زمرہ جات کے محفوظات: صحت مند

جسم میں اچھے کولسٹرول کو بڑھانے کے بہترین طریقے


595f6139-4ce0-44ab-bac8-ec7e9c200c8b_16x9_600x338

جسم میں اچھے کولسٹرول کو بڑھانے کے بہترین طریقے

اچھا کولسٹرول یعنی HDL ، انسانی جسم میں اعلی کثافت لیپو پروٹین کو کہا جاتا ہے۔ یہ خراب کولسٹرول کو خون کی شریانوں میں جمع ہونے سے روکتا ہے۔ لہذا اچھے کولسٹرول کی سطح میں اضافہ دل اور شریانوں کے امراض سے بچاؤ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

جسم میں اچھے کولسٹرول کو بڑھانے کے بہترین طریقے پڑھنا جاری رکھیں

کوار گندل کے فوائد


42443_06

کوار گندل کے فوائد

کوار گندل قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے ۔ کوار گندل کو بہترین غذا تصور کیا جاتا ہے، کیوں کہ اس کے پتوں کی جیل یا لیس میں 20منرلز، 12وٹامنز، 18امینوایسڈ، 75نیوٹرنٹس اور 2 سو طرح کے اینزائمز ہوتے ہیں۔ اپنی انہیں خصوصیات کے باعث کوار گندل بے پناہ طبی فوائد کا حامل ہے ۔

کوار گندل کے فوائد پڑھنا جاری رکھیں

بھنڈی ایک سپر فوڈ


l-bathak.com-1428476912

بھنڈی ایک سپر فوڈ
بھنڈی کا نباتاتی نام ایبل موشیوس ہے جبکہ انگریزی میں اسے اوکرا (okra) کہتے ہیں۔ بھنڈی ایک پودے کا پھل ہے جسے بطور سبزی استعمال کیا جاتا ہے۔ بھنڈی کا رنگ عموماً سبز ہوتا ہے، اسے ایشیاء اور افریقہ (Asia And Africa) کے بیشتر علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔

بھنڈی ایک سپر فوڈ پڑھنا جاری رکھیں

خواتین وزن کم کرنے کیلئے اخروٹ کھائیں


news-1402593934-1361

خواتین وزن کم کرنے کیلئے اخروٹ کھائیں

زمانہ قدیم سے اخروٹ کو ذائقے اور جسمانی فوائد کے حوالے سے ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔اخروٹ کے حوالے سے کیے جانے والے کئی مطالعوں میں اخروٹ کو وزن کم کرنے کے لیے اہم بتایا گیا ہے۔اخروٹ کی فائدہ مند طبی خصوصیات کے حوالے سے ماہرین دماغ سے ملتی جلتی شکل کے اس خشک میوے کو تمام گری دار میووں کا ‘بادشاہ قرار دیتے ہیں۔پروٹین سے بھرپور قدرت کا عطا کردہ موسم سرما کا بہترین تحفہ ہے۔ یہ وزن کم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

خواتین وزن کم کرنے کیلئے اخروٹ کھائیں پڑھنا جاری رکھیں

صبح کا ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات


12052546_544079382410049_7911310559976383488_o

صبح کا ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات

ناشتہ کسی بادشاہ کی طرح،دوپہر کا کھانا کسی شہزادے کی طرح اور رات کا کھانا کسی فقیر کی طرح کھائیں۔ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے صبح کا آغاز بھرپور انداز میں کریں۔صبح کا ناشتہ ہمارے جسم کیلئے اتنا ہی ضروری ہے جیسا کہ باقی دن کا کھانا۔صبح کے ناشتے میں آپ متوازن خوراک لیں تاکہ پورے دن کی شروعات اچھی ہو۔ ناشتے کی اہمیت سے تو سب واقف ہیں پر ناشتہ نہ کرنے کے شدید نقصانات سے اکثر لوگ لاعلم ہیں۔ صبح کا ناشتہ نہ کرنے سے دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ ستائیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ نئی طبی تحقیق کے مطابق جو لوگ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ان میں دل کے دورے اور امراض قلب کے امکانات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ صبح کے وقت خوراک چھوڑنے سے جسم میں اضافی تناو میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

