زمرہ جات کے محفوظات: القائدہ

موغادیشو حملے میں 2 ارکان پارلیمنٹ سمیت 15 ہلاک


somalia-security

موغادیشو حملے میں 2 ارکان پارلیمنٹ سمیت 15 ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوٹل پر خودکش کار بم حملے اور فائرنگ سے 2ارکان پارلیمنٹ سمیت 15افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار کو پہلے موغادیشو کے ایمبسڈر ہوٹل کے گیٹ سے ٹکرایا جس کے بعد دیگر حملہ آورہوٹل میں داخل ہوگئے اور اندھادھند فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں 15افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک افراد میں دو ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں ۔

موغادیشو حملے میں 2 ارکان پارلیمنٹ سمیت 15 ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

علی حیدرگیلانی افغانستان سے بازیاب


509069-Alihaidergilani-1462866750-136-640x480

علی حیدرگیلانی افغانستان سے بازیاب

سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کے 3 سال قبل اغواء ہونے والے بیٹے علی حیدر گیلانی کو افغانستان سے بازیاب کروا لیا گیا۔علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی تصدیق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی۔

علی حیدرگیلانی افغانستان سے بازیاب پڑھنا جاری رکھیں

وزیر قبائل کا جرگہ ، طالبان کو تین دن کا الٹی میٹم


news-1449125165-9212_large

وزیر قبائل کا جرگہ ، طالبان کو تین دن کا الٹی میٹم

جنوبی وزیرستان میں وزیرقبائل نے طالبان دھڑوں کو تین دن میں علاقے سے نکل جانے کی ڈیڈلائن دیدی۔

وزیر قبائل کا جرگہ ، طالبان کو تین دن کا الٹی میٹم پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان میں داعش کی موجودگی؟


56063a32e3f47

پاکستان میں داعش کی موجودگی؟

پاکستان نے خود ساختہ دولت اسلامیہ (داعش) کی ملک میں موجودگی کے امکانات مسترد کر دیے۔سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اتوار کو ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں کسی کو داعش کے ساتھ روابط قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔چوہدری نے کہا کہ پاکستان داعش سمیت کسی بھی انتہا پسند تنظیم سے لاحق تمام خطرات سے نمنٹے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ’پاکستان اپنی عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔داعش سمیت کسی قسم کی انتہاپسندی کو پاکستان میں نہیں آنے دیں گے،داعش ایک دہشتگرد گروپ ہے،پاکستان دہشت گردی کے خلاف مہم کا ارادہ رکھتا ہے۔اعزازچودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی دم توڑ رہی ہے،عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قیادت اور عوام متحدہیں۔

پاکستان میں داعش کی موجودگی؟ پڑھنا جاری رکھیں

کوئٹہ مسافر بس میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک


151019180240_bomb_explosion_in_quetta_624x351_afp

کوئٹہ  مسافر بس میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک

دہشت گردوں نے ایک بار پھر کوئٹہ کو اپنی مذموم سرگرمیوں کا ہدف بنا یا ہے ۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں دو بچوں سمیت 11 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔بس میں ہوا جس میں چالیس سے زائد مسافر سوار تھے ۔دھماکے کے بعد کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

کوئٹہ مسافر بس میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

داعش ، القاعدہ سے بڑا خطرہ


396451-raheelsharif-1443906012-534-640x480

داعش ،القاعدہ سے بڑا خطرہ
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ داعش ،القاعدہ سے بڑا خطرہ ہے لیکن اس کا سایہ بھی پاکستان پر نہیں پڑنے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کچھ لوگ داعش سے وفاداری کا اظہار کرنا چاہتے ہیں، اس لیے یہ بہت خطرناک صورتحال ہے اور اس سے نمٹنا نائن الیون کے بعد القاعدہ سے نمٹنے سے بھی بڑا چیلنج ہے، القاعدہ بڑا نام تھا مگر داعش اس سے بھی بڑا نام ہے۔ شام اور عراق میں خود ساختہ خلافت قائم کرنے والی شدت پسند تنظیم کے حوالے سے جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ داعش مستقبل کا بڑا خطرہ محسوس ہوتی ہے ۔

داعش ، القاعدہ سے بڑا خطرہ پڑھنا جاری رکھیں

طالبان دہشتگردوں کی آمدنی کے ذرائع


w460

طالبان دہشتگردوں کی آمدنی کے ذرائع
تحریک طالبان پاکستان ملک بھر میں خود کش بمباروں و دہشت گردوں، معاونت اور سہولیات فراہم کرنے والوں، ہمدردوں اور ساتھیوں کے ایک انتہائی مضبوط و منظم اور خطرناک نیٹ ورک چلاتی ہے۔ اس نیٹ ورک کو طالبان کی اتحادی و ہم خیال دوسری جہادی تنظیموں بشمول القائدہ اور ان کے کارکنان کی عملی اعانت او ر مدد و حمایت بھی حاصل ہوتی ہے۔ اس تمام نیٹ ورک کو چلانے اور افرادی قوت کی بھرتی وغیرہ کیلئے روپے و پیسے کی ضرورت ہوتی ہے جو طالبان لاتعداد غیر قانونی و غیر اخلاقی اور خلاف شریعہ ذرائع سے اکٹھا و حاصل کرتے ہیں۔

طالبان دہشتگردوں کی آمدنی کے ذرائع پڑھنا جاری رکھیں

اہم القاعدہ کمانڈر ابو خلیل السوڈانی ہلاک


CKr9wyLXAAAI2On.jpg large

اہم القاعدہ کمانڈر ابو خلیل السوڈانی ہلاک

افغانستان میں امریکی فضائی کارروائی میں القاعدہ کے خود کش بم دھماکوں کے انچارج اور سینئر کمانڈر سمیت تین شدت پسند وں کو افغان صوبہ پکتیا میں ہلاک ہو گئے۔ شدت پسند تنظیم القاعدہ کا کمانڈر ابو خلیل السوڈانی 11 جولائی کو فضائی حملے میں ہلاک ہوا ہے۔ السوڈانی حملے میں ہلاک ہونے والے ان تین میں سے ایک شدت پسند تھے، ان کی ہلاکت سے دنیا میں القاعدہ کی کارروائیوں کو دھچکا لگے گا۔

اہم القاعدہ کمانڈر ابو خلیل السوڈانی ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

حساس تنصیبات اورشخصیات پرحملوں کاخدشہ


TaharakTalibanPakistan

حساس تنصیبات اورشخصیات پرحملوں کاخدشہ

کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگرمتحارب گروپوں کی جانب سے حساس تنصیبات،سرکاری شخصیات سمیت انٹیلی جنس اداروں کو نشانہ بنانے کے خدشے کے پیش نظرجڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد، پختونخواسمیت ملک بھرمیں پولیس اورسیکیورٹی سے متعلقہ اداروں کوانتظامات فول پروف رکھنے کیلیے کہاگیاہے۔

حساس تنصیبات اورشخصیات پرحملوں کاخدشہ پڑھنا جاری رکھیں

‘عسکریت پسندوں کے حملے عروج پر’


556d5360e1f39

‘عسکریت پسندوں کے حملے عروج پر’

 اسلام آباد: 2014ء کے وسط میں فوجی آپریشن ضربِ عضب شروع ہونے کے بعد دہشت گرد حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آئی تھی، تاہم اب اس میں اضافے کا رجحان ظاہر ہوا ہے۔

‘عسکریت پسندوں کے حملے عروج پر’ پڑھنا جاری رکھیں