زمرہ جات کے محفوظات: طالبان

حزب اسلامی اور افغان حکومت کے درمیان امن معاہدہ کے اثرات


hekmatyar-isil-isis

حزب اسلامی اور افغان حکومت کے درمیان امن معاہدہ کے اثرات

افغان حکومت اور حزب اسلامی میں امن معاہدہ طے پا گیا۔ افغان صدر اور عسکریت پسند تنظیم حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے اس پر دستخط کئے۔ اس موقع پر گلبدین حکمت یار نے بجا کہا کہ جنگ کا کسی کو فائدہ نہیں۔ امن ہونا چاہئیے طالبان حکومت ختم ہونے کے بعد سے افغانستان مسلسل خانہ جنگی اور بدامنی کا شکار ہے اور لاکھوں بے گناہ مرد ، عورتیں اور بچے اس خانہ جنگی کا شکار ہو چکے ہیں۔

حزب اسلامی اور افغان حکومت کے درمیان امن معاہدہ کے اثرات پڑھنا جاری رکھیں

کابل میں پولیس کے قافلے پرخودکش حملہ،27 ہلاک


news-1467277097-9889_large

کابل میں پولیس کے قافلے پرخودکش حملہ،27 ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 حملہ آوروں نے افغان پولیس کے قافلے پرخودکش بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 27 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ دو حملہ آوروں نے کابل میں افغان پولیس کے دستے پر حملہ کرنے کے بعد خود کو بم دھماکے سے اڑا لیا۔افغان پولیس کا دستہ مغربی شہر سے گریجویشن کی تقریب سے واپس آرہا تھا۔

کابل میں پولیس کے قافلے پرخودکش حملہ،27 ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

طالبان نے فضل احمد کی آنکھیں نکال کر زندہ کھال اتاردی


news-1464778330-4949_large

طالبان نے فضل احمد کی آنکھیں نکال کر زندہ کھال اتاردی

شام میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم کی طرف سے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے اذیت ناک طریقوں کے متعلق خبریں تو آپ پڑھتے رہتے ہیں۔ اب افغانستان میں طالبان نے بھی انہی کے نقش قدم پر چلنا شروع کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں افغانستان کے صوبہ غور میں طالبان نے پہلے فضل احمد نامی ایک مزدور کی آنکھیں نکالیں، پھر اس کی چمڑی اتارڈالی اور پھر اس کو انتہائی بلند چٹان سے نیچے پھینک کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

طالبان نے فضل احمد کی آنکھیں نکال کر زندہ کھال اتاردی پڑھنا جاری رکھیں

افغانستان کی عدالت پر طالبان کاحملہ، پراسیکیوٹر سمیت 11 افراد ہلاک


527157-tw-1465131441-122-640x480

افغانستان کی عدالت پر طالبان کاحملہ، پراسیکیوٹر سمیت 11 افراد ہلاک

افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے لوگر کی مقامی عدالت میں طالبان نے حملہ کرکے پراسیکیوٹر سمیت 11 افراد کو ہلاک کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے لوگر میں 3 حملہ آوروں نے عدالت میں حملہ کرکے نئے چیف پراسیکیوٹر کو ہلاک کردیا جب کہ حملے میں 10 دیگر افراد بھی مارے گئے اور 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

افغانستان کی عدالت پر طالبان کاحملہ، پراسیکیوٹر سمیت 11 افراد ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

طالبان کا عدالت پر حملہ،جنگجوؤں سمیت10ہلاک


www.usnews.com

طالبان کا عدالت پر حملہ،جنگجوؤں سمیت10ہلاک

افغان حکومت سے برسرپیکار طالبان نے غزنی شہر میں ایک عدالت پر حملہ کردیا جس میں 5افراد ہلاک جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 5عسکریت پسند مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے افغان شہر غزنی میں ایک عدالت پر دھاوا بول دیا جس کی اطلاع ملتے ہیں سکیورٹی فورسز کی بھاری نری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد حکومتی فورسز اورباغیوں میں تصادم شروع ہوگیا ۔طالبان اور سکیورٹی فورسز میں ہونے والی اس جھڑپ میں پانچ جنگجوؤں سمیت 10افراد ہلاک اور چیف جسٹس سمیت ایک درجن سے زائدا فراد زخمی ہو گئے۔

طالبان کا عدالت پر حملہ،جنگجوؤں سمیت10ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

افغان طالبان کے لیڈر ملا اختر منصور ہلاک


indexbde

افغان طالبان کے لیڈر ملا اختر منصور ہلاک

پاک افغان سرحد پر ایک دور دراز علاقے میں فضائی حملے میں افغانستان کے طالبان کے رہنماء ملا اختر منصور ہلاک ہو گئے ہیں۔ملا منصور کو پاک افغان سرحد کے قریب پاکستانی علاقے احمد وال کے قریب گاڑی میں نشانہ بنایا گیا اور اس حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

افغان طالبان کے لیڈر ملا اختر منصور ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

افغان مسئلہ ، امن مذاکرات ہی واحد آپشن


افغان مسئلہ ، امن مذاکرات ہی واحد آپشن

پاکستان کے دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے چار ملکی رابطہ گروپ کے اجلاس میں اس عزم کو دہرایا گیا ہے کہ سیاسی تصفیے کے لیے امن مذاکرات ہی واحد حل ہے۔ بدھ کو اسلام آباد میں مصالحتی عمل کے سلسلے کے پانچویں اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ گروپ کے ارکان متفق ہیں کہ تشدد کا کوئی فائدہ نہیں اور امن مذاکرات کے سلسلے میں کیو سی جی میں شامل ممالک اپنا اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں گے۔

افغان مسئلہ ، امن مذاکرات ہی واحد آپشن پڑھنا جاری رکھیں

لاہور میں دہشتگردوں کی مو جو دگی کی اطلاع پرسکیورٹی ہائی الرٹ


5ipj9-400x259

لاہور میں دہشتگردوں کی مو جو دگی کی اطلاع پرسکیورٹی ہائی الرٹ

صو بائی دارالحکو مت میں کالعد م سجنا گروپ کے 8 کارندوں کی مو جو دگی کی اطلاع کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ، ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)امین وینس نے شہر کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سمیت ہنگامی میٹنگ میں اس بات پر زور دیا ہے، کہ شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی جائے ،اور مزید پولیس کی گشت بڑھا دیا جائے سر چ آپریشن جاری رکھا جائے اور شہریوں سے روابط بڑھائے جائیں ۔

لاہور میں دہشتگردوں کی مو جو دگی کی اطلاع پرسکیورٹی ہائی الرٹ پڑھنا جاری رکھیں

بلوچستان یونیورسٹی کے باہر دھماکا، 2 پولیس اہلکار ہلاک


160506081443_pakistan_security_officials__624x351_epa

بلوچستان یونیورسٹی کے باہر دھماکا، 2 پولیس اہلکار ہلاک
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع بلوچستان یونیورسٹی کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان یونیورسٹی کے باہر دھماکا، 2 پولیس اہلکار ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

علی حیدرگیلانی افغانستان سے بازیاب


509069-Alihaidergilani-1462866750-136-640x480

علی حیدرگیلانی افغانستان سے بازیاب

سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کے 3 سال قبل اغواء ہونے والے بیٹے علی حیدر گیلانی کو افغانستان سے بازیاب کروا لیا گیا۔علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی تصدیق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی۔

علی حیدرگیلانی افغانستان سے بازیاب پڑھنا جاری رکھیں