا۔
اس سے قبل نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل (این سی ایم سی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ریٹائرڈ بریگیڈیئر جاوید اقبال چیمہ اور سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) یاسین فاروق نے استغاثہ کی جانب سے خود سے منسوب بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے پیرکو اڈیالہ جیل میں بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی، جہاں بینظیر بھٹو کے ایک اہم سیکیورٹی آفیشل ریٹائرڈ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) میجر امتیاز نے اپنے پہلا بیان واپس لے لیا۔
اس سے قبل میجر امتیاز سے منسوب بیان میں کہا گیا تھا کہ بینظیر بھٹو کا قتل لیاقت باغ میں نامناسب سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے ہوا، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن نے اپنی آخری تقریر کی تھی، میجر امتیاز نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ اس وقت کے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) سید سعود عزیز اور دیگر اعلیٰ افسران اُس دوران ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، جب بینظیر بھٹو پر حملہ کیا گیا۔
تاہم پیر کو امتیاز نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو بتایا کہ 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ کے اطراف بینظیر بھٹو کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، جب انھیں عوامی جلسے کے بعد گولی اور بم دھماکے کے ذریعے قتل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پی او سعود عزیز کے ساتھ ساتھ تمام پولیس افسران اُس وقت بینظیر بھٹو کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ڈیوٹی پرموجود تھے۔
امتیاز نے عدالت کے روبرو مزید کہا، "اگر بینظیر بھٹو اپنی گاڑی کی سن روف سے باہر نہ نکلتیں تو وہ قتل نہ ہوتیں”۔
سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارٹھ نے مذکورہ کیس کی سماعت رواں ماہ 8 جولائی تک ملتوی کردی۔
http://www.dawnnews.tv/news/1023527/
کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں بینک منیجر اورپولیس اہلکار سمیت 6 افراد ہلاک
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں موٹر سائیکل مکینک اور پولیس انسپکٹر سمیت6افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سوک سینٹر کے قریب سے خاتون کی لاش ملی۔
تفصیلات کے مطابق پیرکو عین افطاری کے وقت گلبرگ تھانے کے علاقے عائشہ منزل چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او عبدالحق قریشی نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ بخت زمان ولد شمشیر خان کے نام سے کر لی گئی ہے ۔کلری تھانے کے علاقے نیازی چوک سر گوات محلہ بلوچ پاڑا میں موٹر سائیکل پر سوار3 مسلح ملزمان فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
مقتول کی شناخت60 سالہ بادل ولد سومار کے نام سے کر لی گئی جو خالی گودام کا چوکیدار تھا ۔سوک سینٹر کے قریب واقع واٹر بورڈ کالونی میں خالی پلاٹ سے کپڑوں میں لپٹی ہوئی40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی۔ سپر ہائی وے جنجال گوٹھ موڑ کے قریب فائرنگ سے21 سالہ عبدالرزاق ولد ندیم خان ہلاک ہوگیا،مقتول نادرن بائی پاس افغان کیمپ کے قریب بہادر گوٹھ کا رہائشی تھا اور گلشن اقبال بلاک 13-Dمیں موٹر سائیکل مکینک کا کام کرتا تھا ۔ کراچی فائرنگ نارتھ کراچی کے علاقے یوپی موڑ نزد طیب سوئٹس کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے کار میں سوار 50 سالہ شیخ نذیر الدین شدید زخمی ہوگیا جع دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔
ڈی ایس پی سرسید ٹاؤن الطاف حسین نے بتایا کہ مقتول کے ہمراہ کار میں ان کا دوست بھی سوار تھا جس نے بتایا کہ ملزمان نے آلٹو کار کی چابی مانگی تھی اور نہ دینے پر ایک ملزم نے فائرنگ کر دی ، مقتول گلبرگ کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے رہائشی اور نیشنل بینک میں منیجر تھے اور وہ اپنے دوست کو لینے ان کے گھر نارتھ کراچی سیکٹر 11-B آئے تھے اور جاتے ہوئے یہ واقعہ پیش آگیا۔ مذکورہ واقعے کے 20 منٹ کے بعد پاپوشنگر کے علاقے عبداﷲ کالج کے قریب ٹویوٹا کار میں سوار 50 سالہ علی رحمٰن کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر نے بتایا کہ کار میں ایک خاتون بھی سوار تھی جو مقتول کی رشتے دار بتائی جاتی ہے اور اس نے ابتدائی بیان دیا ہے کہ وہ کار میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار ملزمان آئے اور کار کا دروازہ کھول کر چابی مانگی تاہم گاڑی اسٹارٹ تھی اور علی رحمٰن نے گاڑی چلا دی جس پر ایک ملزم نے قریب سے فائرنگ کر دی اور کار چلتے ہوئے دیوار سے ٹکرا کر رک گئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، مقدس حیدر نے بتایا کہ مقتول سندھ ریزرو پولیس ( ایس آر پی) قیوم آباد بیس میں تعینات اور اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ سرسید ٹاؤن اور پاپوشنگر میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک ہی گروپ ملوث ہے
http://www.express.pk/story/373377/
وفاقی حکومت کا عید الفطر پر 5 چھٹیوں کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی حکومت نےعید الفطر پر 17 سے 21 جولائی تک 5 چھٹیوں کا اعلان کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے وزیراعظم سے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کے لیے 4 چھٹیاں دینے کی سفارش کی تھی تاہم جمعتہ الوداع کی چھٹی وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے 17 سے 21 جولائی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
http://www.express.pk/story/373245/