صبح کا ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات پڑھنا جاری رکھیں

روزہ کینسر، امراض قلب اور بڑھاپے سے بچاتا ہے


368670-roza-1434873098-848-640x480

روزہ کینسر، امراض قلب اور بڑھاپے سے بچاتا ہے
ویب ڈیسک اتوار 21 جون 2015
ماہرین کے مطابق اگر ایک ماہ میں پانچ مرتبہ جسم کو دی جانے والی کیلریز کی نصف مقدار استعمال کی جائیں تو کینسر، ذیابیطس اور امراضِ قلب کے خطرے میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔روزہ رکھنے سے دل، امراضِ قلب اور کینسر کے علاوہ کئی چھوٹے بڑے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کم ازکم چھ گھنٹے تک صرف پانی پراکتفا کرنے سے بھی صحت پرغیرمعمولی اثرات مرتب ہوتے ہیں بشرطیکہ اس پر ایک ماہ میں کئ بار پابندی سے عمل کیا جائے۔

روزہ کینسر، امراض قلب اور بڑھاپے سے بچاتا ہے پڑھنا جاری رکھیں

اہتمام افطارو سحر


53c62361cce84

اہتمام افطارو سحر

 ماہ رمضان انفرادی تزکیہ و اصلاح، تقویٰ، پرہیزگاری، ہمدردی، غمگساری، محبت و الفت،خیر خواہی، خدمت ِ خلق،راہ خدا میں استقامت اور عبادت گزاری کا مہینہ ہے۔  مگر ہم لوگ افطار و سحر کے مو قع پر کھانے پینے کی اشیا  کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔

رمضان المبارک میں دسترخوانوں کو انواع اقسام کے پکوانوں سے سجانے کے لئے باورچی خانوں کی رونق میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔گھروں اور محلوں کی فضا میں پھیلی کھانوں  اور مصالحوں کی مسحور کن خوشبو اور پکوانوں سے سجے دسترخوان ، سحر و افطار کا لطف و مزہ دوبالا کر دیتے ہیں۔

اہتمام افطارو سحر پڑھنا جاری رکھیں

آڑو کے فوائد


17704_895156553854166_4191938087356575319_n

آڑو کے فوائد
آڑو ایک لذیذ پھل ہے اور یہ انسانی صحت کیلئے مکمل خوراک کا درجہ بھی رکھتا ہے۔آڑو موسم گرما میں کثرت سے پیدا ہونے والا خشک سرد تاثیر کا حامل پھل ہے۔

 

آڑو کے فوائد پڑھنا جاری رکھیں

موسمی پھلوں کا استعمال قوت مدافعت میں اضافے کے لیے مفید ہے، ماہرین


360513-fruitsstrawberryfalsamango-1432585006-766-640x480

موسمی پھلوں کا استعمال قوت مدافعت میں اضافے کے لیے مفید ہے، ماہرین

ماہرین طب نے کہا ہے کہ ہر موسم میں آنے والے پھل قدرت کا بہترین عطیہ ہوتے ہیں اور موسمی پھلوں کا استعمال صحت اورقوت مدافعت کے لیے انتہائی مفید ہے، بچوں اوربالخصوص حاملہ خواتین کوہرموسم کا پھل ضرور کھلاناچاہیے کیونکہ موسمی پھلوں کے کھانے سے نہ صرف توانائی بلکہ مذکورہ موسم میں ممکنہ بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

موسمی پھلوں کا استعمال قوت مدافعت میں اضافے کے لیے مفید ہے، ماہرین پڑھنا جاری رکھیں

گرمیوں کی بہترین غذا ’’ دہی


357885-Yogurt-1431878953-574-640x480

گرمیوں کی بہترین غذا ’’ دہی
منیرہ عادل پير 18 مئ 2015
دہی کیلشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ اسی لیے وہ لوگ جو دودھ پینا پسند نہیں کرتے، ماہرین ان کو دودھ کے بہترین نعم البدل دہی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
توانائی سے بھرپور دہی طبی لحاظ سے بھی خاصی مفید اثرات کی حامل ہے۔ دہی ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔ بالخصوص گیس اور بدہضمی میں خاصی فائدہ مند ہے۔ دہی بچوں کو بنیادی غذائیت مہیا کرتی ہے۔

گرمیوں کی بہترین غذا ’’ دہی پڑھنا جاری رکھیں