ٹیگ کے محفوظات: نام

غیرت کے نام پر قتل


140529185623_pakistan_honour_crime_640x360__nocredit

غیرت کے نام پر قتل

غیرت کےنام پر قتل کرنے کا دستور بہت قدیم ہے ۔اکیسویں صدی میں اس طرح کے ظالمانہ رسم و رواج کا کوئی جواز نہ ہے اور یہ ہمارے آج کے مہذب  معاشرہ پر ایک سیاہ داغ ہے۔قانونی اور روایتی اعتبار سے اس طرح کے قتل کو عام قتل نہیں بلکہ غیرت کے نام پر قتل گردانا جاتا ہے۔ صوبہ سندھ میں اسے کارو کاری کہلاتی ہے، پنجاب میں کالا کالی، سرحد میں طورطورہ اور بلوچستان میں سیاہ کاری۔ نام کوئی بھی ہو ، قدیم روایات اور رسم ورواج طویل عرصے سے خواتین کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں ۔ کیونکہ اکثر اس رسم کی بھینٹ چڑھنے والی صرف خواتین ہوتی ہیں اور مردوں کی جان بچ جاتی ہے۔

غیرت کے نام پر قتل پڑھنا جاری رکھیں

دہشتگردی اور اسلام


دہشتگردی اور اسلام
صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ کہا ہماری بدقسمتی ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ دہشتگردوں نے نوجوانوں کو گمراہ کر کے غلط راستے پر ڈالا ہے۔ صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام بے گناہ لوگوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔
صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اس لیے انہیں شکست دینے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا تاکہ ہم اس منفی سوچ کو شکست فاش دے سکیں۔انہوں نے علماءکرام اور مذہبی رہنماﺅں سے درخواست کی کہ وہ مذہبی ہم آہنگی اور اخلاقی اقدار کی ترویج کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

دہشتگردی اور اسلام پڑھنا جاری رکھیں