7/06/2015

ملک میں آج سے مون سون بارشوں کا آغاز
ویب ڈیسک پير 6 جولائ 2015
لاہور: گزشتہ چند دنوں سے جاری شدید گرمی کی لہر کے بعد پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور محکمہ موسمیات نے آج سے ملک میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہا تاہم گوجرنوالہ، راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن، کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ گوجرانوالہ ڈویژن، مری، کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ کراچی میں قیامت خیز گرمی کے بعد آسمان پر بادلوں کا ڈیرہ ہے جس نے سمندریہ ہواؤں کے ساتھ مل کر شہر قائد گرمی کی شدت کافی حد تک کم کردی ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرنوالہ، لاہور، ساہیوال، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، ژوب، ڈی جی خان، فیصل آباد، ملتان ڈویژن اوربالائی فاٹا میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہورڈویژن اورکشمیرمیں چند مقامات پرموسلادھاربارش کا بھی امکان ہے تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔
محکمہ مسومیات کا کہنا ہے کہ منگل سے جمعہ کے دوران پنجاب، خیبر پختونخواہ اورکشمیرمیں اکثرمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،ساہیوال ڈویژن اورکشمیر میں چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
http://www.express.pk/story/373089/
عیدالفطر کے بعد کراچی آپریشن میں تیزی لائی جائے گی
افتخار چوہدری پير 6 جولائ 2015
اسلام آباد: عیدالفطر کے بعد کراچی میں زیادہ بھرپور انداز میں بلاتفریق جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی جائیگی۔
وفاقی حکومت کے ایک اہم ذریعے نے ایکسپریس کو بتایاکہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے حالیہ دورہ کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ سے کہاہے کہ وہ سیاستدانوں کی بیان بازی کاکسی قسم کاکوئی اثرنہ لیں اور کراچی کوامن کا گہوارہ بنانے کا ہدف حاصل کریں، وفاقی حکومت کی طرف سے انھیں ہرمکمل سپورٹ ملتی رہے گی۔ رینجرز ٹارگٹڈ آپریشن میں جرائم پیشہ عناصر خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی ومذہبی جماعت سے ہواسے قانون کی گرفت میں لے اوران کیخلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم نے گورنرسندھ کے استعفے کے معاملے پربھی پارٹی کے اہم رہنماؤں سے مشاورت کرکے عیدالفطر کے بعد حتمی فیصلہ کریںگے، اگرگورنرسندھ کیخلاف کسی کرمنل گروہ کی حمایت کے ثبوت آئے تو انھیں پہلے بھی فارغ کیاجاسکتا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ پرحالیہ اجلاس میں واضح کردیاہے کہ وفاقی حکومت کرپشن اور جرائم میںملوث سیاسی افرادکابھی ساتھ نہیں دیگی،حکومت تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے کراچی میں امن بحال کرنے کیلیے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف ایکشن لینے کے متفقہ فیصلہ پر مکمل عملدرآمد کریگی تاکہ شہر کراچی کی روشنیاں بحال کرکے اسے پھرسے امن کاگہواہ بنایاجائے اس کی راہ میں جتنی بھی بڑی رکاوٹ آئی اسے خاطر میں نہیں لایاجائیگا۔
http://www.express.pk/story/373023/
عید کی تیاریوں میں خواتین کیلیے مختلف علاقوں میں عارضی بازارسج گئے
نمرہ ملک پير 6 جولائ 2015
کراچی: عید کی تیاریاں زور پکڑنے لگیں، خواتین کی آسانی کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں جدید عارضی بازار سج گئے، جہاں ایک چھت تلے خواتین اور لڑکیاں مختلف اسٹالز سے تیار شدہ ملبوسات، مصنوعی زیورات، کاسمیٹکس، سینڈل کی خریداری میں مصروف ہیں۔
یہ بازار کلفٹن، کریم آباد، طارق روڈ ، جوبلی، رنچھوڑ لین، ڈیفنس، گلستان جوہرو دیگر علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں، خواتین اور لڑکیاں افطار کے بعد یہاں خرایدری کرتی ہیں، کلفٹن میںایسا ہی ایک عید بازار سجایا گیا ہے جس میں خواتین کی پسند کا خیال رکھا گیا ہے، عید بازار کی منتظمین تہمینہ خالداورخریدار خواتین کا کہنا ہے کہ عید بازار لگانے کا مقصد خواتین کو آسانی مہیا کرنا ہے کہ وہ ایک ہی جگہ آکر پوری خریداری کرسکیں،عید بازار میں خواتین کا بے تحاشہ رش ہے، خواتین کا کہنا ہے کہ شاپنگ کے ساتھ ساتھ تفریح بھی ہوجاتی ہے اور سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ ایک ہی جگہ سے جدید فیشن کے رجحانات کے ملبوسات، جیولری اورسینڈل مل جاتے ہیں۔
خواتین شاپنگ کاسلسلہ چاند رات تک جاری رہتا ہے،کپڑوں کے اسٹال پر بے تحاشہ رش دیکھنے کو ملتا ہے ، عید بازار میں ہر قیمت کے تیار شدہ ملبوسات موجو ہیں،اعلیٰ معیار کے خوبصورت اور مہنگے ملبوسات کی دوسری کاپی بھی3500 سے لیکر 30000 تک مارکیٹوں میں موجود ہیں اور پرنٹڈ لان میں خوبصورت بنچ کے علاوہ بنچ ہی کی صورت میں ڈیزائن بنے ہوئے ہیں جو کڑھے ہوئے خوبصورت بنچ ہی کی مشابہت دیتے ہیں، اس بار عید پر ڈیجیٹل پرنٹ لان، شیفون اور سلک کے کپڑوں کا رجحان عام ہے۔
انڈین، نیپالی اور ترکش جیولری خریدنے کا رجحان بڑھ گیا
عید بازار میں مصنوعی زیورات کے اسٹال پر بھی رونق قابل دید تھی نہ صرف مصنوعی زیورات بلکہ چاندی کے زیورات بھی عید بازار کا حصہ ہیں، جدید طرز اور ڈیزائن مصنوعی زیورات متعارف کرائے گئے ہیں ،انڈین، نیپالی اور ترکش جیولری خریدنے کا رجحان زیادہ ہے جبکہ مقامی جیولری بھی مناسب داموں میں مل رہی ہے، بڑے نگینوں والی مصنوعی انگوٹھیوں کی قیمت 250 سے 650 کے درمیان ہیں جبکہ چھوٹے نگینوں والی انگوٹھیاں 150 سے 400 میں دستیاب ہیں، مصنوعی جیولری سیٹ، ہار اور بوندے 500 سے 3000 تک کے درمیان ہیں، خواتین کی بڑی تعداد مصنوعی زیورات خریدتی ہے جبکہ بیشتر چاندی کے زیورات خریدنا پسند کرتی ہیں کیونکہ انکا کہنا ہے کہ مصنوعی جیولری خریدنا پیسہ ضائع کرنے کے مترادف ہے، چاندی کی جیولری کی کچھ مالیت ہوتی ہے اور یہ سالوں استعمال میں رہتی ہے کیونکہ اسے پالش کرایا جاسکتا ہے، ترکش انگوٹھیاں، نیپالی ہار اور چوڑیوں کا فیشن عام ہے۔
بازاروں میں جوتے اور سینڈل کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں
عید بازار میں کپڑوں کے اسٹال سب سے زیادہ لگائے گئے ہیں، جوتوں اور سینڈل کے اکا دکا اسٹالز لگائے گئے ہیں لیکن ان میں ہر قسم کی چپلیں، سینڈل، کولہا پوری کھسے تمام ڈیزائن میں دستیاب ہیں، رنگ برنگی کولہا پوری کھسے 500 سے 1500 میں دستیاب ہیں، سینڈل 800 سے 2000 کے درمیان ہیں جبکہ 2سے 3 انچ ہیل والی سینڈل 1000 سے 2500 کے درمیان اور 6 انچ ہیل والی 2500 سے 4000 تک میں دستیاب ہیں۔
http://www.express.pk/story/372996/
کوئٹہ میں بم دھماکا، ایک شخص ہلاک، 19 زخمی
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زوردار بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ تین خواتین اور دو بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہو گئے۔
اتوار کی شام باچا خان چوک پر ہونے والے دھماکے کی شدت سے اطراف میں موجود دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں جبکہ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔
سی سی پی او رزاق چیمہ کے مطابق، بم چوک پر کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔
کوئٹہ کے قلب میں واقع اس چوک پر دھماکے کے وقت بے پناہ رش تھا۔دھماکے کے فوراً بعد شاپنگ سینٹر اور دکانیں بند جبکہ ٹریفک معطل ہو گیا۔
ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
http://www.dawnnews.tv/news/1023456/

