ٹیگ کے محفوظات: وزیر اعظم نواز شریف

کوئٹہ میں فائرنگ سے پانچ شیعہ ہزارہ ہلاک


141023050256_hazara_640x360_afp

کوئٹہ میں فائرنگ سے پانچ شیعہ ہزارہ ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ میں فائرنگ سے پانچ شیعہ ہزارہ ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

طالبان نے رانا شمشاد کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی


556bf28a592af

طالبان نے رانا شمشاد کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا شمشاد کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرلی ہے۔ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی نے پیرکو اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا شمشاد کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔

طالبان نے رانا شمشاد کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی پڑھنا جاری رکھیں

لشکر اسلام کے ترجمان سمیت 30شدت پسند مارے گئے


index

لشکر اسلام کے ترجمان سمیت 30شدت پسند مارے گئے
خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان سمیت 30شدت پسندمارے گئے ہیں جبکہ اسلحہ کے دوگودام بھی تباہ ہوگئے ہیں ۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہ کے علاقے میں فضائی کارروائی بدھ کی صبح کی گئی جس دوران 30شدت پسندمارے گئے جبکہ اُن کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ کے دوگودام تباہ ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کمپاﺅنڈ میں کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملافض اللہ کی موجودگی کی اطلاعات تھیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق مارے جانیوالے افراد میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی بھی شامل ہے جس کی تصدیق لشکر اسلام نے بھی کردی ۔

لشکر اسلام کے ترجمان سمیت 30شدت پسند مارے گئے پڑھنا جاری رکھیں

واہگہ بارڈر خودکش حملہ میں 60 افراد جانبحق


10628145_10152892511207044_105712669011123493_n

واہگہ بارڈر خودکش حملہ میں 60 افراد جانبحق
لاہور میں واہگہ بارڈر پر خود کش دھماکے میں تین رینجرز اہلکاروں سمیت60؍ افراد شہید اور 175سے زائد زخمی ہوگئے، شہدأ میں ایک خاندان کے 8اور دوسرے کے5افراد، 12خواتین اور7بچے بھی شامل ہیں ، واہگہ بارڈر پر پریڈ اور پرچم اُتارنے کی تقریب کے بعد بڑی تعداد میں لوگ واپس جا رہے تھے کہ 20سالہ بمبار نے ہجوم میں گھس کر خود کو اُڑا لیا، دھماکے سے انسانی اعضاء بکھر گئے اور بھگدڑ اور چیخ و پکار مچ گئی، شہری اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے، درجنوں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ، خود کش حملہ اس جگہ کیا گیا جہاں رینجرز اہلکار کھڑےتھے، دھماکے سے مارکیٹ کی کئی دکانوں میں آگ لگ گئی جبکہ واہگہ بارڈر چیک پوسٹ اور کسٹمز عمارت کو نقصان پہنچا، خود کش دھماکے کیلئے 5کلو سے زائد بارودی مواد اور بال بیرنگ استعمال کئے گئے ، سانحہ کے بعد ملک بھر میں سوگ کی فضاء ہے ۔

واہگہ بارڈر خودکش حملہ میں 60 افراد جانبحق پڑھنا جاری رکھیں

مہمند ایجنسی میں 3 پولیو ورکرزجاں بحق


5434b2fa4a2bc

مہمند ایجنسی میں 3 پولیو ورکرزجاں بحق
مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں بارودی سرنگ میں دھماکے کے نتیجے میں 3پولیو ورکرز جاں بحق اور 2شدید زخمی ہوگئے۔ پولیو ورکرز معمول کی مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے تھے کہ اسی دوران ایک بارودی سرنگ پر پائوں پڑنے سے زور دار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3پولیو ورکرز جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

مہمند ایجنسی میں 3 پولیو ورکرزجاں بحق پڑھنا جاری رکھیں

کوئٹہ خود کش دھماکے میں 6افراد جاں بحق


141004163006_quetta_hazara_blast_624x351_epa

کوئٹہ خود کش دھماکے میں 6افراد جاں بحق

ہزارہ ٹاؤن کے علاقے علی آبادمیں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں ایک عورت اور بچہ بھی شامل ہیں جبکہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک خاتون اور 5بچوں سمیت 30افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ کمانڈنٹ ایف سی کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کا سر مل گیا ہے اور بظاہر اس کا تعلق جنوبی پنجاب سے معلوم ہوتا ہے جس کی عمرہ سترہ سال کے لگ بھگ تھی جبکہ اس دھماکے میں 8کلو تک بارود استعمال کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ علاقے میں واقع ایک گرلز سکول کےقریب واقع شاپنگ سینٹر کےباہر ہوا جہاں لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے تو ایک خود کش حملہ آور نے شاپنگ سینٹر کے اندر جانے کی کوشش کی مگر ناکامی پر خود کو باہر ہی دھماکے سے اڑا دیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

کوئٹہ خود کش دھماکے میں 6افراد جاں بحق پڑھنا جاری رکھیں