زمرہ جات کے محفوظات: اسلام

طالبان نے فضل احمد کی آنکھیں نکال کر زندہ کھال اتاردی


news-1464778330-4949_large

طالبان نے فضل احمد کی آنکھیں نکال کر زندہ کھال اتاردی

شام میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم کی طرف سے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے اذیت ناک طریقوں کے متعلق خبریں تو آپ پڑھتے رہتے ہیں۔ اب افغانستان میں طالبان نے بھی انہی کے نقش قدم پر چلنا شروع کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں افغانستان کے صوبہ غور میں طالبان نے پہلے فضل احمد نامی ایک مزدور کی آنکھیں نکالیں، پھر اس کی چمڑی اتارڈالی اور پھر اس کو انتہائی بلند چٹان سے نیچے پھینک کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

طالبان نے فضل احمد کی آنکھیں نکال کر زندہ کھال اتاردی پڑھنا جاری رکھیں

افغان طالبان نے ماہ رمضان میں جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی


Taliban-attacks-Afghan-court

افغان طالبان نے ماہ رمضان میں جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی

افغان طالبان نے پیر کو رمضان کے مقدس مہینے میں جنگ بندی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے حملوں میں تیزی لانے کا اعلان کردیا ہے۔ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق تجویز اقوام متحدہ کے افغانستان میں مشن اور افغان حکومت کے زیر نگرانی قائم اعلیٰ امن کونسل کی جانب سے دی گئی تھی ۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نکولس ہیثم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کے دوران میں تمام گروہوں سے درخواست کروں گا کہ وہ ماہ مقدس کے تقدس کا خیال کرتے ہوئے جنگ بندی کردیں تاکہ افغان شہری امن کے ماحول میں رمضان کے روزے رکھ سکیں۔

افغان طالبان نے ماہ رمضان میں جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی پڑھنا جاری رکھیں

افغانستان کی عدالت پر طالبان کاحملہ، پراسیکیوٹر سمیت 11 افراد ہلاک


527157-tw-1465131441-122-640x480

افغانستان کی عدالت پر طالبان کاحملہ، پراسیکیوٹر سمیت 11 افراد ہلاک

افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے لوگر کی مقامی عدالت میں طالبان نے حملہ کرکے پراسیکیوٹر سمیت 11 افراد کو ہلاک کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے لوگر میں 3 حملہ آوروں نے عدالت میں حملہ کرکے نئے چیف پراسیکیوٹر کو ہلاک کردیا جب کہ حملے میں 10 دیگر افراد بھی مارے گئے اور 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

افغانستان کی عدالت پر طالبان کاحملہ، پراسیکیوٹر سمیت 11 افراد ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

موغادیشو حملے میں 2 ارکان پارلیمنٹ سمیت 15 ہلاک


somalia-security

موغادیشو حملے میں 2 ارکان پارلیمنٹ سمیت 15 ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوٹل پر خودکش کار بم حملے اور فائرنگ سے 2ارکان پارلیمنٹ سمیت 15افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار کو پہلے موغادیشو کے ایمبسڈر ہوٹل کے گیٹ سے ٹکرایا جس کے بعد دیگر حملہ آورہوٹل میں داخل ہوگئے اور اندھادھند فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں 15افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک افراد میں دو ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں ۔

موغادیشو حملے میں 2 ارکان پارلیمنٹ سمیت 15 ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

کابل خودکش حملہ میں 11 افراد ہلاک


news-1464155556-4044_large

کابل خودکش حملہ میں 11 افراد ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں ایک خود کش حملے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں ۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔

کابل خودکش حملہ میں 11 افراد ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

بغداد میں چار دہماکے، 69 افراد ہلاک


160517131013_car_bomb_attack_in_baghdads_mainly_shiite_district_of_sadr_city_iraq_640x360_reuters_nocredit

بغداد میں چار دہماکے، 69 افراد ہلاک
عراق کے دارالحکومت بغداد میں حکام کا کہنا ہے کہ چار بم دھماکوں میں کم از کم 69 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان چار دھماکوں میں سے تین دھماکے شیعہ علاقوں میں جبکہ ایک دھماکہ اس علاقے میں ہوا ہے جہاں شیعہ اور سنی دونوں ہی رہائش پذیر ہیں۔ ان چار میں سے دو دھماکوں کی ذمہ داری اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم نے قبول کی ہے۔

بغداد میں چار دہماکے، 69 افراد ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

لاہور میں دہشتگردوں کی مو جو دگی کی اطلاع پرسکیورٹی ہائی الرٹ


5ipj9-400x259

لاہور میں دہشتگردوں کی مو جو دگی کی اطلاع پرسکیورٹی ہائی الرٹ

صو بائی دارالحکو مت میں کالعد م سجنا گروپ کے 8 کارندوں کی مو جو دگی کی اطلاع کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ، ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)امین وینس نے شہر کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سمیت ہنگامی میٹنگ میں اس بات پر زور دیا ہے، کہ شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی جائے ،اور مزید پولیس کی گشت بڑھا دیا جائے سر چ آپریشن جاری رکھا جائے اور شہریوں سے روابط بڑھائے جائیں ۔

لاہور میں دہشتگردوں کی مو جو دگی کی اطلاع پرسکیورٹی ہائی الرٹ پڑھنا جاری رکھیں

افغانستان میں امن


0,,18835372_303,00

افغانستان میں امن
پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے طالبان کو مذاکرات کے لیے مدعو کیا گیا ہے اور کوشش ہے کہ چار ملکی گروپ کا پانچواں اجلاس اسی ماہ منعقد کیا جائے۔

افغانستان میں امن پڑھنا جاری رکھیں

عراق ، کار بم دھماکے میں 64 افراد ہلاک


57330ca11e070

عراق ، کار بم دھماکے میں 64 افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں خواتین سمیت 64 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ نے عراقی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکا صدر سٹی کی مارکیٹ میں بیوٹی سلون کے قریب کھڑی گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا۔

عراق ، کار بم دھماکے میں 64 افراد ہلاک پڑھنا جاری رکھیں

بلوچستان یونیورسٹی کے باہر دھماکا، 2 پولیس اہلکار ہلاک


160506081443_pakistan_security_officials__624x351_epa

بلوچستان یونیورسٹی کے باہر دھماکا، 2 پولیس اہلکار ہلاک
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع بلوچستان یونیورسٹی کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان یونیورسٹی کے باہر دھماکا، 2 پولیس اہلکار ہلاک پڑھنا جاری رکھیں