7/03/2015

کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار
ویب ڈیسک جمعـء 3 جولائ 2015
کوئٹہ: فرنٹیئر کانسٹبلری نے سریاب کے علاقے میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایف سی نے کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کارروائی کی جس کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایف سی نے چاروں دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

http://www.express.pk/story/372257/
نیشنل ایکشن پلان ایک مذاق ہے، ٹکے کا کام نہیں ہو رہا، سپریم کورٹ
ویب ڈیسک جمعـء 3 جولائ 2015
اسلام آباد: سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان قوم کے ساتھ ایک مذاق ہے، ٹکے کا بھی کام نہیں ہورہا۔
سپریم کورٹ میں این جی اوز رجسٹریشن کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے بنایا گیا، نیشنل ایکشن پلان عوام کے ساتھ ایک مذاق ہے اس میں ایک ٹکے کا بھی کام نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنا تھی لیکن این جی اوز کو اب بھی ملکی اور غیر ملکی فنڈنگ ہو رہی ہے، 6 ماہ گزر گئے این جی اوز کے خلاف کیا کارروائی کی گئی، ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کراسکتے تو کہہ دیں کہ یہ کاغذی کارروائی تھی۔
جسٹس مقبول باقر کا کہنا تھا کہ حکومت نے درست کام نہ کرنے پر کسی این جی او کو شوکاز نوٹس جاری کیا جب کہ جسٹس عظمت سعید کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ نااہلی اور غیر مستعدی میں صوبائی حکومتوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ عدالت نے حکومت سے این جی اوز کی فنڈنگ اور تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

http://www.express.pk/story/372259/
فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث نیلم جہلم منصوبہ 6 ماہ تاخیرکا شکار
واجد حمید جمعـء 3 جولائ 2015
اسلام آباد: رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں نیلم جہلم ہائیڈل پروجیکٹ کو پیش آنے والے مالی بحران کے باعث منصوبہ 6 ماہ تاخیرکا شکار ہوگیا۔
اب منصوبہ دسمبر2016 کے بجائے جون 2017 کوآپریشنل ہوگا، اس سلسلے میں قومی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کو بھی باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا، تاخیر پر وزیراعظم کی جانب سے سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔
http://www.express.pk/story/372209/
ملکی ترقی کے لیے تعلیم میرے خواب کی کنجی ہے، وزیراعظم
تاریخ اشاعت : 03 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
کراچی ……وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اور انتہا پسند اسکولوں کو نشانہ بنارہے ہیں ،تعلیم اور بچوں کو معمولی خطرہ بھی برداشت نہیں کرینگے ،ملک کی ترقی کے لیے تعلیم انکے خواب کی کنجی ہے ۔عرب نیوز میں لکھے گئے مضمون میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اور انتہا پسند اسکولوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ،لیکن ہم اسکولوں کو دہشت گردوں کا ہدف ہر گز نہیں بننے دیں گے، تعلیم اور بچوں کو معمولی خطرہ بھی برداشت نہیں کریں گے۔ تعلیم ہی سے نوجوانوں کو دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہونے سے بچایا جا سکتاہے،پاکستان میں 60 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے، ہمارا عزم ہے کہ تمام بچیوں تک بھی تعلیم کی رسائی یقینی بنائیں ،اس کے لیے تعلیم کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور اگلے تین سال میں تعلیم کا بجٹ 4 فیصد تک لے جائیں گے۔
http://urdu.geo.tv/22883/
ٹھل کےقریب ریلوے ٹریک سے 3 کلو وزنی بم برآمد
تاریخ اشاعت : 03 جولائ 2015 جیو پاکستان
جیکب آباد…..جیکب آباد میں ٹھل کےقریب ریلوے ٹریک پرموجود تین کلو وزنی بم اور راکٹ لانچر کا گولہ برآمد کرکے ناکارہ بنادیاگیا۔ذرائع کےمطابق ٹھل کے قریب انڑ واہ ریلوے ٹریک پر خفیہ اطلاع پر حساس اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کی، جس کے دوران تین کلو وزنی بم اور راکٹ لانچر کا گولہ برآمد کرلیاگیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کوطلب کرکے بم کو ناکارہ بنادیاگیا۔
http://urdu.geo.tv/22877/

7/02/2015

کراچی : مختلف علاقوں میں بجلی معطل ،10 گھنٹوں میں بحالی کا امکان
تاریخ اشاعت : 02 جولائ 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
کراچی……کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن کیبل میں فنی خرابی کے بعدکراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی ایک بار پھر معطل ہوگئی ہے،کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی بحال کرنے میں10گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ شہریوں کو اپنے روز مرہ معمولات میں ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے،شہر میں دن کے آغاز سے ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن کیبل میں فنی خرابی کے باعث صبح سات بجے سے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئِی۔ متاثرہ علاقوں میں فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے کچھ بلاکس شامل ہیں جبکہ لیاقت آباد، لسبیلہ، محمود آباد، منظور کالونی، اور ڈیفنس کے کچھ حصوں میں بجلی کی سپلائی میں تعطل کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے کئی علاقوں سے وولٹیج میں کمی اور ٹرپنگ کی شکایات بھی موصول ہوئیں ۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں فالٹس کو چیک کیا جارہا ہے جسے جلد دور کردیا جائے گا۔
http://urdu.geo.tv/22703/
وزیراعظم کے دورہ کراچی سے متحدہ مایوس
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ کراچی کو "مایوس کن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات قابلِ مذمت ہے کہ وزیراعظم نے شہر کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں "عدم دلچسپی” کا اظہار کیا۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس بات کی امید کی جارہی تھی کہ وزیراعظم کراچی کے عوام کو لوڈ شیڈنگ اور پانی کے بحران سے بچانے کے لیے کچھ حقیقی ریلیف اقدامات کا اعلان کریں گے، لیکن انھوں نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا”۔
بیان میں کہا گیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی عیادت کے لیے کسی ہسپتال کا دورہ کرنے کی بھی زحمت نہیں کی۔
رابطہ کمیٹی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ملک کے ریوینیو کا 70 فیصد پیدا کرنے والے شہر کے لیے سندھ اور وفاقی حکومت کا رویہ ناصرف قابل مذمت بلکہ امتیازی ہے”۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ "اس سے کراچی کے عوام میں پایا جانے والا محرومی کا احساس مزید بڑھ گیا ہے”۔
http://www.dawnnews.tv/news/1023298/
گوجرنوالہ میں پل ٹوٹنے سے ٹرین کی 3 بوگیاں نہر میں گرگئیں، متعدد افراد زخمی
ویب ڈیسک جمعرات 2 جولائ 2015
گوجرانوالہ: ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی 3 بوگیاں نہر میں گرنے سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مال بردار ٹرین وزیرآباد سے فیصل آباد جارہی تھی جس میں 3 مسافر بوگیاں بھی لگائی گئی تھیں جو ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث نہر میں گر گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد ڈوب گئے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا جب کہ ذرائع کے مطابق تینوں بوگیوں میں 80 سے 90 افراد سوار تھے جن میں سے 20 سے 30 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

http://www.express.pk/story/371983/
تحریک انصاف نے ’35 پنکچر‘ کے الزام پر نجم سیٹھی سے معافی مانگ لی
ویب ڈیسک جمعرات 2 جولائ 2015
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی پر عام انتخابات کے بعد ’35 پنکچر‘ کا الزام لگانے پر معافی مانگ لی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں غلط اطلاعات اور افواہوں کی تصدیق کرنی چاہیئے تھی، تحریک انصاف نے افواہوں اور غلط اطلاعات پر نجم سیٹھی پر 35 پنکچر کا الزام لگایا جس پر معذرت کرتے ہیں۔ دوسری جانب نجم سیٹھی نے بھی سوشل میڈیا پر عارف علوی کی جانب سے معذرت پر شکریہ ادا کیا، تحریک انصاف کی جانب سے اپنی غلطی پر معذرت کرنا اچھا اقدام ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بھی 35 پنکچر کو سیاسی بیان قرار دیا تھا۔

