ٹیگ کے محفوظات: غذا

کھجور کے فائدے


dates408_l

کھجور کے فائدے

کجھور ہمارے پیارے نبی کا پسندیدہ پھل اوراس کا کھانا سنت ہے۔ ایک حدیث کے مطابق نبی کریم نے عجوہ کھجور کو جنت کا پھل کہا ہے۔ رسول اکرم نے فرمایا کہ اس کے سات دانے صبح نہار منہ کھانے سے اس دن کسی بھی زہر یا جادو کا ا ثر نہ ہو گا۔اور نہار منہ کھجور کھانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔کھجور انسان کو طاقتور اور مضبوط بناتی ہے۔

کھجور کے فائدے پڑھنا جاری رکھیں

شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین غذا


index

شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین غذا

شوگر ایک ایسا مرض ہے جو جسم کے اندر مقررہ مقدار سے کم یا ضرورت سے زیادہ انسولین ہو جانے کے باعث ہوتا ہے ،لیکن اگر بھر پور غذا اور باقاعدہ ورزش کی جائے تو اس مرض سے کافی حد تک نجات مل سکتی ہے ۔

شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین غذا پڑھنا جاری رکھیں

بھنڈی ایک سپر فوڈ


l-bathak.com-1428476912

بھنڈی ایک سپر فوڈ
بھنڈی کا نباتاتی نام ایبل موشیوس ہے جبکہ انگریزی میں اسے اوکرا (okra) کہتے ہیں۔ بھنڈی ایک پودے کا پھل ہے جسے بطور سبزی استعمال کیا جاتا ہے۔ بھنڈی کا رنگ عموماً سبز ہوتا ہے، اسے ایشیاء اور افریقہ (Asia And Africa) کے بیشتر علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔

بھنڈی ایک سپر فوڈ پڑھنا جاری رکھیں

گرمیوں کی بہترین غذا ’’ دہی


357885-Yogurt-1431878953-574-640x480

گرمیوں کی بہترین غذا ’’ دہی
منیرہ عادل پير 18 مئ 2015
دہی کیلشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ اسی لیے وہ لوگ جو دودھ پینا پسند نہیں کرتے، ماہرین ان کو دودھ کے بہترین نعم البدل دہی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
توانائی سے بھرپور دہی طبی لحاظ سے بھی خاصی مفید اثرات کی حامل ہے۔ دہی ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔ بالخصوص گیس اور بدہضمی میں خاصی فائدہ مند ہے۔ دہی بچوں کو بنیادی غذائیت مہیا کرتی ہے۔

گرمیوں کی بہترین غذا ’’ دہی پڑھنا جاری رکھیں

پکوان کہانی: کوفتہ


پکوان کہانی: کوفتہ
بسمہ ترمزی

551185a10c4ef
دنیا بھر کے پکوانوں میں عام ہونے کے باوجود کوفتے ایسی وضع والی غذا ہے، جو اپنے ذائقے اور ساخت میں مختلف ہوتی ہے اور اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ اسے کس خطے میں تیار کیا جا رہا ہے۔
رائتہ، سلاد کے امتزاج، دال اور روٹی یا چاول کے ساتھ کھائے جانے والے کوفتے برصغیر کے پکوانوں میں سب سے زیادہ نمایاں ہیں۔ یہ سبزی یا گوشت کے ہوسکتے ہیں، جو مصالحے میں ڈوبے ہوتے ہیں، مگر کوفتہ ہر ایک کو بھاتا ہے۔

پکوان کہانی: کوفتہ پڑھنا جاری رکھیں

اخروٹ… غذائیت کا خزانہ


313571-Akhrot-1419693694-730-640x480

اخروٹ… غذائیت کا خزانہ
حکیم راحت نسیم سوہدروی اتوار 28 دسمبر 2014
سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کا استعمال شروع ہوجاتا ہے۔ یہ میوہ جات قوت بخش غذا کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان سے جسم میں طاقت اور حرارت کا احساس ہوتا ہے اور موسم سرما کی سردی کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔ ایسے ہی خشک میوہ جات میں ایک اخروٹ ہے جس کا مغز بڑے شوق سے استعمال ہوتا ہے، جو بہت توانائی بخش اور مفید ہوتا ہے۔

اخروٹ… غذائیت کا خزانہ پڑھنا جاری رکھیں