زمرہ جات کے محفوظات: غذا

کھجور کے فائدے


dates408_l

کھجور کے فائدے

کجھور ہمارے پیارے نبی کا پسندیدہ پھل اوراس کا کھانا سنت ہے۔ ایک حدیث کے مطابق نبی کریم نے عجوہ کھجور کو جنت کا پھل کہا ہے۔ رسول اکرم نے فرمایا کہ اس کے سات دانے صبح نہار منہ کھانے سے اس دن کسی بھی زہر یا جادو کا ا ثر نہ ہو گا۔اور نہار منہ کھجور کھانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔کھجور انسان کو طاقتور اور مضبوط بناتی ہے۔

کھجور کے فائدے پڑھنا جاری رکھیں

کوار گندل کے فوائد


42443_06

کوار گندل کے فوائد

کوار گندل قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے ۔ کوار گندل کو بہترین غذا تصور کیا جاتا ہے، کیوں کہ اس کے پتوں کی جیل یا لیس میں 20منرلز، 12وٹامنز، 18امینوایسڈ، 75نیوٹرنٹس اور 2 سو طرح کے اینزائمز ہوتے ہیں۔ اپنی انہیں خصوصیات کے باعث کوار گندل بے پناہ طبی فوائد کا حامل ہے ۔

کوار گندل کے فوائد پڑھنا جاری رکھیں

بھنڈی ایک سپر فوڈ


l-bathak.com-1428476912

بھنڈی ایک سپر فوڈ
بھنڈی کا نباتاتی نام ایبل موشیوس ہے جبکہ انگریزی میں اسے اوکرا (okra) کہتے ہیں۔ بھنڈی ایک پودے کا پھل ہے جسے بطور سبزی استعمال کیا جاتا ہے۔ بھنڈی کا رنگ عموماً سبز ہوتا ہے، اسے ایشیاء اور افریقہ (Asia And Africa) کے بیشتر علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔

بھنڈی ایک سپر فوڈ پڑھنا جاری رکھیں

خواتین وزن کم کرنے کیلئے اخروٹ کھائیں


news-1402593934-1361

خواتین وزن کم کرنے کیلئے اخروٹ کھائیں

زمانہ قدیم سے اخروٹ کو ذائقے اور جسمانی فوائد کے حوالے سے ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔اخروٹ کے حوالے سے کیے جانے والے کئی مطالعوں میں اخروٹ کو وزن کم کرنے کے لیے اہم بتایا گیا ہے۔اخروٹ کی فائدہ مند طبی خصوصیات کے حوالے سے ماہرین دماغ سے ملتی جلتی شکل کے اس خشک میوے کو تمام گری دار میووں کا ‘بادشاہ قرار دیتے ہیں۔پروٹین سے بھرپور قدرت کا عطا کردہ موسم سرما کا بہترین تحفہ ہے۔ یہ وزن کم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

خواتین وزن کم کرنے کیلئے اخروٹ کھائیں پڑھنا جاری رکھیں

پیاز کے حیران کن فوائد


index

پیاز کے حیران کن فوائد

پیاز، خاص طور پر سرخ پیاز،  قدرت کی  ایک نعمت غیر مترقبہ ہے ۔ متعدد سائنسی تحقیقات کے مطابق یہ سبزی اینٹی آکسیڈنٹ مادوں سے بھرپور ہوتی ہے اور ذیا بیطس اورکینسر جیسی بیماریوں سے لڑنے میں بھی انسانی جسم کو مدد فراہم کرتی ہے۔ پیاز ناصرف صحت کے فوائد سے ہمیں مالا مال کرتے ہیں بلکہ ان کے کئی دیگر شاندار استعمال بھی ہیں۔ پیا ز کے کیمیائی تجربے سے معلوم ہو ا ہے کہ اس میں حیا تین  اور دوسرے اجزاءبڑی تعداد میں مو جو د ہو تے ہیں۔ ان میں شائستہ چونا، تا نبا، فولا د، گندھک، میگنیشیم، پو ٹا شیم اور میتھا ئی ڈی ما ئیڈ شامل ہیں۔