http://www.express.pk/story/371979/
لاہور: کوئلے سے بجلی کی پیداوارپر عمل درآمد تاحکم ثانی روک دیاگیا
تاریخ اشاعت : 02 جولائ 2015 جیو پاکستان
لاہور……لاہور ہائیکورٹ نے جلو پارک کے نزدیک کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا ،عدالت نے فریقین سے جولائی کے دوسرے ہفتے میں جواب طلب کرلیا ۔جلوپارک لاہورکے قریب کوئلےسےبجلی پیداکرنے کے منصوبے کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کےروبروہوئی،درخواست گزار نےموقف اختیار کیاکہ حکومت بی آر بی نہرکے نزدیک کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ لگاناچاہتی ہے، حکومت کو زبردستی زمین ایکوائرکرنے کااختیار حاصل نہیں،منصوبے سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوگی جو قریبی آبادیوں کےلیے خطرناک ہے، عدالت نےمنصوبے پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا اور جولائی کے دوسرے ہفتے کےلیے حکومت اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
http://urdu.geo.tv/22691/
دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہنا چاہیئے،علامہ ناصر
تاریخ اشاعت : 02 جولائ 2015 جیو پاکستان
کراچی ……مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کو ملک و دین دشمن تکفیری دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیئے، بصورت دیگر عوام پاکستان کا افواج پاکستان سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ولادت امام حسن علیہ السلام کی مناسبت سے کیتھولک گرائونڈ کراچی میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سیکڑوں کارکنوں سمیت علامہ امین شہیدی ، علامہ نثار قلندی، علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش، علامہ مبشر حسن،حسن ہاشمی ،علامہ محمد علی ،علی حسین نقوی سمیت دیگررہنمائوںاور صحافیوںکی بڑی تعداد موجودتھی۔علامہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجودہ حکمرانوں نے سابقہ تمام کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔گرمی ولوڈ شیڈنگ سے مرنے والے بارہ سو افراد کی اموات کیذمہ دار وفاقی و صوبائی حکومت پر عائدہوتی ہے۔اگر عوام نے ان غاصب حکمرانوں کو پھرمنتخب کیا تو اس سے بڑے بحرانون کیلئے تیار ہوجائیں ۔سکیورٹی ادارے اگر اپنا حقیقی کردار ادا کرتے تو آج اس ملک میں سانحہ کوئٹہ،پشاور،لاہور سمیت سانحہ مادل ٹائون جیسے المناک سانحات نہیں ہوتے ۔حکمراں اورادارے کالعدم جماعتوں کی سر پرستی کر رہے ہیں۔ملک کسی ریاستی ادارے کی نہیں عوام کی ملکیت ہے حکمران و ریاستی ادارے اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ عوام ان کے خلاف اُٹھی تو ان کا اقتدار میں بیٹھنا مشکل ہو جائے گا ۔
http://urdu.geo.tv/22599/

7/01/2015

آئندہ 2 برس میں ملک سے پولیو کا خاتمہ ہو جائیگا،صدر مملکت
تاریخ اشاعت : 01 جولائ 2015 جیو صحت و سائنس
اسلام آباد ……صدر مملکت ممنون حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ 2 برسوں میں ملک سے پولیو کا خاتمہ ہو جائیگا۔ ان کاکہنا تھا کہ پولیو کے پھیلاؤ کا ذمہ دار پاکستان نہیں بلکہ وہ عناصر ہیں جو خطے میں دہشتگردی کو ہوا دینے میں ملوث ہیں۔ انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین اور روٹری فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین مائیکل میک گوورن نے وفد کےہمراہ صدرممنون حسین سےملاقات کی۔صدرکا کہناتھاکہ پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، عالمی برادری تعاون کرے، دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کے انسداد پولیو مہم پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/22439/
عمران فاروق قتل کیس؛ گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل
اسلام آباد: عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کی سربراہی میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روزعمران فاروق قتل کیس میں کوئٹہ سے گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جس کے بعد جے آئی ٹی کے سربراہ انعام غنی نے تفتیش کے لیے پاکستان میں موجود اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم سے بھی ملاقات کی جس میں کیس کے حوالے سے اہم معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں کراچی سے گرفتار ملزم معظم علی کو بھی اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے جہاں آئندہ 24 گھنٹوں میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم جے آئی ٹی کی موجودگی میں ملزم سے تفتیش کرے گی۔
واضح رہے کہ تحفظ پاکستان ایکٹ میں ترمیم کے بعد ایف آئی اے کو ملنے والے اختیارات کے تحت ملزمان محسن علی، خالد شمیم اور معظم علی 90 روز کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں رہیں گے۔
http://www.express.pk/story/371460/
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے جس میں ملک میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی سلامتی کی صورت حال اور دہشت گردوں کےخلاف جاری آپریشن پرغور کیا گیا، اس موقع پر وطن عزیز میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی اداروں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارت کی مداخلت، دہشت گردی کی معاونت سمیت اس کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مداخلت کے ثبوت کے ساتھ اب پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کا اصل چہرہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
http://www.express.pk/story/371409/
بلوچستان کے ضلع آواران میں ایف سی کی کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک
ویب ڈیسک منگل 30 جون 2015
آواران: تحصیل مشکے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران 13 دہشتگرد مارے گئے جب کہ ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 13 دہشت گرد مارے گئے جن میں کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ کا بھائی اور بھانجا بھی شامل ہے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی بھی ہوئے۔ بی ایل ایف کے مارے جانے والے دہشت گرد تربت، آواران اور مشکے میں سماج دشمن کارروائیوں میں ملوث تھے۔
واضح رہے کہ بی ایل ایف 2 فروری2009 کو کوئٹہ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بحالی مہاجرین کے سربراہ اورامریکی شہری جان سولیکی کے اغوا کے بعد سامنے آئی جس نے مغوی کی رہائی کے بدلے گرفتار دہشت گردوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
http://www.express.pk/story/371413/
فرقہ واریت بلوچستان کی ترقی میں بڑی رکاوٹ قرار
گوادر: بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ شدت پسندی، فرقہ واریت اور منفی روایات نے معاشرے میں تباہی برپا کردی ہے اور صوبے کی ترقی میں حائل ایک بڑی رکاوٹیں ہیں۔
مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کئی نسلوں سے مسلم ہیں تاہم کوئی خفیہ ہاتھ صوبے میں شدت پسندی اور فرقہ واریت پھیلا رہا ہے تاکہ لوگوں کو تقسیم کیا جاسکے اور صوبے میں ترقی کا عمل رک جائے۔
ڈاکٹر بلوچ نے اس موقع پر اعتدال اور ترقی پسند سوچ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح ہم فرقہ واریت اور شدت پسند کا خاتمہ کرکے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لاسکتے ہیں جبکہ حکومت اس قسم کے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے صوبے میں ترقی اور اس کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں تاکہ لوگوں کو نوکریاں مل سکیں اور ان کی زندگیاں بہتر ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ تربت ڈیٹس فیکٹری منصوبے پر ترقیاتی کام جاری ہے اور تربت کو جلد انڈسٹریل زون قرار دے دیا جائے گا جس کے بعد وہاں کے کسانوں کو پکنگ کا سامان مفت ملا کرے گا اور اس سے کھجوروں کی صنعت کو ترقی ملے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جلد ایران کے ساتھ مکران ڈیژن کے سلسلے میں بجلی پر نیا معاہدہ کرے گی ۔
http://www.dawnnews.tv/news/1023236/

