ٹیگ کے محفوظات: قتل

افغان طالبان نے 10 سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کردیا


56b2fa9cd6d78

افغان طالبان نے 10 سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کردیا

دس سالہ طالبعلم واصل احمد کو اسکول جاتے ہوئے افغان دہشت گردوں نے نشانہ بنایا اور اس کے سر میں دو گولیاں ماریں ۔چھوٹی سی عمر میں افغان طالبان سے ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے دس سالہ افغان بچے کو دہشت گردوں نےگولیاں مار کر قتل کردیا، افغان حکام کی جانب سے اس بچے کو ہیرو قرار دیا گیا تھا۔ طالبان نے مدرسہ جاتے ہوئے دس سالہ افغان بچے کو سفاکانہ طور پر شہید کردیا۔

افغان طالبان نے 10 سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کردیا پڑھنا جاری رکھیں

غیرت کے نام پر قتل


140529185623_pakistan_honour_crime_640x360__nocredit

غیرت کے نام پر قتل

غیرت کےنام پر قتل کرنے کا دستور بہت قدیم ہے ۔اکیسویں صدی میں اس طرح کے ظالمانہ رسم و رواج کا کوئی جواز نہ ہے اور یہ ہمارے آج کے مہذب  معاشرہ پر ایک سیاہ داغ ہے۔قانونی اور روایتی اعتبار سے اس طرح کے قتل کو عام قتل نہیں بلکہ غیرت کے نام پر قتل گردانا جاتا ہے۔ صوبہ سندھ میں اسے کارو کاری کہلاتی ہے، پنجاب میں کالا کالی، سرحد میں طورطورہ اور بلوچستان میں سیاہ کاری۔ نام کوئی بھی ہو ، قدیم روایات اور رسم ورواج طویل عرصے سے خواتین کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں ۔ کیونکہ اکثر اس رسم کی بھینٹ چڑھنے والی صرف خواتین ہوتی ہیں اور مردوں کی جان بچ جاتی ہے۔

غیرت کے نام پر قتل پڑھنا جاری رکھیں

ملا منصور داد اللہ کی ہلاکت اور اس کے اثرات


news-1447341572-7447_large

ملا منصور داد اللہ کی ہلاکت اور اس کے اثرات

افغان طالبان سے حال ہی میں علیحدگی اختیار کرنے والے ملا محمد رسول گروپ کے اہم اور سینئر کمانڈر ملا منصور داداللہ کو ملا اختر منصور کی زیر سرپرستی چلنے والے طالبان کے مرکزی گروپ نے  زابل کے ضلع خاکے افغان میں قتل کروا دیا ہے۔زابل میں طالبان کے ایک کمانڈر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ داداللہ اپنے ہی ایک محافظ کے ہاتھوں مارا گیا۔ اس کمانڈر کا کہنا تھا کہ داداللہ کا محافظ طالبان کے سربراہ ملا منصور کے جاسوس کے طور پر کام کر رہا تھا۔

ملا منصور داد اللہ کی ہلاکت اور اس کے اثرات پڑھنا جاری رکھیں

داعش نے عراق میں 12 بچے قتل کر دیے


Daish-Killed-Children_s.jpg_11-1-2015_202714_l

داعش نے عراق میں 12 بچے قتل کر دیے

دولت اسلامی کہلوانے والی شدت پسندتنظیم داعش نے عراق کے شمالی شہر موصل میں قائم کردہ ایک ٹریننگ سینٹر سے فرار ہونے والے 12 عراقی بچوں کو پکڑنے کے بعد انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرد نیوز نیٹ ورک”رووداو” نے کرد ڈیمو کریٹک پارٹی کے ایک عہدیدار سعید مموزینی کا بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ مشرقی موصل میں "داعش” کے ایک ٹریننگ سینٹر میں عسکری تربیت کے لیے لائے گئے 12 بچوں نے فرار کی کوشش کی تھی جس پر انہیں دوبارہ پکڑنے کے بعد جنگل میں لے جا کر قتل کر دیا گیا ۔

داعش نے عراق میں 12 بچے قتل کر دیے پڑھنا جاری رکھیں

کوئٹہ مسافر بس میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک


151019180240_bomb_explosion_in_quetta_624x351_afp

کوئٹہ  مسافر بس میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک

دہشت گردوں نے ایک بار پھر کوئٹہ کو اپنی مذموم سرگرمیوں کا ہدف بنا یا ہے ۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں دو بچوں سمیت 11 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔بس میں ہوا جس میں چالیس سے زائد مسافر سوار تھے ۔دھماکے کے بعد کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

کوئٹہ مسافر بس میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

کابل میں کار بم دھماکہ، آٹھ افراد ہلاک، 400 زخمی


150807075631_kabul_blast_624x351_afp_nocredit

کابل میں کار بم دھماکہ، آٹھ افراد ہلاک، 400 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک زور دار کار /ٹرک بم دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور چار سو سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ شہر کے شاہ شاہد علاقے میں ہوا۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک امدادی کارکن کے حوالے سے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد میں بچے بھی شامل ہیں جنھیں ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ بیشتر زخمی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ کر لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں آٹھ ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

کابل میں کار بم دھماکہ، آٹھ افراد ہلاک، 400 زخمی پڑھنا جاری رکھیں

مستونگ، کوچز پر حملہ، 21 مغوی مسافر قتل


150529233200_pakistani_paramedics__624x351_getty

مستونگ، کوچز پر حملہ، 21 مغوی مسافر قتل

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے دو بسوں کے کم از کم 21 مسافروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ ان مسافروں کو پشین سے کراچی جانے والی دو مسافر بسوں سے اتارا گیا تھا۔بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسافر کوچز کے مغوی 21مسافروں کو اغواکاروں نے قتل کردیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5مسافروں کو بازیاب کروا لیا۔

مستونگ، کوچز پر حملہ، 21 مغوی مسافر قتل پڑھنا جاری رکھیں

طالبان نے رانا شمشاد کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی


556bf28a592af

طالبان نے رانا شمشاد کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا شمشاد کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرلی ہے۔ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی نے پیرکو اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا شمشاد کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔

طالبان نے رانا شمشاد کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی پڑھنا جاری رکھیں

دہشتگردی اور اسلام


دہشتگردی اور اسلام
صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ کہا ہماری بدقسمتی ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ دہشتگردوں نے نوجوانوں کو گمراہ کر کے غلط راستے پر ڈالا ہے۔ صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام بے گناہ لوگوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔
صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اس لیے انہیں شکست دینے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا تاکہ ہم اس منفی سوچ کو شکست فاش دے سکیں۔انہوں نے علماءکرام اور مذہبی رہنماﺅں سے درخواست کی کہ وہ مذہبی ہم آہنگی اور اخلاقی اقدار کی ترویج کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

دہشتگردی اور اسلام پڑھنا جاری رکھیں

بونیر میں پولیو ٹیم پرفائرنگ سے۲ پولیس اہلکار جاں بحق


5434b2fa4a2bc

بونیر میں پولیو ٹیم پرفائرنگ سے۲ پولیس اہلکار جاں بحق
المکی پہاڑی میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بونیر میں المکی پہاڑی پر نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے اہلکاروں کی شناخت دین محمد اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔

بونیر میں پولیو ٹیم پرفائرنگ سے۲ پولیس اہلکار جاں بحق پڑھنا جاری رکھیں