پیاز کے حیران کن فوائد پڑھنا جاری رکھیں

صبح کا ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات


12052546_544079382410049_7911310559976383488_o

صبح کا ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات

ناشتہ کسی بادشاہ کی طرح،دوپہر کا کھانا کسی شہزادے کی طرح اور رات کا کھانا کسی فقیر کی طرح کھائیں۔ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے صبح کا آغاز بھرپور انداز میں کریں۔صبح کا ناشتہ ہمارے جسم کیلئے اتنا ہی ضروری ہے جیسا کہ باقی دن کا کھانا۔صبح کے ناشتے میں آپ متوازن خوراک لیں تاکہ پورے دن کی شروعات اچھی ہو۔ ناشتے کی اہمیت سے تو سب واقف ہیں پر ناشتہ نہ کرنے کے شدید نقصانات سے اکثر لوگ لاعلم ہیں۔ صبح کا ناشتہ نہ کرنے سے دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ ستائیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ نئی طبی تحقیق کے مطابق جو لوگ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ان میں دل کے دورے اور امراض قلب کے امکانات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ صبح کے وقت خوراک چھوڑنے سے جسم میں اضافی تناو میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

صبح کا ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات پڑھنا جاری رکھیں

بہاری کباب


bihari_kebab

بہاری کباب
آپکےپیش خدمت ہے خوش ذائقہ اور لذیذ بہاری کباب بنانے کی ترکیب۔ جن کے بنائے جانے سے پورا محلہ بہاری کبابوں کی خوشبو سے مہک اٹھے۔ خود بھی کھائیں اور دوستوں کو بھی کھلائیں۔ قربانی کے بچے کھچے گوشت کا بہتریں مصرف۔

بہاری کباب پڑھنا جاری رکھیں

گولا کباب


news-1436259777-9987_large

گولا کباب
تہوار مختلف قوموں کی تہذیب و معاشرت کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔ اسلام کے دو تہوار ہیں ایک کا نام عید الفطر ہے اور دوسرے کا نام عیدالاضحٰی ۔ عید الفطر کی آمد آمد ہے اور یہ تہوار شکر, احسان اور خوشی کا دن ہے۔عید کے خوشیوں بھرے تہوار کے موقع پر ہر گھر میں خواتین مختلف قسم کے میٹھے اور نمکین پکوانوں کا خصوصی اہتمام کرتی ہیں،اور اپنے گھر والوں اور گھر آنے والوں مہمانوں کی تواضع انہی لذیذ پکوانوں سے کرتی ہیں۔ عید الفطر کے موقع پر اپنے گھر والوں،رشتہ داروں اور احباب کی تواضع کھیر ، شیرخرمہ، سویاں اور دوسرے لذیذ اور ذائقہ دار پکوانوں کے علاوہ گرما گرم اور لذیذ گولا کبابوں سے کیجیئے گا جو کہ کراچی میں بے حد مقبول ہیں۔

گولا کباب پڑھنا جاری رکھیں

روزہ کینسر، امراض قلب اور بڑھاپے سے بچاتا ہے


368670-roza-1434873098-848-640x480

روزہ کینسر، امراض قلب اور بڑھاپے سے بچاتا ہے
ویب ڈیسک اتوار 21 جون 2015
ماہرین کے مطابق اگر ایک ماہ میں پانچ مرتبہ جسم کو دی جانے والی کیلریز کی نصف مقدار استعمال کی جائیں تو کینسر، ذیابیطس اور امراضِ قلب کے خطرے میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔روزہ رکھنے سے دل، امراضِ قلب اور کینسر کے علاوہ کئی چھوٹے بڑے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کم ازکم چھ گھنٹے تک صرف پانی پراکتفا کرنے سے بھی صحت پرغیرمعمولی اثرات مرتب ہوتے ہیں بشرطیکہ اس پر ایک ماہ میں کئ بار پابندی سے عمل کیا جائے۔

روزہ کینسر، امراض قلب اور بڑھاپے سے بچاتا ہے پڑھنا جاری رکھیں

اہتمام افطارو سحر


53c62361cce84

اہتمام افطارو سحر

 ماہ رمضان انفرادی تزکیہ و اصلاح، تقویٰ، پرہیزگاری، ہمدردی، غمگساری، محبت و الفت،خیر خواہی، خدمت ِ خلق،راہ خدا میں استقامت اور عبادت گزاری کا مہینہ ہے۔  مگر ہم لوگ افطار و سحر کے مو قع پر کھانے پینے کی اشیا  کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔

رمضان المبارک میں دسترخوانوں کو انواع اقسام کے پکوانوں سے سجانے کے لئے باورچی خانوں کی رونق میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔گھروں اور محلوں کی فضا میں پھیلی کھانوں  اور مصالحوں کی مسحور کن خوشبو اور پکوانوں سے سجے دسترخوان ، سحر و افطار کا لطف و مزہ دوبالا کر دیتے ہیں۔

اہتمام افطارو سحر پڑھنا جاری رکھیں