6/30/2015

دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی، سرتاج عزیز
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، امن وامان کی بہتر صورت حال سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔
احتساب اور بہتر طرز حکمرانی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ غربت اور بیروزگاری کے خاتمے سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مسئلوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔مضبوط معیشت سے ہی درپیش چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے بدعنوانی کے خلاف مہم چلائی جاسکتی ہے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گورننس کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، سرتاج عزیز نے کہا کہ حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاری راغب کرنے اور معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔ سرتاج عزیز نے اس اعتماد کااظہار کیا کہ حکومت کی طرف سے منظورکی گئی موثر پالیسیوں کے نتیجے میں 5 سے 6 فیصد شرح نمو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
http://www.express.pk/story/371318/
کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاکتیں؛ آج بھی 6 افراد دم توڑ گئے
کراچی: شہرقائد میں ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج مزید 6 افراد دم توڑ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر سے سب سے بڑے جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مزید 5 مریض دم توڑ گئے جب کہ ایک شخص نے سول اسپتال میں دم توڑا جس کے بعد گرمی سے مرنے والوں کی تعداد ساڑھے 1200 سے تجاوز کر گئی۔
http://www.express.pk/story/371379/
’’را‘‘ کی مداخلت، پاکستان بھارت کوعالمی سطح پر بے نقاب کریگا
نمائندہ ایکسپریس منگل 30 جون 2015
اسلام آباد: پاکستان نے اندرونی معاملات میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارت کی مداخلت، دہشت گردی کی معاونت سمیت اس کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مداخلت کے ثبوت کے ساتھ اب پاکستان نے بھارت کو عالمی سطح پر اس کا اصل چہرہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو مشاورت کے لیے اسلام آباد بلا لیا گیا ہے۔
پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں بھارتی مداخلت کے مسئلے کو ہر مناسب فورم پر اٹھایا جائے گا اور عالمی سطح پر بھارتی چہرہ بے نقاب کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی مداخلت کا معاملہ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل تک لے جائے گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک بھارت نے پاکستان کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا اور وہ اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کا کو کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔

http://www.express.pk/story/371324/

6/29/2015

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری لاہور پہنچ گئے
ویب ڈیسک پير 29 جون 2015
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری تقریبا 7 ماہ کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق طاہر القادری غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز 642 کے ذریعے دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نینشل ایئرپورٹ پہنچے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پابندی کے باوجود کارکنان کی بڑی تعداد ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ حکومت کی جانب سے طاہرالقادری کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے جب کہ انھیں ریلی یا جلوس کی صورت میں گھر جانے سے منع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ طاہر القادری گزشتہ برس اکتوبر میں علاج کی غرض سے امریکا گئے تھے اور پھر گزشتہ روز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پاکستان کے لئے روانہ ہوئے تھے۔
http://www.express.pk/story/371038/
شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں فورسز کی فضائی کارروائی، 24 دہشت گرد ہلاک
ویب ڈیسک اتوار 28 جون 2015
راولپنڈی: سیكورٹی فورسز كا دہشت گردوں كے خلاف آپریشن ضرب عضب اور خیبرٹو كامیابی سے جاری ہے، خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد كے قریب سیكیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے بمباری كی جس كے نتیجے میں غیر ملكیوں سمیت 24 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق سیكیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی كےعلاقہ وادی تیراہ میں كارروائی كے دوران 14 دہشت گردوں كو ہلاک كر دیا جب كہ متعدد دہشت گرد كارروائی میں زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے اسلحے كے 4 بڑے ٹھكانوں کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گولہ بارود اور اسلحے کا ایک بڑا ذخیرہ تباہ ہوگیا۔

اُدھر شمالی وزیرستان میں بھی سیكورٹی فورسز نے فضائی كارروائی كی جس كے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے جب كہ دہشت گردوں كے 3 ٹھكانے بھی تباہ كر دیئے گئے۔ شمالی وزیرستان كے علاقہ شوال میں سیكورٹی فورسز كی كارروائی میں مارے گئے دہشت گردوں میں غیر ملكی بھی شامل ہیں۔

تحصیل شوال میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق زیڈکے پوسٹ غلانئی پر شدت پسندوں نے راکٹ حملہ کیا جس سے اہلکار غلام مصطفیٰ شہید، عظیم ،عدنان اور سیف الدین زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا، رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کے ایک بڑے گروپ کا اجلاس جاری تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کی جس کے بعد زمینی کارروائی میں6 زخمی دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب خیبرایجنسی کے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ایک بڑے گروہ کی نقل وحرکت کی خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کی، فضائی آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں زمینی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب 15 جون 2014 کو شروع کیا گیا تھا جس میں اب تک غیر ملکیوں اور اہم کمانڈروں سمیت2 ہزار 800 سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے جب کہ ہزاروں کی تعداد میں گرفتار اور اسلحہ و گولہ بارودبھی برآمد کیا جا چکا ہے۔

http://www.express.pk/story/370846/
شدید گرمی سے ہلاکتیں، سندھ حکومت کے پاس ایمبولینسوں کا فقدان
تاریخ اشاعت : 29 جون 2015 جیو پاکستان
کراچی……….سندھ بھر میں شدید گرمی سے 1100سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، لیکن صوبائی حکومت کے پاس عوام کے ریسکیو کے لیے ایمبولینسوں کا فقدان ہے۔ حکومتی ترجمان کہتے ہیں کہ ’ریسکیو1122‘ 24گھنٹے کام کر رہی ہے، لیکن درحقیقت ’ریسکیو1122‘ کا اب کوئی عملی وجود نہیں ہے۔ تاریخ کی بدترین گرمی کی لہر نے جہاں 1100سے زائد افراد کو لقمہ اجل بنایا، وہیں سندھ حکومت کی مکمل بے بسی بھی سامنے آگئی۔ صوبہ پنجاب کی دیکھا دیکھی میں2013 میں سندھ میں بھی ’ریسکیو1122‘ کا آغاز ہوا اور2 کروڑ روپے کی مدد سے24 ایمبیولینسوٕں کے ساتھ10 اضلاع میں اس کا آغاز کیا گیا۔ زبانی جمع خرچ اپنی جگہ لیکن عملی طور یہ ادارہ اب کہیں موجود نہیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بھی 2012میں 3ارب روپے کی لاگت سے100 ایمبولینسز منگوائی تھیں، لیکن وہ بھی اب کہیں موجود نہیں، عوام کو اب بھی اگر ایمبولینسیں درکار ہوتی ہیں، تو وہ غیرسرکاری اداروں کی جانب ہی دیکھتے ہیں، کیونکہ حکومت نے اس ضمن میں خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔ وزیر اطلاعات و بلدیات کہتے ہیں کہ ’ریسکیو1122‘ 24گھنٹے کام کررہی ہے، لیکن جب بھی اس ادارے سے رجوع کیا جاتا ہے، تو جواب موصول نہیں ہوتا اور ایسے میں چند سوالات جنم لیتے ہیں۔ اگر غیرسرکاری ادارے کام کرنا بند کردیں، تو عوام کا کیا ہوگا؟۔ ’ریسکیو1122‘ کی ہیلپ لائن پر اگر بات ہو بھی جاتی ہے، تو سوال یہ ہے کہ وہ ایمبولینس کہاں سے لائیں گے؟۔ ’ریسکیو1122‘ کی ایمبولینسس کیوں خراب کھڑی ہیں، کیا حکومت غریب ہوگئی ہے؟۔ اربوں روپے کے بجٹ والا ادارہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اتنی خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود کیوں بغیر ریسکیو سروس کے کام کر رہا ہے؟۔ یہ ایسے سوالات ہیں جن کا جواب نہ تو حکومت کے پاس ہے نہ ہی بلدیاتی حکام کے پاس۔
http://urdu.geo.tv/21967/
بلاول بھٹو زرداری کا سول اسپتال کراچی کا دورہ
تاریخ اشاعت : 28 جون 2015 جیو پاکستان
کراچی……….چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سول اسپتال میں زیرعلاج ہیٹ اسٹروک کےمریضوں کی عیادت کی اور حکام کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیئے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ذرداری وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سینیٹر شیری رحمان،وزیر صحت جام مہتاب ڈاہرکے ہمراہ سول اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے اسپتال میں زیرعلاج ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کو ایم ایس ڈاکٹر سعید قریشی کی جانب سے اسپتال میں آنے والے اور انتقال کرجانے والےمریضوں کے حوالے سے تفصیلات بھی فراہم کی گئیں۔
http://urdu.geo.tv/21907/

6/26/2015

کراچی میں شدید گرمی سے 24 گھنٹوں میں مزید 72 افراد جاں بحق
تاریخ اشاعت : 26 جون 2015 جیو پاکستان
کراچی……. کراچی میں شدید گرمی سے 24 گھنٹوں میں مزید 72 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تین سو سے زائد مریض اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔شہر میں گزشتہ چھ روز میں ہیٹ اسٹروک سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 1 ہزار 50 سے تجاوز کرگئی۔کراچی میں درجے حرارت میں کمی کے باوجود ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کی ہلاکتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ چوبیس گھنٹے کے دوران سول اسپتال میں 16 ،جناح اسپتال میں 18 ،بلدیہ عظمیٰ کے اسپتالوں میں 13 ، آغا خان اسپتال میں 20 ،پٹیل اسپتال میں4 اور انڈس اسپتال میں ایک مریض دم توڑ گیا ۔ گزشتہ چھ روز میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1050 سے زائد ہوگئی ہے ۔ترجمان جناح اسپتال ڈاکٹر جاوید جمالی کے مطابق سب سے زیادہ افراد جناح اسپتال لائے گئے جہاں اب تک 329افراد انتقال کرچکے ہیں ۔کے ایم سی کے اسپتالوں میں 213 اور سول اسپتال میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 133 ہے۔سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں 23،لیاقت نیشنل اسپتال میں 72،انڈس اسپتال میں 41کورنگی اسپتال میں 14 اور سندھ گورنمنٹ اسپتال لیا قت آباد میں 6افراد ،اوجھا اسپتال میں 19 ،قطر اسپتال میں 32 پٹیل اسپتال میں 30 اورضیاالدین اسپتال کے تینوں کیمپس میں 6دنوں میں 60افرادجان سے گئے۔ لانڈھی جیل میں بھی دو روز قبل دو قیدی جاں بحق ہوگئے تھے۔دوسری جانب اب بھی جناح اسپتال میں سو ، سول میں اٹھاون ، اور عباسی شہید اسپتال میں پچپن افراد زیر علاج ہیں۔ شہر میں سرکاری اسپتالوں سمیت دیگر مقامات پرپاک فوج ،رینجرز، پولیس اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے امدادی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جہاں مریضوں کو پانی اور دیگر اشیاء فراہم کی جاری ہیں-
http://urdu.geo.tv/21329/
بجلی کی بندش اور کراچی اموات پر اپوزیشن آج یوم سیاہ منائے گی
تاریخ اشاعت : 26 جون 2015 جیو پاکستان
کراچی ……..اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں بجلی کی بندش اور کراچی میں گرمی کے باعث اموات پر آج وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ جمعہ کو ملک بھر کے پریس کلبز کے باہر وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی پنجاب نے بھی کراچی میں لوڈ شیڈنگ اور گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر وفاقی حکومت کے خلاف آج احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختو نخوا میں متحدہ اپوزیشن نے بھی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔ دوسری طرف پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل2 سال تک ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہونے دی، جبکہ اب بھی ملک کے95 فیصد سے زائد علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ہے۔ قومی اسمبلی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن بجلی پر لڑا جائے گا، بجلی دیں گے تو ووٹ لیں گے۔
http://urdu.geo.tv/21292/
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 18 ویں اور 21ویں آئینی ترامیم کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جس کے تحت فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 17 رکنی بینچ نے 21ویں آئینی ترمیم کے تحت فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے اپنے دلائل مکمل کئے تو عدالت نے فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اس سے قبل سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدلیہ کا کام آئین کی تشریح کرنا ضرورہے لیکن وہ کسی بھی آئینی ترمیم یا قانون کو بیک جنبشِ قلم کالعدم قرار نہیں دے سکتی۔
http://www.express.pk/story/370141/
وزیراعلی پنجاب کا آٹھویں جماعت کی کتاب میں غلط نقشے چھاپنے کی تحقیقات کا حکم
لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں غلط نقشے چھپنے کا نوٹس لیتے ہوئے غلطی کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پنجاب ٹیسکٹ بک بورڈ کی نصابی کتاب میں غلطیوں کے خلاف قرارداد جمع کرائی جس میں نشاندہی کی گئی کہ آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں سرائیکستان اور صوبہ ہزارہ کا نقشہ شامل ہے اس کی وضاحت کی جائے۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے غلطے نقشے چھپنے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم اور سیکرٹری اسکولرز ایجوکیشن سے رپورٹ کرلی جب کہ وزیراعلی نے ہدایت کی آٹھویں جماعت کی کتاب میں غلط نقشے چھپنے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
http://www.express.pk/story/370143/
پاکستان میں داعش کا وجود نہیں لیکن خطرہ موجود ہے، سیکرٹری خارجہ
ویب ڈیسک جمعرات 25 جون 2015
اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں تاہم پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں جنگجو تنظیم کا خطرہ موجود ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ داعش کو پاکستان میں آنے سے روکنے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے، ملک میں اس وقت داعش کا کوئی وجود نہیں تاہم پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی خطے میں داعش کا خطرہ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی کی رپورٹس ہیں اور افغان حکومت سے کہا ہے کہ داعش کو اپنی سرزمین پر آگے بڑھنے سے روکا جائے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گردی میں کافی کمی آئی ہے۔ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں، امریکا کو میزائل پروگرام کی نوعیت پر خدشات تھے تاہم ان کے خدشات کو دور کردیا گیا ہے۔
بی بی سی کی ایم کیو ایم سے متعلق رپورٹ کے حوالے سے سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو بھارتی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں، ابھی تک کوئی ایسی رپورٹ موصول نہیں ہوئی جس پر کارروائی کی جائے تاہم اس حوالے سے جیسے ہی کوئی رپورٹ ملے گی تو پاکستان اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کا حق رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ بنگلا دیش کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بیان اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے جس پر عالمی برادری کو ایکشن لینا چاہیئے۔
اجلاس کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نئی حکومت آنے کے بعد حالات بہتر ہورہے ہیں، افغان حکومت امن کے لئے طالبان سے مذاکرت کا راستہ اختیار کررہی ہے لیکن کچھ طالبان گروپس مذاکرات کے لئے تیار ہیں اور کچھ نہیں، ان مذاکرات میں پاکستان کا کردار صرف سہولت کار کا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام گزشتہ 30 سے زائد سالوں سے حالت جنگ میں ہے اور انھیں امن اور ترقی کی بہت ضرورت ہے، موجودہ افغان حکومت کو اپنے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کوئی بھی اقدام اٹھانے کا مینڈیٹ حاصل ہے۔

http://www.express.pk/story/369898/?print=

6/25/2015

اسٹیبلشمنٹ الطاف حسین کے خلاف غداری کے مقدمے کا مطالبہ کرے گی
کامران یوسف جمعرات 25 جون 2015
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے بھارت سے فنڈز لینے کی بی بی سی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ مطالبہ کرے گی کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔
سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ میں متحدہ اور بھارت کا گٹھ جوڑ سامنے آنے کے بعد یہی وقت ہے کہ حکومت کو الطاف حسین کے خلاف آگے آنا چاہیے۔اس رپورٹ کی روشنی میں ایم کیو ایم اور بھارت کے گٹھ جوڑ پر ایک ’ڈوزیئر‘ بھی تیار کیا جائے گا۔ حکومت سے کہا جائے گا کہ وہ پاکستان میں الطاف حسین اور ان کے ساتھیوں کے ذریعے مداخلت کرنے پر بھارت کیلیے جواب تیار کرے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کو کراچی میں جاری آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے خلاف ٹھوس شواہد ملے ہیں اور بی بی سی کی رپورٹ سے پاکستان کے ان خدشات کو تقویت ملی ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پاکستان میں گڑبڑ کرنے میں ملوث ہے۔
http://www.express.pk/story/369801/
سابق سیکرٹری ایکسائزاورڈائریکٹراینٹی کرپشن 7 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل
ویب ڈیسک جمعرات 25 جون 2015
کراچی: احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری ایکسائزاورڈائریکٹراینٹی کرپشن کو 7 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب نے سابق سیکرٹری ایکسائز بدرجمیل اورڈائریکٹر اینٹی کرپشن خادم چنا کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پرعدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان پرمحکمہ اقلیتی امورمیں غیرقانونی بھرتیوں اورکرپشن کا الزام ہے اس لئے ملزمان سے تفتیش کرنی ہے جس پرعدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو7 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ سندھ میں نیب اوررینجرز کا کرپٹ افسران کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے دوران قومی احتساب بیورو نے 18 جون کو کارروائی کرتے ہوئے سجاول کے ٹاؤن افسرممتاز زرداری، سہون شریف کے 3 ٹاؤن افسران ظہور احمد شہانی، رحمت اللہ میمن اورانجینیئر ادریس میمن کو گرفتارکیا تھا۔ ممتاز زرداری پر 10 کروڑ جب کہ سہون شریف ٹاؤن کمیٹی پر دس کروڑ 20 لاکھ روپے کی بدعنوانی کا الزام ہے۔ قومی احتساب بیورو نے موجودہ صوبائی وزیرعلی مردان شاہ، سابق وزیرتعلیم پیرمظہرالحق، سیکریٹری اطلاعات ذوالفقار شاہلوانی اور ڈائریکٹرمنصورراجپوت پر بھی بدعنوانی کے الزامات عائد کیے ہیں جنہوں نے عدالتوں سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ہے۔
http://www.express.pk/story/369873/
بی بی سی کی رپورٹ پر وفاقی حکومت خاموش نہیں رہ سکتی ہے، شاہ محمود
تاریخ اشاعت : 25 جون 2015 آج کی اہم خبریں, جیو پاکستان
اسلام آباد……پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایم کیوایم پرلگنےوالےسنگین الزامات کی تحقیقات کاارادہ رکھتی ہے؟بی بی سی کی رپورٹ پر وفاقی حکومت خاموش نہیں رہ سکتی ہے۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بی بی سی کی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کو سنگین قرارد یا اور کیا ایم کیوایم بی بی سی کے رپورٹر کیخلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے؟ شاہ محمود قریشی نے کہ پیپلزپارٹی نے حال ہی میں ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں آنیکی دعوت دی، کیاالزامات لگنے کے باوجود پیپلزپارٹی ایم کیوایم کو حکومت میں شامل کرنا چاہتی ہے؟
http://urdu.geo.tv/21114/

کراچی میں گرمی سے ہلاکتیں 1100 سے بڑھ گئیں
پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شدید گرمی سے مرنے والوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اندرونِ سندھ بھی30 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
چار دن تک شدید گرمی پڑنے کے بعد شہر کا موسم اب بہتر ہے لیکن اب بھی شہر کے ہسپتال اس گرمی سے متاثر ہونے والے افراد سے بھرے ہوئے ہیں۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق صوبائی محکمۂ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے سب سے زیادہ افراد جناح ہسپتال میں ہلاک ہوئے اور وہاں درجنوں افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
جناح ہسپتال کے شعبۂ ہنگامی امداد کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمال کے مطابق بدھ کی شب تک وہاں 311 افراد کی گرمی اور اس سے متعلقہ امراض کی وجہ سے ہلاکت ہو چکی ہے۔
س کے علاوہ کراچی میونسپل کارپوریشن کی عہدیدار ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے کارپوریشن کے زیرِ انتظام چلنے والے ہسپتالوں میں 207 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ان ہسپتالوں کے علاوہ عباسی شہید ہسپتال سے 164، سول ہسپتال کراچی سے 123، لیاقت نیشنل ہسپتال سے 76، ادارۂ امراض قلب سے 51، ادارۂ اطفال سے 12 جبکہ دیگر نجی ہسپتالوں میں بھی 177 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ پی ٹی وی کے مطابق حیدرآباد کے علاوہ اندرون سندھ میں ٹھٹھہ، جیکب آباد، شکارپور اور لاڑکانہ میں 30 سے زیادہ افراد گرمی کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہزار سے زیادہ رہی۔
اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی وجہ سے شہر کے مردہ خانوں میں لاشیں رکھنے کی گنجائش بھی ختم ہو گئی
صوبائی حکومت نے بدھ کو پورے صوبے میں شدید گرمی کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا۔
اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی وجہ سے شہر کے مردہ خانوں میں لاشیں رکھنے کی گنجائش بھی ختم ہو گئی جس کی وجہ سے لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان انور کاظمی کے مطابق گرمی کی لہر شروع ہونے کے بعد ابتدائی تین دن میں ہی 500 لاشیں ایدھی کے مردہ خانے لائی گئی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں کبھی بھی اتنی بڑی تعداد میں لاشیں مردہ خانے میں نہیں آئیں۔
کراچی میں ہلاکتوں میں کسی حد تک بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے بھی کہا ہے کہاگر لوڈشیڈنگ نہ ہوتی تو اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں سے بچا جا سکتا تھا۔
صوبائی حکومت نے بدھ کو پورے صوبے میں شدید گرمی کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا۔
اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی وجہ سے شہر کے مردہ خانوں میں لاشیں رکھنے کی گنجائش بھی ختم ہو گئی جس کی وجہ سے لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان انور کاظمی کے مطابق گرمی کی لہر شروع ہونے کے بعد ابتدائی تین دن میں ہی 500 لاشیں ایدھی کے مردہ خانے لائی گئی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں کبھی بھی اتنی بڑی تعداد میں لاشیں مردہ خانے میں نہیں آئیں۔
کراچی میں ہلاکتوں میں کسی حد تک بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے بھی کہا ہے کہاگر لوڈشیڈنگ نہ ہوتی تو اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں سے بچا جا سکتا تھا۔
http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2015/06/150625_karachi_heat_death_toll_1000_zs

6/24/2015

اشیائے خوردونوش پرایک پیسہ بھی نہیں بڑھایا، اسحٰق ڈار
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی عدم موجودگی میں آئندہ مالی سال 2015-16 کیلیے 4313 ارب روپے کے وفاقی بجٹ کی منظوری دیدی، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور رٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 2011 اور 2012 کے دو ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں ضم کیے گئے ہیں، کم سے کم اجرت 13 ہزارروپے ہوگی، تمام سرکاری ملازمین کے میڈیکل الائونس میں25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، گریڈ 5 کے ملازمین کو ایک ترقی دی جائے گی، سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کیلیے1513 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
وزیرخزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے فنانس بل پیش ایوان میں پیش کیا جس کے بعد اس کی شق وار منظوری لی گئی۔ وزیر خزانہ نے فنانس بل میں کئی ترامیم بھی پیش کیں جنھیں منظورکر لیا گیا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 102 ارب روپے 53 لاکھ مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ پاکستان بیت المال کے فنڈ میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مالی محصولات کا تخمینہ 4313 ارب روپے رکھا گیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں9.1 فیصد زیادہ ہے اور اس میں سے صوبائی حکومتوں کا حصہ 1849ارب روپے ہے۔
نئے مالی سال کے دوران وزیراعظم ہیلتھ انشورنس اسکیم کا آغاز کیا جائیگا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے اسلام آباد ڈیرہ اسماعیل خان روٹ کیلیے زمین حاصل کرنے اور ٹیکنیکل اسٹڈی کی خاطر 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اقتصادی راہداری منصوبے میں بجلی کی پیداوار کے کئی منصوبے بھی بجٹ میں شامل کئے گئے ہیں جس میں 2793 میگا واٹ کے پانی سے بجلی پیدا کرنے کے 3 منصوبے بھی شامل ہیں۔ ریلوے کیلیے170نئے انجن خریدے اور 100پرانے انجنوں کی مرمت کی جائے گی،1500نئی بوگیاں حاصل کی جائیں گی۔
لاہور کراچی موٹر وے کے لاہور عبدالحکیم سیکشن کیلیے 120 ارب، ملتان سکھر سیکشن کیلیے61 ارب اور سکھر حیدرآباد سیکشن کیلیے ساڑھے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔دیامر بھاشا ڈیم کیلیے زمین کے حصول کیلیے 15 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مالیاتی خسارے کا ہدف4.3 اور شرح نموکا ہدف 5.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ زرعی شعبہ میں بہتری کیلیے سولر ٹیوب ویل کیلیے سود سے پاک قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ زرعی مشینری کی درآمد پر ٹیکسوں میں بھی کمی کی جائے گی۔ پولٹری ٹیکس کو ختم کردیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں لگائے جانیوالے تمام صنعتی یونٹس کیلیے پانچ سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ ہوگی۔ خیبرپختونخوا سے افغانستان برآمدات ڈالر کے بجائے روپے میں کرنے کی اجازت ہوگی۔ تعمیراتی سامان اینٹ اور بجری پر2018 تک 3 سال کیلیے سیلز ٹیکس میں چھوٹ ہوگی۔ 4 لاکھ سے 5 لاکھ تک قابل ٹیکس آمدنی پر ٹیکس کی شرح10 فیصد سے کم کر کے 7 فیصد کی گئی ہے۔
بجٹ منظور ہونے کے بعد وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا وفاقی بجٹ کی منظوری پر پارلیمنٹ اور قوم کا مبارکباد دیتا ہوں، اشیائے خورونوش پر ایک ٹیڈی پیسہ بھی نہیں بڑھایا، ساری غلط فہمیاں دور ہوگئی ہیں، افسوس ہے بجٹ کی منظوری کے وقت اپوزیشن موجود نہیں، ہمیں معیشت کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر چارٹرآف اکانومی کرنا چاہیے تاکہ میڈیم اور لانگ ٹرم پلان بنائے جائیں، ہم نے ماضی کی طرح اپوزیشن کی ترامیم کو بلڈوزنہیں کیا بلکہ ان کی سفارشات پر فنانس بل میں ترامیم کی ہیں، معیشت ترقی کی طرف گامزن ہوگئی ہے، ہم ملکر دنیا کی آٹھویں اکانومی بنا سکتے ہیں، لوگوں کو پاک چین اکنامک کوریڈور ہضم نہیں ہو رہا ہے، یہ منصوبہ گیم چینجر ہے۔
http://www.express.pk/story/369514/
نیب کا ملک بھرمیں لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی کااعلان
نمائندہ ایکسپریس بدھ 24 جون 2015
اسلام آباد: نیب نے ملک بھر میں لینڈ مافیا کے سرغنہ افراد کیخلاف کارروائی کاا علان کردیا ہے۔
نجی و سرکاری املاک پر جعلی دستاویزات اور غیر قانونی طریقوں کے ساتھ قابض ہونے والوں کیخلاف چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب نے کارروائیاں شروع کر دی ہیں، اس سلسلے میں نیب لاہور نے لاہور میں لینڈ مافیاکیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ۔
زبیر عزیزخواجہ کو ایل ڈی اے کے افسران کے ساتھ مل کرسرکاری اور نجی املاک کی جعلی دستاویزات پر پلاٹوں پرقبضوں کا الزام ہے۔نیب نے اس الزام میں پہلے محمد فیاض کوگرفتارکیا ہے، ملزمان جعلی دستاویزات پر پلاٹوں کی خرید و فروخت کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے رقوم بٹوررہے تھے ۔
نیب ہیڈکوارٹرز سے جاری بیان کے مطابق لاہور میں لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی کو نیب کی ملک بھر میں لینڈ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا حصہ قراردیاگیا ہے۔
http://www.express.pk/story/369512/
قومی اسمبلی میں اقتصادی راہداری کی نگرانی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کےقیام کی تحریک منظور
ویب ڈیسک بدھ 24 جون 2015
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کرلی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے تحریک پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طورپرمنظور کرلیا، تحریک کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے 21 اراکین شامل ہوں گے، یہ کمیٹی اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کرے گی۔
واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت آل پارٹی کانفرنس میں کیا گیا تھا۔

http://www.express.pk/story/369565/?print=
کراچی میں جوتے کے گودام میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی قرار
کراچی: شیرشاہ کے علاقے میں گودام میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیرشاہ کے علاقے سائٹ میں واقع جوتے کے گودام میں صبح آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر 2 گوداموں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث گودام کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی جب کہ آگ لگنے سے کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی اور گودام میں آگ بجھانے کے آلات موجود نہ ہونے کے باعث آگ تیسرے درجے کی ہوگئی ہے جب کہ آگ پر قابو پانے کے لئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ سول ایوی ایشن، کے پی ٹی اور پاک بحریہ سے بھی مدد طلب کر لی گئی ہے۔
http://www.express.pk/story/369550/

تبصرہ کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

پاکستان دنیا کا ایک حسين وجميل ملك